امامين حسنين عليهما السلام ثقافتى اور فکر اسلامى - نيٹ ورک

مستحبات وضو

0 ووٹ دیں 00.0 / 5

مستحبات وضو
مسئلہ 341: بعض مقامات کو فقہا رضوان اللہ تعالیٰ علیہم نے مستحبات وضو کے عنوان سے ذکر کیا ہے کہ امید ہے کہ ان کی رعایت کرنا عمل میں کمال اور ثواب میں اضافے کا باعث ہوگا جو مندرجہ ذیل ہیں:

1۔ وضو شروع کرتے وقت بسم اللہ کہنا۔

2۔ مسواک کرنا۔

3۔ وضو کا پانی لینے سے پہلے دونوں ہاتھ کا دھونا۔

4۔ وضو شروع کرنے سے پہلے تین مرتبہ (مضمضہ) کرنا یعنی پانی کو منھ میں گھماکر خالی کرنا۔

5۔ تین مرتبہ ناک میں پانی ڈالنا اور اس کے بعد خارج کرنا۔

6۔ مندرجہ ذیل دعاؤں کا پڑھنا :

جب اس کی نگاہ پانی پر پڑے تو کہے:

"بِسْمِ اللهِ وَبِاللهِ وَالْحَمْدُللهِ الَّذی جَعَلَ الماء طَهُوْراً وَلَمْ یجْعَلْهُ نَجِساً "۔

وضو سے پہلے جب اپنے ہاتھ کو دھوئے تو یہ کہے:

"بِسْمِ اللهِ وَبِاللهِ، اللّهُمَّ اجْعَلْنیٖ مِنَ التَّوّابینَ وَاجْعَلْنیٖ مِنَ المُتَطَهِّرینَ "

اور کلّی کرتے وقت کہے:

"اللَّهُمَّ لَقِّنیٖ حُجَّتیٖ یوْمَ اَلْقاكَ وَاَطْلِقْ لِسانیٖ بِذِكْرِك"

اور ناک میں پانی ڈالتے وقت کہے:

"اللَّهُمَّ لاتُحَرِّمْ عَلَیَّ ریٖحَ الجَنَّةِ، وَاجْعَلْنیٖ مِمَّنْ یشُمُّ ریحَهَا وَرَوْحَها وَطیٖبَها"

چہرہ کو دھوتے وقت کہے:

"اللَّهُمَّ بَیِّضْ وَجْهیٖ یوْمَ تَسْوَدُّ فیهِ الْوُجُوْهُ وَلاتُسَوِّدْ وَجْهیٖ یوْمَ تَبْیضُّ فیهِ الْوُجُوْهُ "

داہنا ہاتھ دھوتے وقت کہے:

"اللَّهُمَّ أَعْطِنیٖ كِتٰابیٖ بِیَمیٖنیٖ وَالْخُلْدَ فِی الْجِنانِ بِیَساریٖ و حٰاسِبْنیٖ حِساباً یَسیٖراً "

بایاں ہاتھ دھوتے وقت کہے:

"اللَّهُمَّ لاتُعْطِنیٖ كِتٰابیٖ بِشِمٰالیٖ وَلا مِنْ وَرَاء ظَهْریٖ وَلا تَجْعَلْها مَغْلُولةً إِلیٰ عُنُقیٖ وَأعُوذُ بِكَ مِنْ مُقَطَّعٰاتِ النّیٖرانِ"

سر کا مسح کرتے وقت کہے:

"اللَّهُمَّ غَشِّنیٖ بِرَحْمَتِكَ وَبَرَكٰاتِكَ وَعَفْوِكَ "

پیر کا مسح کرتے وقت کہے:

"اللَّهُمَّ ثَبِّتْنیٖ عَلَی الصِّراطِ یوْمَ تَزِلُّ فیٖهِ الأَقْدٰامُ وَاجْعَلْ سَعْیی فیٖ ما یُرْضیٖكَ عَنّیٖ، یا ذَا الجَلالِ وَالإكْرامِ "

آپ کا تبصرہ شامل کریں

قارئین کے تبصرے

کوئی تبصرہ موجودنہیں ہے
*
*

امامين حسنين عليهما السلام ثقافتى اور فکر اسلامى - نيٹ ورک