امامين حسنين عليهما السلام ثقافتى اور فکر اسلامى - نيٹ ورک

شئرز

0 ووٹ دیں 00.0 / 5

شئرز
۱سوال: جناب سید محترم کی نظر میں اسٹاک مارکیٹ میں شیٔرز خرید و فروخت کا کیا حکم ہے؟
جواب: مختلف کمپنیوں وغیرہ کے شیئز کی خرید و فروخت کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے بشرطہ کہ ہر معاملے میں شرعی قوانین کی مراعات کی جائے اور ان شرعی قوانین میں سے بعض یہ ہیں۔
۱ ایسی کمپنی یا بینک کے شیئرز خریدنے جایز نہیں کہ جو سودی معاملات کرتے ہوں اس طرح کہ یہ خریداری انکے سودی معاملات میں شراکت شمار ہوتی ہو۔
۲ جو کمپنی شراب وغیرہ کے معاملات کرتی ہو اسکے شیئرز کی خرید و فروخت جائز نہیں۔
۳ جائز نہیں کہ مبیع(بیچا جانے والا مال) اور ثمن(قیمت کے طور پر ادا کی جانے والی رقم یا مال) دونوں ہی عقد معاملہ سے پہلے نقدا موجود نہ ہوں، اور اسی طرح یہ بھی جائز نہیں کہ دونوں ہی معاملہ میں ادھار قرار پائیں،کیوں کہ ادھار کو ادھار سے بیچنا صحیح نہیں۔

آپ کا تبصرہ شامل کریں

قارئین کے تبصرے

کوئی تبصرہ موجودنہیں ہے
*
*

امامين حسنين عليهما السلام ثقافتى اور فکر اسلامى - نيٹ ورک