تفسير راہنما جلد ۳

 تفسير راہنما0%

 تفسير راہنما مؤلف:
زمرہ جات: تفسیر قرآن
صفحے: 797

 تفسير راہنما

مؤلف: آيت الله ہاشمى رفسنجاني
زمرہ جات:

صفحے: 797
مشاہدے: 162849
ڈاؤنلوڈ: 4936


تبصرے:

جلد 1 جلد 2 جلد 3 جلد 4 جلد 5 جلد 6 جلد 7 جلد 8 جلد 9 جلد 10 جلد 11
کتاب کے اندر تلاش کریں
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 797 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 162849 / ڈاؤنلوڈ: 4936
سائز سائز سائز
 تفسير راہنما

تفسير راہنما جلد 3

مؤلف:
اردو

٢٧_ جنسى مفاسد كو روكنے كا واحد راستہ، معاشرے ميں شاديوں كو آسان كرنا ہے_ ومن لم يستطع فمن ما ملكت ايمانكم ذلك لمن خشى العنت منكم چونكہ كنيزوں كے ساتھ شادى كرنا آسان ہے اور خداوند متعال نے جنسى مفاسد اور زنا كو روكنے كيلئے اس كو تجويز كيا ہے_ اس سے معلوم ہوتا ہے كہ جنسى خرابيوں كو روكنے كا بہترين راستہ، شاديوں كو آسان بنانا ہے_

٢٨_ فحشاء اور بے حيائي كو روكنے كيلئے، معاشرے ميں شاديوں كے راستے ہموار كرنے كى ضرورت_

و من لم يستطع منكم فمن ما ملكت ايمانكم ذلك لمن خشى العنت منكم

٢٩_ انسانوں كے جنسى غرائز كو صحيح رُخ عطاكرنے كيلئے، قوانين و لائحہ عمل مرتب كرتے وقت ان كى جنسى ضروريات كى طرف توجہ كرنا ضرورى ہے_ذلك لمن خشى العنت منكم چونكہ خداوند متعال نے انسانوں كے جنسى غريزے كو مدنظر ركھتے ہوئے كنيزوں كے ساتھ ازدواج كو تجويز كيا ہے_

٣٠_ قوانين ازدواج كو آسان كرنے كا مقصد، روح و نفسيات كى صحت و سلامتى ہے_ذلك لمن خشى العنت منكم

٣١_ جنسى غريزے كو قابو ميں ركھنے كيلئے صبر كرنا،كنيزوں كے ساتھ ازدواج كرنے سے بہتر ہے_

فمن ما ملكت ايمانكم و ان تصبروا خير لكم مندرجہ بالا مطلب ميں ، صبر كے متعلصق ''عنت''كو بمعنى مشقت ليا گيا ہے_ اور كلمہ ''خير'' كا مفضل عليہ، كنيز كے ساتھ ازدواج كو فرض كيا گيا ہے_ يعنى ''ان تصبروا على العنت خير لكم من نكاحھنّ''_

٣٢_ ازدواجى قوانين كا، انسانوں كى بھلائي اور سعادت كيلئے ہونا_و ان تصبروا خيرٌ لكم

٣٣_ گناہ كے مقابلے ميں صبر و استقامت، سعادت اور بھلائي كا موجب بنتى ہے_

و ان تصبروا خيرٌ لكم يہ اس بنا پر ہے كہ جب '' ان تصبروا '' كا متعلصق، ارتكاب زنا ہو كہ جو كلمہ ''عنت''سے اخذ ہوتا ہے_ ياد ر ہے كہ اس صورت ميں كلمہ ''خير'' افعل تفضيل نہيں ہوگا_

٣٤_ خداوند متعال غفور (بہت مغفرت كرنے والا) اور رحيم (مہربان) ہے_والله غفورٌ رحيم

۴۴۱

٣٥_ كنيزوں كے ساتھ شادى كو جائز قرار دينا، رحمت و غفران الہى كا ايك مظہر ہے_

٣٦_ جنسى تخلّفات كے مقابلے ميں ، چشم پوشى اور عطوفت كا ضرورى ہونا_ذلك لمن خشى العنت منكم والله غفور رحيم ازدواج كے احكام و قوانين بيان كرنے كے بعد رحمت اور مغفرت الہى كى ياددلانا ہوسكتا ہے اس مطلب كى طرف اشارہ ہو كہ ازدواج كے احكام و قوانين كى خلاف ورزى كرنے والے ممكن ہے مغفرت اور رحمت الہى كے مشمول قرار پائيں _ اور يہ انسانوں كيلئے ايك درس ہے كہ وہ بھى ان كے ساتھ كيسا رويہ اپنائيں _

٣٧_ رحمت الہي، اسكے غفران كا سرچشمہ ہے_*والله غفور رحيم

احكام: ١، ٢، ٣، ٤، ٦، ١٤، ٢٣، ٢٤، ٢٥، ٢٦

ازدواج: ازدواج كى اہميت ٢٨;ازدواج كے اثرات ٢٧، ٢٨، ٣٠;ازدواج كے احكام ١، ٢، ٣، ٤، ٦، ١٢، ١٩، ٢٠، ٢٥، ٢٦;ازدواج ميں سہولت ٢٧، ٣٠;ازدواج ميں عفت ١٨;ازدواج ميں ولايت ١٢زناكار كے ساتھ ازدواج ١٩;غيرمسلم كے ساتھ ازدواج ٤;فلسفہ ازدواج ٣٢;كنيز كے ساتھ ازدواج ١، ٢، ٣، ٦، ١١، ١٢، ١٨، ١٩،٢٠، ٢٢، ٢٥، ٢٦، ٣١، ٣٥

اسلام: اقرار اسلام كے اثرات ٦، ٨;اسلام كا اقرار ٧

اسماء و صفات: رحيم ٣٤;غفور ٣٤

اضطرار: اضطرار كے اثرات ٢٥

اطمينان: اطمينان كے اسباب ٣٠

اللہ تعالى: اللہ تعالى كا علم ٥; اللہ تعالى كى رحمت ٣٥، ٣٧;اللہ تعالى كى مغفرت ٣٥، ٣٧

انسان: انسانوں كا مساوى ہونا ٩، ١٠;انسانى ضروريات ٢٩

بيوى : بيوى كے انتخاب كا معيار ٢١

۴۴۲

جنسى بے راہ روي: جنسي بے راہ روى كے خلاف مبارزت ٣٦

حدود: حدود كے احكام ٢٣، ٢٤;كنيز كى حد زنا ٢٣، ٢٤ ; شادى شدہ كے زنا كى حد ٢٣

رشد: رشد كے اسباب ٣٣

سعادت: سعادت كا پيش خيمہ ٣٢;سعادت كے اسباب ٣٣

شہوت پرستي: شہوت پرستى كے خلاف جنگ ٢٧

عرف عام: عرف عام كا كردار ١٧

عفت: عفت كى اہميت ١٨

عورت : عورت كى عفت ٢١

غريزہ جنسي: ٣١

غلام : غلام كى شخصيت ١٠; غلام كى شخصيت كى حفاظت ١٣;غلام كے اقتصادى حقوق ١٦; غلام كے معاشرتى حقوق ١٦

فحشائ: فحشاء كے خلاف جنگ ٢٨

فساد: فساد كے خلاف جنگ ٢٧، ٢٨

قانون سازي: قانونسازى كى شرائط ٢٩

كام: كام كى اجرت ١٧

كنيز: كنيز كا مہر ١٤، ١٥، ٢٢;كنيز كى عفت ٢٢;كنيز كى مالكيت ١٥;كنيز كے حقوق ١١، ١٤

گناہ: گناہ سے اجتناب كے اثرات ٣٣

مساوات: مساوات كا منبع ٩

معاشرہ: معاشرے كى ترقى كے اسباب ٢٧

مغفرت: مغفرت كا سرچشمہ ٣٧

۴۴۳

موضوع حكم كى شناخت: موضوع حكم كى شناخت كا معيار ١٧

مہر: مہر كے احكام ١٤

آیت(۲۶)

( يُرِيدُ اللّهُ لِيُبَيِّنَ لَكُمْ وَيَهْدِيَكُمْ سُنَنَ الَّذِينَ مِن قَبْلِكُمْ وَيَتُوبَ عَلَيْكُمْ وَاللّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ )

وہ چاہتا ہے كہ تمھارے لئے واضح احكام بيان كردے او رتمھيں تم سے پہلے والوں كے طريقہ كار كى ہدايت كردے او رتمھارى تو بہ قبول كرلے او روہ خوب جاننے والا اور صاحب حكمت ہے_

١_ خداوند متعال كا ارادہ ہے كہ وہ لوگوں كيلئے احكام كو واضح طور پر بيان كرے_يريد الله ليبيّن لكم مندرجہ بالامطلبميں ، گذشتہ آيات كے مطابق ، ''ليبيّن''كا مفعول احكام و قوانين كو بنايا گيا ہے_

٢_ خداوند متعال كا ارادہ ہے كہ وہ لوگوں كيلئے گذشتہ قوموں كےسنن و رسومات كو واضح طور پر بيان كرے_

يريد الله ليبيّن لكم سنن الّذين من قبلكم يہ اس بنا پر ہے كہ جب''سنن الّذين'' ، ليبيّن''كا بھى مفعول ہو_ يعنى دونوں فعل '' ليبيّن '' اور ''يھديكم '' از باب تنازع ''سنن''ميں عمل كريں _

٣_ سابقہ قوموں كے صحيح سنن و رسومات كى وضاحت كيلئے خداوند متعال كى طرف سے احكام كا بيان_*

يريد الله ليبيّن لكم و يهديكم سنن الذين من قبلكم مذكورہ بالا مطلبميں جملہ ''يھديكم'' كو، احكام كے بيان كى غايت كے طور پر ليا گيا ہے_ اور كلمہ ''يھديكم''كے مطابق، سابقہ قوموں كے سنن اور طور طريقوں سے مراد ان كے صحيح آداب و احكام ہيں كہ جن كى پہچان خداوند متعال اپنے بيان كے ذريعے كروا رہا ہے_

٤_ سابقہ قوموں كے صحيح سنن اور قوانين كى پيروى كرنا

۴۴۴

ضرورى ہے_و يهديكم سنن الذين من قبلكم

٥_ احكام اسلام اور سابقہ اديان كے احكام و قوانين ميں مشابہت_*و يهديكم سنن الّذين من قبلكم چونكہ خداوند متعال اسلام كے احكام بيان كر كے، سابقہ لوگوں كى صحيح سنت كى پہچان كروا رہا ہے_ اس سے معلوم ہوتا ہے كہ ان كے سنن و طريقے، احكام اسلام كى مانند تھے_

٦_ گذشتہ قوموں كے سُنن اور قوانين كى احكام اسلام كے ساتھ تطابق كى تحقيق كرنے كى ضرورت_*

يريد الله ليبّين لكم و يهديكم سنن الذين من قبلكم جملہ ''يبيّن لكم''پر جملہ ''يھديكم''كا عطف اور ان دونوں سے ارادہ الہى كا تعلق، گذشتہ قوموں كے سنن و قوانين اور احكام (اسلام) كى تبيين ميں ايك قسم كے ارتباط كو ظاہر كرتا ہے اور بعد والى آيات ميں ''يريد الله ان يخفف عنكم''كے قرينے سے كہہ سكتے ہيں كہ اس مورد نظر ارتباط سے مراد ان دونوں كے درميان موازنہ ہے_

٧_ خداوند متعال چاہتا ہے كہ اپنے بندوں كى طرف اپنى رحمت كے ساتھ بازگشت كرے_

يريد الله ليبيّن لكم و يتوب عليكم بظاہر بندوں كى طرف خداوند متعال كى بازگشت سے مراد ان پر رحمت و مغفرت كا افاضہ ہے_

٨_ دينى معارف و احكام كا بيان، اپنے بندوں كى طرف خداوند متعال كى بازگشت ہے_

يريد الله ليبيّن لكم و يتوب عليكم اگر ''ليبيّن''پر جملہ ''يتوب عليكم''كا عطف، عطف تفسيرى ہو تو يہ ظاہر كرتا ہے كہ خداوند متعال كى جانب سے احكام كا بيان ، بعينہ بندوں كى طرف اسكى بازگشت ہے_

٩_ احكام كى تشريع كا فلسفہ، بندوں كو خداوند متعال كى خصوصى عنايات سے بہرہ مند كرنا ہے_

والمحصنات من النساء و من لم يستطع و يتوب عليكم يہ اس بنا پر ہے كہ جب '' يتوب عليكم ''، ''ليبيّن''كيلئے غايت ہو، ''يتوب''ميں لام كا حذف، اس معنى كى تائيد كرتا ہے_

١٠_ خداوندعليم (بہت جاننے والا) اور حكيم (حكمت والا) ہے_والله عليم حكيم

١١_ خداوند متعال كى طرف سے احكام كى وضاحت اور

۴۴۵

گذشتہ قوموں كے سنن و رسوم كے بيان كا سرچشمہ اسكا علم و حكمت ہے_يريد الله والله عليم حكيم

١٢_ خداوند متعال كى اپنے بندوں كى طرف بازگشت كا سرچشمہ اس كا علم و حكمت ہے_و يتوب عليكم والله عليم حكيم

١٣_ اسلام ميں ازدواج كے بارے ميں بيان كئے گئے تمام قوانين اور احكام، عالمانہ اور حكيمانہ ہيں _

و لاتنكحوا حرّمت عليكم و من لم يستطع والله عليم حكيم

١٤_ علم و حكمت،قانون ساز كيلئے دو بنيادى اركان ہيں _حرّمت والمحصنات و من لم يستطع والله عليم حكيم

احكام: ١٣ احكام كى تبيين ١، ٣، ٨، ١١; احكام كى تشريع كا فلسفہ ٩

اديان: اديان ميں ہم آہنگى ٥

ازدواج: ازدواج كے احكام ١٣

اسلام: اسلام اور اديان ٥، ٦

اسماء و صفات: حكيم ١٠;عليم ١٠

اللہ تعالى: اللہ تعالى كا ارادہ ١، ٢;اللہ تعالى كا علم١١، ١٢;اللہ تعالى كى بازگشت ٧، ٨، ١٢; اللہ تعالى كى حكمت ا ١١، ١٢ اللہ تعالى كى رحمت ٧; اللہ تعالى كى مشيّت ٧; اللہ تعالى كى نعمات ٩

حكمت: حكمت كى اہميت ١٤

دين: دينى تعليمات كى تبيين ٨

رسوم شناسي: ٦

سابقہ لوگوں كے رسم و رواج: ٦ سابقہ لوگوں كے رسم و رواج كى اطاعت ٤;سابقہ لوگوں كے رسم و رواج كى تبيين ٢، ٣، ١١

علم: علم كى اہميت ١٤

قانونسازي: قانونسازى كى شرائط١٤; قانونسازى ميں حكمت ١٤; قانونسازى ميں علم ١٤

۴۴۶

آیت( ۲۷)

( وَاللّهُ يُرِيدُ أَن يَتُوبَ عَلَيْكُمْ وَيُرِيدُ الَّذِينَ يَتَّبِعُونَ الشَّهَوَاتِ أَن تَمِيلُواْ مَيْلاً عَظِيمًا ) خدا چاہتا ہے كہ تمھارى توبہ قبول كرے او رخواہشات كى پيروى كرنے والے چاہتے ہيں تمھيں بالكل ہى راہ حق سے دور كرديں _

١_ خداوند متعال اپنى رحمت كے ساتھ بندوں كى طرف بازگشت كرنا چاہتا ہے_والله يريد ان يتوب عليكم

٢_ جنسى مسائل اور ازدواج كے سلسلے ميں احكام الہى كى حدود كى حفاظت، بندوں كى طرف خداوند متعال كى بازگشت كا راستہ ہموار كرتى ہے_حرّمت والمحصنات والله يريد ان يتوب عليكم بظاہر، گذشتہ آيت ميں ، جملہ ''يريد الله ل يتوب''احكام كے جعل و انشاء كى طرف اشارہ ہے_ اور جملہ ''والله يريد ان يتوب'' ان احكام كے عملى مرحلے كى طرف ناظر ہے يعنى ان احكام پر عمل كى صورت ميں ، خداوند متعال انسانوں پر اپنى عنايت تمام كردے گا اور ثمر بخش بنادے گا_

٣_ الہى احكام و قوانين پرعمل سے بندوں كى طرف خداوند متعال كى بازگشت كا راستہ ہموار ہوتا ہے_

و لاتنكحوا حرّمت والمحصنات والله يريد ان يتوب عليكم

٤_ شہوت پرست لوگوں كا جنسى تعلقات كے سلسلے ميں دينى معاشرے كو الہى حدود و قوانين سے منحرف كرنے كى كوشش كرنا_و يريد الّذين يتّبعون الشّهوات ان تميلوا ميلاً عظيماً

٥_ نفسانى خواہشات كى پيروى كرنے والوں كا، دينى معاشرے كو الہى قوانين و احكام كى حدود سے منحرف كرنے كى كوشش كرنا_و لاتنكحوا حرّمت و يريد الّذين يتبّعون الشّهوات ان تميلوا ميلاً عظيماً

۴۴۷

٦_ خداوند متعال كا مؤمنين كو، خواہشات نفسانى كى پيروى كرنے والوں كے گمراہ كُن افكار و آراء سے متاثر ہونے كے بارے ميں خبرداركرنا_و يريد الّذين يتّبعون الشّهوات ان تميلوا ميلاً عظيماً

٧_ خواہشات نفسانى كى اطاعت كرنے والوں كے افكار و آراء كى پيروي، رحمت الہى سے دورى كا باعث بنتى ہے_

والله يريد ان يتوب عليكم و يريد الّذين يتّبعون الشهوات ان تميلوا ميلاً عظيماً رحمت كى طرف ارادہ الہى اور انحراف كى طرف خواہشات پرستوں كے ارادے كے درميان موازنے سے معلوم ہوتا ہے كہ خواہشات پرستوں كى پيروى رحمت خدا سے دورى كا سبب بنتى ہے_

٨_ اسلام ميں جنسى تعلقات و روابط، معتدل اور افراط و تفريط سے دور ہيں _*و يريد الّذين يتّبعون الشّهوات ان تميلوا ميلاً عظيماً خداوند متعال نے خواہشات پرستوں كے جنسى تعلقات كے بارے ميں آراء و افكار كو اپنے احكام و قوانين كے مقابلے ميں شمار كيا ہے_ اور ان كے افكار كو منحرف قرار دے كر درحقيقت احكام الہى كے اعتدال اور افراط و تفريط سے دورى كى طرف اشارہ فرمايا ہے_

٩_ ہوا و ہوس اور شہوت پرستي، رحمت الہى سے دورى كا باعث بنتى ہے_والله يريد ان يتوب عليكم و يريد الّذين يتّبعون الشهوات ان تميلوا ميلاً عظيماً

١٠_ ازدواج اور جنسى تعلقات ميں الہى حدود و قوانينسے تجاوز، ايك بڑى گمراہى ہے_

حرّمت و يريد الّذين يتبعون الشّهوات ان تميلوا ميلاً عظيماً

افراط و تفريط: ٨

اللہ تعالى: اللہ تعالى كا خبرداركرنا ٦; اللہ تعالى كى بازگشت ١;اللہ تعالى كى بندوں كى طرف بازگشت كا پيش خيمہ٢، ٣;اللہ تعالى كى حدود سے تجاوز ٤، ٥، ١٠;اللہ تعالى كى رحمت ١; اللہ تعالى كى رحمت سے محروميت ٧، ٩

انحطاط: انحطاط كے اسباب ٤، ٥

جنسى تعلقات: جنسى تعلقات ميں اعتدال ٨

۴۴۸

شرعى فريضہ : شرعى فريضہ پر عمل كے اثرات ٢، ٣

شہوت پرست لوگ: شہوت پرستوں كا گمراہ كرنا ٤

شہوت پرستي: شہوت پرستى كے اثرات ٩

گمراہي: گمراہى كے اسباب ٤، ٥، ١٠;گمراہى كے مراتب ١٠

محروميت: محروميت كے اسباب ٧، ٩

مؤمنين: مؤمنين كو تنبيہ ٦

ہوا پرست لوگ: ہوا پرستوں كا گمراہ كرنا ٥; ہوا پرستوں كى اطاعت ٧;ہواپرستوں كى گمراہى ٦

ہوا پرستي: ہوا پرستى كے اثرات ٩

آیت ( ۲۸)

( يُرِيدُ اللّهُ أَن يُخَفِّفَ عَنكُمْ وَخُلِقَ الإِنسَانُ ضَعِيفًا ) خدا چاہتا ہے كہ تمھارے لئے تخفيف كاسامان كردے او رانسان تو كمزورہى پيدا كيا گيا ہے _

١_ ارادہ الہى ہے كہ وہ زندگى ميں انسان كو سبك بار كردے_يريد الله ان يخفف عنكم

٢_ ازدواج اور جنسى تعلقات كے سلسلے ميں احكام الہى كى پابندي، معاشروں كو مشكلات و مصائب سے بچانے اور انہيں سبك بار كرنے كا راستہ ہموار كرتى ہے_يريد الله ان يخفّف عنكم

ازدواج كے احكام و قوانين كى توضيح كے بعد، انسانوں كا بوجھ ہلكا كرنے كے بارے ميں ارادہ الہى كا بيان، اس بات كى طرف اشارہ ہے كہ انسانى معاشروں كے مشكلات و مصائب سے بچاؤ كا واحد طريقہ ان احكام پر عمل كرنا ہے_

٣_ جنسى تعلقات كے سلسلے ميں قوانين الہى كى حدود كو

۴۴۹

توڑنا، مشكل آفريں ہے اور انسانى معاشرے كے مصائب كا باعث بنتا ہے_

و يريد الذين يتبعون الشّهوات يريد الله ان يخفف عنكم اگر ازدواج كے سلسلے ميں احكام الہى كا لحاظ ركھنا سبك بارہونے كا باعث بنتا ہے تو ان ا حكام و قوانين كو پائمال كرنے سے مسائل و مشكلا ت پيدا ہوتى ہيں _

٤_اسلام ميں ، ازدواج اور جنسى تعلقات سے مربوط احكام و قوانين كا آسان ہونا_

و من لم يستطع منكم يريد الله ان يخفّف عنكم يہ اس بنا پر ہے كہ جب تخفيف سے مراد خود احكام الہى ميں سہولت ہو نہ وہ سہولت جو ان احكام و قوانين پر عمل كرنے كا نتيجہ ہے_

٥_ الہى قوانين و احكام كا آسان ہونا_يريد الله ان يخفف عنكم

٦_ ازدواج اور جائز جنسى تعلقات كے راستے ميں ركاوٹ اور مشكلات پيدا كرنا، ارادہ الہى كى مخالفت ہے_

يريد الله ان يخفف عنكم

٧_ انسان كو، ضعيف و ناتوان خلق كيا گيا ہے_خلق الانسان ضعيفاً

٨_ جنسى غريزے كے مقابلے ميں ، انسان ايك كمزور مخلوق ہے_خلق الانسان ضعيفاً

گذشتہ آيات كے قرينے سے ہوسكتا ہے ''ضعيفاً''سے مراد، جنسى غريزے كے مقابلے ميں انسان كى كمزورى و كم ہمتى ہو_

٩_ جنسى غريزے كے مقابلے ميں انسان كى كمزورى و ناتوانى ہى ازدواج و جنسى تعلقات سے مربوط قوانين و احكام كے سہل ہونے كى بنياد ہے_يريد الله ان يخفّف عنكم و خلق الانسان ضعيفاً

١٠_ خداوند متعال كى جانب سے احكام دين كى تسہيل كا سبب، انسان كى كمزورى اور ناتوانى ہے_

يريد الله ان يخفّف عنكم و خلق الانسان ضعيفاً يہ اس بنا پر ہے كہ جب تخفيف سے مراد خود احكام الہى ميں سہولت ہو_

١١_ انسان، جنسى تعلقات سے مربوط، حدود الہى سے انحراف كے نتائج و عواقب كو برداشت كرنے كى

۴۵۰

طاقت نہيں ركھتا_و يريد الّذين يتبّعون الشهوات ان تميلوا ميلاً عظيماً خلق الانسان ضعيفاً

ہوسكتا ہے جملہ ''خلق الانسان ضعيفاً'' ازدواج ميں احكام الہى كى پيروى كرنے كى ضرورت اور ہواپرست افراد كى اطاعت سے اجتناب كى علت كو بيان كر رہاہو_ يعنى الہى قوانين معاشروں كو سبك بار كرتے ہيں اور ان سے انحراف; مشقّت و مشكلات كا باعث بنتا ہے اور انسان ان مشكلات و مشقتوں كو برداشت كرنے كى طاقت نہيں ركھتا_

١٢_ انسان كى تكوينى خصوصيات كے ساتھ دينى احكام كى ہم آہنگي_يريد الله ان يخفّف عنكم و خلق الانسان ضعيفاً

١٣_ لوگوں كى توان اور قوانين ميں موجود تناسب و ہم آہنگى كا لحاظ ركھنا ضرورى ہے_يريد الله ان يخفف عنكم و خلق الانسان ضعيفاً

١٤_ خداوند متعال كى طرف سے احكام و قوانين بنانے كى وجہ، انسان كا صحيح قوانين كى پہچان كرنے ميں ناتوان ہونا ہے_*حرّمت يريد الله ان يخفف عنكم و خلق الانسان ضعيفاً چونكہ گذشتہ آيات ميں تشريع احكام كى بحث ہورہى تھى لہذا كہہ سكتے ہيں كہ ''ضعيفاً''سے مراد، صحيح قوانين بنانے ميں انسان كا ناتوان ہونا ہے_

١٥_ خداوند متعال كى جانب سے احكام و قوانين كى وضاحت باعث بنتى ہے كہ قوانين و احكام كى تشريع اور ان كى پہچان كے سلسلے ميں انسانى ذمہ دارى كا بوجھ كم ہوجائے_حرّمت و من لم يستطع يريد الله ان يخفّف عنكم و خلق الانسان ضعيفاً يہ اس بناپر ہے كہ جب ''ضعيفاً''سے، قانون سازى ميں انسا ن كى كمزوري، مراد ہو تو اس صورت ميں تخفيف كا معنى يہ ہے كہ خداوند متعال نے اپنے احكام و قوانين بناكر انسانوں كے دوش سے اس كے سنگين بوجھ كو اٹھا ليا ہے_

١٦_ انسان كو انسان كہنے كى وجہ، اس كا نسيان ہے_و خلق الانسان ضعيفاً امام صادق(ع) بنى آدم كيلئے ''انسان'' نام ركھے جانے كى علت بيان كرتے ہوئے فرماتے ہيں :لانّه ينسي (١) كيونكہ وہ نسيان كا شكار ہوتا ہے_

____________________

١)علل الشرايع ص١٥، ح١ ب١١، معانى الاخبار ص٤٨ ح١.

۴۵۱

احكام: احكام كى تبيين ١٥; احكام كى تشريع ١٤، ١٥

ازدواج: ازدواج سے ممانعت ٦;ازدواج كى اہميت ٦;ازدواج ميں سہولت ٤، ٩

اللہ تعالى: اللہ تعالى كا ارادہ ١، ١٠; اللہ تعالى كى حدود سے تجاوز ٣; اللہ تعالى كى حدودسے تجاوز كى سزا ١١; اللہ تعالى كى نافرمانى ٦

انسان: انسان كا نام ركھا جانا ١٦;انسان كى فراموشى ١٦;انسان كى كمزورى ٧، ٨، ٩،١٠، ١١،١٤

تكوين: تكوين و تشريع، ١٢

حيات: حيات كى كيفيت ١

دين: دينى تعليمات كى خصوصيت ١٢

روايت: ١٦

سختي: سختى كے سہل كرنے كا طريقہ ٢

شرعى فرائض: شرعى فرائض پر عمل كے اثرات ٢;شرعى فرائض ميں سہولت ٤، ٥، ٩، ١٠; شرعى فرائض ميں قدرت و طاقت ١٣

شہوت پرستي: شہوت پرستى كى سزا ١١; شہوت پرستى كے اثرات ٣

عفت: عفت كے اثرات ٣

غريزہ جنسي: ٨، ٩

قانون سازي: قانون سازى كى شرائط ١٣

معاشرہ : معاشرے كى ترقى كے اسباب ٢;معاشرے كے انحطاط كے اسباب ٣

۴۵۲

آیت( ۲۹)

( يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُواْ لاَ تَأْكُلُواْ أَمْوَالَكُمْ بَيْنَكُمْ بِالْبَاطِلِ إِلاَّ أَن تَكُونَ تِجَارَةً عَن تَرَاضٍ مِّنكُمْ وَلاَ تَقْتُلُواْ أَنفُسَكُمْ إِنَّ اللّهَ كَانَ بِكُمْ رَحِيمًا )

اے ايمان والو _ آپس ميں ايك دوسرے كے مال كو ناحق طريقہ سے نہ كھا جايا كرو_مگر يہ كہ باہمى رضامندى سے معاملہ ہو اور خبردار اپنے نفس كوقتل نہ كرو_الله تمھارے حال پربہت مہربان ہے_

١_ باطل طريقوں سے دوسروں كا مال كھانے اور اس ميں تصرف كرنے كى ممانعت_يا ايها الذين امنوا لاتاكلوا اموالكم بينكم بالباطل

٢_ لوگوں كے مال و ثروت ميں ناروا طريقے سے تصرف كرنا، ايمان كے ساتھ سازگار نہيں ہوسكتا_يا ايها الذين امنوا لاتاكلوا اموالكم بينكم بالباطل

٣_ ذاتى مالكيت كا معتبر و قانونى ہونا_يا ايها الذين امنوا لاتاكلوا اموالكم بينكم بالباطل

٤_ اموال كے مشروع نقل و انتقال كے اسباب ميں سے ايك، تجارت ہے_الاّ ان تكون تجارة عن تراض: منكم

٥_ طرفين مبادلہ كى باہمى رضامندي، اس مبادلہ كى مشروعيت و صحت كى شرط ہے_الا ان تكون تجارة عن تراض: منكم

٦_ طرفين كى رضامندى كے بغير مبادلہ باطل ہے_الاّ ان تكون تجارة عن تراض: منكم

٧_ مسلمان كو قتل كرنا، حرام ہے_و لاتقتلوا انفسكم

٨_ خودكشى كرنے كى حرمت _*و لاتقتلوا انفسكم

٩_ ہلاكت خيز حوادث اور خطرات سے دور رہنا ضرورى ہے_

۴۵۳

لاتاكلوا و لاتقتلوا انفسكم خداوند متعال نے دوسروں كے اموال ميں ناروا تصرف كو اسلئے حرام قرار ديا ہے كہ يہ كام، انسان اور انسانى معاشرے كى تباہى و نابودى كا سبب بنتا ہے_

١٠_ دوسروں كے اموال ميں بے جا تصرف، قتل جيسا گناہ كبيرہ ہے_لاتاكلوا اموالكم بينكم بالباطل و لاتقتلوا انفسكم

دوسروں كے اموال ميں ناروا تصرف كے ساتھ انسانى قتل كى حرمت كا بيان ان دونوں گناہوں كے مساوى ہونے كى علامت ہے_

١١_ معاشرے ميں مال و دولت كا باطل و نامشروع طريقے سے رد و بدل اس معاشرے كى تباہى و نابودى كا موجب بنتا ہے_لاتاكلوا و لاتقتلوا انفسكم جملہ '' ولاتقتلوا '' اپنے معطوف عليہ يعنى ''لا تاكلوا''ميں موجود حكم كى علت كو بيان كر رہا ہے_

١٢_ نامشروع اقتصادى معاملات سے خانہ جنگى اور خونريزى كا راستہ ہموار ہوتا ہے_

لاتاكلوا اموالكم بينكم بالباطل و لاتقتلوا انفسكم جملہ ''لاتاكلوا''پر جملہ ''لاتقتلوا'' كا عطف ہوسكتا ہے نامشروع تصرفات پر قتل و خونريزى كے مترتبہونے كى طرف اشارہ ہو_

١٣_ خداوند متعال كى جانب سے اقتصادى احكام كے بيان كا مقصد معاشرے كو اجتماعى مفاسد سے سالم ركھنا ہے_

لاتاكلوا لاتقتلوا ان الله كان بكم رحيماً

١٤_ خداوند متعال ہميشہ مؤمن بندوں پر مہربان ہے_ان الله كان بكم رحيماً

١٥_ اسلام كے معاشى و اجتماعى احكام و قوانين رحمت خداوندى كا ايك پرتو ہيں _لاتا كلوا و لاتقتلوا ان الله كان بكم رحيماً

١٦_ كسى معاشرے ميں معاشى و معاشرتى مفاسد نہ ہونا، اس معاشرہ كے رحمت خداوند متعال سے بہرہ مند ہونے كى علامت ہے_*لا تأكلوا اموالكم و لاتقتلوا ان الله كان بكم رحيماً

١٧_ وہ مال جو قرض كے مساوى يا اس سے كمتر ہو اسے زندگى كے اخراجات ميں خرچ كرنا، اور قرض ادا نہ كرنا، ''اكل مال بالباطل'' ہے_لاتا كلوا اموالكم بينكم بالباطل امام صادق(ع) نے ايسے شخص كے بارے ميں كہ جس كے پاس اتنا مال ہے كہ يا تو زندگى كے مخارج ميں

۴۵۴

خرچ كرے يا پھر اپنا قرض ادا كرے فرمايا: يقضى بما عندہ دينہ و لاياكل اموال الناس الاّص و عندہ ما يُؤدّى اليھم حقوقھم: ان الله عزوجل يقول: ''لاتا كلوا اموالكم بينكم بالباطل(١) اپنے پاس موجود مال سے قرض ادا كرے اور لوگوں كا مال نہ كھائے مگر يہ كہ اس كے پاس اتنا اضافى مال ہو جس سے وہ لوگوں كے حقوق ادا كرسكے_

١٨_ قرض كى ادائيگى نہ كرسكنے كے باوجود قرض لينا، دوسروں كے مال ميں بے جا تصرف ہے_

لاتا كلوا اموالكم بينكم بالباطل امام صادق (ع) نے مذكورہ بالا آيت كى تلاوت كے بعد فرمايا: و لايستقرض على ظہرہ الاّ و عندہ و فاء(٢) اپنى پشت پر قرض كا بوجھ نہ لادے مگر يہ كہ اسے ادا كرنے كى طاقت ركھتاہو_

١٩_ ربا، قمار، كم فروشي، اور ظلم كے ذريعے حاصل كئے گئے مال ميں تصرف كرنے كى حرمت_

لاتا كلوا اموالكم بينكم بالباطل امام باقر(ع) نے مذكورہ بالا آيت ميں موجود ''بالباطل''كے بارے ميں فرمايا: بالرّبا، والقمار، والبخس والظلم_(٣)

٢٠_ جانى خطرے كے وقت، سرد موسم ميں وضو و غسل كرنا، خودكشى كا حكم ركھتا ہے_و لاتقتلوا انفسكم

رسول الله (ص) نے سرد موسم ميں جانى خطرے كے باوجود وضو و غسل سے متعلق سوال كے جواب ميں فرمايا:و لاتقتلوا انفسكم انّ الله كان بكم رحيما _(٤) اپنے آپ كو قتل نہ كرو بيشك اللہ تم پر رحم كرنے والا ہے _

٢١_ اكيلے مسلمان كا مشرك دشمنوں كے اجتماع پر حملہ آور ہونا اور اپنے آپ كو موت كے خطرے سے دوچار كرنا، خودكشى كا حكم ركھتا ہے_و لاتقتلوا انفسكم امام صادق(ع) نے مذكورہ بالا آيت كے بارے ميں فرمايا :عني بذلك الرجل من المسلمين يشدّ على المشركين وحده يجيء فى منازلهم فيقتل فنهاهم الله عن ذلك _(٥) اس سے مراد وہ مسلمان ہے جو مشركين پر حملہ آور ہو اور انہيں قتل كرنے كيلئے اكيلا ان كے گھروں ميں داخل ہوجائے تو اللہ تعالى نے اسے اس سے منع فرمايا ہے_

____________________

١)كافى ج٥ ص٩٥ ح٢، نورالثقلين ج١ ص٤٧١ ح١٩٧ تفسير عياشى ج١ ص٢٣٦ ح١٠١ من لايحضرہ الفقيہ ج٣ ص١١٢، ح١٢ ب ٦٠.

٢)كافى ج٥ ص٩٥ ح٢ تفسير عياشى ج١ ص٢٣٦ ح١٠١. ٣)تفسير تبيان ج٣ ص١٧٨ مجمع ا لبيان ج٣ ص٥٩ تفسير برھان ج١ ص٣٦٣ ح١٠ نورالثقلين ج١ ص٤٧٢ ح١٩٨. ٤)تفسير عياشى ج١ ص٢٣٦ ح١٠٢ نورالثقلين ج١ ص٤٧٢ ح٢٠١ تفسير برھان ج١ ص٣٦٣، ح ٨.

٥) تفسير عياشى ج١ ص٢٣٥ ح٩٨ تفسير برھان ج١ ص٣٦٣ ح٢.

۴۵۵

٢٢_ طاقت و پائيدارى كے حاصل كيئے بغير جنگ كرنا خودكشى كے حكم ميں ہے_ولاتقتلوا انفسكم امام صادق(ع) نے مذكورہ بالا آيت كے بارے ميں فرمايا:لاتخاطروا بنفوسكم فى القتال فتقاتلون من لاتطيقونه _(١) جنگ ميں ايسے لوگوں كا سامنا كر كے جن كے مقابلے كى تم طاقت نہيں ركھتے اپنے آپ كو خطرے ميں نہ ڈالو_

احكام: ١، ٤، ٧، ٨، ١٧، ١٩، ٢٠ اجتماعى احكام ١٥;اقتصادى احكام ١٥

اختلاف: اختلاف كا پيش خيمہ١٢

اقتصادى نظام: ١٢، ١٣

اللہ تعالى: اللہ تعالى كى رحمت ١٥، ١٦ ; اللہ تعالى كى مہربانى ١٤

ايمان: ايمان كے اثرات ٢;ايمان و عمل ٢

تجارت: تجارت كے اثرات ٤

جنگ: جنگ كا پيش خيمہ١٢;جنگ كى شرائط ٢٢

حرام خوري: حرام خورى كے موارد ١٧

خودكشي: خودكشى كى حرمت ٨;خودكشى كے موارد ٢٠، ٢١، ٢٢

دشمن: دشمنوں كے خلاف جدوجہد ٢١

ربا : ربا كى حرمت ١٩

روايت: ١٧، ١٨، ١٩، ٢٠، ٢١، ٢٢

ظلم: ظلم كى حرمت ١٩

غسل: احكام غسل ٢٠

غصب: ٢٠ غصب كا گناہ ١٠;غصب كے موارد١٨

قتل: قتل كا پيش خيمہ ١٢;قتل كا گناہ ١٠;قتل كى حرمت ٧

قرض : احكام قرض ١٧

____________________

١_تفسير تبيان ج٣ ص١٨٠ نورالثقلين ج١ ص٤٧٢ ح٢٠٠ مجمع البيان ج٣ ص٦٠.

۴۵۶

قمار:قمار كى حرمت ١٩

قواعد فقہي: ٥، ٦

كم فروشي: كم فروشى كى حرمت ١٩

گناہ: گناہ كبيرہ ١٠

مالكيت: ذاتى مالكيت ٣; مالكيت كے احكام ١، ٣، ٤;مالكيت كے اسباب ٤

محرمات: ١٩

معاشرہ: معاشرے كى ترقى كے اثرات ١٦;معاشرے كى ترقى كے اسباب ١٣; معاشرے كے زوال كے اسباب ١١;

معاملہ: باطل معاملہ ٦;معاملہ كے احكام ٤، ٦ ;معاملہ كے صحيح ہونے كى شرائط ٥

مؤمنين: مؤمنين كے فضائل ١٤

نفس: نفس كى حفاظت كى اہميت ٩

وضو: وضو كے احكام ٢٠

عذاب ميں مبتلا ہونے كا موجب ہے_

آیت( ۳۰)

( وَمَن يَفْعَلْ ذَلِكَ عُدْوَانًا وَظُلْمًا فَسَوْفَ نُصْلِيهِ نَارًا وَكَانَ ذَلِكَ عَلَی اللّهِ يَسِيرًا )

او ر جو ايسا اقدام حدود سے تجاوز او رظلم كے عنوان سے كرے گا ہم عنقريب اسے جہنم ميں ڈال ديں گے او رالله كے لئے يہ كام بہت آسان ہے _

١_ ظلم و زيادتى كے ساتھ قتل و ہلاك كرنا، دوزخ كے عذاب ميں مبتلا ہونے كا موجب ہے_

۴۵۷

و لاتقتلوا انفسكم و من يفعل ذلك عدواناً و ظلماً فسوف نصليه ناراً مذكورہ بالا مطلب ميں ''ذلك'' كو ''قتل نفس'' كى طرف اشارہ كے طور پر لايا گيا ہے_

٢_ ظلم و زيادتى كے ساتھ دوسروں كے اموال ميں ناحق تصرف كرنا، جہنم كى آگ ميں گرفتار ہونے كا موجب بنتا ہے_

لاتا كلوا اموالكم و من يفعل ذلك عدواناً و ظلماً فسوف نصليه ناراً يہ اس بنا پر ہے كہ جب ''ذلك'، ''لاتا كلوا'' يا ''لاتا كلوا و لاتقتلوا''كى طرف اشارہ ہو_

٣_ دوسروں كے اموال ميں نامشروع اور باطل طريقے سے تصرف، تجاوز اورظلم ہے_لاتا كلوا اموالكم و من يفعل ذلك عدواناً و ظلماً يہ اس بنا پر ہے كہ جب ''عدواناً و ظلماً''قيد توضيحى ہو_

٤_ انسان كشي; تجاوز اور ظلم ہے_و لاتقتلوا انفسكم و من يفعل ذلك عدواناً و ظلماً بعض كا كہنا ہے كہ ''عدوانا''اور ''ظلماً''قيد توضيحى ہے اور عقوبت و عذاب كى علت كى طرف اشارہ ہے يعنى چونكہ قتل و خودكشي، تجاوز اور ظلم ہے لہذا موجب عقوبت و عذاب ہے_

٥_ مسلمانوں كى داخلى جنگيں ، ظلم و تجاوز اور اخروى عذاب كا موجب ہيں _و لاتقتلوا انفسكم و من يفعل ذلك عدوانا و ظلماً فسوف نصليه ناراً

٦_ خودكشي، تجاوز اور ظلم و ستم ہے اورعذاب دوزخ ميں گرفتار ہونے كا موجب ہے_*لاتقتلوا انفسكم و من يفعل ذلك فسوف نصليه ناراً

٧_ جو جرم، تجاوز و ظلم كى بنا پر انجام نہ پائے، عذاب الہى كے استحقاق كا موجب نہيں ہوگا_

و من يفعل ذلك عدواناً و ظلماً فسوف نصليه ناراً يہ اس بنا پر ہے كہ جب ''عدواناً و ظلماً''قيد احترازى ہو_

٨_ ظلم و ستم اور تجاوز كرنے والوں كو دوزخ ميں ڈالنا اور جلانا، خداوند متعال كيلئے ايك آسان كام ہے_

و من يفعل ذلك عدواناً و ظلماً و كان ذلك على الله يسيرا ''صلي''كا مصدر ''صصلْي'' ہے جس كا معنى جلانا بھوننا ہے (القاموس المحيط)_

٩_ ظالموں اور تجاوز گروں پر عذاب، رحمت الہى كا ايك جلوہ ہے_

۴۵۸

ان الله كان بكم رحيماً_ و من يفعل ذلك عدوانا و ظلماً فسوف نصليه ناراً خداوند متعال كى رحمت مطلقہ كے بيان كے بعد ظالموں كے عذاب كا تذكرہ اس بات كى طرف اشارہ ہے كہ الہى عذاب، انسانوں پر اسكى رحمت كا ايك جلوہ ہے_

١٠_ ہميشہ ہميشہ كيلئے آتش دوزخ ميں رہنا، خودكشى كى سزا اور نتيجہ ہے_فسوف نصليه ناراً امام صادق(ع) نے فرمايا:من قتل نفسه متعمداً فهو فى نار جهنمّ خالداً فيها قال الله تعالى:و لا تقتلوا انفسكم ...فسوف نصليه ناراً (١) جو شخص اپنے آپ كو جان بوجھ كر قتل كرے وہ ہميشہ آتش جہنم ميں ر ہے گا _ اللہ تعالى فرماتا ہے : ''ولا تقتلوا انفسكم فسوف نصليه ناراً'' _

اختلاف: اختلاف كى سزا ٥

اللہ تعالى: اللہ تعالى كى رحمت٩; اللہ تعالى كے افعال ٨

تجاوز: تجاوز كا ظلم ہونا ٣ تجاوز كرنے والے: تجاوز كرنے والوں كا جہنم ميں جانا ٨ ; تجاوز كرنے والوں كا عذاب ٩

جہنم: جہنم كا عذاب١ ، ٦ ; جہنم كى آگ٢ ، ١٠ ; جہنم كے اسباب ١ ، ٢ ، ٦; جہنم ميں ہميشہ رہنا ١٠

خودكشي: خودكشى كا ظلم ہونا٦; خودكشى كى سزا ١٠

روايت: ١٠

ظالمين: ظالمين جہنم ميں ٨; ظالمين پر عذاب ٩ ظلم: ظلم كى سزا ١ ، ٢ ; ظلم كے موارد ٣ ، ٤ ،٦

عذاب : عذاب كے اسباب ٥

غصب: غصب كا ظلم ٣ ; غصب كى سزا ١

قتل : قتل كا ظلم ٤ ; قتل كى سزا ١

گناہ : گناہ كى بخشش٧

مسلمان: مسلمانوں كا اختلاف ٥

____________________

١)من لايحضرہ الفقيہ ج٣ ص٣٧٤ ح٢٣ ب ١٧٩ تفسير برھان ج١ ص٣٦٤ ح١٢.

۴۵۹

آیت( ۳۱)

( إِن تَجْتَنِبُواْ كَبَآئِرَ مَا تُنْهَوْنَ عَنْهُ نُكَفِّرْ عَنكُمْ سَيِّئَاتِكُمْ وَنُدْخِلْكُم مُّدْخَلاً كَرِيمًا ) اگر تم بڑے بڑے گناہوں سے جن سے تمھيں روكا گيا ہے پر ہيز كر لو گے تو ہم دوسرے گنا ہوں كى پردہ پوشى كرديں گے او رتمھيں با عزت منزل تك پہنچا ديں گے_

١_ گناہ دو قسم كے ہيں ، صغيرہ اور كبيرہ_ان تجتنبوا كبائر ما تنهون عنه نكفر عنكم سيّئاتكم كبائراور سيّئات كے درميان موازنے كے قرينے سے يہاں سيئات سے مراد صغيرہ گناہ ہيں _

٢_ كبيرہ گناہوں سے اجتناب، صغيرہ گناہوں كى بخشش كا راستہ ہموار كرتا ہے_ان تجتنبوا كبائر ما تنهون عنه نكفر عنكم سيّئاتكم

٣_ خداوند متعال كى جانب سے لوگوں كو كبيرہ گناہوں سے اجتناب كرنے كى ترغيب و تشويق _ان تجتنبوا كبائر ما تنهون عنه نكفر عنكم سيّئاتكم و ندخلكم مدخلاً كريماً صغيرہ گناہوں كى مغفرت اور بہشت ميں داخل

كرنے كا وعدہ لوگوں كى كبيرہ گناہوں سے اجتناب كى تشويق و ترغيب كيلئے ہے_

٤_ جس گناہ پر بھى دوزخ كى آگ كا وعدہ ديا گيا ہے وہى كبيرہ ہے *_سوف نصليه ناراً ان تجتنبوا كبائر

اس حقيقت كے بيان كے بعد كہ بعض گناہ ( جيسے قتل نفس) انسان كو دوزخ كى طرف لے جاتے ہيں _ گناہوں سے اجتناب كى ترغيب، گويا اس بات كى طرف اشارہ ہے كہ گناہان كبيرہ كى علامات ميں سے يہ ہے كہ خداوند متعال نے ان گناہوں كے ارتكاب كرنے والوں كو آتش دوزخ كى تہديد كى ہے_ اس مطلب كى تائيد امام صادق (ع) كے مذكورہ بالا آيت كے بارے ميں اس فرمان سے بھى ہوتى ہے :الكبائر، التى اوجب الله عزوجل عليها النار _(١) كہ گناہان كبيرہ وہ ہيں جن پر اللہ تعالى نے جہنم كو لازمى قرار ديا ہے_

____________________

١)كافى ج٢ ص٢٧٦ ح١ نورالثقلين ج١ ص٤٧٣ ح٢٠٧

۴۶۰