تفسير راہنما جلد ۳

 تفسير راہنما0%

 تفسير راہنما مؤلف:
زمرہ جات: تفسیر قرآن
صفحے: 797

 تفسير راہنما

مؤلف: آيت الله ہاشمى رفسنجاني
زمرہ جات:

صفحے: 797
مشاہدے: 162536
ڈاؤنلوڈ: 4936


تبصرے:

جلد 1 جلد 2 جلد 3 جلد 4 جلد 5 جلد 6 جلد 7 جلد 8 جلد 9 جلد 10 جلد 11
کتاب کے اندر تلاش کریں
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 797 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 162536 / ڈاؤنلوڈ: 4936
سائز سائز سائز
 تفسير راہنما

تفسير راہنما جلد 3

مؤلف:
اردو

اللہ تعالى: اللہ تعالى كا اجر ١٤; اللہ تعالى كى ربوبيت ٤; اللہ تعالى كى مہمان نوازى ١٢

اہل بہشت: اہل بہشت كى جاودانى ٢

بہشت: بہشت كى ابديت ١، ٧، ١١ ; بہشت كى نعمتيں ١، ٢، ١٠; بہشت كے باغات ٨، ٩ ; بہشت كے موجبات ١٠;بہشت ميں جاودانى ٢١; بہشت كى نہريں ٨، ٩، ١١

تقوي: تقوي كا پيش خيمہ ٤، ٧ ; تقوي كى فضيلت ١٨; تقوي كے اثرات ٣، ٦، ١٠;تقوي كے موارد ٥، ١٣

جلا وطنى : ٦

جہاد: ٦

دنيا: دنيا كيلئے كوشش ٣ ;دنياوى وسائل ١، ٣، ٥، ٧

راہ خدا: ٦

سعادت: اخروى سعادت ٣

شہادت: ٦

علم: علم كے اثرات ٤

كفار: كفار كى قدرت ٥ ;كفار كے دنيوى وسائل ١، ٥

گمراہي: گمراہى كے موانع ٧

متقين: متقين كا بہشت ميں ہونا ٢، ١١، ١٢;متقين كو بشارت ١٢; متقين كى نيكى ١٣;متقين كے فضائل ١٧، ١٨

موت: ١٩

مؤمنين: مؤمنين كا ا نجام ١٩;مؤمنين كى موت ١٩

نيك لوگ: نيك لوگوں كا اجر ١٤، ١٥، ١٦ ; نيك لوگوں كے فضائل ١٦، ١٧، ١٨

نيكي: نيكى كى قدر و قيمت١٨ ;نيكى كے اثرات ١٣

ہجرت: ٦

۳۴۱

آیت(۱۹۹)

( وَإِنَّ مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ لَمَن يُؤْمِنُ بِاللّهِ وَمَا أُنزِلَ إِلَيْكُمْ وَمَآ أُنزِلَ إِلَيْهِمْ خَاشِعِينَ لِلّهِ لاَ يَشْتَرُونَ بِآيَاتِ اللّهِ ثَمَنًا قَلِيلاً أُوْلَئِكَ لَهُمْ أَجْرُهُمْ عِندَ رَبِّهِمْ إِنَّ اللّهَ سَرِيعُ الْحِسَابِ )

اہل كتاب ميں وہ لوگ بھى ہيں جو الله پر اور جوكچھ تمھارى طرف نازل ہوا ہے او رجو ان كى طرف نازل ہوا ہے سب پر ايمان ركھتے ہيں _ الله كے سامنے سر جھكائے ہوئے ہيں _ آيات خداحقيرسى قيمت پر فروخت نہيں كرتے _ ان كے لئے پروردگار كے يہاں ان كااجر ہے او رخدابہت جلد حساب كرنے والا ہے _

١_ بعض علمائے اہل كتاب كا خداوند متعال، قرآن كريم اور آسمانى كتابوں پر حقيقى ايمان ركھنا_

( و إن من ا هل الكتاب لمن يؤمن بالله و ما أنزل اليكم خاشعين لله )

آيات الہى كے ساتھ تجارت و سوداگرى ايسے امور ميں سے ہے كہ جو غالباً علمائے دين كے ساتھ مربوط ہے_ جملہ''لتبينّنه للناس '' (آيت ،١٨٧) اس مطلب كى تائيد كرتا ہے_

٢_ بعض علمائے اہل كتاب كا خداوند متعال كے سامنے خشوع و خضوع_انّ من ا هل الكتاب لمن يؤمن خاشعين لله

٣_ بعض علمائے اہل كتاب كى فروتنى اور خشوع سے، خداوند متعال اور آسمانى كتب پر ان كے ايمان واقعى كا راستہ ہموار ہونا_انّ من ا هل الكتاب لمن يؤمن خاشعين لله اہل كتاب كو خشوع و فروتنى كى صفات كے ساتھ ياد كرنا، ہوسكتا ہے قرآن كى حقانيت اور تورات و انجيل پر ان كے حقيقى ايمان لانے كى علت كى طرف اشارہ ہو_

۳۴۲

٤_ خداوند متعال كے سامنے بعض اہل كتاب كا تكبر اور سركشي، ان كے انكار قرآن اور كفر كا موجب ہے_

انّ من ا هل الكتاب لمن يؤمن خاشعين لله

٥_ خداوند متعال كا اہل كتاب كے ايك گروہ كى دشمنى كے مقابلے ميں دوسرے گروہ كے ايمان كا تذكرہ كر كے، پيغمبراكرم(ص) اور مؤمنين كو تسلى و تشفى دينا_انّ من ا هل الكتاب لمن يؤمن بالله يہ مطلب اس آيت كے آيات نمبر١٨٠ تا ١٨٧ كے ساتھ ارتباط كے پيش نظر ہے، كہ جن ميں اہل كتاب كى بہت سے خلاف ورزيوں ، اذيت و آزار اور بدعہديوں كا تذكرہ كيا گيا ہے_

٦_ بعض اہل كتاب، اپنے دعوائے ايمان كے برعكس نہ تو خداوند متعال پر ايمان ركھتے ہيں اور نہ ہى اپنى آسمانى كتابوں پر_انّ من ا هل الكتاب لمن يؤمن بالله و ما أنزل اليكم و ما أنزل اليهم جملہ ''انّ من ا ہل الكتاب ...''كا مفہوم دلالت كرتا ہے كہ بعض اہل كتاب اپنى آسمانى كتب پر ايمان ركھنے كے ادعا كے باوجود نہ تو خداوند متعال پر ايمان ركھتے ہيں نہ تورات و انجيل پر_

٧_ آسمانى كتابوں كے مطالب و مضامين ميں مطابقت و موافقت ہونا اور ان كے درميان تضاد كا نہ پايا جانا_

انّ من ا هل الكتاب لمن يؤمن بالله و ما اُنزل اليكم و مآأنزل اليهم

٨_ خداوند متعال كے سامنے خشوع، ايمان ميں كمال ہے_انّ من ا هل الكتاب لمن يؤمن خاشعين لله

٩_ زمانہ پيغمبر(ص) كے يہود و نصاري كے پاس تحريف سے محفوظ تورات و انجيل كا موجود ہونا_*

انّ من ا هل الكتاب لمن يؤمن بالله و ما أنزل اليكم و ما أنزل اليهم ''ما أنزل اليهم'' سے جو كچھ عصر بعثت كے مخاطبين كے ذہن ميں آتا ہے وہى تورات و انجيل ہے جو اہل كتاب كى دسترسى ميں تھيں اور اگر وہ تحريف شدہ ہوتيں تو ان پر ايمان لانے كى تائيد خداوند متعال كى طرف سے نہ كى جاتي_

١٠_ آيات الہى كے ساتھ تجارت نہ كرنا، خدا و قرآن اور دوسرى آسمانى كتب پر ايمان ركھنے والے اہل كتاب كى خصوصيت ہے_لايشترون بايات الله ثمناً قليلاً

١١_ دوسرے اہل كتاب كى طرف سے آيات الہى كے ساتھ تجارت كئے جانے كے باوجود بعض اہل كتاب كا دين فروشى سے پرہيز كرنا_

۳۴۳

انّ من ا هل الكتاب خاشعين لله لا يشترون بايات الله ثمناً قليلاً

١٢_ بعض اہل كتاب كا آيات الہى (تورات و انجيل) كے ساتھ تجارت كرنے اور دين فروشى سے پرہيز ان كے قرآن پر ايمان كا سبب بنا_انّ من ا هل الكتاب لمن يؤمن خاشعين لله لايشترون بايات الله

جملہ ''لايشترون ...'، ''يؤمن''كے فاعل كيلئے حال ہے (يعنى مؤمن اہل كتاب) اور مذكورہ جملے كے ساتھ ان كى توصيف ہوسكتا ہے قرآن كريم پر ان كے ايمان لانے كى علت و سبب كى طرف اشارہ ہو_

١٣_ آيات الہى كے ساتھ تجارت كے عوض جو بھى قيمت ركھى جائے حقير اور ناچيز ہے_

لايشترون بايات الله ثمناً قليلاً عام طور پر جو لوگ آيات الہى كے ذريعے تجارت كرتے ہيں ان كى غرض دنيوى فوائد و منافع كا حصول ہوتا ہے ليكن خداوند متعال ان فوائد و منافع كو دين اور اخروى نعمات سے محروميت كے بدلے انتہائي كم و ناچيز شمار كررہا ہے_

١٤_ تورات و انجيل ميں قرآن اور پيغمبراكرم(ص) كى حقانيت پر دلالت كرنے والى نشانيوں اور آيات كا موجود ہونا_*

انّ من ا هل الكتاب لايشترون بايات الله ثمناً قليلاً قرآن پر ايمان اور آيات الہى (تورات و انجيل) كو نظرانداز نہ كرنے كے درميان ارتباط قائم كرنے سے يہ ظاہر ہوتا ہے كہ ان ميں حقانيت پيغمبراكرم (ص) و قرآن واضح طور پرموجود ہے_

١٥_ دنيا كى معمولى سى قيمت كى خاطر علمائے يہود كى طرف سے تورات ميں موجودپيغمبراكرم(ص) و قرآن كى حقانيت كو ثابت كرنے والى آيات الہى كو نظرانداز كيا جانا_انّ من ا هل الكتاب لمن لايشترون بايات الله ثمناً قليلاً

١٦_ خداوند متعال كا اہل كتاب كے مؤمن علماء كي، قرآن كريم پر ايمان اور آيات الہى كے ساتھ تجارت نہ كرنے كى وجہ سے مدح كرنا_ان من ا هل الكتاب لمن لايشترون بايات الله ثمناً قليلاً اولئك لهم اجرهم عند ربّهم

١٧_ قرآن كريم پر اہل كتاب كا ايمان لانا، آيات الہى (تورات و انجيل) كے بارے ميں ان كے صحيح ادراك و احترام كى علامت ہے_انّ من ا هل الكتاب لمن يؤمن بالله و لايشترون بايات الله ثمناً قليلاً

۳۴۴

١٨_ بعض علمائے اہل كتاب كى آيات الہى كے ساتھ تجارت كرنے كے سبب خداوند تعالى كى طرف سے توبيخ_

انّ من ا هل الكتاب لمن يؤمن لايشترون بايات الله ثمناً قليلاً

١٩_ آيات الہى كے ساتھ تجارت كرنے كى حرمت_لايشترون بايات الله ثمناً قليلاً

٢٠_ اہل كتاب كا جو گروہ خدا، قرآن اور اپنى آسمانى كتب پر ايمان لايا ہے وہ ايك خاص اور بلند مرتبہ اجر و ثواب سے بہرہ مند ہوگا_اولئك لهم اجرهم عند ربّهم كلمہ ''عندربھم''، ''اجرھم''كى توصيف ہے اس سے پتہ چلتا ہے كہ وہ اجر ايك خاص اور بلند مرتبہ اجر ہوگا_

٢١_ اللہ تعالى، قرآن، تورات اور انجيل پر ايمان، خدا كے سامنے فروتنى و خشوع اور آيات الہى كا اكرام و احترام كرنا، خداوند متعال كے نزديك انسان كى قدر و منزلت كا معيار ہے_لهم اجرهم عند ربّهم

''ربّھم''ميں اضافہ تشريفيّہ ظاہر كرتا ہے كہ مذكورہ صفات كے حامل افراد خداوند متعال كے نزديك بلند مقام و مرتبہ ركھتے ہيں _

٢٢_ اجر و ثواب كى بشارت اور اسكى ضمانت دينا، مؤمنين كيلئے، ربوبيت الہى كا ايك پرتو ہے_لهم اجرهم عند ربّهم

٢٣_ اجر و ثواب كا وعدہ اور ضمانت دينا، لوگوں كو اسلام و قرآن پر ايمان كى دعوت دينے كيلئے ايك قرآنى روش ہے_

اولئك لهم اجرهم عند ربّهم

٢٤_ خداوندمتعال، بہت جلدحساب لينے والا ہے_ان الله سريع الحساب

٢٥_ خداوند متعال مؤمنين كا اجر و ثواب بغيركسى تاخير كے عطا كردے گا_لهم اجرهم عند ربهم انّ الله سريع الحساب اجر عطا ہونے كے بيان كے بعد جلدحساب لئے جانے كى ياددہانى سے پتہ چلتا ہے كہ خداوند متعال كى طرف سے اجر كے عطا ہونے ميں ، حساب كى وجہ سے تأخير نہيں ہوگي_

٢٦_ الہى اجر و ثواب كا نظام ايك قانون و قاعدے كے مطابق ہے اور دقيق و سريع حساب كتاب پر مشتمل ہے_

ان الله سريع الحساب

٢٧_ خداوند متعال كى جانب سے مؤمنين كا اجر و ثواب، ان كے ايمان و اعمال كے درجات كى بنياد پر عطا كيا جاتا ہے_

۳۴۵

اولئك لهم اجرهم انّ الله سريع الحساب اگر اجر، اعمال كى بنياد پر نہ ہوتا تو حساب لينے كا كوئي معنى نہيں تھا_ اور '' اولئك ''كے مشاراليہ كے مطابق، پتہ چلتا ہے كہ مؤمنين كا ايمان اور اعمال دونوں ان كے اجر و ثواب كے استحقاق كا سبب بنتے ہيں _

٢٨_ (حبشہ كا بادشاہ) نجاشي، خداوند متعال، قرآن اور آسمانى كتب پر ايمان ركھتا تھا اور اللہ تعالى كے سامنے خاضع تھا_انّ من ا هل الكتاب لمن يؤمن بالله نجاشى كى موت كے بعد، رسول خدا(ص) نے اپنے اصحاب سے فرمايا:ان اخاكم النجاشى قد مات قوموا فصلّوا عليه: فقال رجل يا رسول الله (ص) كيف نصلى عليه و قدمات فى كفره؟ قال(ص) الاتسمعون قول الله ''انّ من ا هل الكتاب ...' (١) نجاشى كى وفات كے بعد رسول خدا(ص) نے فرمايا تمہارا بھائي نجاشى فوت ہوگيا ہے اٹھو اس پر نماز پڑھو تو ايك شخص بولا ہم اس پر كيسے نماز پڑھيں جب كہ وہ كفر كى حالت ميں مرا ہے_ آپ(ص) نے فرمايا كيا تم نے خداوند متعال كا يہ فرمان''ان من ا ہل الكتاب ...'' نہيں سُنا_

آسمانى كتب: ١، ٣، ١٠، ٢٠، ٢٨ آسمانى كتب ميں ہم آہنگى ٧

آنحضرت(ص) : آنحضرت (ص) كو تسلى و تشفى ٥; آنحضرت (ص) كى حقانيت١٤; تورات ميں آنحضرت(ص) كا ذكر ١٥

اجر: ٢٠، ٢٥، ٢٧ اجر كا وعدہ ٢٢، ٢٣;اجر كى ضمانت ٢٢، ٢٣

اسلام: اسلام كى دعوت ٢٣ ; صدر اسلام كى تاريخ ٩

اقدار: اقدار كا معيار ٢١

اللہ تعالى: ١، ٣، ٢٠، ٢١ اللہ تعالى كى جانب سے حساب كتاب ٢٤; اللہ تعالى كى ربوبيت ٢٢

انجيل: ٢١ انجيل كى تعليمات١٤ ; اہل كتاب كے نزديك انجيل ١٧;صدر اسلام ميں انجيل ٩

اہل كتاب: اہل كتاب كا قدروقيمت كا اندازہ لگانا ١٧;اہل كتاب كے كفار ٦;اہل كتاب كے متكبرين ٤;اہل كتاب كے مؤمنين ١، ٥، ١٠، ١١، ١٢، ١٦، ١٧،٢٠;علمائے اہل كتاب ١، ٢، ٣، ١٦، ١٨

ايمان: آسمانى كتب پر ايمان ١، ٣، ١٠، ٢٠، ٢٨; انجيل پر

____________________

١)الدرالمنثور ج٢ ص٤١٦.

۳۴۶

ايمان ٢١;ايمان كا اجر٢٠;ايمان كا پيش خيمہ ٣، ١٢; ايمان كے اثرات٢١;ايمان ميں اضافہ ٨; تورات پر ايمان ٢١;خدا پر ايمان ١، ٣، ٢٠، ٢١; قرآن پر ايمان ١، ١٠، ١٢، ١٦، ١٧، ٢٠، ٢١، ٢٨

تبليغ: تبليغ كى روش ٢٣

تقوي: تقوي كے اثرات ١٢

تكبر: تكبر كے اثرات ٤

تورات: ١٥، ٢١

اہل كتاب كے نزديك تورات ١٧;تورات كى تعليمات ١٤;صدر اسلام ميں تورات ٩

خضوع: ٢، ٢٨ خضوع كے اثرات ٣، ٨، ٢١

دنيا پرستي: دنيا پرستى كے اثرات ١٥

دين فروشي: ١٥ اہل كتاب ميں دين فروشى ١١;دين فروشى پر سرزنش ١٨; دين فروشى سے اجتناب ١٠، ١١، ١٢ ;دين فروشى كا ضرر ١٣;دين فروشى كى حرمت ١٩

روايت: ٢٨ علمائ: ١، ١٥، ١٦، ١٨ خاضع علماء ٢، ٣

عمل: عمل كا حساب لياجانا٢٦ ; عمل كے اثرات ٢٧

قرآن كريم: ١، ٤، ١٠، ١٢، ١٦، ١٧، ٢٠، ٢١، ٢٨ قرآن كريم تورات ميں ١٥; قرآن كريم كى حقانيت١٤

كتمان حق: ١٥

كفار: ٦

كفر: كفر كا پيش خيمہ ٤;قرآن كے بارے ميں كفر ٤

مؤمنين: ١، ١٠، ١١، ١٢، ١٦، ١٧ مؤمنين كا اجر ٢٠، ٢٢، ٢٥، ٢٧;مؤمنين كو تسلى ٥

نجاشي: نجاشى كا ايمان ٢٨;نجاشى كا خضوع ٢٨

نظام جزا و سزا: ٢٥، ٢٦، ٢٧

يہود: يہود كى دين فروشى ١٥;علمائے يہود١٥

۳۴۷

آیت(۲۰۰)

( يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُواْ اصْبِرُواْ وَصَابِرُواْ وَرَابِطُواْ وَاتَّقُواْ اللّهَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ ) اے ايمان والو صبر كرو _ صبر كى تعليم دو _ جہاد كيلئے تيارى كرو او رالله سے ڈرو شايدتم فلاح يافتہ او ركامياب ہوجاؤ _

١_ مؤمنين كا فريضہ ہے كہ وہ مشكلات كے مقابلے ميں صبر كريں _يا ايها الذين امنوا اصبروا

٢_ خداوند متعال كى بارگاہ ميں ايمان اور مؤمن كا مقام و مرتبہ_يا ايها الّذين امنوا خداوند متعال كے براہ راست خطاب ميں مؤمنين كيلئے ايك قسم كى تعظيم و تكريمپوشيدہ ہے_

٣_ جنگ طلب اور ہٹ دھرم دشمنوں كے مقابلے ميں صبر و استقامت اور پائيدارى دكھانا، مؤمنين كا فريضہ ہے_

يا ايّها الّذين امنوا صابروا ''صابروا'' باب مفاعلہ سے ہے جو طرفين كى مقاومت پر دلالت كرتا ہے اور اكثر يہ معنى دو دشمنوں كے درميان تصور كيا جاتا ہے_

٤_ مؤمنين كيلئے ،باہمى تحمل و بردبارى كا ضرورى ہونا_يا ايّها الّذين امنوا اصبروا و صابروا ہوسكتا ہے ''صابروا''كا يہ معنى ہوكہ مؤمنين كا فريضہ ہے كہ وہ اپنے درميان پيدا ہونے والى مشكلات كو تحمل كريں اور ايك دوسرے كى نسبت صبر و بردبارى سے كام ليں _

٥_ مؤمنين كا فريضہ ہے كہ وہ مشكلات كے مقابلے ميں ايك دوسرے كو صبر و استقامت كى ترغيب ديں _

يا ايّها الذين امنوا اصبروا و صابروا بظاہر ''صابروا''ميں الف مفاعلہ ''صصبصرص''كو متعدى كرنے كيلئے استعمال ہوا ہے_ لہذا ''صابروا''يعنى دوسروں كو صبر كى ترغيب دلانا_

٦_ مشكلات كے مقابلے ميں صبر، دشمن كے مقابلے ميں استقامت و پائيدارى كى راہ ہموار كرتا ہے_*

يا ايّها الذين امنوا اصبروا و صابروا

۳۴۸

''صابروا'' پر ''اصبروا'' كا مقدم ہونا ہوسكتا ہے اس معنى كى حكايت كر رہاہو كہ جب تك انفرادى مشكلات كے مقابلے ميں صبر نہيں كروگے_اس وقت تك دين كے دشمنوں كے سامنے بھى استقامت نہيں كرسكوگے_

٧_ مؤمنين كا فريضہ ہے كہ وہ آپس ميں ارتباط برقرار كريں اور ايك دوسرے كے ساتھ ہم آہنگ رہيں _

يا ايّها الذين امنوا و رابطوا ربط كا معنى پيوند ہے لہذا ''رابطوا''اسلامى معاشرے كے افراد كے درميان ارتباط كے لازم ہونے پر دلالت كرتا ہے كہ جس كا لازمہ ايك دوسرے سے ہم آہنگى ہے_

٨_ اسلامى وطن كى سرحدوں كى حفاظت و پاسدارى سب مؤمنين كا فريضہ ہے_ياايّها الّذين و رابطوا

''رابطوا''كا اسمطلب ميں اصطلاحى معنى (سرحدوں كى حفاظت) ليا گيا ہے_

٩_ دوسروں كو صبر و استقامت كى دعوت دينے سے پہلے خود صبر و استقامت كو اختيار كرنا ضرورى ہے_

يا ايّها الّذين امنوا اصبروا و صابروا مندرجہ بالا مطلب اس بناپر ہے كہ '' صابروا'' سے مراد ايك دوسرے كو صبر و استقامت كى دعوت دينا ہو_

١٠_ صبر و استقامت سے اجتماعى روابط كے استحكام كى راہ ہموار ہوتى ہے_اصبروا و صابروا و رابطوا

صبر و شكيبائي كى ضرورت بيان كرنے كے بعد افراد كى ايك دوسرے سے ہم آہنگى و ارتباط كى ضرورت كا بيان، ہوسكتا ہے اسلامى معاشرے ميں ارتباط پيدا كرنے ميں صبر كے كردار كى طرف اشارہ ہو_

١١_ اسلامى مملكت كى سرحدوں كى حفاظت، مسلمانوں كے صبر و شكيبائي كى مرہون منت ہے_

يا ايّها الذين امنوا اصبروا وصابروا و رابطوا يہ اس بنا پر ہے كہ ''رابطوا''كا معنى سرحدوں كى حفاظت كا ضرورى ہونا ہو_ اس پر صبر كا مقدم ہونا، سرحدوں كى حفاظت ميں صبر كے كردار كو ظاہر كرتا ہے_

١٢_ تقوائے الہى كى رعايت كرنا مؤمنين كا فريضہ ہے_و اتقوا الله

١٣_ مشكلات كے مقابلے ميں بے صبرى كرنا دشمنوں كے سامنے سستى كرنا اور اسلامى مملكت كى سرحدوں كى حفاظت نہ كرنا، عدم تقوي كى علامت ہے_اصبروا و صابروا و رابطوا و اتّقوا الله

١٤_ مشكلات كے مقابلے ميں مؤمنين كى شكيبائي، دشمن كے مقابلے ميں ان كى پائيدارى اور اسلامى مملكت

۳۴۹

كى سرحدوں كى حفاظت، تقوي كى علامت ہے_يا أيها الذين آمنوا اصبروا و صابروا و رابطوا و اتقوا الله

١٥_ اسلامى معاشرے ميں اجتماعى تعلقات برقرار كرنا مؤمنين كى پرہيزگارى كى علامت ہے_

يا ايها الذين امنوا و رابطوا و اتّقوا الله يہ اس بنا پر ہے كہ ''رابطوا''كا معنى ارتباط و پيوند برقرار كرنا ہو_

١٦_ ايمان; مشكلات كے مقابلے ميں صبر، دشمن كے مقابلے ميں پائيداري، سرحدوں كى حفاظت اور تقوي كى رعايت كا پيش خيمہ ہے_يا ايّها الذين امنوا اصبروا و صابروا و رابطوا و اتّقوا الله مسلمانوں كو ايمان كے وصف سے ياد كرنا اور پھر صبر اور كا حكم دينا، يہ ظاہر كرتا ہے كہ مذكورہ مسائل كے وقوع كا پيش خيمہ ايمان ہے_

١٧_ تقوي، ايمان سے بلندتر مرتبہ ہے_يا ايّها الذين امنوا و اتّقوا الله

١٨_ مشكلات كے مقابلے ميں صبر، دشمن كے سامنے پائيداري،اسلامى معاشرے كى سرحدوں كى حفاظت اور تقوي اپنانا، فتح و سعادت كا راستہ ہموار كرتا ہے_يا ايّها الّذين امنوا اصبروا و صابروا و رابطوا لعلكم تفلحون

'' فلاح ''كا معنى نجات و فتح حاصل كرنا ہے (لسان العرب)_

١٩_ اسلامى معاشرے كى كاميابى و سعادت، ايك دوسرے سے ارتباط و ہم آہنگى برقرار كرنے سے منسلك ہے_

و رابطوا لعلّكم تفلحون

٢٠_ فرائض كى انجام دہى ميں اور مصائب كے مقابلے ميں صبر اختيار كرنا اور ائمہ اطہار(ع) كے فرامين و احكام كى پيروى كيلئے تيار رہنا تمام مؤمنين كا فريضہ ہے_يا ايها الذين امنوا اصبروا و صابروا امام صادق(ع) مذكورہ آيت كے بارے ميں فرماتے ہيں : اصبروا على الفرائض و صابروا على المصائب و رابطوا على الأئمة(١) فرائض كى انجام دہى اور مصائب پر صبر كرو اور ائمہ سے مربوط رہو_

٢١_ تقيّہ كى بنياد پر دشمنوں كے مقابلے ميں صبر كرنا اور آئمہ اطہار (ع) كے فرامين كى پيروى كيلئے تيار رہنا سب مؤمنين كا فريضہ ہے_يا ايّها الذين امنوا اصبروا و صابروا و رابطوا

____________________

١)كافى ج٢ ص٨١ ح٣، تفسير برھان ج١ ص٣٣٤ ح٢ ٦، ١١.

۳۵۰

امام صادق(ع) اس آيت كے بارے ميں فرماتے ہيں : و صابروھم على التقيّة و رابطوا على من تقتدون بہ(١) دشمن كے مقابلے ميں تقيہ كى بنياد پر صبر كرو اور اپنے پيشواؤں سے مربوط رہو

٢٢_ گناہ سے بچنا، امربالمعروف و نہى عن المنكر كرنا اور آئمہ(ع) كے دفاع كيلئے تيار رہنا مؤمنين كا فريضہ ہے_

يا ايّها الّذين آمنوا اصبروا و صابروا و رابطوا و اتّقوا الله امام صادق(ع) نے ''اصبروا''كے بارے ميں فرمايا: عن المعاصى اور''واتقواالله ''كے بارے ميں فرمايا:آمروا بالمعروف و انهوا عن المنكر ( نيكى كا حكم دو اور برائي سے روكو) اور ''رابطوا''كے بارے ميں فرمايا :و نحن الرباط الادني فمن جاهدعنّا فقد جاهد عن النبي(ص) (٢)

٢٣_ دشمنوں كے مقابلے ميں استقامت و پائيدارى اور ان كى سازشوں پر نظر ركھنا سب مؤمنين كا فريضہ ہے_

يا ايّها الذين امنوا اصبروا وصابروا و رابطوا امام صادق(ع) نے خداوند متعال كے قول ''اصبروا و صابروا ...''كے بارے ميں فرمايا: معناہ و صابروا على عدوّكم و رابطوا عدوّكم_(٣) اس كا معنى يہ ہے كہ اپنے دشمن كے مقابلے ميں استقامت دكھاؤ اور ان پر نظر ركھو_

٢٤_ ہر نماز كے بعد، دوسرى نماز كا انتظار پسنديدہ ہے_يا ايّها الّذين امنوا و رابطوا مذكورہ آيت ميں امير المؤمنين(ع) نے ''رابطوا '' كے بارے ميں فرمايا: رابطوا الصلوات اى انتظروھا واحدة بعد واحدة(٤) رابطوا الصلوات يعنى نمازوں كا يكے بعد ديگر ے انتظار كرو_

٢٥_ پنجگانہ نمازوں كى انجام دہى پر صبر، دشمنوں كے ساتھ مسلّحانہ جنگ پر صبر اور راہ خداوند متعال ميں جنگ و پاسبانى كرنا، سب مؤمنين كا فريضہ ہے_يا ايّها الذين ا منوا اصبروا و صابروا

پيغمبراسلام(ص) نے ''اصبروا و صابروا و رابطوا ...''كے بارے ميں فرمايا:اصبروا على الصلوات الخمس و صابروا على قتال عدوّكم بالسيف و رابطوا فى سبيل الله لعلّكم تفلحون (٥) پنچگانہ نمازوں كى انجام دہى پر صبر كرو، اپنے دشمنوں كے خلاف مسلح جنگ پر صبر كرو اور راہ خدا ميں جنگ و پاسبانى كرو تا كہ تم فلاح پاجاؤ_

____________________

١)معانى الاخبار، ص٣٦٩ ح١ تفسير برھان ج١ص ٣٣٤ ح٣. ٢)تفسير عياشى ج١ ص٢١٢ ح١٧٩، بحار الانوار ج٢٤ ص٢١٦ ح٨

٣)تفسيرتبيان ج٣ص٩٦ نورالثقلين ج١ص٤٢٨ ح٥٠٨ ٤)تفسير تبيان ج٣ ، ص ٩٥ ; مجمع البيان ج٢ ص ٩١٨.

٥)الدرالمنثور ج٢ ص٤١٨.

۳۵۱

استقامت: استقامت كا پيش خيمہ٦ ; تقيّہ كے ساتھ استقامت ٢١;جہاد ميں استقامت ١٤، ١٦، ١٨،٢٣

اطاعت: ائمہ(ع) كى اطاعت ٢٠;راہبر كى اطاعت ٢١

امربالمعروف: ٢٢

ائمہ(ع) : ٢٠ ائمہ(ع) كا دفاع ٢٢

ايمان: ايمان كى فضيلت ٢;ايمان كے اثرات ١٦;ايمان كے مراتب ١٧

تقوي: ١٥ تقوي كا پيش خيمہ١٦;تقوي كى اہميت ١٢،;تقوي كے اثرات ١٤، ١٨;١٧

تقيّہ: ٢١

جہاد: ١٣، ١٤،١٦، ١٨، ٢١، ٢٣، ٢٥

دشمن: ٣ دشمنوں كى سازش ٢٣

دين: دين كى پاسباني٢٥

روايت: ٢٠، ٢١، ٢٢، ٢٣، ٢٤، ٢٥

سختي: ١، ٣، ٥، ٦، ١٤، ١٦، ١٨

سرحدوں كى حفاظت: ١١، ١٦ سرحدوں كى حفاظت كى اہميت ٨، ١٤، ١٦; سرحدوں كى حفاظت كے اثرات ١٨;سرحدوں كى حفاظت نہ كرنا ١٣

سستي: جہاد ميں سستى ١٣

سعادت: ١٩ سعادت كا پيش خيمہ١٨

شرعى فريضہ: ٢٠

صبر: جہاد ميں صبر ٢٥; سختى كے وقت صبر ١، ٣، ٥، ٦، ١٤، ١٦، ١٨;شرعى فرائض پر صبر ٢٠;صبر ترك كرنے كے اثرات ١٣;صبر كا پيش خيمہ ١٦;صبر كى اہميت ٤، ٩;صبر كى تشويق ٥; صبر كى دعوت ٩;صبر كے اثرات ٦، ١٠، ١١، ١٨;عبادت پر صبر ٢٥; مصيبت

۳۵۲

پر صبر ٢٠

عبادت: ٢٥

قيادت: ٢١

كاميابى : كاميابى كا پيش خيمہ ١٨، ١٩

گناہ: گناہ سے اجتناب ٢٢

مبارزت: دشمنوں كے خلاف مبارزت ٣

مصيبت: ٢٠

معاشرہ : اجتماعى روابط ١٠، ١٥ ;اجتماعى روابط كے اثرات ١٩ ;دينى معاشرہ ١٥ ;دينى معاشرے كى سعادت ١٩

مؤمنين: مؤمنين كا تقوي ١٥;مؤمنين كا صبر ١٤;مؤمنين كى ذمہ دارى ١، ٣، ٤، ٥، ٧، ٨، ١٢، ٢٠، ٢١، ٢٢، ٢٣، ٢٥ ;مؤمنين كے روابط ٧;مؤمنين كے فضائل ٢

نماز: پنجگانہ نماز ٢٥ ; نماز كى فضيلت ٢٤

نہى عن المنكر: ٢٢

ہوشياري: ہوشيارى كى اہميت ٢٣

۳۵۳

سوره نساء

آيه ١ تا ١٠٠

( بسم الله الرحمن الرحيم )

آیت(۱)

( يَا أَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُواْ رَبَّكُمُ الَّذِي خَلَقَكُم مِّن نَّفْسٍ وَاحِدَةٍ وَخَلَقَ مِنْهَا زَوْجَهَا وَبَثَّ مِنْهُمَا رِجَالاً كَثِيرًا وَنِسَاء وَاتَّقُواْ اللّهَ الَّذِي تَسَاءلُونَ بِهِ وَالأَرْحَامَ إِنَّ اللّهَ كَانَ عَلَيْكُمْ رَقِيبًا )

انسانو اس پروردگار سے ڈرو جس نے تم سب كوايك نفس سے پيدا كيا ہے اور اس كا جوڑا بھى اسى كى جنس سے پيدا كيا ہے او رپھر دونوں سے بكثرت مرد و عورت دنيا ميں پھيلا ديئے ہيں او راس خدا سے بھى ڈرو جس كے ذريعہ ايك دوسرے سے سوال كرتے ہو اور قرابتداروں كى بے تعلقى سے بھى _ الله تم سب كے اعمال كا نگراں ہے _

١_ تمام لوگ، تقوي كى رعايت كرنے اور خداوند متعال كى طرف متوجّہ رہنے پر مامور ہيں _يا ايها النّاس اتّقوا ربّكم و اتقوا الله

٢_ خداوند متعال كے انسان كو خلق كرنے اور اسكے امور كى تدبير كرنے كا تقاضا ہے كہ تقوي الہى اختيار كيا جائے اور ہر لمحہ خداوند متعال كى طرف توجّہ ركھى جائے_اتّقوا ربّكم الّذى خلقكم جملہ ''الّذى خلقكم '' ، ''ربّكم '' كي صفت اور تقوي كى رعايت كرنے كے ضرورى ہونے كى علت كى طرف اشارہ ہے_ يعنى چونكہ اس نے تمہيں خلق كيا ہے اور تمہارى تدبير كر رہا ہے لہذا تقوي اختيار كرنا ضرورى ہے اور اسكے احكام پر عمل كرنا لازمى ہے_

٣_ تقوي كى رعايت كرنے كے بارے ميں فرمان الہى كا مقصد، انسانوں كى تربيت كرنا ہے_*اتّقوا ربّكم

۳۵۴

ہوسكتا ہے كلمہ ''ربّ''(تربيت و تدبير كرنے والا) تقوي كے حكم كے مقصد كى طرف اشارہ ہو _ يعنى تقوي كا حكم دينے كا مقصد يہ ہے كہ تمہارى تربيت و ہدايت كى جائے_

٤_ خداوند متعال نے انسانوں كو ايك فرد(حضرت آدم(ع) ) سے پيدا كيا_ربّكم الّذين خلقكم من نفس واحدة

٥_ بنى آدم كى ايك انسان سے خلقت اور ان كى خلقت ميں كسى قسم كا فرق نہ ہونا، ان كى نسبت ربوبيت الہى كا ايك پرتو ہے_اتّقوا ربّكم الّذى خلقكم من نفس: واحدة

٦_ خداوند متعال كا پہلے انسان سے اس كى زوجہ كا خلق كرنا_خلقكم من نفس واحدة و خلق منها زوجها

مندرجہ بالا مطلب اس بنا پر اخذ كيا گيا ہے كہ جب من نشويہ ہو _ يعنى حضرت حوا (ع) كى خلقت حضرت آدم (ع) سے ہوئي ہو_ آيت كى ابتدا ميں ''من نفس''فرمايا گيا ہے نہ كہ ''من نفسين'' اس سے بھى اس مطلب كى تائيد ہوتى ہے_ اسى طرح امام صادق(ع) كا يہ فرمان بھى اس كى تائيد كرتا ہے كہ:انّ الله خلق آدم من الماء و الطين و خلق حوّا من آدم(ع) (١) بے شك اللہ نے آدم كو پانى اور مٹى سے خلق فرمايا اور حوّا كو آدم سے خلق فرمايا_

٧_ خداوند متعال ، پہلے انسان (حضرت آدم(ع) ) كى جنس سے اس كى زوجہ كا خالق ہے_و خلق منها زوجها بعض كا نظريہ ہے كہ ''منھا'' ميں ''من''آدم(ع) كے ساتھ حوا (ع) كے ہم جنس ہونے كو بيان كر رہا ہے جيسا كہ''والله جعل لكم من انفسكم ازواجاً'' (نحل ٧٢) ميں ہے_ اس مطلب كى تائيد امام باقر (ع) سے منقول رسول الله (ص) كے اس فرمان سے بھى ہوتى ہے كہ جس ميں آپ(ص) نے خلقت حوا كے بارے ميں فرمايا:انّ الله تبارك و تعالى قبض قبضةً من طين فخلطها بيمينه فخلق منها آدم و فضلت فضلة من الطين فصخصلق منها حوا _(٢) اللہ تبارك و تعالى نے مٹھى بھر مٹى لى پھر اسے اپنے دائيں ہاتھ ( دست قدرت) سے گوندھا پھر اس سے آدم كو خلق فرمايا، اور اس سے كچھ مٹى بچ گئي تو اس سے حوّا كو خلق فرمايا_

٨_ عورت اور مرد ايك ہى جنس سے ہيں _و خلق منها زوجها

____________________

١)كافى ج٥ ص٣٣٧ ح٤/ نورالثقلين ج١ ص٤٣٤ ح١٦.

٢)تفسير عياشى ج١ ص٢١٦ ح٧، نورالثقلين ج١ ص٤٢٩ ح٦.

۳۵۵

٩_ لوگوں كا اصل خلقت ميں مساوى ہونا اور ان كى خلقت ميں كسى قسم كا فرق نہ ہونا، قوانين الہى كے مقابلے ميں ان سب كى ذمہ دارى كا موجب ہے_اتّقوا ربّكم الذى خلقكم من نفس واحدة و خلق منها زوجها جملہ ''خلقكم من نفس: واحدة''اس حقيقت كے بيان كے علاوہ كہ تمام انسان ايك ہى نسل سے ہيں ، اس مطلب كى طرف بھى اشارہ كر رہا ہے كہ خلقت كے اعتبار سے ان ميں كسى قسم كا فرق و امتياز نہيں _ لہذا تقوي الہى كى رعايت كرنا سب كا فريضہ ہے_

١٠_ خداوند متعال كا، ايك عورت اور مرد (آدم(ع) و حوا(ع) ) سے بہت زيادہ مردوں اور عورتوں (نسل بشر) كو پھيلا دينا_خلقكم من نفس واحدة و بث منهما رجالاً كثيراً و نساء ً

١١_ سب لوگوں يہاں تك كہ زمانہ جاہليت كے عربوں كے درميان بھى خداوند متعال كى عظمت و محبوبيت _

و اتّقوا الله الّذى تسآئلون به لوگوں كا خدا كے نام سے ايك دوسرے سے درخواست كرنا (مثلاً خدا كا واسطہ يہ كام كرو) كہ جو جملہ ''تسائلون بہ''كا مفہوم ہے مخاطبين كے نزديك نام خداوند متعال كى محبوبيت اور عظمت كى علامت ہے_ من جملہ مخاطبين، زمانہ جاہليت كے عرب بھى ہيں _

١٢_ زمانہ بعثت ميں خداوند متعال كے نام كى قسم كھانے كا رواج_واتُّقوا الله الذى تسآئلون به

١٣_ خداوند متعال كى قسم كھانے كے باوجود اس سے بے پروا اور بے توجّہ ہونا،ايك ناروا اور توقع كے خلاف امر ہے_واتّقوا الله الّذى تسآئلون به

١٤_ خداوند متعال كى قسم كھانے كا جواز_واتّقوا الله الّذى تسآئلون به

مفہوم ''تسآء لون بہ''( تمہيں خداوند متعال كى قسم، ايسا كرو) ايك طرح كى قسم ہے جسے قرآن كريم كى تائيد بھى حاصل ہے_

١٥_ رشتہ داروں كے خيال ركھنے ( صلہ رحمى ) كا ضرورى ہونا_و اتقوا الله الذى تسآئلون به والارحام

كلمہ''الارحام''،'' الله ''پر عطف ہے يعنى ''اتقّوا الارحام ''( رشتہ داروں كى حرمت كا پاس ركھو)_ امام صادق(ع) نے مذكورہ آيت كے بارے ميں فرمايا:هى ارحام النّاس انّ الله عزوجل

۳۵۶

امر بصلتها و عظّمها الاترى انّه جعلها معه _(١) يہ رشتہ دارياں ہيں جن كے قائم ركھنے كا اللہ عزوجل نے حكم ديا ہے اور ان كو اپنے ساتھ ذكر كركے ان كى عظمت و اہميت كا اظہار كيا ہے _

١٦_ پورى نسل بشر كى ايك دوسرے سے رشتہ دارى اور قرابت_*خلقكم من نفس واحدة و اتقوا الله و الارحام ''ارحام''كا معنى رشتہ دار ہے_ اس لحاظ سے كہ ان كى بازگشت ايك رحم كى طرف ہوتى ہے _ لہذا ''خلقكم من نفس واحدة ''كے بعد ''الارحام'' كا واقع ہونا ہوسكتا ہے اس بات كى طرف اشارہ ہو كہ تمام انسان، ايك دوسرے كے رشتہ دار اور قراربتدار ہيں _

١٧_ انسان پر خداوند متعال كى دائمى نظارت_ان الله كان عليكم رقيباً

١٨_ خداوند متعال كى دائمى نظارت كى طرف توجّہ، تقوائے الہى كى رعايت كرنے اور رشتہ داروں كے خيال ركھنے كا پيش خيمہ ہے_واتقوا الله الذى تسآئلون به وا لارحام انّ الله كان عليكم رقيبا

١٩_ قطع رحمى كرنے والوں اور بے تقوي لوگوں كو خداوند متعال كى طرف سے خبردار كيا جانا_

واتقوا الله والارحام انّ الله كان عليكم رقيباً

٢٠_ پيغمبر اكرم (ص) كے قرابت داروں كے حقوق كى رعايت كرنے اور ان سے محبت و مودت ركھنے كا ضرورى ہونا_يا ايها الناس اتقوا واتّقوا الله الذى تسآئلون به والارحام امام باقر(ع) نے مذكورہ آيت كے بارے ميں فرمايا:قرابة الرسول(ص) امروا بمودّتهم (٢) اس سے مراد رسول(ص) كے قرابتدار ہيں جن كى مودت كا لوگوں كو حكم ديا گيا ہے_

آفرينش: آفرينش كى حيرت انگيزياں ٤، ٥، ٦، ١٠

احكام: ١٥

اللہ تعالى: اللہ تعالى كى خالقيت ٤، ٦، ٧; اللہ تعالى كى ربوبيت٥ ; اللہ تعالى كى طرف سے تنبيہ ٢٠; اللہ تعالى كي

____________________

١)كافى ج٢ ص١٥٠ ح١ نورالثقلين ج١ ص٤٣٧ ح٢٥.

٢) نورالثقلين ج١ ص ٤٢٩ ح ٣ ، بحارالانوار ج ٢٣ ص ٢٥٧ ح ٢.

۳۵۷

محبوبيت ١٢;اللہ تعالى كى نافرمانى ١٤; اللہ تعالى كى نظارت١٨، ١٩; اللہ تعالى كے افعال١٠; اللہ تعالى كے اوامر١، ٣

انسان: انسانوں كى باہمى قرابت ١٧; انسانوں كى خلقت ٢، ٤، ٥، ٩، ١٠;انسانوں كى ذمہ دارى ٩ ;انسانوں كى مساوات ٩

اہل بيت(ع) : اہل بيت(ع) سے محبت ٢١

بے تقوي لوگ: بے تقوي لوگوں كو تنبيہ ٢٠

تربيت: تربيت پر اثرانداز ہونے والے عوامل ٣

تقوي: تقوي كا پيش خيمہ ١٩;تقوي كى اہميت ١; تقوي كے اثرات ٣; تقوي كے عوامل٢

تولاّ: تولاّ كى اہميت ٢١

حضرت آدم(ع) : حضرت آدم(ع) و حوا (ع) ١٠

حضرت حوّا (ع) : حضرت حوّا (ع) كى خلقت ٦،٧

ذكر: ذكر كے اثرات ١٩

رشتہ دار: رشتہ داروں كے ساتھ نيكى كرنا١٦، ١٩

روايت: ١٥،٢٠

صلہ رحمي: صلہ رحمى كى اہميت ١٦، ٢٠

عرب: عربوں كى خداشناسى ١٢

عصر بعثت كى تاريخ: ١٣

عصيان : عصيان پر سرزنش ١٤

علم: علم و عمل ١٩

عورت:

۳۵۸

عورت كى جنس ٨

قسم : خدا كى قسم كھانا ١٣; قسم كھانے كى تاريخ ١٣;قسم كھانے كے احكام ١٥

لوگ : لوگوں كى ذمہ دارى ١

مرد: مرد كى جنس ٨

آیت(۲)

( وَآتُواْ الْيَتَامَی أَمْوَالَهُمْ وَلاَ تَتَبَدَّلُواْ الْخَبِيثَ بِالطَّيِّبِ وَلاَ تَأْكُلُواْ أَمْوَالَهُمْ إِلَی أَمْوَالِكُمْ إِنَّهُ كَانَ حُوبًا كَبِيرًا )

اوريتيموں كو ان كامال دے دو او ران كے مال كو اپنے مال سے نہ بدلو اوران كے مال كو اپنے مال كے ساتھ ملا كرنہ كھا جاؤ كہ يہ گناہ كبيرہ ہے_

١_ يتيم كا مال اسے دے دينے كا وجوب_وآتوا اليتامي أموالهم

٢_ ايتام كے حقوق كى رعايت كرنا، تقوي كے مصاديق ميں سے ہے_و اتّقوا الله و آتوا اليتامي أموالهم

٣_ ذاتى مالكيت كا معتبر اور قانونى ہونا_و آتوا اليتامي أموالهم

٤_ يتيم كے مرغوب مال كو غيرمرغوب مال ميں تبديل كرنے كى حرمت_وآتوا اليتامي أموالهم و لاتتبدلوا الخبيث بالطيّب

٥_ يتيموں كے مال ميں غاصبانہ تصرف كى حرمت _و آتوا اليتامي أموالهم ...و لاتأكلوا أموالهم الى أموالكم

٦_ معاشرے ميں اقتصادى امنيت برقرار كرنے اور اسكى حفاظت كرنے كا ضرورى ہونا_*

و آتوا اليتامي أموالهم و لا تأكلوا اموالهم الى أموالكم

٧_ يتيموں كے اموال كى سرپرستى كرنے والوں كو بہت

۳۵۹

سى لغزشوں كا خطرہ_و آتوا اليتامي و لاتأكلوا انه كان حوباً كبيرا يتيموں كے اموال اور ان كے احكام كى رعايت كرنے كے سلسلے ميں آيت كے تاكيد آميز لب و لہجے سے اس مطلب كى طرف اشارہ ملتا ہے كہ يتيموں كے مال كى نظارت كرنے والے افراد مالى انحراف كے خطرے سے دوچار رہتے ہيں _

٨_ يتيموں كے مرغوب اموال كو نامرغوب اموال سے تبديل كرنا اور ان كے مال و ثروت كو اپنى ثروت كے ساتھ ملانا، گناہ كبيرہ ہے_و لاتتبدّلوا الخبيث بالطيّب و لاتاكلوا انه كان حوباً كبيراً فعل ''لاتاكلوا''كا ''الي'' كے ساتھمتعدى ہونا يہ ظاہر كرتا ہے كہ اس فعل ميں ملانے اور ضم كرنے كا معنى موجود ہے_

٩_ يتيموں كے مال ميں غاصبانہ تصرف اور ان كے مال لوٹانےميں تاخير گناہ كبيرہ ہے_

و آتوا اليتامي أموالهم و لاتاكلوا انّه كان حوباً كبيراً لوٹانے ميں تاخير ''واتُوا اليتامي' سے سمجھ ميں آتي ہے چونكہ جملہ، يتيم كا اصل مال واپس كرنے كے ضرورى ہونے كے علاوہ وقت پر ادا كرنے پر بھى دلالت كر رہا ہے_

١٠_ يتيموں كے مال ميں خيانت ايك بڑا گناہ ہے_انّه كان حوباً كبيرا

احكام: ١، ٣، ٤، ٥

اقتصاد: اقتصادى امنيت ٦

تقوي: تقوي كے مو ارد٢

خيانت: خيانت كا گناہ ١٠

غصب: غصب كا گناہ ٩;غصب كى حرمت ٥

گناہ: كبيرہ گناہ ٨، ٩، ١٠;گناہ كے اسباب ٨

مالكيت: ذاتى مالكيت ٣;مالكيت كے احكام ٣

محرمّات: ٤، ٥

واجبات: ١

يتيم: مال يتيم كو تبديل كرنا ٤، ٨ ;يتيم سے خيانت ١٠;يتيم كا مال ١، ٥، ٩، ١٠;يتيم كے احكام ١، ٤، ٥ ;يتيم كے حقوق ٢;يتيم كے سرپرست ٧

۳۶۰