امامين حسنين عليهما السلام ثقافتى اور فکر اسلامى - نيٹ ورک

دوسرا مقام: پانی تک رسائی نہ ہو

0 ووٹ دیں 00.0 / 5

دوسرا مقام: پانی تک رسائی نہ ہو
مسئلہ 803: ضعیفی یا کمزوری کی وجہ سے یا چور، جانور اور اس کے مانند دوسری چیزوں سے خوف کی وجہ یا کنویں سے پانی نکالنے کے لیے وسیلہ نہ ہونے کی وجہ سےپانی کو حاصل نہ کرسکتا ہو تو ضروری ہے تیمم کرے۔

مسئلہ 804: اگر کنویں سے پانی نکالنے کے لیے کسی وسیلے کی ضرورت ہو اور مجبور ہو کہ اس کو خریدے یا کرایہ پر لے اگرچہ اس کی قیمت عام قیمت سے کئی گنا زیادہ ہی کیوں نہ ہو تو ضروری ہے اس کو مہیا کرے اسی طرح اگر پانی بھی قیمت کے کئی گنا زیادہ بیچا جا رہا ہو لیکن اگر پانی کو مہیا کرنے کے لیے اتنا پیسہ خرچ کرنا پڑے کہ اس کے لیے ضرر ہو اور اس کی وجہ سے وہ حد سے زیادہ سختی میں مبتلا ہو جائے تو مذکورہ چیزوں کو حاصل کرنا واجب نہیں ہے۔

مسئلہ 805: جو شخص پانی تک دسترسی نہ رکھتا ہو اگر وہ مجبور ہو کہ پانی کو مہیا کرنے کے لیے قرض لے تو ضروری ہے قرض لے لیکن جو جانتا ہو یا گمان رکھتا ہو کہ اپنا قرض ادا نہیں کر پائے گا تو قرض لینا واجب نہیں ہے۔

مسئلہ 806: جو شخص پانی تک دسترسی نہ رکھتا ہو اگر کنواں کھودنے میں بہت زیادہ مشقت نہ ہو تو ضروری ہے پانی کو مہیا کرنے کےلیے کنواں کھودے۔

مسئلہ 807: جو شخص پانی تک دسترسی نہ رکھتا ہو اگر دوسرا اسے پانی دے تو قبول کرنا ضروری ہے مگر یہ کہ اس طرح احسان جتائے جو قابلِ تحمل نہ ہو یا یہ کہ اس شخص کی عزت چلی جائے ۔

آپ کا تبصرہ شامل کریں

قارئین کے تبصرے

کوئی تبصرہ موجودنہیں ہے
*
*

امامين حسنين عليهما السلام ثقافتى اور فکر اسلامى - نيٹ ورک