اغيار(كافروں ،منافقوں اور ...) سے حفاظت ضرورى ہے_يا ايها الذين آمنوا لاتتخذوا بطانة من دونكم
٣_ ايمان سے محروم لوگوں ( اغيار )كے ساتھ دوستانہ اور صميمى تعلقات كو ممنوع قرار دينا_
يا ايها الذين آمنوا لاتتخذوا بطانة من دونكم
رازدار قرار دينے سے نہى كرنا، دوستانہ اور مخلصانہ تعلقات كى نفى ہے_
٤_ ايمان سے تہى معاشروں اور غيروں كے مقابلے ميں ، مومن معاشرہ بلند مقام كا حامل ہے_*
يا ايها الذين آمنوا ...من دونكم
لفظ ''غير''كى جگہ پر ''دون'' كا استعمال ايمان سے تہى معاشروں كے پست ہونے كى طرف اشارہ ہوسكتا ہے_
٥_ دوستانہ اور مخلصانہ تعلقات كو وجود ميں لانے كا معيار اور محور ايمان ہے_يا ايها الذين آمنوا لاتتخذوا بطانة من دونكم
يہ مطلب جملہ ''لا تتخذوا
...'' كے مفہوم سے حاصل ہوتا ہے_
٦_ مومنين اور ايمانى معاشرے ميں خلل اور فساد ڈالنے كيلئے ايمان سے محروم اور پرائے لوگوں كى مسلسل كوشش اور سازش_يا ايها الذين آمنوا لايالونكم خبالاً
٧_ ايمانى معاشرے كا رنج و تكليف اور مشقت ميں مبتلا ہونا اغياركى خواہش ہے_ودوا ما عنتم
'' ما عنتم'' ميں ما مصدريہ ہے اور'' عنت'' كے معنى تكليف اور مشقت كى شدت كے ہيں _
٨_ ايمانى معاشرے كا امن، رفاہ اور آسائش ميں ہونا، غيروں كيلئے غم و اندوہ كا باعث ہے_
ودوا ما عنتم
مندرجہ بالا مطلب جملہ ''ودوا ما عنتم'' كے مفہوم سے حاصل كيا گيا ہے_
٩_ غيروں كى اسلام اور ايمانى معاشرے كے ساتھ دشمنى ان كى گفتار سے آشكار ہے_قد بدت البغضاء من افواههم
١٠_ انسان كے اندرونى رازوں كا خود بخود كلام و بيان ميں ظاہر ہو جانا_قد بدت البغضاء من افواههم
١١_ انسان كے اندر كى پہچان كا ايك ذريعہ اسكى زبان ہے_قد بدت البغضاء من افواههم
چونكہ وہ اپنا ما فى الضمير چھپانا چاہتے تھے ليكن ان كى باتوں سے ظاہر ہوگيا، اس سے مندرجہ بالا