ازدواجى زندگى كے اصول يا خاندان كا اخلاق

ازدواجى زندگى كے اصول يا خاندان كا اخلاق0%

ازدواجى زندگى كے اصول يا خاندان كا اخلاق مؤلف:
زمرہ جات: گوشہ خاندان اوراطفال
صفحے: 299

ازدواجى زندگى كے اصول يا خاندان كا اخلاق

مؤلف: ‏آيت اللہ ابراهیم امینی
زمرہ جات:

صفحے: 299
مشاہدے: 79143
ڈاؤنلوڈ: 4437

تبصرے:

ازدواجى زندگى كے اصول يا خاندان كا اخلاق
کتاب کے اندر تلاش کریں
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 299 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 79143 / ڈاؤنلوڈ: 4437
سائز سائز سائز
ازدواجى زندگى كے اصول يا خاندان كا اخلاق

ازدواجى زندگى كے اصول يا خاندان كا اخلاق

مؤلف:
اردو

كس طرح ممكن ہے كہ جس شہر ميں ان كو پوسٹنگ ہوئي ہے وہاں نہ جائيں _ يا اگر ان كا پيشہ تجارت ہے يا مزدورى ہے اور پرديس ميں زيادہ بہتر طريقے سے كماسكتے ہيں توان كى ترقى كى راہ ميںكيوں ركاوٹ ڈالتى ہيں جب آپ كو معلوم ہے كہ آپ كے شوہر وطن سے باہر زندگى گزارنے پر كسى سب سے مجبور ہيں تو بلاوجہ بہانے اوراعتراضات كركے كيوں ان كى ناراضگى اور پريشانى كے اسباب فراہم كرتى ہيں _ جب ديكھيں كہ ملازمت كے سلسلے ميں انھيں كسى دوسرے شہر ، ديہات يا غير ملك ميں منتقل ہونا ہے تو آپ كا فرض ہے كہ فوراً اپنى رضامندى كا اظہار كيجئے ، خوشى خوشى گھر كے سازوسامان كى پيكنگ ميں لگ جايئےور پورے سكون و اطمينان كے ساتھ نئي جگہ كے لئے روانہ ہوجائے _ اپنے آپ كو اسى جگہ كا سمجھئے اور سرگرمى اور تن وہى كے ساتھ اپنى زندگى كا آغاز كيجئے _ اپنے ماحول اور حالات سے سمجھوتہ كرنا سيكھئے _ خوش اخلاقى اور خوش بيانى كے ذريعہ لوگوں كو اپنا دوست بنايئے چونكہ آپ يہاں نئي ہيں اس لئے اس علاقے كے لوگوں كے عادات و اخلاق سے پورى طرح واقف نہيں لہذا نئے دوستوں كے انتخاب ميں احتياط سے كام ليجئے اور اس سلسلے ميں اپنے شوہر سے بھى مشورہ ليجئے _ اپنے آپ كو تنہا محسوس نہ كيجئے _ بلكہ نئے ماحول اور وہاں كے لوگوں سے آشنا ہونے اورمانوس ہونے كى كوشش كيجئے _ ہر جگہ كى كچھ خاص خصوصيات ہوتى ہيں آپ وہاں كے فطرى مناظر يا قابل ديد مقامات كى سير كركے اپنى تنہائي دور كرسكتى ہيں _ مہر و محبت كا اظہر كركے اپنے گھر كے ماحول كو خوشگوار بنايئے اپنے شوہر كى دلجوئي كيجئے _ ان كے مشاغل اور كاموں ميں ان كى حوصلہ افزائي كيجئے _ جب آپ نئے ماحول سے آشنا ہوجائيں گى تو آپ خود محسوس كريں گى كہ يہاں بھى كچھ برا نہيں بلكہ شايد وطن سے يہاں زيادہ بہتر ہے نئے لوگوں ميں ايسا افراد تلاش كيجئے جو پرانے دوستوں بلكہ ماں باپ اور عزيز و اقارب سے زيادہ مہربان اور ہمدرد ہوں _ اگر قصہ يا ديہات ميں آپ كا قيام ہے جہاں شہرى زندگى كى سہولتيں اور آسائشے كا سامان ميسر نہيں ہے تو خود كو ان چيزيوں كى قيد سے آزاد كر ليجئے وہاں كى فطرى اور صاف ستھرى زندگى سے انسيت پيدا كيجئے اور اس قسم كى زندگى كى خوبيوں پر توجہ كيجئے _ يہاں اگر چہ بجلى پنكھا ، كولر، فريج و غيرہ نہيں ہے ليكن صاف اور تازہ آب و ہوا اور بلا

۶۱

ملاوٹ كى اصلى غذائيں ہيں جو شہروں ميں كم ميسر ہوتى ہيں _ پكى سڑكيں اور ٹيكسى نہيں ہے ليكن گاڑيوں اور كارخانوں كے دھوئيں اور شور و غل سے آپ محفوظ ہيں _

تھوڑى ديركے لئے اپنے آس و پاس كے لوگوں كى زندگيوں پر نظر ڈالئے ديكھئے كس طرح معمولى كچے مكانوں ميں نہايت خوشى اور اطمينان و سكون كيسا تھ زندگى گزارتے ہيں اور شہرى زندگى كے لوازمات اور خوبصورت محلوں كى ذرا بھى پروا نہيں كرتے _ ان كى ضروريات اور محروميوں كو ديكھئے اور اگر آپ كوئي خدمت انجام دے سكتى ہيں تو اس سے ہرگز دريغ نہ كيجئے _ اپنے شوہر سے بھى سفارش كيجئے كہ ان كى آسائشے اور فلاح و بہبود كے لئے كوشش كريں _

اگر آپ دانشمندى سے كام لے كر اپنے فرائض پورے كريں تو نہايت سكون و آرام كے ساتھ پرديس ميں زندگى گزارسكتى ہيں اور اپنے شوہر كى ترقى ميں معاون ثابت ہوسكتى ہيں اور ايسى صورت ميں آپ نہايت شريف اور باوقار خاتون اور ايك وفادار بيوى كى حيثيت سے پہچانى جائيں گى _ اور آپ كے شوہر اور دوسروں كى نظروں ميں آپ كى عزت و محبت بڑھ جائے گى اور آپ كو خدا كى خوشنودى بھى حاصل ہوگى _

اگر آپ كے شوہر گھر ميں كام كرتے ہيں

جب مرد گھر باہر كام پر جاتا ہے تو اس كى بيوى اس كى غير موجودگى ميں آزاد رہتى ہے ليكن اگر گھر ميں كام كرتا ہے تو اس كى بيوى پابند ہوجاتى ہے _ شاعر ، مصنف ، مصور اور دانشور عموماً اپنے گھروں ميں ہى كام كرتے ہيں اور ہميشہ يا اپنے وقت كازيادہ حصہ ، اپنے كاموں ميں مصروف رہ كر گزارتے ہيں اور چونكہ ان كام كام اس قسم كا ہوتا ہے جس ميں پر سكوں ماحول كى اشد ضرورت ہوتى ہے _ ايك گھنٹہ پورے انہماك اور توجہ كے ساتھ كام كر نا كئي گھنٹے شور وہنگامے كا ماحول ميں كام كرنے سے بہتر ہوتا ہے ايسے موقع پر ايك بڑى مشكل پيدا ہوجاتى ہے _ ايك طرف مرد كو انتہائي پر سكون ماحول كى ضرورت ہوتى ہے دوسرى طرف بيوى چاہتى ہے كہ گھر ميں آزادانہ طور پر رہے _ اگر عورت چاہے تو گھر كے كاموں كو اس طرح انجام دے سكتى ہے كہ اپنے شوہر كے دماغى كاموں ميں مزاحم نہ ہو اوراس كا بڑا ايثار اور قابل قدر

۶۲

كارنامہ ہوگا كيونكہ ايك پر سكون ماحول فراہم كرنا آسان كام نہيں ہے خصوصاً ايسے گھر ميں جہاں بچے موجود ہوں _ اس كے لئے نہايت ايثار و تدبر كى ضرورت ہے اگر چہ كام مشكل ضرور ہے ليكن مرد كے مشغلے كے اعتبار سے نہايت ضرورى ہے _

اگر بيوى تعاون كرے تو اس كا شوہر سماج كا ايك نہايت مفيد اور باعزت فروبن سكتا ہے جو خود اس كے لئے بھى افتخار كا باعث ہوگا _ خواتين كو اس بات كو مد نظر ركھنا چاہئے كہ اگر چہ ان كے شوہر دائماً يا اكثر اوقات گھر ميں رہتے ہيں ليكن بيكار نہيں ہيں _ انھيں اس بات كى توقع نہيں ركھنى چاہئے كہ گھر كى گھنٹى بجے گى تو وہ دروازہ كھولنے جائيں ، بچوں كو سنبھاليں، گھر كے كاموں ميں ان كى مدد كريں يا شيطان بچوں سے پنٹيں گے بلكہ جسوقت مرد كام ميں مشغول ہوتو يہ فرض كرليناچاہئے گوياوہ گھر ميں موجود ہى نہيں ہيں _

خاتون محترم جب آپ كے شوہر اپنے مطالعہ كے كمرے ميں (يا جس كمرے ميں وہ اپنا كام انجام ديتے ہيں)جائيں تو ان كى ضرورت كى تمام اشياء مثلاً كتاب، كاغذ، قلم، كاپى ، پنسل ،سگريٹ، ماچس ، ايش ٹرےو غيرہ كى فراہمى ميں ان كى مدد كيجئے تاكہ ان چيزوں كى تلاش انھيں اپنے كام سے معطل نہ كردے _ اگر انگيٹھى ہيٹر يا پنكھے كى ضرورت ہو تو اسے مہيا كرديجئے _ جب ان كى ضرورت كا سب سامان مہيا ہوجائے تو كمرے سے آجايئےور انھيں تنہا چھوڑديجئے _ ان كے كمرے كے نزديك آہستہ سے چلئے _ زورزورسے بات نہ كيجئے _ دھيان ركھئے كہ بچے شور نہ مچائيں انھيں سمجھايئےہ يہ تمہارے كھيلنے كا وقت نہيں ہے كيونكہ تمہارے والد اس وقت كام ميں مشغول ہيں اور تمہارے شور و غل سے ان كے كام ميں خلل پڑے گا _ جب وہ كام ميں مشغول ہوں تو امور زندگى كے متعلق ان سے بات چيت نہ كيجئے كيونكہ ان كے خيالات كا تسلسل ٹوٹ جائے گا اور ان كے افكار پراكندہ ہوجائيں گے _ بے صدا جوتے پہنئے _ دروازے يا ٹيلى فون كى گھنٹى بجے تو فوراً جواب ديجئے تا كہ و ہ ڈسٹرب نہ ہوجائيں _ اگر كسى كو ان سے كام ہو تو كہديجئے كہ ابھى تو كام ميں مشغول ہيں ممكن ہو تو فلان وقت ٹيلى فون كرليجئے گا

۶۳

مہمانوں كى آمد ورفت كے پرو گرام بھى ايسے وقت ركھئے جب ان كے كام وفت نہ ہو _ آپ كے غريز و اقارب يا دوست جو ملنے كے لٹے آنا چاہيں ان سے بھى معذرت كر ليجئے كہ چونكہ ہمارى باتوں كے شور سے ہمارے شوہر كے كاموں ميں خلل پڑے گا لہذا براہ كرم فلاں وقت تشريف لايئے اگر وہ بھى آپ كے حقيقى دوست ہوں گے تو آپ كى بات كا برانہيں مانيں گے بلكہ آپ كے اس عمل سے كہ آپ كو اپنے شوہر ا كس قدر خيال ہے ، خوش ہوں گے اور آپ كى تعريف كريں گے _ جب امور خانہ دارى ميں مشغول ہوں اس وقت بھى اپنے شوہر كى ضروريات كا خيال ركھئے اگر كوئي چيز مانگيں تو فورا باہرا آجايئے شايد كچھ خواتيں اس قسم كى زندگى كو نا ممكن سمجھيں اور سوچيں كہ كيا ايك عورت كے لئے يہ ممكن ہے كہ گھر كے دشوار اور صبر آرنا كام بھى انجام دے اور ساتھ ہى شوہر كا بھى دھيان ركھے اور گھر ميں ايسا پز سكون ما حول پيدا كرے كاموں ميں ذرا سابھى خلل نہ پڑے ليكن يہ بات و ثوق كے ساتھ كہى جاسكتى ہے ، كہ اس قسم كى زندگى دشوار ضرور معلوم ہوتى ہے ليكن اگر آپ ان كے كاموں كى اہميت اور قدر وقيمت سے واقف ہو جائيں اور ايثار و كوشش سے كام لينے كا ارادہ كرليں تو اپنى دانشمند ى اور تدہرے اس مشكل كو حل كر سكتى ہيں _

ايك عورت كى لياقت و شائستگى ايسے ہى مو قعوں پر ظاخر ہوتى ہے ورنہ اسك عام زندگى تو ہر شخص گزار ليتا ہے _

خواہر عزيز ايك علمى كتاب يا ايك تحقيقى مقالہ لكھنا يا شعر كہنا يا ايك گراں قدر پينٹنگ تيار كرنا يا سائينس كے كسى مسئلہ كو حل كرنا آسان كام نہيں ہے البتخ آپ كے تعاون اور ايثار كے ذريعہ يہ مشكل كام آسان ہو جاتا ہے _

كيا اس سلسلے ميں آپ ايثار و قربانى كرنے كو تيار نہيں ہيں ؟ اور اپنى روزمرہ كى زندگى ميں معمولى سى تبديلى كر كے اپنے شوہر كو جس ميں ہر قسم كى لياقت موجود ہے ، سماج ميں ايك ايسے قابل قدر اور دانشورمردكى حيثيت نہيں دلا سكتيں كہ قوم ان كى خدمات سے استفادہ كرے _ آپ بھى تو اس كے

۶۴

نتيجہ ميں ہونے والے مادى منافع اور سماج ميں ان كے اعلى مقام سے بہرہ مند ہوں گى _

اپنے شوہر كى ترقى ميں مدد كيجئے

انسان اپنى صلاحيت اور قابليت كے مطابق ترقى كرتا ہے _ كمال سے محبت انسان كى سرشت ميں شامل ہے _ انسان تكميل كے لئے پيدا كيا گيا ہے _ ہر شخص ، ہر مقام پر، اور ہر حالت اور ہر سن وسال ميں ترقى كى منزليں طے كركے كامل ترين سكتا ہے اور يہى اس كى آفرينش كا مقصد ہے _ اس كو اپنى موجودہ حالت پر قناعت نہيں كرلينى چاہئے_ جب تك زندہ ہے اس كو كمال كى منزليں طے كرتے رہنا چاہئے _ ہر انسان ترقى كرنے كا خواہاں ہوتا ہے ليكن سب لوگ اس ميں كامياب نہيں ہوتے _ اس راہ ميں بلند ہمتى اور زبردست محنت و كوشش كى ضرورت ہوتى ہے _ راہ كو ہموار كركے ركاوٹوں كو دوركرنا چاہئے _ اس كے بعد كوشش كركے اپنے مقصد تك پہونچنا چاہئے _ مرد كى شخصيت بہت حد تك اس كى بيوى كى خواہش سے وابستہ ہوتى ہے _ عورت چاہے تو اپنے شوہر كى مدد كركے اس كو ترقى كى اعلى منزل تك پہونچانے ميں ہم كردار ادا كرسكتى ہے اور اسى طرح وہ چاہے تو اس كى ترقى كى راہ ميں بڑى ركاوٹ بھى بن سكتى ہے _

خواہر گرامى اپنے موجود ہ امكانات اور حالات كے دائرے ميں رہ كر اپنے شوہر كى شخصيت كو بلندكرنے كے لئے ان كو حوصلہ افزائي كيجئے _ اگر وہ تعليم جارى ركھنا چاہتے ہوں يا كتا ہوں كے مطالعہ كے ذريعہ اپنى معلومات ميں اضافہ كرنا چاہتے ہيں تو نہ صرف يہ كہ آپ اس كى مخالفت نہ كريں بلكہ ان كى تعريف كركے ان كے حوصلہ افزائي كيجئے _ زندگى كے پروگراموں كو اس طرح ترتيب ديجئے كہ ان كے كاموں ميں خلل نہ پڑے اور ان كے آرام و آسائشے كے اسباب مہيا كرنے كى كوشش كيجئے تا كہ فكروں سے آزاد ہوكر ترقى كے مراحل طے كرتے رہيں _ اگر پڑھے لكھنے نہ ہوں تو ان سے درخواست اور اصرار كيجئے كہ رات كى كلاسوں ميں شركت كريں يا كہيں اور تعليم حاصل كريں _ اگر تعليم يافتہ ہيں تو ان كو ترغيب دلايئےہ اپنے سبجكٹ ميں مہارت حاصلہ كريں اور اس موضوع كے متعلق كتابوں كا مطالعہ كركے اس

۶۵

فن ميں اپنى معلومات ميں اضافہ كريں _ اگر ڈاكٹر ہيں تو ان سے اصرار كيجئے كہ ہر روز اپنے اوقات كا كچھ حصہ ميڈيكل سے متعلق رسالوں اور كتابوں كے مطالعہ كے لئے مخصوص كرديں_ اگر معلم ، جج، پروفيسريا اينجنئر ہيں تو ان سے كہئے فراغت كے اوقات كو اپنے فن سے َتعلق كتابوں اور علمى اخلاقى اور تاريخى كتب كے مطالعہ ميں صرف كريں _ مختصراً عرض كروں كہ آپ كے شوہر جو بھى ہوں اور جيسے بھى ہوں حتى كہ مزدور يا دوكاندار بھى ہوں توآپ ان كو ترقى كے لئے آمادہ كر سكتى ہيں _

ايسا نہ ہو كہ وہ رات جو قدرت نے ان كے لئے بنائي ہے اس سے منحرف ہوجائيں اور ترقى وارتقاء كى منازل طے كرنے سے دستبردار ہوجائيں ، علمى اورسائينسى تحقيقات اور كتابوں كے مطالعہ كى عادت ڈالوايئےيال ركھئے كہ آپ كے شوہر كى شخصيت كہيں ايك نقطہ پر آكر نہ ٹھر جائے اگر انھيں كتاب فراہم كرنے كى فرصت نہيں ہے تو آپ ان كے مشورے اور دوستوں كى مددسے يہ كام انجام دے سكتى ہيں_ علمى و سائينسي، اخلاقى ، تاريخى ، مذہبى ، ادبى ، اقتصادى اور حفظان صحت سے متعلق سودمند كتابيں جوان كے ذوق و صلاحيت كے مطابق ہوں انھيں آپ مہيا كرسكتى ہيں اور ان كتابوں كو پڑھنے كے لئے اپنے شوہر كو ترغيب دلايئے آپ خود بھى مفيد رسالے اور كتابيں پڑھئے اگر مطالعہ كے دوران كوئي چيز آپ كو ايسى نظر آجائے جو آپ كے شوہر كے لئے بھى مفيد ہوگى تو اس كو نوٹ كركے انھيں ديجئے اس كام كے بے شمار فوائد ہيں _

اول يہ كہ اگر ايك مدت تك آپ اس اصول پر كاربندر ہيں تو آپ كے شوہر ايك قابل اور دانشمند انسان بن جائيں گے اور اس كے نتيجہ ميں خود كو سربلند محسوس كريں گے اور آپ كو بھى ان كى شخصيت پر فخر ہوگا اس كے علاوہ وہ اپنے فن ميں مہارت حاصل كرليں گے او راس سے خود ان كى ذات كو بھى فائدہ پہونچے ہوگا اور سماج كو بھى وہ بے شمار فائدے پہونچا سكتے ہيں _

دوسرے يہ كہ جب انسان اپنى آفرينش كے مقصد كو لبيك كہتے ہوئے تحقيق و مطالعہ ميں مشغول رہے گا تو اعصابى كمزوريوں اور نفسياتى بيماريوں كا شكار كم ہوگا _

۶۶

تيسرے يہ كہ اسے ترقى كرنے اور كتابوں كے مطالعہ كا شوق ہوگا تودخ اپنا وقت ادھراوھرآد ھرضا ئع نہيں كرے گا _عيش و عشرت كے مراكز كارخ نہيں كرے گا _ تباہ كرنے والوں اور نشہ آور اشياء استعمال كرنے والوں كے دام فريب ميں گرفتار نہيں ہوگا _

دھياں ركھئے آپ كے شوہر غلط راہ اختيار نہ كر لئيں

مرد كو كسب معش اور دفترى كاموں كے سلسلے ميں آزادى عمل كى ضرورت ہوتى ہے تا كہ وہ اپنى صلاحيتوں اور جحان كے مطابق سعى و كوشش كرسكے _ اگر كوئي اس پر ۱ابندى لگا ئے يا اس كے يا اس كى آمد و رفت كو اپنے كنٹروں مين ركھنا چا ہے تو وہ پر يشان ہو جا تا ہے اور اس كى شخصيت كو دھچكا لگتا ہے سمجھدار اور دانا بيوس شوہر كے روزہ كے كاموں ميں دخل اندازى نہيں كرتى _ اور اس كے تمام كاموں كى كرى شوہر كے كاموں ميں دخل دينے سے اچھا نتيجہ بر آمد نہيں ہوتا بلكہ ممكن ہے اس كے بر عكس نتيجہ نكلے _

عقلمند اور تجربہ كارمردوں كى كڑى نگرانى كرنے كى ضرورت نہيں ہے كيونكہ وہ خود بر ے كاموں كے نتائج كو سمجھتے ہيں اور بغير سوچے سمجھے كوئي قدم نہيں اٹھا تے نہ وہ ھو كا كھا تے ہيں _ وہ مصلحتوں كو سمجھتے ہيں دوست و دشمن ہيں فرق محسوس كرسكتے ہيں ليكن سبھى مرو ايسے نہيں ہوتے _ بعض مرد سادہ لوح ہوتے ةيں اور جلدى يقين كرليتے ہيں ايسے لوگ دوسروں كے دھو كہ ميں حلدى آجاتے ہيں اور دوست نمادشمنوں كے جال ميں پھنس جاتے ہيں بعض ايسے مكار اور دغا باز افراد ہوتے ہيں جوا س قسم كے لوگوں كو اپنے جال ميں پھنانے كى فكر ميں رہتے ہيں اور خير خوارہ بن كرا پنے دام فريب ميں گرفتا ركر ليتے ہيں در اصل انسان كى سر كش فطرت ، برى صحبت ، اور فاسد ماحول مگراہ كرنے كے لئے كافى ہوتا ہے اور غافل انسان جب ہوش ميں آتا ہے اور اسے احساس ہوتا ہے كہ وہ فقنہ و فساد كے جال ميں پھنس گيا ہے اس يانى سہ سے او نچا ہو تا ہے اور دام فريب سے فرار اختيار كرنا مشكل ہو جا تا ہے اگر آپ

۶۷

چاروں طرف نظرڈاليں تو دسكھيں گى كہ اس قسم كے سينكڑوں بيچارے سادہ لوح انسان بغير كسى ارادے كے فتنہ وفساد كے جال اور بدبختى ميں گرفتار ہو گئے ہيں اور شايد ان ميں سے كوئي بھى ايسا نہ ہو گا جو جان بو جھ كران بلاؤں ميں گرفتار ہو اہو _ بلكہ نا سمجھى ، تا تجربہ كارى اور انجام كار كو سوجے بغير ان برائيوں كا شكار ہوتے ہيں _

يہى وہ مقام ہے جب اس قسم كے مردوں كى ديكھ بھال كى ضرورت ہوتى ہے اگر ايك خير خواہ اور ہوشيار انسان ان كے كا موں پر نظر ركھے اوران كى نگرانى كرے تو واقعى يہ چيزان كے مفاد ميں ہوگى _ اس عظيم ذمہ دارى كو بہترطريقے سے صرف بيوہى ادا كرسكتى ہے ايك دانا او رمدبر قسم كى خاتون چاہے تو اپنے عاقلانہ اور خيرخواہانہ طر ز سلوك كے ذريعہ اپنے شوہر كى نسبت اس عظيم خدمت كو بخوبى انجام دے سكتى ہے _ البتہ اس بات كو مد نظر ركھنا چاہئے كہ اپنے شوہر كے كاموں ميں براہ راست مداخلت كرناياان كو ٹوكتے رہنا اور منع كرتے رہنا مناسب نہيں ہے _ كيونكہ شايد ہى كوئي ايسا مرد ہو جو كسى دوسرے حتى كہ اپنى بيوى كے زير كنٹرول رہنا پسند كرے بلكہ شديد نگرانى كے سبب اس كا اثر الٹا ہونے كا امكان ہے _ البتہ ہوشيا رى اور عقل مندى سے كام لينا چاہئے اور بيوى كو دور سے اپنے شوہر كى نگرانى كرنى چاہئے كہ وہ كس قسم كے لوگوں كے ساتھ ميل جول ركھتا ہے كن لوگوں كے يہاں ان كا آنا جانا ہے _

اگر ديكھيں كہ شوہر معمول كے خلاف دير سے گھر آتا ہے تو ايك مرتبہ يا دو تين مرتبہ اس كا كوئي نوٹس نہ ليں كيونكہ اكثر ايسے كام درپيش ہوجاتے ہيں جنھيں انجام دينا لازمى ہے ليكن اگر باربارا ايسا ہو اور حد سے تجاوز كرجائے تو اس كى تحقيق و جستجو كرنى چاہئے ليكن تحقيق كوئي آسان كام نہيں ہے بلكہ صبرو ضبط اور ہوشيارى سے كام لينے كى ضرورت ہے _ غصہ ، سختى اور اعتراض كرنے سے پرہيز كرنا چاہئے _ نرمى اور محبت سے پوچھنا چاہئے كہ آپ دير سے گھر كيوں آتے ہيں _ كہاں گئے تھے و غيرہ _ مختلف موقعوں پر ہوشيارى اور صبر و ضبط كے ساتھ اس بات كى چھان بين كيجئے تا كہ حقيقت آشكارا

۶۸

ہوجائے _ اگروہ اور ورٹائم كرتا ہے يا كسب معاش كے سلسلے ميں يا دفتر ى امور ميں مشغوليت كے سبب دير سے آتا ہے يا دينى ، اخلاقى ، يا علمى و ادبى قسم كے جلسوں ميں شركت كرتاہے تب آپ مزاحم نہ ہوں بلكہ اسے چھوڑ ديجئے كہ آزادى كے ساتھ اپنے كاموں ميں مشغول رہے _

اگر آپ محسوس كريں كہ نئے لوگوں سے راہ و رسم بڑھا رہا ہے تو اس كے متعلق معلومات حاصل كيجئے اگر ديكھئے كہ خوش اخلاق اور نيك و صالح لوگوں سے تعلقات قائم كرتا ہے تو آپ ركاوٹ نہ ڈالئے بلكہ خدا كا شكر ادا كيجئے كہ آپ كے شوہر نے اچھے لوگوں سے تعلقات بڑھائے ہيں _ اس توفقيق الہى كى قدر كيجئے _ اور اس كے دوستوں كى خاطر مدارات كيجئے _ كيونكہ انسان كى رفيق و دوست كى ضرورت ہوتى ہے ، اچھا دوست ايك بہت بڑى نعمت ہے _ عورت كى يہ بہت بڑى ذمہ دارى ہے جسے انجام دينا ايك بہت ضرورى اور حيات بخشى امر ى سمجھاجاتا ہے اگر ذرا بھى بے احتياطى سے كام ليا گيا تو ممكن ہے زندگى كا شيرازہ بكھر جائے ايسے ہى موقعوں پر خواتين كے حسن تدبر اور ہوشيارى ودانائي كا مظاہرہ ہوتا ہے بردبار اور عاقبت انديش بننا چاہئے _ چيخ پكار، نالہ و فرياد، اور لڑائي جھگڑے كے ذريعہ يہ مسائل حل نہيں ہوسكتے بلكہ اس كا نتيجہ برعكس نكلتا ہے _ ايسے موقع پر عورت پر دوفرائض عائد ہوتے ہيں _

اول يہ كہ اندرونى زندگى ميں اپنے اخلاق و عادات اور اپنے گھر كے عام حالات كا مكمل اور تحقيقى طور پر جائزہ ليجئے اور غور كيجئے كہ وہ كون سے اسباب ہيں جن كے سبب آپ كے شوہر گھر سے ، جو كہ آرام و آسائشے اور امن و سكون اور محبت كا مركز ہوتا ہے ، بيزار ہوگئے ہيں اور تباہى و بردبارى كے اڈوں كا رخ كرتے ہيں _ ايك عادل حج كى مانند آپ اس مسئلہ كے اسباب و علل كى كھوج كريں _ اس كے بعد اس كى اصلاح كرنے كى كوشش كريں _ ممكن ہے بيوى كى بداخلاقى _ لڑائي جھگڑے ، اعتراضات اس قضيہ كا سبب ہوں _ يا گھر كى حالت ابتررہتى ہو _ يا بيوى گھر ميں اپنى آرائشے و زيبائشے اور لباس پر توجہ نہ ديتى ہو _ شايد اپنے شوہر سے اظہار محبت نہ كرتى ہو _ يا اس كى پسند كى اور لذيذ غذائيں تيار نہ كرتى ہو _ يا اس كى قدردانى اور سپاس گزارى نہ كرتى ہو _

۶۹

اس قسم كى بہت سى خامياں ہيں جو مرد كو گھر اور زندگى سے لاپروا بناديتى ہيں اور وہ اپنى ذہنى الجھنوں كو بھلانے كے لئے آوارہ گردي، شراب نوشى اور جوابازى شروع كرديتا ہے _

ايسى صورت ميں خود مردسے پوچھ كچھ كى جاسكتى ہے اور اس كى ذہنى الجھنوں كے اسباب معلوم كئے جا سكتے ہيں اگر عورت اپنى خاميوں كو دور كرلے ، گھر كو اپنے شوہر كى مرضى كے مطابق سنوارے سجائے ، تو اس كى كاميابى كى اميد كى جاسكتى ہے _ ايسى صورت ميں مرد كو رفتہ رفتہ زندگى اور گھر سے رغبت پيدا ہوجائے گى اور بالآخر اپنى بيوى كى خوش اخلاقيوں اور مہربانيوں كا اس پر اثر ہوگا اور تباہى و بردبارى كے مراكز سے كنارہ كش ہوجائے گا _

بيوى كا دوسرا فريضہ يہ ہے كہ جس قدر ممكن ہو شوہر سے محبت كا اظہار كرے _ نرمى و ملائمت كے ساتھ اس كو نصيحت كرے _ مہربانى اور خوش گفتارى كے ساتھ اس كے طرز معاشرت كے نتائج سے آگاہ كرے _ التماس والتجا كرے _اس سے كہے ميں دل كى گہرائيوں سے آپ كو چاہتى ہوں آپ جيسے شوہر كے وجود پر فخر كرتى ہوں _ آپ كے وجود كو ہر چيز پر ترجيح ديتى ہوں _ ہر طرح آپ كے ساتھ تعاون اور ايثار كرنے كے لئے تيارہوں _ فقط مجھے ايك بات كا بہت صدمہ ہے كہ ايسى خوبيوں كا مالك انسان خراب لوگوں كى محفل ميں كيوں شريك ہوتا ہے _ يا فلان شخص سے كيوں راہ ورسم بڑھاتا ہے ، يا فلان برے كام كى عادت كيوں ڈال لى ہے _ اس قسم كے اعمال آپ جيسے انسان كے لئے مناسب نہيں _ مہربانى كركے اس قسم كى باتوں سے پرہيز كيجئے _ اس طرح سے التماس و اصرار كيجئے كہ مرد كادل ان چيزوں كى طرف سے ہٹ جائے _

ممكن ہے مرد كا اخلاق و كردار اچھا نہ ہو اور اس پر ان باتوں كا جلدى اثر نہ ہو _ ليكن كسى حال ميں عورت كو مايوس نہيں ہونا چاہئے بلكہ اور زيادہ بردبارى اور استقامت سے كام لينا چاہئے ، اور اٹل ارادے كے ساتھ اپنے مقصد كے حصول ميں لگارہنا چاہئے _

عورت ميں خدا نے ايك عجيب و غريب قدرت اور اثر انگيزى كى طاقت ركھى ہے _ جس بات

۷۰

كا ارادہ كرليتى ہے اس ميں كامياب ہوجاتى ہے وہ جس طرف چاہے اپنے شوہر كارخ موڑسكتى ہے _ اگر ارادہ كرلے كہ اپنے شوہر كو گمراہى سے نجات دلائے گى تو اس ميں كم سے كم اسّى فيصد كاميابى كا امكان ہے، ليكن اس كے لئے عاقل، مدبر، اوردانشمند ہونا شرط ہے _

بہرحال جہاں تك ممكن ہو سختى ، غصہ اور لڑائي جھگڑے سے پرہيز كرناچاہئے، البتہ اگر نرمى اور ملائمت سے كام لينے كا كوئي نتيجہ برآمد نہ ہو اور جب كوئي راہ حل نہ ہو تو جس صورت ميں بھى كاميابى كى اميد ہو اس سے كام لينا چاہئے حتى كہ لڑائي جھگڑے سے بھى كام ليا جا سكتا ہے ليكن پھر بھى مہربانى اور ہمدردى كا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑيئے غصہ اور سختى ميں ہمدردى شامل ہو نہ كہ انتقام اور كينہ پرورى كا جذبہ

جى ہاں مرد كى نگرانى اور ديكھ بھال ايك قسم كى شوہر دارى ہے اور شوہر دارى بيوى كا فرض ہے _ چونكہ يہ كام بہت اہم اور دشوار ہے اس لئے حضرت رسول خدا (ص) نے اس كو جہاد قرار ديا ہے _ آپ فرماتے ہيں :_

عورت كا جہاد يہ كہ شوہر كى اچھى طرح ديكھ بال كرے _(۶۱)

۷۱

شكى عورتيں

بيوى اگر اپنے شوہر كى معمولى سى نگرانى كرتى رہے تو برى بات نہيں ہے ليكن اس حد تك نہيں كہ بدگمانى اور شك اپنى انتہا پر پہونچ جائے _ بدگمانى ايك لا علاج اور خانمان سوز مرض ہے _ افسوس بعض عورتيں بلكہ كہنا چاہئے بڑى تعداد ميں عورتيں اس مرض ميں مبتلا ہوتى ہيں _ ايك شكى عورت سوچتى ہے كہ اس كا شوہر جائز يا ناجائز طور پر اس سے خيانت كررہا ہے _ فلاں بيوہ عورت سے ملتا ہے اور اس سے شادى كرنا چاہتا ہے ، اپنى سيكرٹرى سے اس كے تعلقات ہيں _ فلان لڑكى سے عشق كرتا ہے _ چونكہ گھر ديرسے آتا ہے يقينا عياشى كرنے جاتا ہے ، چونكہ فلاں عورت سے بات كررہاتھا اس پر اس كى نظر ہے _ فلان عورت نے سلام كيا تھا يقينا آپس ميں تعلقات ہيں چونكہ فلاں بيوہ اور اس كے بچوں پر احسان كرتا ہے ضرور اس سے شادى كرنا چاہتا ہے ، چونكہ اس كي

۷۲

كارميں ہيئرپن ملا ہے اس سے معلوم ہوتا ہے كہ اپنى محبوبہ كو سيركرانے لے گيا تھا _ فلان عورت نے اس كو خط لكھا ہے شايد وہ اس كى بيوى ہے _ فلاں لڑكى اس كى تعريف كررہى تھى كہ خوش اخلاق اور اسمارٹ آدمى ہے ،اس سے معلوم ہوتا ہے كہ ايك دوسرے كو پسند كرتے ہيں ، چونكہ اپنے خط پڑھنے كى اجازت نہيں ديتا يقينا عاشقانہ خطوط ہوتے ہوں گے چونكہ مجھ سے كم بات چيت كرتا ہے اس سے معلوم ہوتا ہے كہ اس كى كوئي محبوبہ ہے _ مجھ سے جھوٹ بولاتھا _ دھوكہ باز ہے ،چونكہ قسمت كا حال بتانے والے رسالہ ميں ميرے شوہر كے ستارہ كے متعلق لكھا تھا كہ اس مہينے ميں پيدا ہونے والے كا وقت اچھا گزرے گا لہذا دوسرى شادى كرنا چاہتا ہے _ چونكہ ميرى دوست نے بتا يا تھا كہ تمہارا شوہر فلان گھر گيا تھا يقينا وہاں كوئي عورت ہوگى ، چونكہ فال ديكھنے والے نے بتايا تھا كہ ايك سنہرى بالوں سياہ آنكھوں وہ لمبے قد كى عورت تمہارے سے ساتھ دشمنى كررہى ہے يقينا وہ ميرى سوت ہوگى ''_

شكى عورتيں اس قسم كى بيكارباتوں پر يقين كركے اپنے شوہروں كى تئيں بدگمانى ميں مبتلا ہوجاتى ہيں اور رفتہ رفتہ ان كا يہ شك يقين ميں بدل جاتا ہے _ وہ اس سلسہ ميں اس قدر سوچتى ہيں كہ ہر ہربات ميں انھيں شك ہونے لگتا ہے شب وروز اسى موضوع پر بات كرتى ہيں جہاں بيٹھتى ہيں اپنے شوہر كى خيانت اور بے وفائي كا تذكرہ لے بيٹھتى ہيں ہر دوست و دشمن كے سامنے كہہ ڈالتى ہيں _ وہ لوگ بھى سوچے سمجھے بغير ہمدردى كے طور پر ان كى باتوں كى تائيد كرتے ہيں اور مردوں كى خيانت و بے وفائي كے سينكڑوں قصّے بيان كرتے ہيں _

اعتراضان اور بدمزگى كا سلسلہ شروع ہوجاتاہے _ گھر كے كام اور بچوں كى نگہداشت صحيح طريقے سے نہيں ہوپاتى _ ہر روز لڑائي جھگڑے ہوتے ہيں _ بيوى ناراض ہو كر ميكے چلى جاتى ہے _ شوہر كى طرف سے بے اعتنائي برتى ہے _ سايہ كى طرح شوہر كا پيچھا كرتى ہے _ اس كى جيبوں كى تلاشى ليتى ہے _ اس كے خطوط پڑھتى ہے _ اس كى تمام حركات و سكنات كا جائز ليتى ہے _ اور ہر بے ربط حادثہ كو اپنے شوہر كى خيانت سے تعبير كرتى ہے اور اس كا شك يقين ميں بدل جاتا ہے _

۷۳

اس قسم كى باتوں سے اپنى اور بيچارے شوہر و بچوں كى زندگى اجير ن كرديتى ہيں گھر كو ، جس كہ مہر ومحبت اور آرام و سكون كا گہوارہ ہونا چاہئے ، قيد خانہ بلكہ جہنم بناديتى ہيں _ اور جو آگ لگائي ہے اس ميں خود بھى جلتى ہيں اور بے گناہ بچوں اور شوہر كو بھى جلاتى ہيں _ مرد جو بھى ثبوت پيش كرے ، قسميں كھائے خوشامد كرے اور جتنى بھى صفائي پيش كرے ليكن ايسيشكى اور حاسد عورتيں مجال ہے جو ٹس سے مس ہوجائيں _

قارئين محترم اس قسم كے سينكڑون افراد ہمارے سماج ميں موجود ہيں جن سے آپ بھى واقف ہوں گے _ يہاں پر چند واقعات كا ذكر بيجا نہ ہوگا _ خاندانوں كى حمايت كرنے والى عدالت ميں ايك خاتوں كہتى ہے _ تعجب نہ كيجئے كہ بارہ سال ساتھ زندگى گزارنے اور چھوٹے بڑے تين بچوں كے ہوتے ہوئے ميں نے اپنے شوہر سے كيوں عليحدگى اختيار كرلى _ كيونكہ اب مجھے يقين ہوگيا ہے كہ ميرا شوہر ميرے ساتھ بے وفائي كررہا ہے _ چند روز قبل فلاں سڑك پر ميں نے ايك بنى سنورى عورت كے ساتھ اس كو جاتے ديكھاتھا يقينا وہ اس كى معشوقہ ہوگى جو جون كے مہينے ميں پيدا ہوئي ہوگي_ ميں ہر ہفتہ قسمت كا حال بتانے والا رسالہ پڑھتى ہوں _ زيادہ تر ميرے شوہر كى قسمت كے حال ميں لكھا ہوتا ہے كہ آپ كا وقت جون كے مہينے ميں پيدا ہونے والے كے ساتھ اچھا گزرے گا _ ميں فرورى ميں پيدا ہوئي ہوں لہذا اس كا مطلب يہ ہے كہ وہ كوئي دوسرى عورت ہے جس كے ساتھ اس كا وقت اچھا گزرے گا _ اس كے علاوہ ميں نے محسوس كيا ہے كہ ميرے شوہر كو اب مجھ سے پہلى سى محبت نہيں رہي'' _ يہ كہكر وہ خاتون اپنے آنسو پونچھنے لگى _

اس كے شوہر نے كہا:'' آپ ہى بتايئےيں كيا كروں _ كاش يہ رسالے اس قسم كے وہمى قارئين كى فكر كريں اور اس طرح كى فضول باتوں سے پرہيز كريں _ يقين كيجئے ان باتوں كے سبب ميرى اور ميرے بچوں كى زندگى تلخ ہوگئي ہے _ اگر كسى ہفتہ ميرى قسمت كے حال ميں لكھا ہوتا ہے كہ اس ہفتہ پيسہ ملے گا تو ميرے سر ہوجاتى ہے كہ اس پيسہ كا كيا كيا _ يا اگر لھا ہوتا ہے كہ آپ كا خط آئے گا تو بس كچھ نہ پوچھئے _ اب ميں سوچتا ہوں يہ عورت كبھى نھيں بدلے گى لہذا يہى بہتر ہے كہ ہم عليحدہ ہوجائيں _(۶۲)

۷۴

ايك مرد عدالت ميں بيان ديتا ہے : ايك ماہ قبل ايك دعوت سے گھر واپس آرہا تھا _ اپنے ايك ساتھى كو بھى ميں نے اپنے ساتھ كارميں بيٹھا ليا جو اپنى بيوى كے ہمراہ اس دعوت ميں شريك تھا _ دوسرے دن صبح ميرى بيوى نے مجھ سے كہا كہ راستہ ميں اس كى ماں گے گھر چھوڑتا ہوا جاؤں _ چنانچہ ہم دونوں كارميں سوار ہوئے _ ارستے ميں ميرى بيوى نے پيچھے كى سيٹ پر نظر كى اور سر كاايك كلپ اٹھا كر مجھے دكھاتے ہوئے پوچھا كہ يك كلپ كس عورت كاہے؟ ڈركے مارے مجھے اس وقت كچھ يادہى نہيں رہا كہ ميرى گارى ميں كون بيٹھا تھا اور ميں وضاحت نہ كرسكا _ شام كو جب ميں اس كو لينے گيا تو اس نے كہلواديا كہ ميں گھر واپس نہيں جاؤں گى _ جب ميں نے سبب پوچھا تو دروازے كے پيچھے سے كہا كہ بہتر ہے اسى عورت كے ساتھ رہو جس كے سركاكلپ تمہارى كارميں تھا _(۶۳)

ايك نوجوان خاتون شكايت كرتے ہوئے كہتى ہے كہ ميرا شوہر اكثر راتوں كہ يہ كہكر كہ اس كے دفتر ميں كام زيادہ ہے دير سے گھر آتا ہے يہى چيز ميرى پريشانى كا سبب ہے ، خصوصاً جب سے چند پڑوسى عورتوں نے كہا ہے كہ تمہارا شوہر جھوٹ بولتا ہے ، راتوں كو آفس ميں اودر ٹائم كرنے كے بجائے دوسرى جگہ جاتا ہے اوروہاں وقت گزارتا ہے ، مجھے اس وقت سے زيادہ بدگمانى پيدا ہوگئي ہے ميں ايسے مرد كے ساتھ زندگى نہيں گزارسكتى جو مجھ سے جھوٹ بولتا ہو_

اس وقت اس خاتون كے شوہر نے اپنى جيب سے كچھ خطوط نكال كر جج كى ميز پر ركھ ديئےور اس سے درخواست كى كہ ان خطوط كو زروسے پڑھے تا كہ اس كى بيوى بھى سن لے كہ ميں نے جھوٹ نہيں بولا ہے اور بلا سبب ہى بيجا اعتراضات اور جھگڑا كر كے ہر شب مجھے پريشان كرتى ہے _ جج نے ان خطوں كو پڑھنا شروع كيا _ ايك خط ميں اوورٹائم كے متعلق تھا جس كے مطابق اس كو ۴ سے ۸بجے رات تك چار گھنٹے اوور ٹائم كام كرنا تھا _ آفس كے دوسرے خطوں سے بھى ثابت ہوتا تھا كہ مقررہ اوقات ميں مختلف كميشنوں اور جلسوں ميں شريك تھا _ وہ نوجوان خاتون جج كى ميز كے پاس آئي اور ان خطوں كو ديكھنے كے بعد بولى كہ ہر شب جب ميرا شوہر سوجاتا تھا تو ميں اس كى جيبوں كى تلاشى ليتى تھى ليكن اس ميں

۷۵

سے كوئي خط مجھے نہيں ملا _

جج نے كہا ممكن ہے ان خطوں كو اپنى ميز كى دراز ميں ركھتا ہو اور گھر نہ لاتا ہو _ مرد نے كہا كہ اپنى بيوى كى بدگمانيوں سے ميں اس قدر پريشان ہوگيا تھا كہ ميں بھى شك و شبہ ميں مبتلا ہوگيا اور اكثر راتوں كو سو نہيں پاتا تھا _ ميں سمجھتا تھا كہ ميرى بيوى ميرے ساتھ رہنا نہيں چاہتى _ اس وقت وہ جوان خاتوں اپنے شوہر كے پاس پہونچى اور نہايت بيتابى سے روتے ہوئے اس سے معافى مانگى اور دونوں عدالت سے باہر چلے گئے _(۶۴)

دانتوں كا ايك ڈاكٹر عدالت ميں شكايت كرتا ہے كہ ميرى بيوى بہت حاسد ہے ، ميں دانتوں كا ڈاكٹر ہوں ميرے پاس علاج كے لئے عورتيں بھى آتى ہيں اور يہى چيز ميرى بيوى كے حسد اور جلن كا سبب بنتى ہے اور ہر روز اسى موضوع پر ہمارے درميان جنگ ہوتى ہے _ اس كا كہنا ہے كہ مجھے عورتوں كا علاج نہيں كرنا چاہئے _ ميں اس كے بيجا حسد كے سبب اپنے پرانے مريضوں كو نہيں چھوڑسكتا _ ميں اپنى بيوى سے محبت كرتا ہوں اور وہ بھى مجھ سے محبت كرتى ہے ليكن اس كى اس بيجا بدگمانى نے زندگى اجيرن كردى ہے چندروز قبل اچانك ميرے مطب ميں آئي اور ميرا ہاتھ پكڑكے زبردستى گھيٹ كرباہر لے گئي _ گھر پہونچ كر ہم ميں خوب جھگڑا ہوا _ اس قضيہ كا اصل سبب يہ تھا كہ وہ ميرے مطب آئي اور مريضوں والے كمرے ميں ايك لڑكى كے پاس بيٹھ گئي _ ميرے طريقہ كاركے متعلق باتيں ہورہى تھيں _ اس لڑكى نے جو ميرى بيوى كو پہچانتى نہيں تھى كہا كہ يہ ڈاكٹر بہت اچھا اور بڑا اسماڑٹ ہے _ ايك لڑكى كا يہ كہنا اس بات كا سبب ہوا كہ وہ مجھ كو ذلت و خوارى كے ساتھ كھينچ كر گھر لے آئي _(۶۵)

ايك عورت نے عدالت ميں شكايت كى كہ ميرى ايك دوست نے بتايا ہے كہ تمہارا شوہر فلان عورت كے گھر آتا جاتا رہتا ہے ميں نے اس كا پيچھا كيا اور ديكھا كہ يہ سچ ہے _ ميں اس قدر پريشانى ہوئي كہ اپنے باپ گھر چلى آئي _اب آپ سے درخواست كرتى ہوں كے ميرے خطا كار شوہر كو سزا ديجئے _ شوہر نے اپنى بيوى كى باتوں كى تائيد كرتے ہوئے كہا ، ايك دن ميں دوا خريدنے كے لئے دواخانے گيا تھا وہاں ميں نے

۷۶

ديكھا كہ ايك عورت دودھ كا ڈبہ خريدنے آئي ہے اس كے پاس پيسے كم تھے اس لئے ميں نے اس كى مدد كردى _ بعد ميں معلوم ہوا كہ وہ عورت بيوہ اور غريب ہے _ لہذا ميں اس كى مدد كرتا رہتا ہوں _ ججوں نے شوہر كى حسن نيت كے متعلق تحقيق كرنے كے بعد ان كے درميان صلح كرادي_(۶۶)

اس قسم كے واقعات اكثر خاندانوں ميں پيش آتے رہتے ہيں وہ بد قسمت خاندان جو غلط فہميوں كا شكار ہوجاتے ہيں ان كى زندگياں تلخ ہوجاتى ہيں _ وہ بيچارے معصوم بچے جو اس قسم كے لڑائي جھگڑے اور تناؤ سے بھرے ماحول ميں زندگى گزارتے ہيں اس برے ماحول كا ان كى روح اور ذہن پر نہيات خراب اثر پڑنا ايك مسلمہ امر ہے _ اس قسم كا ماحول ان ميں اس قدر الجھنيں پيدا كرديتا ہے كہ مستقبل ميں ان كا كيا انجام ہوگا معلو م نہيں _ اگر مياں بيوى ان حالات پر صبر كركے زندگى كى گاڑى كو اسى طرح كھينچتے رہتے ہيں تو آخر عمر تك عذاب ميں گرفتار رہتے ہيں _ اور اگر ايك دوسرے كى نسبت سختى اور ضد سے كام ليتے ہيں تو اس كا نتيجہ جدائي اور طلاق ہوتا ہے اس صورت ميں عورت اور مرد دونوں كو ہى بدبختى كا سامنا كرنا پڑتا ہے _ ايك طرف مرد كو بہت نقصان برداشت كرنا پڑتا ہے معلوم نہيں آسانى سے دوسرى شادى ميسر ہوگى يا نہيں _ فرض كيجئے كسى عورت كا انتخاب كيا تو ضرورى نہيں كہ پہلى سے بہتر ہوگى ممكن ہے اس ميں كچھ دوسرے عيب ہوں جو شايد بدگمانى كے عيب سے بھى بدتر ہوں _ سب سے بڑھ كر بچوں كى خرابى ہے وہ دربدر ہوجاتے ہيں _ سب سے بڑى مشكل جو پيش آتى ہے وہ سو تيلى ماں كا بچوں كے ساتھ سلوك ہے مرد اگر يہ خيال كرتا ہے كہ اس شكى عورت كو طلاق دے كر اس كے شر سے نجات حاصل كر لے گا اور بے عيب عورت سے شادى كركے سكون و آرام كى زندگى شروع كرے گا تو اس كو جان لينا چاہئے كہ يہ محض اس كا خيال خام ہے او رايسے حالات پيدا ہوجانا بہت بعيد ہے _

عورت كے لئے بھى طلاق لے لينا سكون وخوش بختى كا باعث نہ ہوگا _ شايد وہ سوچے كہ اس طريقے سے اپنے شوہر سے انتقام لے لے گى _ جى نہيں اس طرح وہ خود اپنے لئے نئي نئي پريشانياں اور مصيبتيں كھڑى كرلے گى يوں آسانى سے دوسرا شوہر حاصل نہيں ہوجائے گا _ شايد سارى عمر بيواؤں

۷۷

جيسى زندگى گزارنى پڑے اور انس و محبت اور بچوں كى نعمت سے محروم رہ جائے _ بالفرض اگر كوئي خواستگار پيدا بھى ہوجائے تو معلوم نہيں كہ پہلے شوہر سے بہتر ہوگا _ ممكن ہے ايسے مرد سے شادى كرنى پڑے جسكى بيوى مرگئي ہو يا اسے طلاق دے دى ہو _ ايسى حالت ميں مجبور ہوگى كہ خود اپنے بچوں كے فراق ميں تڑپے اور دوسرے كے بچوں كوپالے _ اس كے علاوہ گوناگوں دوسرى مشكلات كا سامنا كرنا پڑے گا لہذا نہ تو آپس ميں لڑائي جھگڑے ہى ميان بيوى كو اس مخمصے سے نكال سكتے ہيں اور نہ ہى طلاق و عليحدگى _ البتہ ايك تيسرى راہ بھى موجود ہے اور يہى راہ سب سے بہتر اور مناسب ہے _

وہ تيسرى راہ يہ ہے كہ مياں بيوى سختى اور ضد سے كام نہ لے كر عقل و تدبر كا راستہ اختيار كريں _ اس سلسلے ميں مردكى ذمہ دارى زيادہ ہے بلكہ يوں كہا جا سكتا ہے كہ اس مشكل كى كنجى اسى كے ہاتھ ميں ہے وہ اگر ذرا تحمل و بردبارى اور دانمشندى سے كام لے تو خود بھى مصيبت و پريشانى سے محفوظ رہ سكتا ہے اور اپنى بيمار بيوى كو بھى اس مصيبت سے نجات دلا سكتا ہے _

اب يہاں ميرا روئے سخن مرد ہيں _

مردوں كى خدمت ميں عرض ہے كہ اول تو اس نكتہ كو مد نظر ركھئے كہ آپ كى بيوى اپنے شكى پن كے باوجود آپ چاہتى ہے زندگى اور بچوں كو عزيز ركھتى ہے جدائي كے خيال سے اسے وحشت ہوتى ہے آپ كى زندگى كے افسوس ناك حالات كے سبب دلى طور پررنجيدہ ہے اگر آپ كو عزيز نہ ركھتى ہوتى تو حسد نہ كرتى وہ نہيں چاہتى كہ اس طرح كے حالات پيدا ہوں مگركيا كرے كہ بيمارہے _ فقط ہارٹ اٹيك، اپنڈيكس ، كينسر اورپيٹ كے امراض ہب بيمارياں نہيں ہيں بلكہ اعصابى بيماريوں كا شمار بھى مہلك بيماريوں ميں ہوتا ہے _ آپ كى بيوى اگر چہ نفسياتى امراض كے اسپتال ميں زير علاج نہيں ہے ليكن در حقيقت وہ ايك نفساتى مريض ہے _ اگر يقين نہ ہو تو كسى ماہر نفسيات سے رجوع كر كے تصديق كرليجئے _ ايك ايسى خاتون پر ترحم اور ہمدردى كى نگاہ ڈالنى چاہئے _ نہ كہ اس سے انتقام لينا چاہئے _ اس كے حال زار و پريشان افكار پر رحم كھايئے بيمار سے لڑائي جگھڑا نہيں كيا جاتا _ اس كى گستاخيوں اور

۷۸

نارواباتوں پر اپنے شديد رد عمل كا اظہار نہ كيجئے _ لڑائي جھگرا اور شور و غل نہ كيجئے _ مارپيٹ اور گالم گلوج سے كام نہ ليجئے _ خاندانوں كى حمايت كرنے والى عدالت سے رجوع نہ كيجئے _ بات چيت بند نہ كرديجئے _ طلاق اور عليحدگى كى بات نہ كيجئے _ اس طرح كے كسى بھى طرز عمل سے ان خاتون كى بيمارى كا علاج نہيں ہوسكتا _ بلكہ اس ميں اور شدت پيدا ہوجائے گى _ آپ كى بد مزاجى اور برا سلوك اس كے شك كى سچ ثابت كر نيكى دليل ہوگا صحيح طريقہ كاريہ ہے كہ جہاں تك ہوسكے محبت كا اظہار كيجئے _ممكن ہے اس كے شكى پن اور وہم سے آپ تنگ آگئے ہوں اور اس صورت حال سے آپ پورى طرح اكتا چكے ہوں ليكن اور كوئي چارہ ہى نہيں ہے آپ كو اس طرح محبت كا اظہار كرنا چاہئے كہ اسے يقين آجائے كہ آپ كا دل مكمل طور پر اس كى محبت سے سرشار ہے اور كسى كے اس ميں جگہ پانے كي

گنجائشے ہى نہيں _ دوسرے يہ كہ آپس ميں مفاہمت اور صلح و صفائي پيدا كرنے كى كوشش كيجئے _ اس سے كوئي بات چھپايئےہيں _ اپنے خطوط اطمينان سے پڑھ لينے ديجئے _ كسى مخصوص المارى يا ضرورى كاغذات اور اسناد كے بكس كى چابى اپنے نہ ركھئے بلكہ اس كے سپرد كرديجئے تا كہ اگر اس كا دل چاہے تو كھول كر ديكھ لے _ اگر آپ كى جيبوں كى تلاشى ليتى ہے تو ناراض نہ ہويئے آپ كے تمام اعمال اور حركات و سكنات كى نگرانى كرتى ہے تو كرنے ديجئے اس قسم كى باتوں پر نہ صرف يہ كا ناراضگى كا اظہار نہ كيجئے بلكہ اس كو ايك عام بات اور آپس ميں صدق و صفائي كا لازمہ سمجھئے روزانہ كے مشاغل كے بعد اگر كوئي كام نہ ہو تو ذرا جلدى گھر آجايا كيجئے _ اور اگرى كوئي كام آپڑے تو پہلے سے اپنى بيوى كو بتاديجئے كہ ميں فلان جگہ جاؤں گا اور فلاں وقت لوٹوں گا _ كوشش كيجئے كہ اس كى خلاف ورزى نہ ہو اور اگر اتفاق سے وہدہ كے مطابق مقررہ وقت پر نو لوٹ سكيں تو صراحت كے ساتھ فوراً ديرسے لوٹنے كى وجہ بيان كرديجئے _ دھيان ركھئے كہ ان تمام مراحل ميں ذرا سا بھى جھوٹ نہ بولئے ورنہ اس كى بدگمانى ميں اضافہ ہوجائے گا _ كاموں ميں اس سے صلاح و مشورہ ليجئے _ اس سے كوئي بات پوشيدہ نہ ركھئے بلكہ اپنے روزمرہ كے كاموں كے متعلق اس سے بات چيت كيا كيجئے _ كبھى بھى صداقت و سچائي كا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑيئے اس سے كہئے كہ جہاں بھى شك و شبہ ہو وہاں بغير كسى جھجك كے وضاحت كرلے تا كہ اس كے

۷۹

دل ميں كوئي گرہ نہ رہ جائے _

دوسرے يہ كہ ممكن ہے جناب عالى ايك پاك و پاكيزہ انسان ہوں حتى كى خيانت كرنے كا ارادہ تك نہ ركھتے ہوں ليكن عورتوں كى بدگمانياں اكثر بلا سبب نہيں ہوتى ہيں _ يقينا غفلت ميں آپ سے كوئي ايسا فعل سرزدہوگيا ہوگا كہ جس كا اس كے ذہن پر خراب اثر پڑا ہوا ور رفتہ رفتہ پڑھ كر شك و بدگمانى كى شكل اختيار كرگيا ہو _ لازم ہے كہ اپنے موجودہ اگر گزشتہ اعمال اور سلوك پر غور كيجئے اور اپنى بيوى كى بدگمانى كا اصل سبباور اس كى جڑ تلاش كركے اس كو رفع كرنے كى كوشش كيجئے اگر آپ غير عورتوں سے ہنسى مذاق كرتے ہں تو اس عمل كو ترك كيجئے كيا ضرورت ہے كہ دوسرى عورتيں تو آپ كو بہت خوش اخلاق اور خوش گفتار سمجھيں ليكن آپ كى بيوى كى رنجش كا سبب بنے اور آپ كى گھريلو زندگى ناخوشگوار ہوجائے كيا ضرورت ہے كہ اپنى سيكريٹرى سے آپ گھل مل كے باتيں كريں شو خيال كريں اور آپ كى بيوى كو شك ہوجائے كہ اس سے آپ كے تعلقات ہيں بلكہ ايسى صورت ميں كيا ضرورى ہے كہ عورت كو ہى سيكريٹرى ركھيں _ محفلوں ميں غير عورتوں سے گر مجوشى كا اظہار نہ كريں ان كى طرف زيادہ توجہ نہ ديں _ اپنى بيوى سے ان كى تعريف نہ كريں _ اگر كسى بيوہ عورت كى مدد كرنا چاہتے ہيں تو بہتر ہے كہ پہلے اپنى بيوى كو بتاديجئے بلكہ اس كا رخير كو اسى كے ہاتھوں انجام دلوايئےو زيادہ بہتر ہے _ يہ نہ كہئے كہ كيا ميں قيدى اور غلام ہوں كہ اس قدر مقيد ہوكر زندگى گزاروں _ جى نہيں نہ آپ اسير ہيں اور نہ غلام _ بلكہ عاقل اور مدبر مرد ہيں اور اپنى بيوى سے تعاون كرتے ہيں اور اس سے وفادارى كے عہد كو نبھاتے ہيں _ محبت و وفادارى كا تقاضہ ہے كہ بيوى كى اچھى طرح ديكھ بھال كى جائے اور اپنے فہم و تدبر سے اس كے مرض كو دور كرنے كى كوشش كى جائے _ دانشمندانہ طرز سلوك اور ايثار كے ذريعہ اس بڑے خطرہ كو جو آپ كے خاندان كے مقدس مركز كو درہم برہم كرنے كا سبب بن سكتا ہے ، رفع كيجئے _ اور اس طريقے سے آپ نہ صرف اپنى بيمار بيوى كى بہت بڑى خدمت انجام ديں گے بلكہ اپنے معصوم بچوں كو بھى دربدرى اور رنج و غم سے نجات دلا سكيں گے اورخو د بھى ذہنى پريشانيوں سے محفوظ رہيں گے _

البتہ جو مرد ايسے حساس موقعوں پر ايثار سے كالم ليتا ہے خدا بھى اس كو عظيم اجر عطا فرماتا ہے

۸۰