تفسير راہنما جلد ۴

 تفسير راہنما0%

 تفسير راہنما مؤلف:
زمرہ جات: تفسیر قرآن
صفحے: 897

 تفسير راہنما

مؤلف: آيت الله ہاشمى رفسنجاني
زمرہ جات:

صفحے: 897
مشاہدے: 168245
ڈاؤنلوڈ: 4870


تبصرے:

جلد 1 جلد 2 جلد 3 جلد 4 جلد 5 جلد 6 جلد 7 جلد 8 جلد 9 جلد 10 جلد 11
کتاب کے اندر تلاش کریں
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 897 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 168245 / ڈاؤنلوڈ: 4870
سائز سائز سائز
 تفسير راہنما

تفسير راہنما جلد 4

مؤلف:
اردو

ہونے كا سبب ان كا كفار كے ساتھ دوستانہ تعلقات بر قرار كرنا ہے_لعن الذين كفروا تري كثيرا منهم يتولون الذين كفروا مورد بحث آيت كا مضمون يعنى مشركين كى ولايت قبول كرنا بنى اسرائيل كے عصيان و نافرمانى كے ايك اور مصداق كا بيان ہے لہذا مشركين كى ولايت قبول كرنا بھى كفر اور لعنت خداوندى ميں گرفتار ہونے كا ايك سبب ہے_

۱۰_ عصيان و نافرماني،تجاوز و تعدى اور نہى عن المنكر ترك كرنا كفار كى ولايت قبول كرنے اور ان كے ساتھ دوستى قائم كرنے كا پيش خيمہ ہے_ذلك بما عصوا و كانوا يعتدون _ كانوا لايتناهون يتولون الذين كفروا

اس احتمال كى بناپر كہ مورد بحث آيہ شريفہ كا مضمون يعنى ولايت مشركين كو قبول كرنا ان ناپسنديدہ اعمال كا نتيجہ ہو جو گذشتہ آيات ميں بنى اسرائيل كے متعلق بيان ہوئے ہيں _

۱۱_ بنى اسرائيل نے اپنے انحرافات كى بدولت اپنے ہاتھوں سے اپنے لئے ناگوار اور برا مستقبل تيار كيا_

لبئس ما قدمت لهم انفسهم

۱۲_ انسان خود اپنى عاقبت اور مقدر كو معين كرتا ہے_قدمت لهم انفسهم

۱۳_ بنى اسرائيل كى برى عاقبت يہ ہے كہ وہ غضب الہى ميں گرفتار ہونگے_لبئس ما قدمت لهم انفسهم ان سخط الله عليهم ''ان سخط اللہ عليھم'' اہل ادب كى اصطلاح ميں مذمت كيلئے مخصوص ہے، يعنى بنى اسرائيل كا غضب الہى ميں گرفتار ہونا وہ برا ماحصل اور توشہ ہے جو انہوں نے آخرت كيلئے بھيجا ہے_

۱۴_ ولايت كفار كو قبول كرنا اور ان كے ساتھ دوستى كرنا بنى اسرائيل پر خداوند عالم كے غضب كا سبب بنا_

ترى كثيرا منهم يتولون لبئس ما قدمت لهم انفسهم ان سخط الله عليهم

۱۵_ عصيان و نافرماني، تعدى و تجاوز اور نہى عن المنكر ترك كرنا خدا وند عالم كے غيض و غضب كا باعث بنتا ہے_

ذلك بما عصوا و كانوا يعتدون _ كانوا لا يتناهون عن منكر سخط الله عليهم ممكن ہے''ما قدمت لهم انفسهم '' ان تمام ناروا اعمال كى جانب اشارہ ہو جو اس آيت اور گذشتہ آيات ميں بيان ہوئے ہيں ، قابل ذكر يہ ہے كہ اس صورت ميں '' ان سخط اللہ'' ميں موجبات جيسا مضاف محذوف ہے يعنى''موجبات سخط الله'' _

۶۲۱

۱۶_ بنى اسرائيل ;عصيان و نافرماني، تعدى و تجاوز، نہى عن المنكر ترك كرنے اور كفار كى ولايت قبول كرنے كى وجہ سے ہميشہ عذاب ميں رہيں گے_ذلك بما عصوا و كانوا يعتدون _ كانوا لا يتناهون و فى العذاب هم خالدون

۱۷_ خداوند عالم كا غضب اور دائمى عذاب ولايت كفار كے قبول كرنے اور ان سے دوستى كرنے كا نتيجہ ہے_

يتولون الذين كفروا لبئس ان سخط الله عليهم و فى العذاب هم خالدون

۱۸_ ہميشہ عذاب ميں رہنا، خدا وند عالم كے غيض و غضب كا مظہر ہے_ان سخط الله عليهم و فى العذاب هم خالدون جملہ''و فى العذاب ...'' گناہگاروں پر خداوندعالم كے غيض و غضب كا نمونہ(ان سخط اللہ) بيان كررہا ہے_

۱۹_ انسان كا انبياءعليه‌السلام كى لعنت ميں گرفتار ہونا ، اس پر خداوند عالم كے غيض و غضب كى علامت ہے_

لعن الذين كفروا من بنى اسرائيل على لسان داوود ان سخط الله

۲۰_ بہت سے بنى اسرائيل كا اپنے دنياوى مفادات كے حصول كى خاطر ظالم و ستمگر بادشاہوں سے دوستى اور ان كى ہوا و ہوس پر مبنى خواہشات كو مختلف پيرايوں ميں خوبصورت بناكر پيش كرنے كا نتيجہ خداوند عالم كا غضب اور دائمى عذاب ہے_ترى كثيرا منهم يتولون الذين كفروا و فى العذاب هم خالدون مذكورہ آيہ شريفہ كى وضاحت ميں حضرت امام باقرعليه‌السلام سے روايت ہے:(يتولون الملوك الجبارين و يزينون لهم اهوائهم ليصيبوا من دنياهم )(۱) وہ ظالم و جابر بادشاہوں سے دوستى كرتے اور ان كى خواہشات نفسانى كو مزين كركے پيش كرتے ہيں تاكہ اپنے دنياوى مفادات حاصل كرسكيں _

اديان كے پيروكار:۴

الله تعالى:الله تعالى كا غضب ۱۹; الله تعالى كى لعنت ۹; الله تعالى كے غضب كے موجبات۱۳، ۱۴، ۱۵، ۱۷، ۱۸، ۲۰

انبياءعليه‌السلام :انبياءعليه‌السلام كى لعنت ۹، ۱۹

انحراف:انحراف كے اثرات ۱۱

____________________

۱) تفسير تبيان، ج۳، ص ۶۱۱، نورالثقلين، ج۱، ص ۶۶۱، ح ۳۱۵_

۶۲۲

انسان:انسان كا انجام ۱۲;انسان كى عاقبت ۱۲

بنى اسرائيل:بنى اسرائيل اور ظالم حكمران ۲۰;بنى اسرائيل اور كفار ۹;بنى اسرائيل اور مشركين ۲، ۳;بنى اسرائيل اور مشركين مكہ ۱;بنى اسرائيل اور نہى عن المنكر ۷;بنى اسرائيل كا انجام ۱۳;بنى اسرائيل كا انحراف ۱۱; بنى اسرائيل كا تجاوز۱۶;بنى اسرائيل كا عذاب۱۶ ; بنى اسرائيل كا عصيان ۱۶ ;بنى اسرائيل كا كفر ۹;بنى اسرائيل كا مستقبل ۱۱;بنى اسرائيل كا مورد غضب ہونا ۱۳، ۱۴ ;بنى اسرائيل كے مومنين ۳;صدر اسلام كے بنى اسرائيل ۱

تجاوز:تجاوز كى سزا ۱۶;تجاوز كے اثرات ۱۰، ۱۵

دنياپرستي:دنياپرستى كے اثرات ۲۰

دوستي:حرام دوستى ۵

روايت: ۲۰

ظالم:ظالموں سے دوستى ۲۰

عاقبت:عاقبت كى تعيين كے عوامل۱۲

عذاب:دائمى عذاب ۱۷;عذاب كے موجبات ۲۰ ; عذاب ميں ہميشگى ۱۸

عصيان:عصيان كى سزا ۱۶;عصيان كے اثرات ۱۰، ۱۵

عمل:ناپسنديدہ عمل ۶

عمومى نظارت: ۸

كفار:كفار سے دوستى كرنا ۵،۷،۸،۹،۱۰; كفار سے دوستى كے اثرات ۱۴; كفار كى ولايت ۵;كفار كى ولايت قبول كرنا ۷، ۸، ۱۰، ۱۶ ،۱۷; كفار كى ولايت قبول كرنے كے اثرات ۱۴

كفر:كفر كے موجبات ۹، ۱۰

لعنت:لعنت كے موجبات ۹

محرمات : ۵

مشركين:مشركين سے دوستى ۱، ۶;مشركين كى ولايت ۱، ۲ مشركين كى ولايت كو قبول كرنا ۱، ۶

۶۲۳

معاشرہ:اسلامى معاشرے كى ذمہ دارى ۸

مغضوبين خدا: ۱۹

موحدين:موحدين اور كفار ۴;موحدين كا استقلال ۴

نہى عن المنكر:نہى عن المنكر ترك كرنا ۸، ۱۶;نہى عن المنكر ترك كرنے كے اثرات ۱۰، ۱۵

ولائي رابطہ: ۲، ۹

ولايت:حرام ولايت ۵

ہوس پرستي:ہوس پرستى كو مزين كرنا ۲۰

يہود:صدر اسلام كے يہود ۶

آیت ۸۱

( وَلَوْ كَانُوا يُؤْمِنُونَ بِالله والنَّبِيِّ وَمَا أُنزِلَ إِلَيْهِ مَا اتَّخَذُوهُمْ أَوْلِيَاء وَلَـكِنَّ كَثِيراً مِّنْهُمْ فَاسِقُونَ )

اگر يہ لوگ الله او رنبى پراو رجو كچھ ان پر نازل ہوا ہے سب پر ايمان ركھتے تو ہرگز كفار كو دوست نہ بناتے ليكن ان ميں سے بہت سے لوگ فاسق اور نافرمان ہيں

۱_ بہت سے بنى اسرائيل پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم اور قرآن كريم پر ايمان نہيں لائے تھے اور خداوند متعال پر راسخ عقيدہ نہيں ركھتے تھے_و لو كانوا يؤمنون بالله و النبى و ما ا نزل اليه مذكورہ بالا مطلب اس احتمال كى بنا پر اخذ كيا گيا ہے كہ'' النبي'' سے مراد پيغمبر اسلامصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم ہوں ،اس صورت ميں''ما انزل اليه'' سے مراد قرآن كريم ہوگا، قابل ذكر بات يہ ہے كہ اس بنياد پر خداوند عالم پر عدم ايمان سے مراد ايمان واقعى اور پيغمبرصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم اكرم و قرآن كريم پر عدم ايمان سے مراد ايمان واقعى اور ظاہرى ہے، كيونكہ بنى اسرائيل خداوند متعال پر ايمان كا اظہار كيا كرتے تھے_

۶۲۴

۲_ عہد پيغمبرصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے بنى اسرائيل كفار كے ساتھ دوستانہ اور ولائي تعلقات ركھتے تھے_ما اتخذوهم اولياء

۳_ بنى اسرائيل ;خداوند عالم ، پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم اور قرآن كريم پر ايمان لاكر اپنے آپ كو كفار كى ولايت اور دوستى سے بچا سكتے تھے_و لو كانوا يؤمنون بالله و النبى و ما انزل اليه ما اتخذوهم اولياء

۴_ خداوند عالم، پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم اور قرآن كريم پر ايمان لانا اور كفار كو دوستى و ولايت كيلئے انتخاب كرنا آپس ميں ہم آہنگ نہيں ہيں _لو كانوا يؤمنون بالله والنبى و ما انزل اليه ما اتخذوهم اولياء

۵_ خداوند متعال، پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم اور آسمانى كتب پر ايمان لانا استقلال و آزادى اور كفار كى غلامى كے طوق سے نجات پانے كا راستہ ہے_و لو كانوا يؤمنون ما اتخذوهم اولياء مذكورہ بالا مطلب اس بناپر ہے كہ ولى بمعنى سرپرست ہو_

۶_ معاشروں كى سعادت اور امن و سلامتى ،الہى قائدين كى پيروى اور دينى قوانين پر عمل سے وابستہ ہے_

و لو كانوا يؤمنون بالله والنبى و ما انزل اليه ما اتخذوهم اولياء گذشتہ آيات كہ جن ميں بنى اسرائيل كے زوال پذير معاشرے كى تصوير پيش كى گئي تھي، كو ملحوظ ركھنے سے معلوم ہوتا ہے كہ مورد بحث آيہ شريفہ ايسى ہدايات پر مشتمل ہے جن سے مختلف معاشرے زوال پذير ہونے سے بچ سكتے ہيں ، بنابريں ''ما اتخذوھم اولياء '' كا جملہ الہى قائدين كى پيروى اور دينى قوانين پر عمل نہ كرنے كا صرف ايك نتيجہ بيان كررہا ہے اور دوسرے نتائج كہ جنہيں سلامت و سعادت سے تعبير كيا گيا ہے، گذشتہ آيات كو ملحوظ ركھنے سے حاصل ہوتے ہيں _

۷_ كفار اور مشركين كى دوستى سے اجتناب كرنا لازمى ہے_و لو كانوا يؤمنون بالله والنبى و ما انزل اليه ما اتخذوهم اولياء مذكورہ مطلب اس بنا پر ہے كہ'' النبى ''سے مراد پيغمبر اسلامصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نہيں ، بلكہ پيغمبر بنى اسرائيل ہو، اور نتيجةً ''ما انزل اليہ ''سے مراد بنى اسرائيل كے دينى احكام ہوں گے_

۸_ اديان الہى نے دوسرى ملتوں كے ساتھ اجتماعى و معاشرتى روابط اور تعلقات برقرار كرنے كى حدود بيان كى ہيں _

و لو كانوا يؤمنون ما اتخذوهم اولياء

۶۲۵

۹_ زمان پيغمبرصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم ميں بہت سے نبى اسرائيل فاسق اوراپنے دين كى حدود اور حريم كى خلاف ورزى كرتے تھے_

و لكن كثيرا منهم فاسقون

۱۰_ بنى اسرائيل كے خداوند عالم، پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم اور وحى الہى پر ايمان نہ لانے كا سبب ان كا فسق تھا_

و لو كانوا يؤمنون و لكن كثيراً منهم فاسقون جملہ'' و لكن ...'' بنى اسرائيل كے ايمان نہ لانے كى علت بيان كررہا ہے_

۱۱_ كفار كى ولايت اور دوستى قبول كرنا فسق و فجور اور حدود الہى سے خارج ہونے كى علامت ہے_

ما اتخذوهم اولياء و لكن كثيرا منهم فاسقون

۱۲_ عہد پيغمبرصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے بعض بنى اسرائيل خدا وند عالم كى حدود اور دينى قوانين كے پابند تھے_و لكن كثيرا منهم فاسقون

اديان:اديان كى تعليمات ۸

استقلال:استقلال كى اہميت ۵

الله تعالى:الله تعالى كى حدود سے تجاوز ۹، ۱۱

ايمان:آسمانى كتب پر ايمان ۵;آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم پر ايمان ۳، ۴، ۵;ايمان اور كفار سے دوستى ۴;ايمان اور كفار كى ولايت ۴;ايمان كا متعلق ۳، ۴، ۵; ايما ن كے اثرات ۳، ۴، ۵;ايمان كے موانع۱۰;خداوند عالم پر ايمان ۳، ۴، ۵; قرآن كريم پر ايمان ۳، ۴

بنى اسرائيل:بنى اسرائيل اور آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم ۱;بنى اسرائيل اور قرآن كريم ۱;بنى اسرائيل اور كفار ۲، ۳;بنى اسرائيل كا فسق ۹، ۱۰;بنى اسرائيل كا كفر ۱;بنى اسرائيل كى اكثريت۱،۹; بنى اسرائيل كے متعہد افراد ۱۲; صدر اسلام كے بنى اسرائيل ۲، ۹، ۱۲

دوستي:ناپسنديدہ دوستى ۷

دين:دين اور عينيت ۸;دين پر عمل كرنا ۶

رہبر:دينى رہبر كى اطاعت ۶

سعادت:سعادت كے اسباب ۶

۶۲۶

فسق:فسق كى علامات ۱۱

كفار:كفار سے دوستى ترك كرنا ۷;كفار سے دوستى كرنا ۲، ۱۱;كفار سے دوستى كے موانع۳; كفار سے رابطہ ۲;كفار كى ولايت ۵;كفار كى ولايت قبول كرنا ۱۱

كفر :آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے بارے ميں كفر۱۰;خدا كے بارے

ميں كفر ۱۰;وحى كے بارے ميں كفر۱۰

مشركين:مشركين سے دوستى ترك كرنا ۷

معاشرتى روابط :۸

معاشرہ:معاشرے كى ترقى كے اسباب ۶

ولائي رابطہ: ۲

آیت ۸۲

( لَتَجِدَنَّ أَشَدَّ النَّاسِ عَدَاوَةً لِّلَّذِينَ آمَنُواْ الْيَهُودَ وَالَّذِينَ أَشْرَكُواْ وَلَتَجِدَنَّ أَقْرَبَهُمْ مَّوَدَّةً لِّلَّذِينَ آمَنُواْ الَّذِينَ قَالُوَاْ إِنَّا نَصَارَى ذَلِكَ بِأَنَّ مِنْهُمْ قِسِّيسِينَ وَرُهْبَاناً وَأَنَّهُمْ لاَ يَسْتَكْبِرُونَ )

آپ ديكھيں گے كہ صاحبان ايمان سے سب سے زيادہ عداوت ركھنے والے يہودى او رمشرك ہيں اور ان كى محبت سے سب سے زيادہ قريب وہ لوگ ہيں جو كہتے ہيں كہ ہم نصرانى ہيں _ يہ اس لئے ہے كہ ان ميں بہت سے قسيس او رراہب پائے جاتے ہيں او ريہ متكبر اور برائي كرنے والے نہيں ہيں

۱_ يہودو مشركين مسلمانوں كے سخت ترين دشمن ہيں _لتجدن اشد الناس عداوة للذين آمنوا اليهود و الذين اشركوا

۲_ خداوند متعال نے پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كو يہود اور مشركين كى مسلمانوں كے ساتھ كينہ توزى كے بارے ميں خبردار فرمايا_

۶۲۷

لتجدن اشد الناس عداوة للذين آمنوا اليهود و الذين اشركوا

۳_ يہود مشركين سے بڑھ كر مسلمانوں كے ساتھ دشمنى ركھتے ہيں _لتجدن اشد الناس عداوة للذين آمنوا اليهود و الذين اشركوا يہود كو مشركين سے پہلے ذكر كرنا مذكورہ بالا مطلب كى جانب اشارہ ہوسكتا ہے_

۴_ مسلمانوں كے خلاف متحدہ اور طاقتور محاذ كھولنے كيلئے يہودكا كفار كے ساتھ دوستانہ روابط استوار كرنا_

تري كثيرا منهم يتولون الذين كفروا لتجدن اشد الناس عداوة للذين آمنوا يہود و مشركين كى آپس ميں دوستى كا تذكرہ كرنے كے بعد ان كى اہل ايمان كے ساتھ عداوت كى وضاحت سے معلوم ہوتا ہے كہ وہ مسلمانوں سے دشمنى كى بناپر آپس ميں دوستى كرتے تھے_

۵_ نصاري كے مسلمانوں كے ساتھ بہت قريبى اور دوستانہ تعلقات_و لتجدن اقربهم مودة للذين آمنوا الذين قالوا انا نصاري

۶_ عيسائيوں ميں خدا ترس پادريوں اور راہبوں كى موجودگى مسلمانوں كے ساتھ ان كى دوستى اور قريبى تعلقات كا باعث ہے_اقربهم مودة للذين آمنوا الذين ذلك بان منهم قسيسين و رهباناً

۷_ لوگوں كى بہبود اور انكى آراء و افكار كى اصلاح ميں علمائے دين اور خدا ترس عبادت گذار بہت مؤثر كردار ادا كرسكتے ہيں _ذلك بان منهم قسيسين و رهباناً عيسائيوں كى مذہبى سرپرستى كى ذمہ دارى نبھانے والے علمائے دين كو قسيسين( پادري) كہا جاتا ہے، جبكہ رہبان ،راہب كى جمع ہے اور يہ ان اشخاص كو كہا جاتا ہے جو خدا كے خوف سے بے انتہا عبادت كريں ، اور اصطلاح ميں عبادت گذار عيسائيوں پر اطلاق ہوتا ہے_

۸_ لوگوں كى ہدايت كيلئے پادري، راہبوں سے زيادہ مؤثر كردار ادا كرسكتے ہيں _ذلك بان منهم قسيسين و رهباناً

قسيسين كو رھباناً پر مقدم كرنا اس بات كى طرف اشارہ ہوسكتا ہے كہ قسيسين زيادہ مؤثر كردار ادا كر سكتے ہيں _

۹_ عيسائي اور ان كے علمائے دين ،حق قبول كرنے والے اورصحيح و سالم نفس كے مالك لوگ ہيں _

الذين قالوا انا نصاري و انهم لا يستكبرون اس بناپر كہ''لا يستكبرون'' كا حذف شدہ متعلق''عن اتباع الحق '' جيسا كلمہ ہو، چنانچہ بعد والى آيہ شريفہ اس معنى كى تائيد كررہى ہے_

۶۲۸

۱۰_ نصاري كى مسلمانوں كے ساتھ محبت اور دوستى كى وجہ يہ ہے كہ ان ميں تسلط و غلبہ كى فكر اور متكبرانہ سوچ نہيں پائي جاتى تھي_اقربهم مودة للذين آمنوا الذين قالوا انا نصاري و انهم لا يستكبرون اس احتمال كى بناپر كہ فعل'' لا يستكبرون'' كا كوئي متعلق محذوف نہ ہو،اس صورت ميں ''لا يستكبرون '' كامعنى يہ ہوگا كہ وہ تسلط پسند اور مغرور نہيں ہيں _

۱۱_ خداوند متعال نے پاك و پاكيزہ پادريوں ، راہبوں اور حق قبول كرنے والے خاضع عيسائيوں كى تعريف و تمجيد كى ہے_ذلك بان منهم قسيسين و رهباناً و انهم لا يستكبرون

۱۲_ علم، عبادت اور اخلاق كے امتزاج كا نتيجہ حقيقت تك پہنچنا ہے_ذلك بان منهم قسيسين و رهبانا و انهم لا يستكبرون

۱۳_ يہود اور ان كے علماء استكبار ى سوچ كے حامل اور حق قبول نہ كرنے والے تھے_اشد الناس عداوة للذين آمنوا اليهود و انهم لا يستكبرون

۱۴_ يہود كا حق قبول نہ كرنے والى اور استكبارى سوچ كا مالك ہونا ان كى مسلمانوں كے ساتھ عداوت و دشمنى كا اصلى سبب ہے_اشد الناس عداوة للذين آمنوا اليهود و انهم لا يستكبرون

۱۵_ جہالت، غرور و تكبر اور حق كو قبول نہ كرنا اسلام اور اہل ايمان كے ساتھ دشمنى اور مخالفت كى بنياد ہے_

اشد الناس عداوة للذين آمنوا اليهود و انهم لا يستكبرون

۱۶_ ايك باايمان معاشرہ كے دشمنوں اور دوستوں كى پہچان ضرورى ہے_

لتجدن اشد الناس عداوة للذين آمنوا اليهود الذين قالوا انا نصاري

۱۷_ اسلامى معاشرے كے مقابلے ميں دوسرے معاشروں اور مختلف اديان كے پيرو كاروں كے موقف كے علل و اسباب تك رسائي اور ان كى چھان بين ضرورى ہے_لتجدن اشد الناس ذلك بان منهم قسيسين و رهباناً و انهم لا يستكبرون

۱۸_ عيسائيوں ميں آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى بعثت كے منتظر پادريوں اور راہبوں كى موجودگى ان كى مسلمانوں كے ساتھ محبت كا باعث بني_و لتجدن اقربهم مودة للذين آمنوا ذلك بان منهم قسيسين و رهباناً

۶۲۹

امام جعفر صادقعليه‌السلام سے روايت ہوئي ہے كہ آپعليه‌السلام نے مذكورہ آيہ شريفہ كى تلاوت كرنے كے بعد فرمايا: (اولئك كانوا قوما بين عيسي عليه‌السلام و محمد صلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم ينتظرون مجيء محمد) صلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم (۱) يہ حضرت عيسيعليه‌السلام اورآنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى درميانى مدت ميں رہنے والے لوگ تھے جو آپصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى بعثت كے منتظر تھے_

اخلاق:اخلاق كے اثرات ۱۲

استكبار:استكبار كے اثرات ۱۵

اسلام:اسلام كے ساتھ دشمنى ۱۵اصلاح:اصلاح كے عوامل ۷

الله تعالى:الله تعالى كا تعريف كرنا ۱۱;الله تعالى كا خبردار كرنا ۲

پادري:پادريوں كا كردار۶، ۸، ۱۸;پسنديدہ پادرى ۱۱

تواضع:تواضع كے اثرات ۱۰

جہالت:جہالت كے اثرات ۱۵

حق:حق تك پہنچنے كى روش ۱۲;حق قبول نہ كرنے كے اثرات ۱۵

خوف:خوف خدا ۷

دشمن:اسلامى معاشرہ كے دشمن ۱۷;مسلمانوں كے دشمن ۱، ۳، ۴، ۱۴;مؤمنين كے دشمن ۲

دشمن شناسي:دشمن شناسى كى اہميت ۱۶، ۱۷

دشمني:دشمنى كے عوامل ۱۴، ۱۵

دوست شناسي:دوست شناسى كى اہميت ۱۶

دوستي:دوستى كا پيش خيمہ ۱۰;دوستى كے عوامل۶

روايت: ۱۸

عبادت:عبادت كے اثرات ۱۲

علم:علم اور اخلاق ۱۲;علم اور عبادت ۱۲

____________________

۱) تفسير عياشي، ج۱، ص۳۳۵، ح۱۶۲، نور الثقلين، ج۱، ص۶۶۴، ح۳۱۷_

۶۳۰

علماء:علمائے دين كاكردار۷

عيسائي:حق قبول كرنے والے عيسائي ۱۱; عيسائي اور آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم ۱۸; عيسائي اور مسلمان ۵، ۶، ۱۰، ۱۸; عيسائيوں كا تواضع۱۰; عيسائيوں كاحق قبول كرنا ۹

مسلمانوں كے دوست: ۵، ۶، ۱۰

مسيحيت:علمائے مسيحيت۸;علمائے مسيحيت كا حق قبول كرنا ۹، ۱۱;علمائے مسيحيت كاكردار۶، ۱۸

مشركين:مشركين اور مسلمان، ۳;مشركين اور مؤمنين ۲; مشركين كا بغض ۲;مشركين كى دشمنى ۱، ۳

مؤمنين:مؤمنين كے ساتھ دشمنى ۱۵

ہدايت:ہدايت كے اسباب ۸

يہود:علمائے يہود كا استكبار ۱۳; علمائے يہود كا حق قبول نہ كرنا ۱۳;يہود اور كفار ۴; يہود اور مسلمان ۱، ۳، ۱۴ ; يہود اور مؤمنين ۲;يہود كا استكبار ۱۳، ۱۴; يہود كا بغض ۲; يہودكا حق قبول نہ كرنا ۱۳; ۱۴; يہود كى دشمنى ۱، ۳، ۱۴

آیت ۸۳

( وَإِذَا سَمِعُواْ مَا أُنزِلَ إِلَى الرَّسُولِ تَرَى أَعْيُنَهُمْ تَفِيضُ مِنَ الدَّمْعِ مِمَّا عَرَفُواْ مِنَ الْحَقِّ يَقُولُونَ رَبَّنَا آمَنَّا فَاكْتُبْنَا مَعَ الشَّاهِدِينَ )

اور جب اس كلام كو سنتے ہيں جو رسول پر نازل ہوا ہے تو تم ديكھتے ہو كہ ان كى آنكھوں سے بيسا ختہ آنسو جارى ہوجاتے ہيں كہ انہوں نے حق كو پہچان ليا ہے اور كہتے ہيں كہ پروردگار ہم ايمان لے آئے ہيں لہذا ہمارا نام بھى تصديق كرنے والوں ميں درج كرلے_

۱_ عہد پيغمبرصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے عيسائي قرآنى آيات سن كر بہت زيادہ اور علانيہ متاثر ہوتے تھے_

۶۳۱

و اذا سمعوا ما انزل الى الرسول تري اعينهم تفيض من الدمع

فيض كا معنى جارى ہونا ہے اور'' من الدمع '' ميں ''من'' نشويہ ہے، جبكہ ''دمع'' مصدر اور اس كا معنى آنسو بہانا ہے، اور فيض كو آنكھ كے ساتھ نسبت دينے كا مقصد رونے اور متأثر ہونے ميں مبالغہ ہے يعنى اتنے زيادہ متأثر ہوئے كہ گويا ان كى آنكھوں سے گريہ كے سبب آنسو جارى ہوگئے_

۲_ قرآنى آيات سن كر عہد پيغمبرصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے بعض عيسائيوں كى آنكھوں سے اشك شوق جارى ہوجاتے_

و اذا سمعوا ما انزل الى الرسول ترى اعينهم تفيض من الدمع كلمہ ''دمع'' كا معنى آنسو ہوسكتا ہے، اس صورت ميں تفيض سے مراد لبريز ہونا ہوگا لہذا جملہ ''تفيض من الدمع'' كا مطلب ہوگا كہ ان كى آنكھيں ،آنسوؤں سے لبريز ہوگئيں _

۳_ عہد پيغمبرصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے بعض پادرى اور راہب قرآن كريم سن كر گريہ كرتے تھے_منهم قسيسين و رهبانا ما انزل الى الرسول تري اعينهم تفيض من الدمع اس بناپر كہ'' سمعوا'' كى ضمير قسيسين اور رھباناً كى طرف لوٹائي جائے_

۴_ قرآن كريم حقيقت سے آشنا دلوں پر بہت گہرے اثرات مرتب كرتا ہے_و اذا سمعوا ما انزل الى الرسول ترى اعينهم تفيض من الدمع مما عرفوا من الحق

۵_ عہد پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے عيسائيوں كى حقائق سے سابقہ آشنائي نے ان كيلئے قرآن كريم سے متأثر ہونے كى راہ فراہم كي_تري اعينهم تفيض من الدمع مما عرفوا من الحق اس احتمال كى بناپر كہ ''الحق''سے مراد قرآن كريم اور رسالت پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے علاوہ كچھ دوسرے حقائق ہوں ، اس مبنا كے مطابق ''مما'' ميں ''ما'' مصدريہ ہے، جبكہ ''من الحق'' كا ''من'' بيانيہ نہيں بلكہ تبعيضيہ ہے يعنى چونكہ مومن عيسائي دين كے بعض حقائق سے آگاہ تھے لہذا انہوں نے آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى رسالت كا اقرار كرليا_ چنانچہ ''عرفوا '' كا فعل ماضى ہونا اس احتمال كى تائيد كرتا ہے_

۶_ حقانيت قرآن سے آگاہ ہونے كى وجہ سے عہد بعثت كے عيسائيوں ميں اسلام كى جانب رجحان پيدا ہوا_

تري اعينهم تفيض من الدمع مما عرفوا من الحق مذكورہ مطلب اس اساس پر اخذ كيا گيا ہے كہ ''الحق'' سے مراد قرآن كريم ہو_

۷_ عيسائيوں كا پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم پر ايمان لانا اور قرآن كريم سن كر شديد متأثر ہونا حق كے سامنے ان كے عجز و

۶۳۲

انكسار اور خاضع ہونے كى علامت ہے_و انهم لا يستكبرون _ و اذا سمعوا ما انزل الى الرسول مما عرفوا من الحق

جملہ''و اذا سمعوا ...'' كہ جوان كى جانب سے قرآن كريم اور پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى حقانيت كے اقرار پر دلالت كررہا ہے ہوسكتا ہے جملہ ''انھم لا يستكبرون'' كيلئے دليل اور شاہدہو_

۸_ يہودومشركين كا استكبار اور ان كے دلوں كا سخت ہونا ان كى جانب سے قرآن كريم كو تسليم نہ كرنے كا باعث بنا_

و اذا سمعوا ما انزل الى الرسول تري اعينهم تفيض من الدمع گذشتہ آيہ شريفہ ميں عيسائيوں كے عجز و انكسارى كا تذكرہ كرنے كے بعد اس آيت ميں ان كا قرآن كريم كے مقابلے ميں خاضعانہ رد عمل اس حقيقت كا منہ بولتا ثبوت ہے كہ دوسرے دو گروہوں ، (يہوديوں اور مشركين )نے حق كے سامنے غرور و تكبر كى وجہ سے قرآن كريم كو تسليم كرنے سے انكار كرديا_

۹_ غرور و تكبر ، سنگدلى كا باعث اور قرآن كريم سے متاثر ہونے كى راہ ميں ركاوٹ بنتا ہے_

و انهم لا يستكبرون _ و اذا سمعوا ما انزل الى الرسول تفيض من الدمع

۱۰_ عہد بعثت كے بعض عيسائيوں ، پادريوں اور راہبوں نے قرآن كريم سننے كے بعد دين اسلام قبول كرليا_

و اذا سمعوا ما انزل الى الرسول يقولون ربنا آمنا

۱۱_ اسلام قبول كرنے كے بعد عہد بعثت كے عيسائي بارگاہ خداوندى ميں مناجات كرتے ہوئے حقانيت قرآن كريم كى گواہى اور شہادت دينے والوں كى صفوں ميں شامل ہونے كى دعا كرتے تھے_ربنا آمنا فاكتبنا مع الشاهدين

۱۲_ علم شہودى اور قرآن و رسالت پيغمبرصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى حقانيت كى گواہى كا مقام ايمان سے بلند ہے_

ربنا آمنا فاكتبنا مع الشاهدين

۱۳_ ايمان ،شاہدين كے اعلي و ارفع مقام و منزلت پر فائز ہونے كا پيش خيمہ ہے_آمنا فاكتبنا مع الشاهدين

''فاكتبنا'' كى فاء سے مذكورہ بالا مطلب حاصل ہوتا ہے_

۱۴_ ربوبيت خداوند متعال كى طرف توجہ آداب دعا ميں سے ہے_ربنا آمنا فاكتبنا

استكبار:استكبار كے اثرات ۸،۹

۶۳۳

اسلام:اسلام كى جانب رجحان۶

ايمان:آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم پر ايمان ۷;ايمان كى قدر و منزلت ۱۲; ايمان كے اثرات ۱۳

پادري:پادرى اور قرآن كريم ۳، ۱۰;پادريوں كا گريہ ۳; صدر اسلام كے پادرى ۱۰

حق قبول كرنا:حق قبول كرنے كا پيش خيمہ ۵;حق قبول كرنے كے موانع ۸، ۹

دعا:دعا كے آداب ۱۴

علم:علم كے اثرات ۶

عيسائي:صدر اسلام كے عيسائي ۱، ۲، ۵، ۶، ۱۰، ۱۱ ; عيسائي اور آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم ۷; عيسائي اور قرآن كريم ۱، ۲، ۵، ۶، ۷;عيسائيوں كا ايمان ۶، ۷، ۱۰، ۱۱ ;عيسائيوں كا عجز و انكسار ۷;عيسائيوں كا گريہ ۲; عيسائيوں كى دعا ۱۱; عيسائيوں كے فضائل ۲

قرآن كريم:قرآن كريم كا كردار ۴; قرآن كريم كو سننے كے اثرات ۲، ۳، ۷، ۱۰; قرآن كريم كى حقانيت ۶;

قلب:قساوت قلب كا پيش خيمہ ۹;قساوت قلب كے اثرات ۸

گواہ:حقانيت قرآن كے گواہ ۱۱;گواہوں كا مرتبہ ۱۱، ۱۳

گواہي:آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى حقانيت كى گواہى ۱۲; حقانيت قرآن كى گواہى ۱۲; گواہى كى قدر و منزلت ۱۲

مسيحيت:علمائے مسيحيت اور قرآن كريم ۳، ۱۰; علمائے مسيحيت كا گريہ ۳

مشركين:مشركين اور قرآن كريم۸;مشركين كا غرور و تكبر ۸;مشركين كى قساوت قلبى ۸

ياد كرنا:ربوبيت خدا كو ياد كرنا ۱۴

يہود:يہود اور قرآن كريم ۸;يہود كا غرور و تكبر ۸; يہود كى قساوت قلبى ۸

۶۳۴

آیت ۸۴

( وَمَا لَنَا لاَ نُؤْمِنُ بِاللّهِ وَمَا جَاءنَا مِنَ الْحَقِّ وَنَطْمَعُ أَن يُدْخِلَنَا رَبَّنَا مَعَ الْقَوْمِ الصَّالِحِينَ )

اورہم اللہ پر اوراس حق پرکيوں نہ ايمان لائيں جوہمارےپاسآئے ہے ؟اورہم اميدرکھتے ہيں کہ ہمارارب ہميں نيک بندوں کي صف ميں شامل کريگا

۱_ قرآن كريم سے آگاہى كے بعد عہد بعثت كے عيسائيوں كى نگاہ ميں تنہا منطقى اور صحيح راہ يہ تھى كہ خدائے يكتا اور حقانيت قرآن پر ايمان لے آئيں _يقولون و ما لنا لا نؤمن بالله و ما جاء نا من الحق

۲_ قرآن كريم اوررسالت پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى حقانيت سے آگاہى كے باوجود ان كا انكار كرنا خداوند متعال كا انكار ہے_

و ما لنا لا نومن بالله و ما جاء نا من الحق اگر خدا پر حقيقى ايمان قرآن و رسالت پيغمبرصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم پر ايمان لانے پر موقوف نہ ہو تو پھر اس كا كوئي معنى نہيں بنتا كہ عيسائي اور ان كے علماء خدا پر ايمان ركھنے كے باوجود اسلام اختيار كرنے كے بعد يہ كہيں كہ:(ما لنا لا نؤمن بالله ) _

۳_ خداوند متعال، قرآن كريم اور رسالت پيغمبر اكرم(ص)كے بارے ميں كفر اختيار كرنے كى كوئي وجہ نہيں _

و ما لنا لا نؤمن بالله و ما جائنا من الحق جملہ'' ما لنا ...'' استفہام انكارى ہے، يعنى ہمارے پاس كوئي عذر يا دليل موجود نہيں ہے جس كى بناپر خدائے يكتا پر ايمان لانے اور اسلام قبول كرنے سے گريز كريں _

۴_ قرآن كريم اور پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم پر ايمان لانے والے عيسائي بہشت ميں صالحين كے ہمراہ ہونے كى آرزو ركھتے تھے_و نطمع ان يدخلنا ربنا مع القوم الصالحين يہ مطلب اس بناپر ہے كہ قرينہ مقاميہ اور بعد والى آيت كى روشنى ميں '' يدخلنا'' كا محذوف مفعول، ''الجنة'' ہو، يعنى''نطمع ان يدخلنا ربنا الجنة مع القوم الصالحين''

۵_ صالحين كى ہم نشينى اور ہمراہى كى آرزو ايك مقدس اور قابل قدر آرزو ہے_

۶۳۵

و نطمع ان يدخلنا ربنا مع القوم الصالحين

۶_ صالحين بارگاہ خداوندعالم ميں اعلي و ارفع مقام و منزلت كے مالك ہيں _نطمع ان يدخلنا ربنا مع القوم الصالحين

۷_ خداوند متعال، قرآن كريم اور پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم پر ايمان لانا صالحين كے درجہ تك پہنچنے كا پيش خيمہ ہے_

و ما لنا لا نؤمن بالله و ما جاء نا من الحق يدخلنا ربنا مع القوم الصالحين

جملہ'' و نطمع ...'' سے معلوم ہوتا ہے كہ خدائے واحد كا اعتراف و اقرار كرنے كے باوجود يقين سے نہيں كہا جاسكتا كہ صالحين كى ہم نشينى اور ہمراہى نصيب ہوگي، بلكہ مذكورہ ايمان صرف صالحين كے درجہ تك پہنچنے كا پيش خيمہ ہے_

۸_ صرف خداوند عالم كى مشيت اور عنايت كے زير سايہ ہى صالحين كے درجہ تك پہنچا جاسكتا ہے_

نطمع ان يدخلنا ربنا مع القوم الصالحين

۹_ مومنين كے معنوى درجات كا ارتقائ، ربوبيت الہى كا ايك جلوہ ہے_نطمع ان يدخلنا ربنا مع القوم الصالحين

۱۰_ صالحين، قرآن كريم اور رسالت پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى حقانيت كے چشم ديد گواہ ہيں _

فاكتبنا مع الشاهدين ان يدخلنا ربنا مع القوم الصالحين جملہ'' نطمع ان يدخلنا ...'' اس آرزو اور درخواست كى طرف اشارہ ہوسكتا ہے جسكا عيسائيوں نے جملہ ''فاكتبنا مع الشاھدين'' كے ذريعے خدا سے تقاضا كيا ہے، لہذا شاہدين كى ہمراہى كى درخواست وہى صالحين كى ہم نشينى كى آرزو ہى ہوگي، اور كہا جاسكتا ہے كہ شاہدين وہى صالحين ہى ہيں _

۱۱_ مؤمن عيسائيوں كى عاجزانہ گفتگو اور دعا ان كے تكبر و غرور سے دور ہونے كى گواہ ہے_

انهم لا يستكبرون نطمع ان يدخلنا ربنا مع القوم الصالحين ممكن ہے اس آيت اور گذشتہ آيت ميں عيسائيوں كى زبان سے بيان ہونے والے مطالب آيت ۸۲ ميں موجود '' انھم لا يستكبرون'' كيلئے دليل كى حيثيت ركھتے ہوں _

آرزو:پسنديدہ آرزو ۵

آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم :آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كو جھٹلانا ۲

الله تعالى:الله تعالى كى ربوبيت كے مظاہر ۹;الله تعالى كى مشيت ۸

۶۳۶

ايمان:آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم پر ايمان ۷; ايمان كا متعلق ۱، ۷; ايمان كے اثرات ۷; خداوند متعال پر ايمان ۱، ۷; قرآن كريم پر ايمان ۱، ۷

ترقي:ترقى كے عوامل ۷، ۸، ۹

صالحين:صالحين اورآنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم ۱۰;صالحين اور قرآن كريم ۱۰;صالحين بہشت ميں ۴; صالحين كا مقام و مرتبہ ۶، ۷، ۸;صالحين كى ہم نشيني۵

عيسائي:صدر اسلام كے عيسائي ۱;عيسائي اورآنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم ۴; عيسائي اور قرآن كريم ۱، ۴ ;عيسائيوں كا ايمان ۱; عيسائيوں كا عجز و انكسار ۱۱;مؤمن عيسائيوں كى آرزو ۴;مؤمن عيسائيوں كى دعا ۱۱

قرآن كريم:قرآن كريم كا انكار ۲;قرآن كريم كى حقانيت ۱

كفر :آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے بارے ميں كفر۳; خدا وند متعال كے بارے ميں كفر ۲، ۳; قرآن كريم كے بارے ميں كفر ۳; كفر كا بے منطق ہونا ۳; كفر كے موارد ۲

گواہ:حقانيت آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے گواہ ۱۰;حقانيت قرآن كريم كے گواہ ۱۰

مقربين: ۶

مؤمنين:مؤمنين كى معنوى ترقى ۹

آیت ۸۵

( فَأَثَابَهُمُ اللّهُ بِمَا قَالُواْ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا وَذَلِكَ جَزَاء الْمُحْسِنِينَ )

تو اس قول كى بنا پر پروردگار نے انہيں وہ باغات دے ديئےن كے نيچے نہريں بہہ رہى ہيں اور وہ ا نہيں ميں ہميشہ رہنے والے ہيں كہ يہى نيك كردار لوگوں كى جزا ہے _

۱_ عيسائيوں كا خدا پر ايمان اور قرآن كريم اور پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى حقانيت كا اعتراف ان كيلئے دائمى بہشت سے

بہرہ مند ہونے كا باعث ہے_فاثابهم الله بما قالوا جنات

۶۳۷

۲_ خداوند متعال، قرآن كريم اور پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم پر ايمان دائمى بہشت ميں داخل ہونے كا باعث ہے_

فاثابهم الله بما قالوا جنات

۳_ مومنين اور محسنين كو پاداش ، خود خداوند متعال عطا كرتا ہے_فاثابهم الله بما قالوا ذلك جزاء المحسنين

۴_ توحيد، رسالت پيغمبرصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم اور حقانيت قرآن پر ايمان لانے كے بعد اس كا زبانى اقرار كرنا ضرورى ہے_

فاثابهم الله بما قالوا

۵_ بہشت دائمى مقام اور بے شمار درختوں اور رواں دواں نہروں پر مشتمل ہے_جنات تجرى من تحتها الانهار خالدين فيها

۶_ بہشت ميں كثرت كے ساتھ باغات اور فراوان رواں دواں نہريں ہيں _جنات تجرى من تحتها الانهار

۷_ بہشت ميں مومنين كى سكونت دائمى ہے_خالدين فيها

۸_صالحين جاويدودائمى بہشت سے بہرہ مند ہوں گے _و نطمع ان يدخلنا ربنا مع القوم الصالحين _ فاثابهم الله بما قالوا جنات

۹_محسنين كى پاداش دائمى بہشت ہے_جنات تجرى من تحتها الانهار خالدين فيها و ذلك جزاء المحسنين

۱۰_ خداوند متعال، قرآن كريم اور پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم پر ايمان لانے والے خاضع عيسائي ، محسنين كے زمرے ميں آتے ہيں _و انهم لا يستكبرون و ذلك جزاء المحسنين

۱۱_ خداوند متعال، قرآن كريم اور پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم پر ايمان ، تكبر و غرور سے اجتناب اور نيك كام انجام دينا محسنين كے مقام تك پہنچنے كا سبب ہے_وانهم لا يستكبرون ...و ذلك جزاء المحسنين

۱۲_ نجاشى اور اس كے ساتھى محسنين اور خداوند متعال، پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم اور قرآن كريم پر ايمان لانے والوں ميں شامل تھے_قالوا انا نصاري ذلك بان منهم قسيسين و رهباناً ذلك جزاء المحسنين

بہت سے مفسرين كے بقول ۸۲سے ۸۵تك كى آيات حبشہ كے بادشاہ نجاشى اور اس كے ساتھيوں كے بارے ميں نازل ہوئي ہيں _

اقرار:توحيد كا اقرار ۴

الله تعالى: الله تعالى كى طرف سے پاداش ۳

۶۳۸

اہل بہشت:اہل بہشت كى جاودانى ۷

ايمان:آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم پر ايمان ۲، ۴، ۱۰، ۱۱; ايمان كا متعلق ۱، ۲، ۱۰، ۱۱;ايمان كے اثرات ۲، ۱۱; خدا تعالى پر ايمان ۱، ۲، ۱۰ ، ۱۱; قرآن كريم پر ايمان ۲، ۴، ۱۰، ۱۱

بہشت:بہشت كى جاودانى ۱، ۲، ۵، ۸،۹;بہشت كى نعمتيں ۵;بہشت كى نہريں ۵، ۶ ;بہشت كے باغات ۶;بہشت كے درخت ۵;بہشت كے موجبات ۱، ۲

صالحين:صالحين بہشت ميں ۸

عيسائي:عيسائي اورآنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى حقانيت ۱;عيسائي اور قرآن كريم كى حقانيت ۱;عيسائيوں كا ايمان ۱; متواضع عيسائي۱۰;مؤمن عيسائيوں كا مقام و

مرتبہ ۱۰; نيك كام انجام دينے والے عيسائي ۱۰

غرور و تكبر:غرور و تكبر سے اجتناب كے اثرات ۱۱

قرآن كريم:قرآن كريم كى حقانيت ۴

محسنين: ۱۰، ۱۲محسنين كا مقام و مرتبہ ۱۱;محسنين كى پاداش ۳، ۹

مؤمنين: ۱۲مؤمنين بہشت ميں ۷;مؤمنين كى پاداش ۳

نجاشي:نجاشى اور آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم ۱۲; نجاشى اور قرآن كريم ۱۲; نجاشى كا ايمان ۱۲;نجاشى كا محسنين ميں سے ہونا ۱۲; نجاشى كامؤمنين ميں سے ہونا۱۲

نيكي:نيكى كے موارد۱۱

آیت ۸۶

( وَالَّذِينَ كَفَرُواْ وَكَذَّبُواْ بِآيَاتِنَا أُوْلَـئِكَ أَصْحَابُ الْجَحِيمِ )

اور جن لوگوں نے كفر اختيار كر ليا اور ہمارى آيات كو جھٹلاديا تو وہ لوگ جہنمى ہيں _

۱_ كفر اختيار كرنے والوں اور آيات الہى كو جھٹلانے والوں كا ٹھكانہ جہنم ہے_

والذين كفروا و كذبوا بآياتنا اولئك اصحاب الجحيم

۶۳۹

۲_ مشركين اور يہود كفر اختيار كرنے اور آيات خداوندى كو جھٹلانے والے تھے_والذين كفروا و كذبوا بآياتنا

گذشتہ آيات كو پيش نظر ركھتے ہوئے معلوم ہوتا ہے كہ ''الذين كفروا و كذبوا ...'' كا واضح اور روشن مصداق قرآن و رسالت پيغمبرصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كا انكار كرنے والے مشركين اور يہود ہيں _

۳_ غرور و تكبر ميں مبتلا اور حق قبول نہ كرنے والے مشركين اور يہود كا ٹھكانہ جہنم ہے_

والذين كفروا و كذبوا بآياتنا اولئك اصحاب الجحيم

۴_ قرآن كريم اور پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم آيات خداوندى كے دو بڑے مصداق ہيں _كفروا و كذبوا بآياتنا

گذشتہ آيات كى روشنى ميں ''آياتنا'' كا مورد نظر مصداق قرآن كريم اور پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم ہيں _

۵_ غرور و تكبر ،كفر كى بنياد اور آيات خداوندى كو جھٹلانے كاسبب ہے_و انهم لا يستكبرون والذين كفروا و كذبوا بآياتنا

آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم :آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كا نقش ۴

آيات خدا: ۴آيات خداوندى كوجھٹلانے كے عوامل ۵

تكبر:تكبر كا سرچشمہ ۵

جھٹلانے والے:آيات خداوندى كے جھٹلانے والے۱، ۲; جھٹلانے والے جہنم ميں ۱

قرآن كريم:قرآن كريم كا كردار۴

كفار: ۲كفار جہنم ميں ۱

كفر:كفر كے اثرات ۵

مشركين:مشركين دوزخ ميں ۳; مشركين كا كفر ۲

يہود:حق كوقبول نہ كرنے والے يہود ۳; غرور و تكبر ميں مبتلا يہود ۳;يہود جہنم ميں ۳;يہود كا كفر ۲

۶۴۰