امامين حسنين عليهما السلام ثقافتى اور فکر اسلامى - نيٹ ورک

جمعرات کے دن نماز ِحاجت پڑھنا

0 ووٹ دیں 00.0 / 5

جمعرات کے دن نماز ِحاجت پڑھنا

رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں:

"اگر وہ شخص(جو اس نماز کو پڑھتا ہے) خدا سے پہاڑ کو تباہ کرنے کو کہے تو پہاڑ تباہ وبرباد ہو جائے۔ اگر وہ نزول باران کی التجاء کرے تویقینا  ضرور بارش ہو گی۔

یقین جانیں !پروردگار عالم اور اس کے بندوں کے درمیان کوئی مانع اور رکاوٹ حائل نہیں ہے۔ جو شخص اس نماز کو پڑھے  لیکن اللہ تعالی سے اپنی حاجتوں کو نہیں مانگے۔ اللہ تعالیٰ  اس شخص سے ناراض ہو گا "

سید ابن طاؤؤس ،آیت اللہ بہجت،اور آیت اللہ کشمیری(رحمۃ اللہ علیہم) اس نماز کےبارے میں بہت زیادہ تاکید اور بے شمار فضائل بیان کرتے تھے۔

یہ نماز ،مسائل و مشکلات کے حل، گرفتاری اور پریشانیوں سے نجات کے علاوہ تمام حاجتوں کی برآوری کےلئے انتہائی مجرّب اور آزمودہ نسخہ ہے:

وقت اور طریقہ:

جمعرات کے دن  صبح سے غروب تک کسی بھی وقت چهار رکعت نماز (دوم دو  رکعت کر کے پڑھنی ہے )نماز حاجت کی نیت سے پڑھیں ۔

پہلی رکعت میں سورہ حمدکے بعد (۱۱)مرتبہ سورۀ توحید کی تلاوت

دوسری رکعت میں سورہ حمدکے بعد (2۱)مرتبہ سورۀ توحید کی تلاوت

 

تیسری(پہلی) رکعت میں سورہ حمدکے بعد (۳۱)مرتبہ سورۀ توحید کی تلاوت

چوتھی(دوسری) رکعت میں سورہ حمدکے بعد (۴۱)مرتبہ سورۀ توحید کی تلاوت

 اس طرح جب نماز ختم ہوجائے تو بیٹھ کر سورہ حمدکے بعد (۵۱)مرتبہ سورۀ توحید کی تلاوت

اس کے بعد (۵۱)مرتبہ صلوات «اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَ آلِ مُحَمَّد» کی تلاوت کرنا ہے

 اس کے بعد سجدہ ریز ہوکر (۱۰۰) مرتبہ «یاالله یاالله» پڑھنی ہے  اس کے بعداپنے پروردگارعالم کےبارگاہ میں اپنے درخواستوں اورحاجتوں کو پیش کیجئے   ان شاءاللہ قبول ہوگی

(کتاب جمال الاسبوع سیدبن طاووس،ص ۵۹- کتاب بهجت الدعاء، صفحات ٣٨٠ـ٣٨١- آیات نور، زندگینامه آیت الله سید مرتضی کشمیری2، ص 77)

عمل اور نسخے

 

لوگوں کے لالچ اور کنجوسی ، دور کرنے کا نسخہ

 

خالص ایمان اور دل کی توجہ سے سورہ آل عمران کی آیت نمبر 92 کو  اکیس مرتبہ پڑھیں۔

 پھر اسے کاغذ پر لکھ کر پانی میں حل کریں اورمطلوبہ شخص کو پلا دے، اللہ تعالیٰ کے حکم سے اس شخص کی کنجوسی دور ہو جائے گی۔

لَن تَنَالُواْ الْبِرَّ حَتَّى تُنفِقُواْ مِمَّا تُحِبُّونَ وَمَا تُنفِقُواْ مِن شَیْءٍ فَإِنَّ اللّهَ بِهِ عَلِیمٌ

 نوٹ:  اس عمل کو کم از کم ایک ہفتہ تک جاری رکھیں

آپ کا تبصرہ شامل کریں

قارئین کے تبصرے

کوئی تبصرہ موجودنہیں ہے
*
*

امامين حسنين عليهما السلام ثقافتى اور فکر اسلامى - نيٹ ورک