امامين حسنين عليهما السلام ثقافتى اور فکر اسلامى - نيٹ ورک

امام جعفر صادق(علیہ السلام)

# عنوان مؤلف ڈاؤنلوڈ
1 طب الصادق علیہ السلام آقای نصیرالدین تھرانی
2 مغز متفکر اسلام(سپرمین ان اسلام ) امام جعفر صادق “ فرانسوی دانشوروں کی ایک جماعت

آپ کا تبصرہ شامل کریں

قارئین کے تبصرے

اجمل:صہابہ رضی اللہ عنہ
2023-01-06 16:22:25

کیا ہمیں حق حاصل ہے کسی کے بارے میں بغیر تحقیق کے غلط رے رکھنا

---

بسم الله الرحمن الرحیم.
بے شک انسان پاک الھی فطرت)روم31) اور اجتماعی زندگی کا حامل ہے اور قرآن مجید کی تعبیر میں امت واحد ہے کان الناس امة واحدة (بقرہ 213)انسان امت واحد ہیں ۔اس آیت کی تفیسر میں علامہ طباطبائی فرماتے ہیں کہ کان الناس امۃ واحدۃ کے معنی یہ ہیں کہ انسان سماجی زندگی گذارتاہے وہ اس طرح کہ کوئی بھی شیئی انسان کو سماجی زندگی گذارنے سے بے نیاز نہیں کرسکتی ۔
انسانی فطرت پر بہت سے عوامل اثر اندازہوتے ہیں ۔دوسری طرف سے مختلف عوامل انسانوں میں امتیاز کا سبب بنتے ہیں ۔قرآن کریم نے انسانی نسل کی یگانگت اور فطرت کے ایک ہونے پرتاکید کرنے کے ساتھ ساتھ اختلافات کی طرف بھی اشارہ کیا ہے جیسے نسل ورنگ زبان و استعداد اور صلاحیت وغیرہ ،یہ تمام امور خداوند حکیم کے ارادے کی بناپر وجود میں آے ہیں اور انسانوں میں فطری اختلاف یا تمایز کا سبب ہیں اسی وجہ سے کہا جاتا ہےکہ یہ امور انسان کے لئے برتری کا سبب ہرگز نہیں ہیں۔ارشاد ہورہاہے "یااایهاالناس انا خلقنا کم من ذکروانثی وجعلنا کم شعوبا وقبائل لتعارفوا ان اکرمکم عندالله اتقاکم ۔(حجرات 13)

"اے لوگو ہم نے تمہیں نراور مادےسے پیدا کیا اور تمہں قوموں اور قبیلوں میں بانٹ دیا تاکہ پہچانے جاو اور بے شک تم میں سے خدا کے نزدیک سب سے باعزت وہ ہے جس کا تقوی زیادہ ہے"۔
ایک اور آیت میں ارشاد ہورہا ہے کہ "ومن آیاته خلق السماوات والارض واختلاف السنتکم و الوانکم "۔(روم 22)
"خدا کی نشانیوں میں آسمان و زمین کی خلقت اور تمہاری گوناگون زبانیں اور رنگ ہیں "۔
ایک دوسری آیت میں ارشاد ہورہاہے "وقد خلقکم اطوارا۔ تمہیں مختلف انداز میں پیدا کیا (نوح 14)
اھم یقسمون رحمت ربک ۔کیا وہ خداکی رحمت کوبانٹتےہیں (زخرف 32)
ان آیات سے پتہ چلتاہےکہ خدانے بنی نوع انسان کی ذات میں کچھ ایسی چیزیں رکھی ہیں جن سے ایک طرح کا امتیازپیدا ہوتاہے لیکن قرآن نے ان اختلافات کو برتری کا سبب قرارنہیں دیا ہے بلکہ صرف تقوی اور پرھیزگاری کوہی اپنے نزدیک برتری کا سبب بتایا ہے۔
قرآن کریم نے غیر فطری اختلاف کی مذمت کی ہے ۔ان اختلافات کا سرچشمہ خودغرضی اور شقاوت(بقرہ176) ،ظلم وطغیان(بقرہ23،آل عمران19،جاثیہ 17،)،بے بنیاد شک (نساء197)اورحق کے واضح ہونے کےبعد ان کا انکار کرنا جیسے امور قراردیا ہے۔(یونس 93)

مزید تحقیق کےلئے ان لنکس میں کچھ علمی مفید مواد موجد ہیں ضرور مطالعہ کیجئے

--

http://alhassanain.org/urdu/?com=book&id=352&search=%D8%B5%DB%81%D8%A7%D8%A8%DB%81%20%D8%B1%D8%B6%DB%8C%20%D8%A7%D9%84%D9%84%DB%81%20%D8%B9%D9%86%DB%81

----

http://alhassanain.org/urdu/?com=book&id=50&search=%DA%A9%DB%8C%D8%A7%20%DB%81%D9%85%DB%8C%DA%BA%20%D8%AD%D9%82%20%D8%AD%D8%A7%D8%B5%D9%84%20%DB%81%DB%92%20%DA%A9%D8%B3%DB%8C%20%DA%A9%DB%92%20%D8%A8%D8%A7%D8%B1%DB%92%20%D9%85%DB%8C%DA%BA%20%D8%A8%D8%BA%DB%8C%D8%B1%20%D8%AA%D8%AD%D9%82%DB%8C%D9%82%20%DA%A9%DB%92%20%D8%BA%D9%84%D8%B7%20%D8%B1%DB%92%20%D8%B1%DA%A9%DA%BE%D9%86%D8%A7

----

 

http://alhassanain.org/urdu/?com=book&id=139&search=%DA%A9%DB%8C%D8%A7%20%DB%81%D9%85%DB%8C%DA%BA%20%D8%AD%D9%82%20%D8%AD%D8%A7%D8%B5%D9%84%20%DB%81%DB%92%20%DA%A9%D8%B3%DB%8C%20%DA%A9%DB%92%20%D8%A8%D8%A7%D8%B1%DB%92%20%D9%85%DB%8C%DA%BA%20%D8%A8%D8%BA%DB%8C%D8%B1%20%D8%AA%D8%AD%D9%82%DB%8C%D9%82%20%DA%A9%DB%92%20%D8%BA%D9%84%D8%B7%20%D8%B1%DB%92%20%D8%B1%DA%A9%DA%BE%D9%86%D8%A7

---

 

*
*

امامين حسنين عليهما السلام ثقافتى اور فکر اسلامى - نيٹ ورک