اخوت کے آداب
اخوت کے آداب
(1)رسول اکرمﷺ:جب تمهارے ساتھ کوئی شخص برادرانه تعلقات قائم کرنا چاهے تو تمهیں چاهئے که اس کا نام،اس کے والد کانام،اس کی قوم و قبیله کی تفصیل ،اور منزل قیام کے بارے میں دریافت کرلوکیونکه یه باتیں اخوت خالص کا حصه هیں ورنه یا احمقوں کی دوستی هوگی۔
(2)امام جعفرصادق:اپنےبھائی کو خنده پیشانی سے ملو۔
(3)رسول اللهﷺ:آپ کی عادت تھی که جب اپنے دوستوں میں سے کسی شخص کو تین دن تک نهیں دیکھتے تھے تو اس کے بارے میں دریافت فرماتے تھے اگروه موجود نهیں هوتا تھا تو اس کے حق میں دعا فرماتے اگرموجود هوتا تو اس سے ملنے جاتے اور اگر بیمارهوتا تو اس کی عیادت فرمایاکرتے تھے۔
ماخوذ از کتاب : میزان الحکمہ