امامين حسنين عليهما السلام ثقافتى اور فکر اسلامى - نيٹ ورک

عدت

0 ووٹ دیں 00.0 / 5

عدت

۱سوال: ایسی عورت جس نے بچہ دانی نکلوا دی ہے کیا اس کے لیے بھی عدت ہے؟
جواب: ہاں اس کے لیے بھی عدت ہے۔
۲سوال: ہمیں معلوم ہے کہ بیوی کے عدہ طلاق میں سالی سے نکاح کرنا باطل ہے اور بیوی کا عدہ تمام ہونے کے بعد سالی سے شادی جایز ہے۔ میرا سوال یہ ہے کہ اگر دو بہنیں دو ماں سے ہوں تو اس صورت میں کیا حکم ہے؟
جواب: اس صورت میں بھی فرق نہیں ہے اور احتیاط واجب کی بناء پر چاہے عدہ طلاق رجعی کا ہو یا متعہ کا اس میں سالی سے نکاح باطل ہے۔
۳سوال: اگر شوہر بیوی کا گھر کسی کشتی یا مخصوص گاڑی میں ہو تو کیا مطلقہ عورت اسی میں اپنا عدہ پورا کرے گی؟
جواب: ہاں، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
۴سوال: بعض خواتین کو نس بندی کی وجہ سے حیض کا خون نہیں آتا، ایسی خواتین کے طہر غیر مواقعہ اور عدہ کا حکم بیان فرمائیں؟
جواب: طلاق کی صورت میں اسے بھی تین مہینہ عدت رکھنی ہوگی۔
۵سوال: متعہ کی عدت کے بارے میں توضیح دیں؟
جواب: متعہ کی عدت ہمبستری کرنے کی صورت میں گر چہ پیچھے کے مقام میں ہی کیوں نہ ہو، یا اگر بغیر ہمبستری کے منی جزب رحم ہو گیٔ ہو دو حیض ہے اور بنا بر احتیاط واجب ایک حیض کافی نہیں ہے۔
۶سوال: کیا اہل کتاب عورتوں کے لیے بھی عدہ گزارنا ضروری ہے، اگر ان کے عدہ نہ گزارنے کا یقین ہو تو کیا حکم ہے۔
جواب: آپ ان سے متعہ اگر مسلمان بیوی نہیں رکھتے تو کر سکتے ہیں اوراگر مسلمان بیوی ہو اس کی رضایت کے بغیر جایز نہیں ہے بلکہ اگر راضی ہو تب بھی بنا بر احتیاط واجب جایز نہیں ہے۔
۷سوال: کیا بدکار اور فاحشہ عورتوں کے لیے عدت ہے؟
جواب: زنا کے لیے عدت نہیں ہے۔
۸سوال: متعہ والی عورت مدت بخشنے کے بعد سے نامحرم ہے یا عورت کو یہ معلوم ہو جانے کے بعد سے اب وہ اس کی بیوی نہیں ہے؟ اور اس کا عدہ کب سے ہوگا؟
جواب: مدت بخشے جانے کے بعد سے نامحرم ہے اور عدت بھی اسی وقت سے ہے۔
۹سوال: اگر کوئی نہ جانتے ہوئے عدہ میں اپنی سالی سے شادی کر لے تو اس کا کیا حکم ہے؟
جواب: اس کا عقد باطل ہے اگر دخول ہوا تو وطی شبھہ کے حکم میں ہے اور بچے حلال زادے ہیں، معلوم ہونے کے بعد دونوں الگ ہوجائیں گے اور بیوی کا عدہ ختم ہو جانے کے بعد دوبارہ شادی کر سکتے ہیں۔
۱۰سوال: وہ عورتیں جو کچھ مدت یا ہمیشہ کے لیے خود کو بانجھ کر لیتی ہیں یا آلہ و مشین استعمال کرتی ہیں، طلاق کے وقت ان کے لیے عدت کا کیا حکم ہے؟
جواب: ان کے لیے بھی عدت ضروری ہے۔
۱۱سوال: عدہ وفات کی مدت کیا ہے اور کیا اس عرصہ میں نامحرم سے بات کی جا سکتی ہے۔ اس کے گھر سے باہر نکلنے کا کیا حکم ہے اور اس کا نان نفقہ کس کے ذمہ ہے؟
جواب: عدت وفات کی مدت چار مہینے دس دن ہے اس میں شادی نہیں کر سکتی، سجنا اور میکپ کرنا جایز نہیں ہے اور نامحرم سے ایک عام حد تک بات کرنے میں، ہمیشہ کی طرح کوئی حرج نہیں ہے، گھر سے نکلنے میں کوئی حرج نہیں ہے مگر رات میں کہیں اور سونا، ضرورت، کام ، ذمہ داری، اداء حق کے علاوہ گھر سے باہر نکلنا مکروہ ہے، جبکہ نان و نفقہ خود اس کے ذمہ ہے۔
۱۲سوال: اگر شوہر و بیوی کافی عرصہ سے الگ رہتے ہوں تو کیا تین سال کے بعد طلاق لینے کی صورت میں بھی عدہ گزارنا ضروری ہے؟
جواب: ہاں عدت گزارنا ضروری ہے۔
۱۳سوال: شوہر نے بیوی کو عدالت میں طلاق دے دی ہے مگر شرعی اعتبار سے طلاق نہیں ہوئی ہے۔ شوہر کہتا ہے کہ میں نہیں چاہتا کہ یہ عورت شادی کرے یہ اسی طرح پھنسی رہے گی؟ اس صورت میں کیا عورت شادی کر سکتی ہے یا حاکم شرع کی اجازت ضروری ہے؟
جواب: اگر طلاق شرعی شرطوں کے مطابق نہ ہو تو وہ شادی نہیں کر سکتی، ہاں وہ حاکم شرع کی طرف رجوع کر کے شرعی مراحل طے کرنے کے بعد طلاق حاصل کر سکتی ہے۔
۱۴سوال: عورت مہر اور اپنے سارے حقوق لینے کے بعد جو طلاق لیتی ہے وہ طلاق رجعی ہوتی ہے یا خلعی؟
جواب: اگر شوہر نے طلاق دی ہے اور کوئی پیسا نہیں دیا گیا ہے تو وہ طلاق رجعی ہے۔ ہاں عورت یائسہ،نا بالغ یا غیر مدخولہ نہ ہو۔
۱۵سوال: یائسہ ہونے کی صحیح عمر کیا ہے؟
جواب: حیض کے لیے ساٹھ سال اور عدت کے لیے پچاس سال خون آنا پوری طرح سے جب بند ہو جاۓ۔
۱۶سوال: میں نے ایک خاتون سے متعہ کیا، ہمبستری کے بعد معلوم ہوا کہ وہ عدہ میں تھی، کیا میں گناہ گار ہوں جبکہ گزشتہ آٹھ مہینے سے اس کے پہلے شوہر نے اس سے ہمبستری نہیں کی تھی؟
جواب: عقد باطل تھا آپ پر کوئی گناہ نہیں ہے چونکہ آپ نہیں جانتے تھے لیکن وہ عورت آپ پر ہمیشہ کےلیٔے حرام ہو چکی ہے۔
۱۷سوال: کیا ہم بستری نہ ہونے کے باوجود عورت کے لیے عدہ گزارنا ضروری ہے؟
جواب: ضروری نہیں ہے، لیکن اگر منی رحم میں بغیر ہمبستری کے بھی داخل ہو جایۓ تو عدت رکھنی ہوگی۔
۱۸سوال: اگر کسی مرد نے کسی عورت سے متعہ کیا ہو اور ہمبستری بھی کی ہو تو متعہ کو نکاح میں بدلنے کے لیے متعہ کو ختم کرے گا اور کیا نکاح سے پہلے عورت عدہ گزارے گی؟
جواب: عدت کی ضرورت نہیں ہے،لیکن نکاح سے پہلے متعہ کی بقیہ مدت کو بخشنا ہوگا۔
۱۹سوال: کیا اہل کتاب عورت کے لیے بھی متعہ کرنے کے بعد عدہ گزارنا ضروری ہے؟
جواب: اسے اپنے مذھب کے مطابق عمل کرنا ہوگا۔
۲۰سوال: طلاق رجعی میں شوہر اگر عدہ میں رجوع کے بجائے تین مہینے کے لیے متعہ کر لے تو کیا عدہ کی مدت اور وہ تین ماہ گزرنے کے بعد عورت کسی اور سے شادی کر سکتی ہے کیا اس کے لیے عدت کی ضرورت ہوگی، اور اگر متعہ کے دوران دخول نہ ہوا ہو تو کیا حکم ہے؟
جواب: عدت کے دوران عقد باطل ہے لہذا اگر شوہر نے رجوع والے کام جیسے چھونا، چومنا وغیرہ، رجوع کی نیت سے نہیں کیٔے ہیں تو وہ عدت کے بعد شادی کر سکتی ہے۔
۲۱سوال: عدت کے بارے میں توضیح دیں؟
جواب: عدت وہ زمانہ ہے جس میں عورت طلاق، شوہر کی موت یا وطی شبہہ کی وجہ سے ایک معین وقت تک انتظار کرتی ہے اور اس دوران اس کا کسی سے شادی کرنا جایز نہیں ہے۔
۲۲سوال: زنا کار عورت عدت رکھے گی؟
جواب: زنا کی عدت نہیں ہے۔

آپ کا تبصرہ شامل کریں

قارئین کے تبصرے

کوئی تبصرہ موجودنہیں ہے
*
*

امامين حسنين عليهما السلام ثقافتى اور فکر اسلامى - نيٹ ورک