امامين حسنين عليهما السلام ثقافتى اور فکر اسلامى - نيٹ ورک

رکوع کے مستحبات

0 ووٹ دیں 00.0 / 5

رکوع کے مستحبات


مسئلہ 1233: فقہا رضوان اللہ تعالیٰ علیہم نے رکوع کے لیے بہت سے مستحبات بیان کئے ہیں من جملہ :

1۔ رکوع میں جانے سے پہلے سیدھے کھڑے ہونے کی حالت میں تکبیر کہے۔

2۔ رکوع میں مرد زانو کو پیچھے کی طرف اس طرح سے رکھے کہ پیر بالکل سیدھے ہو جائیں اور اپنی پیٹھ کو سیدھا رکھے اور ہاتھ کی ہتھیلی کو زانوؤں پر رکھے، ہاتھ کی انگلیوں کو اس طرح سے کھلا رکھے کہ پورے زانو کوگھیرلے اور مستحب ہے عورت رکوع میں ہاتھوں کو زانوؤں کے اوپر رکھے لیکن زانوؤں کو پیچھے کی طرف نہ لے جائے اور اپنی پیٹھ کو بہت زیادہ خم نہ کرے اور کمان جیسا نہ بنائے تاکہ نشیمنگاہ (سرین) ظاہر نہ ہو۔

3۔ گردن کو کھینچے اور پیٹھ کے برابر رکھے۔

4۔ دو پیر کے دوران دیکھے۔

5۔ رکوع کے ذکر کو تکرار کرے اور اسے فرد (طاق) عدد میں ختم کرے ۔

6۔ ذکر سے پہلے یا اس کے بعد صلوات پڑھے۔

7۔ رکوع سے سر اٹھانے اور سیدھا کھڑے ہونے کے بعد بدن کے سکون کی حالت میں کہے

(سَمِعَ اللهُ‏ لِمَنْ حَمِدَهُ)

آپ کا تبصرہ شامل کریں

قارئین کے تبصرے

کوئی تبصرہ موجودنہیں ہے
*
*

امامين حسنين عليهما السلام ثقافتى اور فکر اسلامى - نيٹ ورک