متعدد زوجات اور مهر
متعدد زوجات اور مهر
۱ - سوال: جس شخص کی ایک سے زیادہ بیویاں ہوں اس کیلیئے زوجات کہ درمیان عدالت یا برابری رکھنے کا کیا معنی ہے؟
جواب: جواب لازمی طور پر برابری رکھنا جو واجب ہے تو وہ صرف راتوں کی تقسیم میں ہے مثلا ہر چار راتوں میں اگر کسی ایک زوجہ کہ پاس ایک رات قیام کیا ہے تو باقی زوجات کہ پاس بھی اتنا ہی قیام کرے۔
جبکہ مستحب یہ ہے کہ خرچہ کرنے میں ، وقت دینے ، توجہ دینے میں اور جنسی حاجات پوری کرنے میں بھی برابری یا عدالت سے کام لے۔
مهر
۱- سوال: کیا مھر اس طرح بھی ہوسکتا ہے کہ قرآن کی ایک آیت پرھ دے یا ضروری ہے کہ مھر مال ہی ہو؟
جواب: جو کچھ بھی ایک مسلمان اپنی صحیح ملکیت میں رکھتا ہو وہ مھر ہوسکتا ہے ،اور بناء بر احتیاط وجوبی شرط یہ ہے کہ وہ چیزعرف میں مالیت رکھتی ہو ،اور فقط ایک آیت کا پڑھ دینا عرف کی نظر میں مالیت نہیں رکھتا ۔
۲ سوال: مھر فاطمی (علیہا السلام) کی مقدار کیا ہے ؟
جواب: بعض معتبر روایات میں ہے کہ جناب فاطمہ الزھراء علیہا السلام کا مھر( درع حطمیہ) تھی جو کہ تیس۔ ۳۰ درھم کہ مساوی بنتی ہے ، جبکہ کچھ اور روایات میں ہے کہ انکے مھر کی مقدار وہی مھر سنت تھی یعنی پانچھ سو۔ ۵۰۰ درھم۔ (ایک درھم ڈھائی گرام چاندی کہ برابر ہے)