امامين حسنين عليهما السلام ثقافتى اور فکر اسلامى - نيٹ ورک

سجدہ

0 ووٹ دیں 00.0 / 5

سجدہ

۱سوال: سجدہ گاہ رکھنا کیوں ضروری ہے؟
جواب: نماز میں سجدہ زمین یا اس سے اگنے والی اشیاء پر ہونا چاہیے، کھانے اور پہننے والی اشیاء پر سجدہ کرنا صحیح نہیں ہے، آج کے دور میں چونکہ گھر، مساجد اور ہال وغیرہ میں قالین، فرش یا کارپٹ وغیرہ بچھے ہوتے ہیں جن پر سجدہ کرنا صحیح نہیں ہے، اس لیے خاک کی سجدہ گاہ سے استفادہ کرنا چاہیے اور چونکہ سجدے کی جگہ خاص طور پر پاک ہونی چاہیے اس شرط پر عمل کے لیے بھی سجدہ گاہ پر سجدہ کرنا سب سے آسان راستہ ہے، ہاں تربت کربلا پر سجدہ کرنا سب سے افضل ہے۔
۲سوال: کیا ٹایلس اور معدنی پتھروں پر سجدہ کرنا صحیح ہے؟
جواب: ٹایلس پر ‎صحیح نہیں ہے لیکن معدنی پتھروں پر صحیح ہے۔
۳سوال: کیسیٹ سے تلاوت سنتے وقت سجدہ والی آیت پڑھے جانے کی صورت میں کیا سجدہ واجب ہوگا؟
جواب: نہیں، اس صورت میں سجدہ واجب نہیں ہوگا، لیکن (live) آرہا ہو اور سنے تو سجدہ واجب ہے۔
۴سوال: سر کے بال پیشانی اور سجدہ گاہ کے درمیان آ جائیں تو کیا اس صورت میں سجدہ صحیح ہوگا؟
جواب: اگر ذکر سجدہ کے بعد متوجہ ہو تو سجدہ صحیح ہے اور اگر ذکر سجدہ سے پہلے متوجہ ہو تو اگر ممکن ہو تو بال کو سجدے کی حالت میں پیشانی اٹھائے بغیر ہٹاۓ اور اگر ممکن نہ ہو تو سجدہ صحیح ہے۔

آپ کا تبصرہ شامل کریں

قارئین کے تبصرے

کوئی تبصرہ موجودنہیں ہے
*
*

امامين حسنين عليهما السلام ثقافتى اور فکر اسلامى - نيٹ ورک