تفسير راہنما جلد ۴

 تفسير راہنما0%

 تفسير راہنما مؤلف:
زمرہ جات: تفسیر قرآن
صفحے: 897

 تفسير راہنما

مؤلف: آيت الله ہاشمى رفسنجاني
زمرہ جات:

صفحے: 897
مشاہدے: 168288
ڈاؤنلوڈ: 4870


تبصرے:

جلد 1 جلد 2 جلد 3 جلد 4 جلد 5 جلد 6 جلد 7 جلد 8 جلد 9 جلد 10 جلد 11
کتاب کے اندر تلاش کریں
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 897 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 168288 / ڈاؤنلوڈ: 4870
سائز سائز سائز
 تفسير راہنما

تفسير راہنما جلد 4

مؤلف:
اردو

ايك حقيقى اور واقعى اعتراف تھا ليكن اس كے باوجود وہ انہيں قتل كرنے كا دعوي كرتے تھے اور يہ ان كى شديد خباثت پر دلالت كرتا ہے_

۳_ يہودحضرت عيسيعليه‌السلام كى نبوت كا تمسخر اڑاتے تھے_و قولهم انا قتلنا المسيح عيسي ابن مريم رسول الله

مذكورہ بالا مطلب اس پر مبنى ہے كہ جب ''رسول اللہ'' يہوديوں كا كلام ہو_ اس اساس پر معلوم ہوتا ہے كہ وہ حضرت عيسيعليه‌السلام كا مذاق اڑانے كى خاطر ان كى رسالت كا اقرار كرتے تھے_

۴_ حضرت عيسيعليه‌السلام كى رسالت كا اقرار كرنے كے باوجود انہيں قتل كرنے كا دعوي كرنا يہوديوں كيلئے خدا وند عالم كى لعنت اور غضب كا شكار ہونے كا موجب بنا_و قولهم انا قتلنا المسيح عيسى ابن مريم رسول الله

اس احتمال كى بناپر جب ''قولھم'' آيت نمبر ۱۵۵ ميں مذكور''نقضھم'' پر عطف ہو_

۵_ حضرت عيسيعليه‌السلام حضرت مريمعليه‌السلام كے بيٹے اور خدا كى جانب سے بھيجے ہوئے ايك رسول ہيں _و قولهم انا قتلنا المسيح عيسى ابن مريم رسول الله

۶_ يہوديوں كے اپنے خيال كے برعكس نہ تو انہوں نے حضرت عيسيعليه‌السلام كو قتل كيا اور نہ ہى صليب پر چڑھايا_

و قولهم انا قتلنا المسيح عيسي ابن مريم و ما قتلوه و ما صلبوه

۷_ يہوديوں نے حضرت عيسي كے شبہ ميں كسى اور كو سولى دے كر قتل كرديا_

و ما قتلوه و ما صلبوه و لكن شبه لهم جملہ ''و لكن شبہ لھم'' ميں استدراك سے معلوم ہوتا ہے كہ يہوديوں نے حضرت عيسيعليه‌السلام سمجھتے ہوئے كسى اور شخص كوسولى دے كر موت كے گھاٹ اتار ديا_

۸_ يہوديوں نے خود حضرت عيسيعليه‌السلام كے قتل اور صليب پر چڑھائے جانے كے بارے ميں اختلاف كيا_

ان الذين اختلفوا فيه

۹_ جہالت ،اختلاف كا سبب ہے_و ان الذين اختلفوا فيه لفى شك منه ما لهم به من علم

۱۰_ يہوديوں كا حضرت عيسيعليه‌السلام كو قتل كرنے كا دعوي علم و يقين پر نہيں بلكہ ظن و گمان كى اساس پر استوار تھا_

ان الذين اختلفوا فيه لفى شك منه ما لهم به من علم الا اتباع ااظن

۱۸۱

۱۱_ حضرت عيسيعليه‌السلام كا سولى اور صليب پر چڑھائے جانے كا دعوى صرف گمان كى اساس و بنياد پر استوار ہے_

و قولهم انا قتلنا المسيح و ما قتلوه و ما صلبوه و لكن شبه لهم

۱۲_ ظن اور گمان كى اساس پر استوار دعووں اور باتوں سے اجتناب كرنا ضرورى ہے_ما لهم به من علم الا اتباع الظن جملہ ''ان الذين الا اتباع الظن'' ان لوگوں كيلئے مذمت آميز لب و لہجہ ہے جن كے اعتقادات ظن و گمان كى اساس پر استوار ہوتے ہيں _

۱۳_ تاريخى واقعات ميں ظن و گمان كى كوئي وقعت نہيں ہے_ما لهم به من علم الا اتباع الظن

۱۴_ يہودي، حضرت عيسيعليه‌السلام كى پيدائش اور موت كے بارے ميں غلط قسم كا گمان اور نادرست ادعا ركھتے تھے_

قولهم على مريم بهتانا عظيماً _ و قولهم انا قتلنا المسيح ما لهم به من علم

۱۵_ يہوديوں نے قطعى طور پر حضرت عيسيعليه‌السلام كو قتل نہيں كيا_و ما قتلوه يقيناً

۱۶_ يہوديوں نے حضرت عيسيعليه‌السلام كى شكل و شباہت اختيار كرنے والے جوان كو موت كے گھاٹ اتارا اور صليب پر چڑھا ديا_و قولهم انا قتلنا المسيح عيسى ابن مريم رسول الله و ما قتلوه

امام باقرعليه‌السلام فرماتے ہيں :و اخذوا الشاب الذى القى عليه شبح عيسي فقتل و صلب ..(۱) يعنى انہوں نے اس جوان كو پكڑ ليا جو حضرت عيسيعليه‌السلام كى شكل و شباہت اختيار كيے ہوئے تھا اور اسے موت كے گھاٹ اتارا اور صليب پر لٹكا ديا

اختلاف: اختلاف كے عوامل ۹

اللہ تعالى: اللہ تعالى كى لعنت كے اسباب ۴;اللہ تعالى كے غضب كے اسباب ۴

اللہ تعالى كے مغضوبين : ۴

تاريخ: صحيح تاريخ كا معيار ۱۳

جہالت: جہالت كے اثرات ۹

____________________

۱) تفسير قمي، ج۱، ص ۱۰۳، نورالثقلين، ج ۱، ص ۵۶۹، ح ۶۵۳_

۱۸۲

حضرت عيسيعليه‌السلام : حضرت عيسيعليه‌السلام كا تمسخر ۳;حضرت عيسيعليه‌السلام كا قتل ۱۱; حضرت عيسيعليه‌السلام كى پيدائش ۱۴; حضرت عيسيعليه‌السلام كى صليب ۱۱;حضرت عيسيعليه‌السلام كى موت ۱۴;حضرت عيسيعليه‌السلام كى نبوت ۵;حضرت عيسيعليه‌السلام كى والدہ ۵ حضرت مريمعليه‌السلام : حضرت مريمعليه‌السلام كا بيٹا۵

روايت: ۱۶

ظن: ظن و گمان سے اجتناب ۱۲;ظن و گمان كا بے وقعت ہونا ۱۳

كفار: ۲

گفتگو: بے علم گفتگو ۱۲

لعنت جن كے شامل حال ہے: ۴

يہودي: يہودى اور حضرت عيسيعليه‌السلام ۲، ۳، ۶، ۱۴;يہودى اور حضرت عيسيعليه‌السلام كا قتل۱، ۴، ۷، ۸، ۱۰، ۱۵، ۱۶; يہوديوں پر لعنت ۴;يہوديوں كا اختلاف ۸; يہوديوں كا عقيدہ ۴;يہوديوں كا كفر ۲; يہوديوں كا مذاق ۳;يہوديوں كى نافرمانى ۲; يہوديوں كے دعوے ۱، ۴، ۶، ۱۰، ۱۴

آیت ۱۵۸

( بَل رَّفَعَهُ اللّهُ إِلَيْهِ وَكَانَ اللّهُ عَزِيزاً حَكِيماً )

بلكہ خدا نے اپنى طرف اٹھا ليا ہے اور خدا صاحب غلبہ او رصاحب حكمت بھى ہے _

۱_ يہوديوں كى طرف سے قتل كى سازش كے بعد حضرت عيسيعليه‌السلام لوگوں كے درميان نہيں آتے تھے_

و ما قتلوه يقيناً بل رفعه الله اليه اگر حضرت عيسي قتل كى سازش كے بعد لوگوں كے درميان ظاہر ہوتے تو سب كو اپنے اشتباہ كا علم ہوجاتا اور صليب پر چڑھائے جانے كا دعوي كرنے والوں پر اپنے دعوى كى حقيقت واضح ہوجاتي_ جملہ ''رفعہ اللہ اليہ'' در حقيقت اس سوال كا جواب ہے كہ اگر وہ قتل نہيں ہوئے تو پھر لوگوں كے درميان بعد از واقعہ قتل ظاہر كيوں نہيں ہوئے_

۲_ خداوند متعال نے حضرت عيسي كو جسم و جان سميت اپنى طرف اوپر اٹھاليا_بل رفعه الله اليه

چونكہ جملہ ''بل رفعہ اللہ اليہ'' يہوديوں كے

۱۸۳

اس زعم باطل كو رد كرتا ہے كہ حضرت عيسي مارے جا چكے ہيں لہذا''رفعه الله اليه'' سے مراد انہيں جسم و جان سميت اٹھا لينا ہے_ كيونكہ روحانى پرواز اور قتل ہونے ميں كوئي منافات نہيں پائي جاتى _

۳_ حضرت عيسيعليه‌السلام ،خداوند عالم كى طرف معراج كے ذريعے اپنے خلاف ہونے والى قتل كى سازش سے بچ نكلے_

و ما قتلوه و ما صلبوه بل رفعه الله اليه

۴_ حضرت عيسيعليه‌السلام كو خدا كے ہاں خاص مقام و منزلت حاصل تھي_بل رفعه الله اليه

۵_ خداوند عزيز (ناقابل شكست طاقتور) اور حكيم(دانا) ہے_و كان الله عزيزاً حكيماً

۶_ حضرت عيسيعليه‌السلام كى معراج ،خداوند متعال كا حكيمانہ كام اوراس كى عزت كا پرتو ہے_بل رفعه الله اليه و كان الله عزيزاً حكيماً جملہ ''بل رفعہ اللہ اليہ'' كے بعد خدا كى عزت اور حكمت كا ذكر كرنا اس بات كى طرف اشارہ ہے كہ حضرت عيسيعليه‌السلام كو اوپر كى طرف لے جانے كاسرچشمہ خدا كى حكمت اور عزت ہے_

۷_ خدا كى عزت، قہر اور غلبہ و تسلط اس كى حكمت كے ساتھ آميختہ ہے_كان الله عزيزاً حكيماً

۸_ ماہ رمضان المبارك كى اكيسويں رات حضرت عيسيعليه‌السلام كے خداوند متعال كى طرف عروج كا وقت ہے_

بل رفعه الله اليه حضرت امام باقرعليه‌السلام فرماتے ہيں : و ليلة احدى و عشرين (من شھر رمضان) و فيھا رفع عيسى بن مريم(۱) يعنى ماہ رمضان كى اكيسويں رات كو حضرت عيسى بن مريمعليه‌السلام اوپر كى طرف لے جائے گئے_

اسماء و صفات: حكيم ۵عزيز ۵

اللہ تعالى: اللہ تعالى كى حكمت ۶، ۷;اللہ تعالى كى عزت ۶، ۷;اللہ تعالى كے افعال ۲

حضرت عيسيعليه‌السلام : حضرت عيسيعليه‌السلام كا تقرب ۴;حضرت عيسيعليه‌السلام كى جسمانى معراج ۲; حضرت عيسيعليه‌السلام كى داستان ۱، ۲،

____________________

۱) خصال صدوق ص ۵۰۸ ح ۱ باب السبعة عشر; نور الثقلين ج ۱ ص ۳۴۶ ح۱۵۵_

۱۸۴

۳; حضرت عيسي كى معراج ۳، ۶، ۸;حضرت عيسيعليه‌السلام كى نجات ۳;حضرت عيسيعليه‌السلام كے فضائل ۴; حضرت عيسىعليه‌السلام كے قتل كى سازش۱، ۳

رمضان: اكيس رمضان ۸

روايت: ۸

مقربين: ۴ يہود: يہود اور حضرت عيسيعليه‌السلام ۱

آیت ۱۵۹

( وَإِن مِّنْ أَهْلِ الْكِتَابِ إِلاَّ لَيُؤْمِنَنَّ بِهِ قَبْلَ مَوْتِهِ وَيَوْمَ الْقِيَامَةِ يَكُونُ عَلَيْهِمْ شَهِيداً )

او ركوئي اہل كتاب ميں ايسا نہيں ہے جو اپنى موت سے پہلے ان پر ايمان نہ لائے اور قيامت كے دن عيسي اس كے گواہ ہوں گے _

۱_حضرت عيسيعليه‌السلام كى وفات سے پہلے تمام اہل كتاب ان پر ايمان لے آئيں گے_

و ان من اهل الكتاب الا ليؤمنن به قبل موته كلمہ ''ان'' نافيہ ہے اور كلمہ ''احد'' جو كہ جملہ ميں مبتداء ہے حذف ہوا ہے: يعنى (ان احد من اھل الكتاب ...) اور ''موتہ'' كى ضمير كو ''عيسي'' كى طرف بھى لوٹايا جاسكتا ہے اور ''احد'' كى طرف بھي_ مذكورہ بالا مطلب پہلے احتمال كى بناپر اخذ كيا گيا ہے_ واضح ر ہے كہ اس احتمال كى بنا پر ''اھل كتاب'' سے مراد وہ لوگ ہيں جو حضرت عيسيعليه‌السلام كے ظہور كے زمانے ميں موجود ہوں گے_

۲_ حضرت عيسيعليه‌السلام ايك مرتبہ پھر اپنى امت كے درميان ظاہر ہونے كے بعد موت سے ہمكنار ہونگے_

الا ليؤمنن به قبل موته

۳_ تمام اہل كتاب مرنے سے پہلے حضرت عيسيعليه‌السلام كى رسالت كى تصديق كرينگے_و ان من اهل الكتاب الا ليؤمنن به قبل موته اس احتمال كى بناپر كہ جب ''موتہ'' كى ضمير ''من اہل ''سے پہلے محذوف كلمہ ''احد'' كى طرف لوٹ رہى ہو_ مذكورہ بالا مطلب كى درج ذيل فرمان رسولصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم خدا سے بھى تائيد ہوتى ہے كہ جس ميں آپصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے مذكورہ آيت شريفہ كے بارے ميں

۱۸۵

فرمايا:انه لا يموت رجل يفترى على عيسي حتى يؤمن به قبل موته و يقول فيه الحق حيث لا ينفعه ذلك شيئاً (۱) يعنى حضرت عيسيعليه‌السلام پر افتراء باندھنے والا كوئي شخص ان پر ايمان لائے بغير اور ان كے بارے ميں حق بات ك ہے بغير نہيں مرے گا اوريہ بات اسے كوئي فائدہ نہيں پہنچائے گى

۴_ موت كا لمحہ تمام انسانوں كيلئے معنوى حقائق آشكار ہونے كا لمحہ ہوتا ہے_و ان من اهل الكتاب الا ليؤمنن به قبل موته

۵_ حضرت عيسيعليه‌السلام اب بھى زندہ اور جسمانى حيات كے مالك ہيں _و ان من اهل الكتاب الا ليؤمنن به قبل موته

اس چيز كو مد نظر ركھتے ہوئے كہ ''ليؤمنن'' فعل مضارع اور آئندہ كے بارے ميں خبر دے رہا ہے اور پورى تاريخ ميں كہيں نہيں ملتا كہ تمام اہل كتاب حضرت عيسيعليه‌السلام پر ايمان لائے ہوں _ اس سے معلوم ہوتا ہے كہ حضرت عيسيعليه‌السلام ابھى بھى زندہ ہيں _

۶_ قيامت كے دن حضرت عيسيعليه‌السلام اہل كتاب كے خلاف گواہى ديں گے_و يوم القيامة يكون عليهم شهيداً

۷_ انبياءعليه‌السلام قيامت ميں عدالت الہى كے شاہد ہوں گے_و يوم القيامة يكون عليهم شهيداً

۸_ حضرت عيسيعليه‌السلام دنيا ميں اہل كتاب كے اعمال پر شاہد ہيں _و يوم القيامة يكون عليهم شهيداً

اگر حضرت عيسيعليه‌السلام دنيا ميں اعمال پر شاہد نہ ہوں تو قيامت ميں گواہى نہيں دے سكيں گے_

انبياءعليه‌السلام : انبياءعليه‌السلام قيامت ميں ۷;انبياءعليه‌السلام كى گواہى ۷

اہل كتاب: اہل كتاب اور حضرت عيسيعليه‌السلام ۱، ۳;اہل كتاب كا عمل ۸

ايمان: ايمان كا متعلق ۱;حضرت عيسيعليه‌السلام پر ايمان ۱، ۳

حضرت عيسيعليه‌السلام : حضرت عيسيعليه‌السلام اور اہل كتاب ۶،۸;حضرت عيسيعليه‌السلام قيامت ميں ۶;حضرت عيسيعليه‌السلام كا ظہور ۲;حضرت عيسىعليه‌السلام كا قصہ ۲، ۵;حضرتعيسيعليه‌السلام كى جسمانى حيات ۵; حضرت عيسيعليه‌السلام كى گواہى ۶، ۸;حضرت عيسي كى موت ۱، ۲

____________________

۱) تفسير فرات كوفى ، ص ۱۱۶ ،ح ۱۱۹، مذكورہ آيت كے ذيل ميں _ بحار الانوار ، ج۶ ، ص ۱۹۴ ،ح ۴۴_

۱۸۶

قيامت: قيامت ميں گواہى ۶

گواہ: عمل كے گواہ ۸;قيامت كے گواہ ۷

معنوى حقائق: معنوى حقائق كا ظہور ۴

موت: موت كے اثرات ۴

آیت ۱۶۰

( فَبِظُلْمٍ مِّنَ الَّذِينَ هَادُواْ حَرَّمْنَا عَلَيْهِمْ طَيِّبَاتٍ أُحِلَّتْ لَهُمْ وَبِصَدِّهِمْ عَن سَبِيلِ اللّهِ كَثِيراً )

پس ان يہوديوں كے ظلم كى بنا پر ہم نے جن پاكيزہ چيزوں كو حلال كر ركھا تھا ان پر حرام كرديا او ران كے بہت سے لوگوں كو راہ خداسے روكنے كى بناپر _

۱_ يہوديوں كا ظلم ان كيلئے بعض پاكيزہ اور حلال نعمتوں كے حرام ہونے كا باعث بنا_فبظلم من الذين هادوا حرمنا عليهم طيبات احلت لهم

۲_ گناہ كا ارتكاب اور فرامين خداوندى كى خلاف ورزى دنيوى سزا اور عذاب كا باعث بن سكتى ہے_فبظلم من الذين هادوا حرمنا عليهم طيبات احلت لهم

۳_ يہوديوں كا ظلم ان كيلئے بعض پاكيزہ نعمتوں سے محروم ہونے كا باعث بنا_فبظلم من الذين هادوا حرمنا عليهم طيبات احلت لهم

اس احتمال كى بناپر كہ جب تحريم سے مراد تحريم تكوينى ہو لہذا ''حرمنا ...'' كا معنى يہ ہوگا كہ

خداوند متعال نے يہوديوں كو بعض طيبات اور پاك و پاكيزہ نعمتوں تك دسترسى سے محروم ركھا_

۴_ ظلم، انسان كيلئے خدا كى عطا كردہ نعمتوں سے محروم ہونے كا پيش خيمہ ہے_

فبظلم من الذين هادوا حرمنا عليهم طيبات احلت لهم

۱۸۷

مذكورہ بالا مطلب كى حضرت امام صادقعليه‌السلام كا يہ فرمان بھى تائيد كرتا ہے:من زرع حنطة فى ارض فلم يذك زرعه او خرج زرعه كثير الشعير فبظلم عمله او بظلم لمزارعيه و اكرته لان الله عزوجل يقول فبظلم من الذين هادوا حرمنا عليهم طيبات (۱) اگر كوئي شخص زمين ميں بيج بوئے اور اس كى فصل صحيح نہ اگے اور پاك و پاكيزہ نہ ہو تو يہ اس كے ظلم كى وجہ سے ہے يا اس نے كسانوں پر ظلم كيا ہے يا بے موقع زمين ميں كاشت كى ہے _ كيونكہ اللہ تعالى كا ارشاد ہے ''فبظلم من الذين ہادوا حرمنا عليہم طيبات ...''

۵_ احكام كا وضع كرنا اور ان ميں تبديلى لانا اللہ تعالى كے ہاتھ ميں ہے_فبظلم من الذين هادوا حرمنا عليهم طيبات احلت لهم

۶_ انسانوں كو راہ خدا پر گامزن ہونے سے روكنے كيلئے يہوديوں كى ہميشہ سے مسلسل كوشش _

و بصدهم عن سبيل الله كثيراً مذكورہ بالا مطلب اس اساس پر استوار ہے كہ جب ''كثيرا'' محذوف مفعول مطلق ''صداً'' كيلئے صفت ہو_ اس مبنا كے مطابق ''الناس'' جيسا محذوف كلمہ مفعول ہوگا يعنى پورى عبارت يوں ہوگى''و بصدهم الناس عن سبيل الله صداً كثيرا''

۷_ يہودى انتہائي منحرف اور راہ خدا سے روگرداں لوگ تھے_و بصدهم عن سبيل الله كثيرا

كلمہ ''صد'' روكنے كے معنى ميں بھى ہوسكتا ہے اور روگردانى كے معنى ميں بھي_ مذكورہ بالا مطلب دوسرے احتمال كى بناپر ذكر كيا گيا ہے، جيسا كہ اس سے پہلے والا مطلب پہلے احتمال كى بناپر اخذ كيا گيا تھا_

۸_ يہودى بہت سارے لوگوں كے منحرف ہونے كا باعث اوران كيلئے راہ خدا پر گامزن ہونے ميں ركاوٹ بنے_

و بصدهم عن سبيل الله كثيراً اس احتمال كى بناپر جب ''كثيراً'' ''صدھم'' كيلئے مفعول بہ ہو_ يعنى عبارت يوں ہو ''بصدھم كثيرا من الناس عن سبيل اللہ'' واضح ر ہے كہ اس صورت ميں كلمہ ''صد'' متعدى اور روكنے كے معنى ميں ہوگا_

۹_ يہوديوں كا راہ خدا سے گہرا انحراف اور لوگوں كو اس پر گامزن ہونے سے روكنا ان كيلئے پاكيزہ اور حلال نعمتوں كے حرام ہونے كا باعث بنا_حرمنا عليهم طيبات احلت لهم و بصدهم عن سبيل الله كثيراً

بظاہر كلمہ ''بصدھم'' ''بظلم'' پر عطف ہے يعنى عبارت اس طرح ہے كہ''بظلم من

____________________

۱) كافى ج ۵،ص ۳۰۶ ،ح ۹; نور الثقلين ج۱ ،ص ۵۷۲ ،ح ۶۶۵_

۱۸۸

الذين هادوا و بصدهم حرمنا عليهم'' واضح ر ہے كہ ''بصدھم'' ميں باء كا تكرار اس بات كى طرف اشارہ ہے كہ ان كا راہ خدا پر گامزن ہونے سے روكنا مستقل اور جدا طور پر تحريم ميں مؤثر ہوسكتا ہے_

۱۰_ يہودى انحراف كرنے والے ظالم اور دوسروں كو بہت زيادہ ورغلانے والے لوگ تھے_

فبظلم من الذين هادوا حرمنا و بصدهم عن سبيل الله كثيرا

۱۱_ ظلم اور راہ خدا پر گامزن ہونے سے روكنا، خداوند عالم كى عقوبت اور عذاب كا سبب بنتا ہے_

فبظلم من الذين هادوا حرمنا عليهم طيبات و بصدهم عن سبيل الله كثيراً

۱۲_ انسان كا خدا كى نعمتوں اور قدرتى مواہب سے محروم ہونا اس كے اپنے اعمال كا نتيجہ ہے_

فبظلم من الذين حرمنا عليهم طيبات احلت لهم وبصدهم عن سبيل الله

مذكورہ بالا مطلب اس اساس پر استوار ہے كہ ''تحريم'' سے مراد تحريم تكوينى ہو_

۱۳_ بنى اسرائيل كے ظلم كى وجہ سے خداوند متعال نے اونٹ، گائے اور بھيڑ كے گوشت جيسى طيب اشياء ان پر حرام كرديں _فبظلم من الذين هادوا حرمنا عليهم طيبات احلت لهم امام صادقعليه‌السلام مذكورہ آيت شريفہ ميں مذكور ''طيبات'' كے بارے ميں فرماتے ہيں : يعنى لحوم الابل والبقر والغنم(۱) يعنى اس سے مراد اونٹ، گائے، اور بھيڑ بكرى كا گوشت ہے_

احكام: احكام كى تشريع ۵;احكام ميں تبديلى ۵

اللہ تعالى: اللہ تعالى كى نافرمانى ۲;اللہ تعالى كى نعمتيں ۱۲

انحراف: انحراف كے عوامل ۸

اونٹ: اونٹ كا گوشت ۱۳

بنى اسرائيل: بنى اسرائيل پر حرام شدہ چيزيں ۱۳;بنى اسرائيل كا ظلم ۱۳

بھيڑ: بھيڑ كا گوشت ۱۳

____________________

۱) كافى ج ۵ص ۳۰۶ ح ۹; نور الثقلين ج ۱ ص ۵۷۲ ح ۶۶۵_

۱۸۹

راہ خدا: ۷ راہ خدا سے روكنا ۶، ۸، ۹;راہ خدا سے روكنے كے اثرات ۱۱

روايت: ۱۳

سزا: دنيوى سزا كے اسباب ۲

طيب اشياء: طيب اشياء كى تحريم ۱، ۹، ۱۳

ظالمين: ۱، ۳، ۱۰

ظلم: ظلم كے اثرات ۱، ۳، ۴، ۱۱

عذاب: دنيوى عذاب كے موجبات ۲;عذاب كے موجبات ۱۱

عمل: عمل كے اثرات ۱۲

گائے: گائے كا گوشت ۱۳

گناہ: گناہ كے اثرات ۲

منحرف لوگ: ۷، ۹، ۱۰

نافرماني: نافرمانى كے اثرات ۲

نعمت: نعمت سے محروم ہونے كے عوامل ۳، ۴، ۱۲

ور غلانے والے لوگ: ۱۰

ہدايت: ہدايت كے موانع ۶، ۸

يہودي: يہوديوں كا انحراف ۷، ۹، ۱۰;يہوديوں كا دوسروں كو گمراہ كرنا ۸;يہوديوں كا دوسروں كو ور غلانا ۱۰; يہوديوں كا ظلم۱، ۳، ۱۰;يہوديوں كى سازش ۶

۱۹۰

آیت ۱۶۱

( وَأَخْذِهِمُ الرِّبَا وَقَدْ نُهُواْ عَنْهُ وَأَكْلِهِمْ أَمْوَالَ النَّاسِ بِالْبَاطِلِ وَأَعْتَدْنَا لِلْكَافِرِينَ مِنْهُمْ عَذَاباً أَلِيماً )

او رسود لينے كى بناپر جس سے انہيں روكا گيا تھا او رناجائز طريقہ سے لوگوں كا مال كھا نے كى بناپر_ او رہم نے كافروں كے لئے بڑا دردناك عذاب مہيا كيا ہے_

۱_ يہوديوں پر سود خورى كاحرام ہونا_و اخذهم الربا و قد نهوا عنه

۲_ يہود كا سود كى حرمت سے آگاہ ہونے كے باوجود سود كھانا_و اخذهم الربا و قد نهوا عنه

۳_ سود خورى حرام ہے_و اخذهم الربا و قد نهوا عنه

۴_ يہودى ناجائز اور باطل طريقوں سے دوسروں كے اموال پر قبضہ جما ليتے تھے_و اكلهم اموال الناس بالباطل

''بالباطل'' ميں باء سبببيت كيلئے ہے اور ہوسكتا ہے كہ ''اموال الناس'' سے مراد معاشرے سے متعلق قدرتى ثروت و اموال مثل معادن و جنگل و غيرہ ہوں اور يہ بھى ہوسكتا ہے كہ اس سے

مراد لوگوں كے ذاتى اموال ہوں _ مذكورہ بالا مطلب دوسرے احتمال كى بناپر اخذ كيا گيا ہے_ بيان كيا جاتا ہے كہ ( اكل ) سے مراد مخصوص كھانانہيں ہے بلكہ ہر قسم كا تصرف منظور نظر ہے_

۵_ يہودى باطل اور ناجائز طريقوں سے عمومى اور معاشرے سے مربوط اموال پر قبضہ جما ليتے تھے_

و اكلهم اموال الناس بالباطل اس احتمال كى بناپر جب ''اموال الناس'' سے مراد عمومى اموال ہوں جو معاشرے كے ہر فرد سے متعلق ہو تے ہيں _

۶_ باطل اور ناجائز ذرائع سے مال حاصل كرنا حرام ہے_و اكلهم اموال الناس بالباطل

۱۹۱

۷_ يہودى معاشرے ميں غلط قسم كا اقتصادى نظام حكم فرما تھا_و اخذهم الربا و قد نهوا عنه و اكلهم اموال الناس بالباطل

۸_ دين يہود ميں ذاتى ملكيت كو معتبر سمجھا جاتا تھا_و اكلهم اموال الناس بالباطل

مذكورہ بالا مطلب اس اساس پر استوار ہے جب ''اموال الناس'' سے مراد لوگوں كى ذاتى ثروت ہو_

۹_ يہوديوں كى سود خورى اور لوگوں كے اموال پر ناجائز قبضہ جمانا، ان پر بعض پاكيزہ و حلال اشياء كے حرام ہونے كا سبب بنا_حرمنا عليهم و اخذهم الربا و قد نهوا عنه و اكلهم اموال الناس

۱۰_ يہوديوں كى سودخورى اور حرام خورى ان كيلئے بعض طيب اشياء سے محروم ہونے كا باعث بني_

فبظلم من الذين هادوا حرمنا عليهم طيبات و اكلهم اموال الناس بالباطل

اس احتمال كى بناپر جب تحريم سے مراد تحريم تكوينى ہو_

۱۱_ خداوند متعال نے كافريہوديوں كيلئے دردناك عذاب تيار كر ركھا ہے_و اعتدنا للكافرين منهم عذاباً اليماً

۱۲_ طيبات كو تمام يہوديوں (كافر و مومن) پر حرام قرار ديا گيا ہے جبكہ قيامت كا عذاب صرف كافر يہوديوں كيلئے ہے_

حرمنا عليهم الطيبات و اعتدنا للكافرين منهم عذاباً اليماً جملہ''اعتدنا للكافرين منهم'' اور جملہ ''حرمنا عليھم الطيبات'' كو سامنے ركھا جائے تو پتہ چلتا ہے كہ پہلے ميں كلمہ ''منھم'' آيا ہے جبكہ دوسرے ميں يہ كلمہ موجود نہيں ہے اور يہ اس بات پر دلالت كرتا ہے كہ طيبات تمام يہوديوں (خواہ كافر خواہ مومن) پر حرام ہوئي ہيں جبكہ قيامت كا عذاب صرف كافر يہوديوں كيلئے تيار كيا گيا ہے_

۱۳_ بعض يہودى حدود ايمان كے محافظ اور احكام الہى كے پابند تھے_و اعتدنا للكافرين منهم عذاباً اليماً

''منھم'' ميں كلمہ ''من'' تبعيض كيلئے ہے اور اس سے معلوم ہوتا ہے كہ بعض يہودى كافر نہيں ہوئے تھے_ يہ نكتہ قابل ذكر ہے كہ ہوسكتا ہے كہ يہاں پر كفر سے مراد كفر عملى يعنى احكام الہى كا پابند نہ ہونا ہو_

۱۴_ بعض يہوديوں كا گناہ سے آلودہ ہونا ان سب پر

۱۹۲

طيبات الہى كے حرام ہونے كا موجب بنا_فبظلم من الذين هادوا حرمنا عليهم و اعتدنا للكافرين منهم عذاباً اليماً

۱۵_ ايك معاشرے كے بعض افراد كى طرف سے گناہ كا ارتكاب اور احكام الہى كى خلاف ورزى اس معاشرے كے تمام افراد كو دنيوى عذابوں ميں مبتلا كرنے كا باعث بن سكتى ہے_فبظلم من الذين هادوا حرمنا و اعتدنا للكافرين منهم عذاباً اليماً

۱۶_ نوع اشخاص ميں معيار كا پايا جانا تمام افراد كيلئے قانون وضع كرنے كا مصح ح ہے_فبظلم من الذين هادوا حرمنا عليهم و اعتدنا للكافرين منهم عذاباً اليماً يہود پر طيبات كى تحريم كا معيار، ظلم و ستم كا ارتكاب اور ديگر وہ عناوين ہيں جن كا ذكراس آيت شريفہ اور بعد والى آيت ميں آيا ہے_ يہ معيار يہوديوں كى اكثريت ميں موجود تھا اور بعد والى آيات كى شہادت كے مطابق تمام لوگوں ميں يہ معيار نہيں پايا جاتا تھا ليكن اس كے باوجود خدا نے تمام كے تمام يہوديوں پر طيبات كو حرام كرديا_

۱۷_ كفر; قيامت كے دردناك عذاب ميں مبتلا ہونے كا موجب بنتا ہے_و اعتدنا للكافرين منهم عذاباً اليماً

۱۸_ ظلم، راہ خدا ميں گامزن ہونے سے روكنا، سودخورى اور ناجائز طور پر لوگوں كا مال كھانا انسان كيلئے كفر كى طرف مائل ہونے كا سبب بنتا ہے_فبظلم من الذين هادوا حرمنا و اعتدنا للكافرين منهم عذاباً اليماً

''للكافرين منھم'' سے مراد وہى يہودى ہيں جو اس آيت اور اس سے پہلے والى آيت شريفہ ميں بيان ہونے والے گناہوں كے مرتكب ہوئے، بنابريں مذكورہ صفات كفر ہيں يا كفر كا موجب بنتى ہيں اور مذكورہ بالا مطلب اس دوسرے احتمال كى بناپر اخذ كيا گيا ہے_

۱۹_ اخروى عذاب كى مختلف اقسام اور متعدد درجات ہيں _و اعتدنا للكافرين منهم عذاباً اليماً

۲۰_ حال حاضر ميں بھى جہنم آمادہ ہے_و اعتدنا للكافرين منهم عذاباً اليماً

''اعتدنا'' فعل ماضى ہے اور دوزخ كے ابھى سے موجود ہونے پر دلالت كرتا ہے_ واضح ر ہے كہ مذكورہ بالا مطلب اس اساس پر اخذ كيا گيا ہے كہ ''عذاباً اليماً'' سے مراد قيامت كا عذاب ہو_

۲۱_ ظلم كا ارتكاب ،راہ خدا ميں گامزن ہونے سے روكنا اور لوگوں كا مال ناجائز طور پر كھانا دنيوى عقوبت اور اخروى عذاب كا سبب بنتا ہے_

۱۹۳

فبظلم من الذين ھادوا حرمنا و اعتدنا للكافرين منھم عذاباً اليماً

احكام: ۳، ۶ احكام كا معيار ۱۶;احكام وضع كرنے كا معيار ۱۴

اقتصادى نظام: ناپسنديدہ اقتصادى نظام ۷

اللہ تعالى: اللہ تعالى كا عذاب ۱۱

جہنم: جہنم كا بالفعل ہونا ۲۰

حرام خوري: حرام خورى كا دنيوى عذاب ۲۱;حرام خورى كى سزا ۲۱ ;حرام خورى كے اثرات ۱۰، ۱۸

حلال: تحريم حلال۱۲، ۱۴;تحريم حلال كا پيش خيمہ ۹

راہ خدا: راہ خدا سے روكنے كا ظلم ۱۸;راہ خدا سے روكنے كى سزا ۲۱

سود: سود كى حرمت ۱، ۲، ۳;سود كے احكام ۳

سود خوري: سود خورى كے اثرات ۹، ۱۰، ۱۸

طيب اشياء: طيب اشياء سے محروميت ۱۰، ۱۲، ۱۴

ظلم: ظلم كا اخروى عذاب ۲۱ ;ظلم كا دنيوى عذاب ۲۱;ظلم كے اثرات ۱۸

عذاب: اخروى عذاب كے درجات ۱۹; عذاب كے اسباب ۲۱ ;عذاب كے درجات ۱۱، ۱۷; عمومى عذاب كا پيش خيمہ ۱۵

عمومى اموال:

عمومى اموال كا غصب ۵

غصب: غصب كى حرمت ۶;غصب كے اثرات ۹ ; غصب كے احكام ۶

قانون سازي: قانون سازى كا معيار ۱۶

كفار: كفار كا اخروى عذاب ۱۲

كفر: كفر كا پيش خيمہ۱۸; كفر كى سزا ۱۷ ;كفر كے

۱۹۴

اثرات ۱۷

كمائي: حرام كمائي ۶

گناہ: گناہ كى سزا ۱۵ ;گناہ كے اثرات ۱۴;گناہ كے سماجى اثرات ۱۵

مال: مال كا غصب ۴

ملكيت: ذاتيملكيت ۸

محرمات: ۳، ۶

يہودي: دين يہود كى تعليمات ۸;كافر يہودى ۱۲;كافر يہوديوں پر عذاب ۱۱;مومن يہودى ۱۲،۱۳; يہوديوں كا اقتصادى نظام۷ ;يہوديوں كا گناہ ۱۴; يہوديوں كى حرام خورى ۱۰; يہوديوں كى سود خورى ۱، ۲، ۹، ۱۰; يہوديوں كے رذائل۴، ۵; يہوديوں ميں غصب ۴، ۵;يہوديوں كے محرمات ۱، ۲

آیت ۱۶۲

( لَّـكِنِ الرَّاسِخُونَ فِي الْعِلْمِ مِنْهُمْ وَالْمُؤْمِنُونَ يُؤْمِنُونَ بِمَا أُنزِلَ إِلَيكَ وَمَا أُنزِلَ مِن قَبْلِكَ وَالْمُقِيمِينَ الصَّلاَةَ وَالْمُؤْتُونَ الزَّكَاةَ وَالْمُؤْمِنُونَ بِاللّهِ وَالْيَوْمِ الآخِرِ أُوْلَـئِكَ سَنُؤْتِيهِمْ أَجْراً عَظِيماً )

ليكن ان ميں سے جو لوگ علم ميں رسوخ ركھنے والے اور ايمان لانے والے ہيں وہ ان سب پرايمان ركھتے ہيں جو تم پر نازل ہوا ہے يا تم سے پہلے نازل ہو چكا ہے اور بالخصوص نمازقائم كرنے والے اور زكوة دينے والے او رآخرت پر ايمان ركھنے والے ہيں ہم عنقريب ان سب كواجر عظيم عطا كريں گے _

۱_ يہوديوں كے درميان گہرى نظر ركھنے والے اور حقيقي مؤمنين موجود تھے_

۱۹۵

لكن الراسخون فى العلم منهم والمؤمنون يؤمنون بما انزل اليك بظاہر ''المؤمنون'' سے مراد با ايمان يہودى ہيں عبارت يوں ہے كہ ''المؤمنون منھم'' اور پہلے والے حصے كے قرينہ كى بناپر كلمہ ''منھم'' كو حذف كرديا گيا ہے_

۲_ گہرى فكر ركھنے والے يہودى علماء اور ان كے حقيقى مومنين قرآن كريم اور ديگر آسمانى كتب پر ايمان لے آتے ہيں _

لكن الراسخون فى العلم منهم و المؤمنون يؤمنون بما انزل اليك و ما انزل من قبلك

۳_ قرآن كريم كے ساتھ ساتھ اس سے پہلے نازل ہونے والى آسمانى كتب پر ايمان لانا لازمى ہے_

لكن الراسخون والمؤمنون يؤمنون بما انزل اليك و ما انزل من قبلك

۴_ گذشتہ اديان پر حقيقى ايمان ، قرآن كريم اور ديگر آسمانى كتب پر ايمان لانے ميں مؤثر كردار ادا كرتا ہے_

والمؤمنون يؤمنون بما انزل اليك و ما انزل من قبلك

۵_ قرآن كريم اور ديگر آسمانى كتب پر ايمان لانے ميں علم مثبت اور تعميرى كردار ادا كرتا ہے_

لكن الراسخون فى العلم يؤمنون بما انزل اليك و ما انزل من قبلك

۶_ قرآن كريم سچے اور گہرى نظر كے حامل حقيقى علماء كيلئے خاص جاذبيت ركھتا ہے_

لكن الراسخون يؤمنون بما انزل اليك و ما انزل من قبلك

۷_ گہرى فكر كے حامل يہودى علماء پيغمبر اسلامصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم سے بے جا مطالبات نہيں كرتے تھے اور يہوديوں كى گھٹياصفات اور ناروا اعمال (عہدشكني، آيات الہى كا انكارو ...) سے خبردار اور آگاہ تھے_يسئلك اهل الكتاب لكن الراسخون فى العلم منهم و المؤمنون يؤمنون خداوند متعال نے آيت نمبر ۱۵۳ سے لے كر موجودہ آيت تك اہل كتاب بالخصوص يہوديوں كى بہانہ تراشيوں اور گھٹيا اوصاف كو بيان كيا ہے اور مورد بحث آيت ميں كلمہ ''لكن'' كے ذريعے حقيقى مومنين اور گہرى فكر كے حامل علماء كو مستثني كرديا ہے_

۸_ يہوديوں كے بے جا مطالبات، ناروا اعمال اور اخلاقى رذ ائل كى بنياد; ان كى جہالت اور دينى تعليمات پر عدم يقين ہے_يسئلك اهل الكتاب لكن الراسخون فى العلم منهم والمؤمنون

صالح و نيك يہوديوں كو گہرى فكر كے حامل علماء اور حقيقى مؤمنين كہہ كر توصيف كرنا اس حقيقت كى طرف اشارہ ہے كہ اكثر يہوديوں كے ناروا اعمال اور اخلاقى رذائل كى طرف مائل ہونے كا سبب

۱۹۶

ان كى جہالت اور انبياءعليه‌السلام كى تعليمات پر عدم يقين ہے_

۹_ اكثر يہوديوں كى جہالت، سطحى قسم كى سوچ اور عدم يقين كى ذہنيت; قرآن كريم اور دوسرى آسمانى كتب پر ايمان نہ لانے كا موجب بني_لكن الراسخون فى العلم منهم يؤمنون بما انزل اليك و ما انزل من قبلك

مذكورہ بالا مطلب ميں كلمہ ''لكن'' كو جملہ''فلا يؤمنون الا قليلاً'' سے استدراك كے طور پر اخذ كيا گيا ہے يعنى اكثر يہودى ايمان نہيں لائيں گے ليكن ان كے گہرى فكر كے حامل علماء اور حقيقت پر يقين ركھنے والے لوگ قرآن كريم پر ايمان ضرور لائيں گے_ بنابريں جملہ ''لكن ...'' سے پتہ چلتا ہے كہ جہالت اور عدم يقين كى ذہنيت اكثر يہوديوں كيلئے قرآن كريم پر ايمان لانے كى راہ ميں ركاوٹ بني_

۱۰_ نماز قائم كرنے اور زكو ة ادا كرنے والے يہودى قرآن كريم اور دوسرى آسمانى كتب پر ايمان لے آتے ہيں _

و لكن الراسخون والمقيمين الصلاة والمؤتون الزكو ة اگر '' المقيمين '' اور '' المؤتون'' ، ''الراسخون '' پر عطف ہوں تو جملہ ''يؤمنون'' ان كلمات كيلئے بھى خبر ہوگا_ واضح ر ہے كہ ''المقيمين'' ''امدح'' يا ''اخص'' جيسے افعال كے ذريعے منصوب ہوا ہے_ دراصل يوں تھا '' والمقيمون الصلوة اخصھم و امدحھم'' اور ادبى قواعد كى بنا پر ''المقيمون'' اور فعل ''اخص''و ''امدح'' حذف كردياگيا ہے اور ''امدحھم'' ميں موجود ضمير منصوب كو اسم ظاہر كى صورت ميں ذكر كيا گيا ہے_

۱۱_ خداوند عالم اور قيامت پر ايمان ركھنے والے يہودي، قرآن كريم اور دوسرى آسمانى كتب پر ايمان لے آتے ہيں _

و لكن الراسخون فى العلم منهم و المؤمنون بالله واليوم الآخر اس بناپر كہ جب''المؤمنون باللہ ...'' ''الراسخون'' پر عطف ہو_

۱۲_ خداوند متعال، قيامت اور قرآن كريم پر ايمان لانے والے، نماز قائم كرنے اورزكاة ادا كرنے والے اللہ تعالى كى طرف سے عظيم پاداش سے نوازے جائيں گے_اولئك سنؤتيهم اجرا عظيماً

۱۳_ نماز اورزكاة كو بہت زيادہ اہميت حاصل ہے اور نماز قائم كرنے والوں پر خداوند متعال كى خاص عنايت بھى ہوگي_والمقيمين الصلاة والمؤتون الزكو ة

''المقيمين'' كو فعل محذوف '' امدح اور اخص'' كى وجہ سے منصوب ذكر كرنا نماز كى اہميت پر تاكيد اور اس بات كى دليل ہے كہ خداوند

۱۹۷

عالم نماز قائم كرنے والوں پر خاص عنايت كرے گا، اسى طرح دوسرى عبادات و واجبات ميں سے زكاة كا ذكر كرنا اس كى خاص اہميت پر دلالت كرتا ہے_

۱۴_ ايمان اس وقت خدا كے عظيم اجر سے بہرہ مند ہونے ميں مفيد و كارساز ہے جب اس كے ساتھ عمل بھى ہو_

والمقيمين الصلوة والمؤمنون بالله و اليوم الآخر اولئك سنؤتيهم اجراً عظيماً

۱۵_ علماء كا خدا وند عالم كے عظيم اجر و پاداش سے بہرہ مند ہونا ايمان لانے اور نيك اعمال انجام دينے ميں منحصر ہے_لكن الراسخون والمؤمنون بالله واليوم الآخر اولئك سنؤتيهم اجراً عظيماً

۱۶_ خداوند متعال اور قيامت پر ايمان كا لازمہ پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم ، قرآن كريم اور دوسرى آسمانى كتب پر ايمان لانا ہے_يؤمنون بما انزل اليك و ما انزل من قبلك و المؤمنون بالله واليوم الآخر

كلمہ ''المؤمنون باللہ'' ''الراسخون'' پر عطف ہے اور اس كا نتيجہ يہ ہے كہ ''يؤمنون بما انزل ...'' ''المؤمنون باللہ'' كيلئے خبر ہے _ واضح ر ہے قرآن كريم پر ايمان كا لازمہ پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم پر ايمان لانا ہے_ لہذا مذكورہ بالا مطلب ميں پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم پر ايمان كو بھى بيان كيا گيا ہے_

۱۷_ قرآن كريم نے حصول علم كا محرك ايجاد كرنے اور ايمان و نيك عمل كى طرف مائل كرنے كيلئے مختلف روشوں كے ساتھ ساتھ انسان ميں موجود پاداش خواہى و اجر طلبى كى صفت سے استفادہ كيا ہے_

لكن الراسخون اولئك سنؤتيهم اجراً عظيماً

۱۸_ خدا وند متعال كى پاداش و اجر كے مختلف درجات اور مراتب ہيں _اولئك سنؤتيهم اجراً عظيماً

آيات الہي: آيات الہى كو جھٹلانا ۷

اللہ تعالى: اللہ تعالى كا لطف ۱۳ ;اللہ تعالى كى پاداش ۱۲، ۱۴، ۱۵، ۱۸

ايمان: آسمانى كتب پر ايمان ۲، ۳،۴، ۵، ۱۰، ۱۱، ۱۶; آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم پر ايمان ۱۶; اديان پر ايمان ۴; اللہ تعالى پر ايمان ۱۱، ۱۲، ۱۶ ;ايمان كا پيش خيمہ ۱۰، ۱۱، ۱۷; ايمان كا متعلق ۳، ۴، ۱۰، ۱۱، ۱۲، ۱۶ ; ايمان كى پاداش ۱۵;ايمان كے اثرات ۴، ۱۶; ايمان و عمل

۱۹۸

۱۴;قرآن كريم پر ايمان ۲، ۳، ۴، ۵، ۱۰، ۱۱، ۱۲، ۱۶ ; قيامت پر ايمان ۱۱، ۱۲، ۱۶ بے جاتوقعات: ۸

پاداش: پاداش كے اسباب ۱۵ ;پاداش كے مراتب ۱۲، ۱۴، ۱۵، ۱۸

تحريك: تحريك كے عوامل۱۷

تربيت: تربيت كى روش ۱۷

جہالت: جہالتكے اثرات ۸، ۹

دين: دينى تعليمات سے جاہل ہونا ۸

زكوة: زكوة كى ادائيگى ۱۲;زكوة كى اہميت ۱۳

سطحى فكر: سطحى فكر كے اثرات ۹

علم: حصول علم كا پيش خيمہ ۱۷;علم اور ايمان ۵; علم كا كردار ۵

علماء: علماء اور قرآن ۶;علماء كا اجر ۱۵

عمل: ناپسنديدہ عمل ۸;نيك عمل كا پيش خيمہ ۱۷;نيك عمل كى پاداش ۱۵

قرآن كريم: قرآن كريم كى جاذبيت ۶

كفر: آسمانى كتب كے بارے ميں كفر ۹;قرآن كے بارے ميں كفر۹; كفر كے اسباب ۹

مؤمنين: مؤمنين كى پاداش ۱۲;مؤمنين كے فضائل ۱۲; نماز گذار مؤمنين ۱۲

نماز: نماز كى اہميت ۱۳

نمازگزار: نمازگزاروں كى فضيلتيں ۱۳

يہودي: علمائے يہود ۱، ۲; علمائے يہود اور آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم ۷; علمائے يہود كا مطالبہ ۷;مومن يہود ۱، ۲، ۱۰، ۱۱; نماز گذار يہودى ۱۰; يہودى اورزكاة ۱۰; يہوديوں كا كفر ۹; يہوديوں كى اكثريت ۹; يہوديوں كى جہالت ۸، ۹;يہوديوں كى رذالت ۸; يہوديوں كى عہد شكنى ۷

۱۹۹

آیت ۱۶۳

( إِنَّا أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ كَمَا أَوْحَيْنَا إِلَى نُوحٍ وَالنَّبِيِّينَ مِن بَعْدِهِ وَأَوْحَيْنَا إِلَى إِبْرَاهِيمَ وَإِسْمَاعِيلَ وَإِسْحَاقَ وَيَعْقُوبَ وَالأَسْبَاطِ وَعِيسَى وَأَيُّوبَ وَيُونُسَ وَهَارُونَ وَسُلَيْمَانَ وَآتَيْنَا دَاوُودَ زَبُوراً )

ہم نے آپ كى طرف اسى طرح وحى نازل كى ہے جس طرح نوح اور ان كے بعد كے انبيا ئكى طرف وحى كى تھى اور ابراہيم ، اسماعيل ، اسحاق ، يعقوب ، اسباط ، عيسي ، ايوب ، يونس ، ہارون او رسليمان كى طرف وحى كى ہے اور داؤد كو زبور عطا كى ہے _

۱_ خداوند متعال نے آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم پر وحى نازل كى اور انہيں نبوت و پيغمبرى كيلئے مبعوث كيا_انا اوحينا اليك

۲_ خداوند متعال نے حضرت نوحعليه‌السلام كو پيغمبرى كيلئے چنا اور ان پر وحى نازل كي_كما اوحينا الى نوح

۳_ خداوند متعال نے حضرت نوحعليه‌السلام كے بعد بہت سارے انبياءعليه‌السلام مبعوث فرمائے اور ان پر وحى نازل كي_

كما اوحينا الى نوح والنبين من بعده

۴_ حضرت نوحعليه‌السلام كے بعد حضرت ابراہيمعليه‌السلام ، حضرت اسماعيلعليه‌السلام ، حضرت اسحاقعليه‌السلام ، حضرت يعقوبعليه‌السلام ، حضرت عيسيعليه‌السلام ، حضرت ايوبعليه‌السلام ، حضرت يونسعليه‌السلام ، حضرت ہارونعليه‌السلام اور حضرت سليمانعليه‌السلام جيسے انبياء تشريف لائے اور ان پر وحى نازل ہوئي_و اوحينا الى ابراهيم و سليمان

۵_ خداوند متعال نے حضرت يعقوبعليه‌السلام كى اولاد ميں سے بعض كو نبوت كيلئے چنا اور ان پر وحى نازل كي_

و اوحينا الي و الاسباط ''اسباط'' جمع ''سبط'' ہے اور اس كا لغوى معنى پوتا اورنواسہ ہے اور اس آيت شريفہ ميں اس سے

۲۰۰