امامين حسنين عليهما السلام ثقافتى اور فکر اسلامى - نيٹ ورک

اذان اور اقامت

0 ووٹ دیں 00.0 / 5

اذان اور اقامت
مسئلہ 1090: مرد اور عورت کے لیے مستحب ہے روزانہ کی واجب یومیہ نمازوں سے پہلے اذان اور پھر اقامت کہیں اور ادا نماز کے لیے خصوصاً صبح اور مغرب کی نماز کے لیے اذان کہنے کی زیادہ تاکید کی گئی ہے ، بلکہ احتیاط مستحب ہے کہ مرد حضرات اقامت کو ترک نہ کریں۔

مسئلہ 1091: نماز یومیہ کے علاوہ دوسری واجب نمازوں کے لیے جیسے نماز آیات اور اس طرح مستحب نمازوں کے لیے اذان اور اقامت کا کہنا جائز نہیں ہے، لیکن نماز عید فطر اور قربان سے پہلے جماعت سے پڑھے جانے کی صورت میں تین مرتبہ (الصلاۃ) کہنا مستحب ہے۔

مسئلہ1092: دوسرے کو نماز کا وقت داخل ہونے کی اطلاع دینے کے لیے اذان کہنا جائز ہے اور اسے اذانِ اعلان كہتے ہیں اذانِ اعلان كے لئے ضروری ہے کہ اول وقت کہی جائے اور مؤذن مرد ہو لیکن قصد قربت اس میں ضروری نہیں ہے۔

آپ کا تبصرہ شامل کریں

قارئین کے تبصرے

کوئی تبصرہ موجودنہیں ہے
*
*

امامين حسنين عليهما السلام ثقافتى اور فکر اسلامى - نيٹ ورک