تفسير راہنما جلد ۴

 تفسير راہنما0%

 تفسير راہنما مؤلف:
زمرہ جات: تفسیر قرآن
صفحے: 897

 تفسير راہنما

مؤلف: آيت الله ہاشمى رفسنجاني
زمرہ جات:

صفحے: 897
مشاہدے: 168310
ڈاؤنلوڈ: 4870


تبصرے:

جلد 1 جلد 2 جلد 3 جلد 4 جلد 5 جلد 6 جلد 7 جلد 8 جلد 9 جلد 10 جلد 11
کتاب کے اندر تلاش کریں
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 897 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 168310 / ڈاؤنلوڈ: 4870
سائز سائز سائز
 تفسير راہنما

تفسير راہنما جلد 4

مؤلف:
اردو

آیت ۱۵۱

( أُوْلَـئِكَ هُمُ الْكَافِرُونَ حَقّاً وَأَعْتَدْنَا لِلْكَافِرِينَ عَذَاباً مُّهِيناً )

تو در حقيقت يہى لوگ كافر ہيں او رہم نے كافروں كے لئے بڑا رسواكن عذاب مہيا كرركھا ہے _

۱_ انبياءعليه‌السلام ميں سے كسى ايك كا انكار كركے خدا پر ايمان لانا، جھوٹا ايمان اور يقينى كفر ہے_

و يريدون ان يفرقوا بين الله و رسله اولئك هم الكافرون حقاً

۲_ بعض انبياءعليه‌السلام كا انكار اور بعض پر ايمان لانا قطعى اور عميق كفر ہے_

يقولون نؤمن ببعض و نكفر ببعض اولئك هم الكافرون حقاً اس آيت ميں كلمہ ''حقا'' باطل كے مقابلے ميں نہيں بلكہ اس كا معنى يہ ہے كہ كفر عميق، گہرا اور يقينى طور پر ثابت ہوگا_

۳_ رسوا كردينے والاالہى عذاب ،خداوند متعال اور اس كے انبياءعليه‌السلام كا انكار كرنے والوں كے انتظار ميں ہے_

و اعتدنا للكافرين عذاباً مهيناً

۴_ جہنم اور عذاب خداوندى ابھى سے كفار كيلئے آمادہ اور فراہم كيا گيا ہے_

و اعتدنا للكافرين عذاباً مهيناً اگر ''عذاباً مھيناً'' سے مراد دوزخ كا عذاب ہو تو پھر فعل ماضى ''اعتدنا'' كا معنى يہ ہوگا كہ ابھى سے دوزخ موجود ہے_

۵_ انبياءعليه‌السلام خدا كا انكار حتى ان ميں سے بعض كا انكار بھى ذليل و رسوا كردينے والے عذاب ميں مبتلا ہونے كا باعث بنتا ہے_يقولون نؤمن ببعض و نكفر ببعض اعتدنا للكافرين عذابا مهيناً

۶_ پيغمبر اسلامصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم يا كسى بھى پيغمبر خدا كے انكار كى صورت ميں اہل كتاب ذليل و رسوا كر دينے والے عذاب ميں مبتلا كيے جائيں گے_اولئك هم الكافرون حقاً و اعتدنا للكافرين عذاباً مهيناً مفسرين كے بقول ''للكافرين'' كے مورد نظر

۱۶۱

مصداق يہود و نصاري ہيں _

۷_ عذاب خداوندى گوناگوں اقسام اور مختلف اثرات و نتائج كا حامل ہے_و اعتدنا للكافرين عذاباً مهينا عذاب خداوندى كو ذليل و رسوا كردينے والا قرار دينا اس بات كى علامت ہے كہ يا عذاب الہى كى متعدد اقسام ہيں يا اس كى ايك ہى قسم ہے ليكن اس كے اثرات مختلف ہيں _

۸_ بعض انبيائے خداعليه‌السلام كے انكار اور بعض پر ايمان لانے كى بنياد غرور اور خود محورى ہے_

و اعتدنا للكافرين عذاباً مهيناً چونكہ عذاب الہى انسان كے گناہ كے متناسب ہوتا ہے'' جزائً وفاقاً''،بنابريں منكرين رسالت كا ذليل و رسوا كردينے والے عذاب ميں مبتلا ہونا اس بات كى علامت ہے كہ وہ غرور و تكبر اور خود خواہى جيسى ذہنيت كے مالك ہيں اور يہ چيز ان كے كفر اختيار كرنے كا باعث بنى ہے_

آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم : آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كو جھٹلانا ۶

اللہ تعالى: اللہ تعالى كا عذاب ۴; اللہ تعالى كے عذاب كے اثرات ۷

انبياءعليه‌السلام : انبياءعليه‌السلام كو جھٹلانا ۱، ۲، ۵، ۶، ۸

اہل كتاب: اہل كتاب كو دھمكى ۶

ايمان: انبياءعليه‌السلام پر ايمان ۲، ۸;ايمان كا متعلق ۱، ۲، ۸; خداوند متعال پر ايمان ۱

تكبر: تكبر كے اثرات ۸

جہنم: جہنم كا ابھى سے ہونا ۴

سزا: سزا كے مراتب ۳

عذاب: عذاب كى اقسام ۷;عذاب كے اسباب ۵، ۶; عذاب كے مراتب ۵

غرور: غرور كے اثرات ۸

كفار: كفار كى سزا ۳، ۴

كفر : انبياءعليه‌السلام كے بارے ميں كفر ۳;خداوند عالم كے بارے ميں كفر ۳;كفر كے موارد ۱، ۲

۱۶۲

آیت ۱۵۲

( وَالَّذِينَ آمَنُواْ بِاللّهِ وَرُسُلِهِ وَلَمْ يُفَرِّقُواْ بَيْنَ أَحَدٍ مِّنْهُمْ أُوْلَـئِكَ سَوْفَ يُؤْتِيهِمْ أُجُورَهُمْ وَكَانَ اللّهُ غَفُوراً رَّحِيماً )

او رجو لوگ الله او ررسول پر ايمان لے آئے او ررسولوں كے درميان تفرقہ نہيں پيدا كيا خدا عنقريب انہيں ان كا اجر عطا كر ے گا او روہ بہت زيادہ بخشنے والا او رمہربانى كرنے والا ہے_

۱_ انبياءعليه‌السلام اور اديان الہى ايك بہم پيوستہ مجموعہ ہے_والذين امنوا بالله و رسله و لم يفرقوا بين احد منهم

۲_ خداوند متعال نے تمام انبياءعليه‌السلام پر ايمان لانے اور مذہبى اختلافات كے اسباب دور كرنے كى دعوت دى اور اس پر تاكيد كى ہے_والذين آمنوا بالله و رسله و لم يفرقوا بين احد منهم

۳_ خداوند عالم پر ايمان اور تمام انبياءعليه‌السلام پر اعتقاد كے درميان تلازم پايا جاتا ہے_والذين آمنوا بالله و رسله و لم يفرقوا بين احد منهم

۴_ جو لوگ تمام انبياءعليه‌السلام پر ايمان ركھتے ہيں وہ بلند و بالا مقام، عزت اور مرتبے سے بہرہ مند ہوں گے_

والذين آمنوا بالله و رسله و لم يفرقوا بين احد منهم اولئك كلمہ ''اولئك'' كے ذريعے مومنين كى طرف اشارہ ان كے بلند و بالا مقام كى دليل ہے_

۵_ خداوند متعال اور تمام انبياءعليه‌السلام پر ايمان لانے والوں كو بہت زيادہ الہى اجر و پاداش كا وعدہ _والذين امنوا بالله و رسله اولئك سوف يؤتيهم اجورهم

۶_ خداوندعالم غفور (بہت زيادہ بخشنے والا) اور رحيم (بہت زيادہ مہربان) ہے_

۱۶۳

و كان الله غفوراً رحيماً

۷_ خداوند عالم اور تمام انبياءعليه‌السلام پر عقيدہ، الہى مغفرت و رحمت كے حصول كا موجب بنتا ہے_

والذين امنوا بالله و رسله و كان الله غفوراً رحيماً

۸_ خداوند عالم كا اپنے بندوں كو پاداش دينا اس كى مغفرت و رحمت كا ايك جلوہ ہے_اولئك سوف يؤتيهم اجورهم و كان الله غفوراً رحيماً

۹_ خداوند عالم كا اپنے بندوں كو بخشش دينا اس كى رحمت كى تجلى ہے_ والذين امنوا باللہ و رسلہ و كان اللہ غفوراً رحيماً ممكن ہے ''رحيماً'' كى صفت مغفرت الہى كے سرچشمہ كى طرف اشارہ ہو_

اختلاف: دينى اختلاف كا حل ۲

اديان: اديان ميں ہم آہنگى ۱

اسماء و صفات: رحيم ۶;غفور ۶

اللہ تعالى: اللہ تعالى كا وعدہ۵;اللہ تعالى كى رحمت كے موجبات۷;اللہ تعالى كى رحمت ۸، ۹; اللہ تعالى كى مغفرت ۸، ۹;اللہ تعالى كى پاداش ۵، ۸; اللہ تعالى كى دعوت ۲;

انبياءعليه‌السلام : انبياءعليه‌السلام ميں ہم آہنگى ۱

ايمان: انبياءعليه‌السلام پر ايمان ۲، ۳، ۴، ۵، ۷;ايمان كا متعلق ۲، ۳، ۴، ۵، ۷;ايمان كے اثرات ۲، ۴، ۷;خداوند عالم پر ايمان ۳، ۵، ۷

بخشش: بخشش كے اسباب ۷

مؤمنين: مؤمنين كى بخشش ۹;مؤمنين كى پاداش ۵;مومنين كى عزت ۴;مؤمنين كے مقامات ۴

۱۶۴

آیت ۱۵۳

( يَسْأَلُكَ أَهْلُ الْكِتَابِ أَن تُنَزِّلَ عَلَيْهِمْ كِتَاباً مِّنَ السَّمَاءِ فَقَدْ سَأَلُواْ مُوسَى أَكْبَرَ مِن ذَلِكَ فَقَالُواْ أَرِنَا اللّهِ جَهْرَةً فَأَخَذَتْهُمُ الصَّاعِقَةُ بِظُلْمِهِمْ ثُمَّ اتَّخَذُواْ الْعِجْلَ مِن بَعْدِ مَا جَاءتْهُمُ الْبَيِّنَاتُ فَعَفَوْنَا عَن ذَلِكَ وَآتَيْنَا مُوسَى سُلْطَاناً مُّبِيناً )

پيغمبر يہ اہل كتاب آپ سے مطالبہ كرتے ہيں كہ ان پر آسمان سے كوئي كتاب نازل كر ديجئے تو انہوں نے موسي سے اس سے زيادہ سنگين سوال كيا تھا جب ان سے يہ كہا كہ ہميں الله كو على الاعلان دكھلاديجئے تو ان كے ظلم كى بنا پر انہيں ايك بجلى نے اپنى گرفت ميں لے ليا پھر انہوں نے ہمارى نشانيوں كے آجانے كے باوجود گو سالہ بنا ليا تو ہم نے اس سے بھى در گذر كيا اور موسي كو كھلى ہوئي دليل عطا كردي_

۱_ اہل كتاب پيغمبراكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم سے فضول اور بے جا آرزو ركھتے تھے كہ آسمان سے ان پر كوئي كتاب يا لكھى ہوئي چيز نازل ہو_يسئلك اهل الكتاب ان تنزل عليهم كتاباً من السماء

۲_ يہود ،حضرت موسيعليه‌السلام سے خدا كو آشكار طور پر ديكھنے كا بے جا مطالبہ كرتے تھے_فقد سالوا موسى اكبر من ذلك فقالوا ارنا الله جهرة

۳_آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم اور حضرت موسيعليه‌السلام سے اہل كتاب كے بے جا مطالبات كى جڑ اور اصل وجہ عناد، ہٹ دھرمى اور بہانہ تراشى تھي_فقد سالوا موسي اكبر من ذلك فاخذتهم الصاعقة بظلمهم

۱۶۵

اہل كتاب كے مطالبات كے متعلق آيت شريفہ كا مذمت آميز لب و لہجہ اس بات كى دليل ہے كہ وہ حق كے متلاشى ہونے كى بنا پر نہيں بلكہ بہانہ تراشي، عناد و دشمنى كى وجہ سے اس طرح كے مطالبات پيش كرتے تھے_

۴_ انبياءعليه‌السلام كى دعوت كے مقابلے ميں اہل كتاب كا شيوہ يہ تھا كہ بے جا قسم كے معجزات دكھانے كا مطالبہ كرتے تھے_يسئلك اهل الكتاب فقد سالوا موسي اكبر من ذلك

۵_يہود كى طرف سے خدا كو ديكھنے كا مطالبہ ايك ظالمانہ مطالبہ تھا اور اسى وجہ سے ان پر بجلى گرى اور وہ عذاب ميں مبتلا ہوئے_فقالوا ارنا الله جهرة فاخذتهم الصاعقة بظلمهم

۶_ بنى اسرائيل خدا كو واضح طور پر ديكھنے كا مطالبہ كرنے كى وجہ سے آسمانى بجلى كے ذريعے ہلاك ہوئے_

فاخذتهم الصاعقة بظلمهم

۷_ بعض گناہ دنيوى عذاب كا باعث بنتے ہيں _فقالوا ارنا الله جهرة فاخذتهم الصاعقة

۸_ اہل كتاب خصوصاً يہود ;ظاہر بين اور مادى سوچ ركھنے والے لوگ تھے_يسئلك اهل الكتاب ان تنزل عليهم كتاباً من السماء فقالوا ارنا الله

۹_ يہوديوں كا آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم سے اپنے اوپر آسمانى كتاب كے نزول كے مطالبے سے زيادہ بے جا مطالبہ وہ تھا جو انہوں نے حضرت موسيعليه‌السلام سے خدا كو ديكھنے كے بارے ميں كيا_يسئلك اهل الكتاب فقد سالوا موسي اكبر من ذلك

۱۰_ ظلم، دنيا ميں عذاب خداوندى سے دوچار ہونے كا باعث بنتا ہے_فاخذتهم الصاعقة بظلمهم

۱۱_ خدا وند عالم كے بارے ميں مادى سوچ اور انبياءعليه‌السلام كے سامنے بہانہ تراشى ظلم كے واضح مصاديق ميں سے ہے اور عذاب الہى ميں مبتلا ہونے كا باعث بنتا ہے_يسئلك اهل الكتاب فاخذتهم الصاعقة بظلمهم

۱۲_ خدا وند متعال كو ظاہرى حواس كے ذريعے ديكھنا ناممكن اور بے جا توقع ہے_فقالوا ارنا الله جهرة فاخذتهم الصاعقة بظلمهم

۱۶۶

۱۳_ گذشتہ لوگوں كے انجام سے نصيحت لينا اور عبرت حاصل كرنا لازمى ہے_يسئلك اهل الكتاب فاخذتهم الصاعقة بظلمهم

۱۴_ طبيعى عوامل خداوند عالم كے تحت قدرت اور اسى كے فرمان كے تابع ہيں _فاخذتهم الصاعقة بظلمهم

۱۵_ توحيد اور خداپرستى كے لزوم پر موجود روشن اور واضح دلائل كے مشاہدہ كے باوجود يہوديوں نے كفر اختيار كيا اور بچھڑے كى پرستش شروع كردي_ثم اتخذوا العجل من بعد ما جاء تهم البينات

۱۶_ جانتے بوجھتے ہوئے گناہ كا ارتكاب اور انحراف كا شكار ہونا بہت زيادہ رذالت اور پليدى كى علامت ہے_

ثم اتخذوا العجل من بعد ما جاء تهم البينات ''من بعد ...'' كى قيد اس بات كى علامت ہے كہ اہل كتاب كے اعمال كى مذمت كى وجہ يہ ہے كہ وہ سب كچھ جاننے كے باوجود اور اتمام حجت كے بعد مرتد ہوئے اور كفر اختيار كرليا_

۱۷_ بنى اسرائيل پر آسمانى بجلى كا گرنا ان كيلئے خدا كى واضح نشانيوں ميں سے تھا_فاخذتهم الصاعقة بظلمهم ثم اتخذوا العجل من بعد ما جاء تهم البينات

۱۸_ عہد موسيعليه‌السلام كے يہودى بچھڑے كى پوجا كركے مرتد ہوگئے ليكن خدا وندعالم نے انہيں معاف كرديا_

ثم اتخذوا العجل من بعد ما جاء تهم البينات فعفونا عن ذلك

۱۹_ حضرت موسيعليه‌السلام كو خداوند عالم كى جانب سے واضح دلائل اور روشن براہين عطا كيے گئے تھے_و اتينا موسي سلطانا مبينا

۲۰_ حضرت موسي ايفائے رسالت اور لوگوں پر اتمام حجت كى بہت زيادہ قدرت اور بے پناہ صلاحيت كے مالك تھے_و اتينا موسي سلطانا مبينا

۲۱_ خداوند متعال نے اہل كتاب كى بہانہ تراشيوں اور اوٹ پٹانگ باتوں كے مقابلے ميں پيغمبر اسلامصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كو دلاسہ ديا اور ان كى حمايت كى ہے_يسئلك اهل الكتاب ان تنزل عليهم و اتينا موسي سلطاناً مبينا

پيغمبر اسلامصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے سامنے، بہانے تراشنے والے يہوديوں كو عذاب ميں مبتلا كرنے كے ذكر كا مقصد آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كو دلاسہ دينا اور آپصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى حمايت كا وعدہ كرنا ہے_

آسمانى بجلي: آسمانى بجلى كا عذاب ۵;آسمانى بجلى كے ذريعے ہلاكت ۶

۱۶۷

آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم : آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كو دلاسہ ۲۱;آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم اور اہل كتاب ۲۱

آيات خدا: ۱۷

اللہ تعالى: اللہ تعالى كى رؤيت ا ۲، ۵، ۶، ۹، ۱۲; اللہ تعالى كا عذاب ۱۱،اللہ تعالى كا معاف كرنا ۱۸;اللہ تعالى كى قدرت ۱۴

انحراف: انحراف كى مذمت ۱۶

اہل كتاب: اہل كتاب اورآنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم ۱، ۳;اہل كتاب اور انبياءعليه‌السلام ۴;اہل كتاب اور حضرت موسي ۲;اہل كتاب كا سلوك ۴;اہل كتاب كى بہانہ تراشى ۳، ۲۱; اہل كتاب كى دشمنى ۳;اہل كتاب كى ظاہر بينى ۸;اہل كتاب كى ہٹ دھرمى ۳;اہل كتاب كے مطالبات ۱، ۳، ۴

بنى اسرائيل: بنى اسرائيل كى ہلاكت ۶

بہانہ تراشي: بہانہ تراشى كے اثرات ۱۱

بے جا توقعات: ۱ ، ۲ ، ۹،۱۲

تاريخ: تاريخ سے عبرت لينا ۱۳

توحيد: توحيد كے دلائل ۱۵

حضرت موسيعليه‌السلام : حضرت موسىعليه‌السلام اور اتمام حجت ۲۰; حضرت موسيعليه‌السلام كا احتجاج۱۹;حضرت موسيعليه‌السلام كا قصہ۲۰;حضرت موسيعليه‌السلام كى قدرت ۲۰

حواس: حواس كا دائرہ ۱۲

سزا: آسمانى بجلى كے ذريعے سزا ۱۷;دنيوى سزا كے موجبات ۱۰

طبيعى عوامل: ۱۴

ظاہر بيني: ظاہر بينى كے اثرات ۱۱

ظلم: ظلم كے اثرات ۱۰;ظلم كے موارد ۵، ۱۱

عبادت:

۱۶۸

خدا وند عالم كى عبادت ۱۵

عذاب: دنيوى عذاب كے موجبات۷;عذاب كے موجبات ا۱

گذشتہ لوگ: گذشتہ لوگوں سے عبرت ۱۳

گناہ: جانتے بوجھتے ہوئے گناہ ۱۶;گناہ كى مذمت ۱۶;

گناہ كے اثرات ۷

معجزہ: معجزہ كا مطالبہ ۴

يہود: حضرت موسيعليه‌السلام كے زمانے كے يہود ۱۸;يہود اورآنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم ۹; يہود اور حضرت موسيعليه‌السلام ۲، ۹; يہودكا ارتداد ۱۸;يہود كا بچھڑے كى پوجا كرنا ۱۵، ۱۸; يہود كاكفر ۱۵;يہودكو معاف كرنا۱۸;يہود كى سزا ۱۷; يہود كى ظاہر بينى ۸; يہودكے مطالبات ۲، ۵، ۹

آیت ۱۵۴

( وَرَفَعْنَا فَوْقَهُمُ الطُّورَ بِمِيثَاقِهِمْ وَقُلْنَا لَهُمُ ادْخُلُواْ الْبَابَ سُجَّداً وَقُلْنَا لَهُمْ لاَ تَعْدُواْ فِي السَّبْتِ وَأَخَذْنَا مِنْهُم مِّيثَاقاً غَلِيظاً )

اور ہم نے ان كے عہد كى خلاف ورزى كى بنا پر ان كے سروں پر كوہ طور كو بلند كرديا اور ان سے كہا كہ دروازہ سے سجدہ كرتے ہوئے داخل ہو اور ان سے كہا كہ خبردار ہفتہ كے دن كے معاملہ ميں زيادتى نہ كرنا اور ان سے بڑا سخت عہد لے ليا_

۱_ خداوند متعال نے دھمكانے كى غرض سے يہود كے سروں پر كوہ طور بلند كركے ان سے عہد و پيمان ليا_

و رفعنا فوقهم الطور بميثاقهم ''طور'' ايك خاص پہاڑ كا نام ہے _البتہ بعض كے نزديك ہر پہاڑ كو طور كہا جاتا ہے (مفردات)، ''بميثاقھم'' ميں باء سببيت كيلئے

۱۶۹

ہے اور بديہى ہے كہ خود ميثاق اس چيز كى دليل اور سبب نہيں بن سكتا كہ خدا نے ان كے سروں پر كوہ طور بلند كيا لہذا يہ كہا جا سكتا ہے كہ كوہ طور بلند كرنے كى علت ان سے ميثاق كاليا جاناتھا_

۲_ يہودى انتہائي سركش لوگ تھے جو ڈرائے دھمكائے بغير حق كے سامنے سر تسليم خم نہيں كرتے تھے_

و رفعنا فوقهم الطور بميثاقهم

۳_ يہود كى جانب سے ميثاق توڑا جانا اس چيز كا سبب بنا كہ خدا وند عالم ان پر غضبناك ہو اور كوہ طور كو ان كے سروں پر بلند كرے_و رفعنا فوقهم الطور بميثاقهم مذكورہ بالا مطلب اس اساس پر استوار ہے كہ جب عہد و پيمان كا توڑنا اور دوبارہ ايسا كرنے كا ارادہ ركھنا كوہ طوركے بلند كيے جانے كى علت ہو لہذا ''و رفعنا ...'' كا معنى يہ ہوگا كہ چونكہ انہوں نے پيمان الہى كو توڑا اور دوبارہ عہد شكنى كا ارادہ ركھتے تھے لہذا ہم نے انہيں ڈرانے دھمكانے كى غرض سے كوہ طور كو ان كے سروں پر بلند اور مسلط كرديا_

۴_ كوہ طور كو يہوديوں كے سروں پر مسلط اور بلند كرنا حضرت موسيعليه‌السلام كے معجزات ميں سے ايك معجزہ تھا_

و اتينا موسى سلطاناً مبيناً_و رفعنا فوقهم الطور كوہ طور كا بلند كيا جانا جملہ ''و آتينا موسى سلطاناً مبيناً'' كے مصداق كابيان ہوسكتا ہے_

۵_ خدا سے عہد باندھنا اور اس پر پابند رہنا بارگاہ خداوندى ميں خاص اہميت كا حامل ہے_

و رفعنا فوقهم الطور بميثاقهم بنى اسرائيل كى جانب سے دوبارہ عہد شكنى كا ارادہ ركھنے يا ان سے عہد و پيمان لينے كى غرض سے انہيں ڈرانا دھمكانا اس ميثاق اور خدا سے كيے گئے وعدوں كو نبھانے كى خاص اہميت پر دلالت كرتا ہے_

۶_ عہد حضرت موسيعليه‌السلام كے يہودى خضوع و خشوع كے ساتھ بيت المقدس ميں داخل ہونے پر مامور تھے_

و قلنا لهم ادخلوا الباب سجداً بعض مفسرين كے بقول ''الباب'' سے مراد شہر بيت المقدس كا دروازہ ہے اور ''سجدا'' ساجد كى جمع ہے جبكہ سجدہ سے مراد اس كا لغوى معنى ''خضوع ''ہوسكتا ہے_

۷_ خداوند متعال نے عہد حضرت موسيعليه‌السلام كے يہوديوں كو بيت المقدس ميں داخل ہوتے وقت بارگاہ خداوندى ميں سجدے كا حكم ديا تھا_

۱۷۰

و قلنا لهم ادخلوا الباب سجدا

۸_ خداوند عالم كے نزديك بيت المقدس كا احترام اور عظمت بہت زيادہ ہے_و قلنا لهم ادخلوا الباب سجداً بيت المقدس ميں داخل ہوتے وقت خضوع اور سجدے كا حكم، خدا وند عالم كے ہاں اس كى حرمت و عظمت پر دلالت كرتا ہے_

۹_ خداوند متعال نے ہفتے كے دن كو يہوديوں كيلئے رسمى چھٹى كے طور پر اعلان كيا_

و قلنا لهم لا تعدوا فى السبت چونكہ صرف ہفتے كے دن ہى تجاوزسے منع كيا گيا ہے اور ''سبت'' كا لغوى معنى چھٹى اور كام سے ہاتھ اٹھا لينا ہے لہذا اس سے معلوم ہوتا ہے كہ ہفتے كے دن تجاوز سے مراد يہ ہے كہ چھٹى كى مراعات نہ كرنا: بنابريں جملہ ''لا تعدوا فى السبت''سے پتہ چلتا ہے كہ ہفتے كے دن چھٹى كرنا بنى اسرائيل كيلئے خدا كى جانب سے باقاعدہ حكم تھا_

۱۰_ يہوديوں كيلئے ہفتے كے دن ماہى گيرى حرام تھى اور خداوند عالم كى جانب سے اس حكم كى مخالفت سے منع كيا گيا تھا_و قلنا لهم لا تعدوا فى السبت ''لا تعدوا'' كا ''فى السبت'' كے ساتھ مقيد ہونا اس بات كى علامت ہے كہ ہفتے كادن يہوديوں كيلئے خاص حكم كا حامل تھا_ دوسرى آيات كو سامنے ركھتے ہوئے كہا جا سكتا ہے كہ اس خاص حكم سے مراد ماہى گيرى كى حرمت كا حكم ہے_

۱۱_ خداوند متعال نے يہوديوں سے اپنے فرامين كے اجرائ، احكام كے نفاذ اور اپنى حدود كى مراعات كرنے كا ٹھوس عہد و پيمان ليا تھا_و قلنا لهم و اخذنا منهم ميثاقاً غليظاً

۱۲_ خداوند متعال نے يہوديوں سے جو پيمان لئے ان ميں سے ايك يہ تھا كہ وہ خضوع و خشوع كے ساتھ بيت المقدس ميں داخل ہونگے اور ہفتے كى چھٹى كے قانون كى پاسدارى كريں گے_و قلنا لهم ادخلوا و اخذنا منهم ميثاقاً غليظاً

۱۳_ يہود ميں وعدہ خلافى اور پيمان شكنى كے جرثومے پائے جاتے تھے_و اخذنا منهم ميثاقاً غليظاً

۱۷۱

احكام: ۱۰

اللہ تعالى: اللہ تعالى كا عہد و پيمان ۵;اللہ تعالى كا غضب ۳;اللہ تعالى كا يہوديوں كے ساتھ عہد و پيمان ۱، ۱۱، ۱۲ ;اللہ تعالى كى دھمكى ۱;اللہ تعالى كے اوامر ۷، ۱۱; اللہ تعالى كے نواہي۱۰

بيت المقدس: بيت المقدس كى عظمت و حرمت ۸;بيت المقدس ميں داخل ہونا ۷، ۱۲;بيت المقدس ميں داخل ہونے كے آداب ۶

تہديد: تہديد كے اثرات ۲

حضرت موسيعليه‌السلام : حضرت موسيعليه‌السلام كا معجزہ ۴

سجدہ: خدا كو سجدہ كرنا۷

شكار: حرام شكار ۱۰;مچھلى كا شكار ۱۰

عہد: ايفائے عہد ۵;عہد شكنى كا پيش خيمہ ۱۳;عہد شكنى كے اثرات ۳

مقدس مقامات: ۸

ہفتے كا دن: ہفتے كے دن كى چھٹى ۹، ۱۲

يہود: عہد حضرت موسيعليه‌السلام كے يہود ۶، ۷; يہود اور كوہ طور۱، ۳، ۴;يہود بيت المقدس ميں ۶;يہود كو دھمكى ۱، ۲;يہود كى تاريخ۷;يہودكى عہد شكنى ۳، ۱۳;يہودكى نافرمانى ۲; يہودكے محرمات ۱۰;يہودكے ہاں ہفتہ ۹، ۱۰، ۱۲

۱۷۲

آیت ۱۵۵

( فَبِمَا نَقْضِهِم مِّيثَاقَهُمْ وَكُفْرِهِم بَآيَاتِ اللّهِ وَقَتْلِهِمُ الأَنْبِيَاءَ بِغَيْرِ حَقًّ وَقَوْلِهِمْ قُلُوبُنَا غُلْفٌ بَلْ طَبَعَ اللّهُ عَلَيْهَا بِكُفْرِهِمْ فَلاَ يُؤْمِنُونَ إِلاَّ قَلِيلاً )

پس ان كے عہد كوتوڑ دينے ، آيات خدا كے انكار كرنے او رانبيا ئكو ناحق قتل كردينے اور يہ كہنے كى بنا پر كہ ہمارے دلوں پر فطرتاً غلاف چڑھے ہوئے ہيں حالانكہ ايسا نہيں ہے بلكہ خدا نے ان كے كفر كى بنا پر ان كے دلوں پر مہرلگادى ہے اور اب چند ايك كے علاوہ كوئي ايمان نہ لائے گا _

۱_ يہود عہد شكنى كرنے والے لوگ اور انبياءعليه‌السلام كے قاتل تھے_فبما نقضهم ميثاقهم و كفرهم بآيات الله و قتلهم الانبياء بغير حق

۲_ خداوند عالم كے ساتھ باندھے گئے عہد و پيمان پر پابند رہنا لازمى ہے_فبما نقضهم ميثاقهم

۳_ يہودى آيات الہي( انبياء كے معجزوں اور ...) كا انكار كرتے تھے_و كفرهم بآيات الله

۴_ يہوديوں كے پاس انبياءعليه‌السلام كے قتل كى كوئي بھى توجيہ موجود نہيں تھي_و قتلهم الانبياء بغير حق

اگر چہ انبياءعليه‌السلام كا قتل ہميشہ ناحق ہے ليكن اس كے باوجود خدا نے ''بغير حق'' كى قيد توضيحى ذكر كى ہے تا كہ اس مطلب كى طرف اشارہ كرے كہ انبياءعليه‌السلام كے قاتل خود بھى اس كے ناجائز اور ناروا ہونے سے آگاہ تھے_

۵_ انبياءعليه‌السلام راہ خدا ميں قتل ہونے اور جام شہادت نوش كرنے تك اپنى رسالت كے ابلاغ اور ذمہ دارى كى انجام دہى كى راہ ميں ثابت قدم رہتے تھے_

۱۷۳

و قتلهم الانبياء بغير حق

۶_ يہودى يہ كہہ كر انبياءعليه‌السلام كى تعليمات كا تمسخر اڑايا كرتے تھے كہ ہم آپعليه‌السلام كى باتيں سمجھنے سے قاصر ہيں _

و قولهم قلوبنا غلف ''غلف'' جمع اغلف ہے اور يہ ايسى چيز كو كہا جاتا ہے جو پردے اور حجاب ميں لپٹى ہوئي ہو: اس سے معلوم ہوتا ہے كہ يہود كا اس جملہ ''قلوبنا غلف'' ہمارے دل پر دوں ميں لپٹے ہوئے ہيں سے مقصد اور غرض انبياءعليه‌السلام كا مذاق اڑانا تھا_

۷_ يہودى فراوان اور وسيع علم كا دعوي كركے اپنے آپ كو انبياءعليه‌السلام كى تعليمات سے بے نياز سمجھتے تھے_

و قولهم قلوبنا غلف مذكورہ بالا مطلب اس اساس پر استوار ہے كہ جب ''غلف'' غلاف كى جمع ہو اور اس كا معنى ظرف ہو_ بنابريں يہوديوں كا اس جملہ ''قلوبناغلف'' سے مقصد يہ تھا كہ ان كے دل علم سے معمور ہيں اور انہيں تعليمات انبياءعليه‌السلام كى كوئي ضرورت نہيں _

۸_ تعلميات انبياءعليه‌السلام كو غير علمى قرار دينا در اصل انہيں قبول نہ كرنے كيلئے يہوديوں كا بے بنياد بہانہ تھا_

و قولهم قلوبنا غلف يہ جو يہودى كہا كرتے تھے كہ ہمارے دل علم سے بھرے ہوئے ہيں _ اس سے ان كا مقصد يہ ہوسكتا ہے كہ اگر تعليمات انبياءعليه‌السلام كا كوئي علمى مبنا ہوتا تو ہمارے دل انہيں درك كرتے اور اپنے اندر سمو ليتے اور يوں وہ يہ نتيجہ ليتے تھے كہ چونكہ تعليمات انبياءعليه‌السلام ان كے دلوں ميں گھر نہيں كر سكتيں لہذا ان كى كوئي علمى حيثيت نہيں ہے_

۹_ يہود; عہد شكني، آيات الہى كے انكار اور انبياءعليه‌السلام كو قتل كرنے كى وجہ سے خداوند عالم كى پھٹكار اور غضب كا نشانہ بنے_فبما نقضهم ميثاقهم و قتلهم الانبياء مذكورہ بالا مطلب اس اساس پر استوار ہے كہ مشابہ آيات كے قرينے كى بناپر ''بما نقضھم ...''، ''لعناھم'' جيسے فعل محذوف كا متعلق ہو_

۱۰_ دعوت انبياءعليه‌السلام كے مقابلے ميں يہود كا علمى غرور و گھمنڈ ان كيلئے لعنت خدا ميں مبتلا ہونے كا باعث بنا_

و قولهم قلوبنا غلف ''قولھم'' كا كلمہ ''نقضھم'' پر عطف ہے لہذا يہ بھى ''لعناھم'' جيسے محذوف فعل سے متعلق ہے_ يعنى بقولھم لعناھم_

۱۱_ يہوديوں كا كفر خدا وند عالم كى جانب سے ان كے دلوں پر مہر لگا دينے كا باعث بنا_

و قولهم قلوبنا غلف بل طبع الله عليها بكفرهم

۱۷۴

۱۲_ يہود كے دل ايسے پردوں ميں لپٹے ہوئے تھے جن سے ابنياءعليه‌السلام كى تعليمات ان ميں سرايت نہيں كر سكتى تھيں _

بل طبع الله عليها بكفرهم

۱۳_ يہوديوں كے ادعا كے برعكس ان كے دل علم سے خالى اور پيغمبر اسلامصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى تعليمات كے سمجھنے سے عاجز و ناتواں تھے_قولهم قلوبنا غلف بل طبع الله عليها مذكورہ بالا مطلب اس اساس پر استوار ہے جب جملہ ''قلوبنا غلف'' سے يہوديوں كى مراد يہ ہو كہ ہمارے دل وسيع علوم سے بھرے ہوئے ہيں _

۱۴_ دلوں كا تعليمات انبياءعليه‌السلام كے درك كرنے پر قادر ہونا يا اس سے عاجز ہونا خدا وند عالم كے اختيار ميں ہے_

بل طبع الله عليها بكفرهم

۱۵_ قلب( دل) شناخت كے وسائل ميں سے ايك ہے_و قولهم قلوبنا غلف بل طبع الله عليها بكفرهم

۱۶_ كفار ہٹ دھرمى اور كفر كے نتيجے ميں دينى معارف كے سمجھنے سے عاجز ہونے كو خدا كے سامنے عذر كے طور پر پيش نہيں كر سكتے_بل طبع الله عليها بكفرهم اگر جملہ ''قلوبنا غلف'' سے مراد يہ ہو كہ يہودى واقعا پيغمبر اسلامصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم يا دوسرے انبياءعليه‌السلام كى تعليمات سمجھنے سے عاجز تھے اور اس اساس پر اپنے آپ كو معذور خيال كرتے تھے تو پھر جملہ ''بل طبع اللہ'' كا معنى يہ ہوگا كہ پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى باتيں درك كرنے سے عاجز ہونا خدا وند عالم كى بارگاہ ميں عذر كے طور پر پيش نہيں كيا جاسكتا كيونكہ خود ان كا كفر اس طرح كى حالت ايجاد كرنے كا سبب بنا كہ وہ تعليمات پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كو سمجھنے سے عاجز ہوگئے_

۱۷_ يہودى جبر كے قائل اور ايمان پر قادر نہ ہونے كا دعوى كرتے تھے_و قولهم قلوبنا غلف بل طبع الله عليها بكفرهم

اس احتمال كى بناپر كہ جب ''قلوبنا غلف'' سے يہوديوں كى مراد يہ ہو كہ وہ اپنى حالت كفر كو غير اختيارى علل و اسباب كى طرف منسوب كرتے تھے_

۱۸_ ہٹ دھرمى اور يقين نہ كرنے سے انسان كا دل بند ہوجاتا ہے اس پر تالے لگ جاتے ہيں اور وہ الہى معارف كى شناخت اور ہدايت و راہنمائي كا اثر قبول كرنے سے عاجز ہوجاتا ہے_

۱۷۵

قلوبنا غلف بل طبع الله عليها بكفرهم

۱۹_ يہوديوں كے كفر كى وجہ سے خدا وند عالم نے يہ تقدير كردياكہ ان كے دل تعليمات انبياءعليه‌السلام كے نفوذ سے محروم رہيں _بل طبع الله عليها بكفرهم

۲۰_يہوديوں كے مہر لگے ہوئے اور ہٹ دھرمى كے پردوں ميں لپٹے ہوئے دل ان كيلئے اسلام كى طرف مائل ہونے كى راہ ميں ركاوٹ تھے_بل طبع الله عليها بكفرهم فلا يؤمنون الا قليلاً

۲۱_ بہت سارے يہود كبھى بھى پيغمبر اسلامصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم پر ايمان نہيں لائيں گے_فلا يؤمنون الا قليلا

۲۲_ عہد پيغمبرصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے يہوديوں ميں چند گنے چنے حق پرست انسان بھى موجود تھے_فلا يؤمنون الا قليلا

آيات خدا: آيات خدا كو جھٹلانا۳، ۹

اللہ تعالى: اللہ تعالى سے عہد ۲; اللہ تعالى كى تقديرات ۱۹;اللہ تعالى كى قدرت ۱۴;اللہ تعالى كى لعنت ۹، ۱۰

اللہ تعالى كے مبغوضين : ۹

انبياءعليه‌السلام : انبياءعليه‌السلام كا قتل ۵;انبياءعليه‌السلام كو جھٹلانا ۸;انبياءعليه‌السلام كى تعليمات ۸; انبياءعليه‌السلام كى تعيمات كا سمجھنا ۱۴; انبياءعليه‌السلام كى ثابت قدمى ۵; انبياءعليه‌السلام كى دعوت ۱۰; انبياءعليه‌السلام كى رسالت ۵; انبياءعليه‌السلام كى شہادت ۵;انبياءعليه‌السلام كے قتل كے اثرات ۹

ايمان: ايمان كے موانع ۱۷

دين: دين شناسى كے موانع ۸;دينى تعليمات سے جاہل ہونا ۱۶;دينى تعليمات كا مذاق اڑانا۶

شناخت : شناخت كے ذرائع ۱۵;شناخت كے موانع ۱۸

عذر: ناقابل قبول عذر۱۶

عوام: عوام اور تعليمات انبياءعليه‌السلام ۱۴

عہد: ايفائے عہد ۲;عہد شكنى كے اثرات ۹

۱۷۶

قلب: قلب پر مہر لگنے كے عوامل ۱۸;قلب كا كردار ۱۵

كفار: كفار كا كفر ۱۶;كفار كى ہٹ دھرمى ۱۶

كفر: آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے بارے ميں كفر۲۱;كفر كے اثرات ۱۱، ۱۹

لعنت: لعنت كے اسباب ۹

لعنت جن كے شامل حال ہے: ۹، ۱۰

معجزہ: معجزے كو جھٹلانا۳

نظريہ كائنات: نظريہ كائنات اور آئيڈيا لوجى ۱۷

ہٹ دھرمي: ہٹ دھرمى كے اثرات ۱۸

ہدايت: ہدايت كے موانع ۱۸، ۲۰

يہودي: حق پرست يہودى ۲۲; صدر اسلام كے يہودى ۲۲;يہودى اورآنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم ۱۳، ۲۱;يہودى اور آيات خدا ۳; يہودى اور اسلام ۲۰;يہودى اور انبياءعليه‌السلام ۶، ۷، ۸، ۱۰، ۱۲ ;يہودى اور قتل انبياءعليه‌السلام ۱، ۴، ۹; يہوديوں پر لعنت ۹; يہوديوں كا دعوي۷، ۱۷،; يہوديوں كا علم۷; يہوديوں كا علمى غرور ۱۰; يہوديوں كا قلب ۱۳;يہوديوں كا كفر ۳، ۱۱، ۱۹ ; يہوديوں كا گھمنڈ۱۰;يہوديوں كا نظريہ جبر كى طرف رجحان ۱۷;يہوديوں كى اقليت ۲۲ ; يہوديوں كى اكثريت ۲۱;يہوديوں كى بہانہ تراشى ۸; يہوديوں كى جہالت ۱۳;يہوديوں كى عہد شكنى ۱، ۹;يہوديوں كى ہٹ دھرمى ۱۹; يہوديوں كے دلوں پر مہرلگنا ۱۱، ۱۲، ۱۹، ۲۰

آیت ۱۵۶

( وَبِكُفْرِهِمْ وَقَوْلِهِمْ عَلَى مَرْيَمَ بُهْتَاناً عَظِيماً )

اور ان كے كفر او رمريم پر عظيم بہتان لگانے كى بناپر _

۱_ يہود، كفر كے دلدادہ تھے_و بكفرهم

۱۷۷

۲_ يہوديوں كا حضرت مريمعليه‌السلام پر بہتان باندھنا، ان كے كفر كا ايك نمونہ ہے_و بكفرهم و قولهم على مريم بهتاناً عظيماً

اس احتمال كى بناپر جب ''قولھم'' ''بكفرھم'' ميں موجود كفر كى تفسير و توضيح ہو_

۳_ يہودى حضرت عيسيعليه‌السلام كى رسالت كے منكر تھے_و بكفرهم ''كفر'' كا بطور مكرر ذكر كرنا ،جسے آيات كے اس حصے ميں يہوديوں كى طرف نسبت ديا گيا ہے اس بات پر دلالت كرتا ہے كہ ارتكاب كفر كے موارد بھى متعدد ہيں _ مذكورہ بالا مطلب ميں بعد والے حصوں كو سامنے ركھتے ہوئے اور ان كے قرينہ كى بناپر كفر سے مراد حضرت عيسي كى رسالت كا انكار ہے_

۴_ يہوديوں نے حضرت مريمعليه‌السلام پر بدكردارى كا بہت برا الزام لگايا_و قولهم علي مريم بهتاناً عظيماً

''بہتان'' كا معنى افتراء اور الزام ہے اور اس آيت ميں اس سے مراد فحاشى اور بے عفتى ہے_

۵_ حضرت مريمعليه‌السلام انتہائي مقدس اور پاك دامن خاتون تھيں _و بكفرهم و قولهم على مريم بهتاناً عظيماً

۶_ خدا كے برگزيدہ لوگوں پر تہمت لگانا بہت بڑا گناہ ہے_و بكفرهم و قولهم على مريم بهتاناً عظيماً

۷_ حضرت عيسيعليه‌السلام كى رسالت كا انكار كركے يہودى كفر كے مرتكب ہوئے اور يہ چيز ان كيلئے لعنت خدا ميں گرفتار ہونے كا سبب بني_و بكفرهم و قولهم على مريم بهتاناً عظيماً مذكورہ بالا مطلب اس احتمال كى بناپر ہے كہ جب ''بكفرھم'' گذشتہ آيت ميں موجود ''بنقضھم'' پر عطف ہو_ اس مبنا كے مطابق ''بكفرھم'' محذوف فعل ''لعناھم'' سے متعلق ہوگا_

۸_ خدا كى لعنت و پھٹكار كا شكار ہونے كے علل و اسباب ميں سے ايك يہوديوں كا حضرت مريم پر ناروا تہمت لگانا تھا_و قولهم على مريم بهتاناً عظيماً

۹_ پاكدامن افراد كى طرف فحاشى اور بے عفت ہونے كى نسبت دينا (قذف )حرام اور رحمت خداوندى سے دورى كا باعث بنتا ہے_و بكفرهم و قولهم على مريم بهتاناً عظيماً

۱۰_ حضرت مريمعليه‌السلام پر يوسف نامى بڑھئي سے ناجائز تعلقات اور اس سے حاملہ ہونے كا الزام حضرت

۱۷۸

مريمعليه‌السلام كى پاك ومقدس شخصيت پر يہوديوں كا بہت بڑا بہتان تھا_و بكفرهم و قولهم على مريم بهتاناً عظيماً

امام صادقعليه‌السلام فرماتے ہيں :الم ينسبوا مريم بنت عمران الى انها حملت_ بعيسى من رجل نجار اسمه يوسف (۱) يعني كيا انہوں نے مريم بنت عمران پر يہ الزام نہيں لگايا كہ وہ يوسف نامى ايك بڑھئي سے ناجائز تعلقات كے نتيجے ميں حاملہ ہوئيں اور حضرت عيسي پيدا ہوئے ..._

احكام: ۹

افتراء: افتراء كى حرمت ۹

اللہ تعالى : اللہ تعالى كى لعنت ۷، ۸

برگزيدہ لوگ: برگزيدہ لوگوں پر تہمت لگانا۶;برگزيدہ لوگوں كے فضائل۶

پاكدامن : پاكدامن پر تہمت لگانا ۹

حضرت عيسيعليه‌السلام : حضرت عيسيعليه‌السلام كو جھٹلانا ۳، ۷;حضرت عيسيعليه‌السلام كى ولايت ۱۰

حضرت مريمعليه‌السلام : حضرت مريمعليه‌السلام پر تہمت ۲، ۴، ۸، ۱۰;حضرت مريمعليه‌السلام كاقصہ ۱۰;حضرت مريمعليه‌السلام كى پاكدامنى ۵;حضرت مريمعليه‌السلام كے فضائل ۵

خواتين: عفيف اور پاكدامن خواتين ۵

روايت: ۱۰

فحاشي: فحاشى كى تہمت ۹

قذف : قذف كى حرمت ۹

كفار: ۱

كفر: کفر كے اثرات ۷

گناہ: گناہ كبيرہ ۶

____________________

۱) امالى صدوق، ص ۹۲، ح ۳، مجلس ۲۲، تفسير برھان، ج ۱، ص ۴۲۶، ح ۲_

۱۷۹

لعنت: لعنت كے اسباب۹ لعنت جن كے شامل حال ہے: ۷، ۸

محر مات: ۹

يوسف نجار : ۱۰

يہودي: يہودى اور حضرت عيسيعليه‌السلام ۳، ۷;يہودى اور حضرت مريمعليه‌السلام ۲، ۴، ۸، ۱۰;يہوديوں پر لعنت ۷، ۸; يہوديوں كا كفر ۱، ۲، ۷

آیت ۱۵۷

( وَقَوْلِهِمْ إِنَّا قَتَلْنَا الْمَسِيحَ عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ رَسُولَ اللّهِ وَمَا قَتَلُوهُ وَمَا صَلَبُوهُ وَلَـكِن شُبِّهَ لَهُمْ وَإِنَّ الَّذِينَ اخْتَلَفُواْ فِيهِ لَفِي شَكٍّ مِّنْهُ مَا لَهُم بِهِ مِنْ عِلْمٍ إِلاَّ اتِّبَاعَ الظَّنِّ وَمَا قَتَلُوهُ يَقِيناً )

اور يہ كہنے كى بنا پر كہ ہم نے عيسي بن مريم رسول الله كو قتل كرديا ہے حالانكہ انہوں نے نہ انہيں قتل كيا ہے او رنہ سولى دى ہے بلكہ دوسر ے كو ان كى شبيہہ بنا ديا گيا تھا اور جن لوگوں نے عيسي كے بارے ميں اختلاف كيا ہے وہ سب منزل شك ميں ہيں اور كسى كو گمان كى پيروى كے علاوہ كوئي علم نہيں ہے او رانہوں نے يقينا انہيں قتل نہيں كيا ہے _

۱_ يہودى حضرت عيسيعليه‌السلام كو قتل كرنے كا دعوي كرتے تھے_و قولهم انا قتلنا المسيح عيسي ابن مريم رسول الله

۲_ يہودى حضرت عيسيعليه‌السلام كى الہى رسالت كا يقين ركھنے كے باوجود كافر اور نافرمان و سركش لوگ تھے_

و قولهم انا قتلنا المسيح عيسى ابن مريم رسول الله اس بناپر كہ جب ''رسول اللہ'' بھى يہوديوں كے كلام''اناقتلنا ...'' كا جز ہو تو يہ كہا جاسكتا ہے كہ ان كا حضرت عيسي كى رسالت كا اعتراف كرنا

۱۸۰