امامين حسنين عليهما السلام ثقافتى اور فکر اسلامى - نيٹ ورک

وہ مقامات جو مجنب پر مکروہ ہیں

0 ووٹ دیں 00.0 / 5

وہ مقامات جو مجنب پر مکروہ ہیں
مسئلہ 428: نو چیزیں مجنب شخص پر مکروہ ہیں:

اول ، دوم: کھانا، پینا لیکن اگر وضو کرے یا چہرہ اور ہاتھوں کو دھوئے اور کلی کرے تو مکروہ نہیں ہے، اور اگر صرف ہاتھوں کو دھوئے تو کراہت کم ہو جاتی ہے۔

سوم: قرآن کی سات آیتوں سے زیادہ پڑھنا جن میں سجدہ واجب نہ ہو۔

چہارم: بدن کے کسی حصّے کو قرآن کے خطوں کے درمیان ، جلد، حاشیہ سے مس کرنا

پنجم: قرآن مجید کا اپنے ساتھ رکھنا۔

ششم: سونا لیکن اگر وضو کرے یا پانی نہ ہونے کی وجہ سے غسل کے بدلے تیمم کرے تو مکروہ نہیں ہے۔

ہفتم: مہندی یا اس سے ملتی جلتی چیز سے خضاب کرنا۔

ہشتم: بدن پر تیل اور ہر قسم كی کریم وغیرہ ملنا۔

نہم: محتلم ہونے یعنی سونے میں منی باہر آنے کے بعد جماع کرنا۔

آپ کا تبصرہ شامل کریں

قارئین کے تبصرے

کوئی تبصرہ موجودنہیں ہے
*
*

امامين حسنين عليهما السلام ثقافتى اور فکر اسلامى - نيٹ ورک