امامين حسنين عليهما السلام ثقافتى اور فکر اسلامى - نيٹ ورک

وہ چیزیں جو روزے دار کے لیے مکروہ ہیں

0 ووٹ دیں 00.0 / 5

وہ چیزیں جو روزے دار کے لیے مکروہ ہیں
مسئلہ 2032: روزے دار کے لیے چند چیزیں مکروہ ہیں من جملہ:

1۔ پورے سر کو پانی میں ڈبونا کہ یہ کام روزے کو باطل نہیں کرتا لیکن شدید کراہت رکھتا ہے اور احتیاط مستحب ہے کہ اس کام کو ترک کرے۔

2۔ آنکھ میں دوا ڈالنا، سرمہ لگانا اگر اس کا مزہ یا بو حلق تک پہونچ جائے۔

3۔ ہر اس کام کو انجام دینا جو کمزوری کا باعث ہو جیسے خون نکالنا، حمام جانا۔

4۔ ناک میں دوا ڈالنا اگر یہ نہ جانتا ہو کہ حلق تک پہونچ جائے گا لیکن اگر معلوم ہو کہ حلق تک پہونچ جائے گا تو جائز نہیں ہے۔

5۔ خوشبو دار گھاس کو سونگھنا ، لیکن روزے میں عطر کا استعمال جائز ہے مکروہ نہیں ہے۔

6۔ عورت کا پانی میں بیٹھنا۔

7۔ شیاف (suppository) کا استعمال ۔

8۔ بدن پر موجود لباس کا تر کرنا۔

9۔ دانت کا اکھڑوانا اور ہر وہ چیز جس سے منھ سے خون آئے۔

10۔ تر لکڑی سے مسواک کرنا۔

11۔ بے وجہ پانی یا کسی اور سیال چیز کا منھ میں ڈالنا۔

12۔ انسان منی خارج کرنے کا قصد کئے بغیر کوئی ایسا کام کرے جس سے اس کی شہوت بھڑکے۔

آپ کا تبصرہ شامل کریں

قارئین کے تبصرے

کوئی تبصرہ موجودنہیں ہے
*
*

امامين حسنين عليهما السلام ثقافتى اور فکر اسلامى - نيٹ ورک