شَوّال المُکَرَّم کے اعمال اور اہم واقعات
شوال
شَوّال المُکَرَّم یا شوّال المکرّمۃ ہجری قمری کیلنڈر کا دسواں مہینہ ہے ۔ اس مہینے کا پہلا دن عید فطر ہے۔ شوال کے معنی "کسی جگہ جانے کی قصد سے سامان باندھنا" ہے۔ عربی مہینوں کے نام گزاری کے دوران یہ مہینہ شکار اور سیر و تفریح کے ایام میں آنے کی وجہ سے اس مہینے کا نام شوال رکھا گیا ہے۔
فضیلت
پیغمبر اکرم (ص) نے اس مہینے کی نام گزاری کے حوالے سے فرماتے ہیں کہ اس نام کی وجہ یہ ہے کہ اس مہنے میں مومنین کے گناہ اور برے اعمال برطرف ہوتے ہیں۔[1]
اعمال ماه شوال
اعمال ماه شوال
پہلی رات :
غسل کرنا
احیاء
نماز مغرب، عشا، صبح اور نماز عید فطر کے بعد اس دعا کا پڑھنا:
اَللهُ اَكْبَرُ اللهُ اَكْبَرُ لا اِلـهَ إلاّ اللهُ وَاللهُ اَكْبَرُ، اللهُ اَكْبَرُ وَللهِ الْحَمْدُ، اَلْحَمْدُ للهِ عَلى ما هَدانا وَلَهُ الشُّكْرُ على ما اَوْلانا.
زیارت امام حسین (ع)
دس مرتبہ دعائے :
يَا دَائِمَ الْفَضْلِ عَلَى الْبَرِيَّةِ يَا بَاسِطَ الْيَدَيْنِ بِالْعَطِيَّةِ يَا صَاحِبَ الْمَوَاهِبِ السَّنِيَّةِ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ آلِهِ خَيْرِ الْوَرَى سَجِيَّةً وَ اغْفِرْ لَنَا يَا ذَا الْعُلَى فِي هَذِهِ الْعَشِيَّةِ کا پڑھنا
پہلا دن (عید فطر)
عید فطر کی نماز سے پہلے زکات فطرہ دینا
غسل کرنا
نئے اور معطر لباس کا پہنا
نماز عید فطر سے پہلے افطار کرنا
نماز عید
زیارت امام حسین (ع)
دعائے ندبہ پڑھنا
شوال المکرم کے اہم واقعات
(1 شوال)عید فطر
(3 شوال 8ھ)جنگ حنین
(7 شوال 3ھ)جنگ احد و شہادت حمزة بن عبدالمطلب
(8 شوال 1344ھ)سعودی وہابیوں کے ہاتھوں ائمہ بقیع کے روضے کا انہدام (یوم الہدم)
(12 شوال 1380ھ)وفات آیت اللہ العظمی سید حسین بروجردی
(15 شوال 252ھ)وفات حضرت عبد العظیم حسنی علیہ الرحمۃ(ع)
(25 شوال 148ھ)شہادت امام صادق علیہ السلام
(28 شوال 1409ھ)وفات آیت اللہ العظمی سید روح اللہ خمینی
حوالہ جات
اقبال الاعمال، ج۲، ص۱۴