تفسير راہنما جلد ۳

 تفسير راہنما0%

 تفسير راہنما مؤلف:
زمرہ جات: تفسیر قرآن
صفحے: 797

 تفسير راہنما

مؤلف: آيت الله ہاشمى رفسنجاني
زمرہ جات:

صفحے: 797
مشاہدے: 162530
ڈاؤنلوڈ: 4936


تبصرے:

جلد 1 جلد 2 جلد 3 جلد 4 جلد 5 جلد 6 جلد 7 جلد 8 جلد 9 جلد 10 جلد 11
کتاب کے اندر تلاش کریں
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 797 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 162530 / ڈاؤنلوڈ: 4936
سائز سائز سائز
 تفسير راہنما

تفسير راہنما جلد 3

مؤلف:
اردو

۱

یہ کتاب برقی شکل میں نشرہوئی ہے اور شبکہ الامامین الحسنین (علیہما السلام) کے گروہ علمی کی نگرانی میں تنظیم ہوئی ہے

۲

تفسير راہنما (جلدسوم)

مؤلف: آيت الله ہاشمى رفسنجاني

۳

سوره آل عمران

آيه ١١٠ تا ٢٠٠

۴

آیت (۱۱۰)

( كُنتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَتَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنكَرِ وَتُؤْمِنُونَ بِاللّهِ وَلَوْ آمَنَ أَهْلُ الْكِتَابِ لَكَانَ خَيْرًا لَّهُم مِّنْهُمُ الْمُؤْمِنُونَ وَأَكْثَرُهُمُ الْفَاسِقُونَ )

تم بہترين امت ہو جسے لوگوں كے لئے منظر عام پر لايا گيا ہے تم لوگوں كو نيكيوں كا حكم ديتے ہو اور برائيوں سے روكتے ہو اور اللہ پر ايمان ركھتے ہو اور اگر اہل كتاب بھى ايمان لے آتے تو ان كے حق ميں بہتر ہو تا ليكن ان ميں صرف چند مومنين ہيں اور اكثريت فاسق ہے_

١_ نيكى كا حكم كرنے والے اور برائي سے روكنے والے اور خدا پہ ايمان ركھنے والے مسلمان تمام امتوں ميں سے بہترين امت ہيں _كنتم خير امة: أخرجت للناس تأمرون بالمعروف و تنهون عن المنكر

٢_ عالم انسانيت كى خدمت كيلئے مسلمان بہترين امت ہيں بشرطيكہ وہ امربالمعروف اور نہى عن المنكر كريں اور خدا پر ايمان ركھتے ہوں _كنتم خير امة أخرجت للناس اس آيت ميں جملہ ''تأمرون بالمعروف '' ، ''خير امة''كيلئے حال ہے_ اس لحاظ سے آيت كے معنى يوں ہوں گے كہ آپ اس وقت بہترين امت ثابت ہوسكتے ہيں جب آپ ميں مذكورہ خصوصيات پائي جاتى ہوں _ ''خدمت'' كا معنى كلمہ ''للناس'' كى ''لام'' سے حاصل كيا گيا ہے_

٣_ اسلام، عالمگير دين ہے_كنتم خير امة: أخرجت للناس

اس آيت ميں موجود كلمہ'' للناس'' ميں سب افراد شامل ہيں (خواہ ان كا تعلق گذشتہ زمانے سے ہو ياآئندہ سے،عرب ہوں ياعجم)اوريہى چيز اسلام كے عالمگير دين ہونے پردلالت كرتى ہے_

۵

٤_ امربالمعروف، نہى عن المنكر ( عمومي نظارت) اور خدا پر ايمان ،يہ وہ عوامل ہيں جو انسانى معاشروں ميں سے كسى معاشرہ كے بہترين ہونے كا معيار ہيں _كنتم خير أمة: اخرجت للناس تأمرون و تؤمنون بالله

٥_ خدا پر ايمان اور اصلاح معاشرہ (امر بالمعروف اور نہى عن المنكر) انسانى معاشرے كى ترقى اور نشوونما كے دو عامل ہيں _كنتم خير أمة: أخرجت للناس تأمرون ...و تؤمنون بالله

معاشرے كى ترقى و كمال، خير كا ايك مصداق ہے_ مندرجہ بالا آيت ميں كسى امت كے بہترين امت ہونے كا دارو مدار ايمان اور اصلاح معاشرہ (امربالمعروف و نہى عن المنكر) پر ہے_

٦_ امربالمعروف اور نہى عن المنكر كو كسى اسلامى معاشرے كى ترقى كيلئے ايك عمومى ذمہ دارى قرار ديا گيا ہے_

كنتم خير ا مة أخرجت للناس تأمرون و تؤمنون بالله كسى معاشرے كيلئے خير كا ايك واضح مصداق اس كى ترقى ہے_

٧_ انسانى معاشروں كى اصلاح ،اسلامى معاشرے كى ذمہ دارى ہے_كنتم خير أمة أخرجت للناس تأمرون بالمعروف و تنهون عن المنكر

٨_ معاشرے كى اصلاح كرنے والوں ( نيكى كا حكم كرنے اور برائي سے روكنے والوں ) كا خدا پر ايمان ، معاشرے كى ترقى اور بلندى كى شرط ہے_كنتم خير أمة ...و تؤمنون بالله

٩_ عمومى نظارت اور انسانى سماج كى اصلاح (امر بالمعروف اور نہى عن المنكر) يہ وہ عوامل ہيں جو خدا پر ايمان كے محافظ ہيں _*كنتم خير أمة أخرجت للناس تأمرون ...و تؤمنون بالله ايمان كے ذاتى طور پر مقدم ہونے كے باوجود، آيہ كريمہ ميں امر بالمعروف اور نہى عن المنكر كا ايمان پرمقدم ہونا، مندرجہ بالا مطلب كى دليل ہوسكتى ہے_

١٠_ آنحضرت (ص) كى بعثت كے آغاز ميں مسلمان بہترين اور خدا كى پسنديدہ امتوں ميں سے تھے _

كنتم خير أمة أخرجت للناس لفظ '' كنتم'' كو ديكھتے ہوئے، آيہ كريمہ ايك تاريخى مسئلہ كو بيان كررہى ہے اور وہ بعثت پيغمبر(ص) كے آغاز ميں مسلمانوں كا طور طريقہ ہے_

۶

١١_ آغاز بعثت ميں مسلمانوں كا عمومى نظارت ( امر بالمعروف اور نہى عن المنكر) كو اہميت دينا اور ان كا ہميشہ خدا كى ذات پر ايمان ركھنا _كنتم خير أمة أخرجت للناس تأمرون بالمعروف و تؤمنون بالله

''كنتم ''كے قرينہ سے معلوم ہوتا ہے كہ مذكورہ بالا آيت ايك تاريخى مسئلہ كى نشاندہى كررہى ہے اور وہ بعثت رسول كے آغاز ميں مسلمانوں كا طرز زندگى ہے_

١٢_ انسانى معاشروں كى اصلاح، ايك آئيڈيل اسلامى معاشرے كا مشتركہ ہدف ہے_كنتم خير أمة أخرجت للناس تأمرون بالمعروف و تنهون عن المنكر ''امة''كے لغوى معنى ''يعنى وہ گروہ جو ايك مشترك ہدف ركھتا ہو'' كو مدنظر ركھتے ہوئے مذكورہ بالا مطلب حاصل كيا جاسكتا ہے_

١٣_ اديان كے ظہور كا فلسفہ، انسانى معاشروں كى اصلاح ہے_كنتم خير أمة أخرجت للناس تأمرون بالمعروف و تنهون عن المنكر ''للناس'' ميں ''لام'' ،دين كے ظہور كى غرض و غايت كو بيان كررہى ہے اور ''خيرامة ...''كا جملہ اس بات پر دلالت كررہا ہےكہ تمام اديان كى ذمہ دارى بشر كى اصلاح ہے اور ان ميں سے امت اسلامى ،بہترين امت ہے_

١٤_ اہل كتاب كا اسلام پہ ايمان لانا، ان كى بہترى اور بھلائي كا عامل ہے_و لوآمن ا هل الكتاب لكان خيراً لهم

اگر يہاں ايمان سے مراد اسلام پر ايمان لانا ہو_

١٥_ خدا كى طرف سے اہل كتاب كو دين اسلام قبول كرنے كى دعوت _و لوآمن ا هل الكتاب لكان خيراً لهم

اس آيت ميں دين اسلام كو خير قرار دينا خود اسلام كى طرف ايك دعوت ہے_

١٦_ دين اسلام كو قبول كرنے ميں بشر كى بہترى اور بھلائي ہے_و لوآمن ا هل الكتاب لكان خيراً لهم

اگرچہ خير كا عنوان اہل كتاب كيلئے مذكور ہے، ليكن اس لحاظ سے اہل كتاب ہونا يقيناً كوئي خصوصيت نہيں ركھتا_

١٧_ اہل كتاب كا اپنے دين كى پابندى نہ كرنا_و لوآمن ا هل الكتاب لكان خيراً لهم

آيت كے پہلے حصے كو ديكھتے ہوئے كہا جاسكتا ہے كہ ''لو آمن'' كا متعلق خدا پر ايمان اور امر بالمعروف اور نہى عن المنكر كے ضرورى ہونے پر ايمان ہے، لہذا اہل كتاب كے ايمان كى نفى سے

۷

مراد عمل كے مرحلہ ميں ايمان كا نہ ہونا ہے_

١٨_ اسلام نے سابقہ اديان كو منسوخ كرديا_و لوآمن ا هل الكتاب لكان خيراً لهم

يہ اس صورت ميں ہے كہ جب كلمہ ''خير'' اسم تفضيل نہ ہو اور ايمان سے مراد اسلام اور پيغمبراكرم(ص) پر ايمان لانا ہو_

١٩_ اسلام كادوسرے تمام اديان (عيسائيت و يہوديت) كى نسبت سعادت بشر كيلئے برتر دين ہونا_

و لوآمن ا هل الكتاب لكان خيراً لهم يہ اس صورت ميں ہے كہ جب ''خير'' تفضيل كيلئے ہو اور جس كو فضيلت دى گئي ہے وہ اسلام ہو اور جس پر فضيلت دى گئي ہے وہ اہل كتاب كا دين ہو_

٢٠_ اہل كتاب كے كچھ افراد كا اسلام پر ايمان لانا اور ان ميں سے اكثر كا اسلام كو نہ ماننا_منهم المؤمنون و اكثرهم الفاسقون اگرايمان سے مراد اسلام پر ايمان لانا ہو_

٢١_ فسق، ايك ايسا عامل ہے جو معاشرے كو ترقى و تكامل سے روكتا ہے_و لوآمن و ا كثرهم الفاسقون

خير، ايمان كا نتيجہ ہے اورلفظ '' فسق'' آيہ شريفہ ميں ايمان كے مقابل قرار پايا ہے_ پس نتيجہ يہ نكلا كہ اہل فسق خير اور كمال سے محروم ہيں _

اديان : ١٨

اسلام: ١٦، ١٩ اسلام كا عالمگير ہونا ٣;اہميت اسلام ١٤;تاريخ صدر اسلام ١٠، ١١

اصلاح: ٥، ٧، ٩، ١٢، ١٣ اصلاح كرنے والے: ٨

امتيں : بہترين امتيں ١، ٢، ١٠

امربالمعروف: ١، ٢، ٤، ٥، ٦، ٩، ١١ امربالمعروف كے اثرات ٨

اہل كتاب: ١٥، ٢٠ اہل كتاب كا ايمان ١٤، ١٧;اہل كتاب كا كفر ٢٠; مؤمن اہل كتاب ٢٠

ايمان: ايمان كے اثرات ٥، ٨;خدا پر ايمان ١، ٢، ٤، ٥، ٩، ١١ ; مصلحين كا ايمان ٨

ترقي: ٥، ٦، ٨، ٢١

۸

دين: ١٦، ١٩ دين قبول كرنا ١٥، ١٦;دين كے مقاصد ١٣;دين كى حفاظت ٩

سعادت: عوامل سعادت ١٩

عمومى مصلحتيں : ١٦ عمومى نظارت: ٤،٩،١١

فسق: فسق كے اثرات ٢١

مسلمان: مسلمانوں كا مقام ١، ٢، ١٠

مسيحيت : دين مسيحيت ١٩

معاشرہ: اسلامى معاشرہ٧;اسلامى معاشرے كى آرزو ١٢; معاشرے كى اصلاح ٧، ٩;معاشرے كى اصلاح كى اہميت ٥، ١٢، ١٣;معاشرے كى برترى كے معيارات ٤; معاشرے كى ترقى كے عوامل ٥، ٦، ٨; معاشرے كى ترقى كے موانع ٢١;معاشرے كى ذمہ دارى ٦، ٧

ناسخ و منسوخ: ١٨

نہى عن المنكر: ١، ٢،٤ ، ٥، ٦، ٩، ١١ نہى عن المنكر كے اثرات ٨

يہود: دين يہود ١٩

آیت ( ۱۱۱)

( لَن يَضُرُّوكُمْ إِلاَّ أَذًی وَإِن يُقَاتِلُوكُمْ يُوَلُّوكُمُ الأَدُبَارَ ثُمَّ لاَ يُنصَرُونَ )

يہ تم كو اذيت كے علاوہ كوئي نقصان نہيں پہنچا سكتے اور اگر تم سے جنگ بھى كريں گے تو ميدان چھوڑ كر بھاگ جائيں گے اور پھر ان كى مدد بھى نہ كى جائے گي_

١_ مسلمانوں كو نقصان پہنچانے كيلئے اہل كتاب (يہود) كى كوشش_لن يضر وكم الا اذي

مفسرين نے آيت كا شان نزول يہوديوں كو قرار ديا ہے_

۹

٢_ سوائے معمولى ضرر كے اہل كتاب ( يہوديوں ) كى مسلمانوں كو نقصان پہنچانے ميں ناكامي_

لن يضر وكم الا اذي يہوديوں كى طرف سے مسلمانوں كو پہنچائي جانے والى تكاليف كى كمى كلمہ ''اذي''كے نكرہ ہونے سے حاصل كى گئي ہے_

٣_ اہل كتاب كا مسلمانوں كے مقابلہ ميں آنا اور انہيں جنگ كى دھمكياں دينا_و ان يقاتلوكم يولوكم الادبار

٤_ مسلمانوں كے مقابلے ميں آنے اور ان كے ساتھ جنگ كا نتيجہ، يہوديوں كى شكست اور فرار ہے_

و ان يقاتلوكم يولوكم الادبار

٥_ اہل كتاب كے مسلمانوں كو نقصان پہنچانے ميں عاجز ہونے اور ان كے ساتھ جنگ ميں شكست كھاكر بھاگنے كى قرآن كريم ميں پيش گوئي_لن يضر وكم الا اذى و ان يقاتلوكم يولوكم الادبار

٦_ مسلمانوں كے اہل كتاب پر حملہ آور ہونے كى صورت ميں خداوند متعال كى طرف سے مسلمانوں كى حوصلہ افزائي_

لن يضروكم الا اذى و ان يقاتلوكم يولوكم الادبار

٧_ اہل كتاب (پيغمبراكرم(ص) كے زمانے كے يہو د) نے ايسى جنگ كا آغاز كيا جس كا نتيجہ سوائے ان كى شكست اور فرار كے كچھ نہ نكلا_و ان يقاتلوكم يولوكم الادبار چونكہ جنگ كى نسبت اہل كتاب كى طرف دى گئي ہے لہذا معلوم ہوتا ہے كہ وہى جنگ شروع كرنے والے تھے_

٨_ دشمنان دين كے حملہ كے مقابلے ميں مسلمانوں كا ناقابل شكست ہونا خدا پر ايمان، امربالمعروف اور نہى عن المنكر كى وجہ سے ہے_كنتم خير امة اخرجت للناس تأمرون بالمعروف و ان يقاتلوكم يولوكم الادبار

''كنتم خير ...''اور ''يقاتلوكم' ' ميں مخاطب كا ايك ہونا ہمارے سابقہ مطلب كى تائيد كرتا ہے، يعنى نيكى كا حكم دينے والے اور كبھى شكست سے دوچار نہيں ہو سكتے_

٩_ فسق، حوصلے كو پست كرنے اور جنگ سے بھاگنے كا باعث بنتا ہے_و اكثر هم الفاسقون و ان يقاتلوكم يولوكم الادبار ثم لاينصرون يہوديوں كو فسق كے ساتھ متصف كرنا اور پھر ان كى شكست كو بيان كرنا ان دو مسئلوں كے باہمى ارتباط كى طرف اشارہ ہے_

۱۰

١٠_ مسلمانوں كے ساتھ جنگ ميں شكست كھا كر بھاگنے كے بعد اہل كتاب (يہوديوں ) كا دوسروں كى مدد سے محروم ہونا_

و ان يقاتلوكم يولوكم الادبار ثم لاينصرون

١١_ مؤمنين كا حوصلہ بڑھانے كيلئے دشمن كى طاقت كو ناچيز قرار دينا قرآن كا ايك طريقہ ہے_

و ان يقاتلوكم يولوكم الادبار ثم لاينصرون

١٢_ اہل كتاب (عبدالله بن سلام اور اسكے ساتھي) جو كفر چھوڑكر اسلام كى طرف آئے، انہيں يہوديوں كے بڑوں كى طرف سے سرزنش اور اذيت و آزار كا سامنا كرنا پڑا_لن يضر وكم الا اذي آيت كے شان نزول ميں آيا ہے كہ پيغمبراكرم(ص) پہ ايمان لانے كے بعد عبدالله ابن سلام اور اسكے ساتھيوں كى يہوديوں كے رؤسا كى طرف سے سرزنش كى گئي_ (مجمع البيان)

اسلام: صدر اسلام كى تاريخ ٧، ١٢

امربالمعروف: امربالمعروف كے اثرات ٨

اہل كتاب: اہل كتاب كى دھمكى ٣;اہل كتاب كى شكست ٤، ٥، ٧، ١٠; اہل كتاب كے مؤمنين ١٢

ايمان: ايمان كے اثرات ٨; خدا پر ايمان ٨

جنگ: جنگ سے فرار ١٠ ;جنگ ميں شكست كے عوامل ٩

حوصلہ افزائي: ٦ حوصلہ افزائي كے عوامل ٨، ١١

حوصلہ پست كرنا: حوصلہ پست كرنے كے عوامل٩

دشمن: دشمن سے نمٹنے كا طريقہ كار ١١

فسق: فسق كے اثرات ٩

قرآن كريم: قرآن كريم كى پيش گوئي ٥

مسلمان: ١، ٢، ٣، ٤، ٥، ٦، ١٠، ١٢

نہى عن المنكر: نہى عن المنكر كے اثرات ٨

يہود: مسلمان اور يہود ١، ٢، ٤، ١٠، ١٢;يہود كى شكست ٤، ٧

۱۱

آیت ( ۱۱ ۲ )

( ضُرِبَتْ عَلَيْهِمُ الذِّلَّةُ أَيْنَ مَا ثُقِفُواْ إِلاَّ بِحَبْلٍ مِّنْ اللّهِ وَحَبْلٍ مِّنَ النَّاسِ وَبَآؤُوا بِغَضَبٍ مِّنَ اللّهِ وَضُرِبَتْ عَلَيْهِمُ الْمَسْكَنَةُ ذَلِكَ بِأَنَّهُمْ كَانُواْ يَكْفُرُونَ بِآيَاتِ اللّهِ وَيَقْتُلُونَ الْأَنبِيَاءَ بِغَيْرِ حَقٍّ ذَلِكَ بِمَا عَصَوْا وَّكَانُواْ يَعْتَدُونَ )

ان پر ذلت كے نشان لگا ديئے گئے ہيں يہ جہاں بھى رہيں مگر يہ كہ خدائي عہد يا لوگوں كے معاہدہ كى پناہ مل جائے_ يہ غضب الہى ميں رہيں گے اور ان پر مسكنت كى مار ر ہے گى _ يہ اس لئے ہے كہ آيات الہى كاانكار كرتے تھے او رناحق انبياء كوقتل كرتے تھے _ يہ اس لئے كہ يہ نافرمان تھے اور زيادتياں كيا كرتے تھے _

١_ اہل كتاب ( يہود) كى دائمى ذلت اور ان كى حتمى عاقبت_ضربت عليهم الذلة اين ما ثقفوا

٢_ اہل كتاب (يہود ) كو ہر وقت اور ہر جگہ پر ذليل كرنا اہل ايمان كا فريضہ ہے_ضربت عليهم الذلة اين ما ثقفوا

يہ اس صورت ميں ہے كہ جملہ ''ضربت عليھم ...'' ، ''لا بحبل ...''كے استثناء كے قرينے سے اور جملہ ''اين ما ثقفوا '' فريضہ كى تعيين ہو نہ كہ كسى خارجى حقيقت كے بارے ميں خبرہو_

٣_ اہل كتاب (يہود ) كا ذلت سے چھٹكارا ،خدا سے ارتباط اور دوسرے لوگوں سے وابستگى ہى كى صورت ميں ہوسكتا ہے_ضربت عليهم الذلة الا بحبل من الله و حبل من الناس جملہ''حبل من الناس ''كا معنى ايك احتمال كے مطابق لوگوں سے وابستہ رہنا اور مستقل نہ ہونا كيا گيا ہے_

٤_ اہل كتاب (يہود) ہميشہ ذلت، دوسروں سے وابستگى اور بے استقلالى كا شكار ر ہے ہيں _ضربت عليهم الذلة الا بحبل من الله و

۱۲

حبل من الناس

٥_ اہل كتاب (يہود ) كا ذلت سے چھٹكارا ، اسلام قبول كرنے يا اسلامى معاشرے كے ساتھ عہد وپيمان باندھنے (اسلامى معاشرے كى حاكميت اور ذمى ہونے كے شرائط كو تسليم كرنے) ہى كى صورت ميں ہوسكتا ہے_

ضربت عليهم الذلة ...الا بحبل من الله و حبل من الناس يہ اس صورت ميں ہے كہ جب ''حبل من الناس''كا مطلب ''حبل من الله '' كے قرينہ كى وجہ سے اسلامى معاشرے كے ساتھ عہد و پيمان ہو_

٦_ اگر اہل كتاب اسلام قبول كرليں يا اسلامى معاشرے كے ساتھ پيمان باندھ ليں تو مسلمان ان كے حقوق كى رعايت ( ان كے حقوق كا احترام كرنے) كے ذمہ دار ہوں گے_ضربت عليهم الذلة اين ما ثقفوا الا بحبل من الله و حبل من الناس يہ اس صورت ميں ہے كہ ''ضربت'' حكم شرعى كو بيان كر رہا ہو اور ''الا''دو چيزوں كو استثناء كررہا ہو، اسلام كى طرف تمايل اور مسلمانوں كے ساتھ عہد و پيمان كو قبول كرنا _

٧_ دوسرے معاشروں كے ساتھ اسلامى معاشرے كے معاہدوں كيپابندى كا مسلمانوں پر لازمى ہونا_

ضربت عليهم الذلة ...الا بحبل من الله و حبل من الناس يہاں پر ''حبل من الناس''كا معنى مسلمانوں كا اہل كتاب كے ساتھ معاہدہ ہے اور مذكورہ بالا آيت بيان كررہى ہے كہ ان كے ساتھ معاہدہ كى صورت ميں ان سے سروكار نہ ركھو_

٨_ اہل كتاب (يہودي) ہميشہ اپنے آپ پر غضب الہى كى راہ ہموار كرنے والے ہيں _و باء و بغضب من الله

٩_ سخت كمزورى اور ناتوانى ،اہل كتاب (يہود) كا حتمى انجام ہے_و ضربت عليهم المسكنة

١٠_ اہل كتاب (يہود) كى اقتصادى ترقى اور نشوونما كو روك كر انہيں ذلت اور ناتوانى كے مرحلہ تك پہنچانا اہل ايمان كا فريضہ ہے_و ضربت عليهم المسكنة يہ اس صورت ميں ہے كہ جملہ ''ضربت ...'' حكم شرعى كا بيان ہو نہ كہ كسى خارجى واقعہ كى خبر دينا_

١١_ يہوديوں كا آيات خدا سے دائمى انكار اور انبياء (ع) كا ناجائز قتل، انہيں ذلت و ناتوانى اور غضب خدا ميں

۱۳

مبتلا كرنے كا موجب ہيں _ضربت عليهم الذلة و باء و بغضب من الله و ضربت عليهم المسكنة ذلك بانهم كانوا يكفرون بآيات الله و يقتلون الانبياء بغيرحق

١٢_ دائمى نافرماني، ظلم اور سركشي، يہوديوں كے ان كى ذلت و ناتوانى اور غضب خدا ميں مبتلا ہونے كا باعث ہے_

ضربت عليهم الذلة ذلك بما عصوا و كانوا يعتدون يہ اس صورت ميں ہے كہ''ذلك بما عصوا'' ذلت اور كى طرف اشارہ ہے_

١٣_ انسانوں كے فكرى اور عملى رجحانات ان كى عاقبت ميں مؤثر ہيں _ضربت عليهم الذلة ذلك بانهم كانوا يكفرون ذلك بما عصوا

١٤_ اہل كتاب (يہود) يہ جانتے ہوئے بھى كہ انبياء (ع) كا قتل ناجائز ہے انہيں قتل كرتے تھے_ *

و يقتلون الانبياء بغيرحق چونكہ انبياء (ع) كے قتل كا جائز ہونا قابل تصورنہيں ہے لہذا يہ كہا جاسكتا ہے كہ كلمہ ''بغيرحق''ميں اس بات كى طرف اشارہ كيا گيا ہے كہ قاتلين يہ جانتے تھے كہ انبياء (ع) كا قتل ناحق ہے_

١٥_ اہل كتاب كيلئے متعدد ابنياء (ع) كا مبعوث ہونا _و يقتلون الانبياء بغيرحق

١٦_ كفر، ظلم و جنايت اور سركشى اہل كتاب (يہود) كى پرانى عادت ہے_ذلك بانهم كانوا يكفرون بآيات الله و يقتلون و كانوا يعتدون ' 'كان'' فعل ماضى كے بعد مضارع كا استعمال استمرار پہ دلالت كرتا ہے_

١٧_ اہل كتاب (يہود) كى نافرمانى اور دائمى سركشي، آيات الہى سے انكار اور پيغمبروں (ع) كے قتل كا موجب بني_

كانوا يكفرون بآيات الله ذلك بما عصوا وكانوا يعتدون يہ اس صورت ميں ہے كہ ''ذلك بما عصوا'' سے مراد آيات الہى سے انكار اور انبياء (ع) كا قتل ہو_

١٨_ دائمى گناہ، نافرماني، سركشى و تجاوز آيات خدا سے انكار كا موجب ہے_بانهم كانوا يكفرون بآيات الله و يقتلون الانبياء بغيرحق ذلك بما عصوا و كانوا يعتدون يہ اس صورت ميں ہے كہ ''ذلك بما عصوا'' ميں ''ذلك''كا اشارہ آيات خدا سے انكار كى طرف ہو_

۱۴

١٩_ گناہ اور اس كا تكرار كبيرہ گناہوں كے ارتكاب كا موجب بنتا ہے_كانوا يكفرون بآيات الله و يقتلون الانبياء بغيرحق ذلك بما عصوا و كانوا يعتدون يہ اس صورت ميں ہے كہ ''ذلك بماعصوا'' سے مراد آيات سے انكار اور انبياء (ع) كا قتل ہو اور يہ دو كبيرہ گناہ ان چھوٹے گناہوں كى وجہ سے وجود ميں آتے ہيں كہ جن كى طرف ''عصوا''اور ''يعتدون''ميں اشارہ كيا گيا ہے_

٢٠_ خداوند متعال كى طرف سے گناہ ، سركشى اور آيات الہى كے انكار سے بچنے كى تنبيہ_

ذلك بانهم كانوا يكفرون ذلك بما عصوا و كانوا يعتدون يہوديوں كے ذليل و خوار اور مشكلات كے شكار ہونے كى وجہ كا بيان كرنا، تمام گنہگاروں كيلئے تنبيہ ہے_

٢١_ يہوديوں كى ذلت آميزاور شرم آور حالت كے ذكر سے اہل ايمان كے حوصلے بڑھانا_

و ان يقاتلوكم ثم لاينصرون _ ضربت عليهم الذلة اين ما ثقفوا الا بحبل من الله و حبل من الناس و ضربت عليهم المسكنة يہوديوں كى ستيزہ كار طبيعت كے ذكر كے بعد ان كى ذلت و رسوائي كا تذكرہ ہوسكتا ہے اہل ايمان كے حوصلے كو بلند كرنے كيلئے ہے_

٢٢_ يہودي، انبياء (ع) كے راز فاش كرنے كى وجہ سے ان كے قاتلوں كے شريك جرم ہيں _

و يقتلون الانبياء بغيرحق امام صادق(ع) نے آيت''و يقتلون الانبياء بغيرحق'' كى تفسير كے ضمن ميں فرمايا: ''ولكن اذاعوا سرهم و افشوا عليهم فقتلوا '(١) چونكہ يہود نے انبياء (ع) كے اسرار اور رازوں كو فاش كيا پس وہ قاتل ہيں _

آيات خدا: آيات خدا كو جھٹلانا ١٧، ٢٠;آيات خدا كے بارے ميں كفر ١١، ١٨، ٢٠

اسلام: اسلام كے اقرار كے اثرات ٥، ٦

الله تعالى: الله تعالى كا غضب ٨، ١١، ١٢;الله تعالى كى تنبيہات ٢٠

انبيا(ع) : ١٥، ١٧، ٢٢ انبيا (ع) كا قتل ١٤;انبيا (ع) كے قتل كى سزا ١ ١

انسان:

____________________

١)اصول كافى ج٢ ، ص ٣٧١ ح٧، تفسير عياشى ج١ ، ص ١٩٦ ، ح ١٣٢.

۱۵

انسان كى عاقبت١٣ اہل كتاب: ٥، ٦، ١٠ اہل كتاب كا تجاوز كرنا ١٧;اہل كتاب كا ظلم ١٦; اہل كتاب كا كفر ١٦;;اہل كتاب كا مغضوب ہونا ٨;اہل كتاب كى آزادى ٥، ٦; اہل كتاب كى ذلت، ١، ٢، ٣، ٤، ٩، ٢١;اہل كتاب كى عاقبت ١، ٩;اہل كتاب كى كينہ توزى ١٤; اہل كتاب كے انبيائ١٥; اہل كتاب كے ساتھ معاہدہ ٥، ٦، ٧

ايمان: ايمان كے اثرات ١٣

بين الاقوامى معاہدے: ٧

حوصلہ بڑھانا: حوصلہ بڑھانے كے عوامل ٢١

ذلت: ٢، ٤، ٩، ٢١ ذلت و رسوائي سے رہائي كے عوامل ٣، ٥;ذلت و رسوائي كے عوامل ١١، ١٢

روايت: ٢٢

ظلم: ١٦ ظلم كے اثرات ١٧، ١٨

عمل: عمل كے اثرات ١٣

كبيرہ گناہ: ١٩

كفار: كفار كے ساتھ نمٹنے كا طريقہ كار ١٠

كفر: ١١، ١٦، ١٨، ٢٠ كفر كے اثرات ١١;كفر كے عوامل ١٧، ١٨

گناہ: گناہ پر اصرار ١٩;گناہ كے اثرات ١٨;گناہ كے عوامل ١٩

مسلمان: ٦، ١٠

مؤمنين : مؤمنين كى ذمہ ارى ٢، ١٠

نافرماني: نافرمانى كے اثرات ١٢، ١٧، ١٨

يہود: ٥، ١٠ يہود اور انبياء (ع) كا قتل ١٧، ٢٢;يہود كا انجام ١، ٩;يہود كا تجاوز كرنا ١٢، ١٦، ١٧ ; يہود كا ظلم ١٦;يہود كا كفر ١١، ١٦; يہود كا مغضوب ہونا٨، ١١، ١٢;يہود كى ذلت ١، ٢، ٣، ٤، ٩، ٢١;يہود كى كينہ توزى ١٤;يہود كى نافرمانى ١٢

۱۶

آیت ( ۱۱ ۳ )

( لَيْسُواْ سَوَاءً مِّنْ أَهْلِ الْكِتَابِ أُمَّةٌ قَآئِمَةٌ يَتْلُونَ آيَاتِ اللّهِ آنَاءَ اللَّيْلِ وَهُمْ يَسْجُدُونَ )

ہ لوگ بھى سب ايك جيسے نہيں ہيں _ اہل كتاب ہى ميں وہ جماعت بھى ہے جو دين پر قائم ہے راتوں كو آيات الہى كى تلاوت كرتى ہے اور سجدہ كرتى ہے _

١_ اہل كتاب كا اپنے نظرياتى رجحانات اور اعمال و كردار ميں ايك جيسا نہ ہونا_ذلك بانهم كانوا يكفرون ليسوا سوائ

٢_ اہل كتاب كے بعض افراد آيات الہى كے منكر، انبياء (ع) كے قاتل ، گنہگار اور سركش ہيں اور بعض افراد اطاعت الہى كو قبول كرنے والے، آيات الہى كى تلاوت اور بارگاہ الہى ميں سجدہ كرنے والے ہيں _ذلك بانهم كانوا يكفرون ليسوا سواء من ا هل الكتاب و هم يسجدون

٣_ بعض اہل كتاب كا اسلام كى طرف عملى اور نظرياتى رجحان_من ا هل الكتاب امة قائمة يتلون آيات الله

٤_ بعض اہل كتاب كے ايمانى رجحانات اور پسنديدہ عمل كى وجہ سے ذلت و رسوائي اور غضب خدا سے بچ جانا_

ضربت عليهم الذلة ليسوا سواء من ا هل الكتاب

٥_ اسلام كى طرف سے اچھے لوگوں كا احترام اور ان كى تعريف كرنا اگرچہ وہ مسلمان نہ بھى ہوں _

ضربت عليهم الذلة ليسوا سواء من ا هل الكتاب امة قائمة

٦_ خدا كى اطاعت اور راتوں كو سجدہ كى حالت ميں آيات الہى كى تلاوت، انسانوں كى قدروقيمت كا معيار ہيں _

ليسوا سواء من ا هل الكتاب امة قائمة و هم يسجدون

۱۷

٧_ خدا كى اطاعت و بندگى اور راتوں ميں بارگاہ خدا ميں سجدے كى حالت ميں آيات الہى (قرآن اور ...) كى تلاوت كرنے كى اہميت_يتلون آيات الله آناء اليل و هم يسجدون يہ اس صورت ميں ہے كہ جملہ'' و ھم يسجدون'' حال ہو_

٨_ راتوں ميں عبادت اور سجدے كے ہمراہ آيات الہى (قرآن اور ...) كى تلاوت كى ترغيب دينا_امة قائمة يتلون آيات الله آناء اليل و هم يسجدون

٩_ اہل كتاب كى آسمانى كتابوں ميں پيغمبراكرم(ص) كى بعثت تك تحريف نہ ہونے والى آيات كا موجود ہونا_

من ا هل الكتاب امة قائمة يتلون آيات الله چونكہ يہ آيت اہل كتاب كے بارے ميں ہے لہذا ''آيات الله '' سے مراد تورات و انجيل ہوسكتى ہيں اور ان كى تلاوت كى قدروقيمت انكے تحريف نہ ہونے كو بيان كرتى ہے_

١٠_ آيات الہى كى تلاوت اور خدا كيبارگاہ ميں سجدہ، اس كے حكم كو بجالانا ہے_امة قائمة يتلون و هم يسجدون يہ اس صورت ميں ہے كہ ''يتلون ...''، ''قائمة''كى تفسير ہو_

١١_ خدا كى اطاعت، آيات الہى كى تلاوت اور اسكى بارگاہ ميں سجدہ كرنا الہى اديان كے مشتركہ عملى اصولوں ميں سے ہے_من ا هل الكتاب امة قائمة يتلون و هم يسجدون

آسمانى كتب: آسمانى كتب كى تحريف ٩

آيات خدا: آيات خدا كى تلاوت ٢، ٦، ٧، ١٠، ١١ ;آيات خدا كے بارے ميں كفر ٢

اديان: اديان ميں سجدہ ١١; اديان ميں ہم آہنگى ١١

اسلام: ٣ اسلام كى خصوصيت ٥

اطاعت: خدا كى اطاعت ٦، ٧، ١٠، ١١

الله تعالى: الله تعالى كا غضب ٤;الله تعالى كى عبوديت ٧

۱۸

انبياء (ع) : انبياء (ع) كا قتل ٢

اہل كتاب: ٣ اہل كتاب كا تجاوز كرنا ٢;اہل كتاب كا كفر ٢;اہل كتاب كے گروہ ١; مؤمن اہل كتاب ٢، ٤

تحريف: ٩ تحريك: ٨

تشويق دلانا: ٨

تہجد: تہجد كى تشويق دلانا ٨;تہجد كى قدروقيمت ٦، ٧

ذلت: ذلت سے رہائي كے عوامل ٤

زمانہ بعثت كى تاريخ: ٩

سجدہ: خدا كے آگے سجدہ ١١;سجدہ كى اہميت ١٠;سجدہ كى قدروقيمت ٦، ٧

شخصيت: شخصيت كى حفاظت ٥

عبادت: عبادت كى تشويق دلانا ٨

قدروقيمت: قدروقيمت كے معيارات ٦

قرآن كريم: قرآن كريم كى تلاوت ٧، ٨

كفر: ٢

مدح و مذمت: ٥

۱۹

آیت ( ۱۱ ۴ )

( يُؤْمِنُونَ بِاللّهِ وَالْيَوْمِ الآخِرِ وَيَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنكَرِ وَيُسَارِعُونَ فِي الْخَيْرَاتِ وَأُوْلَئِكَ مِنَ الصَّالِحِينَ )

يہ الله او رآخرت پر ايمان ركھتے ہيں ، نيكيوں كا حكم ديتے ہيں _ برائيوں سے روكتے ہيں اور نيكيوں كى طرف سبقت كرتے ہيں اور يہى لوگ صالحين اور نيك كرداروں ميں ہيں _

١_ خدا اور روز قيامت پر ايمان، امربالمعروف اور نہى عن المنكر اور كارخير ميں جلدى كرنا، بعض اہل كتاب كى خصوصيات ميں سے ہيں _من اهل الكتاب يؤمنون بالله واليوم الاخر ويأمرون بالمعروف و ينهون عن المنكر و يسارعون فى الخيرات

٢_ اہل كتاب كے دين ميں امربالمعروف اور نہى عن المنكر ايك شرعى حكم تھا_من ا هل الكتاب يأمرون بالمعروف و ينهون عن المنكر ظاہر يہ ہوتا ہے كہ مذكورہ صفات اہل كتاب كيلئے، ان كے اہل كتاب ہونے كے لحاظ سے ہے_

٣_ امربالمعروف اور نہى عن المنكر كى خاص اہميت_يأمرون بالمعروف و ينهون عن المنكر

خدا اور روز قيامت پر ايمان كا ذكر كرنے كے بعد، امربالمعروف اور نہى عن المنكر كا عنوان كرنا، اس كى خاص اہميت كو بيان كرتا ہے_

٤_ خدا اور روز جزا پر ايمان، امربالمعروف و نہى عن المنكر اور كارخير ميں جلدى كرنا، انسان كى قدر و قيمت اور شائستگى ( صالح ہونے) كا معيار ہے_يؤمنون يسارعون فى الخيرات و اولئك من الصالحين

٥_ خدا اور روز جزا پر ايمان اور امربالمعروف و نہى عن المنكر، اديان الہى كے مشتركہ عملى اور نظرياتى اصولوں ميں سے ہيں _من ا هل الكتاب يؤمنون بالله و اليوم

۲۰