تفسير راہنما جلد ۵

 تفسير راہنما 0%

 تفسير راہنما مؤلف:
زمرہ جات: تفسیر قرآن
صفحے: 744

 تفسير راہنما

مؤلف: آيت الله ہاشمى رفسنجاني
زمرہ جات:

صفحے: 744
مشاہدے: 157442
ڈاؤنلوڈ: 4543


تبصرے:

جلد 1 جلد 2 جلد 3 جلد 4 جلد 5 جلد 6 جلد 7 جلد 8 جلد 9 جلد 10 جلد 11
کتاب کے اندر تلاش کریں
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 744 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 157442 / ڈاؤنلوڈ: 4543
سائز سائز سائز
 تفسير راہنما

تفسير راہنما جلد 5

مؤلف:
اردو

خدا تعالي:ربوبيت خدا كے مظاہر ۶

قرآن :قرآن كو جھٹلانے والوں كى پشيمانى ۴;قرآن كے جھٹلانے والے اور قيامت ۴

قيامت :قيامت كے دن شرك كا اقرار ۷; قيامت كے دن شرك كا انكار ۷; قيامت كے دن پشيمانى ۴

كفار :كفار اور جہنم ۱، ۲، ۳; كفار اور قيامت ۸;كفار كى اخروى آرزو ۲; كفار كى اخروى پشيمانى ۲; كفار كي

اخروى حسرت ۸; كفار كى اخروى ذلت۱، ۳

كفر :كفر سے پشيمانى ۲، ۳

مؤمنين :مؤمنين كا اخروى مقام و مرتبہ ۸; مؤمنين كے مقامات ۸

مشركين :مشركين اور شرك سے انكار ۷; مشركين اور قيامت ۷

معجزہ :معجزے كا فلسفہ ۶

آیت ۲۸

( بَلْ بَدَا لَهُم مَّا كَانُواْ يُخْفُونَ مِن قَبْلُ وَلَوْ رُدُّواْ لَعَادُواْ لِمَا نُهُواْ عَنْهُ وَإِنَّهُمْ لَكَاذِبُونَ )

بلكہ ان كے لئے وہ سب واضح ہو گيا جسغ پہلے سے چھپار ہے تھے اور اگر يہ پلٹا بھى ديئےائيں تو وہى كريں گے جس سے يہ روكے گئے ہيں اور يہ سب جھوٹے ہيں

۱_ جس عذاب كا مشركين انكار كرتے تھے، اس كے ظاہر ہونے پر (وہ) دنيا ميں پلٹنے كى آرزو كرتے ہيں نہ كہ وہ خداوند عالم اور اسكى آيات پر حقيقتاً ايمان لانا چاہتے ہيں _

فقالوا يا ليتنا نرد بل بدالهم ما كانوا يخفون من قبل

۸۱

گذشتہ آيت ميں جملہ''يا ليتنا و نكون من المؤمنين'' دنيا ميں پلٹنے اور ايمان لانے كے ليے، مشركين كى آرزو كو بيان كررہاہے (اس آيت ميں ) حرف ''بَل'' (ادبى اصطلاح كے مطابق) اضراب كے ليے ہے (يعنى ان گذشتہ مطالب سے روگردانى ہے) واپس پلٹنے كى آرزو سے مراد ايمان لانا نہيں ہے بلكہ عذاب سے نجات حاصل كرنے كے خيال سے ہے_

۲_ مشركين دنيا ميں اپنے ضمير كى گہرائيوں سے توحيد او ر معاد كى حقانيت پر گواہ ہيں _بل بدالهم ما كانوا يخفون من قبل

۳_ مشركين، معاد اور توحيد كى حقانيت پر اپنے ضمير كى گواہى كے باوجود اسے چھپاتے ہيں _بل بدالهم ما كانوا يخفون من قبل

گذشتہ آيات كے قرينے كے پيش نظر ''ما يخفون'' سے مراد، توحيد اور معاد جيسے ايمانى حقائق ہيں كہ جنہيں مشركين اپنے ضمير ميں چھپاتے ہيں _

۴_ عذاب قيامت كا مشاہدہ، مشركين كے، اپنے شرك سے آگاہ ہونے كا باعث بنتاہے_

ما كنا مشركين بل بدالهم ما كانوا يخفون من قبل

ہوسكتاہے گذشتہ آيات ( واللہ ربنا ما كنا مشركين) كے قرينے سے جملہ ''ما كانوا يخفون'' سے مراد، قيامت كے بعض مواقف ميں مشركين كى جانب سے شرك اور اس كو پنھان ركھنا ہو ''من قبل'' ان مواقف كى جانب اشارہ ہے_

۵_ بعض كفار كا، قرآن اور آيات الھى كى حقانيت سے علم ركھنے كے باوجود انھيں جھٹلانا_

ان هذا الا اساطير الاولين بل بدالهم ما كانوا يخفون

چونكہ گذشتہ آيات ميں قرآن اور آيات الھى كو جھٹلانے كى بات ہورہى تھي_ ہوسكتاہے ''ما كانوا يخفون'' سے مراد مذكورہ مفہوم ہو_

۶_ قيامت كے دن حشر كے بعد دنيا ميں پلٹنا ممكن نہيں ہوگا_و لوردو العادوا لما نهوا عنه ''لو'' اكثر وہاں استعمال ہوتاہے كہ جہاں شرط ايك غير ممكن امر ہو_ لہذا جملہ ''ردوا'' كہ جو ''لو'' كے ليے شرط ہے ايك غير ممكن امر ہے_

۷_ بعض كفار كا دنيا ميں پلٹنے كى صورت ميں اپنى اصلاح اور آيات الہى كو نہ جھٹلانے كے بارے ميں جھوٹا وعدہ كرنا_

فقالوا يا ليتنا نرد و لا نكذب و انهم لكذبون

۸_ آيات الھى كو جھٹلانے والے كفار دنيا ميں لوٹنے كے بعد بھى ايمان نہيں لائيں گے_

فقالوا يا ليتنا نرد و لو ردوا لعادوا لما نهوا عنه

۸۲

۹_ ہٹ دھرم مشرك، اگر جہنم كو ديكھنے كے بعد بھى دنيا ميں واپس پلٹ آئيں تب بھى اپنى اصلاح نہيں كريں گے_

و لو ترى اذا وقفوا على النار و لو ردوا لعادوا لما نهو عنه

۱۰_ جھوٹ بولنا ہٹ دھرم مشركين كا دائمى شيوہ ہے_فقالوا و انهم لكذبون

۱۱_ مشركين، (دنيا تو كيا) قيامت ميں بھى جھوٹ بوليں گے_فقالوا يا ليتنا نرد و لا نكذب و انهم لكذبون

۱۲_ جن امور سے خداوند متعال نے منع كيا ہے ان كا ارتكاب حرام ہے_و لو ردوا لعادوا لما نهوا عنه

نواہي خدا كى جانب توجہ نہ كرنے پر سرزنش سے ظاہر ہوتاہے كہ نواہى خداسے اجتناب ضرورى ہے_

آرزو :دنيا ميں واپس پلٹنے كى آرزو ۱

آيات خدا :آيات خدا كو جھٹلانا ۵، ۷; آيات خدا كو جھٹلانے والے ۸

توحيد :توحيد كا فطرى ہونا ۴;توحيد كى حقانيت ۳; توحيد كے گواہ ۲

خدا تعالى :نواہى خدا ۱۲

دروغ گو افراد : ۱۰ ،۱۱

دنيا ميں پلٹنا: ۶

عذاب :عذاب كا مشاہدہ كرنے كے آثار ۱ ،۴

قرآن :قرآن كا جھٹلايا جانا ۵

قيامت :قيامت كى خصوصيات ۶;قيامت كے دن جھوٹ بولا جانا ۱۱

كفار :كفار اور آيات خدا۵; كفار اور دنيا ميں پلٹنا ۷، ۸; كفار اورقرآن ۵; كفار اور قيامت ۷، ۸; كفار

۸۳

اور كتمان حق ۵; كفار اور وعدہ اصلاح ۷، ۸; كفار كا جھوٹ ۷; كفار كا كفر ۸; كفار كا وعدہ۷

محرمات : ۱۲

مشركين :مشركين اور توحيد ۲، ۳;مشركين اور دنيا ميں پلٹنا ۹; مشركين اور قيامت ۱، ۴، ۹; مشركين اور كتمان حق ۳; مشركين اور معاد ۲، ۳; مشركين كا شرك۴; مشركين كا عذاب ۱; مشركين كا عقيدہ ۱; مشركين كا

وجدان ۲، ۳;مشركين كى اخروى آرزو ۱; مشركين كى اخروى دروغگوئي ۱۱;مشركين كى دروغ گوئي ۱۰ ; مشركين كى ہٹ دھرمى ۹، ۱۰; مشركين كے طور طريقے ۱۰

معاد :حقانيت معاد ۳; حقانيت معاد كے گواہ ۲

نواہي:نواہى كے ارتكاب كى حرمت ۱۲

آیت ۲۹

( وَقَالُواْ إِنْ هِيَ إِلاَّ حَيَاتُنَا الدُّنْيَا وَمَا نَحْنُ بِمَبْعُوثِينَ )

اور يہ كہتے ہيں كہ يہ صرف زندگانى دنيا ہے اور ہم دوبارہ نہيں اٹھا ئے جائيں گے

۱_ مكہ كے ہٹ دھرم مشركين قيامت اور دنيوى زندگى كے علاوہ ہر دوسرى زندگى كے منكر تھے_

و قالوا ان هيَ الا حياتنا الدنيا

۲_ آخرت كے منكر مادى اور سطحى افكار كے حامل ہيں _و قالوا ان هى الا حياتنا الدنيا و ما نحن بمبعوثين

۳_ بعض كفار، دنيا ميں پلٹ بھى آئيں تب بھى زندگى كو دنيا ميں ہى منحصر سمجھيں گے اور قيامت كا انكار كريں گے_

و لو ردوا لعادوا و قالوا ان هى الا حياتنا الدنيا ہوسكتاہے جملہ ''و قالوا ...'' جملہ ''لعادوا'' پر عطف ہو_ يعنى اگر وہ لوگ دنيا ميں واپس آجائيں تو وہى اپنا باطل طريقہ جارى ركھيں گے

۸۴

اور پھر معاد كا انكار كرنا شروع كرديں گے_

اخروى زندگى :اخروى زندگى كا انكار ۱; اخروى زندگى كو جھٹلانے والے ۱، ۳

قيامت :قيامت كو جھٹلانے والے ۱، ۳

كفار :كفار اور دنيا كى جانب پلٹنا۳

مشركين مكہ :مشركين مكہ كى دنيا پرستى ۱; مشركين مكہ كى ہٹ دھرمى ۱

معاد :معاد كو جھٹلانے والوں كى مادہ پرستى ۲;معاد كى تكذيب كرنے والوں كے افكار ۲

۸۵

آیت ۳۰

( وَلَوْ تَرَى إِذْ وُقِفُواْ عَلَى رَبِّهِمْ قَالَ أَلَيْسَ هَذَا بِالْحَقِّ قَالُواْ بَلَى وَرَبِّنَا قَالَ فَذُوقُواْ العَذَابَ بِمَا كُنتُمْ تَكْفُرُونَ )

اور اگر آپ اس وقت ديكھتے جب انھيں پروردگا ر كے سامنے كھڑا كيا جائے گا اور ان سے خطاب ہو گا كہ كيا يہ سب حق نہيں ہے تو وہ لوگ كہيں گے كہ بيشك ہمارے پروردگار كى قسم يہ سب حق ہے تو ارشاد ہو گا كہ اب اپنے كفر كے عذاب كا مزہ چكھو

۱_ قيامت كے دن، منكرين معاد كو ذلت آميز طريقے سے پروردگار كے حضور لائے جانے والا عجيب اور دہشتناك منظر_و لو ترى اذ وقفوا على ربهم

۲_ قيامت كے دن خداوند عالم كى كفار سے روبرو گفتگو_قال اليس هذا بالحق قالوا بلى و ربنا

۳_ خداوند عالم كا قيامت كے دن منكرين معاد سے مواخذہ كرنا_

۸۶

و قالوا ان هى الا حياتنا الدنيا و ما نحن بمبعوثين_ و لو ترى اذ اليس هذا بالحق

۴_ قيامت كے دن، منكرين معاد روز حشر كى حقانيت كى قسم كھاكر اقرار كريں گے_

و لو ترى اذ وقفوا على ربهم قال اليس هذا بالحق قالوا بلى و ربنا

۵_ قيامت كے مناظر كى تصوير كشي، تربيت اور ہدايت كے قرآنى طريقوں ميں سے ايك طريقہ ہے_

و لو ترى اذ وقفوا على ربهم قال اليس هذا بالحق قالوا بلى و ربنا

جملہ ''لو ترى '' كے تكرار اور متعدد آيات ميں قيامت كى خصوصيات كے بيان سے مندرجہ بالا مفہوم اخذ ہوتاہے_

۶_ منكرين معاد اور مشركين كى مخالفتوں اور بدعمليوں كے مقابلے ميں خداوند كا پيغمبر(ص) كو تسلى و تشفى دينا_

و قالوا ان هى الا حياتنا الدنيا و لو ترى اذ وقفوا على ربهم قال اليس هذا بالحق

فعل ''تري'' كا براہ راست مخاطب پيغمبر(ص) ہيں _ اس قسم كا خطاب، كفار كى مخالفتوں اور انكار كے مقابلے ميں ايك طرح كى آنحضرت(ص) كو تسلى و تشفى ہے_

۷_ معاد كے منكرين كا محاكمہ اور سزا ربوبيت خداوندمتعال كا ايك جلوہ ہے_

و لو ترى اذ وقفوا على ربهم قالوا بلى و ربنا قال فذوقوا العذاب

۸_ قيامت كے (مختلف) مواقف پر توحيد، نبوت اور معاد كے منكرين سے مؤاخذہ ہونا_

و يوم نحشرهم جميعا و لو ترى اذ وقفوا على ربهم قال اليس هذا بالحق

(آيت ۲۲ ميں ) ''اين شركاؤكم'' توحيد كے بارے ميں مواخذہ ہے اور (آيت ۲۷) ''لانكذب بآيات ربنا'' ميں نبوت كے بارے ميں مؤاخذہ ہے اور (آيت ۳۰)''اليس هذا بالحق'' ميں قيامت كے بارے ميں مؤاخذہ اور حساب ہے_

۹_ قيامت كا عذاب، كفر پراصراراور دنيا ميں معاد كا انكار كرنے كا نتيجہ ہے_فذوقوا العذاب بما كنتم تكفرون

۱۰_ منكرين معاد (كفار) كو، قيامت كے دن خداوند كے (خصوصي) حكم سے عذاب ديا جائے گا_قال فذوقوا العذاب بما كنتم تكفرون

۱۱_ قيامت كے دن، كفار اپنى باتوں كے اثبات كے ليے، باربارقسميں كھائيں گے_والله ربنا ما كنا مشركين قالوا بلى و ربنا

۱۲_ معاد (آخرت) كا انكار، كفر ہے_

۸۷

اليس هذا بالحق، قالوا بلى و ربنا، قال فذوقوا العذاب بما كنتم تكفرون

آنحضرت-(ص) :آنحضرت(ص) كو تسلى ۶ ، آنحضرت كے مخالفين ۶

اقرار :معاد كا اقرار ۴

تربيت :روش تربيت۵

خدا تعالي:خداوند كا حساب لينا ۳; خدا كے اخروى اوامر ۱۰;ربوبيت خدا كے مظاہر ۷; قيامت كے دن خدا كا تكلم ۲

عذاب :اخروى عذاب كے اسباب ۹

قيامت :قيامت كى حقانيت ۴; قيامت كى منظر كشى كے آثار ۵; قيامت كے دن قسم كھانا ۱۱; قيامت كے دن مؤاخذہ ۳، ۸; مواقف قيامت ۸

كفار :خدا تعالى كا كفار سے گفتگو كرنا ۲; كفار اور قيامت ۱۱ ; كفار كا اخروى عذاب ۱۰ ; كفار كا اخروى محاكمہ ۸ ; كفار كا قسم كھانا ۱۱

كفر :آثار كفر ۹; توحيد سے كفر ۸;كفر كے موارد ۱۲; معاد سے كفر ۸; نبوت سے كفر ۸

مشركين :مشركين كى محمد(ص) سے مخالفت ۶

معاد :معاد كو جھٹلانا كفر ہے ۱۲;معاد كو جھٹلانے كے آثار ۹; معاد كو جھٹلانے والوں كا اقرار ۴;معاد كو جھٹلانے والوں كا عذاب ۱۰;معاد كو جھٹلانے والوں كى ذلت ۱; معاد كو جھٹلانے والوں كى قسم ۴;معاد كے جھٹلانے والوں كا محاكمہ ۳، ۷;معاد كے جھٹلانے والوں كى سزا ۷;معاد كے جھٹلانے والے اور آنحضرت(ص) ۶;معاد كے جھٹلانے والے اور قيامت كا دن ۱، ۴

ہدايت :ہدايت كا طريقہ ۵

۸۸

آیت ۳۱

( قَدْ خَسِرَ الَّذِينَ كَذَّبُواْ بِلِقَاء اللّهِ حَتَّى إِذَا جَاءتْهُمُ السَّاعَةُ بَغْتَةً قَالُواْ يَا حَسْرَتَنَا عَلَى مَا فَرَّطْنَا فِيهَا وَهُمْ يَحْمِلُونَ أَوْزَارَهُمْ عَلَى ظُهُورِهِمْ أَلاَ سَاء مَا يَزِرُونَ )

بيشك وہ لوگ خسارہ ميں ہيں جنھوں نے الله كى ملاقات كا انكار كيا يہاں تك كہ جب اچانك قيامت آگئي تو كہنے لگے كہ ہائے افسوس ہم نے قيامت كے بارے ميں بہت كوتا ہى كى ہے _ اس وقت وہ اپنے گناہوں كا بوجھ اپنى پشت پر لا دے ہوں گے اور يہ بدترين بوجھ ہو گا

۱_ معاد اور خداوندعالم كے حضورحاضر ہونے كو جھٹلانے والے بلا شك و ترديد خسارے ميں ہيں _

قد خسر الذين كذبوا بلقاء الله

۲_ قيامت كے دن، سب لوگوں كا خداوند عالم سے ملاقات كرنا_قد خسر الذين كذبوا بلقاء الله حتى اذا جاء تهم الساعة

''الساعة'' قيامت كے ناموں ميں سے ايك نام ہے اور ملاقات سے مراد جسمانى ملاقات نہيں چونكہ يہ بات محال ہے_ لہذا اس سے مراد خدا كى قدرت اور حاكميت كا شہود ہے_

۳_ قيامت كے دن، خداوند متعال اپنى قدرت اور حاكميت كى تجلى دكھائي گا_

قد خسر الذين كذبوا بلقاء الله حتى اذا جاء تهم الساعة بغتة ''لقا اللہ'' سے مراد عام ملاقات اور ملاپ نہيں ہوسكتا_ لہذا لقا خدا سے مراد اس كى حاكميت و رضايت اور غضب كا محسوس ہونا ہے_ گويا كہ خود بنى آدم، خداوند عالم سے ملاقات كررہے ہيں _

۴_ قيامت كا برپا ہونا، اچانك بغير كسى اعلان كے اور عالم غفلت ميں ہوگا_حتى اذا جاء تهم الساعة بغتة

۵_ جو لوگ، موت آنے تك خداوند متعال كى ملاقات

۸۹

اور معاد (آخرت) كے منكر ہيں بلاشك و شبہ خسارے ميں ہيں _قد خسر الذين كذبوا بلقاء الله حتى اذا جاء تهم الساعة بغتة

ہوسكتاہے ''الساعة'' سے مراد موت يا قيامت ہو_ مندرجہ بالا مفہوم ميں ''الساعة'' موت كے معنى ميں ہے_

۶_ قيامت، كے وقت، پروردگار كى ملاقات اور معاد (آخرت) كے منكرين كے خسارے كا ظاہر ہونا_

حتى اذا جاء تهم الساعة بغتة قالوا ياحسرتنا على ما فرّ طنا فيها يہاں حسرت كا منادى ہونا ظاہر كرتاہے كہ قيامت كے دن وہ اس طرح مشہود اور عياں ہوجائے گى كہ اسے ندا دى جا سكے گي_

۷_ قيامت كے دن، پروردگار كى ملاقات كے منكر، دنيا ميں اپنى كوتاہيوں پر بہت زيادہ افسوس اور حسرت كريں گے_

حتى اذا جاء تهم الساعة بغتة قالوا يحسرتنا على ما فرطنا فيها حسرت كا منادى بننا، ندامت كى شدت كو ظاہر كررہاہے_ علاوہ ازين ''فيھا'' كا مرجع ضمير ''حيات دنيا'' كو بنايا گيا ہے كہ جو ايك معنوى مرجع ہے_

۸_ منكرين معاد، قيامت كے دن، قيامت كے بارے ميں اپنى بے توجہى اور سہل انگارى پر بہت زيادہ حسرت اور افسوس كريں گے_حتى اذا جاء تهم الساعة بغتة قالوا يحسرتنا على ما فرطنا فيها

''فرطنا فيھا'' ميں ضمير كا مرجع ہوسكتاہے ''الساعة'' ہو اور ''الساعة'' سے مراد ممكن ہے قيامت ہو_ اس صورت ميں جملے كا معنى يہ ہوجائے گا''يا حسرتنا على ما فرطنا فى امر القيامة''

۹_ آخرت كى پشيماني، غم و اندوہ اور حسرت، فرائض كى انجام دہى ميں كوتاہى اور دنيوى فرصت كو ضائع كرنے كا نتيجہ ہے_قد خسر الذين كذبوا بلقاء الله قالوا ياحسرتنا على ما فرطنا فيها

''على ما فرطنا فيھا'' ميں ''ھائ'' كى ضمير ''ما'' كى جانب پلٹتى ہے اور معنى يہ ہوجاتاہے ''يا حسرتنا على تفريطنا'' چونكہ تفريط كا متعلق محذوف ہے (لہذا) متعلق تفريط كے اطلاق پر دلالت كررہاہے_

۱۰_ دنيا كى مادى زندگى تك حيات كو محدود سمجھنا، قيامت كے دن كى حسرت اور گہرے غم و اندوہ كا موجب بنتاہے_

و قالوا ان هى الا حياتنا الدنيا حتى اذا جاء تهم الساعة بغتة قالوا ياحسرتنا

۹۰

۱۱_ معاد كے انكار اور كفر كے نتائج، انسان كے دوش پر سنگين بوجھ (كى مانند) ہيں _

و هم يحملون اوزارهم على ظهورهم

۱۲_ معاد كے منكرين، قيامت كے دن، اپنے گناہوں كے سنگين بوجھ كے ساتھ حاضر ہونگے_

قد خسر الذين كذبوا بلقاء الله و هم يحملون اوزارهم على ظهورهم

''اوزار'' ''وزر'' كى جمع ہے جس كا معنى (بوجھ) ہے_ اور آيت ميں ''اوزار'' سے مراد گناہوں كابار ہے_

۱۳_ انسان قيامت كے دن، اپنے اعمال كے نتائج و عواقب ميں گرفتار ہوگا_و هم يحملون اوزارهم على ظهورهم

۱۴_ دين اور قيامت كے عقيدہ سے عارى زندگى كا گھاٹے ميں اور انسان كے سرمايہ حيات كے ليے تباہ كن ہونا_

قد خسر الذين كذبوا بلقاء الله ياحسرتنا على ما فرطنا فيها

۱۵_ معاد كا انكار گناہ ہے كہ جو قيامت كے دن منكرين معاد كے كاندھوں پر بدترين بوجھ ہوگا_

قد خسر الذين كذبوا بلقاء الله الا ساء ما يزرون

۱۶_ دينى امور اور فرائض ميں كوتاہى اور تفريط، انسان كے كاندھوں پر ايك بدترين بوجھ اور گناہ ہے_

قالوا يحسرتنا على ما فرطنا فيها و هم يحملون اوزارهم على ظهورهم الا ساء ما يزرون

يہ مفہوم اس بنا پر ہے كہ جب ''ما فرطنا'' ميں ''ما'' موصولہ اور ''فيھا'' كى ضمير كا مرجع ہو_

۱۷_عن النبّي(ص) فى قوله : ''يا حسرتنا'' قال : يرى اهل النار منازلهم من الجنة فيقولون : ''يا حسرتنا'' (۱)

رسول خدا(ص) نے خدا كے قول ''يا حسرتنا'' كے بارے ميں فرمايا ہے كہ جب اہل جہنم، بہشت ميں اپنا مقام و جگہ ديكھيں گے تو كہيں گے ''يا حسرتنا'' (يعنى ''اے حسرت'')

انجام :بُرا انجام ۱۶

اہل جہنم :اہل جہنم كى حسرت ۱۷

پشيمانى :اخروى پشيمانى كے عوامل ۹

____________________

۱) تفسير طبرى ج ۵،ص ۱۷۸، الدرالمنثور ج/ ۳ ص ۲۶۲_

۹۱

حسرت :اخروى حسرت كے عوامل ۹، ۱۰

حيات :اخروى حيات كے انكار كے آثار ۱۰; دنيوى حيات كے قيمتى عوامل ۱۴

خدا تعالى :حاكميت خدا كى اخروى تجلى ۳; قدرت خدا كى اخروى تجلى ۳

خسارہ :موارد زيان و خسارہ ۱۴خسارہ اٹھانے والے: ۱، ۵

قيامت كے دن خسارہ اٹھانے والے لوگ ۶

دين :اہميت دين ۱۴ دين ميں تفريط ۱۶; دين ميں سستى ۱۶

دينى فرائض :دينى فرائض ترك كرنے كے آثار ۹; دينى فرائض ميں سستى ۱۶

روايت : ۱۷

عقيدہ :قيامت كا عقيدہ ۱۴

عمر :عمر تباہ كرنے كے آثار ۹; سرمايہ عمر كى تباہى ۱۴

عمل :عمل كے اخروى آثار ۱۳

غم و اندوہ:اخروى غم و اندوہ كے اسباب ۹،۱۰

فرصت :فرصت كو تباہ كرنے كے آثار ۹

قيامت :قيامت سے بے توجہى كرنے كے آثار ۸; قيامت كا برپا ہونا۴; قيامت كا ناگہاں ہونا، ۴; قيامت كى ابتلاء ۱۳;قيامت كى خصوصيات ۲، ۳; قيامت كے دن حسرت ۷، ۸; قيامت كے دن حقائق كا ظاہر ہونا ۶

كفر :كفر كى سنگينى ۱۱; كفر كے آثار ۱۱

گناہ :سنگينى گناہ ۱۲، ۱۶; موارد گناہ ۱۵، ۱۶

لقا اللہ :لقاء اللہ اور قيامت۲;لقا اللہ كو جھٹلانے والوں كا خسارہ ۱، ۵; لقا اللہ كو جھٹلانے والوں كى تفريط ۷; لقا اللہ كو جھٹلانے والوں كى حسرت ۷; لقا اللہ كو جھٹلانے والے اور قيامت ۶، ۷

۹۲

مادہ پرستى :مادہ پرستى كے آثار ۱۰

معاد :تكذيب معاد كاگناہ ۱۵; تكذيب معاد كے آثار

۱۱، ۱۵; مكذبين معاد اور قيامت ۶، ۸، ۱۲;مكذبين معاد كا خسارے ميں ہونا ۱، ۵;مكذبين معاد كا گناہ ۱۲; مكذبين معاد كى تفريط ۸;مكذبين معاد كى حسرت ۸; مكذبين معاد كى عاقبت ۱۵

آیت ۳۲

( وَمَا الْحَيَاةُ الدُّنْيَا إِلاَّ لَعِبٌ وَلَهْوٌ وَلَلدَّارُ الآخِرَةُ خَيْرٌ لِّلَّذِينَ يَتَّقُونَ أَفَلاَ تَعْقِلُونَ )

اور يہ زندگانى دنيا صرف كھيل تماشہ ہے اور دار آخرت صاحبان تقوى كے لئے سب سے بہتر ہے _ كيا تمھارے سمجھ ميں يہ بات نہيں آرہى ہے

۱_ آخرت كے اعتقاد كے بغير دنيوى زندگى كا حقيقت سے دور اور بے قيمت ہونا_و ما الحيوة الدنيا الا لعب و لهو

۲_ دنيا پرستى اور اس سے محبت كرنا ايك بچگانہ اور احمقانہ خيال ہے_و ما الحيوة الدنيا الا لعب و لهو

چونكہ لہو و لعب بچوں اور ان لوگوں كا كام ہے جو فكرى بلوغ سے عارى ہيں _ اس تشبيہ كے مطابق، دنيا پرستوں ميں يہى خصوصيات پائي جاتى ہيں _

۳_ منكرين معاد كے نزديك زندگى كى حقيقت سوائے، كھيل تماشے كے اور كچھ بھى نہيں _

قد خسر الذين كذبوا بلقاء الله و ما الحياة الدنيا الا لعب و لهو

اگر چہ اكثر اوقات دنيا لھو و لھب ہے_ ليكن اس كے باوجود ہم سب جانتے ہيں كہ يہى دنيا مراتب و درجات كے ارتقا اور نيكيوں كے كسب كرنے كا سبب ہے لہذا كہہ سكتے ہيں كہ يہ آيت، گذشتہ آيات سے مربوط ہے كہ جو منكرين معاد كے بارے ميں تھيں _ يعنى دنيوى زندگى ان كے ليے لھو و لعب كے سوا اور كوئي معنى نہيں ركھتي_

۴_ معاد پر ايمان ركھنے اور فرائض كى انجام دہى ميں كوتاہى نہ كرنے والوں كے ليے، آخرت بہترين

۹۳

ٹھكانہ ہے_و للدار الاخرة خير للذين يتقون

اگر ''خير'' صفت مشبھہ ہو تو اس آيت ميں ''يتقون'' گذشتہ آيت كے ساتھ تقابلى قرينے سے(كہ جس ميں لقا اللہ كو جھٹلانے اور دين و فرائض الہى ميں تفريط كرنے كى بحث تھي) معاد كو نہ جھٹلانے اور فرائض الہى كو انجام دينے كے معنى ميں ہے_

۵_ تقوى اور معاد كى فكر ميں رہنا ہى آخرت كى برترين اور بہترين زندگى تك پہنچنے كى راہ ہے_

و للدار الاخرة خير للذين يتقون

۶_ آخرت اہل تقوى كے ليے، ہر قسم كى بدى و برائي اور خسارے سے خالى بھلائي اور خير محض ہے_

اگر ''خير'' صفت مشبہہ ہو نہ فعل تفضيل تو اس صورت ميں ''الاخرة خير'' يعنى آخرت، خير محض ہے_

۷_ دنيا ميں مشغوليت اور اس ميں سرگرم رہنا انسان كو آخرت سے غافل كرديتاہے_

و ما الحيوة الدنيا الا لهب و لهو و للدار الآخرة خير للذين يتقون

۸_ اہل تقوى ، لہو لعب اور آخرت كى غفلت سے دور ہيں _و ما الحياة الدنيا الا لعب و لهو و للدار الآخرة خير للذين يتقون

۹_ دنيوى زندگى كى حقيقت ا ور آخرت كے مقام و منزل كے بارے ميں فكر نہ كرنا، خدا كى سرزنش كا باعث بنتاہے_

و ما الحياة الدنيا افلا تعقلون

۱۰_ عقل و فكر سے كام نہ لينا، دنيا كى جانب توجہ اور آخرت سے غفلت برتنے كى راہ ہموار كرتاہے_

و ما الحياة الدنيا الا افلا تعقلون

۱۱_ دنيا و آخرت اور دونوں كے مقام و منزلت اور قدر و قيمت كے بارے ميں غور و فكر كرنا قيامت كے دن خسارے اور حسرت سے محفوظ رہنے كى راہ ہموار كرتاہے_قد خسر الذين كذبوا و ما الحياة الدنيا الا افلا تعقلون

۱۲_ دنيا پر فريفتہ نہ ہونا اور آخرت كى جانب متوجہ رہنا عقل و خرد كا تقاضا ہے_

و ما الحياة الدنيا الا لعب و لهو افلا تعقلون

آخرت :آخرت كا خير ہونا ۴، ۶;آخرت كى حقيقت ۹ ;

۹۴

آخرت كى خصوصيات ۶; آخرت كى قدر و منزلت ۴، ۶، ۹، ۱۱; آخرت ميں شرور ۶

ايمان :آخرت پر ايمان كى اہميت ۱; متعلق ايمان ۱، ۴; معاد پر ايمان كے آثار ۴

تعقل :تعقل كى علامات ۱۲; تعقل نہ كرنے پر سرزنش ۹، ۱۱; تعقل نہ كرنے كے آثار ۱۰; حقيقت آخرت ميں تعقل ۹، ۱۱; حقيقت دنيا كے بارے ميں تعقل ۹، ۱۱

تقوى :آثار تقوى ۵

تكليف (شرعى ذمہ داري):تكليف پر عمل كے آثار ۴

حسرت :اخروى حسرت كے موانع ۱۱

حيات :اخروى زندگى كى برترى كے اسباب ۵;دنيوى زندگى كى اہميت ۹; دنيوى زندگى كى حقيقت ۹; دنياوى زندگى كے بے مقصد ہونے كے عوامل ۱، ا;

خدا تعالى :خداوندمتعال كى جانب سے سرزنش ۹

خسارہ:اخروى خسارے سے بچنا۱۰; خسارے سے بچنے كى راہ ۱۱

دنيا :ارزش دنيا ۱۱; دنيا كا مكرو فريب ۱۲

دنياپرستى :دنيا پرستى پر سرزنش ۲; دنيا پرستى كا غير منطقى ہونا ۲;دنيا پرستى كى راہيں ۱;دنيا پرستى كے آثار ۷; دنياپرستى كے موانع ۱۲

ذكر (ياد) :معاد كو ياد ركھنے كے آثار ۵; ياد آخرت كى راہ ۱۲;

سعادت :اخروى سعادت كے عوامل ۵

عقل :عقل كا كردار ۱۰

عقيدہ :باطل عقيدہ ۲

غفلت :آخرت سے غفلت كى راہ ۱۰; آخرت سے غفلت كے عوامل ۷

لعب :آثار لعب ۷; موارد لعب ۱، ۳

لہو :آثار لھو ۷; موارد لھو ۱، ۳

۹۵

متقين :آخرت اور متقين ۶;متقين اور لھو و لعب ۸; متقين اور آخرت سے غفلت ۸

معاد :معاد كو جھٹلانے والوں كى زندگى ۳

مؤمنين :مؤمنين كى آخرت ۴

نعمت :اخروى نعمت كى خصوصيت ۶، ۷

آیت ۳۳

( قَدْ نَعْلَمُ إِنَّهُ لَيَحْزُنُكَ الَّذِي يَقُولُونَ فَإِنَّهُمْ لاَ يُكَذِّبُونَكَ وَلَكِنَّ الظَّالِمِينَ بِآيَاتِ اللّهِ يَجْحَدُونَ )

ہميں معلوم ہے كہ آپ كو ان كے اقوال سے دكھ ہو تا ہے ليكن يہ آپ كى تكذيب نہيں كررہے ہيں بلكہ يہ ظالمين آيات الہى كا انكار كررہے ہيں

۱_ كفار كى مخالفتوں اور بيہودہ گوئي پر پيغمبر اكرم(ص) كا غمگين ہونا_قد نعلم انه ليحزنك الذى يقولون

۲_كفار كى بيہودہ گوئي اور اس پر پيغمبر(ص) كے غم و اندوہ سے خدا كى آگاہى كو ياد دلاكر، خدا كا منكرين كے انكار كے مقابلے ميں پيغمبر(ص) كو تسلى و تشفى دينا_قد نعلم انه ليحزنك الذى يقولون

۳_ كفار كا پيغمبر اكرم(ص) كو جھٹلانا اور انہيں طعن و تشنيع اور آزار كا نشانہ بنانا_قد نعلم انه ليحزنك الذى يقولون

۴_ خداوندعالم انسان كے پوشيدہ و باطنى حالات سے آگاہ ہے_قد نعلم انه ليحزنك الذى يقولون

۵_ پيغمبر اكرم(ص) كو جھٹلانے سے كفار كا اصلى مقصد، آيات الہى كا انكار كرنا تھا_

فانهم لا يكذبونك و لكن الظلمين بآيات الله يجحدون

۶_ ظالم ہى آيات الہى كا انكار كرتے ہيں _و لكن الظالمين بآيات الله يجحدون

۹۶

۷_ آيات الھى كا انكار ظلم ہے_فانهم لا يكذبونك و لكن الظالمين بآيات الله يجحدون

ممكن ہے منكرين كو ظالم كہنے كا مطلب يہ ہوكہ وہ اپنے انكار سے ظالموں كى صف ميں شامل ہوگئے ہيں _ نہ يہ كہ وہ انكار كرنے سے پہلے ظالم تھے_

۸_ پيغمبر اكرم(ص) آيت الہى ہيں اور آپ(ص) كى رسالت كو جھٹلانا، آيات خداكا انكار اور ظلم ہے_

فانهم لا يكذبونك و لكن الظلمين بايت الله يجحدون

۹_ آنحضرت(ص) كى حقانيت سے آگاہ ہونے كے با وجود، كفار كا ہٹ دھرمى سے كام لينا اور پيغمبر اكرم(ص) سے مقابلہ كرنا_فانهم لا يكذبونك و لكن الظالمين بآيات الله يجحدون

۱۰_ آيات الھى كا انكار، كفار كے ظالم و سركش نفس كى وجہ سے ہے نہ كہ ان كى جہالت و نادانى كا نتيجہ ہے_

فانهم لا يكذبونك و لكن الظلمين بآيات الله يجحدون ''حجد''اس انكار كو كہتے ہيں كہ جو قلبى عقيدہ كے خلاف ہو، احتمال ہے كہ كفار و منكرين كو، پيغمبر(ص) سے دانستہ مخالفت كى وجہ سے ظالم كہا گيا ہو_

۱۱_ پيغمبر اكرم(ص) سے كفار كى جنگ، (در حقيقت) خداوندمتعال كے مقام الوہيت سے مقابلہ ہے_

قد نعلم انه ليحزنك و لكن الظلمين بآيات الله يجحدون

۱۲_ خداوند عالم كا پيغمبر اكرم(ص) كو يہ كہہ كر تسلى دينا كہ كفار كا مقصد آيات الہى كو جھٹلاناہے نہ كہ خود پيغمبر اكرم(ص) كو_فانهم لا يكذبونك و لكن الظلمين بآيات الله يجحدون

۱۳_ خداوند عالم كا، پيغمبر(ص) كو جھٹلانے والوں كو خبردار كرنا_فانهم لا يكذبونك و لكن الظالمين بآيات الله يجحدون پيغمبر(ص) كو جھٹلانے كى نفى كے بعد جملہ ''لكن الظلمين'' كفار كى جانب سے آيات خدا كو جھٹلانے جانے كو بيان كررہاہے_ اس سياق و سباق سے جو نكتہ اخذ كيا جا سكتاہے وہ يہ ہے كہ يہاں جھٹلانے والوں كو تنبيہ كى جارہى ہے_

۱۴_عن ابى عبدالله عليه‌السلام فى قوله :فانهم لا يكذبونك ''قال : لا يستطيعون ابطال قولك (۱)

امام صادق(ص) ، خدا كے فرمان''فانهم لا يكذبونك'' كے بارے ميں فرماتے ہيں : (اے ہمارے رسول(ص) ) مشركين تمھارے قول كو باطل (ثابت) كرنے كى توانائي نہيں ركھتے_

____________________

۱) تفسير عياشى ج/ ۱ ص۳۵۹، ح ۲۱_ نور الثقلين ج/ ۱ ص ۷۱۲ ح ۵۷_

۹۷

آنحضرت(ص) :آنحضرت(ص) اور كفار ۹، ۱۱; آنحضرت(ص) سے مقابلہ۱; آنحضرت(ص) كا غم و اندوہ ۳; آنحضرت(ص) كو اذيت و آزار ۳; آنحضرت(ص) كو تسلى ۲، ۱۲; آنحضرت(ص) كو جھٹلايا جانا ۳، ۵، ۸;آنحضرت(ص) كو زخم زبان ۳; آنحضرت(ص) كى تكذيب كرنے والوں كو خبردار كيا جانا ۱۳; آنحضرت(ص) كى حقانيت۹;آنحضرت(ص) كے غم و اندوہ كے عوامل ۱;آنحضرت(ص) كے مقامات ۸، ۱۱

آيات خدا : ۸آيات خدا كى تكذيب ۵، ۷، ۸، ۱۲; آيات خدا كى تكذيب كے عوامل ۱۰;آيات خدا كے مكذّ بين ۶

انسان :اسرار انسان ۴

خدا تعالى :الوہيت خدا كے خلاف مقابلہ ۱۱ ;خدا كا علم۲; خدا كا علم غيب ۴;خدا كى تنبيہات ۱۳

روايت : ۱۴

ظالمين:ظالمين اور الہى آيات۶

ظلم :ظلم كے آثار ۱۰; ظلم كے موارد ۷، ۸

كفار :كفار اور آيات خدا ۵، ۱۲; كفار اور محمد(ص) ۳، ۵، ۹; كفار كا ظلم۱۰; كفار كا مقابلہ۹، ۱۱;كفار كى اذيتيں ۳; كفار كى جہالت۱۰; كفار كى طرف سے طعن و تشنيع ۳;كفار كى ہٹ دھرمى ۹

مشركين :مشركين اور محمد(ص) ۱۴

آیت ۳۴

( وَلَقَدْ كُذِّبَتْ رُسُلٌ مِّن قَبْلِكَ فَصَبَرُواْ عَلَى مَا كُذِّبُواْ وَأُوذُواْ حَتَّى أَتَاهُمْ نَصْرُنَا وَلاَ مُبَدِّلَ لِكَلِمَاتِ اللّهِ وَلَقدْ جَاءكَ مِن نَّبَإِ الْمُرْسَلِينَ )

اور آپ سے پہلے والے رسولوں كو بھى جھٹلا يا گيا ہے تو انھوں نے اس تكذيب اور اذيت پر صبر كيا ہے يہاں تك كہ ہمارى مدد آگئي اور الله كى باتوں كاكوئي بدلنے والا نہيں ہے اور آپ كے پاس تو مرسلين كى خبريں آچكى ہيں

۱_ گذشتہ انبيا ميں سے كچھ، پيغمبر اكرم(ص) كى طرح، مخالفين كى طرف سے جھٹلائے گئے ہيں _

۹۸

و لقد كذبت رسل من قبلك

۲_ پيغمبر اكرم(ص) كى تكذيب، انبيائے الہى كے ساتھ جنگ كى تاريخ كا تكرار ہے_و لقد كذبت رسل من قبلك

۳_ انبيا(ص) آيات الہى ہيں _فانهم لا يكذبونك و لكن الظّلمين بآيات الله يجحدون و لقد كذبت رسل من قبلك

۴_ گذشتہ انبياعليه‌السلام اپنے مخالفين كى تكذيب اور دشمنى كے مقابلے ميں استقامت و پائيدارى دكھاتے تھے_

فصبروا على ما كذبوا و اوذوا

۵_ خداوندعالم كى جانب سے، پيغمبر اكرم(ص) اور مؤمنين كو مخالفين كے مقابلے ميں صبر و استقامت كى ترغيب و دعوت_و لقد كذبت رسل من قبلك فصبروا حتى اتى هم نصرنا

۶_ مخالفين كى طرف سے تكذيب اور تكليف و آزار كے مقابلے ميں انبياء كے صبرو استقامت كے نتيجے ميں انھيں فتح و نصرت كى شيرينى كا عطا ہونا_فصبروا على ما كذبوا و اوذوا حتى اتى هم نصرنا

۷_ استقامت و پائيدارى كى صورت ميں خداوندعالم كى جانب سے پيغمبر اكرم(ص) كو نصرت و مدد كى خوشخبرى ملنا_

و لقد كذبت رسل من قبلك فصبروا حتى اتى هم نصرنا

۸_ گذشتہ انبياعليه‌السلام كى تاريخ اور ان كى استقامت و پائيدارى كا تذكرہ، سبق آموز اور تعميرى ہے_

و لقد كذبت رسل من قبلك فصبروا حتى اتى هم نصرنا

۹_ حوادث كى شناخت اور عبرت حاصل كرنے كے ليے ايك قيمتى و بہترين منبع تاريخ ہے_

و لقد كذبت رسل من قبلك فصبروا حتى اتى هم نصرنا

۱۰_ صبر و استقامت كے سائے ميں مؤمنين كو نصرت و مدد كى الہى خوشخبري_

و لقد كذبت فصبروا على ما كذبوا و اوذوا حتى اتى هم نصرنا

۱۱_ خداوندعالم كى نصرت اور غيبى امداد، انبيائے الہى كى رسالت و نبوت كى پشت پناہ ہے_

و لقد كذبت رسل من قبلك فصبروا حتى اتى هم نصرنا

۹۹

۱۲_ مشكلات و مصائب برداشت كرنا، انبياعليه‌السلام كى رسالت اور اہداف كى تكميل اور راہ حق كو طے كرنے كا لازمہ ہے_

قد نعلم انه ليحزنك الذى يقولون لقد كذبت رسل من قبلك فصبروا حتى اتى هم نصرنا

۱۳_ سنن الہى اور كلمات خداكو كوئي بھى تبديل نہيں كرسكتا_و لا مبدل لكلمت الله

۱۴_ خدا كے وعدے ناقابل تخلف ہيں _و لقد كذبت حتى اتى هم نصرنا و لا مبدل لكلمت الله

۱۵_ تاريخى حوادث اور واقعات پر ان ناقابل تغيير سنن الہى كى مكمل حاكميت ہونا كہ جن كا كوئي حريف نہيں ہے_

و لقد كذبت رسل من قبلك حتى اتى هم نصرنا و لا مبدل لكلمت الله

جملہ ''لا مبدل ...'' نظام كائنات ميں ايك كلى قانون كا بيان ہے ليكن آيت كا موضوع، تاريخى ابحاث اور انكے حوادث ہيں (لھذا) اس حصے ميں آيت كا مصداق بھى مذكورہ سنن الہى ہيں _

۱۶_ صبر و استقامت كے سائے ميں فتح و نصرت حاصل ہونا، خدا كى ناقابل تغيير سنت ہے_

فصبروا على ما كذبوا و اوذوا حتى اتى هم نصرنا و لا مبدل لكلمت الله

۱۷_ الہى رسالت (اور سنن) سے جنگ اور حق كے مقابلے ميں محاذ آرائي كاحتمى شكست و ناكامى سے ووچار ہونا_

و لقد كذبت رسل من قبلك فصبروا حتى اتى هم نصرنا و لا مبدل لكلمت الله

۱۸_ سورہ انعام سے پہلے بھى پيغمبر خدا(ص) پر گذشتہ انبيا كى سرگذشت ان كے صبر و استقامت اور ان كى فتح و نصرت كے بارے ميں قرآن كى چند آيات كا نازل ہونا_فصبروا على ما كذبوا و لقد جاء ك من نباى المرسلين

۱۹_ قرآن ميں پيغمبر(ص) كو گذشتہ انبيا كى پيروى كرنے اور آنحضرت(ص) كى تسلى كے ليے(ص) ان (انبياعليه‌السلام ) كے قصوں اور داستانوں كا بيان كيا جانا_و لقد كذبت و لقد جاء ك من نبا ى المرسلين

آنحضرت(ص) :آنحضرت(ص) كو ترغيب ۵; آنحضرت(ص) كو تسلى و تشفى

۱۰۰