ازدواجى زندگى كے اصول يا خاندان كا اخلاق

ازدواجى زندگى كے اصول يا خاندان كا اخلاق0%

ازدواجى زندگى كے اصول يا خاندان كا اخلاق مؤلف:
زمرہ جات: گوشہ خاندان اوراطفال
صفحے: 299

ازدواجى زندگى كے اصول يا خاندان كا اخلاق

مؤلف: ‏آيت اللہ ابراهیم امینی
زمرہ جات:

صفحے: 299
مشاہدے: 79117
ڈاؤنلوڈ: 4437

تبصرے:

ازدواجى زندگى كے اصول يا خاندان كا اخلاق
کتاب کے اندر تلاش کریں
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 299 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 79117 / ڈاؤنلوڈ: 4437
سائز سائز سائز
ازدواجى زندگى كے اصول يا خاندان كا اخلاق

ازدواجى زندگى كے اصول يا خاندان كا اخلاق

مؤلف:
اردو

حضرت على عليہ السلام فرماتے ہيں:'' ہر حال ميں عورتوں كے ساتة نبھايئےن سے اچھى طرح پيش آيئےا كہ ان كے افعال اچھے ہوں _(۶۷)

حضرت امام سجاد عليہ السلام فرماتے ہيں:'' بيوى كے حقوق ميں سے ايك حق شوہر پر يہ ہے كہ اس كى جہالت او رنادانيوں كو معاف كردے _(۶۸)

رسول خدا صلى اللہ عليہ و آلہ و سلم فرماتے ہيں:جو مرد اپنى بداخلاق بيوى كا ساتھ نبھاتا ہے خداوند عالم اس كے ہر صبر كے عوض، حضرت ايوب عليہ السلام كے صبر كے ثواب كے برابر كا ثواب علا كرتاہے _(۶۹)

اب چند باتيں خواتين كى خدمت ميں عرض ہيں :

خاتون محترم آپ كے شوہر كى خيانت كا مسئلہ دوسرے تمام موضوعات كى مانند ثبوت و دلائل كا محتاج ہے اس كى خيانت جب تك قطعى طور پرثابت نہ ہوجائے شرعى اور اصولى طور پر آپ كو اسے مورد الزام ٹھرانے كا حق نہيں ہے _ كيا يہ مناسب ہوگا كہ صرف ايك شبہ ميں كسى بے گناہ انسان پر تہمت لگادى جائے _ اگر دليل و ثبوت كے بغير كوئي آپ پر الزام لگائے تو كيا آپ ناراض نہ ہوں گى ؟ كيا ايك يا چند كم عقل اور بدطينت لوگ خيانت جيسے اہم موضوع كو ثابت كرسكتے ہيں؟

خداوند بزرك و برتر قرآن مجيد ميں فرماتا ہے :'' اے ايماندارو بہت سى بدگمانيوں سے پرہيز كرو كيونكہ بعض بدگمانياں گناہ ہوتى ہيں'' _(۷۰) امام جعفر صادق (ع) فرماتے ہيں : بے گناہ انسان پر بہتان باندھنا بڑے بڑے پہاڑوں سے زيادہ بھارى ہوتا ہے _(۷۱) حضرت رسول خدا (ص) كا ارشاد گرامى ہے كہ جو شخص كسى مومن مرد يا مومن عورت پر تہمت لگائے گا خداوند عالم قيامت كے دن اس كو آگ ميں ڈال دے گا تا كہ اپنے اعمال كى سزا پائے

خاتون گرامى نادانى ، جلد بازى اور فضول خيالات سے اپنا دامن بچايئے متين اور عاقل بنئے جس وقت آپ رنجيدہ اور غصہ ميں نہ ہوں تنہائي ميں ٹھنڈے دل سے اپنے شوہر كى خيانت كے قرائن و شواہد پرغور كيجئے _ بلكہ ايك كاغذ پر نوٹ كرليجئے _ اس كے بعد اس جھگڑے كے اسباب

۸۱

اور احتمالات كو اس كے برابر ميں لكھ ليجئے پھر ايك انصاف پرور اور عادل قاضى كى مانند غور كيجئے كہ يہ دلائل كس حد تك صحيح ہيں _ اگر قابل يقين نہيں ہيں تو بھى كوئي بات نہيں _ تحقيق كيجئے ليكن اس بات كو مسلّم اور قطعى نہ سمجھ ليجئے اور بے دليل بدگمانيوں كے سبب خود اپنى اور اپنے شوہر كى زندگى تلخ بناديجئے مثلا ً كارميں سركے ايك كلپ ياپن كے پائے جانے كى مختلف وجوہات ہوسكتى ہيں:_

۱_ آپ كے شوہر كے رشتہ داروں مثلاً بہن، بھانجى ، بھتيجى ، پھوپھى ، خالہ و غيرہ ميں سے ممكن ہے كوئي كارميں بيٹھا ہو اور يہ كلپ اس كا ہو _

۲_ شايد آپ كا ہى ہو اور پہلے جب آپ كارميں بيٹھى ہوں اس وقت آپ كے سرسے گرگيا ہو _

۳_ اپنے كسى دوست يا ملنے والے كو جو اپنى بيوى كے ساتھ ہو كارميں بيٹھايا ہو اور يہ كلپ اس كے دوست كى بيوى كا ہوسكتا ہے _

۴_ كسى مصيبت زدہ عورت كو اس كے گھر پہونچا ديا ہو _

۵_ شايد كسى دشمن نے عمداً كلپ كوكارميں ڈال ديا ہوتا كہ آپ كو شك ميں مبتلا كركے آپ كى بدبختى كے اسباب فراہم كرے _

۶_ شايد اپنى سيكريٹرى يا پانے ساتھ كام كرنے والى كسى خاتون كو ہٹھايا ہواور يہ كلپ اس كا ہو _

۷_ اور يہ احتمال بھى ہے كہ اپنى محبوبہ كا كارميں بٹھاكر عياشى كرنے گيا ہو _ ليكن يہ احتمال دوسرے احتمالات كے مقابلہ ميں بعيد ہوتا ہے بہرحال اس بات كے متعلق صرف قياس آرائي كى جا سكتى ہے ليكن اور تمام امكانات كو نظر انداز كركے اس چيز كو مسلّمہ حقيقت نہيں سمجھ لينا چاہئے اور ہنگامہ بر پا نہيں كردينا چاہئے _ اگر آپ كا شوہر ديرے سے گھر آتا ہے تو يہ اس كى خيانت كى دليل نہيں ہوسكتى شايد اوورٹائم كرتا ہو _ كوئي ضرورى كام آگيا ہو يا اپنے كسى دوست رشتہ داريا دفتر كے ساتھى كے گھر چلا گيا ہو _ علمى يا مذہبى جلسے ميں شركت كرنے گيا ہويا يوں ہى گھومنے گيا ہو جس كے سبب ديرسے گھر آيا ہو _

۸۲

اگر كوئي عورت آپ كے شوہر كى تعريف كرتى ہے اور اس كو خوبرو و جوان كہتى ہے تو اس ميں اس كا كيا قصور ہے _ خوش اخلاقى كو خيانت كى دليل نہيں كہا جا سكتا _ اگر وہ بداخلاق ہوتا تو كوئي اس كے پاس نہ آتا _ كيا آپ اس سے يہ توقع ركھتى ہيں كہ بداخلاقى كا مظاہرہ كرے اور سب اس كو بدمزاج سمجھيں اور اس سے كوسوں دوربھاگيں؟ اگر كسى بيوہ اور اس كے يتيم بچوں كے ساتھ رحم دلى كا برتاؤ گرتاہے تو اس كو اس كى خيانت كى دليل نہيں كہا جا سكتا _ شايد از راہ ہمددرى اور خدا كى خوشنودى كى خاطر غريبوں اور مسكينوں كى مدد كرتا ہو _

اگر آپ كے شوہر كى كوئي مخصوص المارى يا دراز ہو يا اپنے خطوط پڑھنے كى اجازت نہ ديتا ہو تو اسے بھى اس كى خيانت سے تعبير نہيں كيا جا سكتا _ بہت سے مرد اپنے رازوں كو ذاتى طور پوشيدہ ركھنا چاہتے ہيں اور پسند نہيں كرتے كہ ان كے امور سے كوئي باخبر ہو _ ممكن ہے ان كے كام كى نوعيت اس قسم كى ہو جس ميں كچھ چيزوں كو نہايت خفيہ طريقہ سے ركھنا ضرورى ہو يا وہ سمجھتا ہو كہ آپ رازوں كو مخفى نہ ركھ سكيں گى _

بہر حال كوئي بھى سبب ہوسكتا ہے اور يوں ہى اس پرشك و شبہ كى بنياد قائم نہيں كى جا سكتى _ دوسرى بات يہ ہے كہ جہاں بھى آپ كو كسى قسم كا شك و شبہ ہو بہتر ہے كہ فوراً اس كے متعلق اپنے شوہر سے بات كريں _ ليكن اعتراض كے طور پر نہيں بلكہ حقيقت جاننے كے خيال سے ، اس سے يونہى پوچھئے كہ فلاں امور كے متعلق مجھے بدگمانى ہوگئي ہے ، براہ مہربانى حقيقت حال سے مجھے مطلع كيجئے تا كہ مجھے اطمينان ہوجائے _ ا س وقت اس كى بات خوب غور سے سنئے _ اور اگر آپ كا شك دور ہوگيا ہے تو بہت اچھا ہے ليكن اگر آپ اس كے جواب سے مطمئن نہيں ہوئي ہيں تو بعد ميں اس كے متعلق تحقيق و چھان بين كيجئے تا كہ حقيقت آپ پر روشن ہوجائے _ اگر تحقيق كے ضمن ميں كسى بات كے متعلق آپ كو علم ہوجائے كہ آپ كے شوہر نے جھوٹ كہا تھا اور حقيقت كے خلاف بات بيان كى تھى تو صرف اس جھوٹ كو اس خيانت كى دليل نہ مان لين كيونكہ ممكن ہے وہ بے گناہ ہو ليكن اسے آپكى بد گمانى كا علم ہو اس لئے جان بوجھ كر حقيقت كے برخلاف بات بيان كى ہو كہ كہيں آپ كے شك و شبہ ميں

۸۳

اضافہ ہوجائے _ بہتر ہے كہ اس سلسلے ميں پھر اس سے پوچھئے اور اس كى غلط بيانى كى وجہ دريافت كيجئے _ البتہ اس نے يہ اچھا كام نہيں كيا كہ جھوٹ كا مرتكب ہوا _ بہتر ہوتا كہ صحيح بات بيان كردى ہوتى كيونكہ صداقت سے بڑھ كر كوئي چيز نہيں ليكن اگر اس نے غلطى كى ہے تو آپ اپنى نادانى اور جہالت كا ثبوت نہ ديں بلكہ اسى سے صراحت سے كہہديجئے كہ آئندہ جھوٹ نہ بولے _ اگر آپ وضاحت چاہيں اور آپ كا شوہر اطمينان بخش طريقے سے توضيح نہ كرسكے تو اس بات كو اس كى خيانت كى مستحكم اور قطعى دليل نہ سمجھ ليجئے _ كيونكہ اس بات كا امكان موجود ہے كہ شايد اصل بات بھول گيا ہو _ يا آپ كى بدگمانى كے سبب سراسيمہ ہوگيا ہو اور اطمينان بخش جواب نہ دے سكا ہو ايسے موقع پر بات كو ختم كرديجئے اور كسى مناسب موقع پر اس موضوع كے متعلق بات كيجئے اور اس قضيہ كا سبب دريافت كيجئے _ اگر كہے كہ ميں بھول گيا ہوں تو اس كى بات كو مان ليجئے اس كے بعد بھى اگر آپ كا شك باقى ہے تو دوسرے طريقے اس اس كى تحقيق كيجئے تيسرى بات يہ كہ اپنے شك و شبہ كا اظہار ہر كسى كے سامنے نہ كيجئے كيونكہ ان ميں آپ كے دشمن يا ايسے لوگ ہوسكتے ہيں جو آپ سے حسد كرتے ہوں لہذا وہ آپ كى بات كى تائيد كركے اس ميں كچھ اور حاشيہ آرائي كرديں گے تا كہ آپ كى زندگى ميں تلاطم پيدا ہوجائے يا ہوسكتا ہے كہ جس كے سامنے آپ بيان كريں وہ آپ كا دمشن نہ ہو ليكن نادان ، ناتجربہ كار اور ہربات پر فوراً يقين كرلينے والا ہو اور ہمدردى كے خيال سے آپ كى ہاں ميں ہاں ملائے بلكہ اور كچے فضول باتوں كا اضافہ كركے آپ كے ذہن كو پريشان كردے _ لہذا مناسب نہيں ہے كہ آپ نادان اور ناتجربہ كارلوگوں سے مشورہ ليں حتى كہ اپنى ماں، بہنوں اور عزيزوں سے بھى نہ كہيں _ البتہ اگر آپ ضرورى سمجھتى ہيں تو اس كام كے لئے اپنے كسى عقلمند ، تجربہ كار، ہوشيار اور خيرخواہ دوست كا انتخاب كريں اور اسے سارى بات بتا كر اس سے مشورہ ليں _

چوتھى بات يہ ہے كہ اگر شواہد و دلائل كے ذريعہ آپ كے شوہر كى خيانت ثابت نہ ہوسكے اور آپ كے عزيز و اقارب اوردوستوں نے بھى تصدبق كردى ہو كہ ان دلائل كے ذريعہ آپ كے شوہر كي

۸۴

خيانت ثابت نہيں ہوتى او روہ بے گناہ ہے نيز آپ كے شوہر بھى ثبوت و دلائل كے ذريعہ اور قسميں كھاكر اپنى بے گناہى كا يقين دلائيں ، ليكن اس كے باوجود آپ كى بدگمانى اور شك و شبہ دور نہيں ہوتا تو يقين كيجئے كہ آپ بيمار ہيں اور آپ كا يہ وہم ، نفسياتى اور اعصابى مرض كا نتيجہ ہے _ لہذا ضرورى ہے كہ كسى اچھے اور تجربہ كارنفسياتى ڈاكٹر (سائيكوجسٹ)كے پاس جاكر اپنا علاج كرايئےور اس كے كہنے پر عمل كيجئے _

پانچويں بات يہ ہے كہ آپ كى مشكل كا حل وہى ہے جس كا ذكراوپر كيا گيا ہے _ لڑائي جھگڑے چيخ پكار، اور ہنگاموں كے ذريعہ نہ صرف يہ كہ آپ كى مشكل حل نہيں ہوسكتى بلكہ اور دوسرى بہت سى مشكلات لاحق ہونے كا امكان ہے _ خاندانوں كى حمايت كرنے والى عدالت سے بھى رجوع نہ كريں _ عليحدگى اور طلاق كا مطالبہ نہ كريں _ اپنے شوہر كو بدنام نہ كرتى پھريں _ كيونكہ اس طرح كى باتوں سے كوئي اچھا نتيجہ بر آمد نہيں ہوگا بلكہ ايسى صورت ميں ممكن ہے دشمنى اور ضد پيدا ہوجائے اور مجبور ہوكر آپ كا شوہر طلاق ديدے اور آپ كى زندگى كا شيرازہ بكھر جائے _ يہ صورت حال آپ كے لئے ذرا بھى نفع بخش نہ ہوگى اور سارى عمر آپ پچھتاتى رہيں گى _

ايسے وقت ميں صبر و ضبط اور دانشمندى سے كام لينا چاہئے _ گھبراكے كوئي خطرناك فيصلہ نہ كيجئے _ خودكشى كا اقدام نہ كيجئے _ كيونكہ اس قبيح عمل كا ارتكاب كركے اپنى دينا بھى كھوئيں گى اور آخرت ميں بھى ہميشہ كے لئے دوزخ كے عذاب ميں مبتلا رہيں گى _ كيا يہ نہايت افسوس ناك بات نہيں كہ انسان ايك فضول سے خيال كے پيچھے اتنا جذباتى ہوجائے كہ اپنى قيت زندگى كا خاتمہ كرلے _ كيا يہ بہتر نہيں كہ عقلمندى اور بردبارى سے كام لے كر اپنے مسائل كو سلجھانے كى كوشش كى جائے ؟

اور چھٹى بات يہ ہے كہ اگر آپ كى بدگمانى دور نہيں ہوئي ہے اور آپ كو شك يا يقين ہے كہ آپ كے شوہر كى دوسرى عورتوں پر بھى نظر ہے تو ايسى صورت ميں بھى قصور خود آپ كا اپنا ہے اس بات سے ظاہر ہوتا ہے كہ آپ ميں اتنى صلاحيت و لياقت اور فہم وتدبر نہيں ہے كہ اپنےشوہر كے دل كو اس طرح مسخر كرليں كہ اس ميں دوسرى عورتوں كے سمانے كى جگہ ہى باقى نہ رہے _ ليكن اب بھى دير نہيں ہوئي ہے _ ہٹ دھرمى اور نادانى چھوڑيئے خوش اخلاقى ، اچھے رويہ اور محبت كا مظاہرہ كركے اپنے شوہر كے دل ميں اس طرح اپنى جگہ بناليجئے كہ اس كو صرف آپ ہى آپ نظر آئيں اور آپ كے علاوہ كوئي دوسرى عورت اس ميں جگہ نہ پا سكے _

۸۵

دوسروں كى برائي كرنے والوں كى باتوں پر توجہ نہ ديجئے :

عام طور پر لوگوں ميں ايك بہت برى عادت ، دوسروں كى برائي اور عيب جوئي كرنے كى ہوتى ہے _ يہ گندى عادت بذات خود بہت برى چيز ہونے كے علاوہ بيشمار خراب نتائج كى حامل ہوتى ہے _ اس كے سبب بدگمانياں اور غلط فہمياں پيدا ہوجاتى ہيں _ نفاق و دشمنى پيدا ہوجاتى ہے _ اس كے سبب آپ ميں انس و محبت كے رشتے منقطع ہوجاتے ہيں _ دوستى و صميمت كا خاتمہ ہوجاتاہے _ خاندانوں كے آپس كے تعلقات ميں سر مہرى آجاتى _ مياں بيوى ميں ترفہ اندازى اور عليحدگى كا سبب بنتى ہے قتل و غارت گرى كا باعث بنتى ہے _

افسوس ناك بات تو يہ ہے كہ يہ عظيم عيب كچھ اس طرح ہمارے معاشرہ ميں سرايت كرگيا ہے كہ لوگ اس كو عيب اور برائي ہى نہيں سمجھتى ہر مجلس ميں اس كے ذريعہ منہ كا مزہ بدلا جاتا ہے اور ہر محفل كے لئے يہ عادت زينت بخش اور مشغلہ شمار كى جاتى ہے _ كم ہى ايسى محفليں ہوں گے جہاں كسى كى بدگوئي نہ كى جائے_ خاص طور پر اگر زنانہ محفل ہو اور دو عورتيں آپس ميں مل بيٹھيں تو ايك دوسرے كى غيبت اوربے پر كى باتيں شروع ہوجاتى ہيں _ يہ اس كى برائي كرتى ہے وہ اس كى مذمّت كرتى ہے ، غيبت كا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے _ گويا عيب جوئي كرنے كا مقابلہ ركھا گيا ہے _ اور سب سے بدتر تو يہ كہ جب دوسروں كو چھوڑ كرايك دوسرے كے شوہر پر تنقيد كرنے پر اتر آتى ہيں _ ايك دوسرى كے شوہر ميں كيٹرے نكالنا شروع كرتى ہے _ ايك دوسرى كے شوہر كى شكل و صورت كى برائي كرتى ہے يا اس كى تعليمى سطح پر اعتراض كرتى ہے يا اس كے اخلاق و كردار كو اپنى تنقيد كا نشانہ بناتى ہے يا اس كى مالى حالت پر اظہار افسوس كرتى ہے _اگر تيل فروش ہے تو كہتى ہے تمہارے شوہر كے پاس سے تيل كو بواتى ہے ،

۸۶

كس طرح اس كے ساتھ نباہ كرتى ہو _ اگر موچى ہے تو كہے گى بھلا موچى سے كيوں شادى كى ؟ اگر ڈرائيور ہے تو كان بھرے گى كہ تمہارا شوہر ہميشنہ سفر ميں رہتا ہے يہ تمہارے لئے اچھا نہيں ہے _ اگر قصاب ہے تو كہتى ہے اس كے پاس سے گوشت كى بو آتى ہے اگر دفتر ميں كام كرتاہے تو كہتى ہے ايسے آدمى كو زندگى اور دفتر ميں ذرا بھى آزادى حاصل نہيں ہوتى _ اگر غريب اور كم آمدنى والا ہے تو كہتى ہے ايسے غريب كے ساتھ كيسے گذار كرتى ہو_ اے ہئے تم ايسى خوبصورت اور مياں ايسا بدصورت اور بے ہنگنم كيسا چھوٹے سے قد كا ، كالا او ردبلا پتلا لاغر ہے _ بھلا ايسے مرد سے كيوں شادى كى تھي؟ كيا ماں باپ كوبھارى تھيں كہ ايسے آدمى سے تمہيں بياہ ديا ؟ _ ارے تمہارے تو سينكڑوں رشتے آئے ہوں گے _ افسوس تمہيں ايسے جاہل كے پلے باندھ كرسارى خوشيوں سے محروم كرديا نہ سينما، نہ تھيڑ نہ تفريح ، يہ بھى كوئي زندگى ہے ؟ اے ہئے تمہارا مياں كيسا بدمزاج ہے جب بھى اسے ديكھتى ہوں تيورياں چڑھى ہوئي ايسے نك چڑھے كے ساتھ كيسے گزاراكرتى ہو؟ اتنا پڑ ھ لكھ كر بھلا ايك ديہاتى سے كيوں شادى كرلي؟ يہ اور اس قسم كى دوسرى سينكڑوں باتوں كا عورت كے درميان تبادلہ ہوتا رہتا ہے در اصل اس قسم كى بے لگا م باتوں كى عادت كچھ اس طرح پڑجاتى ہے كہ ذرا بھى نہيں سوچتيں كہ ان باتوں كے كيا نتائج ہوسكتے ہيں _ انھيں ذرا بھى فكر نہيں كہ ممكن ہے ان كا ايك جملہ كسى عورت كو اپنے شوہر سے بد ظن كردے اور انجام كا ر اس كا نتيجہ طلاق و عليحدگى بلكہ قتل و غارت گرى ہو اور بسا بسا يا گھر تباہ و برباد ہوجائے _ اسى قسم كى عورتيں درحقيقت انسان كى صورت ميں شيطان ہوتى ہيں خاندانوں كى خوشحالى اور سكون و اطمينان كى دشمن ہوتى ہيں جس طرح شيطان كا كام دشمنى ، اختلاف اور نفاق پيدا كرنا ہے اسى طرح يہ عورتيں بھى خوش و خرم گھرانوں كو دردناك اور تاريك قيد خانوں ميں تبديل كرديتى ہيں_ اب يہ غور كرنا كہ ہميں كيا كرنا چاہئے ؟ ہمارے معاشرے كى جملہ خرابيوں ميں سے ايك يہ ايك انتہائي برى اور تباہ كن خرابى ہے _ حالانكہ اسلام نے اس چيز كى سختى سے ممانعت كى ہے ليكن ہم اس ذليل عادت سے دستبردار ہونے پر تيار نہيں _

۸۷

حضرت رسول خدا صلى اللہ عليہ و آلہ و سلم فرماتے ہيں ، اے وہ لوگو جو زبانى طور پر تواسلام كا دم بھرتے ہو ليكن تمہارے دلوں ميں ايمان نے راہ پيدا نہيں كى ہے ، مسلمانوں كى برائي نہ كيا كرو اور دوسروں كى عيب جوى كى فكر ميں نہ رہو كيونكہ جو شخص دوسروں كے عيبوں كو ظاہر كرے گا خدا بھى اس كے عيوب برملاكرے گا اور اس صورت ميں وہ رسوا ہوگا خواہ اپنے گھر ہى ميں كيوں نہ ہو_(۷۳)

كٹنى قسم كى يہ عورتيں ، اس قسم كى باتيں كركے اپنے چند مقاصد پورے كر سكتى ہيں _ يا تو دشمنى اور كينہ كے سبب اس قسم كى باتيں كرتى ہيں تا كہ كسى خاندان كو تباہ كرديں يا جذبہ رشك و حسد ان كو عيب جوئي پر مجبور كرتا ہے ، يا اس قسم كى باتوں سے ان كا مقصد فخر اور خود ستائي ہوتا ہے اور دوسروں كى برائي كركے چاہتى ہيں كہ اپنى خوبياں دوسروں كے سامنے بيان كريں _ يا يہ وجہ بھى ہوسكتى ہے كہ انھيں خود اپنے عيب او رنقص كا علم ہو اور ان كا احساس كمترى انھيں دوسروں پر تنقيد كرنے پر ابھارتا ہے _ يا سادہ لوح عورتوں كو فريب اور دھوكہ دينا ان كامقصد ہوسكتا ہے يا اس طريقے سے اپنى ہمدردى اور خيرخواہيہ جتانا چاہتى ہوں _ بعض عورتيں بلا مقصد صرف تفريح اور مشغلہ كے طور پر اپنى گندى عادت سے مجبور ہوكر ايسا كرتى ہيں _ بہر حال يہ بات تو مسلّم ہے كہ ان كا مقصد خيرخواہى يا ہمدردى نہيں _ يہ برى عادت جو ہمارے سماج ميں مردوں اور عورتوں دونوں ميں پائي جاتى ہے _ اس كے نتائج بے حد خطرناك ہوتے ہيں _ يہ خراب عادت دوستوں كے درميان رخنہ ڈال ديتى ہے ، جنگ و جدال كا سبب بنتى ہے _ خوش و خرم زندگيوں كا شيرازہ بكھيرديتى ہے _ اس كے باعث كس قدر قتل و خون ہوجاتے ہيں _

قارئين محترم يقينا اس قسم كے بہت سے حادثات وواقعات آپ كى نظر سے بھى گزرے ہوں گے _ ليجئے ايك داستان پر توجہ فرمايئے_

ايك عورت نے عدالت ميں شكايت كى كہ فلاں شخص ، ميرے اور ميرے شوہر كے درميان ناچاقى پيدا كرنے كى غرض سے اس كى بے حد برائياں كيا كرتا تھا _ كہتا تھا يہ

۸۸

شخص ہرگز تمہارے قابل نہيں ہے _ تمہارے حال پر افسوس ہوتاہے كہ ايسے شخص كے ساتھ زندگى گزاررہى ہو _ وہ تم سے بالكل محبت نہيں كرنا_ اس سے طلاق لے لوتا كہ ميں تم سے شادى كرلوں _ اس كے بہكانے ميں آكر ميں گمراہ ہوگئي اور اس كى مدد سے ميں نے اپنے شوہر كو قتل كرڈالا _(۷۴)

خاتون محترم

اب جبكہ آپ اس قسم كے افراد كے ناپاك مقاصد سے واقف ہوگئيں تو اس كا علاج اور حل بھى آپ كے پاس موجود ہے _ اگر اپنى اور اپنے شوہر و بچوں كى بھلائي چاہتى ہيں تو ايسے لوگوں سے ہوشيار رہئے اور اس قسم كى شيطان صفت انسانوں كے بہكانے ميں نہ آجايئے ان كى ظاہرى ہمدردى سے دھوكہ نہ كھاجايئےقين كيجئے يہ آپ كے دوست نہيں بلكہ آپ كى خوشبختى اور پر مسرت زندگى كے دشمن ہيں ان كا مقصد ، آپ كو تباہى و بردبارى كے دہانے پر پہونچا دينا ہے _ سادہ لوحى اور ہر بات پر جلدى يقين كرلينے كى عادت سے پرہيز كيجئے _ اپنى ہوشيارى كے ذريعہ ان كے فاسد مقاصد كو بھانب ليجئے اور اگر يہ آپ كے شوہر كى برائي كرنا چاہيں تو ان كو فوراً ٹوك ديجئے اور بغير كسى تكلف صاف صاف كہديجئے كہ ہمارے اور آپ كے درميان دوستى اور آمد و رفت كا سلسلہ اسى صورت ميں برقرار رہ سكتا ہے كہ آئندہ ميرے شوہر كے خلاف آپ ايك كلمہ بھى نہ كہيں _ ميں اپنے شوہر كو پسند كرتى اس ميں كوئي عيب نہيں ہے _ آپ كو ميرى اور ميرے شوہر اور بچوں كى نجى زندگى سے كوئي سروكار نہيں ركھنا چاہئے _

آپ كے ا س دوٹوك لب ولہجہ سے وہ لوگ اندازہ لگاليں كہ آپ كو اپنے شوہر اور بچوں سے شديد لگاؤ ہے لہذا آپ كو گمراہ كرنے سے مايوس ہوجائيں گے اور اس طريقے سے آپ ہميشہ كے لئے ان كے شروفساد سے محفوظ ہوجائيں گى _ اس بات كى فكر نہ كيجئے كہ يہ بات ان كى رنجيدگى كا باعث ہوگى اور آپ كى دوستى ميں فرق آجائے گا _ كيونكہ اگر وہ لوگ واقعى آپ كے دوست ہيں

۸۹

تو نہ صرف يہ كہ ناراض نہيں ہوں گے بلكہ آپ كى اس عاقلانہ يادآورى سے متنبہ ہوجائيں گے اور آپ كا شكريہ اداكريں گے _ اور اگر دوست كى صورت ميں آپ كے دشمن ہوں گے تو يہى بہتر ہے كہ ميل جول ترك كرديں اور اگر آپ ديكھيں كہ وہ اس گندى عادت سے دستبردار ہونے كو تيار نہيں تو بہترى اسى ميں ہے كہ ان سے مكمل طور پر تعلقات منقطع كرليں كيونكہ ايسے لوگوں سے دوستى اور ميل جول ممكن ہے آپ كے لئے بدبختى كے اسباب فراہم كردے _

شوہر كى رضامندى ضرورى ہے ، ماں كى نہيں

لڑكى جب تك ماں باپ كے گھر ميں رہتى ہے اسے ان كى مرضى كے مطابق كام كرنا ہوتا ہے ليكن جب اس كى شادى ہوجاتى ہے اور وہ شوہر كے گھر چلى جاتى ہے تو اس كے فرائض بھى بدل جاتے ہيں _

شادى كے بعد اسے چاہئے كہ شوہر كى ديكھ بھال كرے اور اس كى رضامندى اور خوشنودى كو ہر چيز پر مقدم سمجھے _ حتى كہ جہاں پر ماں باپ اورشوہر كى خواہش ميں تصادم ہورہا ہو وہاں صلاح اسى ميں ہے ، كہ شوہر كى اطاعت كرے اور اس كى مرضى كے مطابق عمل كرے _ خواہ اس كے ماں باپ كى رنجيدگى اور ناراضگى كا سبب ہى كيوں نہ بنے _ كيونكہ شوہر كى خوشنودى حاصل كرنے سے ، انس و محبت كا رشتہ جو كہ شادى شدہ زندگى كى بقا كا ضامن ہوتا ہے ، مستحكم تر ہوجائے گا _ ليكن اگر ماں كى خواہش و مرضى كو اوليت دى تو ممكن ہے اس مقدس عہد و پيمان ميں تزلزل پيدا ہوجائے يا ٹوٹ جائے _ كيونكہ بہت سى مائيں صحيح تربيت اور اعلى فكر كى حامل نہيں ہوتيں _ انھوں نے اب تك اس بات كو نہيں سمجھاہے كہ لڑكى اور داماد كوان كے حال پر آزاد چھوڑدينے ہى ميں ان كى بہترى ہے تاكہ آپس ميں ايك دوسرے سے مانوس ہوں اور مفاہمت پيدا كريں _اپنے حالات كے مطابق اپنى زندگى كے پروگرام كو تياركركے اس پر عمل كريں اور اگر كوئي مشكل پيش آجائے تو مشورہ اور مفاہمت سے اسے حل كريں _

صحيح تعليم و تربيت سے عارى خواتين ، چونكہ اس حقيقت كو جو عين مصلحت كے مطابق ہے سمجھ نہيں باتيں اس لئے اس فكر ميں رہتى ہيں كہ داماند كو اپنى مرضى كے مطابق چلائيں _ اسى لئے براہ راست

۹۰

اور بالواسطہ طور پر ان كے امور ميں مداخلت كرتى ہيں اور اس مقصد كے تخت اپنى بيٹى سے ، جو كہ ابھى جوان اور ناتجربہ كارہے اور اپنى بھلائي برائي سے پورى طرح آگاہ نہيں ہے ، استفادہ كرتى ہيں اس كو داماد پر اثر انداز ہونے كے لئے آلہ كار كے طور پر استعمال كرتى ہيں _ برابر حكم ديتى رہتى ہيں كہ اپنے شوہر سے كس طرح برتاؤ كرو ، كيا كہو ، كيا نہ كہو _ سادہ لوح لڑكى چونكہ اپنى ماں كو اپنا خيرخواہ اور مصلحت انديش ، سمجھتى ہے اس لئے اس كى اطاعت كرتى ہے اور اس كے كہنے پر عمل كرتى ہے _ اگر داماد ان كى مرضى كے مطابق چلتا رہا تو كيا كہنے _ ليكن اگر اس نے سرتابى كو تو لڑائي جھگڑا ، رسہ كشى اور ضد كا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے _ يہ نادان عورتيں ممكن ہے اس سلسلے ميں اس قدر سختى اور ہٹ دھرمى سے كام ليں كہ اپنے بيٹى داماد كو اپنى ضد اور خود سرى پر قربان كركے ان كى زندگياں تباہ كرديں _ بجائے اس كے كہ لڑكى كو نصيحت كريں ، ساتھ نبھانے گى ترغيب دلائيں ، تسلى ديں ، برابر اس كے شوہر كى برائياں كرتى رہتى ہيں _ مثلاً ہائے ميرى بچى كى قسمت پھوٹ گئي _ كيسا خراب شوہر اس كے پلے پڑاہے كيسے اچھے اچھے رشتے آئے تھے _ فلان كى زندى كيسى اچھى گزرہى ہے _ ميرى بھانجى كو ديكھو اس كے كيا ٹھاٹ باٹ ہيں _ فلاں اپنى بيوى كے لئے كيسے اچھے اچھے لباس لاتا ہے _ميرى لڑكى بھلا كسى سے كم ہے جو ايسى زندگى گزارہے ؟ ہائے ميرى بيٹى كے كيسے نصيب ہيں _ اس قسم كى باتيں جو ہمدردى اور خيرخواہى كے طور پرادا كى جاتى ہيں سادہ لوح لڑكى كو شوہر اور زندگى كى جانب سے بدظن اور سرومہر بناديتى ہيں اور بہانہ بازيوں اور باہمى رنجش كے اسباب فراہم كرديتى ہيں _ لڑكى كے دل ميں زہر آگين خيالات سرايت كرجاتے ہيں اور وہ بہانے تلاش كركے اپنے شوہر سے لڑتے جھگڑتى اور اسے اذيت ميں مبتلا كرتى ہے _ خود بھى اس كى حمايت ميں كھڑى ہوجاتى ہيں اور زبانى و عملى طور پر اس كى تائيد كرتى ہيں اور كاميابى حاصل كرنے كے لئے كسى بھى چيز حتى كہ طلاق دلانے اور اپنى بيٹى كا گھر اجاڑنے سے بھى دريغ نہيں كرتيں _ ذيل كى داستانوں پر توجہ فرمايئے_

۹۱

ايك تيس سالہ عورت نے اپنى پچاس سالہ ماں كو ، جو كہ اس كو اپنے شوہر سے جدا كردينے كا

باعث بنى تھى ، تھپڑمارديا _ عورت نے كہا كہ ميرى ماں مجھ سے ميرے شوہر كى بے حد برائي كيا كرتى تھى اور اسے گھر اور خاندان سے بے تعلق رہنے كا الزام ديا كرتى تھى _ آخر كار مجھے اپنے شوہر سے اختلاف پيدا ہوگيا اور ميں اس سے طلاق لينے پر تيار ہوگئي ليكن فوراً ہى مجھے اپنے فعل پر پشيمانى كا احساس ہو ا ليكن اس پشيمانى كا كوئي فائدہ نہ ہوا كيونكہ ميرے شوہر نے عليحدہ ہونے كے چھ گھنٹے بعد ہى اپنى خالہ كى لڑكى سے منگنى كرلى اور ميں نے فرط غم سے اپنى ماں كو مارديا_(۷۵)

اى ۳۹ سالہ مرد اپنى بيوى اور ساس كے ہاتھوں اتنا پريشان ہوا كہ اس نے خودكشى كرلى _ اس نے جو خط چھوڑ اس ميں لكھا تھا چونكہ ميرى بيوى ، جس شہر ميں ، ميں كام كرتا ہوں ، آنے پر راضى نہيں ہوتى اور اپنے ناروا سلوك سے مجھے اس قدر اذيت پہونچاتى ہے كہ ميں اس سے نجات حاصل كرنے كى غرض سے اپنى زندگى كا خاتمہ كررہا ہوں ميرى موت كى ذمہ دار ميرى بيوى اور اس كى ماں ہے _(۷۶)

ايك مرد نے اپنى ساس كى دخل اندازيوں سے پريشان ہوكر خودكشى كرلى _(۷۷)

ايك مرد نے جو اپنى سا س كى بيجا مداخلتوں كے سبب بے حد تنگ آگيا تھا ، اس كو ٹيكسى سے باہر پھينك ديا _(۷۸)

ظاہر ہے اگر لڑكياں اس قسم كى نادان اور خود غرض ماؤوں كى اطاعت و فرمانبردارى كريں گى اور ان كے غلط خيالات كا اثر قبول كريں گى تو يقينا اپنے بسے بسائے گھر كو خود اپنے ہاتھوں تباہ كرديں گى _

لہذا جو عورت خوش و خرم زندگى گزارنے اور اپنى شادہ شدہ زندگى كو برقرار ركھنے كى خواہشمند ہے اسے چاہئے كے بغير سوچے سمجھے اپنى ماں كے افكار و خيالات كو قبول نہ كرے اور اسے سو فيصدى درست اور مصلحت كے مطابق تصور نہ كرلے _ ايك عقلمند اور ہوشيار عوت ہميشہ احتياط اور عاقبت انديشى سے كا ليتى ہے اپنے ماں باپ كى گفتار اور تجاويز پر خوب غور كرتى ہے

۹۲

اور اس كے انجام و نتائج كے بارے ميں سوچتى ہے اور اس كے وسيلے سے اپنى ماں كو پركھتى ہے _ اگر ديكھتى ہے كہ اس كى ماں تعاون كرنے اور ايك عاقلانہ روش اپنانے كى ترغيب دلاتى ہے تو جان ليتى ہے كہ وہ خيرخواہ ، عقلمند اور مدبر خاتون ہے _ اس صورت ميں اس كے كہنے پر عمل كرنا چاہئے اور اس كى عاقلانہ ہدايوں كو قبول كرنا چاہئے ليكن اگر ديكھے كہ اپنى جاہلانہ باتوں اور غير عاقلانہ تجاويز كے ذريعہ اس كو اپنے شوہر سے بد ظن كرديتى ہے اور اس كى بدبختى كے اسباب فراہم كرتى ہے تو يقين كرلينا چاہئے كہ وہ نادان ، بد سليقہ اور بداخلاق ہے _ ايسے موقع پر دور استوں ميں سے ايك كا انتخاب كيا جا سكتا ہے يا تو اپنى ماں كى رہنمائيوں اور احكام كے مطابق شوہر سے عدم تعاون كرے _ بہانہ بازياں كرے شوہر كے خلاف اعلان جنگ كردے _ يا ماں كا باتوں پردھياں نہ دے اور اپنے شوہر كى رضامندى اور خوشى كا خيال ركھے _ ايك سمجھدار عورت پہلى راہ كا انتخاب ہرگز نہيں كرے گى كيونكہ وہ سوچتى ہے ہ ميں نے اگر ماں باپ كى باتوں پر عمل كيا تو اس كا ياك نتيجہ يہ ہوگا كہ ميں راہ راست سے منحرف ہوجاؤں گى يا رسارى زندگى شوہر كے ساتھ لڑائي جھگڑے اور كشمكش ميں گزرنے گى اور ميري، شوہر اور بچوں كى زندگى اجيرن ہوجائے گى _ يا طلاق لے لوں اور ماں باپ كے گھر لوٹ آوں _ ايسى صورت ميں مجبور ہوجاؤںگى كہ سارى زندگى ماں باپ كے سرپڑى رہوں _ حالانكہ ميں جانتى ہوں كہ وہ مجھ كو خاندان كے ايك اصلى ممبر كى حيثيت سے قبول كرنے كو تيار نہيں ہوں گے اور مجھ كو ايك بوجھ سمجھيں گے _اور مجھ سے جان چھڑانے كى كوشش كريں گے _ پس اس كے سوا كوئي چارہ نہيں كہ ذلت و خوارى كے ساتھ زندگى گزاروں _ بھائي بہنوں كے لعن طعن سنوں اور اگر ماں باپ سے عليحدہ زندگى گزارنا چاہوں تو كہاں جاؤں _ تنہا كس طرح زندگى گزاروں _ اگر دوسرى شادى كرلوں تو معلم نہيں پہلے شوہر سے بہتر ہوگا يا نہيں كيونكہ ميرى جيسى عورتوں كے لئے جن مردوں كے رشتہ آتے ہيں وہ عموماً طلاق يافتہ ہوتے ہيں يا ان كى بيوياں فوت ہوگئي ہوتى اورزيادہ تر بچوں والے ہوتے ہيں ايسى صورت ميں ان كے بچوں كى ديكھ بھال كرنے پر بھى مجبور ہوجاؤں گى _

۹۳

اس كے علاوہ اور دوسرى سينكڑوں مشكلات اور درد سر كاسامنا ہوگا اور معلوم نہيں كہ دوسرا شوہر كيسا ہوگا _ شايد اس ميں اس سے بھى زيادہ اور بدتر عيوب ہوں _ ليكن اس كے ساتھ زندگى گزارنے پر مجبور ہوجاؤگى _ ممكن ہے ميرے عدم تعاون كے سبب ميرا شوہر پريشان ہوكر كوئي خطرناك فيصلہ كرلے _ فرار ہوجائے يا خودكشى كرلے _ ممكن ہے اس كشمكش اور ہٹ دھرمى كى نتيجہ ميں خود ميرى جان پر بن آئے اور سوائے خودكشى كے اور كوئي چارہ نظر نہ آئے اور اس ناجائز اقدام كے ذريعہ اپنى دنيا و آخرت دونوں تباہ كرلوں _

ايسے حالات ميں قضيہ كے ہر پہلو پرخوب غورو فكر كرنى چاہئے اور اس كے نتائج كا تجزيہ كرنا چاہئے اور اس كے انجام كو ذہن ميں ركھ كر ايك تھوس فيصلہ كرنا چاہئے كہ ماں يا دوسرے رشتہ داروں كى غير منطقى تجاويز اور فضول باتوں سے قطع نظر كركے اپنے شوہر كى ديكھ بھال ميں لگ جائے _ اور اپنى ماں سے مناسب لہجہ ميں كہدے كہ ميرے مقدر ميں اسى مرد سے شادى ہونا لكھا تھا _ لہذا اب ميرى بہترى اسى ميں ہے كہ پورى تندہى اور سنجيدگى كے ساتھ اس مشتركہ زندگى كو خوشحال اور پرمسرت بنانے كى كوشش كروں اور اپنے اچھے اخلاق و كردار كے ذريعہ اپنے شوہر كو راضى و خوش ركھوں _

وہى مجھكو خوش نصيب بنا سكتاہے _ وہى ميرا شريك زندگى اور مونس و غمخوار ہے _ ميرى نظر ميں اس سے بہتر كوئي دوسرا نہيں _ ہم لوگ مسائل كو خود حل كرليں گے اور اگر كوئي مشكل آپڑى تو وہ حل ہوجائے گى _ آپ كى مداخلتوں كے سبب ممكن ہے ہمارى ازدواجى زندگى تباہ و برباد ہوجائے _ اگر آپ چاہتى ہيں كہ ہمارى آمدو رفت اور تعلقات قائم رہيں تو ہمارى نجى زندگى ميں بالكل دخل اندازى نہ كيجئے اور ميرے شوہر كى برائي نہ كيجئے _ ورنہ ميں آپ سے قطع تعلق كرنے پر مجبور ہوجاؤں گى اگر آپ كى ان باتوں اور نصيحتوں كا ان پر اثر ہوتا ہے اور وہ اپنے رويہ ميں تبديلى پيدا كرليتى ہيں تو آپ ان سے تعلقات قائم ركھيں ليكن اگراپنى اصلاح كرنے پر تيار نہيں تو آپ كى بہترى اسى ميں ہے كہ ماں كے يہاں آنا جانا بہت كم كرديں _ اور اس طرح ايك بہت بڑے خطرے يعنى خاندان كا

۹۴

شيرازہ درہم برہم ہونے كے خطرے سے نجات حاصل كرليں اور اطمينان كے ساتھ زندگى گزاريں _ اسى صورت ميں ممكن ہے رشتہ داروں كى نظر ميں آپ كى عزت ووقار كم ہوجائے ليكن اس كے بدلے ميں آپ كے شوہر كى محبت و خوشنودى ميں كئي گنا اضافہ ہوجائے گا اور اس كى نظروں ميں آپ كى عزت ووقار بڑھ جائے گا _

حضرت رسول خدا صلى اللہ عليہ و آلہ وسلم كا ارشاد گرامى ہے كہ تم ميں سے بہترين عورت وہ ہے جس كا زيادہ بچے ہوں _ شوہر سے محبت كرنے والى ، پاك دامن اور باحياہو اپنے ، رشتہ داروں كے مقابلے ميں تسليم نہ ہو ليكن اپنے شوہر كى مطيع و فرمانبردار ہو _ اپنے شوہر كے لئے آرائشے كرے _ خود كو غيروں سے محفوظ ركھے _ اپنے شوہر كى بات سنے اور اس كى اطاعت كرے _ جب دونوں تنہا ہوں تو اس كے ارادے پر عمل كرے ليكن ہر حال ميں شرم و حيا كا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑے''_

پھر فرمايا: تم ميں سے بدترين عورت وہ ہے جو اپنے رشتہ داروں كى اطاعت كرے ليكن اپنے شوہر كى بات پر توجہ نہ دے _ كينہ ور اور بانجھ ہو _ برے كاموں سے پرہيز نہ كرے _ شوہر كى غير موجودگى ميں زينت و آرائشے كرے اور خلوت ميں شوہر كى خواہشات كو رد كرے _ اس كے عذر كو قبول نہ كرے اور اس كے گناہوں كو معاف نہ كرے _(۷۹)

گھر ميں بھى صاف ستھرى اور سجى بنى رہئے :

اكثر خواتين كى عادت ہوتى ہے كہ جب باہر جاتى ہيں يا كسى جشن ميں شركت كرتى ہيں يا كہيں دعوت ميں جاتى ہيں تو آرائشے كرتى ہيں بہترين لباس پہنتى ہيں اور حتى المقدور بہترين شكل ميں گھر سے باہر جاتى ہى ليكن جب گھرواپس آتى ہيں گھر ميں صاف ستھرى نہيں رہتيں ، بنا ؤ سنگھا رنہيں كرتيں الجھے بالوں اور گھر دارى كے لباس مسں گھومتى رہتى ہيَ داغ لگے ميلے كچيلے كيٹر ے پہنے رہتى ہيں _ حالا نكہ چا ہئے اس كے بر عكس عورت كو چا ئہے گھر ميں اپنے شوہر كے لئے آرائشے

۹۵

كرے _ اپنے شوہر كے لئے جو كہ اس كا دائمى شريك زندگى ، دوست ، مونس و غمخوار اور اس كے بچوں كا باپ ہے ،سجے بنے ،نازوانداز دكھائے اور اس كے دل كو اپنے بس ميں كرلے تا كہ گلى كوچے كے دلبر اس كے دل ميں جگہ نہ پا سكيں _ دوسروں كى كيا اہميت ہے ان كے لئے زيب و زينت كى جائے _ كيا يہ بات قابل تاسف نہيں كہ عورت غيروں كى توجہ كا مركز بننے كے لئے آرائشے و زيبائشے كرے اور جوانوں اور دوسرى عورتوں كے لئے مشكلات پيدا كردے _

پيغمبر اسلام (ص) فرماتے ہيں : جو عورت خوشبولگا كرباہر جائے جب تگ گھر واپس نہ آجائے خدا كى رحمت سے دور رہتى ہے _(۸۰)

آنحضرت صلى اللہ عليہ و آلہ و سلم كا يہ بھى ارشاد گرامى ہے كہ تم ميں سے بہترين عورت وہ ہے جو اپنے شوہر كى اطاعت گزار ہو اس كے لئے آرائشے كرے ليكن اپنا بناؤ سنگھار غيروں پر ظاہر نہ كرے اور تم ميں سے بدترين عورت وہ ہے جو اپنے شوہر كى غير موجودگى ميں زينت كرے _(۸۱)

خاتون عزيز ايك مرد كے دل كو قابوميں كرنا ، وہ بھى ہميشہ كے لئے، كوئي آسان كام نہيں ہے _ يہ نہ كہئے كہ وہ مجھے چاہتا ہے لہذا كيا ضرورت ہے كہ اس كے سامنے يجوں بنوں اور ناز و غمزے دكھاؤں جى نہيں اس كے عشق كى ہميشہ حفاظت كيجئے _

يقين جانئے آپ كا شوہر چاہتا ہے كہ آپ اس كے سامنے ہميشہ بنى سنورى اور صاف ستھرى رہيں _ خواہ زبان سے نہ كہتا ہو _ اگر آپ اس كى دلى خواہش كو پورا نہ كريں تو ممكن ہے گھر سے باہر صاف ستھرى اور سجى بنى عورتوں پر نظريں ڈالے اور آپ سے اس كا دل بھر جائے اور وہ گمراہ ہوجائے _ جب دوسرى صاف ستھرى سليقہ مند عورتوں كو ديكھتا ہے تو ان كا مقابلہ آپ كى برى وضع قطع سے كرتا ہے اور سوچتا ہے كہ يہ فرشتے ہيں جو آسمان سے نازل ہوئے ہيں آپ بھى گھر ميں اس كے لئے صاف ستھرى رہئے _ بناؤ سنگھاركيجئے _ اچھے اچھے لباس پہنئے نازو انداز دكھايئےا كہ وہ سمجھے كہ آپ بھى كم نہيں بلكہ ان عورتوں نے زيادہ اچھى اور خوبصورت ہيں _ ايسي

۹۶

صورت ميں آپ اس كے پائيدار عشق كى اميد كرسكتى ہيں اور ہميشہ كے لئے اس كے دل پرحكومت كرسكتى ہيں ايك شوہر كے خط پر توجہ فرمايئے لكھتا ہے _

''گھر ميں ميرى بيوى كى حالت ميں اور خدمت گارميں كوئي فرق نہيں _ خدا كى قسم بعض وقت سوچتا ہوں ان خوبصورت اور نفيس لباسوں ميں سے كوئي لباس گھر ميں پہن لے جو اس نے دعوتوں اور اپنے كام پر جانے كے لئے تيار كيئے ہيں اور ان پرانے اور ڈھيلے ڈھالے بد وضع كپڑوں سے دستبردار ہوجائے _ كئي بارميں نے اس سے كہا ، ڈيركم از كم چھٹى كى دنوں ميں توان نفيس لباسوں كو استعمال كرليا كرو_ ترش روئي سے كہتى ہے: ميں تمہارے اور بچوں كے سامنے پابند نہيں ہوں _ ليكن اگر ايك دن بھى اپنے ساتھ كام كرنے والوں كے سامنے ٹھيك سے تيار ہوكر نہ جاؤں تو شرمندگى اٹھانى پڑتى ہے ''(۸۲)

شايد آپ كہيں كہ گھر اور باورچى خانہ كے كاموں كے ساتھ بن سنور كررہنا ممكن نہيں ہے ليكن اگر آپ اس عمل كى قدر و قيمت سے واقف ہوجائيں تو يقينا آپ اس مشكل كو حل كرسكتى ہيں _ گھر كے كاموں كو انجام دينے كے لئے ايك لباس مخصوص كر ليجئے اور كام كے وقت اسے استعمال كيجئے جب كام سے فارغ ہوجائيں اور آپ كے شوہر كے آنے كا وقت ہو اس وقت صاف ستھرى ہوكر عمدہ لباس پہنئے بالوں كو سنواريئےور آراستہ ہوكر اپنے شوہر كى آمد كا انتظار كيجئے _

حضرت امام محمد باقر عليہ السلام فرماتے ہيں: عورت پر لازم ہے كہ اپنے جسم ميں خوشبو لگائے اپنا بہترين لباس پہنے _ بہترين طريقے سے زيب و زينت كرے _ اور ايسى حالت ميں صبح اور رات كو اپنے شوہر سے ملے _(۸۳)

امام جعفر صادق عليہ السلام فرماتے ہيں : عورت كو آرائشے و زيبائشے ترك نہيں كرنا چاہئے خواہ ايك گلوبندى كيوں نہ ہوں ہاتھوں كو بھى سادہ نہيں ركھنا چاہئے چاہے تھوڑى سى مہندى ہى لگالے _ حتى كہ بوڑھى عورتوں كو بھى زينت و آرائشے ترك نہيں كرنا چاہئے _(۸۴)

۹۷

اس پر اپنى مامتا نچھاور كيجئے

مصيبت اور بيمارى كے وقت انسان كو تيمار داراور غمخوار كى ضرورت ہوتى ہے اس كا دل چاہتا ہے كہ كوئي اس سے ہمدردى كرے نوازش و دلجوئي كركے اس كو تسكين دے _ تسلى و تشفى كے ذريعہ كے اعصاب كو سكون پہونچائے _ در اصل مرد وہى سابق بچہ ہوتا ہے جو بڑا ہوگيا ہے اور اب بھى ماں كى نوازش و محبت كا بھوكا ہوتا ہے _ مرد جب كسى عورت سے رشتہ ازدواج ميں منسلك ہوتا ہے تو اس توقع ركھتا ہے كہ پريشانى اور بيمارى كے موقعوں پر ٹھيك ايك مہربان ماں كى طرح كى تيمار دارى اور دلجوئي كرے _

خواہر عزيز اگر آپ كے شوہر بيمار پڑگئے ہيں تو ان كے ساتھ پہلے سے زيادہ مہربانى كا برتاؤ كيجئے _ ان سے اظہار ہمدردى كيجئے اور افسوس كا اظہار كيجئے _ ان كى علالت پر اپنے شديد رنج و غم كو ظاہر كيجئے _ان كو تسلى ديجئے _ ان كے آرام كا خيال ركھئے _ اگر ڈاكٹر يا دوا كى ضرورت ہو تو مہيا كيجئے _ جس غذا سے انھيں رغبت ہو اور ان كے لئے مناسب ہو فوراً تيار كيجئے _ باربار ان كى احوال پرسى كيجئے اور تسلى ديجئے _ ان كے پاس زيادہ سے زيادہ وقت گزارنے كى كوشش كيجئے _ اگر دردوتكليف كى شدت سے انھيں نيند نہ آرہى ہو تو آپ بھى كوشش كريں كہ ان كے ساتھ جاگتى رہيں _ اگر آپ كو نيند آگئي تو جب آنكھ كھلے تو ہلكے سے ان كا سر سہلا كے ديكھئے اگر بيدار ہيں تو ان كا حال پوچھئے اگر رات جاگ كر گزرى ہے تو صبح كو ناراضگى كا اظہار نہ كيجئے _ دن ميں ان كے كمرے ميں تنہائي اور خاموشى كا اہتمام ركھئے شايد كو نيند آجائے _ آپ كى ہمدردياں اور نوازشيں ان كى تكليف ميں تسكين كا سبب بنيں گى اور ان كے صحت ياب ہونے ميں معاون ثابت ہوں گى _ اس كے علاوہ اس قسم كے كام وفادارى ، صميميت اور سچى محبت كى نشانياں سمجھى جاتى ہيں اور اس كے نتيجہ ميں زندگى ميں لگن وحوصلہ پيدا ہوتاہے آپس ميں محبت ميں اضافہ ہوتا ہے _ اگر آپ بيمار ہوں گى تو يہى سلوك وہ آپ كے ساتھ كريں گے _

۹۸

جى ہاں آپ كا يہ عمل ايك قسم كى شوہردارى ہے _ حضرت رسول خدا صلى اللہ عليہ و آلہ و سلم فرماتے ہيں : عورت كا جہاد يہ ہے كہ شوہر كى نگہداشت اچھى طرح كرے _(۸۵)

راز كى حفاظت كيجئے _ عام طور پر خواتين كى خواہش ہوتى ہے كہ اپنے شوہر كے اسرار و رموز سے باخبر رہيں وہ چاہتى ہيں كہ كسب معاش كى كيفيت ، تنخواہ ، بينك ، بيلنس ، دفتر رموز اور اس كے مستقبل كے فيصلوں اور ارادوں سے مطلع رہيں مختصر كہ اپنے شوہر سے توقع ركھتى ہيں كہ اپنے تمام رازوں كو ان پر برملا كردے اور ان سے كچھ پوشيدہ نہ ركھے اس كے برعكس بہت سے مرد اس بات پر تيار نہيں كہ اپنے تمام رازوں كو اپنى بيويوں پر ظاہر كرديں _ اور كبھى كبھى يہى موضوع گرما گرمى اور بدگمانى كا سبب بن جاتا ہے بيوى شكاليت كرتى ہے كہ ميرے شوہر كو مجھ پر اعتبار نہيں اپنے رازوں كو مجھ سے مخفى ركھتا ہے اپنے خطوط مجھے پڑھنے نہيں ديتا _ اپنى آمدنى اور پس انداز كے بارے ميں نہيں بتاتا _ مجھ سے اپنے دل كا حال نہيں كہتا _ ميرے سوالوں كے جواب دينے ميں تامل كرتا ہے بلكہ كبھى كبھى جھوٹ بولتا ہے _ اتفاق سے بعض مرد بھى اپنى زندگى كے اسرار و رموز بيوى سے پوشيدہ ركھنا پسند نہيں كرتے ليكن ان كا عذر يہ ہوتا ہے كہ عورتوں كے پيٹ ميں كوئي بات نہيں سكتى _ وہ كسى بات كو پورى طرح پوشيدہ نہيں ركھ پاتيں _ ادھر كچھ سنا اور فوراً دوسروں سے كہديا _ كوئي بھى بہانے بہانے سے اسرار ورموز كو ان كے منھ سے اگلواسكتا ہے _ اور اس طرح خواہ مخواہ ان كے لئے مصيبت كھڑى ہوسكتى ہے _

اگر كوئي انسان كسى كے رازوں كو جاننا چاہے تو آسانى كے ساتھ اس كى بيوى كو فراب دے كر اس كے ذريعہ سے اپنا مقصد پورا كرسكتا ہے يہ بھى ممكن ہے بعض عورتيں رازوں سے واقف ہونے كے سبب اس سے سوء استفادہ كريں _ حتى كہ اس كو شوہر پر غلبہ حاصلہ كرنے كا وسيلہ قرار ديں اور تسكين نہ ہونے كى صورت ميں اس كى پريشانى كے اسباب فراہم كرديں _

البتہ مردوں كا يہ عذر كسى حد تك مدلل ہے _ عورتيں جلدى جذبات اور احساسات سے مغلوب ہوجاتى ہيں اور عام طور پر ان كے احساسات و جذبات ان كى عقل پر غالب آجاتے ہيں _ جب غصہ ميں ہوتى ہيں تو مروت برتنا ان كے لئے دشوار ہوجاتا ہے _ ايسے وقت ميں ممكن ہے رازوں كو جاننے كے سبب اس سے ناجائز فائدہ اٹھائيں اور مرد كے لئے مصيبت كھڑى كرديں _

۹۹

قارئين گرامي اس قسم كے واقعات سے آپ خود بھى واقف ہوں گے _ لہذا عورت اگر چاہتى ہے كہ اس كا شوہر اس سے كوئي چيز پوشيدہ نہ ركھے تو اسے اس بات كا خيال ركھنا چاہئے كہ رازوں كى اس طرح حفاظت كريں اور محتاط رہيں كہ اپنے شوہر كى اجازت كے بغير كسى سے بھى اور كسى صورت ميں بھى كوئي بات نہ كريں _ حتى اپنے قريبى عزيزوں اور گہرے دوستوں سے بھى اپنے شوہر كے رازوں كو نہ كہيں _ راز كى حفاظت كے لئے يہ كافى نہيں كہ خود تو دوسروں يہ كہہ ديں اور اس سے كہيں كہ كسى سے نہ كہنا _ يقينا جس كو راز دار بنايا گيا ہے اس كے بھى كچھ دوست ہوں گے اور ممكن ہے وہ آپ كے راز اپنے دوستوں سے كہہ دے اور كہے كہ كسى اور سے نہ كہنا _ ايك وقت انسان متوجہ ہوتا ہے كہ اس كا راز فاش ہوگئے ہيں لہذا عقلمن انسان اپنے رازوں ميں كسى كو شريك كرنا ناپسند نہيں كرتا حضرت على عليہ السلام فرماتے ہيں : عاقل انسان كا سينہ اس كے رازوں كا صندوق ہوتا ہے _(۸۶)

حضرت على عليہ السلام كا يہ ارشاد ہے كہ دنيا و آخرت كى خوبياں دوچيزوں ميں مضمر ہيں رازكى حفاظت كرنے اور اچھے لوگوں سے دوستى كرنے ميں _ اور تمام برائياں دو چيزوں ميں جمع ہوتى ہيں رازوں كو فاش كرنے اور بدكار لوگوں سے دوستى كرنے ميں _(۸۷)

شوہر كوخاندان كا سرپرست مانئے

ہر ادارے ، تنظيم ، كارخانے ، دفتر ، بلكہ ہر سماجى تنظيم كو ايك ذمہ دار سرپرست كى ضرورت ہوتى ہے _ خواہ اس ادارے كے افراد كے درميان تعاون اور ہم آہنگى پائي بھى جاتى ہوليكن سرپرست كے بغير ادارے كا انتظام بخوبى انجام نہيں پاسكتا _ ايك گھر كے نظام كو چلانا يقينا كسى بھى ادارے سے زيادہ دشوار اور قابل قدر ہے _ اور اس كے لئے ايك سرپرست كى زيادہ ضرورت ہے _

اس ميں كوئي شك نہيں كہ ايك خاندان كے افراد كے درميان آپس ميں مكمل مفاہمت ، تعاون اور ہم آہنگى پائي جانے چاہئے _ ليكن ايك مدبر اور عاقل سرپرست كا وجود بھى اس كے لئے ضرورى ہے جس گھر ميں ايك مدبر اور بااثر سرپرست نہيں ہوتا يقينى طور پر اس گھر ميں

۱۰۰