امام عادل کے فرائض
امام عادل کے فرائض
(۱)امام علی:خداوند عالم نے مجھے اپنی مخلوق کا امام بنایا اور مجھ پر فرض قرار دیا که میری خوراک اور پوشاک کمزورلوگوں جیسی هو،تاکه غریب لوگ میرے فقر کی اقتدا کرسکیں اور امیر لوگوں کو ان کی تونگری شرکش نه بنادے۔
(۲)امام علی:امام پر صرف ان امور کی انجام دهی فرض هے جو اسے اپنے رب کی طرف سے سونپے گئے هیں اور وه یه هیں لوگوں کو پوری طرح نصیحت کرنا،ان کی خیرخواهی کی مکمل کوشش کرنا،سنت کو زنده کرنا،حدود کو ان کے مستحقین پرجاری کرنا اور مستحقین کو بیت المال سے انکا حصه عطاکرنا۔