امامين حسنين عليهما السلام ثقافتى اور فکر اسلامى - نيٹ ورک

شعائر دینی

0 ووٹ دیں 00.0 / 5

 شعائر دینی
 
۱سوال: اہل بیت علیہم السلام کی ولادت کی محافل میں تالیاں بجانے کا کیا حکم ہے؟
جواب: حرج نہیں ہے مگر ائمہ علیہم السلام کی محافل میں صلوات پڑھنا بہتر ہے۔
۲
سوال: آلہ مویسیقی جیسے زنجیر زنی، سینہ زنی، شبیہ ذوالجناح، علم ، جس میں غنائیت بھی شامل ہوتی ہے اور جو مومنین کے گریہ کا باعث ہوتا ہے،اس کا کیا حکم ہے؟
جواب: اشعار اور مرثیوں کا پڑھنا اگر غناء کی طرح ہو تو احتیاط واجب کی بناء پر جایز نہیں ہے۔
۳
سوال: عزاداری کی مجلسوں اور جلوسوں میں ماتم کرنا کیا دین و شریعت میں بیان ہوا ہے؟ کیا ایسا کرنا مستحب ہے؟
جواب: ماتم کرنا غم کے مصداق میں سے ایک ہے جبکہ ائمہ معصومین علیہم السلام پر گریہ کرنا مستحب ہے۔
۴
سوال: جیسا کہ آج کل یہ دیکھنے میں آتا ہے کہ بعض لوگ مجلس اور جلوس میں اپنے کپڑے اتار کر ماتم کرتے ہیں، کیا ایسا کرنا جایز ہے؟
جواب: حرج نہیں ہے۔
۵
سوال: غیر معصوم کے سوگ میں ماتم کرنے کا کیا حکم ہے؟
جواب: بذات خود حرج نہیں ہے۔

آپ کا تبصرہ شامل کریں

قارئین کے تبصرے

کوئی تبصرہ موجودنہیں ہے
*
*

امامين حسنين عليهما السلام ثقافتى اور فکر اسلامى - نيٹ ورک