تفسير راہنما جلد ۵

 تفسير راہنما 0%

 تفسير راہنما مؤلف:
زمرہ جات: تفسیر قرآن
صفحے: 744

 تفسير راہنما

مؤلف: آيت الله ہاشمى رفسنجاني
زمرہ جات:

صفحے: 744
مشاہدے: 157464
ڈاؤنلوڈ: 4543


تبصرے:

جلد 1 جلد 2 جلد 3 جلد 4 جلد 5 جلد 6 جلد 7 جلد 8 جلد 9 جلد 10 جلد 11
کتاب کے اندر تلاش کریں
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 744 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 157464 / ڈاؤنلوڈ: 4543
سائز سائز سائز
 تفسير راہنما

تفسير راہنما جلد 5

مؤلف:
اردو

۴_ انسان كے عقائد اور اعمال كا حق كے موافق و مطابق ہوناہى ان كے وزنى اور سنگين ہونے كى علامت ہے_

والوزن يومئذ الحق فمن ثقلت موازينه فاولئك هم المفلحون

۵_ انسان كے ہرعمل اور عقيدہ كو تولنے كے ليے قيامت كے دن ايك مخصوص ميزان ہوگا_

والوزن يومئذ الحق فمن ثقلت موازينه

كلمہ ''موازين'' (جو كہ موزون كى جمع ہے) سے پتہ چلتاہے كہ انسان كا ہر عمل اور عقيدہ تولا جائے گا_ اور انسانى اعمال و عقائد مختلف ہيں لہذا، ان كو تولنے كے ميزان اور وسائل ميں بھى فرق ہوگا _

۶_خداوندمتعال چاہتاہے كہ بنى آدم صحيح عقائد اور نيك كردار و اعمال كے ليے كوشش كرتے رہيں _

والوزن يومئذ الحق

۶_ قيامت كے دن حق اور عدل كى بنياد پر اعمال كو تولا جائے گا_

مندرجہ بالا مفہوم اس بنا پر ہے كہ جب ''الوزن'' كا مصدرى معنى ليا جائے يعنى تولنا اور وزن كرنا_ اور ''الحق'' ايك خبر محذوف كى صفت ہو لہذا اس كى تقديرى صورت يہ ہوگى ''الوزن يومئذ الوزن الحق'' يعنى اس دن ميزان حق اور عدل كا ميزان ہے_والوزن يومئذ الحق

۷_عن امير المؤمنين عليه‌السلام : و اما قوله : ''فمن ثقلت موازينه ...'' فانما يعنى الحساب والحسنات ثقل الميزان (۱)

امير المؤمنينعليه‌السلام سے منقول ہے كہ آيت ''فمن ثقلت موازينہ'' سے مراد، (قيام كے دن كا) حساب و كتاب ہے اور حسنات (نيكياں ) ميزان كے وزنى اور سنگين ہونے كا باعث ہيں _

انسان :انسان كے عمل كى قدر و قيمت معين كرنا ۱

حساب ليا جانا :حساب لينے ميں عدل و انصاف ۷

حسنات :حسنات كے آثار ۸

خداتعالى :

____________________

۱) توحيد صدوق ص ۲۶۸،ح ۵ ،ب۳۶_ بحار الانوار ج ۹۰ ص ۱۴۱ح ۲_

۵۴۱

اوامر خدا ۶

رستگارى :رستگارى اور سعادت كے اسباب ۳

روايت : ۸

عقيدہ :پسنديدہ عقيدہ ۲;پسنديدہ عقيدے كى اہميت ۶; پسنديدہ عقيدہ كے آثار۳; عقيدے كى اخروى قدر و قيمت ۱; عقيدے كى حقانيت كا معيار ۴; عقيدے كى قدر و قيمت معين كرنے كا معيار ۴، ۵;

عمل :پسنديدہ عمل ۲; پسنديدہ عمل كى اہميت ۶; پسنديدہ عمل كے آثار ۳; عمل كا اخروى حساب۷; عمل كا

معيار ۴;عمل كى اخروى قدر و قيمت۱; عمل كى قدر و قيمت معين كرنے كا معيار ۴،۵

قدر و قيمت كا تعين :قدر و قيمت تعين كرنے كا وسيلہ ۲

قدر و قيمت تعين كرنا :قدر و قيمت تعين كرنے كا معيار ۴، ۵

قيامت :قيامت اور ميزان ۲، ۵; قيامت كے حساب كى حقانيت ۷; قيامت كے خصائل۱; قيامت كے دن حق ۲;قيامت كے دن قدر و قيمت معين كرنے كا معيار۲; قيامت كے دن كا حساب ۸; قيامت كے دن كى رستگارى ۳; قيامت كے دن ميزان كى سنگينى كے علل و اسباب ۸

آیت ۹

( وَمَنْ خَفَّتْ مَوَازِينُهُ فَأُوْلَـئِكَ الَّذِينَ خَسِرُواْ أَنفُسَهُم بِمَا كَانُواْ بِآيَاتِنَا يِظْلِمُونَ )

اور جن كا پلّہ ہلگا ہوگيا يہى وہ لوگ تھے جنھوں نے اپنے نفس كو خسارہ مين ركھا كہ وہ ہمارى آيتوں پر ظلم كر رہے تھے

۱_ قيامت، آيات خدا كو جھٹلانے والوں كے خسارے اور نقصان كے ظاہر ہونے كا دن ہے_

و من خفت موازينه فاولئك الذين خسروا انفسهم بما كانوا بآيتنا يظلمون

۵۴۲

۲_ قيامت كے دن ا نسان كے اعمال كا ہلكا اور بے وزن ہونا، اس كے خسارے كى علامت ہے_

و من خفت موازينه فاولئك الذين خسروا انفسهم

۳_ انسان كے عقائد اور اعمال كا حق كے موافق نہ ہونا ان اعمال و عقايد كے بے وزن اور ہلكا ہونے كو ظاہر كرتاہے_

والوزن يومئذ الحق و من خفت موازينه فاولئك الذين خسروا انفسهم

۴_ آيات الہى كو مسلسل جھٹلاتے رہنا اور ان كا انكار كرنا، سرمايہ حيات كو ہاتھ سے كھونے اور خسارے كا باعث ہے_ومن خفت موازينه ...بماكانوا بآيتنا يظلمون

''باى تنا'' ''يظلمون'' سے متعلق ہے_ چونكہ ''يظلمون'' حرف ''بائ'' كے ذريعے متعدى ہوا ہے لہذا تكذيب كا معنى ديتا ہے_ يعنى :''يكذبون باياتنا حالكونهم ظالمين''

۵_ انسان كے اخروى خسارے يا سعادت مندى ميں اسكے اپنے اعمال كا كردار_

الذين خسروا انفسهم بما كانوا بايتنا يظلمون

۶_عن امير المؤمنين عليه‌السلام : و اما قوله : '' و من خفت موازينه'' فانما يعنى الحساب والسيئات خفة الميزان (۱)

امير المؤمنينعليه‌السلام سے منقول ہے كہ : آيت ''و من خفت موازينہ'' سے مراد (قيام كے دن كا) حساب ہے اور گناہ، ميزان كے ہلكا اور سبك ہونے كا باعث ہيں _

آيات خدا :آيات خدا كو جھٹلانے والوں كا خسارہ ۱;آيات خدا كى تكذيب كا تسلسل ۴; آيات خدا كى تكذيب كے آثار ۴

خسارہ :اخروى خسارے كے اسباب ۵; خسارے كى نشانياں ۲; خسارے كے اسباب ۴

خسارے والے افراد :قيامت كے دن خسارے والے افراد ۱

روايت : ۶

سعادت :اخروى سعادت كے اسباب ۵

عقيدہ :عقيدے كى قدر و قيمت معين كرنے كا معيار ۳

عمل :

____________________

۱) توحيد صدوق ص ۲۶۸ ح ۵ ب ۳۶_ بحار الانوار ج ۹۰ ص ۱۴۱ ج ۲_

۵۴۳

عمل كى قدر و قيمت معين كرنے كا معيار ۳;عمل كے آثار ۵; عمل كے ہلكا ہونے كى علائم ۳; ميزان عمل ۳; قيامت كے دن عمل كا ہلكا پن ۲

قيامت :قيامت كے دن حقائق كا ظہور ۱; قيامت كے دن كا حساب۶; قيامت كے دن ميزان كے ہلكا ہونے كے اسباب ۶

گناہ :گناہ كے اخروى آثار ۶

۵۴۴

آیت ۱۰

( وَلَقَدْ مَكَّنَّاكُمْ فِي الأَرْضِ وَجَعَلْنَا لَكُمْ فِيهَا مَعَايِشَ قَلِيلاً مَّا تَشْكُرُونَ )

يقينا ہم نے تم کوز مين ميں اختيار ديا اور تمہارے لئے سامان زندگي قرار د ئيے مگرتم بہت كم شکرا داکر تے هو _

۱_ خداوندمتعال نے انسانوں كو زمين اور اسكے وسائل سے بہرہ مند ہونے كى قدرت عطا كى ہے_

و لقد مكنكم فى الارض

۲_ انسانوں ميں زمين كے وسائل سے استفادہ كرنے كى توانائي (اور صلاحيت) ايك ايسى نعمت ہے كہ جس پر شكر بجا لانا چاہيئے_و لقد مكنكم فى الارض قليلا ما تشكرون

۳_ زمين ميں انسانى زندگى گذارنے كى تمام ضروريات موجود ہيں _و جعلنا لكم فيها معيش قليلا ما تشكرون

۴_ زمين پر انسانوں كى معيشت ( زندگى كے گذارنے كے وسائل) كو پورا كرنے كے ليے مختلف طريقوں كى طرف راہنمائي كرنے والا خداوندمتعال ہے_و جعلنا لكم فيها معيش

۵_ زمين اور اسكے وسائل سے استفادہ كرنا سب انسانوں كا حق ہے نہ كہ كسى خاص گروہ كا_

و لقد مكنكم فى الارض و جعلنا لكم فيها معيش

۶_ الہى نعمات كے مقابلے ميں شكر گذار رہنا ضرورى ہے_

۵۴۵

و لقد مكنكم فى الارض قليلا ما تشكرون

۷_ زمين ميں معيشت ( زندگى گذارنے كے وسائل) كا موجود ہونا انسانوں كيلئے ايك عظيم نعمت ہے جس پر انھيں شكر بجالانا چاہيئے_و لقد مكنكم فى الارض قليلا ما تشكرون

۸_ غير الہى ولايت و سرپرستى كى پيروى كرنا اور آيات خدا كو جھٹلانا، خدا كى نعمتوں كے مقابلے ميں ناشكرى ہے_

و لا تتبعوا من دونه اولياء قليلا ما تشكرون

۹_ خداوندمتعال كى آيات پر ايمان اور دينى قوانين كى پيروى كرنا ہى الہى نعمتوں كى شكر گذارى ہے_

اتبعوا ما انزل اليكم قليلا ما تشكرون

۱۰_ نعمتوں كے مقابلے ميں لوگوں كا شكر و سپاس ہميشہ كم اور ناچيز ہے_قليلا ما تشكرون

كلمہ قليلاً ممكن ہے مفعول مطلق محذوف كى صفت ہو يعني: تشكرون شكرا قليلا اور ممكن ہے كہ ''تشكرون'' كے فاعل كيلئے حال ہو_ مندرجہ بالا مطلب پہلے احتمال كى بنياد پر ہے_

۱۱_ بہت كم لوگ الہى نعمتوں كا شكر و سپاس بجالاتے ہيںقليلاً ما تشكرون

۱۲_ زمين كے وسائل اور معيشت كے اسباب كے خداداد ہونے كا عقيدہ آيات الہى پر ايمان لانے اور انبيائعليه‌السلام كى پيروى كرنے كى راہيں ہموار كرتاہے_و لقد مكنكم فى الارض، و جعلنا لكم فيها معيش

چونكہ قرآن كى پيروى كرنے كے حكم (اتبعوا ...) اور انبيائے الہى كى اتباع كے فرمان (فلنسئلن الذين ارسل اليھم) كے بعد، مذكورہ نعمتوں كو بيان كيا گيا ہے اور ان كے خداداد ہونے كى ياد دہانى كرائي گئي ہے لہذا يہ اس حقيقت كى طرف اشارہ ہے كہ انسان، نعمتوں كى جانب متوجہ ہونے اور ان كے خداداد ہونےكا عقيدہ ركھنے كى صورت ميں ، انبياعليه‌السلام كى پيروى كرتاہے اور آيات الہى پر ايمان لاتاہے_

۱۳_ انسانوں كو آيات خدا كى جانب متوجہ كرنے اور ان ميں احكام الہى كے مقابلے ميں تسليم ہونے كا جذبہ پيدا كرنے كے ليے نعمات الہى كى ياد دلانا_و لقد مكنكم فى الارض قليلا ما تشكرون

آيات خدا :آيات خدا كو جھٹلانا ۸

اطاعت :

۵۴۶

اطاعت كا پيش خيمہ۱۳; انبياء كى اطاعت كا پيش خيمہ ۱۲

انسان :انسان كى قدرت۱، ۲ ; انسان كى مادى ضروريات ۳، ۴;انسانوں كى اقليت ۱۱

ايمان :آيات خدا پر ايمان ۹، ۱۲; ايمان كاپيش خيمہ ۱۲; متعلق ايمان ۹، ۱۲; نعمات خدا پر ايمان ۱۲

تسليم :مقدمات تسليم ۱۳

خدا تعالى :افعال خدا ۴; خدا كے عطايا ۱; نعمات خدا ۶، ۷، ۹، ۱۰، ۱۱

دين :دين كى پيروى ۹

ذكر :آيات خدا كے ذكر كا پيش خيمہ ۱۳; نعمات كے ذكر كے آثار۱۳

زمين :زمين سے استفادہ كرنے كا حق ۵; زمين كے فوائد ۳، ۷; زمين كے وسائل ۱، ۲، ۳، ۵، ۷، ۱۲

شاكرين :شاكرين كى قلت ۱۱

شكر :نعمت كا شكر ۲، ۹، ۱۱; نعمت كے شكر كى اہميت ۶، ۷;نعمت كے شكر كى قلت ۱۰

ضروريات :مادى ضروريات كا پورا ہونا ۴

كفران :كفران نعمت كے موارد ۸

معاش :معاش كا پورا ہونا ۷

وسائل:دنياوى وسائل سے استفادہ ۱، ۲، ۵; دنياوى وسائل كا عمومى ہونا۵; دنياوى وسائل كا نعمت ہونا۲

ولايت :غير خدا كى ولايت ۸

۵۴۷

آیت ۱۱

( وَلَقَدْ خَلَقْنَاكُمْ ثُمَّ صَوَّرْنَاكُمْ ثُمَّ قُلْنَا لِلْمَلائكَةِ اسْجُدُواْ لآدَمَ فَسَجَدُواْ إِلاَّ إِبْلِيسَ لَمْ يَكُن مِّنَ السَّاجِدِينَ )

اور اہم نے تم سب كو پيدا كيا پھر تمہارى صورتيں مقرركيں _ اس كى بعد ملائكہ كو حكم ديا كہ آدم كو سجدہ كريں تو سب نے سجدہ كرليا صرف ابليس نے انكار كرديااور وہ سجدہ كرنے والو ں ميں شامل نہيں ہوا

۱_ تمام انسانوں كا خالق، خداوندمتعال ہے_و لقد خلقنكم

۲_ انسانوں كو انسانى شكل و شمائل عطا كرنے والا، خداوندمتعال ہے_ثم صورّ نكم

۳_ خداوند متعال نے انسانوں كے مبدااورسرچشمہ (آدمعليه‌السلام ) كو خلق كرنے كے بعد اسے انسانى صورت عطاكي_

و لقد خلقنكم ثم صورنكم ثم قلنا للملئكة اسجدوا لادم

''خلقناكم'' (ہم نے تمہيں زمانہ ماضى ميں خلق كيا) تمام انسانوں كى طرف خطاب ہے_ چونكہ تمام انسان، آدم كے آگے سجدہ كرنے كے فرمان سے پہلے خلق نہيں ہوئے تھے_لہذامعلوم ہوتاہے كہ يہ جملہ اس چيز كى خلقت كى طرف اشارہ ہے كہ جو سب كا مبداء و منشاء ہے_ اس ليے اس كى خلقت تمام انسانوں كى خلقت شمار ہوتى ہے_ بعد كے جملے (ثم قلنا ...) سے پتہ چلتاہے كہ وہ چيز وہى ہے كہ جو ''آدم ابوالبشر'' كے نام سے معروف ہے_ قابل ذكر ہے كہ آيت كا اس بات پر دلالت كرنا كہ مذكورہ مبدا و منشاء ہى آدمعليه‌السلام ہے فقط ايك احتمال كى صورت ميں لايا گياہے_

۴_ خداوندمتعال نے آدمعليه‌السلام كو خلق كرنے كے بعد فرشتوں كو اس كے آگے سجدہ كرنے كا حكم ديا_

ثم قلنا للملئكة اسجدوا لادم

۵_انسانوں كے مبدا كى خلقت اور اسے انسانى صورت

۵۴۸

عطا كرنے كے درميان ايك زمانے كا فاصلہ موجود ہونا_و لقد خلقى كم ثم صورنكم

۶_ انسانوں كے منشاء و مبداء كو صورت عطا كرنے اور آدمعليه‌السلام كے آگے سجدہ كرنے كا حكم دينے كے درميان ايك زمانى وقفہ ہونا_ثم صورتكم ثم قلنا للملئكة اسجدوا لادم

۷_ تمام ملائيكہ نے فرمان الہى كے بعد، آدم كے سامنے سجدہ كيا_قلنا للملكة اسجدوا لادم فسجدوا

۸_ آدمعليه‌السلام ايك ارجمند اور ملائيكہ سے برتر انسان ہے_ثم قلنا للملئكة اسجدو لادم

۹_ ابليس كے آدمعليه‌السلام كے سامنے سجدہ كرنے سے پہلو تہى كرنا اور فرمان خدا كى نافرمانى كرنا_فسجدوا الا ابليس

۱۰_ ابليس كى نفسيات اور آدمعليه‌السلام كے آگے سجدہ كرنے اور خاضع ہونے كے درميان ناسازگارى اور عدم موافقت ہونا_الا ابليس لم يكن من السجدين

جملہ''فسجدوا الا ابليس'' سے واضح ہے كہ ابليس نے آدمعليه‌السلام كے آگے سجدہ نہيں كيا_ بنابرايں جملہ ''لم يكن'' ايك حقيقت كى طرف اشارہ ہے اور وہ يہ كہ اس كا سجدہ كرنے سے انكار وقتى نہيں تھا اور نہ خاص حالات كى بنا پر اس نے سجدہ نہيں كيا بلكہ اسكى ذات و روح اس عمل كے ناسازگار تھي_

۱۱_ ابليس، فرمان خدا كى نافرمانى كرنے سے پہلے فرشتوں كا ہم پلہ اور ان جيسے مقام و منزلت كا حامل تھا_

قلنا للملئكة اسجدوا لادم فسجدوا الا ابليس

ملائكہ سے خداوندمتعال كا خطاب (قلنا للملائكة اسجدوا) ابليس كو بھى شامل ہوتاہے اس سے واضح ہورہاہے كہ وہ ملائكہ كے برابر اور ان كاہم مرتبہ تھا گويا اس كا شمار ان كے زمرے ميں كيا گيا ہے_

۱۲_ آدمعليه‌السلام كے سامنے فرشتوں كا سجدہ كرنا، تمام انسانوں كے سامنے سجدہ كرنے كى حيثيت نہيں ركھتا_

و لقد خلقنكم ثم قلنا للملئكة اسجدوا لادم

آيت كے طبيعى آہنگ كا تقاضا ہے كہ ''ثم صورناكم'' كے بعد كہا جاتا ''ثم امرنا الملائكة بالسجود لكم'' يہ سياق كا تبديل ہونا يعنى (كم) عام كى جگہ خاص (آدمعليه‌السلام ) كا آنا، ہوسكتاہے اس بات كى طرف اشارہ ہو كہ انسانوں كے مبدا و منشاء (آدم) كى خلقت، تمام انسانوں كى خلقت كى حيثيت ركھتى ہے ليكن انسانوں كے مبدا منشاء (آدم) كے سامنے ملائكہ كا سجدہ، سبكے سامنے سجدہ نہيں تھا_

۵۴۹

۱۳_ انسانوں ميں ملائكہ سے بلند مقام و مرتبہ حاصل كرنے كى صلاحيت موجود ہے اور وہ اس لائق ہوسكتے ہيں كہ ملائكہ ان كے آگے سجدہ كريں _لقد مكنكم فى الارض و لقد خلقنكم ثم قلنا للملكة اسجدوا لادم _

گذشتہ آيت دلالت كررہى ہے كہ اس آيت ميں مذكورہ مطالب (كہ جس ميں سے ايك آدمعليه‌السلام كے آگے ملائكہ كا سجدہ ہے) سب انسانوں كے ليے نعمات الہى كى حيثيت ركھتے ہيں _ جبكہ نہ تو آدمعليه‌السلام كے آگے ملائكہ كا سجدہ، سب كے آگے سجدہ كرنے كى حيثيت ركھتاہے اور نہ ہى اس كے سامنے سجدہ، دوسروں كے ليے نعمت ہے_ بنابرايں ، كہہ سكتے ہيں كہ جملہ''قلنا للملاء كة'' ''خقلناكم'' كے بعد، اس بات كى طرف اشارہ ہے كہ خداوند نے تمام انسانوں ميں يہ استعداد پيدا كى ہے كہ وہ مسجود ملائكہ بن سكتے ہيں _

۱۴_ انسانوں ميں معنوى (و روحاني) تكامل كى استعداد و صلاحيت موجود ہونا، خداوندمتعال كى نعمات ميں سے ہے لہذا اس پر شكر و سپاس بجا لانا چاہيئے_قليلا ما تشكرون_ و لقد خلقنكم ثم قلنا للملاء كة اسجدو للادم

۱۵_عن ابى جفعر عليه‌السلام فى قوله : ''و لقد خلقناكم ثم صورناكم'' اما ''خلقناكم'' فنطفة ثم علقة ثم مضغة ثم عظما ثم لحما'' و اما ''صورناكم'' فالعين و الانف و الاذنين والفم و اليدين والرجلين (۱)

امام باقرعليه‌السلام سے آيت ''و لقد خلقناكم ...'' كے بارے ميں منقول ہے كہ ''خلقناكم'' سے مراد خلقت و آفرينش كے مختلف مراحل ہيں يعنى پہلے نطفہ، پھر علقہ اس كے بعد مضغہ (گوشت كا لوتھڑا) اس كے بعد ھڈي، اور پھر گوشت ہے_ اور ''صورناكم'' سے مراد، آنكھ، ناك، دوكان، منہ اور ہاتھ و پاؤں كے ذريعے شكل و صورت كا بنناہے_

۱۶_عن ابى عبدالله عليه‌السلام : ان الملاء كة كانوا يحسبون ان ابليس منهم و كان فى علم الله انه ليس منهم فاستخرج الله ما فى نفسه بالحمية فقال : خلقتنى من نار و خلقته من طين'' (۲)

حضرت امام صادقعليه‌السلام سے منقول ہے كہ فرشتوں كا خيال تھا كہ ابليس ان ميں سے ہے ليكن خداوندمتعال جانتا تھا كہ وہ ان ميں سے نہيں لہذا خداوند نے اس كے تكبر اور اندرونى گھمنڈ كو (آدم كے آگے سجدہ كرنے كا حكم ديكر) آشكار كرديا_

اس نے كہا''خلقنى من نار و خلقته من طين'' _

____________________

۱) تفسيرقمى ج ۱،ص ۲۲۴_ نور الثقلين ج ۲ ،ص ۶ ، ح۱۷_

۲) تفسير عياشى ج ۲ ص ۹، تفسير برہان ج ۲ ، ص ۵، ح۴

۵۵۰

آدمعليه‌السلام :آدم كا قصہ; آدم كى خلقت ۳،۴; آدم كى ملائكہ پر برترى ۸; آدم كے سامنے سجدہ ۴،۶; آدم كے سامنے سجدہ ترك كرنا۹، ۱۰; آدم كے مقامات ۴، ۷،۸

ابليس :ابليس كا تكبر ۱۰; ابليس كا سابقہ مقام ۱۱; ابليس كا عصيان ۹، ۱۱; ابليس كى جنس ۱۶; ابليس كى نفسيات ۱۰; مقامات ابليس ۱۱

انسان :انسان كا خالق۱; انسان كا مقام و مرتبہ ۱۳; انسان كى خلقت كا منشاء ۳،۵; انسان كى خلقت كے مراحل ۵، ۱۵; انسان كى شخصيت ۳; انسان كى شكل بننا۱۵; انسان كى شكل و شمائل ۲،۳،۵

تكامل :تكامل كى استعداد ۱۳

خدا تعالى :اوامر خدا ۴، ۶، ۷; خالقت خدا ۱، ۳; عطايائے خدا ۲، ۳; علم خدا ۱۶; نعمات خدا ۱۴

روايت : ۱۵، ۱۶

شكر :نعمت شكر ۱۶

شيطان:شيطان كا تكبر۱۶

عصيان :خدا كى نافرمانى و عصيان ۹، ۱۱

ملائكہ :ملائكہ اور ابليس ۱۶; ملائكہ كا آدمعليه‌السلام كے آگے سجدہ كرنا، ۴، ۷، ۱۲; ملائكہ كا انسان كے آگے سجدہ ۱۳

آیت ۱۲

( قَالَ مَا مَنَعَكَ أَلاَّ تَسْجُدَ إِذْ أَمَرْتُكَ قَالَ أَنَاْ خَيْرٌ مِّنْهُ خَلَقْتَنِي مِن نَّارٍ وَخَلَقْتَهُ مِن طِينٍ )

ارشاد ہوا كہ تجھے كس چيز نے روكاتھاكہ تو نے ميرے حكم كے بعد بھى سجدہ نہيں كيا _ اس نے كہا كہ ميں ان سے بہتر ہوں _ تو نے مجھے آگ سے پيدا كيا ہے اور انھيں خاك سے بناياہے

۱_ آدمعليه‌السلام كے سامنے سجدہ كرنے كے حكم كى نافرمانى كرنے كے سبب، خداوندمتعال كا ابليس كى سرزنش كرنا اور اس سے پوچھ گچھ كرنا_قال ما منعك الا تسجد

۵۵۱

''الاّ تسجد'' ميں كلمہ ''لا'' كى توجيہ ميں چند آرا موجود ہيں _ بعض نے كہا ہے ''لا'' زائدہ اور تاكيد كے ليے ہے_ اور بعض كا قول ہے كہ ''منعك'' ميں ''دعاك'' كا معنى ہے_ اس صورت ميں ''لا'' نافيہ ہوگا يعنى كس چيز نے تجھے سجدہ نہ كرنے پر وار دار كيا ہے_

۲_ دوسرے فرشتوں كى طرح ابليس كو بھي، آدمعليه‌السلام كے سامنے سجدہ كرنے كا حكم ہوا_

ثم قلنا للملئكة اسجدو لادم ما منعك الا تسجدوا اذ امرتك

۳_ ابليس كى خلقت ايك خاص آگ سے جبكہ آدم كى خلقت ايك خاص مٹى سے ہوئي ہے_

خلقتنى من نار و خلقته من طين

''نا ر'' اور ''طين'' كا نكرہ ہونا اس بات كى حكايت كررہاہے كہ آدمعليه‌السلام و ابليس ايك مخصوص آگ اور مٹى سے پيدا ہوئے ہيں اگر يہ معنى مراد نہ ہوتا تو وہ دونوں كلمات (نار اور طين) ''ال'' جنس كے ساتھ لائے جاتے

۴_ ابليس كى نظر ميں ، آگ، مٹى سے اعلى اور ايك برتر عنصر ہے_انا خير منه خلقتنى من نار و خلقته من طين

۵_ ابليس كى آگ سے خلقت نے اس كو احساس دلايا كہ وہ آدمعليه‌السلام سے برتر ہے_

قال انا خير منه خلقتنى من نار و خلقته من طين

۶_ خداوندمتعال كے فرمان كى اطاعت (آدمعليه‌السلام كے سامنے سجدہ) كرنے سے ابليس كى نافرمانى كا سبب اس كا تكبر اوراپنے آپ كو برتر جاننا تھا_قال انا خير منه خلقتنى من نار و خلقته من طين

۷_ تكبّر و اور اپنے آپ كو برتر جاننا، خداوندمتعال كى نافرمانى و عصيان كا پيش خيمہ بنتاہے_

ما منعك الا تسجد اذ امرتك قال انا خير منه

۸_ ابليس، ايك متكبّر، قوم پرست، اور خداوندمتعال كے مقابل گستاخ مخلوق ہے_

قال انا خير منه خلقتنى من نار و خلقته من طين

۹_ ناد پرستى كا شيطانى اقدار ميں سے ہونا_انا خير منه خلقتنى من نار

۱۰_ ابليس، خداوندمتعال اور اسكى خالقيت كا معتقد تھا_خلقتنى من نار

۵۵۲

۱۱_ خداوند كى خالقيت كا عقيدہ، عصيان و نافرمانى سے نہيں روك سكتا_

ما منعك الا تسجد اذا امرتك خلقتنى من نار و خلقته من طين

۱۲_عن ابى عبدالله عليه‌السلام : فان اول من قاس ابليس حين قال :''خلقتنى من نار و خلقته من طين'' فقاس ما بين النار و الطين، و لو قاس نورية آدم بنورية النار عرف فضل ما بين النورين (۱) امام صادقعليه‌السلام سے منقول ہے كہ پہلا شخص كہ جس نے قياس كيا وہ ابليس تھا كہ جب اس نے خداوندمتعال سے مخاطب ہوكر كہا : ''تو نے مجھے آتش سے پيدا كيا ہے اور اس (آدم)عليه‌السلام كو مٹى سے''_ اس نے آگ اور مٹى كے درميان قياس كيا ہے_ اگر وہ آدمعليه‌السلام كى نورانيت كا آگ كى نورانيت (روشني) سے مقابلہ كرتا تو اسے ان دونوں (نوروں ) كے درميان فرق معلوم ہوجاتا_

آدمعليه‌السلام :آدم كا مٹى سے ہونا ۳; آدم كى خلقت كا عنصر ۳; آدم كے سامنے سجدہ ۱،۲; آدم كے سامنے سجدہ ترك كرنا ۶

ابليس :ابليس اور آدمعليه‌السلام ۵;ابليس كا آگ سے ہونا ۳، ۵، ۱۲;ابليس كا تكبر ۶، ۸; ابليس كا عصيان ۱،۸; ابليس كا عقيدہ۱۰;ابليس كا قدر و قيمت معين كرنا ۴; ابليس كا قياس۱۲; ابليس كا مؤاخذہ ۱;ابليس كى توحيد ۱۰;ابليس كى خلقت۵; ابليس كى ذمہ دارى ۲; ابليس كى سرزنش ۱;ابليس كى قوم پرستى ۸; ابليس كى گستاخى ۸; ابليس كے تكبر كے اسباب ۵; ابليس كے رزائل ۶; ابليس كے عصيان كے اسباب۶; ابليس كے وجود كا عنصر۳،۱۲

اقدار :شيطانى اقدار ۹

انسان :انسان كا مٹى سے ہونا ۱۲; خلقت انسان كا عنصر ۱۲

ايمان :ايمان كے آثار ۱۱; خالقيت خدا پر ايمان ۱۱; متعلق ايمان ۱۱

تكبر :تكبر كے آثار ۷

خاك (مٹي) :مٹى و خاك كى قدر و قيمت ۴

خدا تعالى :اوامر خدا ۲; خالقيت خدا ۱۰

روايت : ۱۲

___________________

۱) كافى ج/ ۱ ص ۵۸ ج/ ۲۰_ تفسير برھان ح/ ۲ ص ۴ ح/ ۲_

۵۵۳

عصيان :خدا كى نافرمانى اور عصيان كا سبب۷، عصيان خدا ۶، ۸; عصيان كے موانع ۱۱

قياس :اولين قياس كرنے والا ۱۲; تاريخ قياس ۱۲

قوم پرستى :قوم پرستى كى قدر و قيمت ۹

۵۵۴

آیت ۱۳

( قَالَ فَاهْبِطْ مِنْهَا فَمَا يَكُونُ لَكَ أَن تَتَكَبَّرَ فِيهَا فَاخْرُجْ إِنَّكَ مِنَ الصَّاغِرِينَ )

فرمايا تويہاں سے اتر جا تجھے حق نہيں ہے كہ يہاں غرورسے كام لے نكل جاكہ توذليل لوگوں ميں ہے

۱_ خداوندمتعال كى نافرمانى اور تكبر كرنے سے پہلے ابليس اعلى مقام و منزلت ركھتا تھا_قال فاهبط منها

''منھا'' اور ''فيھا'' كى ضمير سے مراد وہ مقام و منزلت ہے جس پر ابليس دوسرے فرشتوں كے ہمراہ فائز تھا_

۲_ ابليس كا خود كو آدمعليه‌السلام سے برتر سمجھنا، اسے اس كے بلند و بالا مقام و منزلت سے گرانے كا باعث بناہے_

قال انا خير منه قال فاهبط منها

۳_ بارگاہ خدا ميں ذليل ترين مخلوقات ميں سے ايك ابليس ہے_انك من الصاغرين

۴_ ابليس كى ذلت و پستى اور تكبر اس كے بلند و بالا مقام و منزلت سے زوال كا باعث بناہے_

فما يكون لك ان تتكبر فيها فاخرج انك من الصاغرين

مذكورہ آيت ميں ابليس كے اخراج كى دو وجوہات بيان كى گئي ہيں _ ايك اسكا استكبار (اپنے آپ كو بڑا جاننا) جوكہ''فما يكون ...'' پر ''فاخرج'' كى تفريع سے سے ظاہر ہوتاہے_ دوم ابليس كا پست ہونا كہ جس پر جملہ''انك من الصاغرين'' دلالت كررہاہے_

۵_ اپنے آپ كو بڑا سمجھنا اور تكبر كرنا، عصيان و نافرمانى كرنے اور معنوى زوال كا باعث ہے_

قال فاهبط منها فما يكون لك ان تتكبّر فيها

۶_ اپنے آپ كو بڑا سمجھنے اور تكبر كرنے كى سزا، ذلت و

۵۵۵

خوارى ہے_فما يكون لك ان تتكبر فيها فاخرج انك من الصاغرين

۷_ فرشتوں كا مقام، خداوندمتعال كے مد مقابل ميں ، مقام تسليم و فرمانبردارى اور ہر قسم كے تكبر و عصيان سے دور رہنا ہے_فما يكون لك ان تتكبّر فيها

ابليس:ابليس اور آدمعليه‌السلام ۲;ابليس عصيان سے پہلے ۱; ابليس كا تكبر، ۱، ۲، ۷; ابليس كا مقام۱، ۳; ابليس كى ذلت و پستى ۳، ۴; ابليس كے تنزل كے اسباب ۲، ۴

انحطاط (تنزل) :انحطاط كے علل و اسباب ۲ا; معنوى و روحانى ا

نحطاط كى راہ ۵

پست لوگ : ۳

تسليم :مقام تسليم كى اہميت ۷

تكبر :تكبّر كى سزا ۶;تكبّر كے آثار ۲، ۴، ۵

ذلت :ذلت كے علل و اسباب ۵

عصيان:عصيان كا پيش خيمہ۵

ملائكہ :ملائكہ اور تكبر ۷; ملائكہ اور عصيان ۷; ملائكہ كى فرمانبردارى ۷; ملائكہ كے مقامات ۷

۵۵۶

آیت ۱۴

( قَالَ أَنظِرْنِي إِلَى يَوْمِ يُبْعَثُونَ )

اس نے كہاكہ پھرمجھے قيامت تك كى مہلت دے دے

۱_ ابليس نے بنى آدم كے محشور ہونے (قيامت) تك اپنے زندہ رہنے كى مہلت مانگ لي_

قال انظرنى الى يوم يبعثون

''انظار'' (مصدر انظر) كا معنى تاخير اور مہلت دينا ہے ور اس سے مراد موت كے وقت كى تاخير ہے_

۲_ ابليس، فرمان خدا كى نافرمانى كا گناہ كرنے كے باوجود، اپنے تقاضے كے قبول ہونے سے مايوس نہيں تھا_

قال انظرونى الى يوم يبعثون

۳_ ابليس، آدمعليه‌السلام سے آئندہ نسلوں كے پيدا ہونے اورانكے حشرو نشر سے آگاہ تھا_انظرنى الى يوم يبعثون

۴_ ابليس، اپنى موت و حيات پر مشيّت الہى كى حاكميت كا معتقد تھا_انظرنى الى يوم يبعثون

آدمعليه‌السلام :نسل آدم ۳

ابليس :ابليس كا عصيان ۲; ابليس كا عقيدہ ۴;ابليس كا علم ۳; ابليس كا قيامت سے آگاہ ہونا ۳; ابليس كا مہلت مانگنا ۱، ۲; ابليس كى اميد ۲; ابليس كى حيات كا سرچشمہ ۴;ابليس كى عمر ۱;ابليس كى موت كا سرچشمہ ۴; ابليس كے تقاضے ۱

خدا تعالى :مشيّت خدا ۴

عصيان :خدا كى نافرمانى و عصيان ۲

۵۵۷

آیت ۱۵

( قَالَ إِنَّكَ مِنَ المُنظَرِينَ )

ارشاد ہوا كہ تو مہلت والوں ميں سے ہے

۱_ خداوندمتعال نے (قيامت تك كى مہلت كے سلسلے ميں ) ابليس كى درخواست قبول كرلي_

انظرني قال انك من ا لمنظرين

كلمہ مندرجہ بالا مفہوم اس بنا پر اخذ كيا گيا ہے كہ جب''المنظرين'' كا متعلق''الى يوم يبعثون'' ہو_ كہ جو گذشتہ آيت كے قرينے كى وجہ سے حذف ہوگيا ہے_ قابل ذكر ہے كہ بعض نے ابليس كو مہلت ديئے جانے كو، ظاہر آيت كے مطابق، درخواست ابليس كا قبول ہونا، قرار دياہے اور بعض كے بقول، جملہ ''انك ...'' كو ابليس كے زندہ رہنے كے بارے ميں تقدير الہى كى خبر كہا ہے يعنى وہ درخواست كرتا يا نہ كرتا، مقدر ہوچكا تھا كہ وہ زندہ رہے_

۲_ ابليس، بنى آدم كے روز حشر تك زندہ رہنے والي، دراز عمر مخلوقات ميں سے ہے_

انظرنى الى يوم يبعثون قال انك من المنظرين

۳_ خداوندمتعال نے، ابليس كى طرف سے روز حشر تك زندہ رہنے كى درخواست كے بعد اسے طولانى عمر عطا فرمائي_

انظرنى الى يوم يبعثون قال انك من المنظرين

''المنظرين'' كے متعلق كو ذكر نہ كرنا ہوسكتاہے اس بات كى جانب اشارہ ہو كہ ابليس كى درخواست فقط ''انظار'' ميں قبول ہوئي ہے نہ كہ اس كى مدت كے بارے ميں يعنى قيامت كے دن تك_

ابليس :ابليس كى طولانى زندگى ۲; ابليس كى عمر ۲، ۳; ابليس كى مہلت قبول ہونا ۱، ۳

خدا تعالى :خدا كى عطائيں ۱، ۳

۵۵۸

آیت ۱۶

( قَالَ فَبِمَا أَغْوَيْتَنِي لأَقْعُدَنَّ لَهُمْ صِرَاطَكَ الْمُسْتَقِيمَ )

اس نے كہاكہ پس جس طرح تو نے مجھے گمراہ كيا ہے ميں تيرے سيدھے راستہ پربيٹھ جائوں گا

۱_ مہلت مانگنے اور طولانى عمر كى درخواست كرنے سے ابليس كا مقصد، لوگوں كو گمراہ كرنا ہے_

انظرني لاقعدن لهم صراطك المستقيم

۲_ ابليس نے اپنے گمراہ ہونے كى تلافى كرنے كے ليے صراط مستقيم پر گھات لگاكر لوگوں كو گمراہ كرنے كا ارادہ كرليا_

فبما اغويتنى لاقعدن لهم صراطك المستقيم

''فبما اغويتني'' ميں كلمہ ''بائ'' سببيہ ہے_

۳_ ابليس انسانوں كا دشمن ہے اور ان كے متعلق دل كينہ سے پر ركھتا ہے_لاقعدن لهم صراطك المستقيم

۴_ ابليس، خداوندمتعال كے مقابلے ميں ايك ناسپاس اور گستاخ عنصر ہے_قال فبما اغويتني

خداوندمتعال كى جانب سے ابليس كى درخواست كے قبول ہونے كا تقاضا يہ تھاكہ وہ اس نعمت الہى پر شكر بجا لاتا_ ليكن اس نے ايك دوسرى نافرمانى كى اور خدا كے بندوں پر صراط مستقيم الہى كو بند كرنے كا ارادہ كرليا، اس سے اس كى گستاخى اور ناشكرى واضح ہوجاتى ہے_

۵_ ابليس، صراط الہى كے مستقيم ہونے كا معترف اور معتقد تھا_لاقعدن لهم صراطك المستقيم

۶_ ابليس، اپنى گمراہى اور گمراہ كرنے معترف تھا_فبما اغويتنى لاقعدن لهم صراطك المستقيم

۷_ ابليس اپنى گمراہى كو خداوندمتعال كى جانب سے سمجھتا تھا_فبما اغويتنى لاقعدن لهم صراطك المستقيم

۸_ انسان بہكاوے ميں آنے والى مخلوق ہے_لاقعدن لهم صراطك المستقيم

۹_ ابليس، انسانوں كے ان كى پيدائش سے پہلے، بہكاوے ميں آنے سے آگاہ تھا_لاقعدن لهم صراطك المستقيم

۵۵۹

۱۰_ تمام انسان، اپنى پہلى فطرت كے مطابق، صراط مستقيم الہى كے سالك ہيں _لاقعدن لهم صراطك المستقيم

ابليس :ابليس اور صراط مستقيم ۵;ابليس كا اپنى گمراہى كا اقرار ۶;ابليس كا اپنے بہكانے كا اقرار ۶; ابليس كا انتقام ۲; ابليس كا بہكانا ۱; ابليس كاصراط مستقيم كے بارے ميں اقرار ۵;ابليس كا عقيدہ ۵، ۷; ابليس كا علم ۹; ابليس كا كينہ ۳; ابليس كى دشمنى ۳; ابليس كى عمر ۱; ابليس كى گستاخى ۴; ابليس كى گمراہى ۲; ابليس كى گمراہى كا سرچشمہ ۷; ابليس كى ناشكرى ۴ ; ابليس كا بہكانے كا فلسفہ ۲

انسان :انسان كا آسيب پذير ہونا ۸، ۹; انسان كا بہكاوے ميں آنا ۸، ۹; فطرت انسان ۱۰

خدا تعالى :خدا كا گمراہ كرنا ۷

صراط مستقيم :صراط مستقيم سے گمراہى ۲; صراط مستقيم كے سالكين ۱۰

گمراہى :گمراہى كے علل و اسباب ۱، ۲

۵۶۰