تفسير راہنما جلد ۳

 تفسير راہنما0%

 تفسير راہنما مؤلف:
زمرہ جات: تفسیر قرآن
صفحے: 797

 تفسير راہنما

مؤلف: آيت الله ہاشمى رفسنجاني
زمرہ جات:

صفحے: 797
مشاہدے: 162496
ڈاؤنلوڈ: 4936


تبصرے:

جلد 1 جلد 2 جلد 3 جلد 4 جلد 5 جلد 6 جلد 7 جلد 8 جلد 9 جلد 10 جلد 11
کتاب کے اندر تلاش کریں
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 797 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 162496 / ڈاؤنلوڈ: 4936
سائز سائز سائز
 تفسير راہنما

تفسير راہنما جلد 3

مؤلف:
اردو

ان يمدكم ربكم بثلاثة آلاف من الملائكة

٦_ دشمنوں كے ساتھ جنگ ميں مومنين كى كاميابى كيلئے غيبى امداد كا موثر كردار_الن يكفيكم ان يمدكم ربكم

٧_ فرشتے، خدا كے جملہ امدادى ذرائعميں سے_ان يمدكم ربكم بثلاثة آلاف من الملائكة

٨_ امداد الہى كا اسباب و وسائل كے ذريعے ہونا_ان يمدكم ربكم بثلاثة آلاف من الملائكة

٩_ فوجى كمانڈروں اور سپہ سالاروں كى طرف سے سپاہيوں كى حوصلہ افزائي كا ضرورى ہونا_

اذ تقول الن يكفيكم ان يمدكم ربكم بثلاثه آلاف من الملائكة پيغمبراكرم (ص) كى طرف سے تمام دينى راہنماؤں اور فوجيكمانڈروں كيلئے درس ہے كہ مومنين كو دشوار اور مشكل مراحل ميں ، فتح اور امداد الہى كى طرف اميد دلانى چاہيئے_

١٠_ مومنين ميں جو مايوسى پائي جاتى تھى اسكى وجہ سے ان كى سرزنش_ا لن يكفيكم ان يمدكم ربكم بثلاثة آلاف من الملائكة آيت كا انداز استفہام كے كلمہ كے ساتھ، ان لوگوں كى مذمت پر دلالت كرتا ہے جو جنگوں ميں دين كے دشمنوں كا مقابلہ كرنے ميں ، خدا كى امداد كے وعدوں كے باوجود، دل شكستگى اور مايوسى كا شكار ہوتے ہيں اور سستى كا مظاہرہ كرتے ہيں _

١١_ ملائكہ ،عالم بالا كى مخلوق_ان يمدكم ربكم بثلاثة آلاف من الملائكة منزلين لفظ ''منزل'' ( اتاراگيا) اس بات كو بيان كرتا ہے كہ ملائكہ عالم دنيا سے بلند ايك دوسرے عالم كى مخلوق ہيں جوكہ امداد كے مواقع ميں اتارے جاتے ہيں اور نيچے اترتےہيں _

آنحضرت(ص) :١،٢

اسلام: اسلام كى تاريخ ١، ٢، ٣

الله تعالى: الله تعالى كى امداد ١، ٣ ،٥، ٧، ٨ ;الله تعالى كى ربوبيت ٥

جنگ: جنگ ميں سپہ سالارى ٩

جہاد: جہاد ميں فتح كے عوامل ٦

۶۱

حوصلہ بڑھانا: ٢ حوصلہ بڑھانے كى اہميت٩ ; حوصلہ بڑھانے كے عوامل ٤

طبيعى اسباب: ٨

غزوہ: غزوہ احد ٢;غزوہ بدر ٢

غيبى امداد ٤، ٦

فتح: ٦ مايوسى و اميد: ١٠

مجاہدين: احد كے مجاہدين١، ٢، ٣، ٧ ; بدر كے مجاہدين٢ ;مجاہدين كى امداد ١، ٥ ;

ملائكہ: امداد كرنے والے ملائكہ ١، ٣، ٧; غزوہ بدر ميں ملائكہ ٣; ملائكہ كا مقام ١١

مومنين: مومنين كى سرزنش ١٠

ياددہاني: ياددہانى كے اثرات ٤

آیت(۱۲۵)

( بَلَی إِن تَصْبِرُواْ وَتَتَّقُواْ وَيَأْتُوكُم مِّن فَوْرِهِمْ هَذَا يُمْدِدْكُمْ رَبُّكُم بِخَمْسَةِ آلافٍ مِّنَ الْمَلآئِكَةِ مُسَوِّمِينَ ) يقينا اگر تم صبر كرو گے اور تقوي اختيار كرو گے اور دشمن فى الفور تم تك آجائيں گے تو خدا پانچ ہزار فرشتوں سے تمھارى مدد كرے گا جن پر بہادرى كے نشان لگے ہوں گے _

١_ دشمن كے مقابلہ ميں سپاہيوں كى فتح كيلئے، مددگار فرشتوں كا كافى ہونا_الن يكفيكم بلى ان تصبروا

٢_ دشمن كے اچانك حملہ ميں مددگار فرشتوں كے

۶۲

نزول كے دو بنيادى سبب، مومنين كا صبر اور تقوي ہيں _ان تصبروا و تتقوا و يأتوكم من فورهم هذا يمددكم ربكم

٣_ ضرورت كے وقت (جيسے دشمنان دين كا اچانك حملہ ) صبر و تقوي، مومنين كى امداد كيلئے فرشتوں كے نزول كى ضمانت ديتے ہيں _ان تصبروا و تتقوا و يأتوكم من فورهم هذا يمددكم ربكم بخمسة آلاف

٤_ دشمن كے ساتھ مقابلے ميں اہل ايمان كو صبر و تقوي اپنانے كى دعوت اور تشويق_ان تصبروا و تتقوا و يأتوكم من فورهم

٥_ خدا وند متعال كى طرف سے جنگجو مومنين كى امداد كا سرچشمہ اسكى ربوبيت ہے_يمددكم ربكم بخمسة آلاف من الملائكة مسومين

٦_ خداوند متعال كى مدد كا مومنين كے شامل حال ہونا، ان كى ہمت (صبر و تقوي كو اپنانا) كے مرہون منت ہے_

ان تصبروا و تتقوا يمددكم ربكم

٧_ پانچ ہزار مددگار ملائكہ كا نزول، جنگ بدر ميں صابر اور متقى جنگجو مومنين كيلئے ايك خوشخبرى _

ان تصبروا و تتقوا يمددكم ربكم بخمسة آلاف من الملائكة

٨_ بدر ، احد يا حمراء الاسد كے سپاہيوں كى مدد كيلئے پانچ ہزار فرشتوں كو بھجوانے كے بارے ميں خدا كا وعدہ، صابر اور متقى ہونے كى صورت ميں _ان تصبروا و تتقوا ...يمددكم ربكم بخمسة آلاف من الملائكة

بعض مفسرين '' ياتوكم من فورھم ہذا'' كے قرينے سے اس مورد بحث آيت كو حمراء الاسد كے واقعہ سے مربوط سمجھتے ہيں كہ مشركين احد ميں غلبہ حاصل كرنے كے بعد، جنگ سے منہ موڑنے پر پشيمان ہوئے اور مدينے پر حملہ كرنے كا ارادہ كرليا تو پيغمبراكرم(ص) نے يہ خبر پانے كے بعد مسلمانوں كو ان كے ساتھ مقابلہ كيلئے بلا ليا_

٩_ ملائكہ، خدا كى امداد كا ايك ذريعہ_يمددكم ربكم بخمسة آلاف من الملائكة

١٠_ خدا كى امداد، اسباب و وسائل كے ذريعے سےيمددكم ربكم بخمسة آلاف من الملائكة

١١_ مومنين كى امداد كيلئے نازل كئے گئے فرشتے، خاص علامات كے حامل ہيں _

يمددكم ربكم بخمسة آلاف من الملائكة مسومين

۶۳

''مسومين''يعنى ''معلمين انفسھم''(اپنے اوپر علامت اور نشانى ركھتے تھے)_ كہا گيا ہے كہ وہ ايسے پرچم لئے ہوئے تھے كہ جن كے اوپر اسلامى سپاہ كا خاص نشان لگاہوا تھا_

١٢_ دين كے دشمنوں كے ساتھ مقابلہ ميں خدا كى خاص امداد سے محروم ہونا، بے صبرى اور بے تقوي ہونے كا نتيجہ ہے_ان تصبروا و تتقوا ...يمددكم ربكم بخمسة آلاف من الملائكة

١٣_ مشكلات اور پريشانياں ، صابر اور متقى مومنين كيلئے خاص غيبى امدادكا پيش خيمہ_

ان تصبروا و تتقوا و يأتوكم من فورهم هذا يمددكم ربكم ہوسكتا ہے جملہ''ياتوكم من فورهم هذا'' اضطرارى موارد كى طرف اشارہ ہو_ اوران فرشتوں كے ذريعے امداد الہى كى شرط ہو جو مسلمانوں كى حمايت ميں جنگ كريں _

١٤_ جنگ بدر ميں مددگار ملائكہ كى علامت ان كے عمامے تھے_يمددكم ربكم بخسمة آلاف من الملائكة مسومين

امام رضا(ع) نے مندرجہ بالا آيت ميں ''مسومين '' كے بارے ميں فرمايا:العمائم (١)

اسلام: صدر اسلام كى تاريخ ٨

الله تعالى: الله تعالى كى امداد ١، ٣، ٥، ٦، ٧، ٩، ١٠، ١١، ١٢; الله تعالى كى امداد كا پيش خيمہ ٢، ١٣; الله تعالى كى ربوبيت ٥;الله تعالى كے وعدے ٨

پريشانياں : پريشانيوں كے اثرات ١٣

تشويق: ٤

تقوي: تقوي كى اہميت ٦، ٨ ;تقوي كے اثرات ٢، ٣، ١٢

جہاد: جہاددشمنوں كے ساتھ ١، ٣، ٤، ١٢;جہادميں تقوي ٤ ; جہادميں صبر ٤ ;جہادميں فتح كے عوامل١

دشمن: ١، ٢، ٣، ٤، ١٢

دين: دين كے دشمن١٢

صبر: ٤ صبر كى اہميت ٦، ٨ ; صبر كے اثرات ٢، ٣، ١٣

____________________

١)كافي، ج٦ ص٤٦٠ ح٢; تفسير برھان ج١ ص٣١٣ ح١ و ٤.

۶۴

طبيعى اسباب: ١٠

غزوہ بدر: ١٤ غزوہ بدر كے متقين ٧، ١٣

غيبى امداد: ٦ غيبى امدادسے محروميت ١٢

فتح: ١

مجاہدين: حمراء الاسدكے مجاہدين ٨;مجاہدين احد ٨; مجاہدين بدر ٧، ٨; مجاہدين كو خوشخبرى ٧; مجاہدين كى امداد ٢،٣،٥

مشكلات: مشكلات كے اثرات ١٣

ملائكہ: امداد كرنے والے ملائكہ ١، ٣، ٧، ٨، ٩، ١١، ١٤; ;ملائكہ بدر ميں ٧، ١٤; ملائكہ كا نزول ٢، ١١

مومنين: صابر مومنين٧، ١٣ ;متقى مومنين٧، ١٣;مومنين كى امداد ٦، ١١

آیت(۱۲۶)

( وَمَا جَعَلَهُ اللّهُ إِلاَّ بُشْرَی لَكُمْ وَلِتَطْمَئِنَّ قُلُوبُكُم بِهِ وَمَا النَّصْرُ إِلاَّ مِنْ عِندِ اللّهِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ )

اور اس امداد كو خدا نے صرف تمھارے لئے بشارت اور اطمينان قلب كا سامان قرار ديا ہے ورنہ مدد تو ہميشہ صرف خدائے عزيز و حكيم ہى كى طرف سے ہوتى ہے _

١_ ملائكہ كا نزول اور ان كى امداد، فقط ايك خوشخبرى ہے جنگجو مومنين كيلئے اور ان كے دلوں كيلئے اطمينان كا باعث ہے نہ كہ كاميابى دلانے والے_و ما جعله الله الا بشرى لكم و لتطمئن قلوبكم به ''ما جعلہ الله ''ميں ضمير اس امداد كى طرف لوٹتى ہے جس كا ''يمددكم''سے استفادہ ہوتا ہے_

٢_ دشمنوں پر فتح كيلئے جنگجوؤں كو بشارت ، حوصلہ افزائي اور سكون قلب كى ضرورت_

۶۵

و ما جعله الله الا بشري لكم و لتطمئن قلوبكم به

٣_ انسان كا دل، سكون اور اطمينان كا مركز ہے_و لتطمئن قلوبكم به

٤_ دشمنوں پر فتح اور كاميابي، فقط خدائے عزيز اور حكيم كى طرف سے ہے_و ما النصر الا من عندالله العزيز الحكيم

٥_ مومنين كى محاذ پر كاميابي، خداوند تعالى كے غلبہ و حكمت كا ايك پرتو ہے_و ما النصر الا من عندالله العزيز الحكيم

٦_ خداوند متعال، مومنين كو حقيقى اور انتہائي كاميابى دلانے والا ہے نہ كہ ملائكہ يا سپاہيوں كى ذاتى توانائياں _

و ما جعله الله الابشرى لكم ...و ما النصر الا من عندالله كاميابى كا دارو مدار صرف خدا كى ذات كو قرار دينا اور ملائكہ كى امداد كو صرف بشارت اور اطمينان قلب كے عنوان سے ذكر كرنا يہ اس حقيقت كا بيان ہے كہ كاميابيوں ميں خواست خدا كے علاوہ كوئي عامل( كم و كيف كے لحاظ سے مددگار نہيں بن سكتا حتى كہ ملائكہ اور كى امداد بھي) دخالت نہيں ركھتا_

٧_ كاميابى كا دارومدار صرف خداوند متعال كو قرار دينے كا سرچشمہ اس كا غالب اور قادر مطلق ہونا ہے_و ما النصر الا من عندالله العزيز الحكيم

٨_ خدا تعالى كى طرف سے اہل صبر و تقوي مجاہدين كى مدد و نصرت كا سرچشمہ، اس كى حكمت ہے_ان تصبروا و تتقوا و ما النصر الا من عندالله العزيز الحكيم

٩_ فتح كى خاطر، اہل ايمان كيلئے فقط خدا كى ذات پر بھروسہ كرنا ضرورى ہے_فليتوكل المؤمنون و ما النصر الا من عندالله العزيز الحكيم

١٠_ امداد الہى كے ذريعے اطمينان قلب كا حاصل ہونا_و لتطمئن قلوبكم به و ما النصر الا من عندالله العزيز الحكيم

١١_ تمام كائنات كے نظام اور معاشرہ ميں ہر قسم كے تغير و تبدل كا محور صرف خدا كى ذات ہے_

يمددكم ربكم بخمسة آلاف و ما جعله الله الا بشري و ما النصر الا من عندالله اگر ملائكہ كا كوئي بنيادى كردارنہ ہو بلكہ ان كا بشارتى پہلو بھى خداوند متعال كے قرار دينے سے ہو، (و

۶۶

ما جعلہ الله ) اور كاميابى صرف خداوند تعالى ہى كى جانب سے عطا ہوتى ہو، تو اس سے معلوم ہوتا ہے كہ تمام امور كى باگ ڈور خدا ہى كے قبضہ قدرت ميں اور اسى كى منشا پر موقوف ہے اور كوئي چيز انسان اور كائنات كو اس سے بے نياز نہيں كرسكتي_

١٢_ خداوند متعال ''عزيز''(ناقابل شكست غلبے والا) اور ''حكيم'' ہے_من عندالله العزيز الحكيم

اسما و صفات: حكيم ٤، ١٢;صفات جمال ٤، ٧، ١٢ ;عزيز ٤، ١٢

اطمينان: اطمينان كے عوامل ١، ١٠

الله تعالى : الله تعالى كا غلبہ ٥،٧; الله تعالى كى امداد ٨، ١٠; الله تعالىكى حكمت ٥، ٨ ; الله تعالى كى قدرت٧

تاريخ: تاريخ كا فلسفہ١١

توكل: ٩ خدا پر توكل٩

جہاد: جہادميں كاميابى كے عوامل ١، ٢، ٤، ٥، ٦

حوصلہ بڑھانا: ٢

دشمن: ٤

عالم خلقت: عالم خلقت كى تدبير ١١

غيبى امداد: ١

قلب: اطمينان قلب ٢، ٣، ١٠

كاميابي: ١، ٢، ٤، ٥، ٦ كاميابى كے عوامل ٧،٩

مجاہدين: صابر مجاہدين ٨; متقى مجاہدين ٨ ; مجاہدين كو بشارت ١، ٢ ; مجاہدينكى امداد ١

معاشرہ: معاشر ہ ميں تبديلياں ١١

ملائكہ: امداد كرنے والےملائكہ ١، ٦، ١٠

مومنين: مومنين كا توكل ٩; مومنين كى كاميابى ٥، ٦

۶۷

آیت ( ۱۲۷)

( لِيَقْطَعَ طَرَفًا مِّنَ الَّذِينَ كَفَرُواْ أَوْ يَكْبِتَهُمْ فَيَنقَلِبُواْ خَآئِبِينَ ) تا كہ كفار كے ايك حصہ كو كاٹ دے ياان كو ذليل كردے كہ وہ رسوا ہو كر پلٹ جائيں _

١_ دشمن كى فوج كے ايك گروہ كا ہلاك ہونااور دوسرے گروہ كا ذليل و خوار ہونا، خدا كى طرف سے جنگ بدر كے مجاہدين كى نصرت كے اہداف و مقاصد ميں سے ہے_و لقد نصركم الله ببدر ليقطع طرفا من الذين كفروا او يكبتهم مذكورہ بالا استفادہ درج ذيل خصوصيات كو مدنظر ركھتے ہوئے كيا جاسكتا ہے، ايك تو''ليقطع''اور ''يكبتھم''كا تعلق ''و لقد نصركم الله ببدر''سے ہو، دوسرا يہ كہ ''قطع''ہلاك كرنے كے معنى ميں ہو جيساكہ تفسير روح المعانى ميں ذكر ہوا ہے، اور تيسرا يہ كہ كلمہ ''او''،''اويكبتھم'' ميں تقسيم كيلئے ہو، يعنى بعض ہلاك كرديئے گئے اور بعض ذلت و خوارى ميں مبتلا كرديئے گئے_

٢_ جنگ بدر ميں لشكر كفار كے سركردہ افراد كى ہلاكت و ذلت_*و لقد نصركم الله ببدر ليقطع طرفا من الذين كفروا

بعض مفسرين نے ''طرفا'' كو اشراف اور سركردہ افراد كے معنى ميں ، اساس اللغة كى بنياد پر ليا ہے كہ جس ميں يوں ہے''من اطراف العرب يعنى من اشرافهم'' _

٣_ خدا تعالى، كفاركو ہلاك اور خوار كرنے والا ہے_ليقطع طرفاً من الذين كفروا او يكبتهم ''ليقطع'' كا فاعل ضمير ہے جو ''الله ''كى طرف لوٹتى ہے_

٤_ باقيماندہ كفار كى مايوس كن اور ذلت آميز واپسي، بدر كے مجاہدين كى خدا كى طرف سے نصرت وامداد كے اہداف و مقاصد ميں سے ہے_و لقد نصركم الله ببدر ...ليقطع فينقلبوا خائبين

۶۸

جملہ ''فينقلبوا ...'' كا جملہ ''ليقطع''پر عطف ہے، بنابرايں كفار كى مايوس كن اور ذلت آميز واپسى بدر كى كاميابى كے مقاصد ميں سے ہوگى اور فاء تفريع كا تقاضا يہ ہے كہ يہ واپسى بعض كفار كى ہلاكت و اسارت كا نتيجہ تھى _

٥_ جنگ بدر ميں ، دشمنان دين كى افواج كے بعض گروہوں كى ذلت و خوارى اور ہلاكت، بقيہ فوج كى حوصلہ شكنى كا ايك عامل ہے_ليقطع طرفاً فينقلبوا خائبين ''خائبين''، ''خيبة''سے ہے جس كے معنى مايوسي، نااميدى اور نامرادى كے ہيں اور باقيماندہ كفار كے نفسياتى تاثرات كو بيان كرتا ہے كہ جو ''فينقلبوا'' ميں ''فائ'' كى مناسبت سے يہ مايوسي، دشمنوں ميں سے زيادہ افراد كى ہلاكت ، ذلت و خوارى اور اسير ہونے كا نتيجہ ہے_

٦_ دشمنان دين كا ذلت و خوارى اور مايوسى كے ساتھ ميدان جنگ سے بھاگنے تك ان كے قتل و غارت كو جارى ركھنے اور انہيں ذليل و خوار كرنے كا ضرورى ہونا_ليقطع طرفاً فينقلبوا خائبين

خداوند تعالى مذكورہ اہداف و مقاصد كو جنگ بدر كى كاميابى شمار كرتا ہے، اس سے معلوم ہوتا ہے كہ مسلمانوں كو مشركين اور كفار كے ساتھ اپنے جہاد ميں ان اہداف و مقاصد كو حاصل كريں اور ان مراحل تك پيشرفت كريں _

اسلام: صدر اسلام كى تاريخ ١، ٢، ٤، ٥

الله تعالى: الله تعالى كى امداد ١، ٤

جنگ: جنگميں شكست كے عوامل ١، ٤، ٥

جہاد: جہاد كا تسلسل٦

حوصلہ شكنى كرنا: ٥

دشمن: دشمن كى ذلت ٥، ٦ دشمنكى ہلاكت ٥

ذلت: ذلت كے عوامل ١

شكست: ١، ٤، ٥

غزوہ بدر: ٢، ٤، ٥

كفار: كفار كيذلت ٢، ٣، ٤ ;كفاركى ہلاكت ٢، ٣

مجاہدين: مجاہدين كى امداد ١، ٤مجاہدين بدر ، ١

۶۹

آیت(۱۲۸)

( لَيْسَ لَكَ مِنَ الأَمْرِ شَيْءٌ أَوْ يَتُوبَ عَلَيْهِمْ أَوْ يُعَذَّبَهُمْ فَإِنَّهُمْ ظَالِمُونَ )

ان معاملات ميں آپ كا كوئي حصہ نہيں ہے _ چا ہے خدا توبہ قبول كرے يا عذاب كرے _ يہ سب بہرحال ظالم ہيں _

١_ انسانوں كى عاقبت فقط خدا كے ہاتھ ميں ہے، حتى كہ اسكے رسول كے ہاتھ ميں بھى نہيں _ليس لك من الأمر شيئ يہ اس صورت ميں ہے كہ ''الامر''ميں ''ال'' جنس كيلئے ہو_

٢_ امور كائنات كى تدبير خدا كے اختيار ميں ہے نہ پيغمبراكرم(ص) كے_ليس لك من الأمر شيئ

٣_ جنگ بدر كے مومن مجاہدوں كى كاميابي، فقط خدا كے ہاتھ ميں تھي، نہ پيغمبراكرم(ص) كے_

و لقد نصركم الله ببدر ليس لك من الأمر شيئ اگر ''الامر''ميں ''ال'' جنس كيلئے ہو تو جنگ بدر كى كاميابى اس كا ايك مصداق ہوگى اور اگر عہد ذكرى كيلئے ہو تو اس جنگ ميں كاميابى كى طرف اشارہ ہوگا ہے_

٤_ فتح و شكست خدا كے ہاتھ ميں ہے، نہ پيغمبراكرم(ص) كے_ليس لك من الأمر شيئ

اگر '' الامر'' ميں ''ال'' عہد كاہو تو جنگ بدر ميں مسلمانوں كى كاميابى اور كافروں كى شكست كى طرف اشارہ ہے اور جنگ بدر ايك مثال كے طور پر ہوگي، نہ يہ كہ كسى خصوصيت كى حامل ہو_

٥_ پيغمبروں (ع) كے اختيارات كا دامن تنگ ہونا_ليس لك من الأمر شيئ

٦_ دين كے دشمنوں كو سركوب كرنے ميں اہل ايمان كى توانائياں ، قدرت الہى كا ايك پرتو ہے_

ليقطع طرفاً ...ليس لك من الأمر شيئ اسكے باوجود كہ مسلمانوں نے دشمن كو ذليل اور اسير كرليا اور انہيں ان كے اہداف و مقاصد تك پہنچنے سے مايوس كرديا، ليكن خدا ان تمام موارد كو

۷۰

اپنى طرف نسبت ديتا ہے تاكہ يہ بات سمجھا سكے كہ ان كا كام اور ان كى توانائياں ، درحقيقت خدا كى طرف سے ہيں _

٧_ مشركين كى توبہ اور خدا كى طرف سے اس توبہ كى قبوليت يا ان كيلئے سزا اور عذاب، بدر كے سپاہيوں كيلئے خدا كى نصرت كا ايك ہدف_و لقد نصركم الله ببدر ليقطع طرفاً او يتوب عليهم جملہ''يتوب عليهم'' اور ''يعذبهم'' ، ''يقطع طرفا''پر عطف ہے اور يہ جملہ ''نصركم الله ببدر''كے متعلق ہے لہذا مشركين پر عذاب اور ان كى توبہ كى قبوليت بھى جنگ بدر كى كاميابى كے اہداف و مقاصد ميں سے ايك ہے_

٨_ مشركين پہ عذاب و عقاب يا ان كى توبہ كى قبوليت خداوند متعال كے اختيار ميں ہے، نہ كہ پيغمبراكرم(ص) كے_

ليس لك من الأمر شيء او يتوب عليهم او يعذبهم مشركين كے عذاب يا توبہ كى قبوليت جملہ ''ليس لك من الأمر ش''كے مصاديق ميں سے ہوسكتى ہے_

٩_ توبہ كا راستہ كھلا ہونا، حتى كہ جنگجو مشركين كيلئے_اويتوب عليهم

١٠_ دشمنوں كى توبہ يا ان كى نابودى تك ان كے ساتھ جنگ جارى ركھنے كا ضرورى ہونا_*ليقطع طرفاً من الذين كفروا او يكبتهم فينقلبوا او يتوب عليهم چونكہ مشركين كى توبہ كى قبوليت يا ان پر عذاب ، جنگ بدر كے اہداف و مقاصد ميں سے شمار كيا گيا ہے لہذا دشمنوں كے ساتھ جنگ جارى ركھنے كى ضرورت كو بيان كرتا ہے تاكہ يہ مراحل يا سابقہ آيت ميں ذكر شدہ مراحل طے كئے جاسكيں _

١١_ اگر جنگجو كفار خداوند متعال كى طرف لوٹ نہ آئيں اور توبہ نہ كرليں تو ان كا انجام خداوند متعال كے عذاب كى صورت ميں ہوگا_ليقطع طرفا فينقلبوا خائبين او يعذبهم

١٢_ بدر كے جنگجو كفار كا انجام، فقط خدا كے ہاتھ ميں تھا، يہاں تك كہ رسول كے ہاتھ ميں بھى نہيں _

و لقد نصركم الله ببدر ...ليقطع طرفاً ليس لك من الأمر شيء او يتوب عليهم او يعذبهم

١٣_ اہل ايمان كے ساتھ مقابلہ اور جہاد، ظلم ہے اور اہل ايمان كے ساتھ جنگ كرنے والے ظالم ہيں _

ليقطع طرفاً من الذين كفروا فانهم

۷۱

ظالمون

١٤_ اہل ايمان كے ساتھ جنگ كرنے والے دشمن، عذاب الہى كے مستحق ہيں _او يعذبهم فانهم ظالمون

١٥_ ظلم، عذاب الہى ميں مبتلا ہونے كا موجب ہے_او يعذبهم فانهم ظالمون

١٦_ بندوں پر خدا كا عذاب، ان كے اپنے عمل كا نتيجہ ہے_او يعذبهم فانهم ظالمون

١٧_ مشركين كى ہدايت نہ پانے پر پيغمبراكرم (ص) كى پريشانى اور خداوند متعال كا يہ اعلان كہ ہدايت اسكے ہاتھ ميں ہے نہ پيغمبر(ص) كے_ليس لك من الأمر شيئ جنگ احد ميں مشركين كے ذريعے سے رسول الله (ص) كے دندان مبارك شہيد ہوئے تو آنحضرت(ص) نے فرمايا:كيف يفلح قوم فعلوا هذه بنبيهم؟ (كيسے فلاح پاسكتى ہے وہ قوم جو اپنے نبى كے ساتھ ايسا سلوك كرے)، اس موقع پر مندرجہ بالا آيت نازل ہوئي(١)

آنحضرت(ص) : آنحضرت(ص) كا حزن ١٧;آنحضرت(ص) كے فرائض ١، ٢، ٣، ٤ ،٨، ١٢

اسلام: صدر اسلام كى تاريخ٣، ١٢

الله تعالى: الله تعالى كاعذاب ١١، ١٤، ١٥، ١٦ ;الله تعالى كى امداد ٧ ;الله تعالى كى قدرت ٦ ;اللہ تعالى كى ہدايت ١٧

انبياء (ع) : انبياء (ع) كى ذمہ دارى كا دائرہ١، ٢، ٣، ٤، ٥

انسان: انسان كا انجام ١

توبہ: توبہ كى قبوليت ٨

جنگ: ١٣، ١٤

جہاد: جہادكا تسلسل ١٠ ; دشمنوں كے ساتھ جہاد ١٠

____________________

١)الدرالمنثور ج٢ ص٣١٢.

۷۲

دشمن: ٦، ١٠، ١٤

روايت: ١٧

سزا: ٧، ٨، ١٤

شكست: شكست كے عوامل ٤

ظالمين: ١٣ ظلم: ظلم كے اثرات ١٥، ١٦;ظلم كے موارد ١٣

عالم خلقت: عالم خلقت كى تدبير ٢

عذاب: اہل عذاب٧، ١١، ١٤ ;عذاب كے موجبات ١٤، ١٥

عمل : عمل كے اثرات ١٦

غزوہ بدر: ٧، ١٢

قضا و قدر: ١

كاميابي: ٤ كاميابى كے عوامل ٣، ٤

كفار: كفار حربى ١١، ١٢;كفاركاانجام ١١

مجاہدين: مجاہدين بدر ٣، ٧ ;مجاہدين كى امداد ٧ ;مجاہدين كى كاميابى ٣

محارب: محارب كى سزا ١٤

مشركين: محارب مشركين٩; مشركين كى توبہ ٧، ٨، ٩ ; مشركين كى سزا ٧، ٨ ; مشركين كى ہدايت ١٧

مومنين: مومنين كى قدرت ٦;مومنين كے ساتھ جنگ ١٣، ١٤

ہدايت: ١٧

۷۳

آیت(۱۲۹)

( وَلِلّهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الأَرْضِ يَغْفِرُ لِمَن يَشَاء وَيُعَذِّبُ مَن يَشَاء وَاللّهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ )

اور الله ہى كے لئے زمين و آسمان كى كل كائنات ہے وہ جس كو چاہتا ہے بخش ديتا ہے اور جس پر چاہتا ہے عذاب كرتا ہے وہ غفور بھى ہے او ررحيم بھى ہے _

١_ آسمانوں اور زمين (عالم ہستي) كى مالكيت اور ان پر حاكميت صرف خدا كى ذات ميں منحصر ہے_

ولله ما فى السماوات و ما فى الارض ''لله ''كا مقدم ہونا انحصار كو بيان كرتا ہے_

٢_ آسمانوں كا متعدد ہونا_ولله ما فى السماوات

٣_ كائنات كى مطلق حاكميت و مالكيت كا خدا كى ذات ميں منحصر ہونا، دليل ہے كہ بندوں كو معاف كرنے يا ان پر عذاب و عقاب كا انحصار بھى اسى كى ذات ميں ہے_او يتوب عليهم او يعذبهم ...ولله ما فى السماوات و الارض يغفر لمن يشاء و يعذب مصن يشائ جملہ ''ولله ما فى السموات'' سابقہ جملوں كى علت كو بيان كرتا ہے_

٤_ كائنات كى مطلق حاكميت و مالكيت كا خدا كى ذات ميں منحصر ہونا، دليل ہے اس بات كى كہ غير خدا انسان كى زندگى اور اسكى ضروريات كى تدبير سے عاجز ہے_ليس لك من الأمر ش ...ولله ما فى السماوات و ما فى الارض

كيونكہ جملہ''ليس لك ...''كى علت''ولله ما فى السماوات''كے جملہ ساتھ بيان كى گئي ہے_

٥_ كائنات پر خداوند متعال كى مطلق مالكيت، رسول خدا(ص) كے كفار كى عاقبت كے بارے ميں فيصلہ كرنے كا حق نہ ركھنے كى علت ہے_ليس لك من الأمر شيء او يتوب عليهم ولله ما فى السماوات و ما فى الارض

٦_ توبہ كرنے والوں كى مغفرت اور گنہگاروں كے عذاب كا سرچشمہ مشيت خدا ہے_

۷۴

او يتوب عليهم او يعذبهم يغفر لمن يشاء و يعذب من يشائ

٧_ مشيت الہى ميں اصل، بندوں كى مغفرت ہے نہ ان پر عذاب_يغفر لمن يشاء و يعذب من يشاء والله غفور رحيم

مغفرت كے ذكر كو عذاب كے ذكر پر مقدم كرنا، دلالت كرتا ہے كہ خدا تعالى كے ہاں اصل مغفرت ہے اور يہ واقع ميں بھى عذاب پر تقدم ركھتى ہے_

٨_ بندوں كو عذاب اور مغفرت ( خوف و رجا ) كے درميان ميں ركھنا انسانوں كى تربيت كيلئے قرآن كريم كے طريقوں ميں سے ايك ہے_يغفر لمن يشاء و يعذب من يشائ

٩_ خداوند متعال، بہت زيادہ معاف كرنے والا اور ہميشہ بندوں پر مہربان ہے_والله غفور رحيم

١٠_ مومنوں اور كافروں كے انجام ( فتح و شكست) پر خداوند متعال كى مالكيت و حاكميت_ليقطعطرفا من الذين كفروا ليس لك من الأمر شيي ولله ما فى السماوات و ما فى الارض

١١_ فلسفہ تاريخ كے بارے ميں اسلام كا نظريہ يہ ہے كہ تاريخى حوادث كا تجزيہ صرف خدا اور توحيد كے محور كو بنياد بناكر كيا جائے_و لقد نصركم الله ببدر و انتم اذلة يمددكم ربكم ...ليقطع طرفا يغفر لمن يشائ

آسمان: ١ آسمان كا متعدد ہونا ٢

آنحضرت (ص) : آنحضرت كى ذمہ دارى ٥

الله تعالى: الله تعالى كاعذاب ٧ ;الله تعالى كاعفو ٣ ;الله تعالى كى حاكميت ١، ٣، ٤ ،١٠;الله تعالى كى رحمت ٩; الله تعالى كى مالكيت ١، ٣، ٤، ٥، ١٠;الله تعالى كى مشيت ٦، ٧ ;الله تعالى كى مغفرت ٦، ٧، ٩

انبياء (ع) : انبياء (ع) كى ذمہ دارى كا دائرہ ٥

انسان: انسان كى حيات ٤

تاريخ: تاريخ كافلسفہ ١١

تربيت: تربيت كے طريقے ٨

۷۵

توابين: توابين كى مغفرت ٦

توحيدى محور پر كائنات كا جائزہ: ١١

ثواب و عقاب: ٣

خوف و رجا: ٨

زمين: ١

سزا: ٧

شكست: ١٠

قرآن كريم: قرآن كريم كى خصوصيت ٨

قضا و قدر: ١٠

كاميابي: ١٠

كفار: كفاركا انجام ٥، ١٠

گناہ: گناہ كى سزا ٦

مالكيت: ١، ٣، ٤، ٥

معاشرہ: معاشر ہ ميں تبديلياں ١١

مؤمنين: مؤمنين كا انجام ١٠

آیت(۱۳۰)

( يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُواْ لاَ تَأْكُلُواْ الرِّبَا أَضْعَافًا مُّضَاعَفَةً وَاتَّقُواْ اللّهَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ )

اے ايمان والو يہ دوگنا چو گنا سود نہ كھاؤ او رالله سے ڈرو كہ شايد نجات پاجاؤ_

١_ اصل سرمايہ كى نسبت كئي گنا زيادہ سود لينا حرام ہے_يا ايها الذين أمنوا لاتاكلوا الربوا اضعافا مضاعفة

لفظ''اضعاف'' ، ''ضعف''كى جمع ہے اور ''ضعف'' دوگنا كے معنى ميں اور ''اضعاف'' كئي گناكے معنى ميں ہے، مندرجہ بالا آيت ميں

۷۶

''اضعافا'' ، ''الربوا''كيلئے حال ہے اور ظاہراً مراد اصل سرمايہ كى نسبت ،كئي گنا ہوجانا ہے_

٢_ سود پر چلنے والے اقتصادى نظام كى مذمت_يا ايها الذين آمنوا لاتاكلوا الربوا اضعافا مضاعفة

٣_ سود كے معاملات ميں اصل سرمايہ مسلسل بڑھتا رہتا ہے*_لاتاكلوا الربوا اضعافا مضاعفة

اس لحاظ سے كہ سودخورى يقيناً حرام ہے، لہذا ''اضعافا مضاعفة''كى قيد سودى سرمايہ كى اس حالت كو بيان كرتى ہے جو اسے حاصل ہوتى ہے اور وہ سرمايہ كا ہميشہ بڑھتے رہنا ہے_

٤_ پيغمبر اكرم(ص) كى بعثت كے دوران اور جاہليت كے زمانہ ميں سودخورى كا مروج ہونا_لاتاكلوا الربوا اضعافا مضاعفة بعض قائل ہيں كہ''اضعافا مضاعفة'' حرمت كى قيد ہے، يعنى اس آيت ميں صرف اصل سرمايہ كے كئي گناسود سے روكا گيا ہے اور دوسرے مرحلہ ميں خود اصل سود كو حرام كيا گيا ہے اور سود كا اسطرح سے بتدريج حرام ہونا اس حقيقت كو بيان كرتا ہے كہ سودخورى اس دور ميں بہت حد تك رائج تھي_

٥_ سود والے مال ميں ہر طرح كا تصرف حرا م ہے_لاتاكلوا الربوا اس آيت ميں ''اكل''(كھانا) سے مراد ہر قسم كا تصرف ہے_

٦_جنگ كے بعد كے زمانے ميں سودخورى كے رواج پانے كا خطرہ (ناجائز آمدنى و معاملات) _*

يا ايها الذين آمنوا لاتاكلوا الربوا جنگ بدر و احد كے بيان كے بعد سود كے حكم كى ياددہانى اس حقيقت كى طرف اشارہ ہوسكتا ہے كہ عموماً انسانى معاشرے جنگ كے زمانے كے بعد ناجائز كارو بار خصوصا سودخوري، شروع كرديتے ہيں _

٧_ اسلامى معاشرے كا ايمان، اقتصادى معاملات ميں الہى قوانين كو قبول كرنے كى بنياد ہے_

يا ايها الذين آمنوا لاتاكلوا الربوا ''ياايھا الذين آمنوا''كے عنوا ن سے اسلامى معاشرے كو مخاطب كرنا اور پھر سودخورى سے روكنا اس حقيقت كى طرف اشارہ ہے كہ سود كے حكم كى قبوليت ايمان پر موقوف ہے_

٨_ ايمانى معاشرے ميں سودخورى سے پرہيز، اس معاشرہ كے تقوي اپنا نے كى علامت ہے_

يا ايها الذين آمنوا لاتاكلوا الربوا ...و اتقوا الله

٩_ سودخورى كا تقوي كے ساتھ سازگار نہ ہونا_لاتاكلوا الربوا و اتقوا الله

۷۷

١٠_ اسلام كے اقتصادى نظام كو عملى كرنے كيلئے، تقوي پشت پناہ ہے_لاتاكلوا الربوا و اتقوا الله

١١_ اقتصادى امور ميں الہى تقوي كى رعايت كا ضرورى ہونا_لاتاكلوا الربوا ...و اتقوا الله

''لاتاكلوا الربوا''كے قرينہ كے مطابق تقوي كے متعلق سے مراد يا تو خاص طور پر سودخورى اورناجائز آمدنى ہے يا پھر اگر تقوي كا متعلق، سب الہى محرمات ہوں تو يہ آيت كے مورد نظر مصاديق ميں سے ہوں گے_

١٢_ فلاح و بہبود اور كاميابى كو پانے كيلئے تقوي كى مراعات كا لازمى ہونا_و اتقوا الله لعلكم تفلحون

١٣_ اقتصادى امور ميں الہى تقوي كى مراعات اور سودخورى سے پرہيز، معاشرہ كى فلاح و بہبود اور كاميابى كا پيش خيمہ ہے_و لا تاكلوا الربوا و اتقوا الله لعلكم تفلحون

١٤_ بے تقوي لوگ، فلاح و بہبود اور كاميابى كو نہ پاسكيں گے_و اتقوا الله لعلكم تفلحون

١٥_سودخور نجات نہيں پاسكتے_لاتاكلوا الربوا لعلكم تفلحون آيت شريفہ، فلاح و نجات كو تقوي اختيار كرنے اور سود سے پرہيز كرنے كے مرہون منت سمجھتى ہے (چونكہ ''لعل''،''اتقوا الله ''كے متعلق ہونے كے ساتھ ساتھ ''لاتاكلوا الربوا''كے متعلق بھى ہے) لہذا جہاں سود ہوگا وہاں فلاح و نجات نہيں ہوسكتي_

١٦_تقوي الہى ، دشمنان دين پر كاميابى كا راز ہے نہ كہ سود كے ذريعے اقتصادى نظام كو مستحكم كرلينا*_

يا ايها الذين آمنوا لاتاكلوا الربوا و اتقوا الله لعلكم تفلحون بعض مفسرين كا سابقہ آيات كے قرينہ كے مطابق جن ميں جنگ احد كى شكست كى طرف اشارہ ہوا ہے،يہ خيال ہے كہ فلاح سے مراد، دشمنوں پر فتح ہے اور آيت يہ راہنمائي كرتى ہے كہ مبادا آپ نظام كے ڈھانچہ كو تقويت دينے كيلئے، سودخورى كو اپناليں جو كہ تقوي كے منافى ہے_

احكام: ١، ٥

حكومتى احكام١٣

اسلام: صدر اسلام كى تاريخ٤

اقتصاد :

۷۸

اسلامى اقتصاد١٠; اقتصادى نظام ٢، ١٠ ; اقتصادى نظام كى بنياديں ٧، ١١

ايمان: ايمان كى اہميت ٧

تقوي: اقتصادى تقوي ٥، ٨، ٩، ١٠، ١١، ١٣;تقوي كى اہميت ١١، ١٢ ; تقوى كے اثرات ١٠، ١٦ ;تقوى كے علائم ٨;تقوي كے موانع ٩

جنگ: جنگ كے اثرات ٦

حرام تصرفات: ٥

دشمن: ١٦

رشد و تكامل: ١٣

سود: سود كے احكام ١، ٥ سود كے مال كا حرام ہونا ٥

سودخوري: سودخورى جاہليت ميں ٤;سودخورى سے پرہيز ٨، ١٣; سودخورى كى حرمت ١،سودخورى كى مذمت ٢; سودخورى كے اثرات ٩،١٥

سودى معاملات: ٣، ٦

فتح: فتح كے عوامل ١٦

فلاح و نجات: فلاح ونجات كے عوامل ١٢، ١٣ ;فلاح ونجات كے موانع ١٤، ١٥

محرمات: ١، ٥

معاشرہ: اسلامى معاشرہ ٧،٨ ،معاشرہ كى ترقى كے عوامل ١٣

آیت ( ۱۳۱)

( وَاتَّقُواْ النَّارَ الَّتِي أُعِدَّتْ لِلْكَافِرِينَ )

اور اس آگ سے بچو جو كافروں كے واسطہ مہيا كى گئي ہے _

١_ دوزخ كى آگ ميں مبتلا ہونے كے اسباب سے پرہيز كا ضرورى ہونا_و اتقوا النار التى اعدت للكافرين

٢_ سودخوري، دوزخ كى آگ ميں مبتلا ہونے كے اسباب ميں سے ہے_لاتاكلوا الربوا و اتقوا النار التى اعدت

۷۹

للكافرين

٣_ دوزخ كى آگ، كافروں اور سودخوروں كے انتظار ميں ہے، اور ان كيلئے تيار ہے_لاتاكلوا الربوا ...واتقوا النار التى اعدت للكافرين

٤_ سودخور، اگرچہ ايمان كے دعويدار ہوں ليكن درحقيقت كفر اختيار كرنے والوں ميں سے ہيں _

لاتاكلوا الربوا ...و اتقوا النار التى اعدت للكافرين ''يا ايها الذين آمنوا لاتاكلوا الربوا ...''كے خطاب اور اس سودخور گروہ كو كافروں كيلئے تيار كى گئي آگ كى دھمكي، كو جمع كرنے كا تقاضا يہ ہے كہ ايمان كا دعوي كرنے والے سودخور ،كفار كى طرح ہيں _

٥_ دوزخ كى آگ، ابھى سے كافروں كيلئے آمادہ و حاضر ہے_واتقوا النار التى اعدت للكافرين

لفظ '' اعدت '' (تيار شدہ) ، ماضى كے صيغہ ميں ،ايسى آگ كے بالفعل موجود ہونے پر دلالت كرتا ہے_

٦_ جہنم كى آگ، دراصل كفار كيلئے تيار ہوئي ہے_و اتقوا النار التى اعدت للكافرين يہ اس صورت ميں ہے كہ لفظ ''التي'' وصف توضيحى ہو نہ احترازي_

٧_ جہنم كى آگ، مختلف اقسام پر مشتمل ہے_واتقوا النار التى اعدت للكافرين يہ اس صورت ميں ہے كہ ''التي'' جو كلمہ ''النار''كيلئے صفت ہے، وصف احترازى ہو_

٨_ جيسا عذاب كفار پر ہوگا وہى سودخوروں پر ہوگا_لاتاكلوا الربوا ...و اتقوا النار التى اعدت للكافرين

٩_ كاميابى اور عذاب متقيوں اور كافروں كے دو مختلف انجام ہيں_ واتقوا الله لعلكم تفلحون_ واتقوا النار التى اعدت للكافرين

١٠_ لوگوں كے اعمال كے انجام كا ذكر، انسانوں كى تربيت كيلئے قرآن كے طريقوں ميں سے ايك ہے_

و اتقوا الله لعلكم تفلحون_ و اتقوا النار التى اعدت للكافرين

تربيت:

تربيت كے طريقے ١٠

۸۰