امامين حسنين عليهما السلام ثقافتى اور فکر اسلامى - نيٹ ورک

چھٹا مقام : وضو یا غسل کی کسی مساوی یا اہم تکلیف کے ساتھ مزاحمت

0 ووٹ دیں 00.0 / 5

چھٹا مقام : وضو یا غسل کی کسی مساوی یا اہم تکلیف کے ساتھ مزاحمت
مسئلہ 815: اگر کسی کا لباس یا بدن نجس ہو اور پانی اتنا کم ہو کہ اگر اس سے وضو یا غسل کرے تو بدن یا لباس کو پاک کرنے کے لیے پانی ختم ہوجائے گا تو اس صورت میں بدن یا لباس کو پاک کرے اور تیمم کے ساتھ نماز پڑھے لیکن اگر اس کے پاس کوئی چیز نہ ہو جس پر تیمم کرے تو ضروری ہے کہ پانی کو وضو یا غسل میں مصرف کرے اور نجس بدن یا لباس کے ساتھ نماز پڑھے۔

مسئلہ 816: اگر کسی شخص کے پاس سوائے ایسے پانی یا برتن کے جس کا استعمال کرنا حرام ہے دوسرا پانی یا برتن نہ ہو مثلاً پانی یا اس کا برتن غصبی ہو اور اس کے علاوہ دوسرا پانی یا برتن نہ ہو تو ضروری ہے وضو یا غسل کی جگہ تیمم کرے۔

آپ کا تبصرہ شامل کریں

قارئین کے تبصرے

کوئی تبصرہ موجودنہیں ہے
*
*

امامين حسنين عليهما السلام ثقافتى اور فکر اسلامى - نيٹ ورک