تفسير راہنما جلد ۴

 تفسير راہنما4%

 تفسير راہنما مؤلف:
زمرہ جات: تفسیر قرآن
صفحے: 897

جلد ۱ جلد ۲ جلد ۳ جلد ۴ جلد ۵ جلد ۶ جلد ۷ جلد ۸ جلد ۹ جلد ۱۰ جلد ۱۱
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 897 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 184138 / ڈاؤنلوڈ: 5896
سائز سائز سائز
 تفسير راہنما

تفسير راہنما جلد ۴

مؤلف:
اردو

1

2

3

4

5

6

7

8

9

10

11

12

13

14

15

16

17

18

19

20

21

22

23

24

25

26

27

28

29

30

31

32

33

34

35

36

37

38

39

40

41

42

43

44

45

46

47

48

49

50

51

52

53

54

55

56

57

58

59

60

61

62

63

64

65

66

67

68

69

70

71

72

73

74

75

76

77

78

79

80

81

82

83

84

85

86

87

88

89

90

91

92

93

94

95

96

97

98

99

100

101

102

103

104

105

106

107

108

109

110

111

112

113

114

115

116

117

118

119

120

121

122

123

124

125

126

127

128

129

130

131

132

133

134

135

136

137

138

139

140

141

142

143

144

145

146

147

148

149

150

151

152

153

154

155

156

157

158

159

160

161

162

163

164

165

166

167

168

169

170

171

172

173

174

175

176

177

178

179

180

181

182

183

184

185

186

187

188

189

190

191

192

193

194

195

196

197

198

199

200

201

202

203

204

205

206

207

208

209

210

211

212

213

214

215

216

217

218

219

220

221

222

223

224

225

226

227

228

229

230

231

232

233

234

235

236

237

238

239

240

241

242

243

244

245

246

247

248

249

250

251

252

253

254

255

256

257

258

259

260

261

262

263

264

265

266

267

268

269

270

271

272

273

274

275

276

277

278

279

280

281

282

283

284

285

286

287

288

289

290

291

292

293

294

295

296

297

298

299

300

301

302

303

304

305

306

307

308

309

310

311

312

313

314

315

316

317

318

319

320

321

322

323

324

325

326

327

328

329

330

331

332

333

334

335

336

337

338

339

340

341

342

343

344

345

346

347

348

349

350

351

352

353

354

355

356

357

358

359

360

361

362

363

364

365

366

367

368

369

370

371

372

373

374

375

376

377

378

379

380

381

382

383

384

385

386

387

388

389

390

391

392

393

394

395

396

397

398

399

400

401

402

403

404

405

406

407

408

409

410

411

412

413

414

415

416

417

418

419

420

421

422

423

424

425

426

427

428

429

430

431

432

433

434

435

436

437

438

439

440

441

442

443

444

445

446

447

448

449

450

451

452

453

454

455

456

457

458

459

460

461

462

463

464

465

466

467

468

469

470

471

472

473

474

475

476

477

478

479

480

481

482

483

484

485

486

487

488

489

490

491

492

493

494

495

496

497

498

499

500

501

502

503

504

505

506

507

508

509

510

511

512

513

514

515

516

517

518

519

520

521

522

523

524

525

526

527

528

529

530

531

532

533

534

535

536

537

538

539

540

541

542

543

544

545

546

547

548

549

550

551

552

553

554

555

556

557

558

559

560

561

562

563

564

565

566

567

568

569

570

571

572

573

574

575

576

577

578

579

580

581

582

583

584

585

586

587

588

589

590

591

592

593

594

595

596

597

598

599

600

601

602

603

604

605

606

607

608

609

610

611

612

613

614

615

616

617

618

619

620

621

622

623

624

625

626

627

628

629

630

631

632

633

634

635

636

637

638

639

640

641

642

643

644

645

646

647

648

649

650

651

652

653

654

655

656

657

658

659

660

آیت ۹۱

( إِنَّمَا يُرِيدُ الشَّيْطَانُ أَن يُوقِعَ بَيْنَكُمُ الْعَدَاوَةَ وَالْبَغْضَاء فِي الْخَمْرِ وَالْمَيْسِرِ وَيَصُدَّكُمْ عَن ذِكْرِ اللّهِ وَعَنِ الصَّلاَةِ فَهَلْ أَنتُم مُّنتَهُونَ )

شيطان تو بس يہى چاہتا ہے كہ شراب او رجوے كے بارے ميں تمہارے درميان بغض اور عداوت پيدا كردے او رتمہيں ياد خدا اور نماز سے روك دے تو كيا تم واقعاً رك جاؤگے _

۱_ شيطان ہميشہ اہل ايمان كے درميان دشمنى اور كينہ ايجاد كرنے كى كوشش ميں رہتا ہے_انما يريد الشيطان ان يوقع بينكم العداوة والبغضاء

۲_ شراب اور جوا شيطان كے بغض اور دشمنى ايجاد كرنے كا ذريعہ ہيں _انما يريد الشيطان فى الخمر والميسر

۳_ دشمنى اور كينہ سے آلودہ معاشرہ شيطان زدہ اور بارگاہ خداوندى سے دھتكارا ہوا معاشرہ ہے_انما يريد الشيطان ان يوقع بينكم العداوة والبغضاء

۴_ شراب خورى اور جوا كھيلنے كو حرام قرار دينے كا فلسفہ يہ ہے كہ باايمان معاشرے كى وحدت كو محفوظ اور اسے كينہ و دشمنى سے دور ركھا جائے_انما يريد الشيطان ان يوقع بينكم العداوة والبغضاء

۵_ خدا وند عالم كامقصود اور مورد عنايت يہ ہے كہ مومنين ايك دوسرے كے ساتھ محبت و الفت اور مہربانى سے پيش آئيں اور دشمنى سے اجتناب كريں _انما يريد الشيطان ان يوقع بينكم العداوة والبغضاء خداوند متعال كا تاكيد كے ساتھ شراب اور جوے سے منع كرنا اور شراب وجوے كو تفرقہ و دشمنى كے اسباب ميں سے قرار دينا اس بات پر دلالت كرتا ہے كہ اہل ايمان كے درميان محبت و الفت اور مہربانى خداوند عالم كى مورد عنايت ہے_

۶_ دينى احكام كى تشريع كا معيار انسانى معاشروں كى مصلحتيں اور مفاسد ہيں _

۶۶۱

انما الخمر فاجتنبوه لعلكم تفلحون انما يريد الشيطان ان يوقع بينكم العداوة

۷_ شيطان ہميشہ مؤمنين كو ذكر خداوندى اور نماز اداكرنے سے روكنے كى كوشش ميں رہتا ہے_

انما يريد الشيطان فى الخمر والميسر و يصدكم عن ذكر الله و عن الصلاة

۸_ مظاہر شرك كى طرف جھكاؤ ذكر خدا سے غفلت برتنے اور نماز ترك كرنے كا پيش خيمہ ہے_

انما الخمر والميسر والانصاب و يصدكم عن ذكر الله و عن الصلاة

جملہ'' ان يوقع ...'' كے برخلاف جملہ ''يصدكم ''ميں ''فى الخمر و الميسر''كى قيد نہ لانے كا مقصد يہ ہوسكتا ہے كہ ذكر خدا سے غفلت برتنے اور نماز ادا نہ كرنے كا سرچشمہ صرف شراب اور جوا نہيں ، بلكہ انصاب و ازلام( مظاہر شرك) بھى ہيں _

۹_ جوا اور شراب شيطان كيلئے لوگوں كو ذكر خدا اور نماز كى ادائيگى سے روكنے كے وسائل و ذرائع ہيں _

انما يريد الشيطان فى الخمر والميسرو يصدكم عن ذكر الله و عن الصلوة

۱۰_ شراب خورى اور قمار بازى كو حرام قرار دينے كى حكمت اور فلسفہ يہ ہے كہ لوگوں كو نماز كى ادائيگى ميں كوتاہى اور ذكر خدا سے غفلت برتنے سے روكا جاسكے_انما يريد الشيطان فى الخمر والميسر و يصدكم عن ذكر الله و عن الصلاة

۱۱_ با ايمان معاشرے كا نماز اور ذكر خداسے غفلت برتنا در اصل ان كے درميان پيدا ہونے والى دشمنى اور كينہ كا نتيجہ ہے_ان يوقع بينكم العداوة والبغضاء و يصدكم عن ذكر الله و عن الصلوة ''يصدكم عن ''ميں كلمہ'' ان ''كانہ لانا اس نكتہ كى جانب اشارہ ہوسكتا ہے كہ اس جملہ كا مضمون، معطوف عليہ'' يوقع بينكم ...'' كے مضمون كے متحقق ہونے كا نتيجہ ہے_

۱۲_ با ايمان معاشرے ميں اتحاد اور اچھے تعلقات ،ذكر خدا اور نماز كى ادائيگى كا پيش خيمہ ہيں _

انما يريد الشيطان ان يوقع بينكم العداوة و يصدكم عن ذكر الله و عن الصلاة

۱۳_ نماز كو اذكار الہى كے درميان ايك خاص اور ممتاز مقام حاصل ہے_و يصدكم عن ذكر الله و عن الصلاة

چونكہ نماز من جملہ اذكار الہى ہے ، لہذا '' عن الصلاة'' كا ''عن ذكر اللہ'' پر عطف، خاص كا عام پر عطف ہوگا اور يہ اس بات كى علامت ہے كہ ديگر اذكار الہى كى نسبت نماز كو زيادہ اہميت حاصل ہے_

۶۶۲

۱۴_ ذكر خدا، نماز كى ادائيگى اور معاشرے كے افراد كے درميان محبت اور مہربانى ايك كامياب معاشرے كى علامات ميں سے ہيں _لعلكم تفلحون_ انما يريد الشيطان ان يوقع بينكم العداوة و و عن الصلاة

۱۵_ مؤمن معاشرے كے درميان دشمنى اور كينہ اور اس كا ذكر خدا سے غفلت برتنا اس معاشرے كى فلاح و كاميابيتك رسائي حاصل كرنے كى راہ ميں ركاوٹ بنتا ہے_لعلكم تفلحون _ انما يريد الشيطان و يصدكم عن ذكر الله

۱۶_ دينى احكام كے وضع كيے جانے كا معيار اور فلسفہ يہ تھا كہ اہل ايمان آپس ميں موجود محبت آميز تعلقات كى حفاظت نيز خداوند متعال كے ساتھ موجود عبادى روابط كا تحفظ كريں _انما يريد الشيطان ان يوقع بينكم العداوة و يصدكم عن ذكر الله و عن الصلاة

۱۷_ صدر اسلام كے بعض مسلمان شراب خورى اور قمار بازى كے حرام قرار ديئے جانے كے باوجود يہ عمل انجام ديتے تھے_فهل انتم منتهون مورد بحث آيہ شريفہ كى شراب و قمار كى حرمت كے بارے ميں بقدرے كافى وضاحت اور اس كے ذيل ميں مذمت آميز اور مسلمانوں كے اس سے اجتناب كے بارے ميں شك و ترديد پر مبنيجملہ'' كياتم قمار بازى اور شراب خورى سے باز رہو گے''؟ ذكر كرنے سے معلوم ہوتا ہے كہ قمار و شراب كى حرمت كا پہلے ہى اعلان كرديا گيا تھا، ليكن بعض مسلمانوں نے شايد اس توہم كى بناپر يہ عمل جارى ركھا كہ مذكورہ آيات صراحت كے ساتھ حرمت كو بيان نہيں كررہيں _ واضح ر ہے كہ ان آيات كے بارے ميں بيان كيے گئے متعدد شان نزول مذكورہ مطلب كى تائيد كرتے ہيں _

۱۸_ شراب و قمار كے احكام و نقصانات اور ان كى حرمت كا بيان بہت واضح ہے_يہ بيان ان سے اجتناب كے ضرورى ہونے كے بارے ميں ہر قسم كے شك و شبہ كو برطرف كرديتا ہے_انما الخمر و الميسر و يصدكم عن ذكر الله و عن الصلاة فهل انتم منتهون

۱۹_ فلسفہ احكام بيان كرنا قرآن كريم كى ان روشوں ميں سے ايك ہے جو اس نے شك و ترديد ختم كرنے اور احكام پر عمل كرنے كا محرك پيدا كرنے كيلئے اختيار كى ہيں _رجس من عمل الشيطان فهل انتم منتهون

اتحاد:

۶۶۳

اتحاد كى اہميت ۴، ۵;اتحاد كے اثرات ۱۲

احكام: ۱۸احكام كا فلسفہ ۱۰، ۱۹ ; احكام كا معيار ۶;احكام كى تبيين ۱۸; احكام كى تشريع كا معيار ۱۶

اللہ تعالى:اللہ تعالى كا لطف ۵

انسان:انسان كى مصلحتيں ۶

بغض:بغض سے اجتناب ۴;بغض كے اثرات ۳، ۱۱، ۱۵ ; بغض كے اسباب ۱، ۲

تحريك:تحريك كے اسباب ۱۹

تربيت:تربيت كى روش ۱۹

ترقي:ترقى كے موانع ۱۵

جوا:جوے سے پرہيز۱۸; جوے كى تحريم ۱۸;جوے كى تحريم كا فلسفہ ۴، ۱۰;جوے كے اثرات ۲، ۹;جوے كے احكام ۱۸; جوے كے مفاسد ۱۸; صدر اسلام ميں جوا ۱۷

خدا كے مبغوضين : ۳

دشمني:دشمنى سے اجتناب ۴، ۵;دشمنى كے اثرات ۳، ۱۱، ۱۵ ; دشمنى كے اسباب ۱، ۲

دين:دين اور عينيت ۶

ذكر:خدا كا ذكر ۱۳، ۱۴;ذكر ترك كرنے كے اسباب ۸; ذكر كا پيش خيمہ۱۲;ذكر كى اہميت ۱۰;ذكر كے اثرات ۱۴;

شراب:شراب سے پرہيز۱۸;شراب كى تحريم ۱۸; شراب كى تحريم كا فلسفہ ۴، ۱۰;شراب كے اثرات ۲، ۹; شراب كے احكام ۱۸; شراب كے مفاسد ۱۸

شرعى فريضہ :شرعى فريضہ پر عمل كا پيش خيمہ ۱۹

شرك:شرك كے اثرات ۸

شيطان:شيطان اور مومنين ۱، ۷; شيطان كا نقش و كردار ۱، ۲، ۳، ۷; شيطان كے وسائل ۲، ۹

عبادت:

۶۶۴

عبادت كى اہميت ۱۶;عبادت كى حفاظت ۱۶

غفلت:ذكر سے غفلت ۱۵;غفلت كا پيش خيمہ ۸; غفلت كے اثرات ۱۵;

فلاح و نجات:فلاح و نجات كى علامات ۱۴;فلاح و نجات كے موانع ۱۵

مسلمان:مسلمانوں ميں جوا ۱۷; مسلمانوں ميں شراب خوري۱۷

معاشرہ:دينى معاشرے كى وحدت ۴; مبغوض معاشرہ ۳

مؤمنين:مؤمنين كى آپس ميں مہربانى كى اہميت ۱۶

مہرباني:مہربانى كى اہميت ۵;مہربانى كے اثرات ۱۲، ۱۴

نماز:نماز ترك كرنے كے اسباب ۸; نماز قائم كرنے كا پيش خيمہ ۱۲; نماز قائم كرنے كے اثرات ۱۴; نماز كى اہميت ۱۰،۱۳; نماز كے موانع ۷،۹،۱۱

آیت ۹۲

( وَأَطِيعُواْ اللّهَ وَأَطِيعُواْ الرَّسُولَ وَاحْذَرُواْ فَإِن تَوَلَّيْتُمْ فَاعْلَمُواْ أَنَّمَا عَلَى رَسُولِنَا الْبَلاَغُ الْمُبِينُ )

او رديكھو الله كى اطاعت كرو او ر رسول كى اطاعت كرو او رنافرمانى سے بچتے رہو ورنہ اگر تم نے رو گردانى كى تو جان لو كہ رسول كى ذمہ دارى صرف واضح پيغام كا پہنچا دينا ہے _

۱_ اہل ايمان خدا وند عالم اور اس كے رسول كى اطاعت كے ذمہ دارہيں _و اطيعوا الله و اطيعوا الرسول

۲_ خدا وند متعال اور اس كے رسولصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى اطاعت اور ان كى نافرمانى سے اجتناب ايمان كا لازمہ ہے_

يا ايها الذين آمنوا و اطيعوا الله و اطيعوا الرسول مسلمانوں كو ''الذين آمنوا'' كے عنوان سے مخاطب قرار دينے كا مقصد يہ بتانا ہے كہ خدا اور رسولصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم پر ايمان كا لازمہ يہ ہے كہ ان كى اطاعت اور پيروى كى جائے_

۶۶۵

۳_ خدا و رسولصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى نافرمانى كے برے نتائج سے ڈرنا چاہيئے_و اطيعوا الله و اطيعوا الرسول و احذروا

صدر آيت كے قرينہ كى بناپر ''واحذروا'' كا متعلق خدا و رسولصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى مخالفت ہوسكتى ہے_

۴_ رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے فرامين خداوند عالم كے فرامين كے ساتھ ہم آہنگ و سازگار ہيں _و اطيعوا الله و اطيعوا الرسول

۵_ شيطان سے گريز اور شيطانى اعمال سے اجتناب اہل ايمان كا فريضہ ہے_يا ايها الذين آمنوا انما الخمر و الميسر و الانصاب والا زلام و احذروا مذكورہ بالا مطلب اس اساس پر اخذ كيا گيا ہے كہ گذشتہ آيت كے قرينہ كى بناپر ''و احذروا'' كا متعلق شيطان كى پيروى اور شيطانى اعمال كى انجام دہى ہو_

۶_ پليديوں ( شراب، قمار، مظاہر شرك)سے دورى اختيار كرنا خدا و رسولصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى اطاعت اور پيروى كى علامت ہے_انما الخمر و الميسر و الانصاب والازلام و اطيعوا الله و اطيعو الرسول

۷_ فلاح و نجات خداوند عالم اور رسولصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم اكرم كى اطاعت كا نتيجہ ہے_فاجتنبوه لعلكم تفلحون و اطيعوا الله و اطيعوا الرسول

۸_ لوگوں كو خداوند متعال كى اطاعت اور پيروى پر مجبور كرنا پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى ذمہ دارى نہيں ہے_

فان توليتم فاعلموا انما على رسولنا البلاغ المبين واضح اور بديہى ہے كہ جملہ'' فاعلموا '' جواب شرط نہيں ہوسكتا، كيونكہ ابلاغ كا ضرورى ہونا لوگوں كى روگردانى پر موقوف نہيں ہے، لہذا جواب شرط محذوف ہے اور جملہ'' فاعلموا ...'' اس كا جانشين اور قرينہ ہے، يعنى اپنى معصيت اور روگردانى كے برے نتائج كے ذمہ دار تم خود ہو، كيونكہ تمہيں اطاعت پر مجبور كرنا ہمارے رسولصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى ذمہ دارى نہيں ہے_

۹_ بعض مسلمان يہ خيال كرتے تھے كہ لوگوں كو خدا و رسولصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى اطاعت اور پيروى پر مجبور كرنا انبياءعليه‌السلام كا فريضہ ہے_فاعلموا انما علي رسولنا البلاغ المبين

۱۰_ خدا و رسولصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى نافرمانى برے اور شيطانى نتائج (دشمني، كينہ اور نماز و ياد خدا سے دور ہونا) كى حامل ہے_

انما يريد الشيطان فان توليتم فاعلموا انما على رسولنا البلاغ المبين گذشتہ آيات كے قرينہ كى بناپر جملہ'' فان توليتم'' ميں روگردانى سے مراد شراب اور قمار كى حرمت كو پس پشت ڈالنا ہے اور اس كا معنى يہ ہوگا كہ اگر تم نے شراب اور جوے كى حرمت كو پس

۶۶۶

پشت ڈالا اور شيطان نے تمہارے در ميان بغض و عداوت ايجاد كردى تو اپنے علاوہ كسى اور كو ملامت نہ كرنا، كيونكہ ان برے نتائج كا سبب تمہارى اپنى نافرمانى ہوگى ، پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے اپنے فريضہ كى انجام دہى ميں كوئي كوتاہى نہيں كي_

۱۱_ پيغامات خداوندى كو واضح و روشن صورت ميں پہنچانا رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كا فريضہ تھا_انما على رسولنا البلاغ المبين

۱۲_ احكام خداوندى كو روشن اور واضح طور پر لوگوں تك پہنچانا دينى مبلغين كا فريضہ ہے_انما على رسولنا البلاغ المبين

۱۳_ پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى طرف سے بيان كيے جانے والے احكام الہى لوگوں كے قبول كرنے يانہ كرنے سے وابستہ نہيں ہيں _فان توليتم فاعلموا انما على رسولنا البلاغ المبين مذكورہ بالا مطلب اس بنا پر اخذ كيا گيا ہے كہ جب جملہ ''فان توليتم ...'' ان لوگوں كے بارے ميں ہو جو احكام خداوندى سے بے اعتنائي اور لاپروائي كا مظاہرہ كركے رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كو افسردہ كرنے اورانہيں لوگوں تك پہنچانے سے روكنے كے خواہاں ہوں ، اس صورت ميں''فلا يهملكم '' وہ تمہيں نہيں چھوڑے گا جيسا ايك محذوف جملہ جواب ہوگا_

آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم :آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى اطاعت ۱، ۲، ۷; آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى اطاعت كے اثرات ۶;آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى ذمہ دارى ۱۱; آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى ذمہ دارى كا دائرہ ۸; آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى رسالت ۱۳;آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى نافرمانى كے اثرات۳، ۱۰;آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے اوامر ۴

اللہ تعالى:اللہ تعالى كى اطاعت ۱، ۲، ۷، ۸، ۹ ;اللہ تعالى كى اطاعت كے اثرات ۶; اللہ تعالى كى تعليمات كا پہنچانا ۱۱، ۱۲;اللہ تعالى كى تعليمات كى تبيين ۱۳; اللہ تعالى كى نافرمانى كے نتائج۳، ۱۰; اللہ تعالى كے اوامر ۴

انبياءعليه‌السلام :انبياءعليه‌السلام كى اطاعت ۹;انبياءعليه‌السلام كى ذمہ دارى كا دائرہ ۹

ايمان:ايمان كے اثرات ۲

بغض:بغض كا پيش خيمہ۱۰پليدي:پليدى سے اجتناب ۶

ترقى و تكامل:ترقى و تكامل كے اسباب ۷

جوا:جوے سے اجتناب ۶

خوف: خوف كا پيش خيمہ۳

۶۶۷

دشمني:دشمنى كا پيش خيمہ۱۰

ذكر:ذكر ترك كرنے كا پيش خيمہ ۱۰

شراب:شراب سے اجتناب ۶

شرك:شرك سے اجتناب ۶

شيطان:شيطان سے اجتناب ۵

عقيدہ:باطل عقيدہ ۹

عمل:شيطانى عمل سے اجتناب ۵

فلاح و نجات:فلاح و نجات كے اسباب ۷

لوگ:لوگ اور دينى تعليمات ۱۳

مبلغين:مبلغين كى ذمہ دارى ۱۲

مؤمنين:مؤمنين كى ذمہ دارى ۱، ۵

نماز:نماز ترك كرنے كا پيش خيمہ۱۰

آیت ۹۳

( لَيْسَ عَلَى الَّذِينَ آمَنُواْ وَعَمِلُواْ الصَّالِحَاتِ جُنَاحٌ فِيمَا طَعِمُواْ إِذَا مَا اتَّقَواْ وَّآمَنُواْ وَعَمِلُواْ الصَّالِحَاتِ ثُمَّ اتَّقَواْ وَّآمَنُواْ ثُمَّ اتَّقَواْ وَّأَحْسَنُواْ وَاللّهُ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ )

جو لوگ ايمان لائے اور انہوں نے نيك اعمال كئے ان كے لئے اس ميں كوئي حرج نہيں ہے جو كچھ كھاپى چكے ہيں جب كہ وہ متقى بن گئے اور ايمان لے آئے اور نيك اعمال كئے اور پرہيز كيا اور ايمان لے آئے اور پھر پرہيز كيا اور نيك عمل كيا او رالله نيك اعمال كرنے والوں ہى كو دوست ركھتا ہے _

۱_ عہد بعثت كے بعض مسلمان آيت''انما الخمر ...'' كے نزول سے پہلے تك شراب خورى اور قمار

۶۶۸

بازى ميں مبتلا تھے_ليس على الذين آمنوا و عملوا الصالحات جناح فيما طعموا فعل ماضي'' طعموا'' اس پر دلالت كرتا ہے كہ بعض مسلمان ان آيات كے نزول سے پہلے تك شراب خورى اور قمار بازى سے اجتناب نہيں كرتے تھے_

۲_ شراب اور جوئے كى حرمت كے حكم خداوندى سے پہلے نيك كردار مؤمنين نے جو شراب پى يا جوا كھيلا وہ قابل سرزنش اور گناہ نہيں ہے_ليس على الذين آمنوا و عملوا الصالحات جناح فيما طعموا ''ما طعموا'' ميں ''ما'' سے مراد شراب اور جوے كے ذريعے حاصل كى گئي كمائي ہے، لہذا كلمہ طعام كہ جو صرف كھانے كى اشياء كے بارے ميں استعمال ہوتا ہے، اس سے شراب خورى اور جوے كى كمائي خرچ كرنا مراد لينا ممكن ہے از باب تغليب ہو_

۳_ مؤمنين كے شراب خورى اور قمار بازى كے گناہ كى معافى بشرطيكہ خداوند متعال كے منع كرنے كے بعد انہوں نے اس سے ہاتھ كھينچ ليا ہو_ليس على الذين آمنوا و عملوا الصالحات جناح فيما طعموا اذا ما اتقوا

۴_ قانونى طور پر منع كيے جانے سے پہلے انجام پانے والے جرائم پر مذمت يا سزا نہيں دى جائيگي، بشرطيكہ مجرمين قانونى طور پر منع كيے جانے كے بعد ان جرائم كے مرتكب نہ ہوں _ليس على الذين آمنوا وعملو ا الصالحات جناح فيما طعموا اذا ما اتقوا مذكورہ بالا مطلب اس اساس پر اخذ كيا گيا ہے كہ جب گذشتہ آيت كى روشنى ميں '' اذا ما اتقوا ...'' كا متعلق شراب اور جوا ہوں ، اس مبنا كے مطابق جملہ شرطيہ''لا جناح اذا ما اتقوا ''كا مفہوم يہ ہوگا كہ جو لوگ شراب و قمار كى تحريم كے بعد بھى ان سے اجتناب نہ كريں ، انہيں ان كى گذشتہ شراب خورى اور قمار بازى پر بھى سزا ملے گي_

۵_ نيك عمل كے مالك وہ مؤمنين جو شراب پيتے اور جوے كى كمائي سے استفادہ كرتے ر ہے اور انہيں زمانہ تحريم كا پتہ نہ چل سكا تو وہ بعض مسلمانوں كے خيال كے برعكس اہل فلاح ونجات ہيں _ليس على الذين آمنوا و عملوا الصالحات جناح فيما طعموا بعض شان نزول ميں آيا ہے كہ آيت''ليس على الذين ...'' ان مسلمانوں كے رد ميں نازل ہوئي كہ جوشراب اور جوے كى حرمت كى تصريح اور انہيں پليد حساب كرنے كے بعد يہ خيال كرتے تھے كہ وہ نيك مؤمنين، حتى راہ خدا ميں جام شہادت نوش كرنے والے افراد فلاح و نجات پانے والوں كے زمرے ميں نہيں آتے جنہوں نے شراب پى يا جوے كى كمائي سے

۶۶۹

استفادہ كيا_

۶_ يہ گمان كہ مومنين كيلئے انواع و اقسام كى كھانے پينے كى چيزيں حرام ہيں اور يہ تقوي و ايمان كے مراحل كے ساتھ ہم آہنگى نہيں ركھتيں ، ايك بے جا اور غلط قسم كا توہم ہے_ليس على الذين آمنوا و عملوا الصالحات جناح فيما طعموا مذكورہ بالا مطلب اس اساس پر اخذ كيا گيا ہے كہ جب مورد بحث آيہ شريفہ اسى سورہ كى آيت ۸۷كى تكميل اور وضاحت كررہى ہو_

۷_ اہل ايمان كيلئے عملي، اعتقادى اور اخلاقى تينوں پہلوؤں سے تقوي اختيار كرنا لازمى ہے_

اذا ما اتقوا و آمنوا و عملوا الصالحات ثم اتقوا و آمنوا ثم اتقوا و احسنوا چونكہ ان تمام جملات'' عملوا الصالحات'' يعنى عملى پہلو'' آمنوا'' يعنى اعتقادى پہلو اور ''احسنوا'' يعنى اخلاقى پہلو كے ساتھ'' اتقوا'' كو ذكر كيا گيا ہے لہذا يہ كہا جاسكتا ہے كہ ہر جملہ ميں ''اتقوا'' سے مراد اس كے ساتھ مناسبت ركھنے والا تقوي اختيار كرنے كا حكم ہے_

۸_ ايمان، تقوي اور نيك عمل مختلف درجات اور مراحل كے حامل ہيں _ليس على الذين آمنوا و عملوا الصالحات ثم اتقوا و آمنوا ثم اتقوا '' اتقوا ''، '' آمنوا '' اور '' عملوا الصالحات'' كا تكرار ہوسكتا ہے كہ تقوي، ايمان اور نيك عمل كے مختلف مراحل كى حكايت كررہاہو_

۹_ ايمان، تقوي اور نيك عمل پر ثابت و استوار رہنا لازمى ہے_ليس على الذين آمنوا و عملوا الصالحات اذ ما اتقوا ثم اتقوا و احسنوا تقوي، ايمان اور نيك عمل كا تكرار اس بات كى طرف اشارہ ہوسكتا ہے كہ ان خصوصيات پر ثابت قدم رہنا لازمى ہے_

۱۰_ ايمان، نيك عمل، تقوي اور احسان گذشتہ ناروا اعمال كى سزا سے بچنے كا سبب بنتے ہيں _ليس على الذين آمنوا و عملوا الصالحات و آمنوا ثم اتقوا و احسنوا

۱۱_ انسان كى ترقى و تكامل كيلئے ايمان كے ساتھ ساتھ نيك عمل كى انجام دہى لازمى ہے_

ليس على الذين آمنوا و عملوا الصالحات آمنوا و عملوا الصالحات

۱۲_ نيك كردار مؤمنين كے گناہوں كى بخشش تقوي سے مشروط ہے_

ليس على الذين آمنوا و عملوا الصالحات جناح فيما طعموا اذا ما اتقوا

۶۷۰

۱۳_ تقوي، انسان كے ايمان كى ترقى اور اس كيلئے اپنے ايمان سے استفادہ كرنے كا پيش خيمہ ہے_ليس على الذين آمنوا و عملوا الصالحات ثم اتقوا و آمنوا

۱۴_ انسانوں كى قدر و قيمت كا اندازہ لگانے اور ان كے مقام و منزلت اور شخصيت پر تنقيد كا معيار ان كا ايمان، نيك عمل، تقوي اور بطور احسن نيك كاموں كى انجام دہى ہے_ليس على الذين آمنوا ثم اتقوا و احسنوا

۱۵_ احسان ; ايمان اور تقوي سے بڑھ كر ايك مقام ہے_آمنوا ثم اتقوا و احسنوا

۱۶_ مقام محسنين تك پہنچنا ايمان و تقوي كے مراحل طے كرنے پر موقوف ہے_اذا ما اتقوا ثم اتقوا و آمنوا ثم اتقوا و احسنوا والله يحب المحسنين

۱۷_ انسان كا صفت احسان سے متصف ہونا اس بات كى علامت ہے كہ وہ تقوي كے اعلي درجہ پر فائز ہے_

ثم اتقوا و احسنوا اگر'' اتقوا'' كا تكرار تقوي كے مراحل كى جانب اشارہ ہو تو اس كے آخرى درجہ كے بعد احسان كا تذكرہ اس بات كى علامت ہے كہ تقوي كے آخرى درجہ كے حامل افراد مقام محسنين پر فائز ہوتے ہيں _

۱۸_ خداوند متعال محسنين اور نيك كام انجام دينے والوں كو دوست ركھتا ہے_والله يحب المحسنين

۱۹_ بارگاہ خداوندى ميں انسان كى محبوبيت; تقوي كى پابندي، ايمان اور احسن طريقے سے نيك اعمال كى انجام دہى پر موقوف ہے_اذا ما اتقوا و آمنوا و عملوا الصالحات و احسنوا والله يحب المحسنين

۲۰_ خداوند متعال نے احسان اور نيك كام كى انجام دہى كى تشويق اور ترغيب دلائي ہے_

والله يحب المحسنين

۲۱_ خداوند متعال كا محبوب بننا نجات و فلاح ہے_لعلكم تفلحون والله يحب المحسنين

چونكہ آيت ۹۰ ميں فلاح و نجات كے حصول كو شراب و قمار سے اجتناب پر موقوف كيا گيا ہے، اور پھر مورد بحث آيہ شريفہ ميں شراب و قمار سے اجتناب كو حب الہى تك پہنچنے كا ايك مرحلہ قرار ديا گيا ہے، لہذا اس سے نتيجہ ليا جاسكتا ہے كہ حب الہى فلاح و نجات ہے_

۶۷۱

۲۲_ انسان كى نجات و فلاح ; ايمان، نيك عمل، تقوي اور احسان كے زير سايہ ہى ممكن ہے_

ليس على الذين آمنوا و احسنوا والله يحب المحسنين

احسان:احسان كى اہميت ۱۵، ۲۰; احسان كى رغبت ۱ ۲۰;احسان كے اثرات ۱۰، ۱۷، ۲۲

اخلاق:اخلاق ميں تقوي كى رعايت ۷

اللہ تعالى:اللہ تعالى كا رغبت دلانا۲۰

اللہ تعالى كے محبوب لوگ ۱۸:اللہ تعالى كے محبوب لوگوں كا مقام و مرتبہ۲۱

انسان:انسان كى شخصيت ۱۴

ايمان:ايمان اور نيك عمل ۱۱; ايمان كا پيش خيمہ ۱۳; ايمان كى اہميت ۱۵; ايمان كے اثرات ۲،۵،۱۰، ۱۴، ۱۹، ۲۲ ; ايمان كے مراتب ۶،۸،۱۷;ايمان ميں ثابت قدم رہنا ۹

پينے كى اشياء:پينے كى اشياء سے استفادہ ۶

ترقى و تكامل:ترقى و تكامل كے اسباب ۱۱، ۱۶، ۱۷، ۲۲

تقوي:تقوى كى اہميت ۷،۱۵;تقوى كى علامات ۱۷; تقوى كے اثرات ۱۰،۱۲،۱۳،۱۴،۱۹،۲۲;تقوى كے درجات ۶،۸،۱۶،۱۷; تقوى ميں ثابت قدم رہنا ۹

جرم:جرم تحريم سے پہلے ۴ ;جرم ترك كرنے كے اثرات۴

جوا:جوا تحريم سے پہلے ۲، ۵; جوے سے اجتناب ۳;جوے كا گناہ ۳; صدر اسلام ميں جوا ۱

دنيوى وسائل:دنيوى وسائل سے استفادہ ۶

سزا:سزا سے نجات پانے كے اسباب ۱۰

شراب:شراب پينے كا گناہ ۳; شراب تحريم سے پہلے ۲، ۵;شراب سے اجتناب ۳;صدر اسلام ميں شراب خورى ۱

عقيدہ:باطل عقيدہ ۶; عقيدہ ميں تقوي كى رعايت۷

عمل:نيك عمل كے اثرات ۲، ۵، ۱۰، ۱۴، ۱۹، ۲۲ ; عمل

۶۷۲

كے مراتب ۸;نيك عمل ميں استقامت ۹; نيك عمل ميں تقوي كى مراعات ۷

فلاح پانے والے: ۵فلاح و نجات:فلاح و نجات كے اسباب ۲۲;فلاح و نجات كے موارد ۲۱

قانون:قانون كى تأثير كا دائرہ ۴

قدر و قيمت كى تعيين :قدر و قيمت كى تعيين كا معيار۱۴

كھانے كى اشياء:كھانے كى اشياء سے استفادہ ۶

گناہ:مغفرت گناہ كے اسباب ۱۲

محبوبيت:محبوبيت كے اسباب ۱۹

محسنين:محسنين كا مقام ومرتبہ۱۶، ۱۸;محسنين كى محبوبيت ۱۸;

مسلمان:صدر اسلام كے مسلمان ۱;مسلمانوں ميں جوا ۱، ۲; مسلمانوں ميں شراب نوشي۱، ۲

مؤمنين:صالح مومنين ۵; صالح مؤمنين كا تقوي ۱۲; مومنين كى ذمہ دارى ۷; مؤمنين كى مغفرت ۳; مومنين كى نجات ۵

نيكي:نيكى كى اہميت ۲۰;نيكى كى رغبت۲۰

آیت ۹۴

( يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُواْ لَيَبْلُوَنَّكُمُ اللّهُ بِشَيْءٍ مِّنَ الصَّيْدِ تَنَالُهُ أَيْدِيكُمْ وَرِمَاحُكُمْ لِيَعْلَمَ اللّهُ مَن يَخَافُهُ بِالْغَيْبِ فَمَنِ اعْتَدَى بَعْدَ ذَلِكَ فَلَهُ عَذَابٌ أَلِيمٌ )

ايمان والو الله ان شكاروں كے ذريعہ تمہارا امتحان ضرور لے گا جن تك تمہارے ہاتھ او رنيزے پہنچ جاتے ہيں تا كہ وہ يہ ديكھے كہ اس سے لوگوں كے غائبانہ ميں بھى كون كون ڈرتا ہے پھر جو اس كے بعد بھى زيادتى كرے گا اس كے لئے دردناك عذاب ہے _

۱_ حج و عمرہ كيلئے روانہ ہونے والے مومنين كو آزمائش ميں ڈالنے كے بارے ميں خداوند متعال نے خبردار كيا ہے_

۶۷۳

يا ايها الذين آمنوا ليبلونكم الله بعد والى آيات كى روشنى ميں معلوم ہوتا ہے كہ يہ آزمائش ان لوگوں كيلئے ہوگى جو حج يا عمرہ كيلئے احرام باندھتے ہيں _

۲_ خداوند متعال خود ہى مؤمنين كو آزمائش ميں ڈالتا ہے اور اس كيلئے مناسب ذرائع اور طريقہ كار كا انتخاب بھى خود ہى كرتا ہے_ليبلونكم الله بشيء من الصيد

۳_ مؤمنين كى آزمائش كى اہميت اور خداوند متعال كا اسكے بارے ميں اہتمام_ليبلونكم الله

''ليبلونكم'' ميں لام تاكيد و قسم اور نون تاكيد ثقيلہ اس پر دلالت كرتا ہے كہ خداوند متعال نے مومنين كى آزمائش پر تاكيد كى ہے اور كسى چيز كى تاكيد، اس كى اہميت پر دلالت كرتى ہے_

۴_ انواع و اقسام كے شكار خواہ وہ كسى ہتھيار كے بغير ہاتھ لگ سكتے ہوں مثلا پرندوں و غيرہ كے بچے خواہ وہ نيزے اور اس جيسے ہتھيار كے بغير شكار نہ كيے جاسكتے ہوں ، حج و عمرہ كے راہيوں كى آزمائش كا وسيلہ ہيں _

ليبلونكم الله بشيء من الصيد تناله ايديكم و رماحكم

۵_ دنيوى جذبات اور ان كى جانب كشش امتحان خداوندى كا وسيلہ ہيں _يا ايها الذين آمنوا ليبلونكم الله بشيء من الصيد

۶_ عہد بعثت كے بعض مسلمان، خدا ترس جبكہ بعض ديگر خداوند متعال كے سامنے بے باك اور لاپروا قسم كے لوگ تھے_يا ايها الذين آمنوا ليبلونكم ليعلم الله من يخافه بالغيب

۷_ خداوند متعال كى آزمائشوں كا مقصد خداترس مؤمنين كو گستاخ اور لاپروا لوگوں سے جدا اور عليحدہ كرنا ہے_

يا ايها الذين آمنوا ليعلم الله من يخافه بالغيب خداوند متعال كا انسانوں كے ڈر و خوف سے آگاہ ہونے سے مراد اسے متحقق و ايجاد كرنا ہے، لہذا'' ليعلم من يخافہ'' كا معنى يہ ہوگا كہ مسلمانوں كى آزمائش كا مقصد يہ ہے كہ ان كى خدا ترسى واقع ميں متحقق ہوجائے_

۸_ آزمائش الہى كا ايك مقصد حقيقى مؤمنين كو ايمان كے نام نہاد دعويداروں سے جدا كرنا ہے_

يا ايها الذين آمنوا ليبلونكم الله ليعلم الله من يخافه بالغيب

۶۷۴

۹_ لوگوں كى نگاہوں سے پوشيدہ خداوند متعال سے ڈرنا حقيقى ايمان كى علامت ہے_

يا ايها الذين آمنوا ليعلم الله من يخافه بالغيب صدر آيت ميں تمام مؤمنين كو خطاب كرنے سے معلوم ہوتا ہے كہ خداوند عالم كے خوف سے محروم مسلمانوں پر بھى مؤمن كا اطلاق ہوتا ہے، لہذا صرف خدا ترس افراد ہى حقيقى ايمان سے بہرہ مند ہيں _

۱۰_ خلوت ميں اور لوگوں كى نگاہوں سے دور رہ كر احكام خداوندى پر عمل كرنا خداوندعالم سے ڈرنے كى علامت ہے_

ليعلم الله من يخافه بالغيب مذكورہ بالا مطلب اس اساس پر استوار ہے كہ بالغيب كى ''باء ''، ''فى ''كے معنى ميں ہو، كہ اس صورت ميں غيب كا معنى لوگوں كى نگاہوں سے پوشيدہ ہونا ہوگا_

۱۱_ قيامت اور اس كے دردناك عذاب پر ايمان و يقين خداوند متعال سے ڈرنے اور اس كے احكام پر عمل كرنے كا باعث بنتا ہے_ليعلم الله من يخافه بالغيب بالغيب كي'' بائ'' سببيت كيلئے ہوسكتى ہے، اس مبنا كے مطابق غيب سے مراد ايسے امور ہيں جو خوف خدا ميں مبتلا شخص كى نگاہوں اور حواس سے پنہاں ہوں اور ان غيب اور پنہاں امور كے واضح ترين مصاديق ميں سے قيامت اور عذاب آخرت ہے جو انسان ميں خوف خداوندى پيدا كرنے كا سبب بنتے ہيں _

۱۲_ مؤمنين كى آزمائش كا مقصد غيب (قيامت اور عذاب) پر ايمان و يقين ركھنے والوں كو ان لوگوں سے جدا اور مشخص كرنا ہے جو ايسا ايمان نہيں ركھتے_ليبلونكم الله ليعلم الله من يخافه بالغيب قيامت اور آخرت كا عذاب اس وقت خوف خدا پيدا كرنے كا باعث بنتا ہے جب انسان ان پر ايمان و يقين ركھتاہو، لہذا خدا ترس لوگوں كو عليحدہ كرنا در حقيقت قيامت پر ايمان ركھنے اور اس پر يقين نہ ركھنے والوں كو ايك دوسرے سے جدا اور عليحدہ كرنا ہے_

۱۳_ خداوند متعال كى جانب سے خبردار كرنے كے باوجود اس كى حدود سے تجاوز كرنا دردناك عذاب كا باعث بنتا ہے_

فمن اعتدي بعد ذلك فله عذاب اليم

۱۴_ خداوند متعال سے خوف و ڈر اس كى حدود اور احكام سے تجاوز كے ساتھ ہم آہنگ نہيں ہے_

ليعلم الله من يخافه بالغيب فمن اعتدي بعد ذلك

۱۵_ خداوند متعال كے منع كرنے كے باوجود حالت احرام ميں شكار كرنا دردناك عذاب كا باعث بنے گا_

۶۷۵

بشيء من الصيد فمن اعتدي بعد ذلك فله عذاب اليم بعد والى آيہ شريفہ كے قرينہ كى بناپر ممنوعہ شكار سے مراد وہ شكار ہے جو حالت احرام ميں كيا جائے_

۱۶_ قوانين خداوندى كى خلاف ورزى كرنے والے صرف اس صورت ميں عذاب الہى سے دوچار ہوں گے جب احكام بيان اور حجت تمام كى جاچكى ہو_فمن اعتدي بعد ذلك فله عذاب اليم

۱۷_ عمرئہ حديبيہ ميں پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم اور مومنين كو آزمانے كى خاطر شكار كے قابل جنگلى جانوروں كو ان كے نزديك كيا گيا_ليبلونكم الله بشيء من الصيد تناله ايديكم و رماحكم حضرت امام صادقعليه‌السلام اس آيہ شريفہ كى توضيح ميں فرماتے ہيں :(حشرت لرسول الله صلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم فى عمرة الحديبية الوحوش حتي نالتها ايديهم و رماحهم )(۱) عمرہ حديبيہ ميں پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كو آز مانے كى خاطر شكارى وحشى جانوروں كو ان سے نزديك كيا گيا كہ ان كا شكار ہاتھوں اور نيزوں سے ممكن ہو _

۱۸_ جانوروں كے انڈوں اور بچوں كا حاجى كى دسترس اور شكار كے قابل جنگلى حيوانات كا اس كے تير و غيرہ كى زد ميں ہونا اسے آزمائش خداوندى ميں ڈالنے كا ايك ذريعہ ہے_يا ايها الذين آمنوا ليبلونكم الله بشيء من الصيد تناله ايديكم و رماحكم مذكورہ بالا مطلب اس حديث سے اخذ كيا گيا ہے جو آيہ شريفہ كى توضيح ميں نقل ہوئي ہے كہ:(ما تناله الا يدى البيض و الفراخ و ما تناله الرماح فهو ما لا تصل اليه الا يدي )(۲) يعنى ہاتھ ميں آجانے والى چيزوں سے مراد جانور كے انڈے اور بيچے ہيں اور وہ چيز جو ہاتھ ميں نہ آئے اس سے مراد وہ جانور ہيں جو انسان كے تير كى زد ميں ہو_

آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم :آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم اور شكاركے جنگلى جانور ۱۷; آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كا امتحان ۱۷

اتمام حجت: ۱۶

احرام:حالت احرام ميں شكار كرنا ۱۵

اسلام:صدر اسلام كى تاريخ ۱۷

__________________

۱) كافى ج۴ ص ۳۹۶، ح۱; نور الثقلين ج۱ ص ۶۷۱ ح ۳۵۷_

۲) كافى ج۴ ص ۳۹۷ح۴; تفسير برہان ج۱ص۵۰۲ ح ۳_

۶۷۶

اللہ تعالى:اللہ تعالى كا خبردار كرنا ۱، ۱۳، ۱۵; اللہ تعالى كى حدود سے تجاوز كرنا ۱۳، ۱۴;اللہ تعالى كى طرف سے آزمائش ۲، ۳; اللہ تعالى كى طرف سے آزمائش كا فلسفہ ۷، ۸

امتحان :امتحان كا فلسفہ ۱۲;امتحان كے ذرائع ۲، ۴، ۵، ۱۷، ۱۸ ; شكار كے ذريعے امتحان ۴;مادى وسائل كے ذريعے امتحان ۵

ايمان:اخروى عذاب پر ايمان ۱۱، ۱۲;ايمان كى علامات ۹; غيب پر ايمان ۱۲; قيامت پر ايمان ۱۱، ۱۲

حاجي:حاجيوں كا امتحان ۱، ۴، ۱۸

حج:حج كے دوران جنگلى جانوروں كا شكار ۱۸; حج كے دوران شكار كرنا ۴، ۱۸

خلاف ورزى كرنے والے:خلاف ورزى كرنے والوں كى سزا ۱۶

خوف:خوف خدا ۶، ۷، ۹، ۱۴ ;خوف خدا كا پيش خيمہ ۱۱;خوف خدا كى علامات ۱۰

روايت: ۱۷، ۱۸

سزا:سزا كى شرائط ۱۶

شرعى فرضيہ :شرعى فرضيہ پر عمل ۱۰; شرعى فرضيہ پر عمل كا پيش خيمہ ۱۱

عذاب:عذاب كے اسباب ۱۳ ،۱۵;عذاب كے درجات ۱۱، ۱۳، ۱۵

عمرہ:عمرہ حديبيہ ۱۷

مسلمان:صدر اسلام كے مسلمان ۶

مؤمنين:مؤمنين كا امتحان ۲، ۱۲، ۱۷;مؤمنين كو تشخيص دينے كى روش ۷، ۸، ۱۲;مؤمنين كى اقسام ۷; مؤمنين كے امتحان كى اہميت ۳

۶۷۷

آیت ۹۵

( يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُواْ لاَ تَقْتُلُواْ الصَّيْدَ وَأَنتُمْ حُرُمٌ وَمَن قَتَلَهُ مِنكُم مُّتَعَمِّداً فَجَزَاء مِّثْلُ مَا قَتَلَ مِنَ النَّعَمِ يَحْكُمُ بِهِ ذَوَا عَدْلٍ مِّنكُمْ هَدْياً بَالِغَ الْكَعْبَةِ أَوْ كَفَّارَةٌ طَعَامُ مَسَاكِينَ أَو عَدْلُ ذَلِكَ صِيَاماً لِّيَذُوقَ وَبَالَ أَمْرِهِ عَفَا اللّهُ عَمَّا سَلَف وَمَنْ عَادَ فَيَنتَقِمُ اللّهُ مِنْهُ وَاللّهُ عَزِيزٌ ذُو انْتِقَامٍ )

ايمان والو حالت احرام ميں شكار كو نہ مارو اور جو تم ميں قصداً ايسا كرے گا اس كى سزا انہيں جانوروں كے برابر ہے جنہيں قتل كيا ہے جس كا فيصلہ تم ميں سے دو عادل افراد كريں اور اس قربانى كو كعبہ تك جانا چاہئے يا مساكين كے كھانے كى شكل ميں كفارہ ديا جائے يا اس كے برابر روزے ركھے جائيں تا كہ اپنے كام كے انجام كا مزہ چكھيں _ الله نے گذشتہ معاملات كو معاف كرديا ہے ليكن اب جو دوبارہ شكار كرے گا تو اس سے انتقام لے گا او روہ سب پر غالب آنے والا اور بدلہ لينے والا ہے _

۱_ حالت احرام ميں شكار كرنا حرام ہے_لا تقتلوا الصيد و انتم حرم

'' حرم''، حرام كى جمع ہے اور ان لوگوں كو كہا جاتا ہے، جو حج يا عمرہ كيلئے احرام باندھيں _

۲_ حرم( حرم مكہ) ميں شكار كرنا حرام ہے_لا تقتلوا الصيد و انتم حرم بعض كا كہنا ہے كہ حرم، حرام كى جمع ہے، اور ان لوگوں كو كہا جاتا ہے، جو حرم (مكہ) ميں داخل ہوچكے ہوں (لسان العرب)

۳_ حرم (مكہ) ميں نيز حالت احرام ميں جان بوجھ كر شكار كرنا سزا اور جرمانہ (كفارہ) كا باعث بنتا ہے_

۶۷۸

و من قتله منكم متعمدا فجزاء مثل ما قتل من النعم او كفارة

۴_ شكار كرنے كى سزا اور جرمانہ( كفارہ) يہ ہے كہ اس شكار كے مساوى ايك پالتو جانور (اونٹ، گائے اور بھيڑ ) كى قربانى دى جائے_و من قتله فجزاء مثل ما قتل من النعم ''نعم''، انعام كا مفرد ہے اور يہ اونٹ، گائے اور بھيڑ كو كہا جاتا ہے'' جزائ'' ايسا مبتداء ہے كہ جسكى خبر محذوف ہے يعنى '' عليہ جزائ''اور كلمہ ''مثل'' ''جزائ'' كيلئے صفت ہے اور اس سے مراد يہ ہوسكتا ہے كہ قربانى كا جانور شكار كيے جانے والے جانور كے ساتھ جنس اور وزن يا قيمت كے لحاظ سے مساوى ہو اور '' من النعم'' جزاء كيلئے صفت يا حال ہے_ حضرت امام صادقعليه‌السلام مذكورہ آيت كى وضاحت كرتے ہوئے فرماتے ہيں :فى النعامة بدنة و فى حمار وحش بقرة و فى الظبى شاة و فى البقرة بقرة (۱) يعنى شتر مرغ كا شكار كرنے پر اونٹ كي، جنگلى گدھے كا شكار كرنے پر گائے كي، ہرن كا شكار كرنے پر بھيڑ كى اور گائے كا شكار كرنے پر گائے كى قربانى دينا چاہيئے_

۵_ يہ تشخيص دينے كيلئے كہ كيا جرمانہ اور كفارہ كے طور پر قربانى كيے جانے والا جانور شكار كيے جانے والے جانور كے ہم پلہ و مساوى ہے يا نہيں ؟ دو عادل مسلمان مردوں كى گواہى اور رائے كى ضرورت ہے_يحكم به ذوا عدل منكم

''بہ'' كى ضمير مثل كى طرف لوٹ رہى ہے اور كلمہ ''ذوا ''كہ جو ذو كا تثنيہ ہے ،سے معلوم ہوتا ہے كہ وہ گواہ دو مرد اور'' منكم ''سے معلوم ہوتا ہے كہ وہ مسلمان ہونے چاہيں _

۶_ موضوعات كى تعيين كيلئے دو مسلمان اور عادل مردوں كى رائے اور گواہى معتبر ہے_يحكم به ذوا عدل منكم

۷_ غير مسلم افراد ميں عدالت كا ہونا ممكن ہے_ذوا عدل منكم مذكورہ بالا مطلب اس اساس پر اخذ كيا گيا ہے جب قيد'' منكم '' قيد احترازى ہو_

۸_ حالت احرام يا حرم (مكہ) ميں شكار كرنے كى سزا اور جرمانہ (كفارہ) كے طور پر ديئے جانے والے جانور( اونٹ، گائے يا بھيڑ )كو درگاہ كعبہ ميں پيش كيا جانا چاہيئے_فجزاء مثل ما قتل هديا بالغ الكعبة

۹_ كفارہ كے طور پر ديئے جانے والے جانور كو صرف كعبہ كے اردگرد ہى قربانى كرنا چاہيئے_هديا بالغ الكعبة مذكور ہ بالا مطلب كى حضرت امام صادقعليه‌السلام سے منقول ايك روايت سے بھى تائيد ہوتى ہے كہ

____________________

۱) تہذيب شيخ طوسى ج۵; ص ۳۴۱ ح ۹۴ ب ۲۵_

۶۷۹

آپعليه‌السلام نے فرمايا:(من وجب عليه هدى فى احرامه فله ان ينحره حيث شاء الافداء الصيد فان الله يقول هديا بالغ الكعبة )(۱) يعنى جس پر حالت احرام ميں كوئي قربانى واجب ہوجائے تو اسے اختيار ہے كہ جسے چا ہے قربانى كرے سوائے شكار كرنے كى بناپر واجب ہونے والى قربانى كے، كيونكہ خداوند متعال نے فرمايا ہے كہ اس قربانى كو كعبہ كے نزديك ہى ادا كرو_

۱۰_ قربانى دينا، مسكينوں كو كھانا كھلانا اور روزے ركھنا حرم ميں يا حالت احرام ميں شكار كى وجہ سے واجب ہونے والے ايسے كفارے ہيں ، جن ميں سے كوئي ايك اختيار كيا جاسكتا ہے_فجزاء مثل ما قتل من النعم او كفارة طعام مساكين او عدل ذلك صياماً مذكورہ بالا مطلب كى حضرت امام صادقعليه‌السلام سے منقول اس روايت سے بھى تائيد ہوتى ہے كہ آپعليه‌السلام نے فرمايا:(و كل شيء من القرآن ''او'' فصاحبه بالخيار يختار ما يشاء )(۲) يعنى قرآن كريم ميں جہاں بھي كلمہ ''او''استعمال ہے اس كا مطلب يہ ہے كہ اس شخص كو اختيار حاصل ہے كہ وہ جيسے چا ہے يہ فريضہ انجام دے، البتہ مطلب نمبر ۱۰ اور ۲۷ كے ذيل ميں نقل ہونے والى ''روايات آپس ميں تعارض ركھتى ہيں اور اس كے حل كيلئے اجتہاد كى ضرورت ہے_

۱۱_ مسكينوں كيلئے تيار كيے جانے والے كھانے كى قيمت شكار كيے جانے والے جانور كے برابر ہونا چاہيئے_

او كفارة طعام مساكين مذكورہ بالا مطلب اس اساس پر اخذ كيا گيا ہے جب ''كفارة ''ايك محذوف مبتداء ''ھي''كيلئے خبر ہو: لہذا اس مبنا كے مطابق جملہ'' ھى كفارة'' ،'' من النعم'' كے محل پر عطف ہے اور يہ درحقيقت ''جزاء مثل ما قتل ''كيلئے ايك اور صفت اور توضيح ہے، يعنى شكار كرنے والے كے كاندھوں پر شكار كے مساوى و ہم پلہ سزا ہے كہ جو كفارہ كے عنوان سے مساكين كو كھانا كھلا نا ہے_

۱۲_ شكار كے كفارے كے طور پر ركھے جانے والے روزوں كى تعداد اتنى ہونا چاہيئے جتنى تعداد ميں مساكين كو كھانا كھلانا چاہيئے_او كفارة طعام مساكين او عدل ذلك صياماً گذشتہ مطلب ميں يہ بيان كياگيا تھا كہ شكار كى قيمت مساكين كو كھانا كھلا كر ادا كى جائے گي، لہذا اس مبنا كى روشنى ميں ''او عدل ذلك صياماً''كا معنى يہ ہوگا كہ اگر مكلف كفارے كے طور پر روزے اختيار كرے تو اسے يہ ديكھنا چاہيئے كہ عام طور پر شكار كى قيمت كے ساتھ كتنے مسكينوں كو كھانا كھلايا جاسكتا ہے اور پھر اتنى تعداد ميں اسے روزے ركھنے چاہئيں _

___________________

۱) كافى ج۴ص۳۸۴ح ۲; تفسير برہان ج۱ص۵۰۴ح ۱۴۲) كافى ج۴ص ۳۵۸ ح ۲;نورالثقلين ج۱ص۶۷۸ح ۳۸۷

۶۸۰

حضرت امام باقرعليه‌السلام مذكورہ آيہ شريفہ كے بارے ميں فرماتے ہيں : (فان لم يكن عنده فليصم بقدر ما بلغ لكل مسكين يوماً ) (۱) يعنى اگر اس كے پاس كفارہ دينے كيلئے كچھ بھى نہ ہو تو اسے ہر مسكين كے طعام كے بدلے روزہ ركھنا پڑے گا_

۱۳_ شكار كے كفارے كے طور پرمسكينوں كو كھانا كھلانے سے قربانى كرنازيادہ بہتر اور روزے ركھنے كى بجائے مسكينوں كو كھانا كھلانا زيادہ فضيلت كا حامل ہے_فجزاء مثل ما قتل من النعم او كفارة طعام مساكين او عدل ذلك صياماً

مذكورہ بالا مطلب كا استفادہ قربانى كو اطعام سے پہلے اور اطعام كو روزے سے پہلے ذكر كرنے سے ہوتا ہے_

۱۴_ خداوند متعال كى جانب سے شكار كے كفاروں كى تشريع كا مقصد يہ ہے كہ مكلف آزار و اذيت كا مزہ چكھے_

كفارة طعام مساكين ليذوق و بال امره

۱۵_ خداوند متعال كى جانب سے معين شدہ سزاؤں كى مقدار گناہ كى مقدار سے كم ہے نہ زيادہ، بلكہ اس كے مساوى ہے_فجزاء مثل ما قتل ليذوق و بال امره

۱۶_ خداوند متعال، حكم تحريم سے پہلے كيے جانے والے شكار كا گناہ معاف كردے گا _لا تقتلوا الصيد و انتم حرم عفا الله عما سلف مورد بحث آيہ شريفہ ميں حالت احرام ميں كيے جانے والے شكار كيلئے دو حكم بيان ہوئے ہيں : ايك يہ كہ شكار كرنا حرام ہے جو شكارى كے گناہگار ہونے پر دلالت كرتا ہے اور دوسرا يہ كہ اس پر كفارہ لازمى ہے_ اور جملہ ''عفا اللہ عما سلف'' ہردو جہت كى جانب اشارہ ہوسكتا ہے اور مذكورہ بالا مطلب پہلى جہتكى جانب اشارہ ہے_

۱۷_ كفارہ شكار كى تشريع سے پہلے كئے جانے والے شكار پر كوئي جرمانہ( كفارہ) نہيں ہے_فجزاء مثل ما قتل عفا الله عماسلف

۱۸_ نيا بننے والا قانون پہلے كے اعمال پر نہيں بلكہ بننے كے بعد لاگو ہوتا ہے_عفا الله عما سلف

۱۹_ حالت احرام ميں كئي بار شكار كرنے سے كفارے كى تعداد ميں اضافہ نہيں ہوتا _و من عاد فينتقم الله منه

كفارئہ شكار كا حكم بيان كرنے كے بعد دوبارہ شكار كى صورت ميں انتقام خداوندى كا تذكرہ اس پر دلالت كرتا ہے كہ دوبارہ شكار كى سزا خداوند عالم كے غيض و غضب اور انتقام كے علاوہ كچھ نہيں ہوسكتي_

____________________

۱) تہذيب شيخ طوسى ج۵ ص ۳۴۲ ح ۹۷ ب ۲۵ تفسير برہان ج۱ ص ۵۰۳ ح ۳_

۶۸۱

۲۰_ حالت احرام ميں ايك سے زيادہ مرتبہ شكار كرنا خدا وند متعال كے عذاب اور انتقام كا باعث بنتا ہے_

و من عاد فينتقم الله منه مذكورہ بالا مطلب كى امام صادقعليه‌السلام سے منقول يہ روايت بھى تائيد كرتى ہے كہ آپعليه‌السلام نے فرمايا:(... اذا اصاب آخر فليس عليه كفارة و هو ممن قال الله عزوجل و من عاد فينتقم الله منه )(۱) يعنى اگر وہ دوبارہ شكار كرے تو پھر اس پر كوئي كفارہ نہيں ہوگا، بلكہ وہ خداوند متعال كى اس آيت كے زمرے ميں آتا ہے، جس ميں اس نے فرمايا ہے: جو دوبارہ شكار كرے، خدا اس سے انتقام لے گا_

۲۱_ گناہ پر بضد اور ڈٹے رہنا خدا وند عالم كے عذاب اور انتقام كا باعث بنتا ہے_و من عاد فينتقم الله منه

۲۲_ خداوند عزيز (ناقابل شكست فاتح )اور سخت انتقام لينے والا ہے_والله عزيز ذو انتقام

خداوند متعال نے اس لحاظ سے اپنے آپ كو انتقام كا مالك قرار ديا ہے كہ خداوند متعال كے عذاب اور انتقام كے علاوہ دوسروں كى سزائيں سخت ہونے پر بھى عقوبت نہيں كہلاتيں ، اور يہ خدا كے شديدعذاب پر دلالت كرتا ہے_

۲۳_ خدا كى عزت اور انتقام لينے كو مد نظر ركھنامحرمات كو ترك كرنے كا پيش خيمہ ہے_والله عزيز ذو انتقام

۲۴_ حالت احرام ميں كيئے جانے والے شكار كے كفارہ كے طور پر قربانى ديئے جانے والے حيوان كى قيمت سے روزوں كى تعداد معين كى جاتى ہے اور وہ يوں كہ پہلے يہ ديكھا جائے كہ اس حيوان كى قيمت سے كتنا كھانا ديا جاسكتا ہے اور پھر ہرچودہ چھٹانك كھانے كے مقابلے ميں ايك روزہ ركھا جائے_كفارة طعام مساكين او عدل ذلك صياماً

مذكورہ آيہ شريفہ كى وضاحت ميں حضرت امام صادقعليه‌السلام فرماتے ہيں :(يثمن قيمة الهدى طعاماً ثم يصوم كل مد يوماً )(۲) يعنى پہلے قربانى كيے جانے والے جانور كى قيمت لگائے اور پھر ديكھے كہ اس سے كتنا كھانا ديا جاسكتا ہے اور پھر ہرمد (چودہ چھٹانك) كھانے كے بدلے ايك روزہ ركھے_

۲۵_ حالت احرام ميں شكار كے كفارے كے طور پر ساٹھ سے زيادہ روزے نہيں ركھے جائينگے، اگر چہ اس كے بدلے ميں ديئے جانے والے كھانے كى مقدار كے مقابلہ ميں روزوں كى تعداد اس سے زيادہ بنتى ہو_او عدل ذلك صياماً

مذكورہ آيہ شريفہ كے بارے ميں حضرت امام صادقعليه‌السلام سے روايت ہوئي ہے:(... ثم يصوم

___________________

۱) كافى ج۴ ص ۳۹۴ ح ۲نورالثقلين ج۱ ص ۶۷۸ ح ۳۸۸_

۲) كافى ج۴ص۳۸۶ ح۳; نورالثقلين ج۱ص۶۷۷ح ۳۸۱_

۶۸۲

لكل مد يوماً، فاذا زادت الامداد على شهرين فليس عليه اكثر منه )(۱) يعنى وہ ہر مد(چودہ چھٹانك )كھانے كے بدلے ميں ايك دن روزہ ركھے گا، اور جب كھانے كے بدلے ميں روزوں كى تعداد ساٹھ (دوماہ) سے زيادہ ہوجائے تو پھر اسے ساٹھ سے زيادہ روزے ركھنے كى ضرورت نہيں ہے_

۲۶_ حالت احرام ميں شتر مرغ شكار كرنے كا كفارہ ايك اونٹ، جنگلى گدھا شكار كرنے كا كفارہ ايك گائے، ہرن كا كفارہ ايك بھيڑ، جبكہ جنگلى گائے كا كفارہ ايك گائے ہے_فجزاء مثل ما قتل من النعم مذكورہ آيہ شريفہ كى توضيح ميں امام صادقعليه‌السلام فرماتے ہيں :(فى النعامة بدنة و فى حمار وحش بقرة و فى الظبى شاة و فى البقرة بقرة )(۲) يعنى شتر مرغ شكار كرنے كا كفارہ ايك اونٹ، جنگلى گدھے كا كفارہ ايك گائے، ہرن كا كفارہ ايك بھيڑ اور جنگلى گائے شكار كرنے كا كفارہ ايك گائے ہے_

۲۷_ حالت احرام ميں شكار كا كفارہ قربانى ہے اور قربانى نہ كرسكنے كى صورت ميں اس كى قيمت ادا كرنا چاہيئے_ اور اگر اس كى قيمت بھى ادا كرنے سےعاجز ہو تو روزے ركھنے چاہئيں _فجزاء مثل ما قتل من النعم او كفارة طعام مساكين او عدل ذلك صياماً مذكورہ آيہ شريفہ كى توضيح ميں حضرت امام صادقعليه‌السلام سے روايت ہوئي ہے كہ:(من اصاب صيداً و هو محرم فاصاب جزاء مثله من النعم اهداه و ان لم يجد هدياً كان عليه ان يتصدق بثمنه و اما قوله او عدل ذلك صياماً يعنى عدل الكفارة اذا لم يجد الفدية و لم يجد الثمن )(۳) يعنى جب كوئي حالت احرام ميں شكار كرے تو اسے اس كے مساوى ايك جانور قربانى كرنا چاہيئے، اگر وہ قربانى نہ دے سكے تو پھر اسے اس كى قيمت ادا كرنا چاہيئے اور جہاں تك اس ارشاد بارى تعالى كا تعلق ہے كہ اس كے بدلے روزے ركھے تو اس كا معنى يہ ہے كہ جب اس كے پاس قربانى كرنے كيلئے يا قيمت ادا كرنے كيلئے پيسے نہ ہوں تو اس كے بدلے كفارے كے طور پر روزے ركھنے چاہئيں _ اخذ شدہ مطلب نمبر ۱۰، اور ۲۷ كے ذيل ميں نقل ہونے والى دو روايات آپس ميں تعارض ركھتى ہيں اور اس كے حل كيلئے اجتہاد كى ضرورت ہے_

احرام:احرام كے احكام ۱;احرام كے محرمات ۱;حالت احرام ميں شكار كرنا ۱، ۳، ۱۹، ۲۰

احكام: ۱، ۲، ۳، ۵، ۹، ۱۰، ۱۱، ۱۲، ۱۳، ۱۹، ۲۶

____________________

۱) كافى ج۴ص۳۸۶ح نور الثقلين ج ۱ص ۶۷۷ ح۳۸۱_۲) تہذيب شيخ طوسى ج۵ ص ۳۴۱ ح ۹۴ ب ۲۵; نورالثقلين ج۱ ص ۶۷۳ ص ۳۶۷_

۳) دعائم الاسلام ج ۱ ص ۳۰۷ بحار الانوار ج ۹۹ ، ص ۱۶۱ ، ح ۶۸_

۶۸۳

احكام كى تشريع كا فلسفہ۱۴

اذيت:مطلوب اذيت ۱۴

اللہ تعالى:اللہ تعالى كا انتقام ۲۰، ۲۲، ۲۳;اللہ تعالى كا عفو و درگذر ۱۶;اللہ تعالى كى جانب سے سزائيں ۱۵;اللہ تعالى كى عزت ۲۲، ۲۳ ;اللہ تعالى كے انتقام كے اسباب ۲۱

جانور:پالتو جانور ۴

جزا و سزا كا نظام: ۱۵

حج:حج كى قربانى كى جگہ ۹;حج كے احكام ۳، ۱۹، ۲۴

حرم:حرم كے احكام ۲، ۳، ۱۲;حرم ميں شكار كرنا ۲، ۳، ۱۷;حرم ميں شكار كرنے كا گناہ ۱۶

روايت: ۹، ۱۰، ۱۲، ۲۰، ۲۴، ۲۵، ۲۶، ۲۷

شكار:حرام شكار ۱، ۲، ۱۶

عادل ہونا:غير مسلم كا عادل ہونا ۷

عذاب:عذاب كے اسباب ۲۰، ۲۱

علم:علم كے اثرات ۲۳

قانون:قانون كى تاثير كا دائرہ كار ۱۸

كعبہ:كعبہ كى قربانى ۸

كفارہ:تخيرى كفارہ ۱۰; جنگلى گائے كے شكار كا كفارہ ۲۶; جنگلى گدھے كے شكار كا كفارہ ۲۶;حالت احرام ميں شكار كرنے كا كفارہ ۸، ۱۰، ۲۴، ۲۵، ۲۶، ۲۷; حرم ميں شكار ۴، ۵، ۸، ۹، ۱۰، ۱۱، ۱۲، ۱۳، ۱۴; شترمرغ كے شكار كا كفارہ ۲۶; كفارہ تشخيص دينے كا مرجع ۵; كفارہ كا اونٹ ۴، ۸، ۲۶;كفارہ كا روزہ ۱۰، ۱۲، ۲۴، ۲۵، ۲۷; كفارہ كا فلسفہ ۱۴; كفارہ كى بھيڑ ۴، ۸، ۲۶ ; كفارہ كى قربانى ۹، ۲۷; كفارہ كى قربانى كى قدر و قيمت ۳; كفارہ كے احكام ۵، ۹، ۱۰، ۱۱، ۱۲، ۱۳، ۱۹، ۲۵، ۲۶، ۲۷;كفارہ كے روزے كى قدر و قيمت ۱۳; كفارہ ميں گائے ۴، ۸، ۲۶; ہرن شكار كرنے كا كفارہ ۲۶

گناہ :گناہ پر بضد رہنا ۲۱ ;گناہ كى بخشش ۱۶;گناہ كى سزا ۱۵

۶۸۴

گواہي:گواہى ميں اسلام كى شرط۵، ۶;گواہى ميں عادل ہونے كى شرط۵، ۶

محرمات : ۲محرمات ترك كرنے كا پيش خيمہ ۲۳

مسكين:مسكينوں كو كھانا كھلانا ۱۰، ۱۱; مسكينوں كو كھانا كھلانے كى قدر و قيمت ۱۳

موضوعات:موضوعات كى تشخيص كا مرجع ۶

آیت ۹۶

( أُحِلَّ لَكُمْ صَيْدُ الْبَحْرِ وَطَعَامُهُ مَتَاعاً لَّكُمْ وَلِلسَّيَّارَةِ وَحُرِّمَ عَلَيْكُمْ صَيْدُ الْبَرِّ مَا دُمْتُمْ حُرُماً وَاتَّقُواْ اللّهَ الَّذِيَ إِلَيْهِ تُحْشَرُونَ )

تمہارے لئے دريائي جانور كا شكار كرنااو را سكا كھانا حلال كردياگيا ہے كہ تمہارے لئے اور قافلوں كے لئے فائدہ كا ذريعہ ہے اور تمہارے لئے خشكى كا شكار حرام كرديا گيا ہے جب تك حالت احرام ميں رہو اور اس خدا سے ڈرتے رہو جس كى بارگاہ ميں حاضر ہو نا ہے_

۱_ حالت احرام ميں سمندرى جانوروں كا شكار جائز ہے_احل لكم صيد البحر اس آيت شريفہ ميں صيد اسم مفعول (مصيد) كے معنى ميں ہے، لہذا صيد البحر كا مطلب سمندرى جانور ہے اور ان پر صيد كے اطلاق سے مراد ان جانوروں كا شكار ہے، واضح ر ہے كہ بحر سے مراد صرف سمندر نہيں ، بلكہ دريا اور نہريں و غيرہ بھى اس ميں شامل ہيں _

۲_ شكار شدہ سمندرى جانوروں كا گوشت كھانا مُحرم اور غير مُحرم دونوں كيلئے جائز ہے_احل لكم صيد البحر و طعامه متاعاً لكم و للسيارة مذكورہ بالا مطلب ميں '' طعامہ''كى ضمير'' صيد البحر'' يعنى سمندرى شكار كى جانب لوٹائي گئي ہے، لہذا اس مبنا كے مطابق طعام سے مراد اس كا مصدرى معنى ہے_

۶۸۵

۳_ غيرمُحرم مسافروں كيلئے سمندرى حيوانات كا شكار اور ان كا گوشت كھانا جائز ہے_

احل لكم صيد البحر و طعامه متاعا لكم و للسيارة كلمہ'' السيارة'' كا معنى ايسا گروہ ہے جو چل رہا ہو كہ انہيں مسافروں سے تعبير كيا جاتا ہے_

۴_ محرم اور غير محرم دونوں كيلئے سمندرى جانوروں پر مشتمل غذا استعمال كرنا جائز ہے_

احل لكم صيد البحر و طعامه متاعاً لكم و للسيارة مذكوورہ بالا مطلب ميں '' طعامہ ''كى ضمير'' البحر'' كى جانب لوٹائي گئي ہے، اس مبنا كے مطابق طعام كا معني'' ما يؤكل '' ہے يعنى كھانے كيلئے استعمال ہونے والى چيزيں خواہ وہ شكار كے زمرے ميں آتى ہوں يا نہ آتى ہوں _

۵_ سمندرى جانوروں كا شكار اس صورت ميں جائز ہے جب وہ تفريح و غيرہ كيلئے نہيں ، بلكہ كسى استفادے كيلئے شكار كيے جائيں _احل لكم صيد البحر و طعامه متاعاً لكم و للسيارة اگر ''متاعاً ''مفعول لہ ہو تو وہ شكار اور طعام كے جائز قرار ديئے جانے كى علت ہوگا اور نتيجتاً حكم حليت كا دارو مدار اس پر ہوگا؟ لہذا سمندرى شكار كو صرف استفادہ كيلئے جائز قرار ديا گيا ہے_

۶_ سمندروں ميں بہت سے ايسے وسائل موجود ہيں ، جن سے انسان استفادہ كرسكتے ہيں _متاعاً لكم و للسيارة

۷_ مُحرم پر زمينى جانوروں كا شكار حرام ہے_و حرم عليكم صيد البر ما دمتم حرماً

مذكورہ بالا مطلب اس بناپر اخذ كيا گيا ہے جب ''صيد ''اپنے مصدرى معنى ميں استعمال ہوا ہو اس صورت ميں '' صيد البر ''سے مراد''صيد حيوان البر'' ہوگا، يعنى خشكى كے جانوروں كا شكار_

۸_ حالت احرام ميں شكار كيے گئے صحرائي جانور كا گوشت كھانا حرام ہے اگر چہ محرم نے اسے شكار نہ كيا ہو_

احل لكم صيد البحر و طعامه و حرم عليكم صيدالبر مذكورہ بالا مطلب ميں كلمہ'' صيد'' كو اسم مفعول (شكار كيے گئے حيوان) كے معنى ميں ليا گيا ہے_ اور يہ معنى اعم ہے يعنى خواہ خود محرم نے شكار كيا ہو يا كسى اور نے_

۹_ تقوي كى پابندى اور محرمات سے اجتناب لازمى ہے_واتقوا الله

مورد بحث آيہ شريفہ نيز گذشتہ آيات كہ جو بعض محرمات الہى كى وضاحت كررہى ہيں ، كو ملحوظ ركھنے سے معلوم ہوتا ہے كہ يہاں پر'' اتقوا الله'' سے مراد محرمات سے اجتناب كرنا ہے_

۶۸۶

۱۰_ حالت احرام ميں صحرائي جانوروں كا شكار اور ان كا گوشت كھانا عدم تقوي پر دلالت كرتا ہے_

و حرم عليكم صيد البر ما دمتم حرما و اتقوا الله ''حرم عليكم ...'' كے قرينہ كى بناپر''اتقوا'' كے مورد نظر مصاديق ميں سے ايك مصداق حالت احرام ميں شكار سے اجتناب كرنا ہے_

۱۱_ احكام خداوندى پر عمل( حلال و حرام كى مراعات كرنا) تقوي كے زمرے ميں آتا ہے_

احل لكم صيد البحر حرم عليكم صيد البر ما دمتم حرما و اتقوا الله

۱۲_ قيامت كے دن يقيناً لوگوں كو ان كے ٹھكانوں سے نكال كر بارگاہ خداوندى ميں اكٹھا كيا جائے گا_

الذى اليه تحشرون ''حشر'' كا معنى كسى گروہ كو ان كے ٹھكانے سے اٹھاكر نكال باہر كرنا ہے( مفردات راغب)

۱۳_ ميدان حشر ميں يہ مشخص كيا جائے گا كہ لوگوں نے كس حد تك احكام خداوندى كى پابندى كى ہے_

احل لكم حرم عليكم صيد البحر ما دمتم حرما و اتقوا الله الذى اليه تحشرون

۱۴_ خداوند متعال نے دينى احكام كى خلاف ورزى كرنے و الوں كو متنبہ كيا ہے_

واتقوا الله الذى اليه تحشرون جملہ'' اليہ تحشرون'' كا مقصد ان لوگوں كو دھمكى دينا ہے جو تقوي كى پابندى نہ كرتے ہوئے احكام خداوندى كى خلاف ورزى كرتے ہيں _

۱۵_ وہ صحرائي پرندے جو سمندر ميں انڈے ديتے ہيں ، ليكن خشكى ميں توليد نسل كرتے ہيں ، خشكى كے جانوروں ميں شمار ہوتے ہيں اور مُحرم پر ان كا شكار حرام ہے_و حرم عليكم صيد البحر ما دمتم حرماً

مذكورہ آيہ شريفہ كى توضيح ميں حضرت امام صادقعليه‌السلام سے روايت ہوئي ہے:(وما كان من طير يكون فى البر و يبيض فى البحر و يفرخ فى البر فهو من صيد البر .)(۱) يعنى ان صحرائي پرندوں كا شمار بھى خشكى كے حيوانات ميں ہوتا ہے جو انڈے تو سمندر ميں ديتے ہيں ليكن نسل خشكى پر بڑھاتے ہيں

۱۶_خشكى و دريا دونوں پر باہم زندگى بسر كرنے والے كا شكار مُحرم پر حرام اور كفارے كا باعث بنتا ہے_حرم عليكم صيد البر ما دمتم حرما حضرت امام صادقعليه‌السلام فرماتے ہيں :(كل شيء يكون اصله فى البحر و يكون فى البر و البحر فلا ينبغى للمحرم ان يقتله فان قتله فعليه الجزاء كما قال الله عزوجل )(۲) يعنى ہر وہ حيوان جو كبھى دريا اور كبھى خشكى ميں زندگى بسر كرتا ہے ليكن اس كا اصلى ٹھكانہ دريا ہو تو

____________________

۱) بحار الانوار ج۹۹ ص ۱۵۹ ح ۵۷_۲) كافى ج۴ ص ۳۹۳ ح ۲نورالثقلين ج۱ص۶۷۹ح ۳۹۲_

۶۸۷

محرم كيلئے اسے شكار كرنا جائز نہيں ہے اگر وہ اسے شكار كرے گا تو فرمان خداوندى كے مطابق اس پر كفارہ ہے_

احرام:احرام كے محرمات ۱۵، ۱۶;حالت احرام ميں سمندرى جانور كا شكار كرنا ۱، ۲; حالت احرام ميں شكار كرنا ۷، ۸، ۱۰، ۱۵، ۱۶

احكام :۱، ۲، ۳، ۴، ۵، ۷، ۸، ۱۰، ۱۶

اقتصاد:اقتصادى منابع ۶

اللہ تعالى:اللہ تعالى كى دھمكى ۱۴; اللہ تعالى كے حضور۱۲

انسان:انسان كامحشور ہونا ۱۲

تقوي:تقوي كى اہميت ۹;تقوي كے موارد ۱۱

حج:حج كے احكام ۱، ۲، ۷

حرم:حرم ميں شكار كرنا ۳

روايت: ۱۵، ۱۶

سمندر:سمندر كے فوائد ۶

شرعى فرضيہ:شرعى فرضيہ پر عمل ۱۱، ۱۳

شكار:پرندے كا شكار ۱۵;تفريح كيلئے شكار ۵;جائز شكار ۱، ۲، ۳;حرام شكار ۷، ۱۵، ۱۶ ; خشكى كے شكار ۷، ۸، ۱۰، ۱۵ ;زمين اور سمندر دونوں پر زندگى گذارنے والے كا شكار ۱۶;سمندرى شكار ۴، ۵; شكار كے احكام ۷

عدم تقوي:عدم تقوي كے موارد ،۱۰

قيامت:قيامت كے دن حساب كتاب ۱۳ ;قيامت كے دن حقائق كا ظاہر ہونا ۱۳

كھانے كى اشياء :كھانے كى اشياء كے احكام ۲، ۳، ۴، ۵، ۸، ۱۰; كھانے كى حرام اشياء ۸;كھانے كى حلال اشياء ۵

مباحات :۱، ۲، ۳، ۴، ۵

محرمات :محرمات ۷ ،۸; محرمات سے اجتناب ۹

مخالفين:مخالفين كودھمكي۱۴

۶۸۸

آیت ۹۷

( جَعَلَ اللّهُ الْكَعْبَةَ الْبَيْتَ الْحَرَامَ قِيَاماً لِّلنَّاسِ وَالشَّهْرَ الْحَرَامَ وَالْهَدْيَ وَالْقَلاَئِدَ ذَلِكَ لِتَعْلَمُواْ أَنَّ اللّهَ يَعْلَمُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الأَرْضِ وَأَنَّ اللّهَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ )

الله نے كعبہ كو جو بيت الحرام ہے او رمحترم مہينے كو او رقربانى كے عام جانوروں كو او رجن جانوروں كے گلے ميں پٹہ ڈال ديا گيا ہے سب كو لوگوں كے قيام و صلاح كا ذريعہ قرار ديا ہے تا كہ تمہيں يہ معلوم ر ہے كہ الله زمين و آسمان كى ہرشے سے باخبر ہے او روہ كائنات كى ہرشے كا جاننے والا ہے _

۱_ انسانى زندگى كے قيام اوراستحكام ميں كعبہ كا بڑا اہم كردار ہے_جعل الله الكعبة البيت الحرام قياماً للناس

مذكورہ بالا مطلب كى حضرت امام صادقعليه‌السلام سے منقول اس روايت سے بھى تائيد ہوتى ہے، جس ميں آپصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم اس آيت كے بارے ميں فرماتے ہيں :(جعلها الله لدينهم و معيشهم )(۱) يعنى خدا نے كعبہ كو انسانوں كى دين اور دنيوى زندگى كيلئے بنايا ہے_

۲_ كعبہ كو بارگاہ خداوندى ميں خاص احترام اور بلند مقام و منزلت حاصل ہے_جعل الله الكعبة البيت الحرام

۳_ كعبہ اور حرام مہينوں كى حرمت محفوظ ركھنا ضرورى ہے_جعل الله الكعبة البيت الحرام قياما للناس و الشهر الحرام

۴_ لوگوں كے قوام كيلئے كعبہ كو مركز قرار دينا، ان پر خداوند متعال كا لطف ہے_جعل الله الكعبة البيت الحرام قياما للناس آيہ شريفہ كا لب و لہجہ بندوں پر خداوند متعال كے لطف و كرم كى حكايت كرتا ہے_

۵_ معاشروں كے قوام اور پائيدارى ميں كعبہ اور حرام

____________________

۱) تفسير عياشى ج ۱ ، ص ۳۴۶، ح ۲۱۱;تفسير برہان ، ج ۱ ، ص ۵۰۵ ، ح ۱_

۶۸۹

مہينوں كا كردار انسانوں كى جانب سے ان كى حرمت محفوظ ركھنے پر موقوف ہے_جعل الله الكعبة البيت الحرام قياماً للناس

۶_ كعبہ كسى خاص صنف يا قبيلہ كے لوگوں كے ساتھ مختص نہيں بلكہ تمام لوگوں كيلئے ہے_جعل الله الكعبة البيت الحرام قياماً للناس

۷_ معاشروں كے قوام اور استوارى ميں حرام مہينوں اور حج كى نشانى اور بغير نشانى والى قربانيوں كا خاص كردار ہے_

جعل الله الكعبة قياماً للناس و الشهر الحرام والهدى والقلائد ''الشھر الحرام'' اور اس كے بعد والے كلمات ''الكعبة ''پر عطف ہيں اور در حقيقت يہ بھى ''جعل'' كيلئے مفعول اول ہيں ، جبكہ اس كا مفعول دوم يعنى ''قياماً للناس '' ماقبل قرينہ كى بناپر حذف ہوگيا ہے_

۸_ معاشروں كے قوام و ثبات ميں حج بہت زيادہ تاثير ركھتا ہے_جعل الله الكعبة قياماً للناس و الشهر الحرام والهدى والقلائد كعبہ، ھدى اور قلائد كے قرينہ كى بناپر حرام مہينے كو اس لئے معاشرے كيلئے قوام كا سبب قرار ديا گيا كيونكہ مناسك حج اس مہينے ميں انجام ديئے جاتے ہيں لہذا ''قياما للناس ''در حقيقت مناسك حج كا نتيجہ ہے_

۹_ جو حج معاشروں كے قوام اور استوار ہونے كا سبب نہ بنے وہ حقيقى حج نہيں ہے_جعل الله الكعبة البيت الحرام قياماًً للناس

۱۰_ معاشرے كے قوام واستحكام ميں حرام مہينوں اور حج كى قربانى كى نسبت كعبہ كا كردار زيادہ مؤثر اور بنيادى ہے_

جعل الله الكعبة البيت الحرام قياماً للناس و الشهر الحرام والهدى والقلائد كعبہ كو پہلے ذكر كرنا نيز'' الشھر الحرام'' كى نسبت'' قياما للناس ''كو حذف كردينا اس پر دلالت كرتا ہے كہ حرام مہينے اور قربانى حج وغيرہ،كعبہ كے ذريعے معاشروں كے استحكام كيلئے اہم كردار ادا كرتے ہيں _

۱۱_ معاشرے كے استحكام و استوار ہونے ميں كعبہ، حرام مہينے اور قربانى كے كردار اور تاثير كو بيان كرنے كا ايك مقصد يہ ہے كہ انسان خداوند متعال كے وسيع علم سے آگاہ ہوجائيں _جعل الله ذلك لتعلموا ان الله يعلم ما فى السموات و ما فى الارض ممكن ہے'' ذلك ''ذكر شدہ مطالب كے بيان كى جانب اشارہ ہو، يعنى خداوند متعال نے كعبہ كے ايجاد كرنے اور اس سے مربوط احكام كا فلسفہ بيان كيا ہے تا كہ انسان جان ليں كہ خداوند متعال كے افعال اور احكام عالمانہ اور بلند اہداف كے حامل ہيں اور اسے وہ خدا كے وسيع علم كى علامت سمجھيں _

۶۹۰

۱۲_ اہل ايمان كا حرمت كعبہ كے تحفظ اور مناسك حج كى انجام دہى كے سائے ميں ايك مستحكم و استوار معاشرہ تك دسترسى حاصل كرنا ان كے لئے خداوندد عالم كے وسيع علم سے آگاہ ہونے كا باعث بنتا ہے_جعل الله ذلك لتعلموا ان الله يعلم ما فى السموات و ما فى الارض مذكورہ بالا مطلب اس بناپر اخذ كيا گيا ہے جب ''ذلك ''مذكورہ حقائق كے بيان كى جانب نہيں بلكہ خود حقائق كى جانب اشارہ ہو، يعنى جب انسان كعبہ اور حرام مہينوں كے احترام، اور ان كے مناسك كى انجام دہى كے سائے ميں ايك مستحكم و استوار معاشرے تك رسائي حاصل كرليں ، تو ان كيلئے يہ حقيقت واضح و روشن ہوجائيگى كہ خداوند متعال وسيع علم كا مالك ہے_

۱۳_ خداوند متعال آسمانوں اور زمين ميں موجود ہر چيز سے آگاہ ہے_ان الله يعلم ما فى السموات و ما فى الارض

۱۴_ مناسك حج كى انجام دہى كيلئے زمين كے تمام نقاط ميں سے صرف كعبہ كا انتخاب اس بات كى علامت ہے كہ خداوند متعال آسمانوں اور زمين كے نظام سے آگاہ ہے_جعل الله الكعبة ذلك لتعلموا ان الله يعلم ما فى السموات و ما فى الارض كعبہ كا وجود اور اس كى خصوصيات كا آسمانوں اور زمين كے بارے ميں خداوند عالم كى آگاہى كے ساتھ گہرا تعلق ہے، اور اس سے ذہن ميں يہ احتمال پيدا ہوتا ہے كہ مذكورہ آيہ شريفہ كعبہ كى علاقائي اور جغرافيائي خصوصيات كى جانب اشارہ كررہى ہے_

۱۵_محكم و استوار معاشرے تك رسائي كيلئے مناسك حج كى انجام دہى اور كعبہ كو قابل احترام شمار كرنے كے فرمان كا سرچشمہ خداوند متعال كا وسيع علم ہے_جعل الله الكعبة ذلك لتعلموا ان الله يعلم ما فى السموات و ما فى الارض چونكہ معاشرے كے استحكام و استوار ہونے ميں كعبہ، حرام مہينوں اور قربانى كے مؤثر كردار كى جانب توجہ انسان كو علم خداوندى كى طرف راہنمائي كرتى ہے، لہذا يہ بات يقينى ہے كہ اس ہدف و مقصد كيلئے انہيں وضع كرنا عالمانہ فعل ہے_

۱۶_ آسمان متعدد ہيں _يعلم ما فى السموات

۱۷_ خداوند متعال اپنے بندوں كيلئے مستحكم اوراستوار معاشرے كا خواہاں ہے_جعل الله الكعبة البيت الحرام قياماً للناس

۱۸_ دينى تعليمات كے زير سايہ استحكام پانے اور استوار ہونے والا معاشرہ خداوند متعال اور اس كى صفات سے آشنائي اور شناخت كيلئے آمادہ ہوتا ہے_

۶۹۱

قياماً للناس يعلم ما فى السموات و ما فى الارض و ان الله بكل شيء عليم مذكورہ بالا مطلب اس اساس پر اخذ كيا گيا ہے كہ جب ''ذلك ''،''قياما للناس'' كى طرف اشارہ ہو، يعنى يہ جو خداوند متعال ثابت و استوار معاشرہ ديكھنا چاہتا ہے، اس كا ہدف و مقصد يہ ہے كہ انسانوں كيلئے خدا كى معرفت اور اس كے اسماء و صفات سے آگاہى كے اسباب فراہم ہوجائيں _

۱۹_ صرف وہى احكام كى تشريع كرنے كى صلاحيت ركھتا ہے جو عالم ہستى كے اسرارسے بخوبى آگاہ ہو_

جعل الله الكعبة البيت الحرام قياماً للناس و ان الله بكل شيء عليم كعبہ كى تشريعى خصوصيات، حرام مہينوں ، قرباني، دوسرے مناسك حج اور ان كى بيان شدہ حكمتوں كو خداوند متعال كے وسيع علم كے بارے ميں آگاہى كا سبب قرار ديا گيا ہے اور يہ معنى اس صورت ميں متحقق ہوسكتا ہے جب اس طرح كے قوانين كى تشريع اس كے علاوہ كسى اوركے بس كى بات نہ ہو_

۲۰_ كوئي چيز خداوند متعال كے وسيع علم كے دائرے سے باہر نہيں ہے_و ان الله بكل شيء عليم

۲۱_ خانہ خدا كو بيت اللہ الحرام قرار دينے كى وجہ يہ ہے كہ اس ميں مشركين كا داخلہ ممنوع ہے_جعل الله الكعبة البيت الحرام حضرت امام صادقعليه‌السلام سے روايت ہوئي ہے كہ آپعليه‌السلام نے كعبہ كو بيت اللہ الحرام كا نام دينے كے بارے ميں پوچھے گئے سوال كے جواب ميں فرمايا:( لانہ حرم على المشركين ان يدخلوہ)(۱) يعنى اس كى وجہ يہ ہے كہ مشركين كا اس ميں داخل ہونا حرام ہے_

آسمان:آسمان كا نظام ۱۴;آسمانوں كا متعدد ہونا ۱۶

احكام:احكام كى تشريع ۱۹

اللہ تعالى:اللہ تعالى كا علم ۱۱، ۱۲، ۱۳، ۱۴، ۱۵، ۲۰ ;اللہ تعالى كا لطف ۴;الله تعالى كى مشيت ۱۷;اللہ تعالى كے اوامر ۱۵

بيت اللہ الحرام: ۲۱

حج:حج كى قربانى كے فوائد ۷، ۱۰، ۱۱;حج كے اثرات ۸، ۹، ۱۲

حرام مہينے :حرام مہينوں كاتقدس ۳،۵;حرام مہينوں كے فوائد ۵،۷،۱۰،۱۱

____________________

۱) علل الشرائع ص ۳۹۸ ح ۱ ب ۱۳۹ نور الثقلين ج۱ ص ۶۸۰ ح ۴۰۱_

۶۹۲

حرم:حرم كے احكام ،۲۱

دين:دين اور عينيت ۱۸

روايت: ۱،۱ ۲

زمين:زمين كا نظام ۱۴

زندگي:قوام زندگى كے اسباب ۱، ۴

علم:علم كا پيش خيمہ ۱۲; علم كى اہميت ۱۹;علم كے اثرات ۱۱

عمومى گھر: ۶

قانون سازي:قانون سازى كى شرائط ۱۹

كعبہ:كعبہ كا تقدس۲، ۳، ۵، ۱۲، ۱۴، ۱۵ ; كعبہ كا كردار ۱، ۴، ۵، ۱۰، ۱۱، ۱۲;كعبہ كا مقام ۶;كعبہ كى اسم گذارى ۲۱

محرمات : ۲۱

مشركين:مشركين اور كعبہ ۲۱

معاشرہ:پسنديدہ معاشرہ ۱۸;معاشرے كا استحكام ۱۵، ۱۷; معاشرے كے استحكام كا پيش خيمہ ۱۲;معاشرے كے استحكام كے اسباب ۷، ۸، ۹، ۱۰، ۱۱ ;

معرفت خدا:معرفت خداكا پيش خيمہ۱۸

مقدس مقامات :۲،۵

مؤمنين:مؤمنين اور معاشرہ ۱۲

آیت ۹۸

( اعْلَمُواْ أَنَّ اللّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ وَأَنَّ اللّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ )

ياد ركھو خدا سخت عذاب كرنے والابھى ہے اور غفورو رحيم بھى ہے _

۱_ خداوند متعال كى سزا اور اسكا عذاب بہت شديد اور سخت ہوگا_ان الله شديد العقاب

۶۹۳

۲_ كعبہ اور حرام مہينوں كى ہتك حرمت خداوند متعال كے شديد اور سخت عذاب كا باعث بنتى ہے_

جعل الله الكعبة البيت الحرام اعلموا ان الله شديد العقاب گذشتہ آيہ شريفہ كى روشنى ميں معلوم ہوتا ہے كہ جن لوگوں كو سخت عذاب كى دھمكى دى گئي ہے ان ميں وہ لوگ بھى شامل ہيں جو گذشتہ آيات ميں بيان ہونے والے مطالب اور احكام كى مخالفت كريں ، مذكورہ بالا مطلب ميں انہيں لوگوں كى جانب اشارہ كيا گيا ہے اور بعد والے مطالب ميں دوسرے موارد بھى ذكر كيے جائيں گے_

۳_ حج كى قربانى اور اس كے احكام كى خلاف ورزى خداوند متعال كے سخت عذاب كا باعث بنتى ہے_

والشهر الحرام، والهدى والقلائد اعلموا ان الله شديد العقاب

۴_ مناسك حج اور خدا كے احكام و قوانين كو بے مقصد خيال كرنا خداوندعالم كے سخت عذاب كا باعث بنتا ہے_

جعل الله الكعبة البيت الحرام قياماً للناس اعلموا ان الله شديد العقاب

۵_ خداوند عالم غفور( بہت زيادہ بخشنے والا) اور رحيم (نہايت مہربان) ہے_و ان الله غفور رحيم

۶_ خداوند متعال كے سخت عذاب سے چھٹكارا صرف مغفرت و رحمت الہى كے زير سايہ ہى ممكن ہے_

اعلموا ان الله شديد العقاب و ان الله غفور رحيم

۷_ لوگوں كو احكام خداوندى كے نفاذ پرآمادہ كرنے كيلئے قرآن كريم نے جو روشيں اختيار كى ہيں ، ان ميں سے ايك انذار اور تبشير( ڈرانے اور خوشخبرى دينے) كى روش ہے_اعلموا ان الله شديد العقاب و ان الله غفور رحيم

۸_ كعبہ اور حرام مہينوں كى حرمت محفوظ ركھنا خدا وند عالم كى رحمت و مغفرت سے بہرہ مند ہونے كا باعث بنتا ہے_

جعل الله الكعبة البيت الحرام قياماً للناس و ان الله غفور رحيم گذشتہ آيت ايسے مصاديق كى نشان دہى كررہى ہے جو خداوند متعال كى مغفرت اور رحمت سے بہرہ مند ہوتے ہيں _ اور ان ميں من جملہ وہ لوگ بھى شامل ہيں جو كعبہ اور حرام مہينوں كى حرمت محفوظ ركھتے ہيں _ بعد والے مطالب ميں دوسرے موارد بيان كيے جائينگے_

۹_ قربانى كرنا اور اس كے احكام پر عمل كرنا خداوند متعال

۶۹۴

كى مغفرت اور رحمت سے بہرہ مند ہونے كا باعث بنتا ہے_والهدى والقلائد و ان الله غفور رحيم

۱۰_ حج كى تمام خصوصيات كے ساتھ ادائيگى خداوند متعال كى مغفرت اور رحمت سے بہرہ مند ہونے كا باعث بنتى ہے_جعل الله الكعبة البيت الحرام قياماً للناس و ان الله غفور رحيم

۱۱_ انسان كو ہميشہ اپنے گناہوں پر خوفزدہ اور خداوندعالم كى رحمت و مغفرت كا اميدوار رہنا چاہيئے_

اعلموا ان الله شديد العقاب و ان الله غفور رحيم

۱۲_ كعبہ اور حرام مہينوں كى ہتك حرمت اور حكم قربانى سے روگردانى كرنے والوں كو خداوند عالم كى مغفرت و رحمت سے مايوس نہيں ہونا چاہيئے_جعل الله الكعبة البيت الحرام ان الله شديد العقاب و ان الله غفور رحيم

۱۳_ خداوند متعال كے عذاب اور رحمت و مغفرت كو مد نظر ركھنا دينى احكام پر عمل پيرا ہونے اور ناپسنديدہ و ناروا اعمال سے اجتناب كرنے كا پيش خيمہ ہے_و اعلموا ان الله شديد العقاب و ان الله غفور رحيم

احكام كى بخوبى وضاحت كے بعد خداوند متعال كے سخت عذاب اور اس كى رحمت و مغفرت كا تذكرہ كرنے كا مقصد يہ ہے كہ مخاطبين ميں اوامر خدا پر عمل پيرا ہونے اور اس كى نافرمانى سے اجتناب كرنے كى راہ ہموار ہو_

احكام:احكام كا فلسفہ ۴

اسماء و صفات:رحيم ۵;غفور ۵

اللہ تعالى:اللہ تعالى كى بخشش ۶، ۸، ۱۱، ۱۲; اللہ تعالى كى بخشش كے اسباب ۹، ۱۰; اللہ تعالى كى جانب سے سزائيں ۱;اللہ تعالى كى رحمت ۶، ۸، ۱۱، ۱۲;اللہ تعالى كى رحمت كے اسباب ۹، ۱۰

انذار :انذار كے اثرات ۷

بخشش:بخشش كے اسباب ۸

بشارت:بشارت كے اثرات ۷

تربيت:تربيت ميں انذار ۷;تربيت ميں بشارت ۷

۶۹۵

حج:حج كا فلسفہ ۴;حج كى قربانى ۳، ۱۲;حج كے اثرات ۱۰

حرام مہينے:حرام مہينوں كا تقدس ۲، ۱۲;حرام مہينوں كى بے حرمتى ۲، ۱۲;حرام مہينوں كے تقدس كو محفوظ ركھنا ۸

خوف:خوف اور اميد ۱۱;گناہ سے خوف ۱۱

ذكر:خدا كى بخشش كا ذكر ۱۳;ذكر كے اثرات ۱۳; رحمت خداوندى كا ذكر ۱۳;عذاب خداوندى كا ذكر ۱۳

شرعى فريضہ:شرعى فرضيہ پر عمل كا پيش خيمہ ۷، ۱۳

عذاب:عذاب سے نجات كے اسباب ۶;عذاب كے اسباب ۲، ۳، ۴;عذاب كے مراتب ۲، ۳، ۴

عمل:ناپسنديدہ عمل سے اجتناب ۱۳

قرباني:قربانى كے فوائد ۹

كعبہ:كعبہ كا تقدس ۲ ، ۱۲;كعبہ كى بے حرمتى ۲، ۱۲; كعبہ كے تقدس كو محفوظ ركھنا ۸

آیت ۹۹

( مَّا عَلَى الرَّسُولِ إِلاَّ الْبَلاَغُ وَاللّهُ يَعْلَمُ مَا تُبْدُونَ وَمَا تَكْتُمُونَ )

او ررسول پر تبليغ كے علاوہ كوئي ذمہ دارى نہيں ہے اور الله جن باتوں كا تم اظہار كرتے ہو يا چھپا تے ہو سب سے باخبر ہے _

۱_ پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كا فريضہ لوگوں كو اپنى رسالت قبول كرنے پر مجبور كرنا نہيں بلكہ صرف اپنا پيغام ان تك پہنچانا ہے_ما على الرسول الا البلاغ

۲_ خداوند متعال انسانوں كے اعمال و كردار اور ان كي نيتوں اور اسرار سے بخوبى آگاہ ہے_

والله يعلم ما تبدون و ما تكتمون مذكورہ بالا مطلب ميں ''ما تبدون'' كى انسان كے اعمال و كردار سے تفسير كى گئي ہے، كہ جو بيرونى پہلو پر دلالت كرتا ہے اور'' ما تكتمون'' كى انسان كى نيتوں اور اسرار سے تفسير كى گئي ہے كہ جو اس كے اندرونى پہلو پر دلالت كرتا ہے_

۶۹۶

۳_ خداوند متعال انسان كے آشكار اور پنہاں سب اعمال سے آگاہى ركھتا ہے_

والله يعلم ما تبدون و ما تكتمون مذكورہ بالا مطلب ميں ''ما تبدون'' كى انسان كے آشكار اعمال و كردار سے جبكہ''ما تكتمون'' كى ان اعمال اور كردار سے تفسير كى گئي ہے جو وہ خلوت ميں اور لوگوں كى آنكھوں سے دور انجام ديتا ہے_

۴_ انسان كے پنہاں و آشكار اعمال اور نيتوں كا حساب كتاب ہوگا اور اسے خداوند متعال كى جانب سے جزا و پاداش دى جائے گي_والله يعلم ما تبدون و ما تكتمون خداوند متعال انسان كے ظاہر و باطن سے آگاہ ہے، اور اس كى وضاحت كا مقصد بندوں كو خبردار كرنا ہے كہ ان كے اعمال و كردار اور نيتوں اور اسرار كا حساب وكتاب ہوگا، اور ان كے مطابق انہيں لازمى پاداش يا سزا دى جائيگي_

۵_ خلوت ميں شكار كے احكام اور اس كے كفارے سے بے اعتنائي برتنا اور لوگوں كى آنكھوں سے اوجھل ہوكر كعبہ اور حرام مہينوں كى بے حرمتى كرنا بارگاہ خداوندى ميں واضح و آشكار ہے_والله يعلم ما تبدون و تكتمون

گذشتہ آيات كى روشنى ميں ''ما تكتمون'' كے مورد نظر مصاديق ميں سے ايك مصداق وہ افعال اور اعمال ہيں جن كى جانب مذكورہ بالا مطلب ميں اشارہ ہوا ہے_

آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم :آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى ذمہ دارى كا دائرہ كار ۱

اللہ تعالى:اللہ تعالى كا علم ۵; اللہ تعالى كا علم غيب ۲، ۳;اللہ تعالى كى طرف سے حساب لينا ۴;اللہ تعالى كے حضور ۵

انسان:انسان كا عمل ۳

حرام مہينے:حرام مہينوں كى بے حرمتى ۵

حرم:حرم ميں شكار ۵

عمل:عمل كى جزا ۴;عمل كى سزا ۴

كعبہ:كعبہ كى ہتك حرمت۵

كفارہ:شكار كا كفارہ ۵

نيت:نيت كا علم ۲;نيت كى جزا ۴;نيت كى سزا ۴

ہدايت:ہدايت پانے ميں اختيار ۱

۶۹۷

آیت ۱۰۰

( قُل لاَّ يَسْتَوِي الْخَبِيثُ وَالطَّيِّبُ وَلَوْ أَعْجَبَكَ كَثْرَةُ الْخَبِيثِ فَاتَّقُواْ اللّهَ يَا أُوْلِي الأَلْبَابِ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ )

پيغمبر آپ كہہ ديجئے كہ خبيث اور پاكيزہ برابر نہيں ہو سكتے چا ہے خبيث كى كثرت اچھى ہى كيوں نہ لگے لہذا صاحبان عقل الله سے ڈرتے رہو شايد كہ تم اس طرح كامياب ہو جاؤ _

۱_ برے اور ناپاك افراد كبھى بھى اچھے اور پاك لوگوں كے ہم پلہ نہيں ہوسكتے_قل لا يستوى الخبيث والطيب

۲_ حلال اور حرام چيزوں كى قدر و قيمت كا آپس ميں موازنہ نہيں كيا جاسكتا_لا يستوى الخبيث و الطيب

گذشتہ آيات كى روشنى ميں بعض علماء نے حرام چيزوں كو خبيث كا جبكہ حلال چيزوں كو طيب كا مورد نظر مصداق قرار ديا ہے_

۳_ اشياء كى حرمت اور حليت كا ايك معيار ان كا ناپاك اور پاك ہونا ہے_لا يستوى الخبيث والطيب

۴_ پليد اور ناپاك اشياء كے بہت زيادہ تعجب آورہونے كى وجہ سے ان سے لگاؤاور ان پر فريفتہ ہونے سے اجتناب كرنا ضرورى ہے_لا يستوي و لو اعجبك كثرة الخبيث

۵_ مختلف اشياء كى قدر و قيمت كا اندازہ لگانے كا ايك معيار ان كا پاك و ناپاك ہونا ہے_قل لا يستوى الخبيث والطيب و لو اعجبك كثرة الخبيث

۶_ اكثريت نہ تو كسى چيز كى حقانيت كا معيار ہے اور نہ اس كى برترى اور اہميت كا_لا يستوى الخبيث و الطيب و لو اعجبك كثرة الخبيث

۷_ ناپاك اشياء سے اجتناب اور پاك اشياء كى جانب ميلان كے ذريعے تقوي كى پابندى لازمى ہے_

۶۹۸

لا يستوى الخبيث والطيب و فاتقوا الله

۸_ صرف اہل خرد پاك اور ناپاك اشياء كے برابر و مساوى نہ ہونے سے آگاہ اور پاك اشياء كى قدر و قيمت اور برترى سے آشنا ہيں ، اگر چہ وہ كتنى ہى كم كيوں نہ ہو_لا يستوى الخبيث والطيب فاتقو الله يا اولي الالباب

اگر چہ پاك چيزوں كى جانب رجحان اور ناپاك اشياء سے اجتناب كے ذريعے تقوي كى پابندى كرنا تمام لوگوں كا فريضہ ہے، ليكن اس كے باوجود صرف اہل خرد كو مخاطب كرنا اس بات كى جانب اشارہ ہوسكتا ہے كہ صرف صاحبان عقل و خرد ہى پاك و ناپاك اشياء كى پہچان اور پاك چيزوں كى قدر و قيمت اور برترى اگر چہ وہ بہت كم ہى ہو اس كے ادراك پر قادر ہيں _

۹_ عقل و خرد پاك و ناپاك اشياء كى پہچان اور پاك چيزوں كى برترى اور قدر و قيمت معلوم كرنے كا ذريعہ ہے_

لا يستوى الخبيث والطيب فاتقوا الله يا اولى الالباب

۱۰_ صرف اہل خرد ہى ميں ناپاك اشياء سے دورى اختيار كرنے اور پاك چيزوں كى جانب رجحان كا پيش خيمہ ہے_

لا يستوى الخبيث والطيب فاتقوا الله يا اولى الالباب

۱۱_ صرف صاحبان عقل و خرد ميں ہى تقوي كى پابندى كا امكان پايا جاتا ہے_فاتقوا الله يا اولي الالباب

اگر چہ تقوي پركار بند رہنا تمام لوگوں كا فريضہ ہے ليكن خداوند متعال نے صرف صاحبان عقل و خرد كو مخاطب قرار دے كر اس نكتہ كى جانب اشارہ كيا ہے كہ صرف اہل خرد و فكر ميں ہى تقوي كى پابندى ناپاك اشياء سے اجتناب اور پاك چيزوں كى جانب جھكاؤ كا امكان پاياجاتا ہے_

۱۲_ ناپاك اشياء اور برائيوں كى جانب جھكاؤ كم عقلى اور نادانى كى علامت ہے_لا يستوى الخبيث والطيب فاتقوا الله يا اولى الالباب

۱۳_ تقوي اور پرہيزگاري، زيركى اور عقلمندى كے مساوى اور اس سے ہم آہنگ ہے_فاتقوا الله يا اولي الالباب

۱۴_ تقوي اختيار كرنا لازمى ہے خواہ معاشرے كى اكثريت اسے قبول كرتى ہو يا نہ_و لو اعجبك كثرة الخبيث فاتقوا الله يا اولي الالباب كلمہ خبيث اور طيب ، ناپاك اور پاك اشياء كے علاوہ برے اور اچھے اشخاص كو بھى شامل

۶۹۹

ہوسكتا ہے_ اس صورت ميں قرينہ '' فاتقوا اللہ'' كى بناپر طيب اور خبيث اشخاص سے مراد متقى اور بے تقوي لوگ ہوں گے_

۱۵_ خداوند عالم كے حرام و حلال كى مراعات كرنا تقوي ہے_لا يستوي الخبيث والطيب فاتقوا الله

مذكورہ بالا مطلب اس بنا پر اخذ كيا گيا ہے كہ گذشتہ آيات كے قرينہ كى بناپر خبيث اور طيب كا مورد نظر مصداق خدا كے حرام و حلال ہوں _

۱۶_ تقوي فلاح و نجات كا پيش خيمہ ہے_فاتقوا الله لعلكم تفلحون

۱۷_ پليد و ناپاك اشياء سے اجتناب اور پاك چيزوں كى جانب جھكاؤ فلاح و نجات تك پہنچنے كا پيش خيمہ ہے_

لا يستوى الخبيث والطيب لعلكم تفلحون

۱۸_ صاحبان عقل و خرد كى فلاح و نجات صرف تقوي كے زير سايہ ممكن ہے_فاتقوا الله يا اولى الالباب لعلكم تفلحون

۱۹_ خداوند متعال كى طرف سے تقوي اختيار كرنے كے حكم كا ايك ہدف و مقصد يہ ہے كہ انسان فلاح و نجات پائيں _فاتقوا الله يا اولي الالباب لعلكم تفلحون

احكام:احكام كا معيار ۳

اقليت:اقليت كى قدر و قيمت ۸

اكثريت:اكثريت كى قدر و قيمت ۶، ۱۴

الله تعالى:اوامر الله تعالى كا باہدف ہونا ۱۹;اوامرالله تعالى كا فلسفہ ۱۹

تقوي:تقوي كا پيش خيمہ ۱۱، ۱۳ ;تقوي كا فلسفہ ۱۹; تقوي كى اہميت ۷، ۱۴، ۱۹ ;تقوي كى قدر و قيمت ۱۵، ۱۷، ۱۸ ;تقوي كے اثرات ۱۶، ۱۸، ۱۹ ;تقوي كے موارد ۱۵

جہالت:جہالت كى علامات ۱۲

حق:حق تشخيص دينے كا معيار ۶

حلال:حلال كا معيار ۳;حلال چيزوں كى قدر و قيمت ۲; حلال چيزوں كى مراعات كى اہميت۱۵

۷۰۰

701

702

703

704

705

706

707

708

709

710

711

712

713

714

715

716

717

718

719

720

721

722

723

724

725

726

727

728

729

730

731

732

733

734

735

736

737

738

739

740

741

742

743

744

745

746

747

748

749

750

751

752

753

754

755

756

757

758

759

760

761

762

763

764

765

766

767

768

769

770

771

772

773

774

775

776

777

778

779

780

781

782

783

784

785

786

787

788

789

790

791

792

793

794

795

796

797

798

799

800

801

802

803

804

805

806

807

808

809

810

811

812

813

814

815

816

817

818

819

820

821

822

823

824

825

826

827

828

829

830

831

832

833

834

835

836

837

838

839

840

841

842

843

844

845

846

847

848

849

850

851

852

853

854

855

856

857

858

859

860

861

862

863

864

865

866

867

868

869

870

871

872

873

874

875

876

877

878

879

880

881

882

883

884

885

886

887

888

889

890

891

892

893

894

895

896

897