تفسير راہنما جلد ۳

 تفسير راہنما0%

 تفسير راہنما مؤلف:
زمرہ جات: تفسیر قرآن
صفحے: 797

 تفسير راہنما

مؤلف: آيت الله ہاشمى رفسنجاني
زمرہ جات:

صفحے: 797
مشاہدے: 162848
ڈاؤنلوڈ: 4936


تبصرے:

جلد 1 جلد 2 جلد 3 جلد 4 جلد 5 جلد 6 جلد 7 جلد 8 جلد 9 جلد 10 جلد 11
کتاب کے اندر تلاش کریں
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 797 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 162848 / ڈاؤنلوڈ: 4936
سائز سائز سائز
 تفسير راہنما

تفسير راہنما جلد 3

مؤلف:
اردو

الآخر و يأمرون بالمعروف و ينهون عن المنكر

٦_ اہل كتاب كے وہ افراد جو اطاعت الہى بجالائے اور راتوں ميں آيات الہى كى تلاوت كى اور اسكى بارگاہ ميں سجدہ ريز ہوئے، صالحين ميں سے ہيں _من ا هل الكتاب امة قائمة و اولئك من الصالحين

٧_ اہل كتاب كے بعض افراد جو خدا اور روز جزا پہ ايمان ركھتے ہيں نيكى كا حكم ديتے اور برائي سے روكتے ہيں اور كارخير ميں جلدى كرتے ہيں وہ صالحين كى نسل سے ہيں _من ا هل الكتاب امة يؤمنون بالله واولئك من الصالحين

٨_ احكام دين پر كاربند رہنا (خدا كى اطاعت)، آيات خدا كى تلاوت، اسكى بارگاہ ميں سجدہ كرنا، خدا اور روز جزا پر ايمان، امربالمعروف اور نہى عن المنكراور كارخير ميں جلدى كرنا نيك اور شائستہ امت كى خصوصيات ہيں _امة قائمة و اولئك من الصالحين

٩_ انسانوں كى شخصيت بنانے ميں عدل و انصاف كى رعايت اور بلند انسانى اقدار كے احترام كا لازمى ہونا_

ليسوا سواء من ا هل الكتاب امة يؤمنون بالله باوجود اسكے كہ اس آيت ميں مذكورہ افراد اہل كتاب ہيں ان كے كاموں كى جانچ پڑتال ميں عدل و انصاف كو مدنظر ركھا گيا ہے_

١٠_ انسانوں كا صالح و نيك ہونا خدا اور روز جزا پر ايمان، امربالمعروف اور نہى عن المنكر (دوسروں كى اصلاح) اوركارخير ميں جلدى كرنے كے مرہون منت ہيں _يؤمنون بالله و اولئك من الصالحين

١١_ انسانوں كا صالح ہونا خدا كى اطاعت كے استوار رہنے، راتوں ميں آيات الہى كى تلاوت كرنے اور اسكى بارگاہ ميں سجدہ كرنے ميں مضمر ہے_امة قائمة و هم يسجدون و اولئك من الصالحين

١٢_ خدا كى طرف سے اہل كتاب كے مؤمنين كى تعريف_من ا هل الكتاب امة ...يؤمنون بالله

١٣_ اطاعت خدا كا بجالانا، اسكى آيات كى تلاوت كرنا، اسكى بارگاہ ميں سجدہ كرنا، خدا اور روز جزا پہ ايمان لانا، امربالمعروف اور نہى عن المنكر اور كارخير ميں

۲۱

جلدى كرنا، حبل الہى ہے*_ضربت عليهم الذلة الا بحبل من الله ليسوا سواء من ا هل الكتاب يؤمنون بالله و يسارعون فى الخيرات ايسا لگتا ہے كہ مذكورہ صفات ''حبل الله ''كو بيان كرتى ہيں ، چونكہ ان صفات والے افراد قطعاً ذلت و رسوائي سے دور ہيں _

١٤_ اہل كتاب ميں سے صالح افراد، ذلت و رسوائي سے آسودہ خاطر اور خدا كے غضب سے محفوظ ہيں _

ضربت عليهم الذلة ليسوا سواء من ا هل الكتاب امة قائمة و اولئك من الصالحين

١٥_ عبدالله بن سلام اور اہل كتاب كا ايك گروہ اسلام كى طرف مائل ہوكر صالحين ميں سے ہوگئے_

من ا هل الكتاب امة قائمة و اولئك من الصالحين شان نزول ميں آيا ہے: جب عبدالله بن سلام اور اہل كتاب كا ايك گروہ اسلام لايا، تو احبار (يہودى علمائ) نے كہا ہم ميں سے صرف شرپسند، پيغمبر(ص) پر ايمان لائے ہيں _(مجمع البيان)

آيات خدا: آيات خدا كى تلاوت ٦، ٨، ١١، ١٣

اديان: اديان كى ہم آہنگى ٥

اسلام: صدر اسلام كى تاريخ١٥

اطاعت: خدا كى اطاعت ٦، ٨، ١١، ١٣

الله تعالى: الله تعالى كا غضب ١٤

امتيں : بہترين امتيں ٨

امربالمعروف: ١، ٢، ٥، ٧، ٨، ١٣ امربالمعروف كى اہميت ٣;امربالمعروف كى قدرو قيمت ٤; امربالمعروف كے اثرات ١٠

اہل كتاب: اہل كتاب كا تہجد ٦; اہل كتاب كا دين ٢; اہل كتاب كے صالحين٦، ١٤; اہل كتاب كے مؤمنين ١، ٦، ٧، ١٢

۲۲

ايمان: ايمان كى قدروقيمت ٤;ايمان كے اثرات ١٠;خدا پر ايمان ١، ٤، ٥، ٧، ٨، ١٠،١٣; معاد پر ايمان ١،٤ ،٥، ٧، ٨،١٠

تہجد: ٦ تہجد كے اثرات ١١

حبل الله : ١٣

دين: دين قبول كرنا ١٥

ذلت: ذلت سے رہائي كے عوامل ١٤

رشد و تكامل: رشد و تكامل كے عوامل١٠، ١١

سجدہ: سجدہ كى اہميت ٨، ١٣; سجدہ كے اثرات ١١

صالحين: ٧، ١٥

عدل و انصاف: جانچنے ميں عدل وانصاف ٩

قدروقيمت: قدروقيمت كے معيارات٩

قدروقيمت جانچنا: قدروقيمت جانچنے كے معيار ات٩

قيامت: ١، ٤، ٥، ٧، ٨، ١٠

مدح و مذمت: ١٢

مؤمنين : مؤمنين كا مقام ١٢

نہى عن المنكر: ١، ٢، ٥، ٧، ٨، ١٣ نہى عن المنكر كى اہميت ٣; نہى عن المنكر كى قدروقيمت ٤;نہى عن المنكر كے اثرات ١٠

نيكي: نيكى ميں جلدى ١، ٤، ٧، ٨، ١٠، ١٣

۲۳

آیت ( ۱۱ ۵ )

( وَمَا يَفْعَلُواْ مِنْ خَيْرٍ فَلَن يُكْفَرُوْهُ وَاللّهُ عَلِيمٌ بِالْمُتَّقِينَ )

يہ جوبھى خير كريں گے اس كاانكار نہ كيا جائے گااور الله متقين كے اعمال سے خوب باخبر ہے _

١_ خدا كى طرف سے صالحين كے نيك اعمال كى جزا كا يقينى ہونا_و اولئك من الصالحين_ و ما يفعلوا من خير فلن يكفروه

٢_ اہل كتاب كے صالحين كے نيك اعمال كى جزا كا خدا كى طرف سے يقينى ہونا_من ا هل الكتاب و اولئك من الصالحين_ وما يفعلوا من خير فلن يكفروه

٣_ صالحين كے نيك اعمال كبھى خدا كى طرف سے بھلائے نہ جائيں گے اور نہ ہى بے پرواہى كا شكار ہوں گے_

و اولئك من الصالحين_ وما يفعلوا من خير فلن يكفروه

٤_ اطاعت الہى ، راتوں كو سجدے كى حالت ميں اسكي آيات كى تلاوت كرنا، خدا اور روز جزا پہ ايمان ركھنا، امربالمعروف اور نہى عن المنكر كرنا اور كارخير ميں جلدى كرنا نيك اعمال ميں سے ہيں _

من ا هل الكتاب امة قائمة و ما يفعلوا من خير

٥_ خدا كى طرف سے نيك اعمال كا صلہ اس صورت ميں ملے گا جب نيك اعمال كو انجام دينے والے افراد صالح ہوں گے_و اولئك من الصالحين_ و ما يفعلوا من خير فلن يكفروه ''مايفعلوا''ميں فاعل (واو) ضمير ہے جو صالحين كى طرف لوٹ رہى ہے، يعنى اگر صالحين نيك عمل انجام ديں تو انہيں اس كا صلہ ملے گا_

٦_ خداوند متعال كا متقين كے بارے ميں وسيع و دائمى علم_

۲۴

والله عليم بالمتقين

٧_ امر خداوندى كو قائم كرنا، اسكى آيات كى تلاوت، سجدہ، خدا اور روز جزا پہ ايمان، امربالمعروف اور نہى عن المنكر، اور نيك كام ميں جلدى كرنا متقين كى خصوصيات ميں سے ہيں _امة قائمة يتلون آيات الله والله عليم بالمتقين

آيت ان لوگوں كى جزا كو بيان كرنے كے بارے ميں ہے كہ جن ميں مذكورہ بالا صفات پائي جاتى ہوں ، انہيں آيت نے متقين كہا ہے پس يہ متقين كے اوصاف ہيں _

٨_ پرہيزگار اپنے نيك اعمال كى وجہ سے خدا كى طرف سے جزا پاتے ہيں _و ما يفعلوا من خير فلن يكفروه والله عليم بالمتقين

٩_ خدا اور روز جزا پہ ايمان اور عمل صالح انسان كے منزل تقوي كو پانے كے باعث ہيں *_امة قائمة يؤمنون بالله واليوم الآخر والله عليم بالمتقين امربالمعروف كرنے والے اور مؤمنين كو متقى كہنا يا تو اس وجہ سے ہے كہ جن ميں مذكورہ بالا صفات ہوں وہ متقى ہيں يا اس وجہ سے ہے كہ مذكورہ بالا صفات تقوي كا موجب بنتى ہيں _

١٠_ خدا كے وسيع اور دائمى علم پر توجہ انسان كو اعمال خير اور تقوي پر ابھارتى ہے_و ما يفعلوا من خير فلن يكفروه والله عليم بالمتقين نيك اعمال اور ان كى جزا كے بارے ميں خدا كے علم كے ذكر كا مقصد لوگوں كو نيك اعمال كى ترغيب دلانا ہے_

١١_ اہل كتاب كے بعض افراد، متقى اور نيك اعمال كرنے والے ہيں _

من ا هل الكتاب امة قائمة و ما يفعلوا من خير

آيات خدا: آيات خدا كى تلاوت ٤، ٧

اجر: اجر كے اسباب ٥، ٨

اطاعت: خداكى اطاعت ٤، ٧

الله تعالى: الله تعالى كا علم ٦، ١٠

امربالمعروف: ٤، ٧

۲۵

اہل كتاب: اہل كتاب كے صالحين ٢;اہل كتاب كے متقين ١١

ايمان: ايمان كے اثرات ٩;خدا پر ايمان ٤، ٧، ٩; قيامت پر ايمان٤، ٧، ٩

تحريك: تحريك كے عوامل ١٠

تقوي: تقوى كا اجر ٨;تقوي كے اثرات ٨;تقوي كے اسباب ٩، ١٠

تہجد: تہجد كى اہميت ٤

سجدہ: سجدہ كى اہميت ٤

شرعى فريضہ: شرعى فريضہ پر عمل كے اسباب ١٠

صالحين: صالحين كا اجر ١، ٢، ٣;صالحين كا عمل ٣

علم: ٦، ١٠

عمل: ١٠ عمل كا اجر ١، ٢; عمل كے اثرات ٥

عمل صالح: ٤، ٥ عمل صالح كا اجر ٨;عمل صالح كے اثرات ٩

قيامت: ٤، ٧، ٩

متقين: ٦ متقين كا اجر ٨;متقين كى صفات ٧

نہى عن المنكر: ٤، ٧

نيت: نيت كى اہميت ٥

نيكي: نيكى ميں جلدى ٤، ٧

۲۶

آیت(۱۱۶)

( إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُواْ لَن تُغْنِيَ عَنْهُمْ أَمْوَالُهُمْ وَلاَ أَوْلاَدُهُم مِّنَ اللّهِ شَيْئًا وَأُوْلَئِكَ أَصْحَابُ النَّارِ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ )

جن لوگوں نے كفر اختيار كيا ان كے مال و اولاد كچھ كام نہ آئيں گے اور يہ حقيقى جہنمى ہيں اور وہيں ہميشہ رہنے والے ہيں _

١_ كافروں كا مال اور ان كى اولاد انہيں عذاب خدا سے نہيں بجا سكتے_

ان الذين كفروا لن تغنى عنهم اموالهم و لااولادهم من الله شيئاً ''اغني''كا لفظ جب ''عن'' كے ساتھ متعدى ہو تو ''دفع ''كے معنى ميں آتا ہے _ لہذا ''لن تغني'' يعنى نہيں بچاسكتا_ (روح المعاني)

٢_ ذلت و رسوائي اور غضب خدا ميں مبتلا ہونے كى صورت ميں ، كافروں كى نظر ميں مال و اولاد ان كا واحد سہارا ہے_

ضربت عليهم الذلة ...وباء و بغضب من الله ان الذين كفروا لن تغني ظاهراً ''الذين كفروا''سے مراد اہل كتاب كا وہى كافر طبقہ ہے جن كے حالات سابقہ آيات ميں بيان كئے جاچكے ہيں _

٣_ انسان ہميشہ خدا كا محتاج ہے_ان الذين كفروا لن تغنى عنهم من الله شيئاً

٤_ مال و اولاد (انسان كے مادى وسائل) كفر كے محاذ پر خدا كے انكار سے پيدا ہونے والے خلا كو پرنہيں كرسكتے_

ان الذين كفروا لن تغنى عنهم اموالهم و لااولادهم من الله شيئا

٥_ خدا كى مشيت كے آگے كافروں كا بے بس ہونا_ان الذين كفروا لن تغنى عنهم ...من الله

٦_ كفار كى ذاتى ملكيت كا معتبر و قانونى ہونا_لن تغنى عنهم اموالهم

۲۷

٧_ مال و اولاد (مالى اور افرادى قوت) انسان كيلئے سب سے اہم مادى سرمايہ ہے_ان الذين كفروا لن تغنى عنهم اموالهم و لااولادهم اسكے باوجود كہ كسى چيز كو خدا كى برابرى كى طاقت نہيں ، پھر بھى مال و اولاد كا ذكر اس كى خصوصيت اور اہميت كى دليل ہے_

٨_ مال و اولاد (انسان كے مادى وسائل) قدروقيمت كا معيار نہيں ہے_ليسوا سواء امة قائمة لن تغنى عنهم اموالهم و لااولادهم من الله شيئاً

٩_ خدا كى مرضى و منشا كے آگے مال و اولاد كا بے اثر ہونا_لن تغنى عنهم اموالهم و لااولادهم من الله شيئا

١٠_ كافر آتش جہنم ميں ہميشہ كيلئے رہيں گے_ان الذين كفروا واولئك اصحاب النارهم فيها خالدون

١١_ كفر، آتش جہنم ميں ہميشہ رہنے كا سبب_ان الذين كفروا واولئك اصحاب النارهم فيها خالدون

١٢_ اعمال كے انجام اور وعدہ وعيد كے بيان كے ذريعے لوگوں كى اصلاح كرنا اور انہيں كفر سے روكنا قرآن كے اصلاحى طريقوں ميں سے ايك ہے_و ما يفعلوا من خير فلن يكفروه و اولئك اصحاب النار هم فيها خالدون

١٣_ جہنم كى دائمى آگ، اہل كتاب كے كفر كا انجام ہے_ان الذين كفروا و اولئك اصحاب النار هم فيها خالدون

سابقہ آيات كے پيش نظر ''الذين''سے مراد اہل كتاب كے كافر افراد ہيں _

الله تعالى: الله تعالى كا ارادہ ٩ ;الله تعالى كا غضب ٢;الله تعالى كى مشيت ٥، ٩

انسان: انسان كا سرمايہ ٧;انسان كى روحانى ضروريات ٣، ٤

اولاد: ١، ٢ اولاد كى قدروقيمت ٤، ٧، ٨، ٩

اہل كتاب: كافراہل كتاب ١٣

۲۸

ايمان: خدا پر ايمان ٤

بشارت و انذار: ١٢

تربيت: تربيت كے طريقے ١٢

جہنم: جہنم كى آگ ١٠، ١٣;جہنم ميں ہميشہ رہنا ١٠، ١١ ; كفار كا جہنم ميں ہونا ١٠

جہنمي: ١٠

ذاتي ملكيت: ٦

ذلت: ٢

رشد و تكامل: رشد و تكامل كے عوامل ١٢

عذاب: اہل عذاب ١;عذاب كے اسباب ١١

عمل: عمل كے اثرات ١٢

قدروقيمت: قدروقيمت كے معيارات ٨

كفار: ١٠ كفار كا مال ١، ٢; كفار كى اولاد ١، ٢ ;كفار كى ذلت ٢; كفار كى سزا ١، ١٣;كفار كے احكام ٦;كفار كے عقائد ٢;كفار كيلئے پناہ كا نہ ہونا ٥

كفر: كفر كے اثرات ٤، ١١

مادى وسائل ١، ٤، ٧، ٨، ٩

مال: ١، ٢ مال كى قدروقيمت ٤، ٧، ٨، ٩

۲۹

آیت (۱۱۷)

( مَثَلُ مَا يُنفِقُونَ فِي هِذِهِ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا كَمَثَلِ رِيحٍ فِيهَا صِرٌّ أَصَابَتْ حَرْثَ قَوْمٍ ظَلَمُواْ أَنفُسَهُمْ فَأَهْلَكَتْهُ وَمَا ظَلَمَهُمُ اللّهُ وَلَكِنْ أَنفُسَهُمْ يَظْلِمُونَ )

يہ لوگ زندگانى دنيا ميں جو كچھ خرچ كرتے ہيں اس كى مثال اس ہوا كى ہے جس ميں بہت پالا ہو اور وہ اس قوم كے كھيتوں پر گر پڑے جنھوں نے اپنے اوپر ظلم كيا ہے اور اسے تباہ كردے اور يہ ظلم ان پر خدا نے نہيں كيا ہے بلكہ يہ خود اپنے اوپر ظلم كرتے ہيں _

١_ جو كچھ كافر اس دنيا ميں خرچ كرتے ہيں وہ اس سخت ٹھنڈى ہوا كى مانند ہے، جو اپنے نفس پر ظلم كرنے والى قوم كى كھيتى پرچلے اور اسے نابود كردے_مثل ما ينفقون فى هذه الحيوة الدنيا فاهلكته

٢_ كفر، انسان كو اپنے انفاق (كارخير) كے ثمرات سے محروم كرنے كا موجب بنتا ہے_ان الذين كفروا مثل ما ينفقون فى هذه الحيوة الدنيا فاهلكته

٣_ كافروں كے انفاق كا نتيجہ مادى وسائل كى بربادى كى صورت ميں نكلتا ہے_مثل ما ينفقون فى هذه الحيوة الدنيا كمثل ريح فيها صر اصابت حرث قوم ظلموا انفسهم فاهلكته

٤_ اپنے انفاق كے ثمرات سے بہرہ ور ہونے كى شرط ايمان ہے_ *ان الذين كفروا مثل ما ينفقون كمثل ريح فيها صر اصابت حرث قوم يہ مطلب ''ان الذين كفروا '' كے مفہوم سے حاصل ہوتا ہے_

٥_ كافروں كے انفاق كا بے ثمر ہونا، ان كے مادى وسائل كے خدا سے بے نياز نہ سكنے كا ايك نمونہ ہے_

۳۰

ان الذين كفروا لن تغنى عنهم اموالهم من الله مثل ما ينفقون كمثل ريح فيها صر اصابت حرث قوم

٦_ انسان كا كفر، اپنے نفس پر ظلم ہے_ان الذين كفروا حرث قوم ظلموا انفسهم و ما ظلمهم الله و لكن انفسهم يظلمون

٧_ انفاق سے كفار كا مقصد پست دنياوى زندگى كو پانا ہے_*مثل ما ينفقون فى هذه الحيوة الدنيا

انفاق كو دنياوى زندگى سے مقيد كرنا كافروں كى اس نيت كا بيان ہوسكتا ہے كہ انفاق سے ان كا مقصد صرف دنياوى زندگى حاصل كرنا ہے_

٨_ انفاق ميں دنيا كو مدنظر ركھنا، اپنے نفس پر ظلم ہے_*مثل ما ينفقون فى هذه الحيوة الدنيا كمثل ريح فيها صر اصابت حرث قوم ظلموا انفسهم

٩_ خدا كافروں پر ظلم نہيں كرتا بلكہ وہ خود اپنے آپ پر ظلم كرتے ہيں _و ما ظلمهم الله و لكن انفسهم يظلمون

١٠_ انفاق (اعمال خير) كا بے فائدہ ہونا اور كافروں كا انجام، ان كے اپنے اعمال كا نتيجہ ہے نہ كہ خداوند متعال كى طرف سے ہے_مثل ما ينفقون فى هذه الحيوة الدنيا كمثل ريح فيها صر اصابت حرث قوم و ما ظلمهم الله و لكن انفسهم يظلمون

الله تعالى: الله تعالى اور ظلم ٩;اللہ تعالى كا عدل ٩

انسان: انسان كى مادى ضروريات ٥

انفاق: ٢، ٣، ٥، ٧ ، ١٠ انفاق كا محرك ٨; انفاق كے اثرات ٢، ٤

ايمان: ايمان كے اثرات ٤

تحريك: تحريك كے عوامل ٧

دنيا پرستي: ٧، ٨

ظلم: ٩ اپنے نفس پر ظلم ٦، ٨، ٩

عمل: ا، ٢، ٥، ٧، ١٠ عمل كے اثرات و نتائج١٠ ;عمل كے صحيح ہونے كى شرط ٤

۳۱

قرآن كريم: قرآن كريم كى مثاليں ١

كفار: كفار كا انفاق ١، ٣، ٥، ٧، ١٠;كفار كا ظلم ٩ ;كفار كا عمل صالح ١، ٢، ٥، ٧، ١٠ ;كفار كى دنيا پرستى ٧

كفر: كفر كے اثرات ٢، ٦، ١٠

مادى وسائل: ٣، ٥

آیت(۱۱۸)

( يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُواْ لاَ تَتَّخِذُواْ بِطَانَةً مِّن دُونِكُمْ لاَ يَأْلُونَكُمْ خَبَالاً وَدُّواْ مَا عَنِتُّمْ قَدْ بَدَتِ الْبَغْضَاءُ مِنْ أَفْوَاهِهِمْ وَمَا تُخْفِي صُدُورُهُمْ أَكْبَرُ قَدْ بَيَّنَّا لَكُمُ الآيَاتِ إِن كُنتُمْ تَعْقِلُون َ )

اے ايمان والو خبردار غيروں كو اپنا رازدار نہ بنانا يہ تمھيں نقصان پہنچانے ميں كوئي كوتاہى نہ كريں گے _ يہ صرف تمھارى مشقت و مصيبت كے خواہش مند ہيں _ ان كى عداوت زبان سے بھى ظاہر ہے اور جو دل ميں چھپا ركھا ہے وہ تو بہت زيادہ ہے _ ہم نے تمھارے لئے نشانيوں كو واضح كركے بيان كرديا ہے اگر تم صاحبان عقل ہو _

١_ اہل ايمان كيلئے غيروں كو محرم رازبنانے سے پرہيز ضرورى ہے_يا ايها الذين آمنوا لاتتخدوا بطانة من دونكم ''بطانة''كے معنى استر كے كپڑے كے ہيں _ اسكے مقابلے ميں ''ظہارة'' ہے جو كپڑے كے اوپر كى تہہ كے معنى ميں ہے_ ''بطانة'' اس شخص كيلئےكنايہ كے طور پر استعمال ہوتا ہے جسے آپ نے اپنے كاموں سے باخبركرنےكيلئے چن لياہو_ (مفردات راغب)

٢_ اسلامى معاشرے كے رازوں اور اطلاعات كى

۳۲

اغيار(كافروں ،منافقوں اور ...) سے حفاظت ضرورى ہے_يا ايها الذين آمنوا لاتتخذوا بطانة من دونكم

٣_ ايمان سے محروم لوگوں ( اغيار )كے ساتھ دوستانہ اور صميمى تعلقات كو ممنوع قرار دينا_

يا ايها الذين آمنوا لاتتخذوا بطانة من دونكم رازدار قرار دينے سے نہى كرنا، دوستانہ اور مخلصانہ تعلقات كى نفى ہے_

٤_ ايمان سے تہى معاشروں اور غيروں كے مقابلے ميں ، مومن معاشرہ بلند مقام كا حامل ہے_*

يا ايها الذين آمنوا ...من دونكم لفظ ''غير''كى جگہ پر ''دون'' كا استعمال ايمان سے تہى معاشروں كے پست ہونے كى طرف اشارہ ہوسكتا ہے_

٥_ دوستانہ اور مخلصانہ تعلقات كو وجود ميں لانے كا معيار اور محور ايمان ہے_يا ايها الذين آمنوا لاتتخذوا بطانة من دونكم يہ مطلب جملہ ''لا تتخذوا ...'' كے مفہوم سے حاصل ہوتا ہے_

٦_ مومنين اور ايمانى معاشرے ميں خلل اور فساد ڈالنے كيلئے ايمان سے محروم اور پرائے لوگوں كى مسلسل كوشش اور سازش_يا ايها الذين آمنوا لايالونكم خبالاً

٧_ ايمانى معاشرے كا رنج و تكليف اور مشقت ميں مبتلا ہونا اغياركى خواہش ہے_ودوا ما عنتم

'' ما عنتم'' ميں ما مصدريہ ہے اور'' عنت'' كے معنى تكليف اور مشقت كى شدت كے ہيں _

٨_ ايمانى معاشرے كا امن، رفاہ اور آسائش ميں ہونا، غيروں كيلئے غم و اندوہ كا باعث ہے_

ودوا ما عنتم مندرجہ بالا مطلب جملہ ''ودوا ما عنتم'' كے مفہوم سے حاصل كيا گيا ہے_

٩_ غيروں كى اسلام اور ايمانى معاشرے كے ساتھ دشمنى ان كى گفتار سے آشكار ہے_قد بدت البغضاء من افواههم

١٠_ انسان كے اندرونى رازوں كا خود بخود كلام و بيان ميں ظاہر ہو جانا_قد بدت البغضاء من افواههم

١١_ انسان كے اندر كى پہچان كا ايك ذريعہ اسكى زبان ہے_قد بدت البغضاء من افواههم

چونكہ وہ اپنا ما فى الضمير چھپانا چاہتے تھے ليكن ان كى باتوں سے ظاہر ہوگيا، اس سے مندرجہ بالا

۳۳

مطلب حاصل ہوتا ہے_

١٢_ دين كے دشمنوں كى سازشوں اور ان كے اثرورسوخ كے مقابلے ميں اسلامى معاشرے كى دائمى ہوشيارى كا ضرورى ہونا_يا ايها الذين آمنوا لايالونكم خبالا ودوا ما عنتم قد بدت البغضائ

غيروں كى دشمنى اور كينہ پرورى كا بيان ، دلالت كرتا ہے كہ ايمانى معاشرے كيلئے ضرورى ہے كہ ان كے بارے ميں ہوشيار ر ہے_

١٣_ اغيار كا مؤمنين كے ساتھ مخفى اور دلى بغض و كينہ اس سے كہيں زيادہ گہرا اور شديد ہے جتنا ان كى باتوں سے ظاہر ہوتا ہے_قد بدت البغضاء من افواههم و ما تخفى صدورهم اكبر

١٤_ خدا كى طرف سے غيروں (كافروں ) كى مسلمانوں اور اہل ايمان كے ساتھ دلى عداوتوں كا آشكار كيا جانا_

و ما تخفى صدورهم اكبر

١٥_ اہل كتاب كى مومنين كے ساتھ دلى عداوت، ان كے خلاف سازشيں كرنا اور ان كا برا چاہنا_ اور اسى طرح ايمانى معاشرے كے ان كے ساتھ قريبى تعلقات پيدا ہونے كا خطرہ_يا ايها الذين آمنوا لاتتخذوا بطانة من دونكم صدورهم اكبر يہ اس صورت ميں ہے كہ سابقہ آيات كى مناسبت سے ''من دونكم''سے مراد اہل كتاب ہوں _

١٦_ آغاز اسلام ميں ، بعض اہل كتاب كا مسلمانوں كے ساتھ دو غلاپن_قد بدت البغضاء من افواههم و ما تخفى صدورهم اكبر پہلى آيات كے قرينہ سے ''دونكم''سے مراد اہل كتاب ہيں اور يہ كہ وہ اپنى دلى عداوت كو چھپاكر ركھتے تھے ،اس سے ان كا دو غلاپن ظاہر ہوتا ہے_

١٧_ غيروں (كافروں ) كى گفتار اور ان كى اندرونى سوچوں كى تحقيق ،اسلامى معاشرہ كے خلاف ان كى سازشوں كو بے نقاب كرنے كيلئے ضرورى ہے_لاتتخذوا بطانة من دونكم لايا لونكم خبالا ودوا ما عنتم قد بدت البغضاء من افواههم و ما تخفى صدورهم اكبر

١٨_ غيروں (كافروں ) كى دشمني، سازشيں اور برا چاہنا، اسلامى معاشرے كے ان كے ساتھ تعلقات قائم نہ كرنے كى ايك وجہ ہے_لاتتخذوا لايالونكم خبالاً و ما تخفى صدورهم اكبر

۳۴

''لايالونكم ...''كا جملہ ''لاتتخذوا '' كيلئے علت ہے_

١٩_ اسلامى معاشرے كے غيروں كے ساتھ گہرے و محكم تعلقات معاشرے ميں غيروں كے اثرورسوخ اور ان كى طرف سے معاشرے ميں رخنہ اندازيوں كى راہ ہموار كرتے ہيں _لاتتخذوا بطانة من دونكم لايالونكم خبالاً

''لايالونكم ...''كا جملہ ''لاتتخذوا ...''كى علت بيان كر رہا ہے_

٢٠_ انسان كا سينہ، محبتوں اور نفرتوں كا مركز ہے_و ما تخفى فى صدورهم اكبر

٢١_ انسان كے اندرونى رازوں سے خداوند متعال كا آگاہ ہونا_و ما تخفى صدورهم اكبر

٢٢_ انسانى معاشروں كى تقسيم بندى كيلئے ايك معيار و ميزان، انسانوں كے اعتقادات و نظريات ہيں _

يا ايها الذين آمنوا لاتتخذوا بطانة من دونكم و ما تخفى صدورهم اكبر خداوند متعال نے انسانى معاشرے كو مومنين اور غيرمومنين ميں تقسيم كيا ہے اور يہ تقسيم ان كے نظريات كى بنياد پر ہے_

٢٣_ غيروں اور دين كے دشمنوں كے اثرورسوخ سے ايمانى معاشرہ كى حفاظت تمام اہل ايمان كا فريضہ ہے_

يا ايها الذين آمنوا لاتتخذوا بطانة من دونكم ايسا لگتا ہےكہ خداوند متعال كا اس حكم سے مقصد كہ كافروں كو اپنا رازدار نہ بنائيں ان كے اسلامى معاشرہ ميں اثرورسوخ روكنے كى خاطر ہے_

٢٤_ غيروں اور دين كے دشمنوں كے حقيقى چہرہ كو ظاہر كرنے كے بارے ميں خداوند متعال كا مومنين پر اتمام حجت كرنا اور ان كى سازشوں سے بچنے كا طريقہ بتانا_يا ايها الذين آمنوا قد بينا لكم الآيات

٢٥_ غيروں اوردين كے دشمنوں كى سازشوں اور مكروفريب كو ظاہر كرنا، آيات الہى ميں سے ہے_

قد بدت البغضاء من افواههم قد بينا لكم الآيات

٢٦_ آيات الہى سے مستفيد ہونے كى شرط ايمان اور غوروفكر سے كام لينا ہے_

يا ايها الذين آمنوا قد بينا لكم الآيات ان كنتم تعقلون ايسا لگتا ہے كہ ''ان كنتم تعقلون''آيات سے بہرہ مند ہونے كى شرط ہے نہ اصل بيان كى كيونكہ بيان محقق ہوچكا ہے_

۳۵

٢٧_ ايمانى معاشرے كى فكر اور سوچ دين كے دشمنوں كو پہچاننے كا وسيلہ ہے اور ان كى سازشوں سے بچنے كى راہ ہموار كرتى ہے_يا ايها الذين آمنوا قد بدت البغضاء من افواههم ان كنتم تعقلون

يہ اس صورت ميں ہے كہ ''ان كنتم تعقلون'' كو آيت ميں تمام مذكورہ بالا مطالب كيلئے شرط قرار ديا گيا ہو_

٢٨_ غيروں كے ساتھ دوستانہ تعلقات اور انہيں اپنا رازدار بنانا انسان كى بے عقلى كى علامت ہے_

يا ايها الذين آمنوا لاتتخذوا بطانة من دونكم ان كنتم تعقلون

٢٩_ صحيح كو غلط سے پہچاننے ميں آيات خدا، اہل فكر مومنين كى راہنمائي كرتى ہيں _قد بينا لكم الآيات ان كنتم تعقلون

آيات خدا:٢٦ ، ٢٩

اتحاد: اتحاد كے عوامل ٥

اتمام حجت: ٢٤

اسلام: اسلام كے دشمن ٩، ١٤; صدر اسلام كى تاريخ ١٦

اغيار: ٢، ١٣ اغيار سے برتاؤ كا طريقہ ٢٣، ٢٤ ;اغيار سے تعلقات ١، ٢، ٣، ١٥، ١٨، ١٩، ٢٨ ;اغيار كا اندوہ ٨;اغيار كا برا چاہنا ١٨; اغيار كى خواہشات ٧;اغيار كى دشمنى ٩، ١٢، ١٤، ١٨ ; اغياركى سازش ٦، ١٧، ٢٤، ٢٥

الله تعالى: الله تعالى كا علم ٢١

امن و امان: ٨

انسان: انسان كا سينہ ٢٠; انسان كى خصلتيں ١٠

اہل كتاب: اہل كتاب اور مومنين ١٥; اہل كتاب كا برا چاہنا ١٥ ; اہل كتاب كا نفاق ١٦ ;اہل كتاب كى دشمنى ١٥; اہل كتاب كى سازش ١٥;مسلمان اور اہل كتاب ١٦

ايمان: ايمان كے اثرات ٢٦ ;ايمان كے اجتماعى اثرات ٥

بين الاقوامى تعلقات: ١٨، ١٩، ٢٨

۳۶

تعقل: تعقل كى اہميت ٢٩ ;تعقل كے اثرات ٢٦، ٢٧ ; عدم تعقلكے نتائج٢٨

تولا و تبرا: ٣ حب و بغض: ٢٠

دشمن: ٩، ١٢، ١٣، ١٤، ٢٣، ٢٤، ٢٧ دشمن كى سازش ١٢، ٢٤، ٢٧ دشمن شناسي: دشمن شناسى كے عوامل ٢٧

دشمني: ٩، ١٢، ١٣، ١٤، ١٨

دوستي: دوستى كا معيار ٥

دين: دين كى حفاظت ٢٣;دين كے دشمن ٢٣، ٢٥، ٢٧

رازداري: رازدارى كى اہميت ١، ٢، ٢٨

سازش كا آشكار كرنا: ٢٤، ٢٥

شناخت: شناخت كے ذرائع ١١، ٢٩

فساد: فسادكے عوامل ٦

كفار: مسلمان اوركفار ٢;كفار كى سازش ١٧، ١٨

گفتار: گفتار كے اثرات ١١، ١٣، ١٧

مسلمان: ٢، ١٥

معاشرتى طبقات: ٢٢ معاشرہ: اسلامى معاشرہ٤، ٦، ٧، ٩، ١٥، ١٩ ; اسلامى معاشرہ كا امن وامان ٨;اسلامى معاشرہ كى رفاہ ٨; اسلامى معاشرہ كى ہوشيارى ١٢;معاشرہ كى ذمہ دارى ٢٣; معاشرہ كے تنزل كے عوامل ١٩

منافق: ٢

منافقت: ١٥ مومنين: ٢، ٤، ١٤

مؤمنين كے دشمن ١٣، ١٤، ١٥

نيت: نيت كا علم ٢١

ہدايت: ہدايت كے عوامل ٢٩

۳۷

آیت(۱۱۹)

( هَاأَنتُمْ أُولاءِ تُحِبُّونَهُمْ وَلاَ يُحِبُّونَكُمْ وَتُؤْمِنُونَ بِالْكِتَابِ كُلِّهِ وَإِذَا لَقُوكُمْ قَالُواْ آمَنَّا وَإِذَا خَلَوْاْ عَضُّواْ عَلَيْكُمُ الأَنَامِلَ مِنَ الْغَيْظِ قُلْ مُوتُواْ بِغَيْظِكُمْ إِنَّ اللّهَ عَلِيمٌ بِذَاتِ الصُّدُورِ )

خبردار _ تم ان سے دوستى كرتے ہو اور يہ تم سے دوستى نہيں كرتے ہيں _ تم تمام كتابوں پر ايمان ركھتے ہو او ريہ جب تم سے ملتے ہيں تو كہتے ہيں كہ ہم ايمان لے آئے او رجب اكيلے ہو تے ہيں تو غصہ سے انگلياں كاٹتے ہيں _ پيغمبر آپ كہہ ديجئے كہ تم اسى غصہ ميں مرجاؤ _ خدا سب كے دلوں كے حالات سے خوب باخبر ہے_

١_ كافروں اور غيروں كے ساتھ بعض مومنين كى محبت اور ان كا مومنين سے دھوكہ اور دغابازى كرنا_

يا ايها الذين آمنوا هآا نتم اولاء تحبونهم واذا خلوا عضوا عليكم الأنامل من الغيظ

٢_ مومنين كا كافروں كى سازشوں كے بارے ميں غافل ہونا، ان سے دھوكہ كھاكر ان كے ساتھ انتہائي محبت كرنے كى وجہ بنتا ہے_يا ايها الذين آمنوا هآأنتم اولاء تحبونهم واذا خلوا عضوا عليكم الأنامل من الغيظ مورد بحث آيت كے سابقہ آيت كے ساتھ ارتباط سے يہ مطلب حاصل ہوتا ہے_

٣_ آيات خدا ميں فكر كرنا (كافروں كى دشمنى اور سازش كو فاش كرنا) غيروں كے ساتھ اہل ايمان كى محبت سے روگردانى كا باعث ہے_لايالونكم خبالا ودوا ما عنتم قد بينا لكم الآيات ان كنتم تعقلون_ هآأنتم اولاء تحبونهم

٤_ مسلمان، آسمانى كتابوں پر اپنے ايمان كى وجہ سے،

۳۸

تمام اديان كے پيروكاروں سے محبت كرتے ہيں _*هآأنتم اولاء تحبونهم و لايحبونكم و تؤمنون بالكتاب كله

يہ اس صورت ميں ہے كہ ''تؤمنون '' ، ''تحبونہم'' كى علت ہو_

٥_ كفار اور غيروں كے ساتھ اظہار محبت كے باوجود ان كا مؤمنين كے ساتھ دشمنى و كينہ_هآأنتم اولاء تحبونهم و لايحبونكم

٦_ مسلمان، تمام آسمانى كتابوں پہ ايمان ركھتے ہيں _و تؤمنون بالكتاب كله اگرچہ يہاں پر لفظ ''كتاب'' مفرد ہے ليكن جمع كے معنى ميں ہے چونكہ الف لام، جنس كيلئے ہے_

٧_ كافروں (اہل كتاب) كا بعض آسمانى كتابوں پہ عقيدہ نہ ہونا_هآأنتم اولاء و تؤمنون بالكتاب كله

مسلمانوں كا تمام كتابوں پہ ايمان ركھنا، قرينہ مقابلہ كو ديكھتے ہوئے اس كو بيان كرتا ہے كہ اہل كتاب تمام آسمانى كتابوں پر ايمان نہيں ركھتے ہيں _

٨_ تمام آسمانى كتابوں (قرآن و پر) ايمان كا اظہار كرنے ميں بعض اہل كفر كى مسلمانوں كے ساتھ منافقانہ روش_

و اذا لقوكم قالوا امنا و اذا خلوا عضوا عليكم الأنامل ''أمنا''كا متعلق '' تؤمنون بالكتاب كلہ'' كے قرينہ سے تمام آسمانى كتابيں ہيں _

٩_ بعض اہل كتاب كا مومنين كے ساتھ شديد بغض و كينہ_و اذا لقوكم قالوا امنا و اذا خلوا عضوا عليكم الأنامل من الغيظ

١٠_ دين كے دشمنوں كا مومنين كے ساتھ شديد بغض و كينہ كا ، ان كے اپنى انگليوں كو كاٹنے ميں ظاہر ہونا_

عضوا عليكم الأنامل من الغيظ

١١_مومنين كے ساتھ منافقين كے بغض و كينہ كا شديد ہونا_*و اذا لقوكم قالوا امنا و اذا خلوا عضوا عليكم الأنامل من الغيظ مؤمنوں كے ساتھ برتاؤ ميں ايمان كا اظہار اور باطن ميں ان كے ساتھ دشمنى ،اس بات كو بيان كرتى ہے كہ احتمالا يہ آيت منافقين كے بارے ميں ہے_

۳۹

١٢_ مؤمنين كے ساتھ دشمنان اسلام كے شديد بغض و كينہ كا خدا كى طرف سے ظاہر كيا جانا_

و اذا خلوا عضوا عليكم الأنامل من الغيظ

١٣_ انسان كى باطنى كيفيت كي، اسكے بيروني حالات اور روش ميں تأثير_عضوا عليكم الأنامل من الغيظ

اسلام كے دشمنوں كا كينہ (جوكہ ايك باطنى كيفيت ہے) انگلياں كاٹنے ( جو كہ ايك ظاہرى حالت ہے) كا موجب بنا ہے_

١٤_ دشمنان دين كا، مومنين كو غافل كرنے كيلئے دينى شعائرسے سوء استفادہ كرنا_هآأنتم اولاء تحبونهم و لايحبونكم و اذا لقوكم قالوا امنا يہ اس صورت ميں ہے كہ مومنين كى كافروں كے ساتھ محبت، كفار كے ايمان (امنا) پر اظہار كرنے كا نتيجہ ہو_

١٥_ اسلامى معاشرہ كا ايمان، دين كے دشمنوں كے بغض و كينہ كا مركز_و تؤمنون بالكتاب كله و اذا خلوا عضوا عليكم الأنامل من الغيظ

١٦_ ايمانى معاشرے اور دين كے غضبناك دشمنوں كى نابودى كيلئے پيغمبراكرم(ص) كا بد دعا كرنا_قل موتوا بغيظكم

١٧_ دشمنان دين كے گزندسے ايمانى معاشرے كے امن و امان كى حفاظت كيلئے خداوند تعالى كى خاص توجہ كا ہونا_

ودوا ما عنتم قد بدت البغضاء و اذا خلوا عضوا عليكم الأنامل من الغيظ قل موتوا بغيظكم كافروں كى دشمنيوں اور كينے كا ظاہر كرنا، اور ان كى سازشوں كيلئے راہ حل بتانا، مومنين پر خدا كى خاص توجہ كى علامت ہے_

١٨_ انسان جو باتيں اپنے دلوں ميں چھپاكر ركھتے ہيں خدا كا ان سب كے بارے ميں آگاہ ہونا_ان الله عليم بذات الصدور

١٩_ دين كے دشمن اسلام اور ايمانى معاشرے سے جو بغض و كينہ اپنے دل ميں ركھتے ہيں ، خداوند متعال كا اس سے آگاہ ہونا_عضوا عليكم الأنامل من الغيظ ان الله عليم بذات الصدور

٢٠_ انسان كا سينہ محبتوں اور نفرتوں كا گھر ہے_قل موتوا بغيظكم ان الله عليم بذات الصدور

٢١_ تمام قلبى رازوں سے خدا كى واقفيت پر توجہ انسان كو گناہ و انحراف سے بچانے كا باعث بنتى ہے_

۴۰