تفسير راہنما جلد ۴

 تفسير راہنما0%

 تفسير راہنما مؤلف:
زمرہ جات: تفسیر قرآن
صفحے: 897

 تفسير راہنما

مؤلف: آيت الله ہاشمى رفسنجاني
زمرہ جات:

صفحے: 897
مشاہدے: 168183
ڈاؤنلوڈ: 4870


تبصرے:

جلد 1 جلد 2 جلد 3 جلد 4 جلد 5 جلد 6 جلد 7 جلد 8 جلد 9 جلد 10 جلد 11
کتاب کے اندر تلاش کریں
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 897 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 168183 / ڈاؤنلوڈ: 4870
سائز سائز سائز
 تفسير راہنما

تفسير راہنما جلد 4

مؤلف:
اردو

قلب:بيمار قلب كا محروم ہونا ۳۲;بيمارى قلب كى علامات ۱۶، ۲۵

كفار:كفار سے دوستى ۱۱، ۳۲ ;كفار سے دوستى كے اثرات ۱۰، ۱۵;كفار كى تحقير ۱۳ ;كفار كى ولايت قبول كرنا ۳۲;كفار كے ساتھ برتاؤ۹;كفار كے سامنے تكبر ۱۲، ۲۷، ۳۰ ; كفار كے سامنے تواضع ۱۴، ۱۵ ; كفار كے مقابلے ميں احساس حقارت ۱۶

كفار سے دوستى كرنے والے: ۲۶

مجاہدين :رضا كار مجاہدين ۱۷;مجاہدين اور دشمن ۲۸; مجاہدين اور كفار ۸، ۲۸;مجاہدين اور مؤمنين ۸، ۲۸ ; مجاہدين كا تواضع ۸،۲۸;مجاہدين كى استقامت ۱۷; مجاہدين كى محبوبيت ۸

محبوبين : ۲۹محبوبين كے فضائل۳۳

محروم لوگ:فضل خدا سے محروم لوگ ۳۲

مسلمان :مسلمانوں كا ارتداد ۲، مسلمانوں كى كوشش ۲۲

ملامت كرنے والے :ملامت كرنے والوں كى مذمت

مؤمنين :كمزور ايمان مؤمنين ۳۲; مؤمنين اور دشمن ۱۹ ; مؤمنين اور كفار ۲۴; مومنين كا احترام ۱۳;مؤمنين كا تواضع ۲۴;مؤمنين كا جہاد۱۹، ۲۳; مومنين كو بشارت ۱;مومنين كى استقامت ۱۸، ۱۹، ۲۳، ۲۴; مؤمنين كى خصوصيات ۱۹، ۲۱، ۲۳، ۲۴;مؤمنين كى دلجوئي۱;مؤمنين كى شجاعت ۱۹; مؤمنين كى صفات ۹; مؤمنين كى كوشش ۲۱; مؤمنين كے ساتھ بے توجہى ۱۶ ; مومنين كے ساتھ تكبر۱۵; مؤمنين كے ساتھ تواضع ۹، ۱۲، ۲۷، ۲۸، ۳۰

يہود :يہود سے دوستى ۴، ۵،۱۱;يہود سے دوستى كے اثرات ۱۵; يہودكى ولايت قبول كرنا ۴، ۵

آیت ۵۵

( إِنَّمَا وَلِيُّكُمُ اللّهُ وَرَسُولُهُ وَالَّذِينَ آمَنُواْ الَّذِينَ يُقِيمُونَ الصَّلاَةَ وَيُؤْتُونَ الزَّكَاةَ وَهُمْ رَاكِعُونَ )

ايمان والو بس تمہارا ولى الله ہے او راس كا رسول او روہ صاحبان ايمان جو نماز قائم كرتے ہيں او رحالت ركوع ميں زكوة ديتے ہيں _

۱_ صرف خداوند متعال ،پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم اور وہ مومنين جومتواضع، نماز قائم كرنے والے اور زكوة ادا

۵۲۱

كرنے والے ہيں وہى مومنين پر ولايت اور حكومت كا حق ركھتے ہيں _انما وليكم الله و رسوله و الذين آمنوا الذين و يؤتون الزكاة و هم راكعون مذكورہ بالا مطلب ميں ركوع كو خضوع يعنى لغوى معنى ميں ليا گيا ہے_

۲_ خداوند متعال نے لوگوں كى سرپرستى كيلئے نماز قائم كرنے والے اور زكوة ادا كرنے والے مؤمنين ميں سے ايك خاص شخص كا واضح علامت كے ساتھ تعارف كرايا ہے_انما وليكم الله الذين يقيمون الصلاة و يؤتون الزكاة و هم راكعون چونكہ جملہ'' و ھم راكعون'' جملہ حاليہ ہے اور اس كا عامل فعل ''يؤتون'' ہے، نيز كلمہ ركوع اپنے اصطلاحى يعنى نماز ميں مخصوص انداز سے جھكنے كے معنى ميں استعمال ہوا ہے، لہذا اس سے معلوم ہوتا ہے كہ بيان كى گئي صفات بالخصوص آخرى صفت ايك خاص اشارہ كررہى ہے، يعنى ايك معين شخص كا تعارف كرا رہى ہے_

۳_ حالت ركوع ميں زكوة ادا كرنا اس شخص كى علامت ہے جسے صدر اسلام كے مسلمانوں ميں سے ان پر حكومت اور ولايت كيلئے معين كيا گيا ہے_و يؤتون الزكاة و هم راكعون

۴_ حضرت على بن ابى طالبعليه‌السلام وہ مومن انسان ہيں ، جنہوں نے نماز قائم كى اور حالت ركوع ميں زكوة ادا كي_

الذين آمنوا الذين يقيمون الصلاة و يؤتون الزكاة و هم راكعون مختلف اور متعدد شان نزول كے مطابق اس آيت شريفہ كى مورد نظر شخصيت حضرت امير المؤمنين على بن ابى طالبعليه‌السلام ہيں _

۵_ صدر اسلام كے مؤمنين پر ولايت و سرپرستى كا حق صرف خدا، اس كے رسولصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم اور امير المؤمنين على ابن ابى طالبعليه‌السلام كو حاصل ہے_انما وليكم الله و رسوله والذين آمنوا و يؤتون الزكاة و هم راكعون

۶_ پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم اور شرائط كے حامل مؤمنين كى ولايت و رہبرى ولايت خدا كے طول ميں اور اس كى حاكميت كا ايك جلوہ ہے_انما وليكم الله و رسوله والذين آمنوا خبر كے جمع ہونے كے باوجود كلمہ ولى كو مفرد لانا اس حقيقت كى وضاحت كرتا ہے كہ رسول اللہصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم اور دوسرے واجد الشرائط افراد كى ولايت، ولايت خدا كے طول ميں اور اس كا ايك جلوہ ہے_

۷_ نماز كو اس كى تمام شرائط كے ساتھ ہميشہ قائم كرنا اور زكوة كى ادائيگى ميں كوتاہى نہ كرنا مومنين پر حكومت و ولايت ركھنے كى قابليت كى شرط ہے_انما وليكم الله الذين يقيمون الصلاة و

۵۲۲

يؤتون الزكاة و هم راكعون نماز قائم كرنے كا مطلب اسے تمام شرائط كے ساتھ انجام دينا ہے، جبكہ فعل مضارع ''يقيمون'' اور ''يؤتون'' نماز كے قيام اور زكوة كى ادائيگى كے استمرار اور تداوم پر دلالت كرتے ہيں _

۸_ صدقہ اورزكوة كى ادائيگى كے دوران خضوع اور عجز و انكسار ى كا اظہار اہل ايمان پر حكومت و ولايت كا منصب سنبھالنے كى لازمى شرائط ميں سے ہے_انما وليكم الله الذين يقيمون الصلاة و يؤتون الزكاة و هم راكعون

مذكورہ بالا مطلب ميں ركوع كو اس كے لغوى يعنى خضوع كے معنى ميں ليا گيا ہے_

۹_ اہل ايمان پر خدا، پيغمبرصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم اور واجد الشرائط مؤمنين كى ولايت كے علاوہ دوسرى ہر قسم كى حكومت اور ولايت ايك نامشروع اور غير قانونى ولايت و حكومت ہے_انما وليكم الله و رسوله و الذين آمنوا مذكورہ بالا مطلب كلمہ ( انما) كے معني حصر كو سامنے ركھتے ہوئے اخذ كيا گيا ہے_

۱۰_ ولايت خدا كو قبول كرنا، يہود و نصاري اور دوسرے كفار كى ولايت قبول كرنے كے ساتھ سازگار اور ہم آہنگ نہيں ہے_و من يتولهم منكم فانه منهم انما وليكم الله و رسوله والذين آمنوا

۱۱_ لوگوں كو غلط اور نادرست راہوں سے روكنے كے بعد ان كے سامنے صحيح لائحہ عمل پيش كرنا ان روشوں ميں سے ايك ہے جو قرآن كريم نے ہدايت كيلئے اختيار كى ہيں _انما وليكم الله و رسوله و الذين آمنوا خداوند متعال نے مؤمنين كو كفار كى ناروا ولايت اور سرپرستى قبول كرنے سے منع كرنے كے بعد جملہ'' انما وليكم ...'' كے ذريعے ولايت كے لائق افراد كا تعارف كرايا ہے اور ان كى ولايت كے قبول كرنے كى طرف مؤمنين كى راہنمائي كى ہے_

۱۲_ نماز قائم كرنا اور زكوة ادا كرنا ايمان كى علامت ہے_الذين آمنوا الذين يقيمون الصلاة و يؤتون الزكاة

''الذين يقيمون الصلاة'' ،''الذين آمنوا ''كيلئے صفت ہے_

۱۳_ خداوند متعال سے دائمى ارتباط اور محتاج لوگوں كى ضروريات كو پورا كرنا ايمان كى علامت ہے_

الذين آمنوا الذين يقيمون الصلاة و يؤتون الزكاة يہ مطلب اس بنا پر اخذ كيا گيا ہے كہ نماز كا قيام خدا كے ساتھ ارتباط كے ايك طريقہ كا بيان ہو، جبكہ زكوة كى ادائيگى محتاج لوگوں كى ضروريات پورا كرنے كے ايك مصداق كا بيان ہو_

۵۲۳

۱۴_ مختلف عبادات اور دينى فرائض ميں سے نماز، زكوة اور انفاق (راہ خدا ميں مال خرچ كرنے) كو ايك خاص اہميت حاصل ہے_الذين آمنوا الذين يقيمون الصلاة و يؤتون الزكاة

۱۵_ زكوة اور انفاق كى نسبت نماز كو خاص اہميت حاصل ہے_يقيمون الصلاة و يؤتون الزكاة نماز كو زكوة كى ادائيگى سے پہلے ذكر كرنا اس كى بالا تراہميت پر دلالت كرتا ہے_

۱۶_ انفاق اور محتاج لوگوں كى مدد كرتے وقت تواضع اور عجز و انكسارى سے كام لينا انتہائي قابل قدر اور بلند و بالا مقام و منزلت كا حامل ہے_و يؤتون الزكاة و هم راكعون يہ اس بناپر ہے جب ركوع اپنے لغوى معنى يعنى خضوع ميں استعمال ہوا ہو_

۱۷_ محبت، دوستى اور ولى و سرپرست كا انتخاب ہدايت و گمراہى ميں بنيادى اور مؤثر كردار كا حامل ہے_

انما وليكم الله و رسوله والذين آمنوا چونكہ مورد بحث آيہ شريفہ گذشتہ آيات كى طرف ناظر ہے اور گذشتہ آيات ميں يہود و نصاري كى ولايت قبول كرنے كو ہدايت الہى سے محروميت كا سبب قرار ديا گيا ہے لہذا اس سے معلوم ہوتا ہے كہ خدا، پيغمبرصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم اور لازمى شرائط كے حامل مؤمنين كى ولايت قبول كرنا ہدايت كا موجب بنتا ہے_

۱۸_ خداوند متعال نے پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كو امت كى ولايت و سرپرستى كيلئے حضرت علىعليه‌السلام كو منصوب كرنے كا حكم ديا_انما وليكم الله و رسوله والذين آمنوا الذين يؤتون الزكاة و هم راكعون حضرت امام باقرعليه‌السلام فرماتے ہيں :''امر الله عزوجل رسوله بولاية على و انزل عليه انما وليكم الله و رسوله و الذين آمنوا ...''(۱) يعنى خداوند متعال نے اپنے رسولصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كو حضرت علىعليه‌السلام كى ولايت كا حكم ديا اور يہ آيہ شريفہ نازل فرمائي كہ''انما وليكم الله و رسوله ...''

آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم :آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم اور امير المؤمنينعليه‌السلام ۱۸;آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى ولايت ۱، ۵، ۶، ۹

اسلام:صدر اسلام كى تاريخ۳

اللہ تعالى:الله تعالى كى حاكميت ۱، ۶;اللہ تعالى كى ولايت ۱، ۵، ۶، ۹، ۱۰; اللہ تعالى كے افعال ۲;اللہ تعالى كے اوامر ۱۸

____________________

۱) كافي، ج۱، ص ۲۸۹، ح ۴، نورالثقلين، ج۱، ص۶۴۶، ح۲۶۴، الدرالمنثور، ج۳، ص ۱۰۵_

۵۲۴

امير المؤمنينعليه‌السلام :امير المؤمنينعليه‌السلام كا انتصاب ۱۸;امير المؤمنينعليه‌السلام كا انفاق ۴;امير المؤمنينعليه‌السلام كا ايمان ۴;اميرالمؤمنينعليه‌السلام كى نماز ۴; امير المؤمنينعليه‌السلام كى ولايت ۵، ۱۸;امير المؤمنينعليه‌السلام كے فضائل۴

انفاق (راہ خدا ميں خرچ كرنا):انفاق كى اہميت ۱۴، ۱۵ ;انفاق كے وقت تواضع ۱۶;حالت ركوع ميں انفاق ۳، ۴

ايمان:ايمان كى علامات ۱۲، ۱۳

تربيت:تربيت كى روش ۱۱

حكومت:حكومت كى شرائط ۱;نامشروع حكومت ۹

خضوع:خضوع كى قدر و قيمت ۱۶

رہبر:رہبر كى شرائط ۸

زكوة:زكوة كى ادائيگى ۱، ۲، ۱۲; زكوة كى ادائيگى كى اہميت ۷;زكوة كى ادائيگى كے آداب ۸;زكوة كى اہميت ۱۴، ۱۵

سياسى نظام: ۱، ۲، ۵، ۶، ۷، ۸، ۹، ۱۰

عبادت:عبادت كى اہميت ۱۳

عجز و انكساري:عجز و انكسارى كى قدر و قيمت ۱۶

عيسائي:عيسائيوں كى ولايت ۱۰

كفار:كفار كى ولايت ۱۰

گمراہي:گمراہى كے اسباب ۱۷

لوگ:لوگوں كو خبردار كرنا ۱۱

محبت:محبت كے اثرات ۱۷

محتاج لوگ:محتاج لوگوں كى ضروريات پورى كرنا ۱۳، ۱۶

مسلمان:صدر اسلام كے مسلمان ۳

مؤمنين: ۴مؤمنين پر ولايت ۱، ۳، ۵، ۷، ۸، ۹;مؤمنين كى ولايت ۱، ۲، ۶، ۹

۵۲۵

نماز:نماز قائم كرنا ۱، ۲، ۱۲ ;نماز قائم كرنے كى اہميت ۷; نماز كى اہميت ۱۴، ۱۵

ولايت:ولايت كا سرچشمہ ۲، ۳، ۵، ۶; ولايت كا كردار ۱۷;ولايت كى شرائط ۷، ۸

ہدايت:ہدايت كى روش ۱۱;ہدايت كے اسباب ۱۷

يہود:يہود كى ولايت ۱۰

آیت ۵۶

( وَمَن يَتَوَلَّ اللّهَ وَرَسُولَهُ وَالَّذِينَ آمَنُواْ فَإِنَّ حِزْبَ اللّهِ هُمُ الْغَالِبُونَ )

او رجو بھى الله ، رسول اور صاحبان ايمان كو اپنا سرپرست بنائے گا تو الله كى ہى جماعت غالب آنے والى ہے_

۱_ وہ لوگ جو خداوند متعال، پيغمبرصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم اكرم اور لازمى شرائط كے حامل مؤمنين كى ولايت و سرپرستى قبول كرتے ہيں ، حزب اللہ(خدا كے مددگاروں اور پيروكاروں ) كے زمرے ميں آتے ہيں _و من يتول الله و رسوله و الذين آمنوا فان حزب الله هم الغالبون ''الذين آمنوا'' ان مؤمنين كى طرف اشارہ ہے جن كا گذشتہ آيہ شريفہ ميں ذكر ہوا ہے_

۲_ خداوند متعال، پيغمبراكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم اور مؤمنين سے محبت كرنے والے حزب اللہ كے زمرے ميں آتے ہيں _

ومن يتول الله و رسوله و الذين آمنوا فان حزب الله هم الغالبون يہ اس احتمال كى بناپر ہے جب تولى كا معنى محبت كرنا ہو_

۳_ خداوند متعال، پيغمبراكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم اور ولايت كے قابل مؤمنين كى ولايت قبول كرناايك دوسرے سے مربوط ہيں اور جدا ہونے والے نہيں ہيں _و من يتول الله و رسوله والذين آمنوا فعل ''يتول ''كے بغير ''رسولہ'' اور''الذين آمنوا'' كو ''اللہ ''پر عطف كرنے سے معلوم ہوتا ہے كہ ان كى ولايت باہم پيوستہ تھى اور ان ميں سے كسى كى بھى ولايت كا انكار اور اس سے روگردانى ان تمام كى ولايت سے روگردانى كے مترادف ہے، چنانچہ گذشتہ آيہ شريفہ ميں كلمہ ولى كو مفرد لانا اس مطلب كى تائيد كرتا ہے_

۵۲۶

۴_ صرف حزب اللہ (خدا كے مددگار اور پيروكار) ہى حتمى فتح سے ہمكنار ہونگے_فان حزب الله هم الغالبون

''ھم'' كى ضمير منفصل حصر پر دلالت كرتى ہے_

۵_ اہل ايمان كى فتح و كاميابى اس پر موقوف ہے كہ وہ ولايت الہى كو اپنا محور و مركز قرار ديں _فان حزب الله هم الغالبون ان اصحاب اور ساتھيوں كو جو كسى شخص كے ہم فكر ہوں اور اس كى پيروى كريں ، اس شخص كى حزب (جماعت )كہا جاتا ہے_ (لسان العرب)

۶_ حزب اللہ كى تشكيل كا مركز و محور خداوند متعال، رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم اور لازمى شرائط كے حامل مؤمنين كى اطاعت ہے_و من يتول الله و رسوله و الذين آمنوا فان حزب الله هم الغالبون

۷_ فتح و كاميابى تك دسترسى پيدا كرنے ميں قيادت اور منظم فعاليت انتہائي مؤثر كردار ادا كرتے ہيں _

و من يتول الله و رسوله والذين آمنوا فان حزب الله هم الغالبون

۸_ يہود و نصاري اور دوسرے كفار كى ولايت قبول كرنے والے ناكامى اور يقينى شكست سے دوچار ہونگے_

و من يتولهم منكم فانه منهم والذين آمنوا فان حزب الله هم الغالبون ممكن ہے جملہ ''فان حزب اللہ ...'' كا حصر ان لوگوں كے غلط وہم و گمان كى طرف اشارہ ہو جو مسلمانوں كى ممكنہ شكست( نخشى ان تصيبنا دائرة) سے محفوظ رہنے كيلئے كفار كے ساتھ دوستانہ تعلقات استوار كرنے كے درپے تھے_

۹_ حزب اللہ اپنى عاقبت كے بارے ميں ہر قسم كے خوف و خطر سے آزاد اور اپنے كامياب مستقبل كے بارے ميں مطمئن ہوتے ہيں _فان حزب الله هم الغالبون

آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم :آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى اطاعت ۶;آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى ولايت ۱، ۳; آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے دوست۲

اتحاد:اتحاد كے اثرات ۵

اللہ تعالى:اللہ تعالى كى اطاعت ۶;اللہ تعالى كى ولايت ۱، ۳;اللہ تعالى كى ولايت كے اثرات ۵; اللہ تعالى كے دوست ۲

تنظيمى فعاليت:تنظيمى فعاليت كى اہميت ۷

۵۲۷

حزب اللہ: ۱، ۲، ۶

حزب اللہ كا اطمينان ۹;حزب اللہ كى شجاعت ۹; حزب اللہ كى كاميابى ۴

شكست:شكست كا پيش خيمہ ۸

عيسائي:عيسائيوں كى ولايت قبول كرنا ۸

فتح :فتح كى شرائط ۵;فتح كے اسباب ۷

قيادت:قيادت كا مؤثر كردار ۷

كفار:كفار كى ولايت كے اثرات ۸

مؤمنين:مؤمنين كا اتحاد ۳;مومنين كى اطاعت ۶;مومنين كى فتح ۵;مومنين كى ولايت ۱، ۳; مؤمنين كے دوست ۲

يہود:يہود كى ولايت قبول كرنا ۸

آیت ۵۷

( يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُواْ لاَ تَتَّخِذُواْ الَّذِينَ اتَّخَذُواْ دِينَكُمْ هُزُواً وَلَعِباً مِّنَ الَّذِينَ أُوتُواْ الْكِتَابَ مِن قَبْلِكُمْ وَالْكُفَّارَ أَوْلِيَاء وَاتَّقُواْ اللّهَ إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ )

ايمان والو خبردار اہل كتاب ميں جن لوگوں نے تمہارے دين كو مذاق او رتماشہ بناليا ہے او رديگر كفار كو بھى اپنا ولى او رسرپرست نہ بنانا او رالله سے ڈرتے رہنا اگر تم واقعى صاحب ايمان ہو _

۱_ عہد پيغمبرصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم ميں بعض اہل كتاب دين اسلام كو بچوں كا كھيل اور وقت گزارنے كا ذريعہ خيال كرتے ہوئے اس كا مذاق اڑاتے تھے_لا تتخذوا الذين اتخذوا دينكم هزواً و لعبا من الذين اوتوا الكتاب من قبلكم

۲_ ان لوگوں كے ساتھ دوستانہ تعلقات برقرار كرنے سے اجتناب لازمى ہے جو دين اسلام اور معارف الہى كا تمسخر اڑا تے اور اسے لغو و بيہودہ خيال كرتے ہوں _يا ايها الذين آمنوا لا تتخذوا الذين اتخذوا

۵۲۸

دينكم هزواً و لعباً اولياء (ھزواً )كا معنى ہنسنا اور مذاق اڑانا ہے_

۳_ كفار كى ولايت قبول كرنے اور ان سے دوستانہ تعلقات استوار كرنے سے اجتناب لازمى ہے_لا تتخذوا الكفار اولياء

۴_ اہل كتاب سے دوستانہ اور ولائي تعلقات استوار كرنے كو حرام قرار ديئے جانے كى دليل يہ ہے كہ ان ميں سے بعض، اسلامى مقدسات كى بے احترامى كرتے تھے_لا تتخذوا الذين اتخذوا دينكم هزواً و لعبا من الذين اوتوا الكتاب اولياء جملہ'' اتخذوا ...'' كے ذريعے ''الذين'' كى وضاحت كرنے كا مقصد وہ علت بيان كرنا ہے جس كى بناپر اہل كتاب كے ساتھ دوستانہ تعلقات استوار كرنے كو حرام قرار ديا گيا ہے_

۵_ بعض اہل كتاب نے اسلام كے ساتھ كفار كى لڑائي ميں كفار كا ساتھ ديا_لا تتخذوا الذين من الذين اوتوا الكتاب من قبلكم والكفار اولياء

۶_ اسلام كى تمسخر آميز تصوير كھينچنا اور اسے لہو و لعب اور سرگرمى كا ايك ذريعہ قرار دينا مسلمانوں كے خلاف اہل كتاب كى پروپيگنڈا مہم كا ايك طريقہ تھا_الذين اتخذوا دينكم هزوا و لعبا من الذين اوتوا الكتاب

۷_ آسمانى كتب كے پيروكاروں كى طرف سے اسلام اور معارف الہى كا تمسخر اڑانا انتہائي گھٹيا اور خلاف توقع فعل تھا_الذين اتخذوا دينكم هزوا و لعباً من الذين اوتو الكتاب يہود و نصاري كا'' الذين اوتوا الكتاب'' كے ذريعے تذكرہ كرنا اس بات كى طرف اشارہ ہے كہ ،چونكہ وہ اہل كتاب اور الہى تعليمات سے آشنا ہيں ، لہذا انہيں دين اسلام جيسے الہى تعليمات كے مجموعے كا، مقابلہ كرتے ہوئے تمسخر نہيں اڑانا چاہيئے_

۸_ اگر اہل كتاب اسلامى مقدسات اورالہى تعليمات كا احترام كريں اور ان كى ہتك حرمت سے باز رہيں تو اس صورت ميں ان سے تعلقات استوار كرنا جائز ہے_لا تتخذوا الذين اتخذوا دينكم هزواً و لعباً جملہ'' الذين اتخذوا'' اس علت كى طرف اشارہ ہے جس كى بناپر اہل كتاب سے تعلقات استوار كرنا حرام قرار ديا گيا ہے، بنابريں اگر وہ دين اسلام كو قابل احترام سمجھيں تو اس صورت ميں ان سے تعلقات برقرار كرنا جائز ہے_

۹_ اسلام كى عزت و احترام محفوظ ركھنا وہ لازمى اصول ہے جسے اغيار كے ساتھ تعلقات استوار كرتے

۵۲۹

وقت ملحوظ ركھنا چاہيئے_يا ايها الذين آمنوا لا تتخذوا الذين اتخذوا دينكم هزوا و لعباً اولياء

۱۰_ اسلام ايك حكيمانہ دين ہے جو بيہودہ و تمسخر آميز احكام سے پاك و پاكيزہ ہے_لا تتخذوا الذين اتخذوا دينكم هزوا و لعباً اولياء

۱۱_ دين اور احكام الہى كا تمسخر اڑانا اور اسے ہنسى مذاق كا ذريعہ قرار دينا كبيرہ گناہوں ميں سے ايك ہے_

لا تتخذوا الذين اتخذوا دينكم هزواً و لعبا اولياء چونكہ دين كا تمسخر اڑانے والوں كو اپنے سے دور ركھنا اور ان كے ساتھ دوستانہ تعلقات استوار كرنے سے گريز كرنا چاہيئے، لہذا اس سے معلوم ہوتا ہے كہ احكام خداوندى كا مذاق اڑانا كبيرہ گناہوں ميں سے ايك ہے_

۱۲_ صدر اسلام كے بعض مسلمان اہل كتاب اور ديگر كفار كى دين سے دشمنى كے باوجود ان كى ولايت اور دوستى قبول كرتے تھے_يا ايها الذين آمنوا لا تتخذوا الذين اولياء واتقوا الله ان كنتم مؤمنين جملہ''واتقوا الله ان كنتم مؤمنين'' كے مذمت آميز لب و لہجے سے معلوم ہوتا ہے كہ بعض مسلمان كفار كے ساتھ دوستانہ تعلقات برقرار كيے ہوئے تھے_

۱۳_ اسلام كا تمسخر اڑانے والوں كى اور كفار كى ولايت و دوستى كو قبول كرنا ايمان و تقوي كے ساتھ ہم آہنگ نہيں ہے_و اتقوا الله ان كنتم مؤمنين

۱۴_ تقوي اختيار كرنا اور خوف خدا ركھنا، ايمان كا لازمہ ہے_و اتقوا الله ان كنتم مؤمنين

۱۵_ دشمنان دين سے برائت و بيزارى تقوي و ايمان كى علامت ہے_لا تتخذوا الذين اتخذوا دينكم هزوا اولياء واتقوا الله ان كنتم مؤمنين

احكام:احكام كا فلسفہ ۴

اسلام:اسلام كا تقدس ۸، ۹;اسلام كا مذاق اڑانا ۱، ۲، ۶، ۷، ۱۳;اسلام كا مقابلہ ۶;اسلام كى خصوصيت ۱۰;اسلامى تعليمات ۱۰;صدر اسلام كى تاريخ ۱، ۱۲

اغيار: اغيارسے رابطہ برقرار كرنے كے اصول ۸، ۹، ۱۳

۵۳۰

اہل كتاب:اہل كتاب اور اسلام ۱، ۵، ۶، ۷;اہل كتاب اور كفار ۵;اہل كتاب كا رويہ ۶;اہل كتاب كى دشمنى ۱۲;اہل كتاب كى طرف سے مذاق ۱، ۷;اہل كتاب كى ولايت قبول كرنا ۱۲;اہل كتاب كے ساتھ دوستى ۴، ۱۲;اہل كتاب كے ساتھ رابطہ ۸

ايمان:ايمان كى علامات ۱۵;ايمان كے اثرات ۱۳، ۱۴

تبرا:تبراكے اثرات ۱۵;تبرا كے موارد ۲

تقوي:تقوي كى علامات ۱۵;تقوي كے اثرات ۱۳;تقوي كے اسباب ۱۴

خوف:اللہ تعالى كا خوف ۱۴

دشمن:دشمنوں سے تبرا ۱۵

دوستي:حرام دوستى ۴

دين:دين كا مذاق اڑانے كا گناہ ۱۱

سياسى نظام: ۹

كفار:كفار اور اسلام۵; كفار كى دشمنى ۱۲;كفار كى ولايت سے گريز ۳;كفار كى ولايت قبول كرنا ۳، ۱۳;كفار كے ساتھ دوستى ۱۲، ۱۳;كفار كے ساتھ دوستى سے اجتناب ۳

گناہ:گناہ كبيرہ ۱۱

محرمات: ۴

مسلمان:صدر اسلام كے مسلمان ۱۲; مسلمان اوراہل كتاب ۱۲; مسلمان اور كفار ۱۲

مقدسات:مقدسات كى ہتك حرمت ۴

ولائي رابطہ: ۴

۵۳۱

آیت ۵۸

( وَإِذَا نَادَيْتُمْ إِلَى الصَّلاَةِ اتَّخَذُوهَا هُزُواً وَلَعِباً ذَلِكَ بِأَنَّهُمْ قَوْمٌ لاَّ يَعْقِلُونَ )

او ر جب تم نماز كے لئے اذان ديتے ہو تو يہ اس كو مذاق او ركھيل بنا ليتے ہيں اس لئے كہ يہ بالكل بے عقل قوم ہيں _

۱_ صدر اسلام كے بعض اہل كتاب اور كفار نماز كا تمسخر اڑاتے اور اسے ہنسى مذاق كا ذريعہ سمجھتے تھے_

و اذا ناديتم الى الصلاة اتخذوا هزواً و لعباً مذكورہ بالا مطلب ميں '' اتخذوہا ''كى ضمير فاعلى گذشتہ آيہ شريفہ ميں موجود'' الذين اوتوا الكتاب ''اور ''الكفار'' كى طرف لوٹائي گئي ہے_

۲_ كفار اور بعض اہل كتاب كے خيال ميں نماز كى صدا دينا (اذان) ايك تمسخر آميز اور بيہودہ آواز تھي_

و اذا ناديتم الى الصلاة اتخذوا هزوا و لعباً يہ اس احتمال كى بناپر ہے جب'' اتخذوہا'' كى ضمير مفعولي'' ناديتم ''سے حاصل ہونے والے مصدر'' مناداة ''كى طرف لوٹ رہى ہو_

۳_ كفار اور اہل كتاب نے نماز اور اذان كا تمسخر اڑاتے ہوئے اسے ہنسى مذاق كا ذريعہ قرار ديا جو اسلام كے خلاف ان كى پروپيگنڈا مہم كا حصہ تھا_و اذا ناديتم الى الصلاة اتخذوها هزواً و لعبا

۴_ ان لوگوں سے دوستانہ تعلقات استوار كرنا حرام ہے جو نماز اور اذان كو ہنسى مذاق كا ذريعہ سمجھيں اوراس كا تمسخر اڑائيں _لا تتخذوا الذين اتخذوا دينكم هزوا و لعبا و اذا ناديتم الى الصلاة

۵_ بعض اہل كتاب كى طرف سے نماز اور اذان كا تمسخر اڑانا ،ان كے ساتھ دوستانہ تعلقات برقرار كرنے كو حرام قرار دينے كى دليل ہے_لا تتخذوا الذين اذا ناديتم الى الصلاة اتخذوها هزواً و لعباً

۶_ اذان، نماز اور دوسرے دينى شعائر كا مذاق اڑانا گناہ كبيرہ ہے_و اذا ناديتم الى الصلاة اتخذوها هزواً و لعباً

چونكہ نماز، اذان يا دوسرے دينى شعائر كا مذاق اڑانے والوں كو دھتكارتے ہوئے ان سے دوستانہ تعلقات استوار كرنے سے گريز كرنا چاہيئے ، لہذا اس سے معلوم ہوتا ہے كہ نماز، اذان

۵۳۲

اور دوسرے دينى شعائر كا مذاق اڑانا گناہ كبيرہ كے زمرے ميں آتا ہے_

۷_ ان لوگوں سے بھى دوستانہ تعلقات استوار كرنا حرام ہے جو بعض دينى احكام (شعائر) كامذاق بناتے ہوئے ان كا تمسخر اڑاتے ہيں _لا تتخذوا الذين و اذا ناديتم الى الصلاة اتخذوها هزواً و لعباً دين كا تمسخر اڑانے والوں كے ساتھ دوستى كى حرمت بيان كرنے كے بعد نماز كا مذاق اڑانے والوں سے دوستى كى حرمت كا تذكرہ اس نكتہ كى جانب اشارہ ہوسكتا ہے كہ اسلام كے احكام ميں سے كسى ايك بھى حكم كا تمسخر اڑانا دين كا مذاق اڑانے كا مصداق ہے اور اس كا حكم بھى وہى ہوگا يعنى اس سے روابط برقرار كرنا بھى حرام ہے _

۸_ نماز اور اذان، دين كے مقدس شعائر اور بنيادى اركان ميں سے ہيں _الذين اتخذوا دينكم هزوا و اذا ناديتم الى الصلاة اتخذوها هزواً و لعباً مورد بحث آيت نے نماز اور اذان كے تمسخر كو دين كا مذاق اڑانے كا ايك نمونہ قرار ديا ہے اور نماز و اذان پر دين كا اطلاق اس بات كى علامت ہے كہ يہ دو دين كے اساسى اركان ميں سے ہيں _

۹_ دين اسلام كے احكام اور شعائر كا مذاق اڑانے كى اصل وجہ كم عقلى ہے_اتخذوا دينكم هزوا ذلك بانهم قوم لا يعقلون

۱۰_ اہل كتاب اور دوسرے كفار دين اسلام اور اس كے احكام اور شعائر كا تمسخر اڑانے كى وجہ سے بيوقوف، نادان اور كم عقل لوگ ہيں _اتخذوا دينكم هزواً ذلك بانهم قوم لا يعقلون مذكورہ بالا مطلب اس مبنا پر اخذ كيا گيا ہے كہ جب ''لا يعقلون'' فعل لازم ہو، يعنى اہل كتاب اور كفار عقل اور كافى فكر سے عارى ہيں ، چنانچہ ''لا يعقلون ''كو ''قوم'' كى جانب كہ جو ان كے خاص سماجى تارو پود پر دلالت كرتا ہے اسناد دينا مذكورہ مطلب كى تائيد كرتا ہے_

۱۱_ كفار كى طرف سے دين اسلام كے احكام اور شعائر كا تمسخر اڑانے كى اصل وجہ ان كا احكام و شعائر دين ميں غور و فكر نہ كرنا ہے_اتخذوها هزواً و لعباً ذلك بانهم قوم لا يعقلون

مذكورہ بالا مطلب ميں '' لا يعقلون'' كو فعل متعدى ليا گيا ہے اور اس كا مفعول، محذوف فرض كيا گيا ہے يعني''لايعقلون الدين و الصلاة و ...'' وہ دين اور نماز و غيرہ ميں غور و فكر نہيں كرتے_

۱۲_ دين اور اس كے احكام و شعائر كى حقانيت كے بارے ميں غور و فكر اور تدبر نہ كرنے كى وجہ سے خداوند متعال نے اہل كتاب كى مذمت كى ہے_

۵۳۳

ذلك بانهم قوم لا يعقلون

۱۳_ دين اسلام اور اس كے احكام و شعائر كى اساس و بنياد عقل اور منطق ہے_اتخذوها هزوا، لعبا ذلك بانهم قوم لا يعقلون

۱۴_ منطقى اور عقلى نگاہ سے دين اسلام كى طرف ديكھنا، اس كى حقانيت، لياقت اور ضرورى ہونے كے بارے ميں اطمينان كا موجب بنتا ہے_اتخذوا هزوا و لعبا ذلك بانهم قوم لا يعقلون

احكام: ۴، ۵، ۷احكام كا فلسفہ ۵;احكام كا مذاق اڑانا ۷، ۱۰;احكام كے تمسخر اڑانے كا سرچشمہ ۹احكام كے مبانى ۱۳

اذان:اذان كا مذاق اڑانا ۲، ۳، ۴، ۵;اذان كى اہميت ۸; اذان كے تمسخر اڑانے كا گناہ ۶

اسلام:اسلام كا تمسخر اڑانا ۱۰،۱۱;اسلام كا مقابلہ كرنا ۳; اسلام كى حقانيت ۱۴;اسلام كى خصوصيت ۱۴;صدر اسلام كى تاريخ ۱

اغياراغيار كے ساتھ تعلقات استوار كرنے كے اصول ۴، ۵

اللہ تعالى:اللہ تعالى كى طرف سے مذمتيں ۱۲

اہل كتاب:اہل كتاب اور اسلام ۳;اہل كتاب كى جہالت ۱۰;اہل كتاب كى سرزنش ۱۲; اہل كتاب كى طرف سے تمسخر ۱، ۲، ۳، ۵، ۱۰

تمسخر اڑانے والے:تمسخر اڑانے والوں سے دوستى ۴، ۷

ثقافتى نظام:۴

جہالت:جہالت كے اثرات ۹

جہلاء: ۱۰دوستي:حرام دوستى ۴، ۵، ۷

دين:دين كا مذاق اڑانے كا سبب ۹;دين كى حقانيت۱۲; دين كے اركان ۸;دين كے شعائر ۸;دين كے مبانى ۱۳;دين ميں غور و فكر ۱۱، ۱۲، ۱۴

شعائر:شعائر كا مذاق اڑانا ۷، ۱۰، ۱۱;شعائر كے مذاق اڑانے كا سرچشمہ۹; شعائر كے مذاق اڑانے كا

۵۳۴

گناہ ۶

عقل:قل كا نقش و كردار ۱۳

غور و فكر:غور و فكر كے اثرات ۱۴;غور و فكر نہ كرنے كى مذمت ۱۲; غور و فكر نہ كرنے كے اثرات ۱۱

كفار:كفار اور اسلام ۳;كفار كى جہالت ۱۰;كفار كى طرف سے تمسخر ۱، ۲، ۳، ۱۰;كفار كى طرف سے تمسخر اڑانے كى اصل وجہ ۱۱;كفار كے ساتھ دوستى ۵

گناہ:بيرہ گناہ ۶

محرمات: ۴ ، ۵ ، ۷

معاشرت :معاشرت كے آداب ۷

معاشرہ:معاشرتى روابط كے اصول

نماز:نماز كا تمسخر اڑانے كا گناہ۶;نماز كا مذاق اڑانا ۱، ۳، ۴، ۵; نماز كى اہميت ۸

آیت ۵۹

( قُلْ يَا أَهْلَ الْكِتَابِ هَلْ تَنقِمُونَ مِنَّا إِلاَّ أَنْ آمَنَّا بِاللّهِ وَمَا أُنزِلَ إِلَيْنَا وَمَا أُنزِلَ مِن قَبْلُ وَأَنَّ أَكْثَرَكُمْ فَاسِقُونَ )

پيغمبر آپ كہہ ديجئے كہ اے اہل كتاب كيا تم ہم سے صرف اس بات پر ناراض ہو كہ ہم اللہ اور اس نے جو كچھ ہمارى طرف يا ہم سے پہلے نازل كيا ہے ان سب پر ايمان ركھتے ہيں اور تمہارى اكثريت فاسق اور نافرمان ہے_

۱_ اہل كتاب مسلمانوں پر بے جا تنقيد كرتے اور بلاوجہ ان سے ناراض ہوتے تھے_قل يا اهل الكتاب هل تنقمون منا الا ان آمنا بالله

۲_مؤمنين كے خداوند متعال ، قرآن كريم اورآسمانى كتب پرايمان كو تنقيد كا نشانہ بنانے كى وجہ سے خداوند متعال نے اہل كتاب كى مذمت كى ہے_قل يا اهل الكتاب هل تنقمون منا الا ان آمنا

۵۳۵

بالله و ما انزل من قبل

۳_ خداوند متعال، قرآن كريم اور تمام آسمانى كتب پر مسلمانوں كے ايمان ركھنے كى وجہ سے اہل كتاب نے نماز اور دوسرے اسلامى شعائر كا تمسخر اڑايا_قل يا اهل الكتاب هل تنقمون منا الا ان آمنا بالله و ما انزل من قبل

مذكورہ بالا مطلب اس بنا پر اخذ كيا گيا ہے كہ جب، ''ان آمنا ''،محذوف لام كے ذريعے وہ علت بيان كررہاہو جس كى بناپر اہل كتاب مسلمانوں سے ناخوش اور ناراض ہوتے تھے، يعني''ما تنقمون منا ديننا و صلاتنا لشيء الا لايماننا بالله ''

۴_ پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كو اہل كتاب كى طرف سے مسلمانوں كے خلاف اپنائي جانے والى خود غرضى پر مشتمل حكمت عملى كے خلاف مقابلہ كرنے كا حكم ديا گيا_قل يا اهل الكتاب هل تنقمون منا الا ان آمنا بالله

۵_ دشمنوں كى طرف سے اسلام و مسلمين كے خلاف ہونے والى پروپيگنڈا مہم كا صحيح طريقے سے مقابلہ كرنا چاہيئے_

قل يا اهل الكتاب هل تنقمون منا الا ان آمنا بالله

۶_ خداوندمتعال اور قرآن كريم پر ايمان لانے والوں كا فريضہ ہے كہ تمام آسمانى كتب پر ايمان لائيں _

هل تنقمون منا الا ان آمنا بالله و ما انزل الينا و ما انزل من قبل

۷_ قرآن كريم دوسرى آسمانى كتب سے افضل و برتر ہے_آمنا بالله و ما انزل الينا و ما انزل من قبل

اگر چہ آسمانى كتب زمانے كے لحاظ سے مقدم ہيں ليكن اس كے باوجود'' ما انزل الينا كو ما انزل من قبل'' سے پہلے ذكر كرنا مذكورہ بالا مطلب كى طرف اشارہ ہوسكتا ہے_

۸_ رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے دور كے اہل كتاب اس بات كى اہليت نہيں ركھتے تھے كہ تورات اور انجيل كو ان كى طرف منسوب كيا جائے_و ما انزل من قبل عبارت كے سياق و سباق كا تقاضايہ تھا كہ ''ما انزل من قبل ''كے بجائے ''ما انزل اليكم'' كہا جاتا، ليكن بظاہر معلوم ہوتا ہے كہ اس تبديلى كا مقصد يہ حقيقت بيان كرنا تھا كہ اہل كتاب تورات اورانجيل كے مضامين و احكام كے پابند نہيں ر ہے، لہذا وہ اس بات كى اہليت نہيں ركھتے كہ آسمانى كتب كو كسى بھى طرح ان كى طرف منسوب كيا جائے_

۹_ چونكہ مسلمانوں كا ايمان اور عقيدہ تھا كہ اہل كتاب كى اكثريت فاسق ہے، لہذا يہ چيز باعث بنى كہ وہ اہل ايمان پر بے جا تنقيد كريں اور بلاوجہ ناراض

۵۳۶

ہوں _هل تنقمون منا الا ان آمنا بالله و ان اكثركم فاسقون يہ اس احتمال كى بناپر كہ جب، ''ان اكثركم''، ''اللہ ''پر عطف ہو، يعنى آمنا بان اكثركم فاسقون

۱۰_ اكثر يہودى اور عيسائي اپنى آسمانى تعليمات سے بھٹكے اور ان سے كٹے ہوئے لوگ ہيں _و ان اكثركم فاسقون

عام طور پر فاسق اس شخص كو كہا جاتا ہے جو اپنے دين كے بعض يا تمام احكام كى پابندى نہ كرے_ (مفردات راغب)

۱۱_ اہل كتاب كا فسق و فجور اور گناہ ان علل و اسباب ميں سے ايك ہے، جو انہيں مسلمانوں كو تنقيد كا نشانہ بنانے پراكساتے تھے_قل يا اهل الكتاب هل تنقمون منا الا و ان اكثركم فاسقون

مذكورہ بالا مطلب اس بنا پر اخذ كيا گيا ہے جب ''ان اكثركم ...'' محذوف لام كے ذريعے ''ھل تنقمون'' كيلئے مفعول لہ ہو_ اس صورت ميں ''ان اكثركم ...'' محذوف پر عطف ہوگا، يعنى''انما تنقمون منا ايماننا بالله لكذا و كذا و لان اكثركم فاسقون يا پھر اسے ''ان آمنا ...'' پر عطف قرار ديا جائے البتہ يہ اس صورت ميں ہے جب ''ان آمنا'' خود علت بيان كررہا ہو، يعني'' ما تنقمون منا ديننا و صلاتنا الا لايماننا و لان اكثركم فاسقون''

۱۲_ دين اور شعائر الہى كا تمسخر اڑانے كى اصلى وجہ فسق ، (احكام خداوندى كو پس پشت ڈالنا ) ہے_

اتخذوا دينكم هزوا و لعبا و ان اكثركم فاسقون جملہ'' ھل تنقمون ...'' كا مصداق وہى نماز اور دينى احكام كا مذاق اڑانا ہے، لہذا فسق كہ جسے ''تنقمون ''كى علت قرار ديا گيا ہے، در حقيقت دين كا تمسخر اڑانے كى بھى علت ہے_

۱۳_ اكثر اہل كتاب انتہائي خود خواہ اور بے انصاف لوگ ہيں _هل تنقمون منا الا ان آمنا بالله و ان اكثركم فاسقون ممكن ہے جملہ'' و ان اكثركم ...'' جملہ حاليہ اور اس كا مقصد اہل كتاب كى انتہائي بے انصافى ثابت كرنا ہو، يعنى اے اہل كتاب جبكہ تم خود فاسق و فاجر ہو، اس كے باوجود برتر اقدار اور معقول ترين اعتقادات پر مشتمل ہمارے ايمان كى وجہ سے ہميں تنقيد كا نشانہ بناتے ہو؟

۱۴_ چند گنے چنے اہل كتاب ہى اپنے دين اور شريعت كے پابند تھے_و ان اكثركم فاسقون

۵۳۷

آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم :آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم اور اہل كتاب ۴;آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى ذمہ دارى ۴

اللہ تعالى:اللہ تعالى كى طرف سے سرزنش ۲

اہل كتاب:اہل كتاب اور انجيل ۸;اہل كتاب اور تورات ۸; اہل كتاب اور مسلمين ۱، ۴، ۹، ۱۱; اہل كتاب اور مؤمنين ۲;اہل كتاب كا فسق ۱۱; اہل كتاب كا مقابلہ ۴;اہل كتاب كى اكثريت ۱۳; اہل كتاب كى اكثريت كا فسق ۹;اہل كتاب كى بے انصافى ۱۳; اہل كتاب كى پابند اقليت ۱۴;اہل كتاب كى تنقيد ۱، ۲، ۹، ۱۱;اہل كتاب كى حكمت عملى ۴;اہل كتاب كى خودخواہى ۱۳;اہل كتاب كى سرزنش ۲;اہل كتاب كى طرف سے تمسخر ۳;صالح اہل كتاب ۱۴;صدر اسلام كے اہل كتاب ۸

ايمان:آسمانى كتب پر ايمان ۲، ۳، ۶;ايمان كا متعلق ۲، ۳، ۶; خدا پر ايمان ۲، ۳، ۶;قرآن كريم پر ايمان ۲، ۳، ۶

تنقيد:ناپسنديدہ تنقيد ۱;ناپسنديدہ تنقيد كا پيش خيمہ ۹، ۱۱

ثقافتى يلغار:ثقافتى يلغار كا مقابلہ ۵

دشمن:دشمنوں كا مقابلہ ۵;دشمنوں كا پروپيگينڈا ۵

دين:دين كا تمسخر اڑانے كا سرچشمہ ۱۲

شعائر:شعائر كا تمسخر اڑانا ۳;شعائر كا تمسخر اڑانے كا سرچشمہ ۱۲

عيسائي:عيسائيوں كى اكثريت كا منحرف ہونا ۱۰

فسق:فسق كے اثرات ۱۱، ۱۲;فسق كا مفہوم ۱۲

قرآن كريم:قرآن كريم اور آسمانى كتب ۷;قرآن كريم كى فضيلت ۷

مسلمان:مسلمانوں كا ايمان ۳;مسلمانوں كا عقيدہ ۹

منحرفين: ۱۰

مؤمنين:مؤمنين كى ذمہ دارى ۶

نماز:نماز كا مذاق اڑانا ۳

يہود:يہود كى اكثريت كا منحرف ہونا ۱۰

۵۳۸

آیت ۶۰

( قُلْ هَلْ أُنَبِّئُكُم بِشَرٍّ مِّن ذَلِكَ مَثُوبَةً عِندَ اللّهِ مَن لَّعَنَهُ اللّهُ وَغَضِبَ عَلَيْهِ وَجَعَلَ مِنْهُمُ الْقِرَدَةَ وَالْخَنَازِيرَ وَعَبَدَ الطَّاغُوتَ أُوْلَـئِكَ شَرٌّ مَّكَاناً وَأَضَلُّ عَن سَوَاء السَّبِيلِ )

كہہ ديجيئے كيا ہم تم كو خدا كے نزديك ايك منزل كے اعتبار سے اس سے بدتر عيب كى خبرديں كہ جس پر خدا نے لعنت اور غضب نازل كيا ہے اور ان ميں سے بعض كو بندر اور سوربنا ديا ہے اور جس نے بھى طاغوت كى عبادت كى ہے وہ جگہ كے اعتبار سے بدترين اور سيد ھے راستہ سے انتہائي بہكا ہوا ہے_

۱_ پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كو حكم ديا گيا كہ وہ اہل كتاب كو ان كے ہم عقيدہ لوگوں كے گھٹيا ماضى كى طرف متوجہ كركے ان كے ننگ و عار والے ماضى كو فاش كريں _قل هل انبئكم بشر من ذلك

۲_ اہل كتاب خود اس سے بدترراستے پر گامزن تھے جسے وہ مؤمنين كيلئے ناروا خيال كرتے تھے_

قل هل انبئكم بشر من ذلك مثوبة عند الله ممكن ہے'' ذلك'' كا مشار اليہ تمام انبياء اور آسمانى كتب پر مومنين كا ايمان ہو كہ جس كا گذشتہ آيہ شريفہ ميں ذكر ہوا ہے، اس فرض كى صورت ميں قرآن كريم ان كا ساتھ دينے كيلئے كہتا ہے كہ اگر بالفرض مؤمنين كا قرآن كريم اور دوسري آسمانى كتب پر ايمان ناروا بھى ہو جب كہ ہرگز ايسا نہيں ہے، تو پھر بھى خود تمہارا اپنا كردار بہت زيادہ برا اور گھٹيا ہے، ذرا غور كرو تم نے كيا كيا فعل انجام نہيں ديئے؟

۳_ اہل كتاب كا ماضى ان كے فسق و فجور سے كہيں زيادہ گھٹيا اور ناپسنديدہ تھا_

قل هل انبئكم بشر: من ذلك مثوبة عند الله مذكورہ بالا مطلب اس مبنا پر اخذ كيا گيا ہے كہ جب ''ذلك ''اس فسق كى طرف اشارہ ہو جو'' ان اكثركم فاسقون'' سے حاصل ہوتا ہے_

۴_ اہل كتاب كى تاريخ ان كى طرف سے اہل ايمان پر

۵۳۹

اعتراض كرنے كے گناہ سے كہيں زيادہ پليد گناہوں سے بھرى ہوئي تھي_قل هل انبئكم بشر من ذلك

يہ اس بناپر كہ جب ''ذلك'' اہل كتاب كى طرف سے مومنين پر كيے جانے والے اس اعتراض كى طرف اشارہ ہو جو جملہ'' ھل تنقمون'' سے استفاہ ہوتا ہے، يعنى اہل كتاب كا مومنين پر اعتراض انتہائي گھٹيا فعل اور گناہ ہے اور اس سے بدتر ان كے وہ اعمال ہيں جو مذكورہ آيت ميں بيان ہوئے ہيں _

۵_ بعض اہل كتاب خدا كى لعنت اور غضب كا شكار ہيں _من لعنه الله و غضب عليه

۶_ خداوند متعال نے بعض اہل كتاب كو بندر اور خنزير كى شكل ميں مسخ كرديا_و جعل منهم القردة و الخنازير

بہت سے مفسرين كا كہنا ہے كہ اصحاب سبت وہ يہودى ہيں جنہوں نے مختلف شرعى حيلوں بہانوں كے ذريعے ہفتے كے دن كى حرمت كو توڑا توبندر كى صورت ميں مسخ ہوگئے، اور وہ عيسائي جنہوں نے حضرت عيسيعليه‌السلام پر نازل ہونے والے كھانے كا انكار كيا تو خنزير ميں تبديل ہوگئے_

۷_ بعض اہل كتاب بت پرستى اور غير خدا كى عبات كى جانب مائل ہوگئے_و عبد الطاغوت

طاغوت كا مصدر طغى ہے، جس كا معنى سركشى اور تجاوز كرنا ہے اور اہل لغت نے اس كا شيطان، بت اور كفر و ضلالت و گمراہى كے رؤسا پر اطلاق كيا ہے_

۸_ بعض اہل كتاب كفر و ضلالت كے رؤساء كے مطيع و فرمانبردار تھے_و عبد الطاغوت

۹_ اہل كتاب كا خدا كى لعنت اور غضب ميں مبتلا ہونا، طاغوت كى پوجا ميں گرفتار ہونا اور ان كا بندر و خنزير كى شكل ميں مسخ ہونا ان كے ناروا اور گھٹيا افعال كى سزا ہے_هل انبئكم بشر: من ذلك مثوبة عند الله من لعنه و عبد الطاغوت كلمہ '' مثوبة '' (جزا و سزا )سے معلوم ہوتا ہے كہ غضب و ...كو ان برے نتائج اور عواقب كے طور پر بيان كيا گيا ہے، جو اہل كتاب كے ناروا اعمال كا تقاضاتھا_

۱۰_ عہد بعثت كے يہودى اور عيسائي اپنے بزرگوں كے ناروا اعمال پر راضى تھے_هل انبئكم بشر من ذلك مثوبة عند الله من لعنه الله و عبدالطاغوت گذشتہ ادوار ميں گذرنے والے يہوديوں اور عيسائيوں كے ناپسنديدہ اعمال كى وجہ سے عہد

۵۴۰