امامين حسنين عليهما السلام ثقافتى اور فکر اسلامى - نيٹ ورک

اذان اور اقامت کہنے کی کیفیت

0 ووٹ دیں 00.0 / 5

اذان اور اقامت کہنے کی کیفیت
مسئلہ 1093: اذان میں 18 جملے ہیں: " اللهُ‏ أَكْبَرُ " چار مرتبہ " أَشْهَدُ أَنْ لا إِلهَ إلّا اللهُ" " أَشْهَدُ أنَّ مُحَمَّداً رَسُوْلُ اللهِ‏" " حَیَّ عَلَی الصَّلاةِ " " حَیَّ عَلی الفَلاحِ " " حَیَّ عَلی خَیرِ الْعَمَلِ " " اللهُ‏ أَكْبَرُ " " لا إِلهَ إلَّا اللهُ " ان میں سے ہر ایک دو مرتبہ اور اقامت سترہ (۱۷) جملہ ہے یعنی اذان کے شروع سے دو مرتبہ " اَللهُ أَكْبَرُ " اور اذان کے آخر سے ایک مرتبہ " لا إِلهَ إلَّا اللهُ " کم ہو جائے گا اور " حَیَّ عَلی خَیرِ الْعَمَلِ " کے بعد دو مرتبہ " قَدْ قامَتِ الصَّلاَةُ " کا اضافہ کریں گے۔

مسئلہ 1094: " أَشْهَدُ أَنَّ عَلیّاً وَلِیُّ اللهِ " یا " أَشْهَدُ أنَّ عَلیّاً أمیرُ الْمُؤْمِنینَ " یا " أَشْهَدُ أنَّ عَلیّاً أمیرُ الْمُؤْمِنینَ وَوَلیُّ اللهِ " یا " أَشْهَدُ أنَّ عَلیّاً أمیرَ الْمُؤْمِنینَ وَلیُّ اللهِ " اذان اور اقامت کا جز نہیں ہے گرچہ امیرالمؤمنین علیہ السلام کی ولایت اور امامت کی گواہی دینا رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی رسالت کی گواہی کو کامل کرنے والی ہے اس لیے بہتر ہے کہ جزو کا قصد کئے بغیر " أَشْهَدُ أنَّ مُحَمَّداً رَسُوْلُ اللهِ‏" کہنے کے بعد کہا جائے۔

مسئلہ1095: مسافر اور ہر اس شخص کے لیے جسے جلدی ہو اذان اور اقامت کے جملوں کو ایک دفعہ کہنا جائز ہے۔

آپ کا تبصرہ شامل کریں

قارئین کے تبصرے

کوئی تبصرہ موجودنہیں ہے
*
*

امامين حسنين عليهما السلام ثقافتى اور فکر اسلامى - نيٹ ورک