تفسير راہنما جلد ۵

 تفسير راہنما 0%

 تفسير راہنما مؤلف:
زمرہ جات: تفسیر قرآن
صفحے: 744

 تفسير راہنما

مؤلف: آيت الله ہاشمى رفسنجاني
زمرہ جات:

صفحے: 744
مشاہدے: 157418
ڈاؤنلوڈ: 4543


تبصرے:

جلد 1 جلد 2 جلد 3 جلد 4 جلد 5 جلد 6 جلد 7 جلد 8 جلد 9 جلد 10 جلد 11
کتاب کے اندر تلاش کریں
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 744 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 157418 / ڈاؤنلوڈ: 4543
سائز سائز سائز
 تفسير راہنما

تفسير راہنما جلد 5

مؤلف:
اردو

اور تغيير پذير نہ ہو_هذا اكبر فلما افلت قال

۸_ حضرت ابراہيمعليه‌السلام نے سورج كے غروب ہوتے ہى اپنى قوم كے مشركانہ عقائد و توہمات كے بارے ميں اپنى بيزارى اور نفرت كا اظہار كرديا_فلما افلت قال يا قوم انى برى مما تشركون

اگر ''ما تشركون'' ميں ''ما'' مصدريہ ہو تو جملے كا مفہوم يہ ہوجائے گا ''برى من اشراككم'' (يعنى ميں تمھارے شرك كرنے سے بيزار ہوں )_ مندرجہ بالا مفہوم اسى بنا پر اخذ كيا گيا ہے_

۹_ حضرت ابراہيمعليه‌السلام نے اپنى قوم كے شرك آميز عقائد كو دليل كے ساتھ باطل قرار دينے كے بعد، صراحت كے ساتھ ان كے معبودوں سے بيزارى كا اظہار كرديا_فلما رأى الشمس انى برى مما تشركون

اگر ''مما تشركون'' ميں ''ما'' موصول ہو تو جملہء كا مطلب يہ ہوگا ''برى من الذى تشركون بہ'' يعنى ان چيزوں سے ميں بيزارى كا اظہار كرتاہوں كہ جن سے تم شرك كرتے ہو_

۱۰_ اجرام فلكى كى ربوبيت كے ساتھ ساتھ بتوں كى الوہيت كا (باطل) عقيدہ بھى عصر ابراہيمعليه‌السلام كے لوگوں ميں رائج تھا_اتتخذ اصناما كوكبا القمر الشمس

بت پرستوں كے ساتھ حضرت ابراہيمعليه‌السلام كى بحث يہ تھى كہ ''اتتخذ اصناما ء الھة'' ليكن اجرام فلكى كے سلسلے ميں ، ان كى ربوبيت كى بحث تھي_ احتمالا ان دو تعبيروں ميں فرق، قوم ابراہيمعليه‌السلام كے (عقائد) و خيال كے مطابق، بتوں اور اجرام فلكى كے درميان فرق كى جانب ايك اشارہ ہے_

۱۱_ مشركين كے خداؤں اور شرك پر مبنى عقائد سے بيزارى و نفرت كا اظہار كرنا ضرورى ہے_انى بريء مما تشركون

۱۲_عن الرضا عليه‌السلام : ان ابراهيم عليه‌السلام وقع الى ثلاثة اصناف ...صنف يعبد الشمس ''فلما'' اصبح و ''راى الشمس بازغة قال هذا ربى هذا اكبر'' من الزهرة و القمر على الانكار والاستخبار ...''فلما افلت'' قال للا صناف الثلاثة من عبدة الزهرة والقمر و الشمس ''يا قوم انى برى مما تشركون (۱)

امام رضاعليه‌السلام سے منقول ہے كہ ابراہيمعليه‌السلام كو تين گروہوں كا سامنا تھا ايك گروہ خورشيد كى پرستش كرتا تھا بس جب صبح كے وقت سورج كو چمكتے ہوئے ديكھا تو (حضرت ابراہيمعليه‌السلام نے) استفہام انكارى كى بنا پر كہا : يہ ميرا پروردگار ہے،

____________________

۱) عيون اخبار الرضا ج ۱ ص ۱۹۷ ح/ ۱ ب ۱۵_ نور الثقلين ج/ ۱ ص ۷۳۵ ح/ ۱۴۶_

۲۴۱

يہ، زھرہ ستارے اور چاند سے بڑا ہے پس جب سورج غروب ہوگيا تو آپعليه‌السلام نے زھرہ ستارے، چاند اور سورج كى پرستش كرنے والے تينوں گروہوں سے كہا : اے ميرى قوم، جس كو آپ لوگ خدا كا شريك قرار ديتے ہو ميں اس سے بيزار ہوں _

۱۳_سئل ابو عبدالله عليه‌السلام عن قول ابراهيم عليه‌السلام ''هذا ربّي'' اشرك فى قوله ''هذا ربّى ؟ فقال: لا و لم يكن من ابراهيم عليه‌السلام شرك و انما كان فى طلب ربه ... (۱)

امام صادقعليه‌السلام سے پوچھا گيا كہ كياحضرت ابراہيمعليه‌السلام كا خورشيد كے بارے ميں يہ كہنا كہ ''يہ ميرا پروردگار ہے، كيا اس سے وہ مشرك ہوگئے ہيں ؟

آپعليه‌السلام نے فرمايا : نہيں ابراہيمعليه‌السلام كى يہ بات شرك نہيں تھي_ چونكہ وہ اپنے (حقيقي) پروردگار كى جستجو ميں تھے

۱۴_عن ابى عبدالله عليه‌السلام كشف الله له (ابراهيم) عن السموات حتى راى العرش و من عليه و اراه الله ملكوت السموات والارض فعند ذلك ''قال يا قوم انى برى مما تشركون'' (۲)

امام صادقعليه‌السلام سے روايت ہوئي ہے كہ اللہ تعالى نے ابراہيمعليه‌السلام كو آسمان دكھائے يہاں تك كہ انھوں نے عرش اور اسكے ساكنين كا مشاہدہ كيا اور خدا نے آسمانوں اور زمين كے ملكوت انھيں دكھائے_ اس وقت حضرت ابراہيمعليه‌السلام نے كہا : اے ميرى قوم، جس كو تم خدا كا شريك قرار ديتے ہو ميں اس سے بيزار ہوں ''

ابراہيمعليه‌السلام :ابراہيم اور چاند پرستى ۳; ابراہيم اور سورج پرستى ۱۴; ابراہيم اور عرش كا مشاہدہ ۳; ابراہيم كا اظہار بيزارى ۸،۹،۱۴;ابراہيم كا دليل لانا ۲; ابراہيم كا سورج پرستى كا اظہار كرنا ۲،۳;ابراہيم كا قصہ ۲،۳،۹،۱۲; ابراہيم كو ملكوت دكھائے جانا ۱۴; ابراہيم كى توحيد ۱۲،۱۳;ابراہيم كى شرك دشمنى ۹ ; ابراہيم كے زمانہ كى تاريخ ۱; ابراہيم كے زمانہ ميں بت پرستى ۱۰

اجرام فلكى :اجرام فلكى كى ربوبيت ۱۰الوہيت :عصر ابراہيم ميں الوہيت ۱۰

بابل :اہل بابل كا عقيدہ ۴;اہل بابل كى خورشيد پرستى ۴

بيزارى كا اظہار :باطل خداؤں سے بيزارى كا اظہار كرنا ۹ ،۱۱;

____________________

۱) تفسير قمى ج/ ۱ ص ۲۰۷_ نور الثقلين ج/ ۱ ص ۷۳۷ ح ۱۴۹_

۲)تفسير قمى ج/۱، ص۲۰۷ ، نورالثقلين ج/۱، ص۷۳۷ ح ۱۴۹_

۲۴۲

سورج پرستى سے اظہار بيزارى ۸; شرك سے بيزارى كا اظہار كرنا ۸، ۱۱، ۱۲، ۱۴

ربوبيت :عصر ابراہيم كے دوران ربوبيت (كا تصور) اور شرائط ربوبيت ۶، ۷

روايت : ۱۲، ۱۳، ۱۴

سورج:سورج كا غروب ہونا ۶; سورج كى ربوبيت كا ردّ ۶

سورج پرستي:سورج پرستى كا ردّ ۲;سورج پرستى كى تاريخ ۱; عصر ابراہيمعليه‌السلام كے دوران سورج پرستى ۱

شرك :شرك كے خلاف جنگ كا طريقہ ۲; موارد شرك ۱

عقيدہ :باطل عقيدے كا ابطال ۵; باطل عقيدہ كا اظہار ۵; باطل عقيدے كو ابطال كرنے كا طريقہ ۲; ربوبيت خورشيد كا عقيدہ ۴

قوم ابراہيمعليه‌السلام :قوم ابراہيمعليه‌السلام كا شرك، ۱، ۸، ۹

قمر پرستى :قمر پرستى كا ردّ ۳

آیت ۷۹

( إِنِّي وَجَّهْتُ وَجْهِيَ لِلَّذِي فَطَرَ السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضَ حَنِيفاً وَمَا أَنَاْ مِنَ الْمُشْرِكِينَ )

ميرا ر خ تمامتر اس خدا كى طرف ہے جس نے آسمانوں اور زميں كو پيدا كيا ہے اور ميں باطل سے كنارہ كش ہوں اور مشركوں ميں سے نہيں ہوں

۱_ حضرت ابراہيمعليه‌السلام كا لوگوں كے ساتھ مجادلہ (بحث و مناظرہ) كرنے اور انكے مشركانہ عقائد كو باطل قرار دينے كے بعد، اپنى يكتاپرستى پر تاكيد كرنا_فلما افل انى وجهت وجهى للذى فطر السموات

۲_ طبيعت اور اسكے غائب اور قابل تغيير ہونے ميں غور و

۲۴۳

فكر كرنے سے، طبيعى موجودات كے ربوبيت كے قابل نہ ہونے كا ادراك حاصل ہوتاہے_

كوكبا القمر الشمس بازغة وجهت وجهى للذى فطر السموات

۳_ آسمانوں اور زمين كا خالق (ہي) ربوبيت اور خالصانہ عبادت كے لائق ہے نہ كہ موجودات عالم_

لا احب الافلين انى وجهت وجهى للذى فطر السموات والارض

۴_ فقط خداوند يكتا، آسمانوں اور زمين كا خالق ہے_فطر السموات والارض

۵_ كائنات كى وسعتيں ، متعدد آسمانوں كى حامل ہيں _فطر السموات والارض

۶_ حق پرستى اور راہ مستقيم كى جانب رجحان ركھنا، حضرت ابراہيمعليه‌السلام كى خصوصيات ميں سے ہے_

انى وجهت وجهى للذي حنيفا

۷_ حضرت ابراہيمعليه‌السلام كا حنيف ہونا ہي، خدائے واحدكى جانب ان كے تمام تر توجہ كرنے كا باعث بناہے_

وجهت وجهى للذي حنيفا ''حنف'' كا مطلب، گمراہى سے راہ مستقيم اور حق كى جانب ميلان ركھنا ہے (راغب) يہاں ''حنيفا'' ''وجھت'' كے فاعل كے ليے حال ہے لہذا اسے اس رجحان كى بنياد كيا جاسكتا ہے _

۸_ صراط مستقيم اور حق كى طرف رجحان كا تقاضا ہے كہ (انسان) توحيد پر عقيدہ ركھے اور دل و جان سے خداوند يكتا كى طرف اپنا رخ كرلے_وجهت وجهى للذي حنيفا و ما انا من المشركين

راغب ''حنيف'' كے معنى ميں كہتے ہيں : ''حنف'' استقامت كى جانب ميلان اور گمراہى سے دورى ہے اور چونكہ ''حنيفا'' آيت ميں فاعل ''وجھت'' كے ليے وصف ہے لہذا يہ ''وجھت ...'' كے مضمون كے ليے ايك قسم كى علت شمار ہوتى ہے_

۹_ موجودات كے بارے ميں غور و فكر كرنا اور انكے قابل زوال اور غروب پذير ہونے سے صرف نظر كركے ناقابل زوال (خداوند) يكتا كى جانب رجوع كرنا، ملكوت عالم كى رؤيت اور مشاہدہ (كہلاتا) ہے_

و كذلك نرى ابراهيم لا احب الافلين انى وجهت وجهى للذي

آيات ۷۶ تا ۷۹ ''كو كذلك نري'' كى تفصيل قرار ديا جاسكتا ہے يعنى يہ فكرى اور عقلى حركت ہى ملكوت كى رؤيت اور مشاہدہ ہے_

۱۰_ حق پرستى كا نتيجہ، توحيد پر ايمان ہے جبكہ راہ مستقيم

۲۴۴

سے فرار و گمراہى كا نتيجہ، شرك ہے_و جهت وجهي حنيفا و ما انا من المشركين

۱۱_ انسانوں كى درجہ بندى اور حدود معين كرنے كا معيار، توحيد اور شرك ہے_انى برى مما تشركون و ما انا من المشركين

حضرت ابراہيمعليه‌السلام كا عقيدہ توحيد بيان كرنے اور شرك كے ابطال كے بعد، مشركين سے اپنى صف جدا كرنا اور اس پر تاكيد كرنا، گويا معاشرے كى درجہ بندى و حدود كا ايك معيار پيش كرنا ہے_

۱۲_ حضرت ابراہيمعليه‌السلام كبھى بھى مشركين كى صف ميں شامل نہيں تھے_و ما انا من المشركين

حضرت ابراہيمعليه‌السلام كا اپنے مشرك نہ ہونے پر تاكيد كرنا شايد اس تصور كى نفى كرنا تھا كہ ان كا اجرام فلكى كى ''ربوبيت'' كے بارے ميں ادعا حقيقى پہلو ركھتا تھا_

آسمان :تعدد آسمان ۵; خالق آسمان ۳، ۴

آفرينش :ملكوت آفرينش كا مشاہدہ ۹

ابراہيمعليه‌السلام :ابراہيم كا حنيف ہونا ۶; ابراہيم كا دليل لانا ۱; ۷،۱۲;ابراہيم كى توحيد ۷; ابراہيم كى حق پرستى ۶; ابراہيم كى خصوصيت ۶; ابراہيم كى شرك دشمنى ۱; ابراہيم كے رجحانات ۶; ابراہيم كے فضائل ۶،۷

انسان :انسانوں كى درجہ بندى كا معيار ۱۱

تعقل :تعقل كے آثار ۲، ۹; طبيعت كے بارے ميں تعقل ۲; موجودات كے متعلق تعقل ۹

توحيد :توحيد كے آثار ۱۱; عقيدہ توحيد كا پيش خيمہ۸; عقيدہ توحيد كے عوامل ۹،۱۰

حق :حق پرستى كے آثار ۸، ۱۰

خدا تعالى :خدا كى خالقيت ۴ ;وحدانيت خدا ۴

ربوبيت :شرائط ربوبيت، ۲، ۳

رجحانات :صراط مستقيم كى جانب ميلان ۸

زمين :خالق زمين، ۳، ۴

۲۴۵

شرك :شرك كے آثار ۱۱; عوامل شرك ۱۰

صراط مستقيم :صراط مستقيم سے اعراض كے آثار ۱۰

طبيعت :طبيعت كا تغيير پذير ہونا ۲

عبادت :عبادت خدا ۳;مخلصانہ عبادت ۳

قدر و قيمت كا تعين :قدر و منزلت تعين كرنے كا معيار ۱۱

گمراہى :گمراہى كے عوامل ۱۰

۲۴۶

آیت ۸۰

( وَحَآجَّهُ قَوْمُهُ قَالَ أَتُحَاجُّونِّي فِي اللّهِ وَقَدْ هَدَانِ وَلاَ أَخَافُ مَا تُشْرِكُونَ بِهِ إِلاَّ أَن يَشَاءَ رَبِّي شَيْئاً وَسِعَ رَبِّي كُلَّ شَيْءٍ عِلْماً أَفَلاَ تَتَذَكَّرُونَ )

اور جب ان كى قوم نے ان سے كٹ حجتى كى تو كہا كہ كيا مجھ سے خدا كے بارے ميں بحث كررہے ہو جى نے مجھےہدايت دے دى ہے اور ميں تمھارے شريك كر دہ خداؤں سے بالكل نہيں ڈرتاہوں _ مگر يہ كہ خود ميرا خدا كوئي بات چاہے كہ اس كا علم ہرشے سے وسيع تر ہے كيا يہ بات تمھارى سمجھ نہيں آتى ہے (۸۰)

۱_ حضرت ابراہيمعليه‌السلام كى قوم انكے استدلال پر مبنى (عقيدہ) توحيد كے آگے تسليم ہونے كے بجائے، ان كے خلاف دليل لانے لگي_و ما انا من المشركين و حاجه قومه

۲_ حضرت ابراہيمعليه‌السلام كا اپنى قوم كے مشركانہ عقيدے كے بطلان پر استدلال كرنے كے باوجود، انكى قوم كا اپنے شرك آميز عقيدے پر ڈنے رہنا (بے جا) تعصب كا مظاہرہ كرناہے _و حاجه قومه قال اتحاجونى فى الله

۳_ شرك كے بطلان پر واضح دلائل كے باوجود لوگوں كے شرك پر مصر رہنے كى وجہ سے حضرت ابراہيمعليه‌السلام كا اظہار تعجب كرنا_و حاجه قومه قال اتحاجونى فى الله

۴_حضرت ابراہيمعليه‌السلام نے ہدايت خدا كے سائے ميں ، توحيد اور يكتاپرستى كا راستہ اپنايا تھا_قال اتحاجونى فى الله و قد هدى ن

۲۴۷

۵_ حضرت ابراہيمعليه‌السلام نے ہدايت خداكے ذريعے اجرام فلكى و بتوں كى پرستش اور شرك كے ابطال پر استدلال كيا تھا_اتتخذ اضاما قال لا احب الافلين و قد هدان

۶_ توحيد كى جانب انسان كى (فطري) ہدايت ، خود اس بات پر گواہ اور محكم دليل ہے كہ خداوند عالم ربوبيت ميں يكتا (و بے مثل) ہے_اتحاجونى فى الله و قد هدان

آيت كے ظاہر سے پتہ چلتاہے كہ حضرت ابراہيمعليه‌السلام نے مشركين كے احتجاج (دلائل و براہين) كے سامنے توحيد ربوبى كى جانب خود بخود ہدايت پانے كا استدلال كياہے اور اس ہدايت اور راہنمائي (الھي) كو خدا كى يگانگى كى دليل قرار دياہے چونكہ اگر اس قسم كا پروردگار نہ ہوتا تو اس طرح راستہ نہ دكھاتا_(۱)

۷_ اگر پروردگار يكتا كى كوئي حقيقت نہ ہوتى تو انسان توحيد ربوبى كى جانب ہدايت و راہنمائي نہ پاسكتا_

اتحاجونى فى الله و قدهدا ن

۸_ انسان ہدايت خداوند كے ذريعے، توحيد كا راستہ طے كرتاہے_قال اتحاجونى فى الله و قد هدا ن قوم ابراہيمعليه‌السلام كا آپعليه‌السلام سے احتجاج، شرك اور توحيد كے بارے ميں تھا_ اسى ليے، ''ھدان'' كا مصداق، توحيد كى جانب ہدايت ہے_ يہ طبعى بات ہے كہ اس طرح كى ہدايت حضرت ابراہيمعليه‌السلام سے مختص نہيں _

۹_ حضرت ابراہيمعليه‌السلام كى توحيدى دلائل كے مقابلے ميں انكى قوم انھيں بتوں كے خطرے سے ڈرانے لگي_

و لا اخاف ما تشركون به

جملہ ''لا اخاف'' جو كہ مشركين كى دھمكى پر حضرت ابراہيمعليه‌السلام كا جواب ہے، مشركوں كى جانب سے دھمكى كے وقوع پر قرينہ ہے_

۱۰_ قوم ابراہيمعليه‌السلام كا شرك پر ہٹ دھرمى دكھانے كے سبب اپنے خيالى خداؤں كے موہوم و بے فائدہ خوف ميں مبتلا ہونا_و لا اخاف ما تشركون به

۱۱_ موہوم اور خرافاتى عقائد، تبليغ توحيد كى (سب سے بڑي) مشكل ہيں _و لا اخاف ما تشركون به

____________________

۱) تفسير الميزان كى طرف رجوع كريں _

۲۴۸

۱۲_ حضرت ابراہيمعليه‌السلام نے مشركين كے خداؤں سے نہ ڈرنے كا اعلان كركے مشركين كى دھمكيوں اور منطق كے بے بنياد ہونے كو روشن كرديا_و لا اخاف ما تشركون به

۱۳_ ابراہيمعليه‌السلام كے نزديك، انسان كے موجودات عالم سے ڈرنے كا سبب، مشيت خدا ہے نہ كہ ان موجودات كى ربوبيت اور مستقل تاثير_و لا اخاف ما تشركون به الا ان يشاء ربي

۱۴_ بعض موجودات عالم اور حوادث، مشيت خدا كى وجہ سے خوفناك ہيں نہ كہ اپنى استقلالى تاثير و ربوبيت كى بنا پر

و لا اخاف ما تشركون به الا ان يشاء ربي

۱۵_ تمام موجودات جہا ن اللہ تعالى كے احاطہ اور وسيع علم ميں ہيں _وسع ربى كل شيء علما

۱۶_ تمام موجودات پر محيط علم خداوند، كائنات كى وسعتوں ميں اس كى ربوبيت كے جارى ہونے كا ضامن ہے_

الا ان يشاء وسع ربّى كل شيء علما

۱۷_ نظام عالم كى تدبير اور اسے چلانے كے ليے، علم كا لازمى ہونا_الا ان يشاء ربى شيئا وسع ربّى كل شيء علما

ابراہيمعليه‌السلام كے نزديك، اس عالم كى تدبير اور اس ميں ربوبيت الہى كا جارى ہونا، خداوند عالم كے محيط علم كى وجہ سے ہے_ يہاں ايك قاعدہ كلى مد نظر ركھنا چاہيئے كہ صحيح و درست تدبير، فقط علم كے سائے ميں ميسر آسكتى ہے_

۱۸_ عالم ہستى ميں ہرشئے كى تاثير اور فعل پروردگار عالم كى مشيت اور اذن سے وابستہ ہے_

الا ان يشاء ربّى شيئا وسع ربى كل شيء علما

۱۹_ تمام موجودات عالم پر علمى احاطہ ركھنے والى ہستى ہى ربوبيت كے لائق ہے_وسع ربى كل شيء علما

گذشتہ آيات ميں توحيد ربوبى كے بارے ميں بحث ہورہى تھى شايد حضرت ابراہيمعليه‌السلام كى زبان سے يہ جملہ ''وسع ربي ...'' ''رب'' ہونے كا معيار بتانے كے ليے بيان كيا گيا ہو_

۲۰_ توحيد پر واضح دلائل كے باوجود، شرك اختيار كرنا، ايك تعجب انگيز بات ہے_اتحاجونى فى الله و قد هدان افلا تتذكرون

۲۱_ توحيد كى حقانيت اور شرك كے بطلان كو درك كرنے كے ليے فقط ياد دہانى اور غفلت كے پردے ہٹانا، كافى ہے_

قال اتحاجونى فى الله و قد هدان افلا تتذكرون''تتفكرون'' و غيرہ كے بجائے ''تتذكرون'' كا استعمال ہونا، اس نكتے كى نشاندہى كرتاہے كہ ياد دہانى اور غفلت كا غبار ہٹانا، اقرار توحيدكے ليے كافى ہے_

۲۴۹

آفرينش (خلقت) :حاكم آفرينش ۱۵

ابراہيمعليه‌السلام :ابراہيمعليه‌السلام كا تعجب ۳; ابراہيمعليه‌السلام كا دليل و حجت لانا ۲، ۵، ۹;ابراہيمعليه‌السلام كا عقيدہ ۱۳;ابراہيمعليه‌السلام كاقصہ ۱، ۳، ۹، ۱۲;ابراہيمعليه‌السلام كو خبردار كيا جانا ۹; ابراہيمعليه‌السلام كى توحيد۴;

ابراہيمعليه‌السلام كى شجاعت ۱۲; ابراہيم كى شرك دشمنى ۵;ابراہيمعليه‌السلام كى ہدايت ۴

اجرام فلكى :اجرام فلكى كى ربوبيت كا ردّ ۵ بت پرستى :بت پرستى كا بطلان ۵

توحيد :توحيد ربوبى كے دلائل ۶;توحيد كى جانب ہدايت ۶، ۷، ۸; توحيد كى طرف دعوت كى مشكلات ۱۱; حقانيت توحيد ۲۱; دلائل توحيد ۷

خوف :خوف كا منشا۱۳;موجودات سے ڈرنا ۱۳، ۱۴

خدا تعالى :خدا كا احاطہ ۵۱; خدا كا علم ۱۵،۱۶; خدا كى ربوبيت ۶۱; خدا كى مشيت ۱۳،۱۴،۱۶،۱۸; خدا كى ہدايت۴،۵،۸،

ربوبيت :ربوبيت كى شرائط ۱۷، ۱۹; ربوبيت ميں علم، ۱۷، ۱۹

شرك :شرك پر سرزنش ۲۰;شرك كا بطلان ۳، ۵، ۲۱; شرك كے خلاف منطق ہونا ۲۰

طبيعى عوامل :طبيعى عوامل كا كردار ۱۳، ۱۴، ۱۸

عقيدہ :باطل خداؤں پر عقيدہ ۱۰; خرافات كے سلسلے ميں عقيدے كے آثار ۱۱; عقيدہ توحيد كے عوامل ۷، ۸

غفلت :غفلت دور كرنے كے آثار ۲۱

قوم ابراہيمعليه‌السلام :قوم ابراہيمعليه‌السلام اور ابراہيمعليه‌السلام ۱ ;قوم ابراہيمعليه‌السلام كا احتجاج ۱; قوم ابراہيمعليه‌السلام كا تعصب ۲;قوم ابراہيمعليه‌السلام كا شرك ۲، ۳، ۱۰;قوم ابراہيمعليه‌السلام كا عصيان ۱; قوم ابراہيمعليه‌السلام كا عقيدہ ۲، ۳، ۹، ۱۰; قوم ابراہيمعليه‌السلام كو تنبيہ ۹; قوم ابراہيمعليه‌السلام كى دھمكياں ۱۲; قوم ابراہيمعليه‌السلام كى ضد ۲، ۳;قوم ابراہيمعليه‌السلام كى ہٹ و ھرمى كے علل و اسباب ۱۰; قوم ابراہيم كے خدا ۹، ۱۰، ۱۲; قوم ابراہيمعليه‌السلام ميں خرافات ۱۰

مديريت :مديريت كى شرائط ۱۷; مديريت ميں علم كا كردار ۱۷

نصيحت :نصيحت كے آثار ۲۱

۲۵۰

آیت ۸۱

( وَكَيْفَ أَخَافُ مَا أَشْرَكْتُمْ وَلاَ تَخَافُونَ أَنَّكُمْ أَشْرَكْتُم بِاللّهِ مَا لَمْ يُنَزِّلْ بِهِ عَلَيْكُمْ سُلْطَاناً فَأَيُّ الْفَرِيقَيْنِ أَحَقُّ بِالأَمْنِ إِن كُنتُمْ تَعْلَمُونَ )

اور ميں كس طرح تمھارے خداؤں سے ڈرسكتا ہوں جب كہ تم اس بات سے نہيں ڈرتے ہو كو تم نے ان كو خدا كا شريك بناديا ہے جس كے بارے ميں خدا كى طرف سے كوئي دليل نہيں نازل ہوئي ہے تو اب دونوں فريقوں ميں كون زيادہ امن و سكون كا مقدار ہے اگر تم جاننے والے ہو تو بناؤ

۱_ خداوند يكتا كے بارے ميں شرك اختيار كرنے كے نتيجے سے نہ ڈرنا اور اسى طرح (خدا كے) خيالى شريكوں (خداؤں ) سے خوف زدہ ہونا ايك تعجب انگيز اور عقل سے دور فعل ہے_و كيف اخاف ما اشركتم و لا تخافون انكم اشركتم بالله

۲_ حضرت ابراہيمعليه‌السلام كى قوم انھيں اپنے معبودوں كى جانب سے نقصان پہنچنے كى دھمكى ديتى تھي_

و لا اخاف ما تشركون به و كيف اخاف ما اشركتم

۳_ خداوند عالم كے ساتھ شريك قرار دينے كے سبب، مشركين كو خدا سے ڈرنا چاہيئے_و لا تخافون انكم اشركتم بالله

۴_ حضرت ابراہيمعليه‌السلام كى قوم، ربوبيت عالم اور كائنات كى تدبير ميں اجرام فلكى اور بتوں كى تاثير كى معتقد ہونے كے علاوہ، خداوند متعال پر بھى اعتقاد ركھتى تھي_و لا تخافون انكم اشركتم بالله

جملہ ''و لا تخافون ...'' ميں مشركين كے خلاف حضرت ابراہيمعليه‌السلام كا احتجاج اس وقت مكمل ہے جب مشركين ''اللہ'' پر ايمان ركھتے ہوں _

۵_ خداوند عالم نے كوئي ايسى دليل نازل نہيں فرمائي جو

۲۵۱

كائنات كى ربوبيت اور تدبير ميں اپنے ساتھ كسى اور كے شريك ہونے پر گواہ ہو_ما لم ينزل به عليكم سلطنا

۶_ مشركين خداوندعالم كے ساتھ شريك قرار دينے كى وجہ سے سزا اور عذاب كے مستحق ہيں _فاى الفريقين احق بالامن

۷_ خداوند عالم كے ساتھ شريك قرار دينا ايك ايسا عقيدہ ہے جس پر كوئي دليل نہيں _

و لا تخافون انكم اشركتم بالله و ما لم ينزل به عليكم سلطنا

''سلطان'' كا معنى حجت ہے_ بنابرايں ، جملہ ''و لم ينزل بہ عليكم سلطانا'' يعنى خداوند نے مشركين كے توہمات (بيہودہ عقائد) پر كسى قسم كى حجت نازل نہيں كي_

۸_ دينى عقائد كو دليل و برھان پر قائم ہونا چاہيئے_ما لم ينزل به عليكم سلطانا

۹_ بعض موجودات كے ضرر پہچانے سے ڈرنے كا سبب خداوندعالم كے ساتھ شريك قرار دينا ہے_

و كيف اخاف ما اشركتم فاى الفريقين احق بالامن

۱۰_ موحدين، توحيد اور يكتا پرستى كے سبب، غضب الھى سے محفوظ رہنے كے حقدار ہيں _

و لا تخافون انكم اشركتم بالله فاى الفريقين احق بالامن

۱۱_ مشركين، گمان كرتے تھے كہ وہ بتوں اور دوسرے معبودوں كى پرستش كے سبب امن و سكون سے رہ رہے ہيں _

فاى الفريقين احق بالامن

۱۲_ بحث و جدل ميں طرف مقابل سے نرم رويہ اپنانا عقائد و معارف كى تبليغ كا ايك طريقہ ہے_

فاى الفريقين احق بالامن

امن كے ليے موحدين كے ''احق'' ہونے كا لازمہ يہ ہے كہ مشركين كے ليے بھى ايك قسم كا حق ہے_ ليكن يہ بات قابل توجہ ہے كہ مشركين امن و سكون سے رہنے كى لياقت نہيں ركھتے لہذا يہا ں ، تبليغ و جدل كا مقام ہے پس بطور مدارا و (مماشات) ان كے ليے ايك حق فرض كيا گيا ہے_

۱۳_ مشركين كا غضب خداسے محفوظ نہ ہونا اور موحدين كا امان الہى سے بہرہ مند ہونا ايك ايسى حقيقت ہے جو علم و آگاہى پر استوار ہے_فاى الفريقين احق بالامن ان كنتم تعلمون

۱۴_ شرك كا سبب جہالت و نادانى ہے_فاى الفريقين احق بالامن ان كنتم تعلمون

۲۵۲

آيت كے مضمون كو جملہ شرطيہ ''ان كنتم تعلمون'' پر معلق كرنا، اس نكتے كى جانب اشارہ ہے كہ مشركين نادان لوگ ہيں جس كے نتيجے ميں ان كے عقائد بھى جہالت اور نادانى پر استوار ہيں _

۱۵_ قوم ابراہيمعليه‌السلام كا دعوى ہے كہ اس كے موہوم عقائد، علم و آگاہى پر مبنى ہيں _

فاى الفريقين احق بالامن ان كنتم تعلمون

جملہ'' ان كنتم تعلمون'' جو كہ حضرت ابراہيمعليه‌السلام كى جانب سے مشركين كے مقابلے ميں بيان كيا گيا ہے، اس سے ظاہر ہوتاہے كہ قوم ابراہيمعليه‌السلام اس قسم كا دعوى ركھتے تھے_

آفرينش (خلقت) :تدبير آفرينش ۵

ابراہيمعليه‌السلام :ابراہيم كو دھمكى ۲; قصہ ابراہيمعليه‌السلام ۲

تبليغ :روش تبليغ ۱۲

توحيد :توحيد عبادى كے آثار ۱۰

جہالت :جہالت كے آثار ۱۴

خوف و ڈر :باطل خداؤں كا خوف ۱; پسنديدہ خوف ۳; خوف خدا۳; موجودات كا خوف ۹; ناپسنديدہ خوف ۱، ۹

دليل پيش كرنا :دليل لاتے وقت نرم رويہ اپنانا ۱۲

شرك :آثار شرك ۳; بطلان شرك كے دلائل ۵; شرك كا انجام ۱; شرك كا خلاف منطق ہونا ۱، ۷; عوامل شرك ۹، ۱۴

عقيدہ :اجرام فلكى كى ربوبيت كا عقيدہ ۴;بت پرستى كا عقيدہ ۴; عقيدے ميں برھان ۸

غضب :غضب خدا سے امن و امان ۱۰

قوم ابراہيمعليه‌السلام :قوم ابراہيمعليه‌السلام كا دعوى ۱۵; قوم قوم ابراہيم كا شرك ۴; قوم ابراہيمعليه‌السلام كا عقيدہ ۴، ۱۵; قوم ابراہيمعليه‌السلام كى دھمكياں ۲; قوم ابراہيمعليه‌السلام كے افكار ۲;قوم ابراہيمعليه‌السلام كے معبود ۲

كيفر (سزا) :سزا و كيفر كے مستحق ۶; موجبات كيفر ۶

مجادلہ :مجادلے (بحث و تكرار) ميں نرم رويہ اپنانا ۱۲

۲۵۳

مشركين :مشركين كا خوف ۳; مشركين كا مغضوب ہونا ۱۳;مشركين كى بت پرستى ۱۱;مشركين كى بت پرستي

كے دلائل ۱۱; مشركين كى سزا ۶ ;مشركين كے افكار

۱۱; مشركين كى كے ليے امن۱۱

مغضوبين خدا : ۱۳

موحدين :موحدين كے ليے امن ۱۰، ۱۳

آیت ۸۲

( الَّذِينَ آمَنُواْ وَلَمْ يَلْبِسُواْ إِيمَانَهُم بِظُلْمٍ أُوْلَـئِكَ لَهُمُ الأَمْنُ وَهُم مُّهْتَدُونَ )

جو لوگ ايمان لے آئے او انھوں نے اپنے ايمان كو ظلم سے آلودہ نہيں كيا انھيں كے لئے امن و سكون ہے اور وہى ہدايت يافتہ ہيں

۱_ جن مومنين كا ايمان، ہر قسم كے شرك سے پاك ہو وہ، امن الہى كى نعمت سے بہرہ مند اور اس كے غضب و عذاب سے محفوظ ہيں _الذين امنوا و لم يلبسوا ايمنهم بظلم اولئك لهم الامن

۲_ ظلم، ايمان كے درجے ميں كمى كا باعث بنتاہے_الذين امنو و لم يلبسوا ايمنهم بظلم

۳_ شرك، ہر شكل ميں ظلم ہے_و لم يلبسوا ايمنهم بظلم

گذشتہ تمام آيات ابطال شرك اور توحيد كے بارے ميں تھيں يہ آيت ان تمام آيات كا نتيجہ ہے لہذا گذشتہ آيات كے قرينے سے اس آيت ميں ''ظلم'' سے مراد ''شرك'' ہے_

۴_ خدا پر ايمان كے كچھ مراتب و درجات ہيں _الذين ء امنوا و لم يلبسوا ايمنهم بظلم

''لم يلبسوا'' كے ذريعے ايمان كى توصيف كا تقاضا يہ ہے كہ ايمان كى دو قسميں ہيں ايك ظلم سے مركب ايمان اور دوسرا ظلم سے خالى ايمان لھذا واضح ہے كہ ہر دو ايمان كہلاتے ہيں ليكن دو درجات و مراتب كے ساتھ_

۵_ با ايمان معاشرہ اس وقت خداوندعالم كے غضب و عذاب سے محفوظ ہے جب ہر قسم كے شرك و ظلم سے دور رہے_

فاى الفريقين احق بالامن الذين ء امنوا اولئك لهم الامن

۲۵۴

گذشتہ آيت ميں موحدين اور مشركين كا تذكرہ دو گروہوں كے عنوان سے كيا گيا ہے اور اب اس آيت ميں بھى موحدين كو جمع كے صيغوں اور ضمائر كے ساتھ ذكر كيا گيا ہے اس سے پتہ چلتاہے كہ معاشرے ميں امن و سكون اجتماعى صورت ميں ممكن ہے اگر چہ عليحدہ ہر فرد فرد بھى اس سے بہرہ مند ہے_

۶_ اگر معاشرے كے افراد، ظلم و شرك سے دور رہيں تو اس وقت ان كے ايمان كا نتيجہ امن و سكون ہے_

الذين امنووا و لم يلبسوا اولئك لهم الامن

اگر چہ گذشتہ آيات كے قرينے سے، اس آيت ميں ''ظلم'' كو شرك سے تعبير كيا گيا ہے_ ليكن ''ظلم'' و ''الامن'' كے مفاد كى عموميت كے منافى نہيں ہے_ بنابرايں مومن معاشرہ، ظلم سے دور رہنے كى صورت ميں مكمل امن كا حامل ہوگا_

۷_ ايمان كا كمال اور اسكے درجات، شرك و ظلم سے اسكى دورى كے معيار سے وابستہ ہيں _الذين امنوا و لم يلبسوا ايمانهم بظلم

۸_ وہى مومنين كامل ہدايت سے بہرہ مند ہيں جو اپنے ايمان كو كسى قسم كے ظلم و شرك سے آلودہ نہ كريں _

الذين ء امنوا و لم يلبسوا اولئك لهم الامن و هم مهتدون

اس آيہ شريفہ ميں ان مؤمنين كو ہدايت يافتہ كہا گيا ہے جن كا ايمان ہر قسم كے ظلم سے پاك ہو اور مومن جس مرتبے ميں بھى ہو ايك قسم كى ہدايت سے بہرہ مند ہے_ لہذا اس سے معلوم ہوتاہے كہ ''ھم مھتدون'' سے مراد، اس گروہ كا كامل ہدايت يافتہ ہونا ہے_

۹_عن ابى عبدالله عليه‌السلام (فى حديث فى قوله تعالى ''بظلم'' قال : هو الشرك (۱)

امام صادقعليه‌السلام سے ايك حديث كے ضمن ميں منقول ہے كہ : آيت ''و لم يلبسوا ايمانھم بظلم'' ميں ''ظلم'' سے مراد شرك ہے ...''

۱۰_عن ابى بصير قال : سالت ابا عبدالله عن قوله الله عزوجل :''الذين امنوا و لم يلبسوا ايمانهم بظلم، قال : بشك (۲)

ابوبصير كہتے ہيں : ميں نے امام صادقعليه‌السلام سے ''الذين آمنوا ...'' كے بارے ميں پوچھا آپعليه‌السلام نے فرمايا : آيت ميں ''ظلم'' سے مراد شك ہے_روايت ميں مذكورہ ''شك'' سے مراد غير اختيارى شك نہيں ہے كہ جو حق تك پہنچنے كا مقدمہ ہے_

____________________

۱) كافى ج/۵، ص ۱۴، ح/ ۱، تفسير برھان ج/۱ ص ۵۳۷ ح ۳_ ۲) كافى ج/ ۲، ص ۳۹۹ ح/ ۴_ نور الثقلين ج/ ۱ ص ۷۴۰ ح/ ۱۵۹۰_

۲۵۵

بلكہ ہوسكتاہے، وہ شك مراد ہو جو اختيارى مقدمات كے ساتھ شبہہ كے پيچھے چلنے سے حاصل ہوتاہے يا حق ميں تشكيك مراد ہو

۱۱_عنه فى قوله : ''و لم يلبسوا ايمانهم بظلم'' قال : الضلال فما فوقه (۱)

امام صادقعليه‌السلام سے منقول ہے كہ : مذكورہ آيت ميں ''ظلم'' سے مراد گمراہى اور اس سے بڑھ كے ہے_

۱۲_عن ابى جعفر عليه‌السلام فى قول الله تعالى ''الذين امنوا و لم يلبسوا ايمانهم بظلم ...'' : هذه الآية نزلت فى امير المؤمنين على ابن ابى طالب عليه‌السلام لانه لم يشرك بالله طرفة عين قط و لم يعبد اللات والعزي ...(۲)

امام باقرعليه‌السلام سے''الذين آمنوا '' كے بارے ميں منقول ہے كہ : يہ آيت امير المؤمنينعليه‌السلام كے متعلق نازل ہوئي ہے_ چونكہ حضرت عليعليه‌السلام نے ايك لحظہ كے ليے بھى خداوند سے شرك نہيں كيا اور نہ ہى (لات و عزى ) كى پرستش كى ہے

امام علىعليه‌السلام :توحيد علىعليه‌السلام ۱۲; درجات علىعليه‌السلام ۱۲

امن:امن كے علل و اسباب ۶

اقدار :اقدار سے متصادم امور ۲

ايمان :اللہ پر ايمان ۴;ايمان كا كمال ۷;ايمان كا متعلق ۴; ايمان كى اہميت ميں كمى كے علل و اسباب ۲; ايمان كے آثار ۶،ايمان كے مراتب ۲; ۷۰۴; مخلصانہ ايمان ۱،۸

خدا تعالى :عذاب خذا سے محفوظ ہونا ۱، ۵; غضب خدا سے محفوظ ہونا ۱، ۵

روايت : ۹، ۱۰، ۱۱، ۱۲

شرك :شرك سے اجتناب ۵، ۶; شرك سے اجتناب كى اہميت ۸; شرك سے اجتناب كے آثار ۷;شرك كا ظلم ہونا ۳، ۹

شك :ممنوع شك ۱۰

ظلم :ظلم سے اجتناب ۵، ۶; ظلم سے اجتناب كى اہميت

____________________

۱) تفسير عياشى ج/ ۱ ص ۳۶۶ ح/ ۴۷ نور الثقلين ج/ ۱ ص ۷۳۹ ح ۱۵۶_

۲) تفسير فرات كوفى ص ۱۳۴ ح ۱۵۸، بحار الانوار ج/ ۲۳ ص ۳۶۷ ح/ ۳۵_

۲۵۶

۸;ظلم سے اجتناب كے آثار ۷; ظلم كے آثار ۲; موارد ظلم، ۳، ۹، ۱۰، ۱۱

گمراہى :ظلم كى گمراہى ۱۱

معاشرہ :دينى معاشرے كا امن و سكون ۵

مومنين :مؤمنين كا امن و سكون ۱; خالص مؤمنين ۸;فضائل مؤمنين ۱

مھتدين (ہدايت يافتہ لوگ) : ۸

آیت ۸۳

( وَتِلْكَ حُجَّتُنَا آتَيْنَاهَا إِبْرَاهِيمَ عَلَى قَوْمِهِ نَرْفَعُ دَرَجَاتٍ مَّن نَّشَاء إِنَّ رَبَّكَ حَكِيمٌ عَلِيمٌ )

يہ ہمارى دليل ہے جسے ہم نے ابراہيم كو ان كى قوم كے مقابلہ ميں عطا كيا اور ہم جس كو چاہتے ہيں اس كے درجات كو بلند كرديتے ہيں _ بيشك تمھارا پروردگار صاحب حكمت بھى ہے اور با خبر بھى ہے(۸۳)

۱_ مشركين كے مقابلے ميں حضرت ابراہيمعليه‌السلام كى پيش كردہ ادلہ خداوند كى جانب سے آپعليه‌السلام كو عطا ہوتى تھيں _

و تلك حجتنا ء اتينها ابراهيم

۲_ اپنى مشرك قوم كے مقابلے ميں حضرت ابراہيمعليه‌السلام كى ادلہ انتہائي محكم، قطعي، متين اور قابل دقت ہيں _

و تلك حجتنا ء اتينها ابراهيم على قومه

كلمہء ''حجت'' كا ضمير متكلم مع الغير ''نا'' كى جانب اضافہ ہونا، ان ادلہ و براھين كى عظمت كو ظاہر كررہاہے جن سے ابراہيمعليه‌السلام نے استدلال كيا ہے_

۳_ حضرت ابراہيمعليه‌السلام كو خداوندعالم كى بارگاہ ميں ايك بلند مقام حاصل ہے_

و تلك حجتنا اتينها ابراهيم على قومه نرفع درجات من نشاء

۲۵۷

۴_ خداوند عالم كى جانب سے براہين و ادلہ دريافت كرنے والے لوگ، اس كى بارگاہ ميں بلند مقام ركھتے ہيں _

و تلك حجتنا اتينها ابراهيم على قومه نرفع درجات من نشاء

۵_ اعلى معنوى درجات تك رسائي، مشيت الہى سے مشروط ہے_نرفع درجات من نشاء

۶_ معنوى مقامات، مختلف درجات كے حامل ہيں _نرفع درجات من نشاء

''درجہ'' كى جگہ ''درجات'' جيسا صيغہ جمع انتخاب كرنا شايد، درجات و مراتب كے متعدد ہونے كى جانب اشارہ ہو_

۷_ توحيد كى ادلہ كے حامل افراد، بارگاہ خدا ميں بلند مقام سے بہرہ مند ہيں _و تلك حجتنا اتينها ابراهيم نرفع درجات من نشاء

۸_ پيغمبر(ص) الہى ادلہ و براہين سے بہرہ مند اور خداوند عالم كى بارگاہ ميں بلند و ارفع مقام كے حامل ہيں _

و تلك حجتنا نرفع درجات ان ربك حكيم عليم

''ربك'' كى ضمير كا خطاب پيغمبر(ص) كى جانب ہے_ غائب سے خطاب كى جانب عدول اور اس كے ساتھ تاكيد و تعليل (ان حكيم عليم) پيغمبر(ص) كے بلند و اعلى مرتبے اور حضرت ابراہيمعليه‌السلام كى مانند آنحضرت(ص) كے حجت الہى سے بہرہ مند ہونے كى جانب اشارہ ہے_

۹_ لوگوں ميں سے بلند مرتبہ افراد( انبياعليه‌السلام ) كو توحيدى براہين كا عطا كرنا، امور (و اشيائ) كو خداوند كى طرف سے استحكام بخشنے كا ايك جلوہ ہے_و تلك حجتنا نرفع درجات ان ربك حكيم و عليم

''حكيم'' كے معانى ميں سے ايك معنى محكم ہے_ يعنى كسى شئے كو اتقان و استحكام بخشنا_ لسان ''العرب'' ميں ہے :والحكيم او هو الذى يحكم الاشياء و يتقنها''

۱۰_ انبياعليه‌السلام كے درجات كا ارتقا اور انھيں حجت عطا كرنا، افعال الہى كے عالمانہ و حكيمانہ ہونے كا ايك جلوہ ہے

و تلك حجتنا نرفع درجات ان ربك حكيم عليم

۱۱_ بعض انسانوں كا انتخاب، درجات كى بلندى اور انھيں براہين عطا ہوناعلم الہى كى روشنى ميں پورى دقت كے ساتھ انجام پاتاہے_

۲۵۸

و تلك حجتنا نرفع درجات ان ربك حكيم عليم

۱۲_ كسى نظام كو چلانے اور اس كى تدبير كرنے كے ليے حكمت و علم دو لازمى شرائط ہيں _

و تلك حجتنا ان ربك حكيم عليم

لغت ميں ''رب'' كا معنى مدير اور مربى ہے_ آيت ميں ربّ كى علم و حكمت سے توصيف كرنا، خداكے علم و حكمت پر دلالت كرنے كے علاوہ، نظام كو چلانے اور اس كى تدبير كرنے كے ليے علم و حكمت دونوں كى ضرورت كى جانب ايك اشارہ بھى ہے_

۱۳_ پيغمبر(ص) كا پروردگار حكيم (امور كو استحكام و استوارى بخشنے والا) اور عليم (وسيع علم والا) ہے_

ان ربّك حكيم و عليم

آنحضرت(ص) :آنحضرت (ص) كے مقامات ۸

ابراہيمعليه‌السلام :ابراہيمعليه‌السلام اور مشركين ۱، ۲;ابراہيمعليه‌السلام كے دلائل كا مستحكم ہونا ۲; ابراہيمعليه‌السلام كے دلائل كى خصوصيت ۱; مقامات ابراہيمعليه‌السلام ۳

احتجاج :مشركين كے خلاف دليل لانا ۱، ۲

اسما و صفات :حكيم ۱۳; عليم ۱۳

امور :امور كا استحكام ۹

انبيا :انبياعليه‌السلام كى حجتيں اور دليليں ۱۰; انبياعليه‌السلام كے درجات كا بلند كيا جانا ۱۰

انتخاب ہونا :انتخاب كا منشا ۱۱

برگزيدہ لوگ:برگزيدہ افراد كى حجتيں و براہين ۱۱;برگزيدہ افراد كے درجات كا بلند ہونا ۱۱;

تعقل :احتجاج ابراہيمعليه‌السلام ميں تعقل ۲

توحيد :براہين توحيد كے حامل افراد، ۴، ۷، ۸، ۹

حكمت :حكمت كى اہميت ۱۲

خدا تعالى :افعال خدا ۱۰;حجج خدا ۱، ۴; حكمت خدا ۱۰; علم خدا ۱۰، ۱۱; مشيت خدا، ۵

ربوبيت :ربوبيت ميں حكمت ۱۲; ربوبيت ميں علم ۱۲;شرائط

۲۵۹

ربوبيت ۱۲

رشد :رشد كے علل و اسباب ۵

علم :علم كى اہميت ۱۲

مديريت (نظام چلانا) :

شرائط مديريت ۱۲; مديريت ميں حكمت ۱۲; مديريت ميں علم كى ضرورت ۱۲

معنويات :معنوى مقامات و مراتب ۶;معنويات پر فائز ہونے كے عوامل ۵

مقربين : ۳، ۴، ۷، ۸، ۹

آیت ۸۴

( وَوَهَبْنَا لَهُ إِسْحَاقَ وَيَعْقُوبَ كُلاًّ هَدَيْنَا وَنُوحاً هَدَيْنَا مِن قَبْلُ وَمِن ذُرِّيَّتِهِ دَاوُودَ وَسُلَيْمَانَ وَأَيُّوبَ وَيُوسُفَ وَمُوسَى وَهَارُونَ وَكَذَلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ )

اور ہم نے ابراہيم كو اسحاق و يعقوب ديئے اور سب كو ہديات بھى دى اور اس كو پہلے نوح كو ہدايت دى اور پھر ابراہيم كى اولاد ميں داؤد ، سليمان ، ايوب ، يوسف ، موسى اور ہارون قرار ديئے اور ہم اسى طرح نيك عمل كرنے والوں كو جزا ديتے ہيں

۱_اسحاقعليه‌السلام اوريعقوبعليه‌السلام كا خداوندعالم كى جانب سے حضرت ابراہيمعليه‌السلام كو نعمت كے طور پر عطا ہونا _

و وھبنا لہ اسحق و يعقوب

۲_ ابراہيمعليه‌السلام ،اسحاقعليه‌السلام اور يعقوبعليه‌السلام بلند مقام كے حامل اور خداوندعالم كى طرف سے، توحيد اور اسكے دلائل كى خصوصى ہدايت سے بہرہ مندتھے_و وهبنا له اسحق و يعقوب كلا هدينا

خداوندعالم كى خصوصى ہدايت سے بہرہ مند ہونا، ان انبيائعليه‌السلام كے بلند و بالا مرتبے كى حكايت كرتا ہے_

۳_ نوحعليه‌السلام توحيد كى جانب ہدايت پانے والے، اس كے براہين سے بہرہ مند اور بلند مرتبے كے حامل

۲۶۰