امامين حسنين عليهما السلام ثقافتى اور فکر اسلامى - نيٹ ورک

مکروہ روزے اور چند متفرق احکام (مستحب اور مکروہ)

0 ووٹ دیں 00.0 / 5

مکروہ روزے اور روزے کے چند متفرق احکام (مستحب اور مکروہ)
مسئلہ 2124:بعض مکروہ روزے مندرجہ ذیل ہیں:

1۔ جس دن کے بارے میں شک ہے کہ روزِ عرفہ ہے یا عید قرباں

2۔ عرفہ کے دن کا روزہ اگر ضعف کی وجہ سے روز عرفہ کی دعا نہ پڑھ سکے۔

3۔ عاشور کے دن روزہ رکھنا لیکن سزاوار ہے عاشورہ کے دن انسان روزے کا قصد کیے بغیر عصر تک کھانے اور پینے سے پرہیز کرے۔

4۔ مہمان کا میزبان کی اجازت کے بغیر روزہ رکھنا۔

 

روزے کے چند متفرق احکام (مستحب اور مکروہ)


مسئلہ 2125: چند لوگوں کے لیے مستحب ہے کہ ماہ رمضان میں (گرچہ روزہ نہیں ہیں) ایسے کام سے جو روزے کو باطل کرتا ہے پرہیز کریں:

اوّل: وہ مسافر جس نے سفر میں ایسا کام جو روزے کو باطل کرتا ہے انجام دیا ہو اور اذان ظہر سے پہلے اپنے وطن یا ایسی جگہ جہاں دس دن رہنا چاہتا ہے پہونچ جائے۔

دوّم: وہ مسافر جو اذان ظہر کے بعد اپنے وطن یا ایسی جگہ جہاں دس دن رہنا چاہتا ہے پہونچ جائے ۔

سوّم: وہ مریض جو اذان ظہر کے بعد صحیح ہو جائے اور اسی طرح ہے اگر اذان ظہر سے پہلے صحیح ہو جائے اور ایساکام جو روزے کو باطل کرتا ہے انجام دیا ہو لیکن اگر انجام نہ دیا ہو احتیاط واجب کی بنا پر لازم ہے کہ روزہ رکھے۔

چہارم: وہ عورت جو دن میں خون حیض یا نفاس سے پاک ہو جائے۔

پنجم: وہ کافر جو مسلمان ہو جائے اور ایسا کام جو روزے کو باطل کرتا ہے پہلے انجام دے چکا ہو۔

مسئلہ 2126: مسافر اور وہ شخص جو روزہ نہ رکھنے کے لیے عذر رکھتا ہے اس کے لیے ماہ رمضان کے دن میں جماع کرنا اور کھانے پینے سے خود کو سیر کرنا مکروہ ہے۔

مسئلہ 2127: مستحب ہے روزہ دار مغرب کی نماز افطار سے پہلے پڑھے، لیکن اگر کوئی شخص اس کا منتظر ہے یا غذا کی طرف زیادہ رغبت رکھتا ہو کہ جس کی وجہ سے حضور قلب کے ساتھ نماز نہیں پڑھ سکتا تو بہتر ہےکہ پہلے افطار کرے لیکن جہاں تک ممکن ہو نماز کو اس کی فضیلت کے وقت میں بجالائے۔

آپ کا تبصرہ شامل کریں

قارئین کے تبصرے

کوئی تبصرہ موجودنہیں ہے
*
*

امامين حسنين عليهما السلام ثقافتى اور فکر اسلامى - نيٹ ورک