امامين حسنين عليهما السلام ثقافتى اور فکر اسلامى - نيٹ ورک

سلام

0 ووٹ دیں 00.0 / 5

سلام

۱سوال: نا محرم خواتین کو سلام کرنا کیسا ہے ؟
جواب: اگر خوف فتنہ، شھوت انگیزی یا ریب و شک نہ ہوتا ہو تو نا محرم خواتین کو سلام کرنا جائز ہے۔
۲سوال: سلام کا جواب دینے میں کیا صحیح ہے ؟ (علیکم سلام ) یا ( وعلیکم سلام )
جواب: دونوں طریقے سے صحیح ہے۔
۳سوال: کیا کسی مجنون کہ سلام کا جواب دینا واجب ہے ؟
جواب: اگر وہ ممیز ہو تو جواب دینا واجب ہے ۔
۴سوال: قرآن کی تلاوت میں مشغولیت کہ وقت اگر کوئی سلام کرے تو کیا جواب دینا واجب ہے ؟
جواب: رد سلام واجب ہے چاہے تلاوت قرآن پاک ہی میں مشغول کیوں نہ ہوں ۔
۵سوال: اگر سلام کرنے والے کا قصد ظاھر حال یہ معلوم دے کہ وہ مسخرہ یا استھزاء کر رہا ہے تو بھی کیا سلام کا جواب دینا واجب ہے ؟
جواب: اگر اس پر استھزاء یا مذاق کرنا صدق آئے تو واجب نہیں ہے ۔
۶سوال: سلام کا جواب دینے میں کیا صحیح ہے ؟ (علیکم سلام ) یا ( وعلیکم سلام )
جواب: دونوں طریقے سے صحیح ہے۔
۷سوال: کیا کسی مجنون کہ سلام کا جواب دینا واجب ہے ؟
جواب: اگر وہ ممیز ہو تو جواب دینا واجب ہے ۔
۸سوال: قرآن کی تلاوت میں مشغولیت کہ وقت اگر کوئی سلام کرے تو کیا جواب دینا واجب ہے ؟
جواب: رد سلام واجب ہے چاہے تلاوت قرآن پاک ہی میں مشغول کیوں نہ ہوں ۔
۹سوال: اگر سلام کرنے والے کا قصد ظاھر حال یہ معلوم دے کہ وہ مسخرہ یا استھزاء کر رہا ہے تو بھی کیا سلام کا جواب دینا واجب ہے ؟
جواب: اگر اس پر استھزاء یا مذاق کرنا صدق آئے تو واجب نہیں ہے ۔
۱۰سوال: کیا کافر غیر ذمی کے سلام کا جواب دینا بھی واجب ہے ؟
جواب: کافر ذمی یا غیر ذمی کا فرق نہیں معیار اسکا کتابی ہونا ہے، اور احوط (احتیاط سے قریب تر) یہ ہے کہ جواب میں فقط ( علیک ) کہا جائے۔
۱۱سوال: حالت نماز میں اگر کوئی ہمیں سلام کرے اور کوئی دوسرا شخص جواب دینے والا نہ ہو تو کیا دوران نماز ہی جواب دینا واجب ہے ؟
جواب: جی ہاں جواب دینا واجب ہے اور اسہی طرح جواب دیا جائے جتنا اس نے سلام کیا ہے یعنی جواب کو اس سے زیادہ نہ کیا جاے۔
۱۲سوال: اگر میں کچھ لوگوں کہ ساتھ بیٹھا ہوں اور آنے والے نے سلام کریا جسکا جواب حاضرین میں سے کسی نے دے دیا تو کیا واجب ہے کہ میں بھی جواب دوں ؟
جواب: واجب نہیں۔
۱۳سوال: کیا جوان خواتین کو سلام کرنا جائز ہے ؟
جواب: مکروہ ہے ،مگر یہ کہ اس کراھت کو دور کرنے کی کوئی مساوی جھت ہو یا کوئی ایسا رجحان ہو کہ جس
کی وجھ سے ان کو سلام کرنا مناسب ہو ۔
۱۴سوال: نا محرم خواتین کو سلام کرنا کیسا ہے ؟
جواب: اگر خوف فتنہ، شھوت انگیزی یا ریب و شک نہ ہوتا ہو تو نا محرم خواتین کو سلام کرنا جائز ہے۔
۱۵سوال: مسجد میں وارد ہوتے وقت سلام کرنے کا کیا حکم ہے اس لیے کہ سلام کرنا نمازیوں کی توجہ ہٹ جانے کا سبب بنتا ہے؟
جواب: بہتر ہے کہ سلام نہ کیا جائے۔
۱۶سوال: آیا نماز کی حالت میں سلام کا جواب دینا واجب ہے؟
جواب: جواب واجب ہے لیکن واجب ہیکہ جس طرح سلام کیا ہے اسی طرح جواب دے پس لفظ سلام کے جواب میں سلام کہے اور علیکم کو نیت میں رکھے یا پھر سلام علیکم کہے اور سلام علکیم کے جواب میں احتیاط واجب کی بنا پر سلام علیکم کہے علیکم سلام نہ کہے۔
۱۷سوال: کافر اگر سلام کرے تو جواب دینے کا کیا حکم ہے؟
جواب: اگر لفظ سلام کے علاوہ کوئی اور لفظ بولے تو اسی طرح جواب دے سکتے ہیں، لیکن اگر لفظ سلام کا استعال کرے تو جواب میں فقط (علیک) کہیں۔
۱۸سوال: ‎ٹیلیویزن پر اگر کوئی سلام کرے کیا اس کا جواب دینا واجب ہے؟
جواب: واجب نہیں ہے۔
۱۹سوال: اگر کوئی واٹساپ پر سلام لکھ کر بھیجے کیا اس کا جواب واجب ہے؟
جواب: واجب نہیں ہے۔

آپ کا تبصرہ شامل کریں

قارئین کے تبصرے

کوئی تبصرہ موجودنہیں ہے
*
*

امامين حسنين عليهما السلام ثقافتى اور فکر اسلامى - نيٹ ورک