تفسير راہنما جلد ۴

 تفسير راہنما0%

 تفسير راہنما مؤلف:
زمرہ جات: تفسیر قرآن
صفحے: 897

 تفسير راہنما

مؤلف: آيت الله ہاشمى رفسنجاني
زمرہ جات:

صفحے: 897
مشاہدے: 168266
ڈاؤنلوڈ: 4870


تبصرے:

جلد 1 جلد 2 جلد 3 جلد 4 جلد 5 جلد 6 جلد 7 جلد 8 جلد 9 جلد 10 جلد 11
کتاب کے اندر تلاش کریں
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 897 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 168266 / ڈاؤنلوڈ: 4870
سائز سائز سائز
 تفسير راہنما

تفسير راہنما جلد 4

مؤلف:
اردو

كرتا ہے كہ اہل كتاب كا ايمان لانا اور تقوي اختيار كرنا بہت بعيد ہے_

۶_ عہد پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم ميں اہل كتاب ايمان و تقوي سے عارى لوگ تھے_و لو ان اهل الكتاب آمنوا و اتقوا

۷_ خدا تعالى، پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم اور تمام آسمانى كتب پر ايمان لانے اور تقوي كى پابندى كرنے كى صورت ميں خداوند متعال نے اہل كتاب كو نعمتوں سے معمور جنت ميں داخل كرنے كى تاكيد كى ہے_و لو ان اهل الكتاب لادخلناهم جنات النعيم

۸_ جنت كى نعمتوں سے بہرہ مند ہونا ايمان اور تقوي پر موقوف ہے_و لو ان اهل الكتاب آمنوا و اتقوا لكفرنا عنهم سيئاتهم و لا دخلناهم جنات النعيم

۹_ گناہوں كى بخشش و مغفرت جنت ميں داخل ہونے كى شرط ہے_لكفرنا عنهم سيئاتهم و لا دخلناهم جنات النعيم جنت ميں داخل ہونے سے پہلے بخشش اور مغفرت كا ذكر كرنا اس بات كى طرف اشارہ ہوسكتا ہے كہ جب تك انسان كے گناہ بخشے نہ جائيں اس وقت تك جنت ميں داخل نہيں ہوسكے گا_

۱۰_ رشوت، حرام خوري، تجاوز، ظلم و ستم اور كفر آميز باتوں سے اجتناب اہل كتاب كے گناہوں كى بخشش و مغفرت اور جنت ميں داخل ہونے كى شرط ہے_و لو ان اهل الكتاب آمنوا و اتقوا جيسا كہ پہلے بھى گذرا ہے كہ '' اتقوا'' كا متعلق گناہ ہے يعنى گناہوں سے بچو اور گذشتہ آيات كو ملحوظ ركھتے ہوئے اس كے مدنظر مصاديق ميں سے وہ گناہ ہيں جن كى طرف مذكورہ بالا مطلب ميں اشارہ ہوا ہے_

۱۱_ جنت متعدد باغات اور مختلف نعمتوں سے معمور ہوگي_و لا دخلناهم جنات النعيم نعيم كا معني فراوان ہے_ (مفردات راغب)

الله تعالى:الله تعالى كا وعدہ ۱; الله تعالى كى دعوت ۲; الله تعالى كى مغفرت ۴

اہل كتاب:اہل كتاب كا انجام ۷;اہل كتاب كا بے ايمان ہونا ۵، ۶;اہل كتاب كا بے تقوي ہونا ۵، ۶;اہل كتاب كا گناہ ۱، ۱۰; اہل كتاب كا محرك ۵; اہل كتاب كى مغفرت ۱، ۱۰;صدر اسلام كے اہل كتاب ۶

ايمان:

۵۶۱

آسمانى كتب پر ايمان ۱، ۲،۳، ۷;آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم پر ايمان ۱، ۳، ۷; ايمان كا متعلق ۱، ۲، ۳، ۷;ايمان كى اہميت ۲; ايمان كى دعوت ۲;ايمان كے اثرات ۱، ۳، ۷، ۸;خدا تعالى پر ايمان ۱، ۲، ۳، ۷;قرآن كريم پر ايمان ۲

تجاوز :تجاوز سے اجتناب كرنا ۱۰

تقوي:تقوي كى اہميت ۲;تقوي كى دعوت ۲;تقوي كے اثرات ۷، ۸

جنت:جنت كى صفات ۱۱;جنت كى نعمتيں ۷، ۸، ۱۱;جنت كے باغات ۱۱;جنت كے موجبات۷، ۹، ۱۰

حرام خوري:حرام خورى سے اجتناب ۱۰

رشوت:رشوت سے اجتناب ۱۰

گناہ:گناہ سے اجتناب ۱، ۳;گناہ كى بخشش ۱، ۴;گناہ كى مغفرت كے اثرات ۹;گناہ كى مغفرت كے اسباب ۳

مغفرت:مغفرت كى شرائط ۱۰

ناروا باتيں كرنا:ناروا باتيں كرنے سے اجتناب ۱۰

آیت ۶۶

( وَلَوْ أَنَّهُمْ أَقَامُواْ التَّوْرَاةَ وَالإِنجِيلَ وَمَا أُنزِلَ إِلَيهِم مِّن رَّبِّهِمْ لأكَلُواْ مِن فَوْقِهِمْ وَمِن تَحْتِ أَرْجُلِهِم مِّنْهُمْ أُمَّةٌ مُّقْتَصِدَةٌ وَكَثِيرٌ مِّنْهُمْ سَاء مَا يَعْمَلُونَ )

او راگر يہ لوگ توريت و انجيل او رجو كچھ ان كى طرف پروردگار كى طرف سے نازل كيا گيا ہے سب كو قائم كرتے تو اپنے اوپر اور قدموں كے نيچے سے رزق خداحاصل كرتے ، ان ميں سے ايك قوم ميانہ رو ہے او رزيادہ تر لوگ بدترين اعمال انجام دے ر ہے ہيں _

۱_ خداوند متعال نے اہل كتاب كو تورات، انجيل اور ديگر الہى معارف و تعليمات قائم كرنے كى دعوت دى ہے_

و لو انهم اقاموا التورة و الانجيل و ما انزل اليهم

۲_ تورات اور انجيل كے معارف پر ايمان لانے اور ان

۵۶۲

كے احكام كے ساتھ ساتھ، ان پر نازل ہونے والى دوسرى تعليمات پر عمل كرنے كى صورت ميں اہل كتاب كاآسمانى اور زمينى نعمتوں سے بہرہ مند ہونا_و لو انهم اقاموا التورية والانجيل وما انزل اليهم من ربهم لاكلوا من فوقهم

''اقامة'' كا معنى ايك چيز يا فعل كو اس كى تمام شرائط كے ساتھ انجام دينا ہے اور آسمانى كتب كو قائم كرنے كا مطلب ان كى تعليمات پر ايمان لانا اور ان كے تمام احكام پرعمل كرنا ہے_

۳_ بہت سے اہل كتاب تورات، انجيل اور ان پر نازل شدہ دوسرى تعليمات سے بے اعتنائي اور لاپروائي برتنے والے لوگ تھے_و لو انهم اقاموا التورة والانجيل و ما انزل اليهم

۴_ اہل كتاب ميں تورات، انجيل اور دوسرى آسمانى كتب كو قائم كرنے كيلئے كافى محرك موجود نہيں تھا_

و لو انهم اقاموا التورية والانجيل كلمہ'' لو ''كے ذريعے شرط بيان كرنا اس پر دلالت كرتا ہے كہ اہل كتاب كى طرف سے تورات و انجيل كو قائم كرنا بہت بعيد دكھائي ديتا ہے_

۵_ اہل كتاب كا معاشى مشكلات ميں گرفتار ہونا ان كى طرف سے آسمانى كتب اور فرامين خداوندى سے بے اعتنائي برتنے كا نتيجہ تھا_و لو انهم اقاموا التورية والانجيل لاكلوا من فوقهم و من تحت ارجلهم

۶_ معاشرے ميں آسمانى كتب اور فرامين خداوندى كو قائم كرنا اقتصادى رفاہ و آسائش اور خدا كى نعمتوں سے بہرہ مند ہونے كا موجب بنتا ہے_و لو انهم اقاموا التورية والانجيل لاكلوا من فوقهم و من تحت ارجلهم

۷_ بارش كے برسنے اور دوسرى آسمانى نعمتوں كے نازل ہونے، سبزہ اگنے اور زمين كى دوسرى نعمتوں تك رسائي حاصل كرنے ميں ، آسمانى كتب پر قائم رہنا انتہائي مؤثر كردار كا حامل ہے_و لو انهم اقاموا التوراة و الانجيل لاكلوامن فوقهم ومن تحت ارجلهم

۸_ آسمانى كتب ايسى ہدايات پر مشتمل ہيں جو معاشرے كى ضروريات پورى كرنے اور اقتصادى مسائل كى گرہيں كھولنے ميں ممد و معاون ثابت ہوسكتى ہيں _و لو انهم اقاموا التورية والانجيل و ما انزل اليهم من ربهم لاكلوا

اقتصادى رفاہ كو تورات و انجيل پر عمل كرنے پر مترتب كرنا اس مطلب كى طرف اشارہ ہوسكتا ہے كہ خداوند متعال اجر كے طور پر زمين و آسمان كى بركتيں ، عمل كرنے والوں پر نازل فرمائے گااور

۵۶۳

اس مطلب كى جانب بھى اشارہ ہوسكتا ہے كہ خود تورات اور انجيل ميں ايسى ہدايات موجود ہيں جن پر عمل كرنا معاشرے كى اقتصادى ترقى كا باعث بن سكتا ہے_ مذكورہ بالا مطلب اس دوسرے معنى كى اساس پر اخذ كيا گيا ہے_

۹_ تورات اور انجيل آپس ميں ہم آہنگ اور ايك دوسرے كى تكميل كرتى ہيں _و لو انهم اقاموا التورية و الانجيل

انجيل كو حرف ''واو'' كے ذريعے تورات پر عطف كرنا اس بات پر دلالت كرتا ہے كہ دونوں ميں سے ہر ايك عليحدہ اور جدا طور پر اہل كتاب كيلئے دنيوى سعادت فراہم نہيں كرسكتي_

۱۰_ اديان الہى كى نظر ميں معاشرے كى اقتصادى رفاہ و آسائش كى قدر و اہميت بہت زيادہ ہے_لاكلوا من فوقهم و من تحت ارجلهم اگر اقتصادى رفاہ و آسائش جو جملہ'' لاكلوا ...''سے سمجھ ميں آتى ہے، اسكى كوئي اہميت نہ ہوتى تو قرآن كريم اسے آسمانى كتب كو قائم كرنے كے نتيجے كے طور پر ذكر نہ كرتا_

۱۱_ معاشرے ميں زندگى كے تمام شعبوں ميں آسمانى كتب كو مركز و محور قرار دينے كى كوشش كرنا لازمى ہے_

و لو انهم اقاموا التورية والانجيل و ما انزل اليهم من ربهم آسمانى كتب كو قائم كرنے كا معنى ان كا حق مكمل طور پر ادا كرنا ہے اور يہ زندگى كے تمام شعبوں ميں ان كى تعليمات كو مركز و محور قرار دينے كيلئے كنايہ ہے_

۱۲_ يہود و نصاري تورات اور انجيل كے علاوہ بھى آسمانى تعليمات سے بہرہ مند ہوئے_

و لو انهم اقاموا التورية والانجيل و ما انزل اليهم من ربهم ''ما انزل اليھم'' سے مراد زبور و غيرہ جيسى كتابيں ہوسكتى ہيں جو خدا وند عالم نے انبيائےعليه‌السلام بنى اسرائيل پر نازل فرمائيں _

۱۳_ پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے زمانے تك تورات و انجيل ميں كوئي تحريف اور تبديلى نہيں كى گئي تھي_

و لو انهم اقاموا التورة والانجيل بظاہر يہى دكھائي ديتا ہے كہ مورد بحث آيت شريفہ ميں موجود تورات اور انجيل سے مراد وہى تورات اور انجيل ہوں گى جو اہل كتاب كے پاس موجود تھيں _

۱۴_ قرآن كريم پر ايمان لانا اور اسے زندگى كے تمام شعبوں ميں قائم كرنا اہل كتاب كا فريضہ ہے_

و لو انهم اقاموا ما انزل اليهم من ربهم يہ كہا جاسكتا ہے كہ'' ما انزل اليهم'' سے مراد قرآن كريم ہے جبكہ كلمہ'' اليھم'' يہ معنى بيان كررہا ہے كہ اہل كتاب كو اپنا شمار ان لوگوں ميں كرنا چاہيئے جنہيں قرآن كريم نے مخاطب كيا ہے_

۵۶۴

۱۵_ آسمانى كتب اور الہى تعليمات كا نزول خداوند عالم كى اپنے بندوں پر ربوبيت كا ايك جلوہ ہے_

و لو انهم اقاموا التوراة و الانجيل و ما انزل اليهم من ربهم كلمہ'' رب'' كا انتخاب اس ارتباط كى وضاحت كررہا ہے جو آسمانى كتب كے نازل كرنے اور ربوبيت الہى ميں پايا جاتا ہے_

۱۶_ بعض اہل كتاب معتدل مزاج اور اپنى آسمانى كتب كى پابندى كرنے والے لوگ تھے_و لو انهم اقاموا التورة منهم امة مقتصدة '' مقتصدة '' كا مصدر اقتصاد ہے اور اس كا معنى اعمال و كردار ميں اعتدال ہے_ يہاں پر ''لو انھم اقاموا التورة ...'' كى دليل كى بناپر اس سے مراد تورات و انجيل كا پابند ہونا اور ان كے احكام پر عمل كرنا ہے_

۱۷_ آسمانى كتب كى پابندى كرنے والے اہل كتاب كے بعض قبائل آپس ميں ہم آہنگ اور مشتركہ ہدف ركھتے تھے_

منهم امةمقتصدة ''امة'' اس گروہ كو كہا جاتا ہے جس سے تعلق ركھنے والے افراد مشتركہ ہدف اور مقصد ركھتے ہوں _

۱۸_ امت ( ہم آہنگ معاشرہ) كى تشكيل آسمانى كتب اور احكام خداوندى كو قائم كرنے كى لازمى شرط ہے_

و لو انهم اقاموا التور ة منهم امة مقتصدة آسمانى كتب پر عمل پيرا لوگوں كو كلمہ'' امة'' كے ذريعے ياد كرنا اس بات كى طرف اشارہ ہوسكتا ہے كہ ان كى كاميابى و كامرانى آپس كى ہم آہنگى كى مرہون منت ہے_

۱۹_ زندگى ميں معتدل اور افراط و تفريط سے پاك روش اختيار كرنا لازمى ہے_منهم امة مقتصدة

اگر چہ اقتصاد سے مراد احكام خداوندى پر عمل كرنا ہے ليكن كلمہ ''مقتصد'' كے انتخاب كرنے كا مقصد يہ سمجھانا ہے كہ امور ميں اعتدال كى روش اختيار كرنا ايك پسنديدہ فعل ہے اور خود خداوند متعال نے اس كى ترغيب دلائي ہے_

۲۰_ آسمانى كتب كے فرامين اور ہدايات معتدل اور ہر قسم كے افراط و تفريط سے پاك ہيں _

و لو انهم اقاموا التورة منهم امة مقتصدة

۲۱_ ايك امت كے غير صالح افراد كى مذمت و سرزنش كے وقت اس كے نيك و صالح عناصر كا ذكر كرنا لازمى اور پسنديدہ فعل ہے_و لو انهم اقاموا منهم امة مقتصدة و كثير منهم ساء ما يعملون

۲۲_ عہد پيغمبراكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے بہت سے اہل كتاب ناپسنديدہ

۵۶۵

اعمال و كردار كے مالك تھے_و كثير منهم ساء ما يعملون

۲۳_ اہل كتاب كا اپنى آسمانى كتب سے بے اعتنائي كرنا مذموم اور ناپسنديدہ طرز عمل تھا_

و لو انهم اقاموا التورة والانجيل و كثير منهم ساء ما يعملون

۲۴_كسى راہ پر گامزن لوگوں كى كثير تعداد اس راہ كے صحيح و سالم ہونے كى دليل نہيں ہے_و كثير منهم ساء ما يعملون

۲۵_ يہود و نصاري كا خداوند عالم كى فراوان نعمتوں سے بہرہ مند ہونا حكومت و ولايت خداوندى كے قائم كرنے پر موقوف ہے_ولو انهم اقاموا التورة و الانجيل لاكلوا من فوقهم و من تحت ارجلهم حضرت امام باقرعليه‌السلام اس آيہ شريفہ كى توضيح ميں فرماتے ہيں :الولاية (۱)

۲۶_ يہوديوں كے اكھتر (۷۱) فرقوں ميں سے صرف ايك اور نصاري كے بہتر (۷۲) فرقوں ميں سے صرف ايك معتدل اور اپنى آسمانى كتاب كا پابند ہے_و لو انهم اقاموا التورة والانجيل و كثير منهم ساء ما يعملون حضرت رسول اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم سے روايت ہوئي ہے: (تفرقت امة موسي على احدى و سبعين ملة (فرقة) سبعون منهما فى النار و واحدة فى الجنة و تفرقت امة عيسي على اثنين و سبعين فرقة احدى و سبعون فرقة فى النار و واحدة فى الجنة ..) حضرت موسيعليه‌السلام كى امت اكھتر فرقوں ميں بٹ گئي ان ميں سے ستر جہنم ميں اور صرف ايك جنت ميں جائيگا اور حضرت عيسيعليه‌السلام كى امت بہتر فرقوں ميں تقسيم ہوگئي ان ميں سے اكھتر جہنم ميں اور ايك جنت ميں جائيگا حضرت علىعليه‌السلام جب بھى يہ حديث بيان كرتے تو ساتھ يہ آيہ شريفہ تلاوت فرماتے تھے_''و لو ان اهل الكتاب آمنوا و لو انهم اقاموا التورة والانجيل منهم ساء ما يعملون'' (۲)

آسمانى كتب:آسمانى كتب پر عمل كرنا ۶، ۷، ۱۸;آسمانى كتب سے منہ موڑنا ۲۳;آسمانى كتب سے منہ موڑنے كے اثرات ۵; آسمانى كتب كا اعتدال ۲۰;آسمانى كتب كا كردار ۱۱; آسمانى كتب كا نزول ۱۵; آسمانى كتب كى تعليمات ۸، ۲۰; آسمانى كتب كى ہم آہنگى ۹

____________________

۱) كافى ج۱ ص ۴۱۳ ح ۶; نورالثقلين ج۱ ص ۶۵۰ ح ۲۸۵_

۲) تفسير عياشى ج۱ ص ۳۳۱ ح ۱۵۱; نورالثقلين ج۱ ص ۶۵۱ ح ۲۸۸_

۵۶۶

اعتدال:اعتدال كى اہميت ۱۶، ۱۹، ۲۰

اقتصاد:اقتصادى ترقى كا پيش خيمہ۷;اقتصادى ترقى كے عوامل۶;اقتصادى مشكل كا پيش خيمہ۵

اكثريت:اكثريت كى قدر و قيمت ۲۴

الله تعالى:الله تعالى كى دعوت ۱;الله تعالى كى ربوبيت ۱۵;الله تعالى كى نعمتيں ۶، ۲۵; الله تعالى كے اوامر پر عمل كرنا ۶;الله تعالى كے اوامر سے منہ موڑنے كے اثرات ۵

امت:امتوں كى تشكيل كى اہميت ۱۸

انجيل:انجيل پر عمل ۲; انجيل صدر اسلام ميں ۱۳;انجيل كى تعليمات ۲

اہل كتاب:اہل كتاب اور آسمانى كتب ۴، ۱۶، ۱۷، ۲۳; اہل كتاب اور انجيل ۱، ۲، ۳، ۴;اہل كتاب اور تورات ۱، ۲، ۳، ۴;اہل كتاب اور دينى تعليمات ۳;اہل كتاب كا محرك ۴;اہل كتاب كا ناپسنديدہ عمل ۲۲، ۲۳;اہل كتاب كى اقليت ۱۶;اہل كتاب كى اكثريت ۳، ۲۲;اہل كتاب كى ذمہ دارى ۱۴; اہل كتاب كے پابند افراد ۱۶، ۱۷;صدر اسلام كے اہل كتاب ۲۲

ايمان:ايمان كا متعلق ۱۴;قرآن كريم پر ايمان۱۴

بارش:بارش برسنے كا پيش خيمہ ۷

بدكار لوگ:بدكارو لوگوں كى سرزنش ۲۱

بہتر كا عدد ۲۶

تورات:تورات اور انجيل ۹;تورات پر عمل ۲; تورات صدر اسلام ميں ۱۳;تورات كى تعليمات ۲

حق:حق تشخيص دينے كى روش ۲۴

حكومت:نيك حكومت كا قيام ۲۵

دين:دين اور اقتصاد ۸، ۱۰;دين اور رفاہ ۱۰;دين اور عينيت ۸، ۱۱، ۱۴;دين اور معاشرہ ۱۱;دينى تعليمات پر عمل كرنا ۱، ۲

رفاہ:رفاہ كى قدر و قيمت ۱۰;رفاہ كے عوامل ۶

روايت: ۲۵، ۲۶

روزي:

۵۶۷

روزى تنگ ہونے كے اسباب ۵;روزى كے وسيع ہونے كى شرائط ۲۵

زندگي:زندگى ميں اعتدال ۱۹

سبزہ:مين سے سبزہ اگنے كا پيش خيمہ ۷

صالحين:صالحين كا ذكر خير ۲۱;

عيسائي:ذمہ دار عيسائي ۲۶;عيسائي اور آسمانى تعليمات ۱۲; عيسائي اور انجيل ۱۲; عيسائي اور تورات ۱۲; عيسائيوں كى روزى ۲۵;عيسائيوں كے فرقے ۲۶

قدر و قيمت كا اندازہ لگانا:

قدر و قيمت كا اندازہ لگانے كا معيار ۲۰، ۲۴

قرآن كريم:قرآن كريم پر عمل كرنا ۱۴

معاشرہ:معاشرے كى مادى ضروريات ۸

نعمت:نعمت كے موجبات ۲

ولايت:ولايت كى اہميت ۲۵

يہود:ذمہ دار يہود ۲۶;يہود اور آسمانى تعليمات ۱۲;يہود اور انجيل ۱۲;يہود اور تورات ۱۲;يہود كى روزى ۲۵;يہود كے فرقے ۲۶

آیت ۶۷

( يَا أَيُّهَا الرَّسُولُ بَلِّغْ مَا أُنزِلَ إِلَيْكَ مِن رَّبِّكَ وَإِن لَّمْ تَفْعَلْ فَمَا بَلَّغْتَ رِسَالَتَهُ وَاللّهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ إِنَّ اللّهَ لاَ يَهْدِي الْقَوْمَ الْكَافِرِينَ )

اے پيغمبر آپ اس حكم كوپہنچا ديں جو آپ كے پروردگار كى طرف سے نازل كيا گيا ہے اور اگر آپ نے يہ نہ كيا تو گويا اس كے پيغام كو نہيں پہنچايا او رخدا آپ كو لوگوں كے شر سے محفوظ ركھے گا كہ الله كافروں كى ہدايت نہيں كرتا ہے _

۱_ پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كا فريضہ تھا كہ لوگوں تك وحى الہى مكمل طور سے پہنچائيں _

يا ايها الرسول بلغ ما انزل اليك من ربك و ان لم تفعل فما بلغت رسالته

۵۶۸

۲_ پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم خداوند عالم كے بھيجے ہوئے رسول اور لوگوں تك وحى پہنچانے كا واسطہ ہيں _

يا ايها الرسول بلغ ما انزل اليك

۳_ خداوند عالم كى طرف سے پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم پر وحى كے ابلاغ كى رسالت (ذمہ داري) ربوبيت خداوندى كا ايك جلوہ ہے_يا ايها الرسول بلغ ما انزل اليك من ربك

اسم'' رب'' كا انتخاب اس ارتباط كى دليل ہے جو رسالت و وحى اور ربوبيت الہى ميں پايا جاتا ہے_

۴_ پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم لوگوں تك خداوندعالم كا خاص پيغام پہنچانے پر مامور تھے_

بلغ ما انزل و ان لم تفعل فما بلغت رسالته ''ما انزل ...'' سے مراد تمام احكام اور معارف دينى نہيں ہوسكتے كيونكہ يہ كہنے كا كوئي معنى نہيں بنتا كہ وہ سب جو كچھ تم پر نازل ہوا ہے اگر اسے نہ پہنچايا تو تم نے رسالت الہى كو انجام نہيں ديا_ بنابريں ''ما انزل ''سے مراد ايك خاص پيغام تھا كہ جسے تمام رسالت كے مساوى شمار كيا گيا ہے_ آيہ شريفہ كے متعدد شان نزول اور بہت سى روايات كے مطابق وہ خاص پيغام اميرالمومنين حضرت علىعليه‌السلام كى ولايت كا اعلان تھا_

۵_ اہل ايمان كى امامت اور ولايت كيلئے حضرت علىعليه‌السلام كو منصوب كرنا وہ حكم ہے جو رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم پر آيت تبليغ ميں نازل ہوا_بلغ ما انزل اليك متعدد شان نزول اور بہت سى وايات كى بناپر ''ما انزل اليك'' سے مراد امير المومنين على بن ابى طالبعليه‌السلام كى ولايت و امامت ہے_

۶_ آيت تبليغ ميں موجود خداوند عالم كا خاص اور انتہائي اہم پيغام (ولايت علىعليه‌السلام ) تمام رسالت كے مساوى اور ہم پلہ قدر و قيمت كا حامل تھا_بلغ ما انزل و ان لم تفعل فما بلغت رسالته

۷_ پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى جانب سے رسالت الہى كے فريضہ كى انجام دہى لوگوں تك خدا كے خاص پيغام (ولايت علىعليه‌السلام كا اعلان) كے ابلاغ پر موقوف تھي_بلغ ما انزل و ان لم تفعل فما بلغت رسالته

۸_ پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم پر نازل ہونے والے تمام معارف اور احكام كے درميان ارتباط اور ہم آہنگى پائي جاتى ہے_

و ان لم تفعل فما بلغت رسالته

۹_ آيت تبليغ ميں موجود خداوندعالم كے خاص پيغام كا ابلاغ، آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى جانب سے اس فريضہ كى انجام دہى كيلئے ايك خاص عملى روش كے انتخاب پر

۵۶۹

موقوف ہے_بلغ و ان لم تفعل فما بلغت رسالته قرآن كريم ميں ''و ان لم تبلغ'' يا'' و الا ...' ' كى جگہ'' و ان لم تفعل '' كا جملہ استعمال كرنے سے معلوم ہوتا ہے كہ وہ ايسا پيغام تھا جسے عملى طور پر لوگوں تك پہنچانا آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كا فريضہ تھا اور صرف زبان سے كہہ دينا كافى نہيں تھا_ چنانچہ آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے غدير خم ميں حضرت عليعليه‌السلام كا تعارف كراتے ہوئے ان كو امامت كيلئے منصوب فرمايا_

۱۰_ پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كو اپنى الہى ذمہ دارياں انجام دينے ميں تكوينى اختيارحاصل تھا_و ان لم تفعل فما بلغت رسالته جملہ'' و ان لم تفعل'' سے معلوم ہوتا ہے كہ پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم تكويناً ابلاغ رسالت پر مجبور نہ تھے بلكہ اسے ترك كرنے پر قادر تھے_

۱۱_ پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم اپنى خاص رسالت كى انجام دہى (ولايت عليعليه‌السلام كے اعلان) ميں بعض لوگوں كى جانب سے خطرہ محسوس كرتے تھے_بلغ ما انزل و الله يعصمك من الناس

۱۲_ خداوند متعال نے اپنے خاص پيغام (ولايت علىعليه‌السلام ) كے ابلاغ كى صورت ميں آنحضرت كو پيش آنے والے ممكنہ خطرات سے حفاظت كى ضمانت دى ہے_بلغ ما انزل والله يعصمك من الناس

۱۳_ فرامين الہى كے نفاذ اور احكام دين كى تبليغ كے وقت دينى مبلغين كا لوگوں كى منحرفانہ خواہشات اور مطالبوں كى پروا نہ كرنا لازمى ہے_بلغ والله يعصمك من الناس

۱۴_ كفار ہميشہ ہدايت خداوندى سے محروم ہيں _ان الله لا يهدى القوم الكافرين

۱۵_ ''آيت تبليغ'' ميں موجود خداوند عالم كے خاص پيغام كے منكر اور مخالف ،كافر ہيں _بلغ ما انزل اليك ان الله لا يهدى القوم الكافرين صدر آيت كى روشنى ميں كفار كے مورد نظر مصاديق ميں سے ايك مصداق وہ لوگ ہيں جو اس خاص پيغام كے منكر ہوں جو تمام رسالت الہى كے مترادف ہے_

۱۶_ خداوند متعال كبھى بھى اپنے خاص پيغام (ولايت و امامت علي)عليه‌السلام كى مخالفت كرنے والوں كو پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے خلاف سازش كى كھلى چھٹى نہيں دے گا_بلغ ان الله لا يهدى القوم الكافرين

اس احتمال كى بناپر كہ جب'' واللہ يعصمك من الناس'' كے قرينے كى بناپر فعل ''يھدى '' كا حذف شدہ متعلق كفار كى سازشيں ہوں يعنى خداوند متعال كفار كو پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے خلاف كى جانے والى سازشوں ميں كامياب نہيں ہونے دے گا_

۵۷۰

۱۷_ مشيت خداوندى كى مخالفت كرنے والوں كى تمام كوششيں اور منصوبے ناكام ہوں گے_والله يعصمك من الناس ان الله لا يهدى القوم الكافرين جملہ ان اللہ لا يھدى ''،''والله يعصمك من الناس'' كيلئے تعليل ہے اور يہ واضح كررہا ہے كہ دشمنوں كے خطرے سے پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے محفوظ رہنے كى وجہ يہ كلى قاعدہ ہے كہ خداوند متعال كبھى بھى كفار اور دشمنان دين كو كاميابى سے ہمكنار نہيں ہونے دے گا_

۱۸_ انسانوں كى ہدايت فقط خداوند متعال كے اختيار ميں ہے_ان الله لا يهدى القوم الكافرين

۱۹_ پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے حكم خداوندى كے مطابق غدير خم كے دن ولايت علىعليه‌السلام كا اعلان كيا_

يا ايها الرسول بلغ ما انزل اليك من ربك حضرت امام باقرعليه‌السلام فرماتے ہيں :(... فاوحى الله عزوجل اليه'' يا ايها الرسول بلغ ما انزل اليك من ربك.'' فقام بولاية على عليه‌السلام يوم غدير خم . .. )(۱) يعنى خداوند متعال نے آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم پر وحى نازل فرمائي كہ اے رسول جو كچھ تمہارے پروردگار كى جانب سے تم پر نازل ہوا ہے اسے لوگوں تك پہنچا دو چنانچہ آپصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے اس پر عمل كرتے ہوئے غدير خم كے دن حضرت علىعليه‌السلام كى ولايت كا اعلان كيا_

۲۰ _ حضرت علىعليه‌السلام كى ولايت كا اعلان نہ كرنا رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے اعمال كے ضائع ہونے كا باعث تھا_و ان لم تفعل فما بلغت رسالته آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم سے منقول ہے كہ آپ نے مذكورہ آيت پڑھنے كے بعد حضرت علىعليه‌السلام سے فرمايا: '' اے علي'' تيرى ولايت كے ابلاغ كا جو مجھے حكم ديا گيا ہے اگر اسے نہ پہنچاتا تو ميرے اعمال ضائع ہوجاتے(۲)

۲۱_ خداوند متعال كى جانب سے لوگوں كے شر سے تحفظ كى ضمانت ديئے جانے كے بعد پيغمبر اكرمعليه‌السلام نے تقيہ اختيار كرنے سے اجتناب كيا_والله يعصمك من الناس آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے تقيہ اختيار كرنے كے بارے ميں حضرت امام رضاعليه‌السلام سے روايت ہے كہ:(اما بعد قول الله عزوجل'' يا ايها الرسول بلغ ما انزل والله يعصمك من الناس'' فانه ازال كل تقية بضمان الله عزوجل و بين امر الله .)(۳) يعنى جہاں تك خدا تعالى كے اس فرمان كا تعلق ہے كہ اے رسول جو كچھ آپ پر نازل ہوا ہے اسے لوگوں تك پہنچاديں خداوندعالم آپصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كو لوگوں سے محفوظ ركھے گا تو يہ خدا كى طرف سے ضمانت دى گئي تھى جس كى وجہ سے آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے كسى قسم كا تقيہ اختيار كرنے سے گريز كيا_

آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم :

____________________

۱) كافى ج۱ ص ۲۸۹ ح ۴; نور الثقلين ج۱ ص ۶۵۲ ح ۲۹۱_۲) امالى صدوق ص ۴۰۰ ح ۱۳، مجلس ۷۴; نورالثقلين ج۱ ص ۶۵۴ ح ۲۹۶_۳) عيون اخبار الرضا ج ۲، ص ۱۳۰ ح ۱۰، ب ۳۵; نورالثقلين ج۱ ص ۶۵۳ ح ۲۹۳_

۵۷۱

آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم اور آيت تبليغ ۷، ۹، ۱۱، ۱۹، ۲۰; آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم اور تقيہ ۲۱;آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كا غم و اندوہ ۱۱ ; آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى حفاظت ۱۲، ۲۱;آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى ذمہ دارى ۱، ۲، ۳، ۴، ۷، ۹;آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى رسالت ۲، ۳، ۱۱، ۲۰; آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے تكوينى اختيارات ۱۰

آيت تبليغ: ۵آيت تبليغ كا اعلان ۷، ۹، ۱۲;آيت تبليغ كى اہميت ۶

احكام:احكام پر عمل كرنا ۱۳

الله تعالى:الله تعالى سے مختص امور ۱۸;الله تعالى كى ربوبيت ۳;الله تعالى كى مشيت ۱۷;الله تعالى كى ہدايت ۱۴، ۱۸;الله تعالى كے اوامر ۶، ۱۹

انسان:انسان كى ہدايت ۱۸

تبليغ:تبليغ كى روش ۱۳

تقيہ:تقيہ سے اجتناب ۲۱

دين:دين كى تبليغ ۱۳;دينى تعليمات كا آپس ميں ارتباط ۸

روايت: ۱۹، ۲۰، ۲۱

علىعليه‌السلام :حضرت علىعليه‌السلام كا انتصاب ۵;حضرت علىعليه‌السلام كى امامت ۱۶; حضرت علىعليه‌السلام كى ولايت ۱۶;حضرت علىعليه‌السلام كي ولايت كا اعلان ۷، ۱۱، ۱۲، ۱۹;حضرت علىعليه‌السلام كى ولايت كا سرچشمہ ۵;حضرت علىعليه‌السلام كى ولايت كى قدر و قيمت ۶

عيد غدير: ۱۹

كفار: ۱۵كفار كى گمراہى ۱۴

لوگ:لوگوں كى خواہشات ۱۳

مبلغين:مبلغين كى ذمہ دارى ۱۳

مخالفين:آيت تبليغ كے مخالفين ۱۵ ;آيت تبليغ كے مخالفين اورآنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم ۱۶;آيت تبليغ كے مخالفين كى شكست ۱۶; مخالفين خدا كى شكست ۱۷

منكرين آيت تبليغ: ۱۵وحي:وحى كا ابلاغ ۱، ۲، ۳، ۴

ہدايت:ہدايت سے محروم ہونا ۱۴;ہدايت كا سرچشمہ ۱۸

۵۷۲

آیت ۶۸

( قُلْ يَا أَهْلَ الْكِتَابِ لَسْتُمْ عَلَى شَيْءٍ حَتَّىَ تُقِيمُواْ التَّوْرَاةَ وَالإِنجِيلَ وَمَا أُنزِلَ إِلَيْكُم مِّن رَّبِّكُمْ وَلَيَزِيدَنَّ كَثِيراً مِّنْهُم مَّا أُنزِلَ إِلَيْكَ مِن رَّبِّكَ طُغْيَاناً وَكُفْراً فَلاَ تَأْسَ عَلَى الْقَوْمِ الْكَافِرِينَ )

كہہ ديجئے كہ اے اہل كتاب تمہارا كوئي مذہب نہيں ہے جب تك توريت و انجيل او رجو كچھ پرو ردگار كى طرف سے نازل ہوا ہے اسے قائم نہ كرو او رجوكچھ آپ كے پاس پروردگار كى طرف سے نازل ہوا ہے وہ ان كى كثير تعداد كى سركشى او ركفر ميں اضافہ كردے گا توآپ كافروں كے حال پر رنجيدہ نہ ہوں _

۱_ اہل كتاب دينى تشخص اور صحيح مذہبى عقائد كا مالك ہونے كا دعوي كرتے تھے_

يا اهل الكتاب لستم علي شيء حتى تقيموا التورة والانجيل

بظاہر معلوم ہوتا ہے كہ'' شيئ'' سے مراد دين اور شريعت ہے، لہذا اس جملے'' لستم على شيئ'' كا معنى يہ ہوگاكہ اے اہل كتاب تم كوئي دينى يا مذہبى مقام نہيں ركھتے اور يہ ان كے اس خيال كو رد كررہا ہے كہ صرف آسمانى كتاب كا مالك ہونے كى وجہ سے اپنے آپ كو اہل دين و شريعت سمجھتے تھے_

۲_ اہل كتاب اپنى آسمانى كتب سے بے اعتنائي برتنے اور ان كے احكام و معارف كو قائم (نافذ) كرنے سے روگردانى كرنے والے لوگ تھے_لستم على شيء حتى تقيموا التورية والانجيل

۳_ اہل كتاب كى اپنے منظور نظرمقام تك رسائي تورات، انجيل اور دوسرے احكام خداوندى كو قائم (نافذ) كرنے كى مرہون منت ہے_قل يا اهل الكتاب حتى تقيموا التورة والانجيل و ما انزل اليكم من ربكم

۴_ آسمانى كتب اور اديان الہى كى طرف صرف نسبت نہيں بلكہ ان كى مكمل پابندى معاشروں كى قدر و

۵۷۳

قيمت معين كرتى ہے_يا اهل الكتاب لستم علي شيء حتى تقيموا التورة والانجيل يہود و نصارى كو اہل كتاب كے طور پر مخاطب كرنا اور پھر آسمانى كتب كى مكمل پابندى كو قدر و منزلت كا معيار قرار دينا اس بات كى طرف اشارہ ہے كہ فقط خدا كے دين اور شريعت كى طرف نسبت كسى كام كى نہيں ، بلكہ ان كى مكمل پابندى قدر و قيمت اور عزت كا باعث بنتى ہے_

۵_ اہل كتاب آسمانى كتب سے بے توجہى كى بنا پر ايسا ٹھكانہ و مركزنہيں ركھتے تھے، جہاں سے اپنے دينى عقائد و آراء كا دفاع كرسكيں _لستم على شيء حتى تقيموا التورة و الانجيل مذكورہ بالا مطلب ميں كلمہ'' حتي'' كو''كي'' تعليليہ كے معنى ميں جبكہ حرف'' علي'' كو ملحوظ ركھتے ہوئے'' شيئ'' كو ٹھكانے و مركزكے معنى ميں ليا گيا ہے اور '' حتي'' تقيموا التورة والانجيل ''كے قرينے كى بناپر اس سے مراد ايسى قابل اعتماد فكرى بنياديں ہيں جن كے ذريعے اپنے دينى عقائد اور آراء كا دفاع كيا جاسكے_

۶_ آسمانى كتب اور دوسرے فرامين الہى كو معاشروں ميں تمام جوانب سے قائم ونافذ كرنا اور انہيں مركز و محور قرار دينا لازمى ہے_لستم علي شيء حتى تقيموا التورة والانجيل و ما انزل اليكم من ربكم

۷_ پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے زمانے تك تورات اور انجيل ميں كوئي تحريف اور تبديلى نہيں ہوئي تھي_

حتى تقيموا التورة والانجيل اہل كتاب كو تورات اور انجيل كے قائم كرنے كى ترغيب دلانا اس بات كى علامت ہے كہ يہ آسمانى كتب تحريف اور تبديلى كے بغير ان كے پاس موجود تھيں _

۸_ تورات اور انجيل آپس ميں ہم آہنگ اور ايك دوسرے كى تكميل كرتى ہيں _حتى تقيموا التورة والانجيل

انجيل كو'' واو جمع'' كے ذريعے تورات پر عطف كرنا ممكن ہے يہ مطلب بيان كرنے كيلئے ہو كہ تورات اور انجيل ميں سے كسى ايك كو تنہا طور پر قائم كرنا اہل كتاب كيلئے مضبوط ٹھكانہ ومركز ايجاد نہيں كرسكتا_

۹_ تورات اور انجيل كے علاوہ بھى يہود و نصاري پر خداوند عالم كے فرامين اور معارف نازل ہوئے_حتى تقيموا التورة والانجيل و ما انزل اليكم من ربكم

۱۰_ تورات اور انجيل كے ساتھ ساتھ اہل كتاب پر نازل شدہ دوسرے فرامين اور معارف ربوبيت خدا كا ايك جلوہ ہيں _حتى تقيموا التوراة والانجيل و ما انزل اليكم من ربكم

۵۷۴

۱۱_ پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم پر نازل شدہ تعليمات (آيات قرآن) بہت سارے اہل كتاب كے كفر اور سركشى ميں اضافے كا موجب بنيں _و ليزيدن كثيرا منهم ما انزل اليك من ربك طغياناً و كفراً

۱۲_ بعض لوگوں پر قرآن كريم كى منفى تاثير كا سرچشمہ خود ان كا اپنا كفر و سركشى ہے_و ليزيدن كثيرا منهم ما انزل اليك من ربك طغياناً و كفراً

۱۳_ تورات اور انجيل كى تعليمات سے بے اعتنائي برتنے كى وجہ سے اہل كتاب كے كفر و سركشى ميں روز بروز اضافہ ہوتا جاتا ہے_و ليزيدن كثيرا منهم ما انزل اليك من ربك طغياناً و كفراً قرآن كريم كو تسليم نہ كرنے كى وجہ سے اہل كتاب كے كفر و سركشى ميں اضافہ اس بات كى علامت ہے كہ وہ قرآن كريم كے نزول سے پہلے بھى كفر و سركشى ميں گرفتار تھے_ صدر آيت كے قرينہ كى بناپر اس كفر و سركشى كا سبب ان كا تورات اور انجيل كو يوں ہى ترك كر دينا ہے_

۱۴_ اہل كتاب كو قرآن كريم اور پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم پر نازل شدہ تعليمات كے قبول اور انہيں قائم كرنے كا پابند بنايا گيا ہے_و ليزيدن كثيرا منهم ما انزل اليك من ربك طغياناً و كفراً بظاہر اہل كتاب كے كفر و سركشى ميں اضافے كا سبب قرآن كريم كو تسليم نہ كرنا ہے_ اس سے معلوم ہوتا ہے كہ انہيں قرآن كريم اور اس كى تعليمات قبول كرنے كا پابند بنايا گيا ہے_

۱۵_ اہل كتاب كا تورات اور انجيل سے بے اعنائي برتنا اور ان كى پابندى نہ كرنا ،ان كى جانب سے قرآن كريم كے انكار كا موجببنا_قل يا اهل الكتاب لستم على شيء حتى تقيموا التورة والانجيل طغياناً اہل كتاب كى تورات اور انجيل سے بے اعتنائي كا ذكر كرنے كے بعد ان كى جانب سے قرآن كريم كو تسليم نہ كرنے كے تذكرے سے معلوم ہوتا ہے كہ ان كى تورات و انجيل سے بے اعتنائي نے قرآن كريم كو تسليم نہ كرنے كے اسباب فراہم كيے_

۱۶_ بعض اہل كتاب نے قرآن كريم كے مقابلے ميں كفر آميز اور دشمنى پر مبنى طرز عمل اختيار كرنے سے گريز كيا_

و ليزيدن كثيرا منهم ما انزل اليك من ربك طغياناً و كفراً

۱۷_ پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم پر نازل شدہ فرامين اور تعليمات كا سرچشمہ خداوند متعال كى ربوبيت ہے_ما انزل اليك من ربك

۵۷۵

۱۸_ كفر و سركشى كے متعدد مراتب ہيں _ليزيدن طغياناً و كفراً

۱۹_ سركشي; كفر اور حق كے انكار كا سرچشمہ ہے_طغياناً و كفراً سركشى كو كفر سے پہلے ذكر كرناہوسكتا ہے اس بات پر دليل ہوكہ سركشى كفر ايجاد كرنے ميں مؤثر ثابت ہوتى ہے_

۲۰_ اہل كتاب بھى پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى دعوت اور رسالت كے دائرے ميں آتے ہيں _يا اهل الكتاب فلا تاس على القوم الكافرين

۲۱_ بہت سے اہل كتاب كافر ہيں اور انتہائي برے انجام سے دوچار ہوں گے_يا اهل الكتاب لستم علي شيء فلا تاس على القوم الكافرين

۲۲_ اہل كتاب كا كفر پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كيلئے افسوسناك اور غم و اندوہ كا باعث تھا_فلا تاس على القوم الكافرين

۲۳_ خداوند متعال نے اپنے پيغمبرصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كو كفار كے كفر اور ان كے برے انجام پر غمگين ہونے يا افسوس كرنے سے اجتناب كرنے كى نصيحت كى ہے_فلا تاس على القوم الكافرين

۲۴_ سركش اور كافر لوگ ہمدردى كے قابل نہيں ہيں _فلا تاس على القوم الكافرين

۲۵_ پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم پر نازل شدہ تعليمات( قرآن كريم) كا انكار كفر ہے_ليزيدن كثيرا منهم ما انزل اليك من ربك فلا تاس على القوم الكافرين

۲۶_ آسمانى كتب كو معاشرے ميں قائم نہ كرنا ان كا انكار كرنے كے مترادف ہے_حتى تقيموا التورة والانجيل و فلا تاس على القوم الكافرين جملہ'' فلا تاس '' جملہ '' و ليزيدن ...'' سے مربوط ہونے كے علاوہ ہوسكتا ہے كہ تورات، انجيل اور دوسرى آسمانى كتب كو قائم (نافذ)نہ كرنے پربھى متفرع ہو_ بنابريں جو لوگ آسمانى كتب كے پابند نہيں ہيں وہ كفار كے زمرے ميں آتے ہيں _

آسمانى كتب:آسمانى كتب پر عمل كرنا ۲، ۴، ۶;آسمانى كتب سے روگردانى ۲۶;آسمانى كتب كى ہم آہنگى ۸

آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم :

۵۷۶

آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم اور اہل كتاب ۲۰، ۲۲; آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم اور كفار ۲۳;آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كا غم و اندوہ ۲۳;آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى رسالت كا عالمگير ہونا ۲۰;آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے غم و اندوہ كے عوامل ۲۲

الله تعالى:الله تعالى كى ربوبيت ۱۰، ۱۷; الله تعالى كى نصيحتيں ۲۳;الله تعالى كے اوامر پر عمل كرنا ۳، ۶

انجيل:انجيل پر عمل كرنا ۳;انجيل صدر اسلام ميں ۷;انجيل كا نزول ۹، ۱۰;انجيل كى تحريف ۷

اہل كتاب:اہل كتاب اور آسمانى كتب ۲، ۵;اہل كتاب اور انجيل ۱۳، ۱۵;اہل كتاب اور تورات ۱۳، ۱۵ ; اہل كتاب اور دينى تعليمات ۱۴; اہل كتاب اور قرآن كريم ۱۴، ۱۶ ;اہل كتاب كا انجام ۲۱;اہل كتاب كا عقيدہ ۱، ۵;اہل كتاب كا كفر ۱۱، ۱۳، ۱۵، ۲۲; اہل كتاب كا مقام ۳;اہل كتاب كى آسمانى تعليمات ۱۰;اہل كتاب كى اكثريت ۱۱;اہل كتاب كى اكثريت كا كفر ۲۱; اہل كتاب كى ذمہ دارى ۱۴;اہل كتاب كى سركشى ۱۱، ۱۳;اہل كتاب كى محروميت ۵;اہل كتاب كے دعوے ۱;ذمہ دار اہل كتاب ۱۶;صالح اہل كتاب ۱۶

ايمان:دينى تعليمات پر ايمان ۱۴;قرآن كريم پر ايمان ۱۴

ترقي:ترقى كے عوامل۳

تورات:تورات اور انجيل ۸;تورات پر عمل كرنا ۳;تورات صدر اسلام ميں ۷; تورات كا نزول ۹، ۱۰;تورات كى تحريف ۷

حق:حق كے انكار كا پيش خيمہ ۱۹

دين:دين اور عينيت ۶، ۲۶ ;دينى تعليمات پر عمل ۴; دينى تعليمات كا سرچشمہ ۱۷

سركش لوگ:سركش لوگوں كيلئے غمگين ہونا ۲۴

سركشي:سركشى كے اثرات ۱۲، ۱۹;سركشى كے عوامل ۱۳;سركشى كے مراتب ۱۸;سركشى ميں اضافے كے عوامل۱۱

عيسائي:عيسائيوں كى آسمانى تعليمات ۹

غم و اندوہ:ناپسنديدہ غم و اندوہ ۲۴

قدر و قيمت:قدر و قيمت كا معيار ۴

۵۷۷

قرآن كريم:قرآن كريم اور اہل كتاب ۱۱; قرآن كريم اور سركشى ميں اضافہ ۱۱;قرآن كريم اور كفر ميں اضافہ ۱۱;قرآن كريم اور گمراہى ۱۲;قرآن كريم كے انكار كے اثرات ۲۵

كفار:كفار كا انجام ۲۳;كفار كيلئے غمگين ہونا ۲۴

كفر:قرآن كريم كے بارے ميں كفر ۱۵;كفر كا پيش خيمہ ۱۹;كفر كے اثرات ۱۲;كفر كے مراتب ۱۸; كفر كے موارد ۲۵،۲۶;كفر كے موجبات۱۳، ۱۵;كفر ميں اضافے كے اسباب ۱۱

يہود:يہود كى آسمانى تعليمات ۹

آیت ۶۹

( إِنَّ الَّذِينَ آمَنُواْ وَالَّذِينَ هَادُواْ وَالصَّابِؤُونَ وَالنَّصَارَى مَنْ آمَنَ بِاللّهِ وَالْيَوْمِ الآخِرِ وعَمِلَ صَالِحاً فَلاَ خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلاَ هُمْ يَحْزَنُونَ )

بيشك جو لوگ صاحب ايمان ہيں يا يہودى اور ستارہ پرست اورعيسائي ہيں ان ميں سے جو بھى الله او رآخرت پر واقعى ايمان لائے گا او رعمل صالح كرے گا اس كے لئے نہ خوف ہے او رنہ اسے حزن ہوگا_

۱_ مسلمانوں ، يہوديوں ، صابئين اور نصاري كيلئے ہر قسم كے خوف اور غم و اندوہ سے نجات پانے كى شرط يہ ہے كہ وہ خدا وند عالم اور قيامت پر ايمان لائيں اور نيك عمل انجام ديں _ان الذين آمنوا و الذين هادوا و الصابئون والنصاري ولا هم يحزنون ''صابئون'' كا مفرد صابئي ہے اور يہ اس شخص كو كہا جاتا ہے جو اپنا دين چھوڑ كر كوئي اور دين

اختيار كرلے اس معنى كو مد نظر ركھتے ہوئے كہا جاسكتا ہے كہ كلمہ''الصابئون ''اس آيت ميں''الذين آمنوا و الذين هادوا '' اور''و النصاري'' كے درميان واقع ہوا ہے،اور اس قرينے كى بنا پر اس كا مورد نظر مصداق وہ لوگ ہيں جو اسلام يا يہوديت كو چھوڑ كر دين مسيحيت اختيار كرليں _

۲_ مسلمان، يہودي، عيسائي اور صابئي وہ امتيں ہيں جو

۵۷۸

سب سے زيادہ خداوند متعال اور قيامت پر سچا ايمان لانے اور نيك عمل انجام دينے كى لياقت ركھتى ہيں _

ان الذين آمنوا و الذين هادوا والصابئون والنصاري من آمن اگر چہ كسى بھى امت كا سچا ايمان( من آمن ...) غم و اندوہ سے نجات كا سبب بنتا ہے ليكن سب ميں سے مذكورہ ملتوں كا نام لينا اس مطلب كى طرف اشارہ ہوسكتا ہے كہ ان اديان كے پيروكار دوسروں سے زيادہ حقيقى ايمان قبول كرنے كى لياقت اور صلاحيت ركھتے ہيں _

۳_ يہود، نصاري اور صابئين كا دين، خداوند عالم كے باقاعدہ اديان كے زمرے ميں آتا ہے_ان الذين آمنوا والذين هادوا والصابئون والنصارى فلا خوف عليهم ''صابئين'' كے دين كے بارے ميں مختلف آراء پائي جاتى ہيں _ علامہ طباطبائي تفسير الميزان ميں صابئين كے بارے ميں پائي جانے والى گوناگوں آراء كى طرف اشارہ كرنے كے بعد تائيد كرتے ہيں كہ دين صابئي; يہوديوں ، مجوسيوں اور حرانيہ كے دين سے آميختہ ايك دين ہے_

۴_ خدا تعالى، قيامت اور رسالت انبياءعليه‌السلام پر ايمان لانا آسمانى اديان كے مشتركہ اصولوں ميں سے ايك ہے_

ان الذين آمنوا والذين هادوا والصابئون ...من آمن بالله و اليوم الآخر انبيائےعليه‌السلام خدا پر ايمان لانا اس آيہ شريفہ (الذين آمنوا النصاري ) ميں مذكور عناوين سے اخذ ہوتا ہے_

۵_ تمام اديان الہى كے احكام ميں سے ايك يہ ہے كہ نيك اعمال كى انجام دہى لازمى ہے_ان الذين آمنوا من آمن بالله و اليوم الآخر و عمل صالحاً

۶_ سعادت اور آرام و سكون كے حصول كيلئے ايمان كے ساتھ ساتھ نيك عمل انجام دينا لازمى ہے_من آمن و عمل صالحاًً فلا خوف عليهم و لا هم يحزنون

۷_ دوسرے اديان الہى كے پيروكاروں كى نسبت صابئين ميں حقيقى ايمان كى طرف مائل ہونے كى بہت كم آمادگى پائي جاتى ہے_ان الذين آمنوا والذين هادوا والصابئون والنصاري كلمہ'' الصابئون ''كا مرفوع ہونا اس بات كى علامت ہے كہ كلمہ ''ان'' سے استفادہ ہونے والى تاكيد كا صابئين پر اطلاق نہيں ہوتا_

۸_ خداوند عالم اور قيامت پر حقيقى ايمان لائے اور نيك عمل انجام ديئے بغير صرف اديان الہى كى طرف منسوب ہونا سعادت كا باعث نہيں بنے گا_

۵۷۹

ان الذين آمنوا ...'' ، '' من آمن بالله واليوم الآخر و عمل صالحاً فلا خوف چونكہ جملہ'' من آمن ...'' ،''الذين آمنوا'' كيلئے خبر ہے لہذا ان دو حصوں ميں ايمان كا مكرر ذكر كرنا اور جملہ خبريہ ميں ضمير كا نہ ہونا اس بات پر دلالت كرتا ہے كہ سعادت; خداوند متعال اور قيامت پر حقيقى ايمان لانے اور نيك اعمال انجام دينے پر موقوف ہے اور اس لحاظ سے آسمانى اديان سے منسوب لوگوں اور دوسرے لوگوں ميں كوئي فرق نہيں پايا جاتا_

۹_ خداوند متعال اور قيامت پر ايمان اور نيك عمل انجام دينا امتوں كى سعادت اور نجات كى بنياديں ہيں _

ان الذين آمنوا و اليوم الآخر و عمل صالحاً فلا خوف عليهم و لاهم يحزنون

۱۰_ ذہنى آرام و سكون اور مستقبل كے بارے ميں خوف لاحق نہ ہونا; خداوند متعال اور قيامت پر ايمان لانے اور نيك عمل انجام دينے سے وابستہ ہے_من آمن بالله واليوم الآخر فلا خوف عليهم و لا هم يحزنون

۱۱_ خدا تعالى و قيامت كا انكار (كفر )اور نيك عمل كا انجام نہ دينا انسان پر غم و اندوہ اور خوف طارى ہونے كا باعث بنتا ہے_من آمن بالله و اليوم الآخر و عمل صالحا فلاخوف عليهم و لاهم يحزنون

اديان: ۳اديان كى تعليمات ۵;ا ديان كے مشتركہ اصول ۴;دين كى مقبول چيزيں ۵

اديان كے پيرو كار ۷،۸

اطمينان:اطمينان كے عوامل ۶، ۱۰

ايمان:انبياءعليه‌السلام پر ايمان ۴; ايمان اور نيك عمل ۶;ايمان كا متعلق ۱، ۲، ۴، ۸، ۹، ۱۰; ايمان كے اثرات ۱، ۶، ۸، ۹، ۱۰;خداوند عالم پر ايمان ۱، ۲، ۴، ۸، ۹، ۱۰; قيامت پر ايمان ۱، ۲، ۴، ۸،۹، ۱۰

خوف:خوف سے نجات كے ذرائع ۱;خوف كے اسباب ۱۱;خوف كے موانع ۱۰

سعادت:سعادت كے عوامل ۶، ۸، ۹

صابئين:صابئين كا ايمان ۱;صابئين كا دين ۳;صابئين كا عقيدہ ۷;صابئين كى ذمہ دارى ۲

عمل:نيك عمل ترك كرنا ۱۱;نيك عمل كى اہميت ۲، ۵، ۸;نيك عمل كے اثرات ۱، ۶، ۹، ۱۰

۵۸۰