امامين حسنين عليهما السلام ثقافتى اور فکر اسلامى - نيٹ ورک

کیا سینیما ہال جانا جایز ہے؟

0 ووٹ دیں 00.0 / 5

سوال: کیا سینیما ہال جانا غیر شرعی سین اور آوازوں کے باوجود جایز ہے؟

جواب: ایسی فلموں کا دیکھنا اگر دیکھنے والے کے لیٔے برا (منفی) اثر رکھتی ہوں اور اس کے بہکنے یا شہوت بھڑکنے کا باعث ہو حرام ہے، بلکہ احتیاط واجب کی بنا پر عریان یا نیمہ عریان تصویروں کو دیکھنے سے بالکل پرہیز کریں۔

۲سوال: کیا ٹیلیویزن کے چینیلز اور فلمیں دیکھنا جایز ہے؟

جواب: ایسی فلموں کا دیکھنا اگر دیکھنے والے کے لیٔے برا (منفی) اثر رکھتی ہوں اور اس کے بہکنے یا شہوت بھڑکنے کا باعث ہو حرام ہے، بلکہ احتیاط واجب کی بنا پر عریان یا نیمہ عریان تصویروں کو دیکھنے سے بالکل پرہیز کریں۔

۳سوال: کیا مسجد میں رومینٹیک اور غیر رومینٹیک فلمیں دیکھنا جایز ہے؟

جواب: اگر مسجد کی بے حرمتی ہو تو جایز نہیں ہے۔

۴سوال: کیا مخلوط سینیما ہال اور دوسری تفریح اور ناجایز جگہوں پر جایا جا سکتا ہے جبکہ حرام میں پڑنے کا یقین ہو؟

جواب: جایز نہیں ہے۔

۵سوال: شادی شدہ افراد کے لیے جنسی لذت اٹھانے کی غرض سے جنسی تعلیم دینے والی سائٹوں کو دیکھنے کا کیا حکم ہے؟

جواب: حرام ہے۔

۶سوال: شادی کے بعد سیکسی فلمیں یا فوٹو دیکھنے کا کیا حکم ہے جبکہ گناہ میں نہ پڑ کر بیوی سے خواہش کو پوری کر سکتا ہے؟

جواب: حرام ہے۔

۷سوال: بیوی کے ساتھ جنسی تعلیم کی غرض سے بلو فلمیں دیکھنے کا کیا حکم ہے؟

جواب: حرام ہے۔

۸سوال: کافروں کی بنائی ہوئی فلمیں دیکھنے کا کیا حکم ہے؟

جواب: اگر عریان یا نیمہ عریان ہو اور شہوت کی نگاہ سے دیکھ رہا ہو تو حرام ہے ہے، بلکہ احتیاط واجب کی بناء پر بغیر لذت کے بھی دیکھنا حرام ہے۔

۹سوال: کیا سیکسی فلموں کو بغیر لذت کے دیکھا جا سکتا ہے؟

جواب: مطلقا حرام ہے۔

آپ کا تبصرہ شامل کریں

قارئین کے تبصرے

کوئی تبصرہ موجودنہیں ہے
*
*

امامين حسنين عليهما السلام ثقافتى اور فکر اسلامى - نيٹ ورک