تفسير راہنما جلد ۳

 تفسير راہنما0%

 تفسير راہنما مؤلف:
زمرہ جات: تفسیر قرآن
صفحے: 797

 تفسير راہنما

مؤلف: آيت الله ہاشمى رفسنجاني
زمرہ جات:

صفحے: 797
مشاہدے: 162527
ڈاؤنلوڈ: 4936


تبصرے:

جلد 1 جلد 2 جلد 3 جلد 4 جلد 5 جلد 6 جلد 7 جلد 8 جلد 9 جلد 10 جلد 11
کتاب کے اندر تلاش کریں
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 797 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 162527 / ڈاؤنلوڈ: 4936
سائز سائز سائز
 تفسير راہنما

تفسير راہنما جلد 3

مؤلف:
اردو

موعظہ ہے_ان الله نعمّا يعظكم به چونكہ خداوند متعال تربيت كيلئے بہترين طريقہ اختيار كرتا ہے، اس سے ظاہر ہوتا ہے كہ موعظہ اور پند و نصيحت لوگوں كى تربيت كيلئے بہت زيادہ مفيد ہيں _

١٥_ خداوند متعال ہميشہ سميع (سننے والا) اور بصير (بينا) ہے_انّ الله كان سميعاً بصيراً

١٦_ خداوندمتعال، حاكموں اور قاضيوں كى طرف سے صادر شدہ احكام كو سننے والا ہے_و اذا حكمتم بين النّاس ان تحكموا بالعدل ان الله كان سميعاً

١٧_ خداوند متعال كا امانت ميں خيانت اور قضاوت ميں ظلم كرنے والوں كو خبردار كرنا_ان الله ان الله كان سميعاً بصيراً

١٨_ خداوندمتعال كے سميع و بصير ہونے كى طرف توجّہ سے اسكے احكام و فرامين پر عمل كرنے كا راستہ ہموار ہوتا ہے_ان الله يامركم ان الله كا ن سميعاً بصيراً

١٩_ ائمہ معصومين(ع) ميں سے ہر ايك، اپنے بعد والے امام كو امامت كى امانتيں سپرد كرنے كا ذمہ دار ہے_

ان الله يامركم ان تؤدّوا الامانات الى اهلها امام صادق(ع) نے مذكورہ بالا آيت كے بارے ميں پوچھے گئے سوال كے جواب ميں فرمايا: امر الله الامام الاول ان يدفع الى الامام الذى بعدہ كل ش عندہ(١) اللہ تعالى نے پہلے امام كو حكم ديا ہے كہ وہ سب چيزيں اپنے بعد والے امام كے سپرد كردے_

٢٠_ خداوند متعال كے اوامر و نواہي، اسكى امانتيں ہيں _ان الله يامركم ان تؤدّوا الامانات الى اهلها

مذكورہ بالا آيت كے بارے ميں امام باقر(ع) اور امام صادق (ع) سے منقول ہے : امانات الله تعالى اوامرہ و نواھيہ(٢) اللہ تعالى كى امانتيں اس كے اوامر و نواہى ہيں _

٢١_ معاشرے ميں عدل و انصاف كا نافذ كرنا، حكمرانوں كى ذمہ دارى ہے_و اذا حكمتم بين الناس ان تحكموا بالعدل امام باقر(ع) نے مذكورہ بالا آيت كے بارے ميں فرمايا:انّهم هم الحكّام او لاتري انّه خاطب بها الحكام (٣) اس سے مراد حكمران ہيں _ كيا تم نہيں ديكھتے كہ اللہ تعالى نے اس آيت كے ذريعے حكمرانوں كو خطاب كيا ہے_

____________________

١)كافى ج١ ص٢٧٧، ح٤ نورالثقلين ج١ ص٤٩٦، ح٣٢١، تفسير عياشى ج١ ص٢٤٩ ح١٦٧. ٢)مجمع البيان ج٣ ص٩٨، نورالثقلين ج١ ص٤٩٦ ح٣٢٥.

٣)غيبت نعماني، ص٢٥، باب ماجاء فى الامامة و الوصية تفسير برھان ج١ ص٣٨٠ ح٥ تفسير عياشى ج١ ص ٢٤٧ ح١٥٤، ١٦٧ الدرالمنثور ج٢ ص٥٧١.

۵۶۱

آنحضرت(ص) : آنحضرت (ص) كى حقانيت ٦

اللہ تعالى: اللہ تعالى كا خبردار كرنا ١٧; اللہ تعالى كا لطف١٣;اللہ تعالى كا موعظہ ١١، ١٢; اللہ تعالى كى امانت ٦، ٢٠; اللہ تعالى كى خيرخواہي١٣; اللہ تعالى كے اوامر ١١، ٢٠;اللہ تعالى كے نواہي٢٠

ائمہ(ع) : ائمہ(ع) كى امامت ١٩ ;ائمہ(ع) كى ذمہ دارى ١٩

احكام: ١، ٤

اسماء و صفات: بصير ١٥، ١٨;سميع ١٥، ١٨

امانت: امانت كى اہميت ١١;امانت كے احكام ١;امانت ميں خيانت ٧، ١٧;امانت واپس كرنا ١، ٢، ١٠، ١١

امانتداري: امانت دارى كى اہميت ٢

انتظامى ذمہ داري: انتظامى ذمہ دارى كى شرائط ٣;انتظامى ذمہ دارى ميں صلاحيت٣

اہل كتاب: اہل كتاب كى ذمہ دارى ٦

تبليغ: تبليغ كا طريقہ ١٤

تحريك: تحريك كے عوامل ١٨

جزاو سزا كا نظام: ٩

حكومت: حكومت كى اہميت ٩

خائن افراد: خائن افرادكو تنبيہ ١٧

خير: خير كى طرف دعوت كا طريقہ ١٤

ذكر: ذكر كے اثرات ١٨

روايت: ١٩، ٢٠، ٢١

شرعى فريضہ: شرعى فريضہ پر عمل كا پيش خيمہ ١٨

عدل و انصاف: عدل و انصاف كى اہميت ٤، ٥، ٨، ٢١

۵۶۲

عمل: نيك عمل كے موارد ١٠

قاضي: قاضى كا فيصلہ ١٦

قرآن كريم: قرآن كريم كى حقانيت ٦

قضاوت: قضاوت كى اہميت١٦ ; قضاوت ميں ظلم ٧، ١٧; قضاوت ميں عدل و انصاف ٤، ٥،٨، ٩، ١٠،١١

قيادت: قيادت كى ذمہ دارى ٢١

لوگ : لوگوں كے حقوق ٨

معاشرتى نظام: ٢١

معاشرہ: اسلامى معاشرہ كى ضروريات ٩;معاشرہ ميں عدل و انصاف ٢١

موعظہ: موعظہ كے اثرات ١٤

واجبات: ١، ٤

يہود: يہود كى خيانت ٧;يہود كى قضاوت ٧

آیت( ۵۹)

( يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُواْ أَطِيعُواْ اللّهَ وَأَطِيعُواْ الرَّسُولَ وَأُوْلِي الأَمْرِ مِنكُمْ فَإِن تَنَازَعْتُمْ فِي شَيْءٍ فَرُدُّوهُ إِلَی اللّهِ وَالرَّسُولِ إِن كُنتُمْ تُؤْمِنُونَ بِاللّهِ وَالْيَوْمِ الآخِرِ ذَلِكَ خَيْرٌ وَأَحْسَنُ تَأْوِيلاً )

ايمان والو الله كى اطاعت كرو اور رسول اورصاحبان امر كى اطاعت كرو جو تمہيں ميں سے ہيں پھر اگر آپس ميں كسى بات ميں اختلاف ہوجائے تو اسے خدااور رسول كى طرف پلٹا دو اگر تم الله اور روز آخرت پر ايمان ركھنے والے ہو _ يہى تمھارے حق ميں خير اورانجام كے اعتبار سے بہترين بات ہے _

١_ مؤمنين كا فريضہ ہے كہ وہ خدا، رسول(ص) اور اولوالامر كي اطاعت كريں _

۵۶۳

يا ايها الذين امنوا اطيعوا الله و اطيعوا الرسول و اولى الامر منكم

٢_ پيغمبراكرم(ص) اور اولى الامر كى اطاعت كا خداوند متعال كى اطاعت كے بعد ہونا_اطيعوا الله و اطيعوا الرسول و اولى الامر منكم

٣_ پيغمبراكرم(ص) كا منصب حكومت و ولايت كا حامل ہونااطيعوا الله و اطيعوا الرسول كلمہ ''اطيعوا''كا تكرار اس بات پر دلالت كرتا ہے كہ رسول خدا(ص) كے ا وامر سے مراد وہ اوامر نہيں جو خداوند متعال كى طرف سے وحى كے ذريعے ابلاغ ہوئے ہيں _ بلكہ وہ اوامر ہيں جو رسول خدا (ص) كى طرف سے صادر ہوئے ہيں اور جو آنحضرت (ص) كے حكومتى و ولايتى اوامر كہلاتے ہيں _

٤_ پيغمبراكرم(ص) اور اولى الامر كے حكومتى اوامر كى اطاعت كا لازمى ہونا_اطيعوا الله واطيعوا الرسول و اولى الامر منكم

٥_ اولى الامر اور وصالى كى اطاعت كا وجوب ان كے ايمان سے مشروط ہے_اطيعوا الله و اطيعوا الرسول و اولى الامر منكم كلمه ''منكم''(تم مؤمنين ميں سے) اس بات پر دلالت كرتا ہے كہ ان اولى الامر اور واليوں كى اطاعت واجب ہے جو مؤمن ہوں _

٦_ ولى امر كى اطاعت اس صورت ميں واجب ہے جب وہ خدا اور رسول(ص) كى جانب سے مشخص شدہ اصولوں كے دائرے ميں ہو_اطيعوا الله واطيعوا الرّسول و اولى الامر منكم چونكہ اولى الامر كى اطاعت، خدا اور رسول(ص) كى اطاعت كے ہمراہ ہے لہذا يہ ايسے اصولوں اور احكام پر مشتمل نہيں ہوسكتى جو خدا و رسول(ص) كے اوامر كے خلاف ہوں _ چونكہ ايسے فرامين كى اطاعت خدا اور رسول(ص) كى اطاعت نہ كرنے كے مترادف ہے_

٧_ حكومت حق كى پيروى كرنا ضرورى ہے_واطيعوا الرسول و اولى الامر منكم

٨_ عدل و انصاف كا نفاذ حكمرانوں كا فريضہ ہے اور ان كى اطاعت، عوام كى ذمہ دارى ہے_

و اذا حكمتم بين النّاس ان تحكموا بالعدل ياايّها الذين آمنوا اطيعوا الله و اطيعوا الرسول و اولى الامر منكم

٩_ امانت كى ادائيگى (اہل كو اس كا مقام عطا كرنا) اور

۵۶۴

عدل و انصاف كا عملى ہونا، خدا و رسول(ص) اور اولى الامر كى اطاعت كے سائے ميں ممكن ہے_

انّ الله يامركم ان تؤدوا الامانات الى اهلها و اذا حكمتم بين النّاس ان تحكموا بالعدل اطيعوا الله و اطيعوا الرسول و اولى الامر منكم گويا يہ آيت، گذشتہ آيت ميں مذكورہ فرامين كے عملى ہونے كى كيفيت كى طرف اشارہ ہے_

١٠_ اختلافات كے حل كيلئے خدا و رسول(ص) (كتاب و سنت) كى طرف رجوع كرنا ضرورى ہے_

فان تنازعتم فى ش فردّوه الى الله و الرّسول

١١_ خدا و رسول(ص) كى كامل اطاعت، اختلافات اور جھگڑے كى صورت ميں ان كى طرف رجوع كرنے سے وقوع پذير ہوتى ہے_اطيعوا الله فان تنازعتم فى ش

١٢_ اولى الامر كے تعين اور اس سے مربوط اختلافات ميں خدا و رسول(ص) (كتاب و سنت) كى طرف رجوع كرنا ضرورى ہے_*فان تنازعتم فى ش فردّوه الى الله و الرسول يہ اس لحاظ سے ہے كہ آيت ميں ''اولى الامر'' كو حل اختلاف كيلئے مرجع قرار نہيں ديا گيا_ اس سے ظاہر ہوتا ہے كہ ''تنازع''كے مورد نظر اور اہم مصاديق ميں سے ايك خود مسئلہ اولى الامر كے متعلق اختلافات ہيں _

١٣_ سب لوگوں كا خدا و رسول(ص) كى اطاعت كرنا، اسلامى معاشرے كى وحدت و اتحاد كا ضامن ہے_

اطيعوا الله و اطيعوا الرسول فردّوه الى الله والرسول

١٤_ اسلامى نظام كا محور خداوند متعال ہے_اطيعوا الله و اطيعوا الرسول و اولى الامر منكم فردّوه الى الله و الرسول ان كنتم تؤمنون بالله واليوم الآخر

١٥_ معاشرے ميں وحدت و اتحاد برقرار كرنا اوراسكى حفاظت كرنا، حكومت اسلامى كے فرائض ميں سے ہے_

اطيعوا الله فان تنازعتم فى ش فردّوه الى الله

١٦_ قرآن و سنت ہر قسم كے اختلافات اور جھگڑوں كے حل پر مبنى قوانين پر مشتمل ہے_

فان تنازعتم فى ش فردّوه الى الله والرسول تمام اختلافى امور ميں قرآن و سنت كى طرف رجوع كا حكمكہ جو كلمہ ''فى شيئ''سے اخذ ہورہا ہے، كا لازمہ يہ ہے كہ اس ميں ہر چيز سے متعلق اختلاف كا حل اور مناسب قانون موجود ہو_

۵۶۵

١٧_ خدا و رسول(ص) (قرآن و سنت) كى طرف اختلافات اور تنازعات كو لوٹانا خدا اور قيامت پر ايمان كى علامتوں ميں سے ہے_فان تنازعتم ان كنتم تؤمنون بالله واليوم الآخر

١٨_ اختلافات كے حل كيلئے خدا و رسول(ص) (قرآن وسنت) كى طرف رجوع نہ كرنا خدا اور قيامت پر ايمان نہ ركھنے كى علامت ہے_فان تنازعتم فى ش فردّوه الى الله والرسول ان كنتم تؤمنون بالله واليوم الآخر

١٩_ جن عدالتوں ميں قوانين اسلام (قرآن و سنت) سے ہٹ كر فيصلہ كيا جاتا ہے، ان كا صلاحيت سے عارى ہونا_

فان تنازعتم فى ش فردّوه الى الله والرّسول ان كنتم تؤمنون بالله واليوم الآخر

٢٠_ خدا و رسول(ص) اور اولى الامر كى اطاعت كرنا، خدا اور روز قيامت پر حقيقى ايمان كى علامت ہے_

اطيعوا الله واطيعوا الرسول و اولى الامر ان كنتم تؤمنون بالله واليوم الآخر يہ اس بنا پر ہے كہ جملہ ''ان كنتم''، ''اطيعوا الله ''كيلئے بھى شرط ہو_

٢١_قيامت پر ايمان اسلام كے اہم اعتقادى اصولوں ميں سے ہے_ان كنتم تومنون بالله واليوم الآخر

خدا پر ايمان كے ساتھ قيامت كا تذكرہ اسكى اہميت پر دلالت كرتا ہے_

٢٢_ اسلام كے اعتقادى اور سياسى فلسفہ ميں گہرا ارتباط_يا ايها الذين امنوا اطيعوا الله و اطيعوا الرسول فان تنازعتم ان كنتم تؤمنون بالله واليوم الآخر چونكہ رسول اكرم(ص) اور اولى الامر كى اطاعت جو ايك سياسى مسئلہ ہے،كو ايمان سے مربوط كرديا گيا ہے كہ جو ايك اعتقادى مسئلہ ہے_

٢٣_ اسلامى آئيڈيالوجى كا سرچشمہ، اسلامى نظريہ كائنات ہے جو اسلام نے كائنات كے بارے ميں قائم كيا ہے_

اطيعوالله و اطيعوا الرسول ان كنتم تؤمنون بالله واليوم الآخر خداوند متعال اور رسول(ص) كے اوامر كى اطاعت كوجو اسلام كا لائحہ عمل ہے، خدا و قيامت پر ايمان سے مربوط كيا گيا ہے جو اسلامى نظريہ كائنات كا ايك عنصر ہے_

٢٤_ خدا اور قيامت پر ايمان، احكام اسلام كے نفاذ كا سبب اور خدا و رسول(ص) كى نافرمانى سے بچنے كا باعث بنتا ہے_اطيعوا الله ان كنتم تؤمنون بالله و اليوم

۵۶۶

الآخر

٢٥_ اولى الامركو تشريع احكام كا حق حاصل نہيں ہے_*فان تنازعتم فى ش فردّوه الى الله والرسول چونكہ قرآن و سنت مصاديق كا تعين نہيں كرتے لہذا ''شيئ''سے مراد ہوسكتا ہے بالخصوص احكام ہوں _ بنابرايں ''اولى الامر''كو آيت كے اس حصہ ميں ذكر نہ كرنا ظاہر كرتا ہے كہ يہ امر ان كے سپرد نہيں كيا گيا_

٢٦_ اختلافات اورتنازعات ميں خدا و رسول(ص) كى طرف رجوع كرنا ايك پسنديدہ كام اور بہترين انجام كا حامل ہے_فان تنازعتم ذلك خير و احسن تاويلاً

٢٧_ خدا و رسول(ص) اوراولى الامر كى اطاعت(قرآن و سنت كى پيروي)، ايك پسنديدہ كام اور بہترين انجام كى حامل ہے_اطيعوا الله و اطيعوا الرسول و اولى الامر ذلك خير و احسن تاويلاً يہ اس بنا پر ہے كہ ''ذلك'' ، ''اطيعوا الله ...''كى جانب بھى اشارہ ہو_

٢٨_ خداوند متعال كا خير انديشى اور نيك انجام كى خاطر پند و نصيحت كرنا_ذلك خير و احسن تاويلاً

٢٩_ دنيا و آخرت كى سعادت، خدا و رسول(ص) كى اطاعت كرنے اور اختلافات كے حل كيلئے ان كى طرف رجوع كرنے سے مربوط ہے_*اطيعوا الله ذلك خير و احسن تاويلاً يہ اس احتمال كى بنا پر ہے كہ جملہ''ذلك خير''دنيا سے مربوط ہو اور جملہ ''احسن تاويلاً''آخرت سے _

٣٠_ اعمال كے انجام اور عاقبت كى طرف توجہ ، ان كى قدروقيمت كى تعيين كے معيار ات ميں سے ہے_

ذلك خير و احسن تاويلاً خداوند متعال نے نيك انجام اور اچھى عاقبت ( خدا و كى اطاعت) كو ان كے فرامين پر عمل كرنے كے ضرورى ہونے كا معيار قرار ديا ہے_

٣١_ تا يوم قيامت على (ع) اور فاطمہ زہراء سلام الله عليہما كى نسل سے آنے والے ائمہ معصومين(ع) كى اطاعت كرنا ضرورى ہے_اطيعوا الله و اولى الامر منكم امام باقر(ع) نے مذكورہ بالا آيت ميں موجود ''اولى الامر''كے بارے ميں فرمايا:الائمة من ولد على و فاطمة(ع) الى ان تقوم الساعة (١) ائمہ على (ع) و فاطمہ (ع) كى اولاد ميں سے ہيں يہاں تك كہ قيامت بپا ہوجائے_

____________________

١)كمال الدين، صدوق ص٢٢٢، ح ٨ ب ٢٢، نور الثقلين ج١ ص٤٩٩ ح٣٢٨، ٣٣٠،٣٣١، ٣٣٢.

۵۶۷

٣٢_ ''اولى الامر''كے انتخاب اور ان كى اطاعت كے ضرورى ہونے كا مقصد احكام و حدود الہى كا برقرار كرنا، دين كو نابود ہونے سے بچانا اور احكام و سنن الہى كو تغير و تبدّل سے روكنا ہے_اطيعوا الله و اولى الامر منكم

امام ر ضا(ع) نے ''اولواالامر''اور ان كى اطاعت كے لزوم كے فلسفے اور مقصد كے بارے ميں فرمايا:فجعل عليهم قيّما يمنعهم من الفساد و يقيم فيهم الحدود والاحكام انه لو لم يجعل لهم اماماً قيماً لدرست الملة وذهب الدين وغيّرت السنن والاحكام ..(١) اللہ تعالى نے لوگوں پر سرپرست قرار ديا جو انہيں فساد سے روكتا ہے اور ان ميں حدود و احكام كو جارى كرتا ہے اگر اللہ تعالى ان كيلئے امام اور سرپرست قرار نہ ديتا تو ملت مٹ جاتى اور دين ختم ہوجاتا اور احكام و سنن تبديل ہوجاتے

٣٣_ اختلاف كے حل كا اصلى مرجع، آيات قرآن كے محكمات اور رسول خدا(ص) كى سنت ہے_

فان تنازعتم فى ش فردّوه الى الله و الرّسول امير المؤمنين نے '' مالك اشتر كے نام خط''ميں مذكورہ بالا آيت كى وضاحت كرتے ہوئے فرمايا: فالردّ الى الله الاخذ بمحكم كتابہ والردّ الى الرسول الاخذ بسنتہ الجامعة غيرالمفرّقة(٢) اللہ كى طرف پلٹانے سے مراد قرآن كے محكمات سے تمسك ہے اور رسول كى طرف پلٹانے سے مراد اس سنت كے ساتھ تمسك كرنا ہے جو اختلاف مٹانے والى ہے نہ تفرقہ ڈالنے والي_

آنحضرت(ص) : آنحضرت (ص) كا نقش ١٠، ١٢، ١٧، ١٨، ٢٦ ; آنحضرت (ص) كى اطاعت ١، ٢،٤، ٩، ١١، ١٣، ٢٠، ٢٧، ٢٩ ; آنحضرت (ص) كى حكومت ٣; آنحضرت(ص) كى ولايت ٣; آنحضرت (ص) كے فضائل ٣

اتحاد: اتحاد كى اہميت ١٥;اتحاد كے اسباب ١٣، ١٥

احكام: ٥، ٦ احكام كى تشريع ٢٥

اختلاف: حل اختلاف كا مرجع ١٠، ١١، ١٢، ١٦، ١٧، ١٨،٢٦، ٢٩، ٣٣

اطاعت: اطاعت كا اجر ٢٩; اطاعت كى شرائط٥، ٦;اطاعت كے اثرات ٩;واجب اطاعت ٥، ٦

اللہ تعالى: اللہ تعالى كى اطاعت ١، ٢،٩، ١١، ١٣، ٢٠، ٢٧، ٢٩; اللہ

____________________

١)عيون اخبار الرضا (ع) ج٢ ص١٠١ ح١ ب ٣٤، نورالثقلين ج١ ص٤٩٧، ح٣٢٩.

٢)نہج البلاغة، مكتوب٥٣، ( مالك اشتر كے نام) نورالثقلين ج١ ص٥٠٦ ح٣٥٥ بحار الانوار ج٢ ص٢٤٤ ح ٤٨ نہج البلاغة خطبہ ١٢٥.

۵۶۸

تعالى كى حدود كا قائم كرنا ٣٢; اللہ تعالى كى خير خواہى ٢٨; اللہ تعالى كى نصيحتيں ٢٨

امانت: امانت ادا كرنا ٩

اولى الامر: اولى الامر كا نقش ٣٢; اولى الامر كى اطاعت ١، ٢، ٤، ٥، ٦، ٩، ٢٠، ٢٧، ٣٢;اولى الامر كى اہميت ٣٢;اولى الامر كى ذمہ دارى كى حدود ٢٥

ائمہ(ع) : ائمہ(ع) كى اطاعت ٣١

ايمان: ايمان كے اثرات ١٧، ٢٠، ٢٤;خدا پر ايمان ١٧ ، ٢٠، ٢٤;قيامت پر ايمان ١٧،٢٠، ٢١، ٢٤

پسنديدہ انجام: ٢٧

تحريف: تحريف كے موانع ٣٢

تقوي: تقوي كا پيش خيمہ ٢٤

حكومت: حكومت كى اطاعت ٧;حكومت كى ذمہ دارى ١٥

دور انديشي: دور انديشى كى اہميت ٢٨; دور انديشى كے اثرات ٣٠

دين: اصول دين ٢١;دين اور سياست ٢٢; دين كى نابودى كے موانع ٢٣

روايت: ٣١، ٣٢، ٣٣

سعادت: اخروى سعادت ٢٩;دنيوى سعادت ٢٩

سنت: سنت كا كردار ١٠، ١٢، ١٦، ١٧، ١٨، ١٩، ٣٣;سنت كى اطاعت ٢٧

سياسى نظام: ٢٢

عدل و انصاف: عدل و انصاف كا نفاذ٩

عدليہ : صلاحيت ركھنے والى عدليہ ١٩

عصيان : عصيان كے موانع٢٤ عمل: پسنديدہ عمل ٢٦، ٢٧;عمل كا انجام ٣٠

فلسفہ سياسي: ٢٢ قدروقيمت كى تعيين: قدروقيمت كى تعيين كا معيار ٣٠

قرآن كريم:

۵۶۹

قرآن كريم كا كردار ١٠، ١٢، ١٦، ١٧، ١٨، ١٩، ٣٣; قرآن كريم كى اطاعت ٢٧; قرآن كريم كے محكمات ٣٣

قضاوت: قضاوت كى شرائط ١٩

قيادت: قيادت كى اطاعت ٤، ٥، ٦، ٨، ٩، ٢٠; قيادت كى تعيين كا مرجع ١٢; قيادت كى ذمہ دارى ٨; قيادت كى ذمہ دارى كى حدود ٢٥

كفر: خدا كے بارے ميں كفر ١٨;كفر كے اثرات ١٨

لوگ: لوگوں كى ذمہ داري٨

معاشرہ: اسلامى معاشرہ كى خصوصيت ١٤

مؤمنين: مؤمنين كى ذمہ دارى ١

نظريہ كائنات : نظريہ كائنات اور آئيڈيا لوجى ٢٣

واجبات: ٥، ٦

آیت ( ۶۰)

( أَلَمْ تَرَ إِلَی الَّذِينَ يَزْعُمُونَ أَنَّهُمْ آمَنُواْ بِمَا أُنزِلَ إِلَيْكَ وَمَا أُنزِلَ مِن قَبْلِكَ يُرِيدُونَ أَن يَتَحَاكَمُواْ اِلَی الطَّاغُوتِ وَقَدْ أُمِرُواْ أَن يَكْفُرُواْ بِهِ وَيُرِيدُ الشَّيْطَانُ أَن يُضِلَّهُمْ ضَلاَلاً بَعِيدًا ) كيا آپ نے ان لوگوں كو نہيں ديكھاجن كا خيال يہ ہے كہ و ہ آپ پر اور آپ كے پہلے نازل ہونے والى چيزوں پر ايمان لے آئے ہيں او رپھر يہ چاہتے ہيں كہ سركش لوگوں كے پاس فيصلہ كرائيں جب كہ انھيں حكم ديا گيا ہے كہ طاغوت كا انكار كريں اور شيطان تويہى چاہتا ہے كہ انھيں گمراہى ميں دور تك كھينچ كرلے جائے _

١_ قضاوت كيلئے طاغوت كے پاس جانے كا ارادہ كرنا، قرآن اور دوسرى آسمانى كتابوں پر ايمان كے

۵۷۰

منافى ہے_الم تر الى الّذين يزعمون يريدون ان يتحاكموا الى الطاغوت

١_ جملہ ''يريدون ...''سے ظاہر ہوتا ہے كہ اس قسم كے كام كا ارادہ كرنا بھى غلط ہے چہ جائيكہ اسے انجام ديا جائے_

٢_ كلمہ ''طاغوت'' مصدر اور بمعنى اسم فاعل ہے يعنى ہر متجاوز، ظالم اور جبّار انسان_

٢_فيصلہ كيلئے طاغوت كى طرف رجوع كرنا، قرآن كريم اور آسمانى كتب پر ايمان كے منافى ہے_

الم تر الى الّذين يزعمون ان يتحاكموا الى الطاغوت

٣_ ايمان كا ادعا كرنے كے باوجود طاغوت كى طرف فيصلہ كيلئے رجوع كرنا، باعث تعجب و حيرت ہے_

الم تر الى الّذين يزعمون ان يتحاكموا الى الطاغوت جملہ ''الم تر'' ميں استفہام تعجب كيلئے ہے_

٤_ ان تمام احكام و معارف پر ايمان لانا ضرورى ہے جو پيغمبراسلام(ص) اور دوسرے انبيا(ع) پر نازل ہوئے ہيں _

الم تر الى الّذين يزعمون انهم امنوا بما انزل اليك و ما انزل من قبلك

٥_ عمل، ايمان كى علامت اور اسكى آزمائش كا مرحلہ ہے_الم تر الى الّذين يزعمون يريدون ان يتحاكموا الى الطاغوت و قد امروا ان يكفروا به خداوند متعال نے بعض مسلمانوں كے ايمان كو اسلئے خيالى اور ايمان كا خالى دعوا قرار ديا ہے كہ انہوں نے عمل ميں اپنے ايمان كے مطابق عمل نہيں كيا_

٦_ طاغوت كا انكاركرنا اور اسكے مقابلے ميں ڈٹ جانا ضرورى ہے_و قد امروا ان يكفروا به

٧_ طاغوت كے انكار اور اسكے مقابلے ميں ڈٹ جانے كا ضرورى ہونا، تمام الہى اديان كا مشتركہ حكم ہے_يزعمون انّهم امنوا بما انزل اليك و ما انزل من قبلك يريدون ان يتحاكموا الى الطاغوت و قد امروا ان يكفروا به

چونكہ خداوند متعال نے طاغوت كى طرف رجوع كو گذشتہ آسمانى كتب پر ايمان كے منافى قرار ديا ہے اس سے پتہ چلتا ہے كہ ان كتب ميں بھى اس قسم كا كردار قابل مذمت اور ناپسنديدہ سمجھا گيا ہے_

٨_ طاغوتى عدالتيں ، ايسى عدالتيں ہيں كہ جن ميں خدا و

۵۷۱

رسول(ص) كے حكم كے برخلاف قضاوت كى جاتى ہے_*يريدون ان يتحاكموا الى الطاغوت و قد امروا ان يكفروا به عدالتوں كى طرف قضاوت كيلئے رجوع كرنا اس وقت ايمان كے منافى ہے جب وہاں الہى احكام كے خلاف قضاوت كى جاتى ہو_ لہذا طاغوت سے مراد وہ حاكم ہيں جو قرآن و سنت كے خلاف حكم كرتے ہيں _

٩_ انحرافات اور گمراہى كے خلاف جدوجہد كے سلسلے ميں صحيح راستے كى نشاندہى كرنا ايك قرآنى روش ہے_

فان تنازعتم فى ش فردّوه الى الله والرسول الم تر الى الذين يزعمون انهم امنوا يريدون ان يتحاكموا الى الطاغوت

١٠_ انحراف اور گمراہى پر مبنى طور طريقوں كو روكنے اور ان پر تنقيد كرنے سے پہلے، صحيح راستہ دكھانا ضرورى ہے_

فان تنازعتم فى ش فردّوه الى الله والرسول يريدون ان يتحاكموا الى الطاغوت و قد امروا ان يكفروا به

١١_ قضاوت كيلئے طاغوت كى طرف رجوع نہ كرنا، طاغوت كے انكار كا ايك مصداق ہے_

يريدون ان يتحاكموا الى الطّاغوت و قد امروا ان يكفروا به

١٢_ طاغوت( وہ لوگ جو احكام خداوند متعال كے خلاف فيصلہ كرتے ہيں ) كى طرف قضاوت كيلئے رجوع كرنا، شيطان كى خواہش ہے_و يريد الشيطان ان يضلّهم

١٣_ طاغوت، شياطين كے آلہ كار اوران كا جال ہيں _يريدون ان يتحاكموا الى الطاغوت و يريد الشيطان ان يضلّهم

١٤_ طاغوت كى طرف رجوع كرنے والے شيطانى تسلط ميں ہيں _يريدون ان يتحاكموا الى الطّاغوت و يريد الشيطان ان يضلّهم

١٥_شياطين اور طاغوت انبيائے الہى كى حكومتوں كے مد مقابل عناصر ہيں _الم تر الى الذين يزعمون و يريد الشيطان

١٦_ شيطان، ہميشہ لوگوں كو گمراہ كرنے كے در پے ہے_و يريد الشيطان ان يضلّهم ضلالاً بعيداً

١٧_فيصلہ كيلئے طاغوت كى طرف رجوع كرنا، گويا ان پر ايمان لانا اور ان كے ظلم وستم كى تائيد كرنا ہے_

۵۷۲

يريدون ان يتحاكموا الى الطّاغوت و قد امروا ان يكفروا به

١٨_ طاغوتى عدالتوں كو قبول كرنے كا نتيجہ گمراہى كى كھائيوں ميں گرنا ہے_يريدون ان يتحاكموا و يريدون الشيطان ان يضلّهم ضلالاً بعيداً

١٩_ گمراہى و ضلالت كے مختلف در جے و مراتب ہيں _ان يضلّهم ضلالاً بعيداً

٢٠_ خود سر اور ظالم حكمرانوں كى طرف قضاوت كيلئے رجوع كرنا، گويا طاغوت كى حاكميت كو قبول كرنا ہے_

الم تر الى الّذين يزعمون انّهم امنوا يريدون ان يتحاكموا الى الطّاغوت_ امام صادق(ع) نے فرمايا:انّه لو كان لك على رجل حقّ فدعوته الى حكّام اهل العدل فابى عليك الا ان يرافعك الى حكام اهل الجور ليقضوا له لكان ممّن حاكم الى الطاغوت و هو قول الله عزوجل الم تر الى الذين يزعمون .(١) اگر تيرا حق كسى شخص پر ہو اور تو اسے عادل حاكم كى طرف بلائے ليكن وہ انكار كرے اور معاملے كو حكام جور كى طرف لے جائے تا كہ وہ اس كے حق ميں فيصلہ كريں تو وہ ان ميں سے ہے جس نے فيصلے كيلئے طاغوت كى جانب رجوع كيا اور ان ہى كے بارے ميں اللہ تعالى كا فرمان ہے :الم تر الى الذين يزعمون

٢١_ طاغوت كى طرف قضاوت كيلئے رجوع كرنا، ايمان كے ادعا ميں جھوٹا ہونے كى علامت ہے_

الم تر الى الذين يزعمون انهم امنوا امام صادق(ع) فرماتے ہيں :اما علمت ان كل زعم: فى القرآن كذبٌ (٢) كيا تجھے نہيں معلوم كہ قرآن ميں ہر زعم و گمان كو جھوٹ كہا گيا ہے_

٢٢_ كعب بن اشرف اور ابن شيبہ يہودى كا، طاغوتى حكمرانوں كے مصاديق ميں سے ہونا_

يريدون ان يتحاكموا الى الطّاغوت بہت سے مفسرين كى رائے ہے كہ يہ آيت اس منافق كے بارے ميں نازل ہوئي ہے جو ايك فرد كے ساتھ نزاع كے وقت، كعب بن اشرف يہودى كى طرف رجوع كرنا چاہتا تھا اور پيغمبر اكرم(ص) كى قضاوت سے انكار كر رہاتھا_ بعض دوسرے مفسرين كا خيال ہے ابن شيبہ يہودي، طاغوت كا مصداق ہے_

____________________

١)كافى ج٧ ص٤١١ ح٣ نورالثقلين ج١ ص٥٠٨ ح٣٦١، تفسير برھان ج١ ص٣٨٧ ح٢، ٣، ٥ تفسير عياشى ج١ ص٢٥٤ ح١٨٠.

٢)كافى ج٢ ص٣٤٢، ح٢٠ نورالثقلين ج١ ص٥٠٨ ح٣٦٢.

۵۷۳

ابن شيبہ: ٢٢ اختلاف: حل اختلاف كا مرجع ١، ٢،٣

اديان: اديان كا ہم آہنگ ہونا ٧

اصلاح: اصلاح كا طريقہ ٩، ١٠

امتحان: عمل كے ذريعے امتحان ٥

انبيا (ع) : انبيا (ع) كى حكومت ١٥;انبيا (ع) كے دشمن ١٥

انحراف: انحراف كے خلاف جدوجہد ٩; انحراف كے خلاف جدوجہد كى روش ١٠

انحطاط: انحطاط كے اسباب ١٨

ايمان: آسمانى كتب پر ايمان ١، ٢;اديان پر ايمان ٤;ايمان كى حدود ٤;ايمان كے اثرات ٥;جھوٹے ايمان كى علامتيں ٢١;خدا كے مبعوث كردہ انبيا(ع) پر ايمان ٤;دين پر ايمان ٤;طاغوت پر ايمان ١٧;قرآن پر ايمان ١، ٢

راہبر: ظالم رہبر ٢٠، ٢٢

روايت: ٢٠، ٢١

سياسى نظام: ٢٠

شيطان: شيطان كا بہكانا ١٦;شيطان كا كردار ١٥;شيطان كى خواہش ١٢;شيطانى اثر و نفوذ كے اسباب ١٤;شيطانى جال ١٣

طاغوت: طاغوت كا ظلم ١٧;طاغوت كا كردار ١٣، ١٥;طاغوت كى حاكميت ٢٠;طاغوت كى قضاوت ١،٢،٣، ٨، ١١، ١٢، ١٤، ١٨;طاغوت كى قضاوت قبول كرنا ١٧، ٢١; طاغوت كے موارد ٢٢

عمل: عمل كا پيش خيمہ ٥

كعب بن اشرف: ٢٢

كفر: طاغوت سے كفر ٦، ٧، ١١

گمراہي: گمراہى كے درجات ١٩; گمراہى كے عوامل ١٦، ١٨

موقف اختيار كرنا ٦، ٧

۵۷۴

آیت( ۶۱)

( وَإِذَا قِيلَ لَهُمْ تَعَالَوْاْ إِلَی مَا أَنزَلَ اللّهُ وَإِلَی الرَّسُولِ رَأَيْتَ الْمُنَافِقِينَ يَصُدُّونَ عَنكَ صُدُودًا ) اور جب ان سے كہا جاتا ہے كہ حكم خدا اور اس كے رسول كى طرف آؤ تو تم منافقين كوديكھو گے كہ وہ شدت سے انكار كرديتے ہيں _

١_ الہى قوانين اور پيغمبر اكرم(ص) كى حاكميت كو قبول كرنا بلند مقام و رتبہ عطا كرتا ہے_و اذا قيل لهم تعالوا الى ما انزل الله و الى الرّسول

١_ گذشتہ آيت كے قرينے سے ''تعالوا ...'' سے مرا د قضاوت و داورى كيلئے آنحضرت(ص) كى طرف رجوع كرنا ہے_

٢_ بلند مقام عطا كرنا كو ''تعالوا''كے معنى سے اخذ كيا گيا ہے_

٢_ اختلافات كے حل كيلئے قرآن اور رسول اكرم(ص) كى طرف رجوع كرنا واجب ہے_و اذا قيل لهم تعالوا الى ما انزل الله و الى الرسول

٣_ پيغمبر اكرم (ص) كو حاكم اور منصف كے عنوان سے قبول نہ كرنا نفاق كى علامت ہے_و اذا قيل لهم تعالوا الى ما انزل الله و الى الرسول رايت المنافقين يصدّون عنك صدوداًّ

٤_ قرآن و پيغمبر اكرم (ص) (كتاب و سنت) كا ہم آہنگ ہونا اوركبھى جدا نہ ہونا_و اذا قيل لهم تعالوا الى ما انزل الله و الى الرسول اگر قرآن و سنت ميں ہم آہنگى نہ ہوتى اور ان ميں جدائي كا امكان ہوتا تو دونوں كى طرف رجوع كرنے كا حكم درحقيقت دو مخالفچيزوں كا حكم ہوتاجو حكمت خدا وندمتعال سے بعيد ہے_

٥_ قرآن اور پيغمبر اكرم(ص) (كتاب و سنت) كے درميان جُدائي ڈالنا منافقين كا شيوہ ہے_

و اذا قيل لهم تعالوا الى ما انزل الله و الى الرسول رايت المنافقين يصدّون عنك

۵۷۵

صدوداً

منافقين نے قرآن مجيد اور پيغمبراكرم(ص) كى طرف دعوت كے مقابلے ميں فقط پيغمبر اكرم(ص) سے اعراض كو عنوان بنايا ہے (يصدّون عنك) نہ كہ قرآن سے اعراض كو چونكہ آيت ميں يہ نہيں آيا كہ ''يصدّون عما انزل اليك''

٦_ پيغمبر اكرم (ص) كى قضاوت والى حاكميت سے روگردانى كرنے كے سبب منافقين كى توبيخ و مذمت _

رايت المنافقين يصدّون عنك صدوداً مذكورہ بالا مطلب ميں ''يصدّون'' كو فعل لازم كے طور پر لايا گيا ہے_ اس بنا پر ''صدّ'' كا معنى اعراض و روگردانى ہے_

٧_ پيغمبر اكرم(ص) كى قضاوت والى حاكميت كو قبول نہ كرنے كا بنيادى سبب نفاق ہے_

تعالوا رايت المنافقين يصدّون عنك صدوداً كلمہ ''المنافقين'' اعراض و روگردانى كرنے والوں كے اعمال كى علت و سبب كى طرف اشارہ ہے_ يعنى منافقين كا نفاق، پيغمبر اكرم(ص) كى حاكميت سے ان كے فرار كا سبب بنتا ہے_

٨_ پيغمبراكرم(ص) كا مقابلہ كرنے اور لوگوں كو آپ(ص) كى طرف رجوع كرنے سے روكنے كيلئے منافقين كا مسلسل كوشش كرنا_رايت المنافقين يصدّون عنك صدوداً فعل مضارع ''يصّدون''استمرار پر دلالت كرتا ہے_ ياد ر ہے كہ مذكورہ بالا مطلب ميں ''يصدّون''كو فعل متعدى اور ''الناس'' كو اس كا مفعول بنايا گيا ہے_ اس صورت ميں ''يصدّون'' بمعنى ''يمنعون''ہوگا_

آنحضرت(ص) : آنحضرت(ص) سے روگردانى ٦;آنحضرت(ص) كا نقش ٢ ; آنحضرت (ص) كى حاكميت كو قبول كرنا ١;آنحضرت (ص) كى قضاوت ٦ ; آنحضرت (ص) كى قضاوت كو ردّ كرنا ٣، ٧

احكام: ٢ احكام كا قبول كرنا ١

اختلاف: حل اختلاف كا مرجع ٢

رشد: رشد كے اسباب ١

قرآن كريم: قرآن كريم اور آنحضرت(ص) ٤، ٥ ; قرآن كريم اور سنت ميں ہم آہنگى ٤، ٥;قرآن كريم كا كردار ٢

منافقين: منافقين اور آنحضرت(ص) ٦;منافقين كا رويہ ٥، ٨

۵۷۶

;منافقين كى رخنہ اندازى ٨;منافقين كى سازش ٨; منافقين كى سرزنش ٦

نفاق: نفاق كے اثرات ٧;نفاق كے علائم ٣

واجبات: ٢

آیت(۶۲)

( فَكَيْفَ إِذَا أَصَابَتْهُم مُّصِيبَةٌ بِمَا قَدَّمَتْ أَيْدِيهِمْ ثُمَّ جَآؤُوكَ يَحْلِفُونَ بِاللّهِ إِنْ أَرَدْنَا إِلاَّ إِحْسَانًا وَتَوْفِيقًا ) پس اس وقت كياہوگا جب ان پر ان كے اعمال كى بناپرمصيبت نازل ہوگى اور وہ آپ كے پاس آكر خدا كى قسم كھائيں گے كہ ہمارا مقصد صرف نيكى كرنا اور اتحاد پيدا كرنا تھا _

١_ طاغوت كى طرف قضاوت كيلئے رجوع كرنا، رجوع كرنے والوں كيلئے مصائب و مشكلات ميں مبتلا ہونے كا باعث بنتا ہے_يريدون ان يتحاكموا الى الطّاغوت فكيف اذا اصابتهم مصيبصةٌ بما قدّمت گذشتہ آيت كے مطابق ''ماقدمت ايديھم'' كے مورد نظر مصاديق ميں سے ايك، قضاوت كيلئے طاغوت كى طرف رجوع كرنا ہے_

٢_ بعض مصائب و مشكلات، خدا و رسول(ص) كى نافرمانى كا نتيجہ ہيں _فكيف اذا اصابتهم مصيبة بما قدّمت ايديهم

بظاہر '' ثم جاؤك '' كے قرينے سے ''مصيبة'' سے مراد دنيوى مشكلات ہيں نہ كہ اخروي_

٣_ طاغوت كى طرف رجوع كا نتيجہ، عذاب قيامت ہے_ *فكيف اذا اصابتهم مصيبة بما قدمت ايديهم

يہ اس بنا پر ہے كہ جب ''بما قدمت ايديھم'' كے قرينے سے جو كہ عام طور پر قرآن ميں قيامت كے بارے ميں آيا ہے، ''مصيبة''سے مراد عذاب قيامت ہو_پس ''ثم جاؤك'' گذشتہ آيت پر عطف ہوگا_ اس مطلب كى تائيد

۵۷۷

امام باقر(ع) و امام صادق(ع) كے اس فرمان سے بھى ہوتى ہے كہ:المصيبة هى الخسف والله بالمنافقين عند الحوض (١) اللہ كى قسم حوض كوثر كے پاس منافقين كى ذلت و رسوائي ہے_

٤_ سختى اور آسائش كے وقت، منافقين كا پيغمبراكرم(ص) اور دوسرے الہى رہبروں كے ساتھ دوغلا رويہ اختيار كرنا_

فكيف اذا ثم جاؤك يحلفون بالله ان اردنا الا احساناً منافقين، ابتلاء اور مصيبت سے پہلے، پيغمبر(ص) سے روگردانى كرتے ہوئے طاغوت كى طرف مائل رہتے ہيں _ ليكن جب مشكلات ميں پڑتے ہيں تو پيغمبر اكرم(ص) سے معذرت خواہى كرنے لگتے ہيں _

٥_ منافقين جب اپنے اعمال كے نتيجے ميں مشكلات و مصائب يا رسوائي و ذلت سے دوچار ہوتے تو پيغمبراكرم(ص) كى طرف رجوع كر كے معذرت خواہى كرنے لگتے_فكيف ثم جاؤك يحلفون بالله ان اردنا الاّ احساناً منافقين كى عذر خواہى كہ جس كا وہ جملہ ''ان اردنا''سے اظہار كرتے تھے ، دليل ہے كہ ''مصيبة''سے مراد وہ معنى ہے جو ذلت و رسوائي كو بھى شامل ہے_

٦_ منافقين كے حيلوں ميں سے ايك جھوٹ بولنا، خدا كى قصسم كھانا اور اپنے ناروا اعمال كى توجيہ اور عذر خواہى كرنا ہے_يصدّون عنك صدوداً ثم يحلفون بالله ان اردنا الا احساناً و توفيقاً ''يصدّون عنك''سے معلوم ہوتا ہے كہ احسان كے ارادے كا ادعا محض جھوٹ تھا_ بنابرايں ان كا يہ ادعا فقط اپنے ناروا اعمال كى توجيہ اور عذر خواہى ہے، نہ كہ اپنى غلطيوں سے آگاہ ہوكر حقيقى معذرت خواہى _

٧_ معاشروں اور قوموں كے مشكلات و مصائب ميں مبتلا ہونے كے اسباب ميں سے ايك، طاغوت كى طرف مائل ہونا اور شرعى احكام و دستورات كو پائمال كرنا ہے_و اذا قيل لهم فكيف اذا اصابتهم مصيبة بما قدمت ايديهم

٨_ منافقين كا مقدّسات سے سو ء استفادہ كرنا_يحلفون بالله

٩_جھوٹ كى بنا پر غلط كاموں كى توجيہ، نفاق كى علامت ہے_يريدون ان يتحاكموا ان اردنا الاّ احساناً و توفيقاً

____________________

١)تفسير قمى ج١ ص١٤٢_ نورالثقلين ج١ ص٥٠٩ ح٣٦٧_ تفسير عياشى ج١ ص٢٥٤ ح١٨١.

۵۷۸

١٠_ طاغوتى حكام كى طرف رجوع كرنے كے سلسلے ميں منافقين كى ايك ناروا توجيہ، صلح جوئي، مدارا اور نيكى كا ادعا كرنا ہے_يريدون ان يتحاكموا الى الطاغوت ان اردنا الاّ احساناً و توفيقاً

١١_ منافقين كے حيلوں ميں سے ايك صلح جوئي اور نيكى كا ادعا كرنا ہے_ان اردنا الاّ احساناً و توفيقاً

١٢_ منافقين كا يہ ظاہر كرناكہ قضاوت كيلئے ان كا طاغوت كى طرف رجوع كرنا، پيغمبراكرم(ص) پر ايمان نہ ركھنے كى بنا پر نہيں تھا_يريدون ان يتحاكموا الى الطّاغوت ان اردنا الاّ احساناً و توفيقاً جملہ ''ان اردنا''كا مفہوم يہ ہے كہ ہمارا مقصد پيغمبراكرم (ص) سے روگردانى كرنا نہيں تھا_ بلكہ ہم طرفين كے درميان صلح كرانا چاہتے تھا تاكہ اس طرح نيكى كرسكيں _

١٣_ منافقين كا، پيغمبر(ص) كى طرف قضاوت كيلئے رجوع نہ كرنے كى ايك ناروا توجيہ يہ ہے كہ وہ پيغمبر(ص) كے ساتھ نيكى كرنا چاہتے تھے_ان اردنا الاّ احساناً و توفيقاً

آنحضرت(ص) : آنحضرت (ص) كے ساتھ نيكى ١٣

تخلف: تخلف كى توجيہ ٩

رشد: رشد كے موانع ١

سختي: سختى كے اسباب ١، ٢،٧

طاغوت: طاغوت كو قبول كرنے كے اثرات ٣; طاغوت كى طرف ميلان كے اثرات ٧;طاغوت كى قضاوت قبول كرنا ١٢; طاغوت كى قضاوت كے اثرات ١

عذاب: عذاب كے موجبات ٣

عصيان: عصيان كے اثرات ٢

مصائب: مصائب كے اسباب، ٢

مقدسات: مقدسات سے سوء استفادہ ٨

۵۷۹

منافقين: منافقين اور آنحضرت(ص) ٤، ٥، ١٣;منافقين اور طاغوت ١٢;منافقين سختى كى حالت ميں ٤، ٥; منافقين كا جھوٹ بولنا ٦، ٩،١٠; منافقين كا رويہ ٤; منافقين كا صلح جُو ہونا ١٠، ١١;منافقين كا قسم كھانا ٦; منافقين كا مكر ٦;منافقين كا نفاق ٤، ٢ ١ ; منافقين كى توجيہ٦ ، ١٠

١٣;منافقين كى رسوائي ٥; منافقين كى صفات ٤، ٦; منافقين كى معذرت خواہى ٥،٦; منافقين كے برتاؤ كا طريقہ ٥، ٦، ٨، ١٠، ١٣ ; منافقين كے دعوے ١٠، ١١

نفاق: نفاق كے اثرات ٩

آیت( ۶۳)

( أُولَـئِكَ الَّذِينَ يَعْلَمُ اللّهُ مَا فِي قُلُوبِهِمْ فَأَعْرِضْ عَنْهُمْ وَعِظْهُمْ وَقُل لَّهُمْ فِي أَنفُسِهِمْ قَوْلاً بَلِيغًا )

يہى وہ لوگ ہيں جن كے دل كا حال خداخوب جانتا ہے لہذا آپ ان سے كنارہ كش رہيں انھيں نصيحت كريں اور ان كے دل پر اثر كرنے والى موقع محل كے مطابق بات كريں _

١_ خداوندمتعال، منافقين كے اندرونى اسرار سے آگاہ ہےاولئك الّذين يعلم الله ما فى قلوبهم

٢_ خداوند متعال انسان كے اندورنى اسرار اور نيّتوں سے آگاہ ہے_يعلم الله ما فى قلوبهم

٣_ پيغمبراكرم(ص) كے مقابلے ميں اپنے ناروا اعمال كے بارے ميں منافقين كا بے بنياد بہانے بنانا_

ان اردنا الاّ احساناً و توفيقاً_ اولئك الّذين يعلم الله ما فى قلوبهم

٤_ خير خواہى اور صُلح جوئي كا ادعا كرنے ميں منافقين كا جھوٹا ہونا_ان اردنا الاّ احساناً و توفيقاً_ اولئك الذين يعلم الله ما فى قلوبهم

٥_ منافقين كے قول اور نيّت ميں دوغلا پن اور منافقت_

۵۸۰