امامين حسنين عليهما السلام ثقافتى اور فکر اسلامى - نيٹ ورک

زینت

0 ووٹ دیں 00.0 / 5

زینت

۱سوال: سونا جایز نہ ہونے کی کیا دلیل ہے؟
جواب: اس سلسلے میں معصومین علیہم السلام سے حدیثیں وارد ہوئیں ہیں۔
۲سوال: نامحرم کے سامنے عورتوں کے موزہ پہننے کا کیا حکم ہے؟
جواب: پیروں کا نامحرم سے چھپانا واجب ہے۔
۳سوال: خواتین کے لیے گھر سے باہر پرفیوم اور عطر لگا کر نکلنے کا کیا حکم ہے؟
جواب: اگر دوسرے کو گناہ میں ڈالنے کے قصد سے نہ ہو اور خود بھی گناہ میں پڑنے کا خوف نہ ہو اور دوسروں کے گناہ میں پڑنے یا شھوت بھڑکنے کا سبب نہ ہو تو حرج نہیں رکھتا گر چہ احتیاط مستحب ہیک اس صورت میں بھی ترک کیا جایے۔
۴سوال: ناک کا آپریشن کرانے کا کیا حکم ہے؟
جواب: بذات خود جایز ہے۔
۵سوال: بالوں میں ژل لگانے کا کیا حکم ہے؟
جواب: کوئی حرج نہیں ہے لیکن اگر اس کا لگانا وضو کے لیے مانع ہو تو مسح کے وقت اس کا برطرف کرنا ضروری ہے۔
۶سوال: مرد کے لیے ابرو بنوانے کا کیا حکم ہے؟
جواب: اگر عورتوں سے شباہت نہ ہو تو حرام نہیں ہے۔
۷سوال: ماہ مبارک رمضان میں عورتوں کےلیے لپسٹک لگانے کا کیا حکم ہے؟
جواب: جایز ہے۔
۸سوال: مردوں کے لیے ہاف آستین کی شرٹ پہننے اور نامحرم کا بغیر لذت کے اسے دیکھنے کا کیا حکم ہے؟
جواب: بذات خود جایز ہے۔
۹سوال: عورتوں کے لیے سرمہ لگانے کا کیا حکم ہے کیا اس کا شمار بھی زینت میں ہوتا ہے؟
جواب: اگر گناہ میں پڑنے کا خوف نہ ہو اور دوسرے کو گناہ میں ڈالنے کا قصد بھی نہ ہو تو جایز ہے گر چہ احتیاط مستحب ہے کہ پرہیز کریں۔
۱۰سوال: لڑکی کے لیے منگنی یا عقد کی سادہ سی انگوٹھی پہننے کا کیا حکم ہے؟ کیا اس کا شمار بھی زینت میں ہوتا ہے، کیا اسے نامحرم سے چھپانا چاہیے؟
جواب: اگر گناہ میں پڑنے کا خوف نہ ہو اور دوسرے کو گناہ میں ڈالنے کا قصد بھی نہ ہو تو جایز ہے گر چہ احتیاط مستحب ہے کہ پرہیز کریں۔
۱۱سوال: کیا مردوں کے لیے پیر، سینہ اور پیٹھ کے بال مونڈنا جایز ہے؟
جواب: جایز ہے۔
۱۲سوال: لمبے ناخون رکھنے والی لڑکی کے لیے کیا نا محرم سے اس کا چھپانا واجب ہے؟
جواب: واجب نہیں ہے۔
۱۳سوال: نماز میں مرد کی جیب میں سونے کی انگوٹھی یا ہار ہونے سے کیا اس کی نماز باطل ہو جاتی ہے؟ اگر ہار اس طرح سے پہنے ہو کہ دکھ نہ رہا ہو تو کیا حکم ہے؟
جواب: پہلی صورت میں نماز صحیح ہے مگر دوسری صورت میں نماز باطل ہے۔
۱۴سوال: کیا بیوٹی کریم کا استعمال کرنا زینت میں شمار ہوتا ہے اور نامحرم سے اس کا چھپانا واجب ہے؟
جواب: اگر عرف میں زینت شمار ہو تو جایز نہیں ہے۔
۱۵سوال: انگوٹھی ہونے کی صورت میں کیا عورتوں کے لیے نامحرم سے اس ہاتھ کا چھپانا واجب ہے؟
جواب: انگوٹھی کے علاوہ اگر کسی چیز کا شمار زینت میں ہوتا ہو تو اس کا چھپانا واجب ہے، انگوٹھی کا چھپانا واجب نہیں ہے۔
۱۶سوال: کیا عورتیں اپنے بال چھپانے کے لیے ویگ یا مصنوعی بالوں کا استعمال کر سکتی ہیں؟
جواب: کوئی حرج تو نہیں ہے مگر چونکہ خود ویگ کا استعمال زینت میں شمار ہوتا ہے لہذا اس کا بھی چھپانا واجب ہے۔
۱۷سوال: لڑکیوں کا ہلکا سا میکپ کرنا کیا حکم رکھتا ہے؟
جواب: اگر اس کا شمار زینت میں ہو تو نامحرم کے لیے اس کا ظاہر کرنا جایز نہیں ہے۔
۱۸سوال: سینما میں کام کرنے والی عورتوں کے مصنوعی بال لگانے کا کیا حکم ہے؟
جواب: کیونکہ اس کا شمار زینت میں ہوتا ہے اس لیٔے نامحرم سے چھپانا واجب ہے۔
۱۹سوال: میرے دانتوں پر سونے کے خول چڑھے ہوئے ہیں، کیا ان سے نماز پر کوئی اثر پڑتا ہے؟
جواب: نماز صحیح ہے، لیکن بنا بر احتیاط واجب سامنے کے دانتوں میں لگانا مردوں کے لیے جایز نہیں ہے۔
۲۰سوال: لینز لگانے کا کیا حکم ہے؟
جواب: اگر عرف میں زینت شمار ہو تو جایز نہیں ہے۔
۲۱سوال: بدبو کا احساس نہ ہونے کی غرض سے عطر لگانے کا کیا حکم ہے؟
جواب: اگر لوگوں کے گناہ میں پڑنے یا شہوت بھڑکنے کا سبب ہو تو جایز نہیں ہے۔
۲۲سوال: ابرو اور ہونٹ پر ٹٹو بنانے کا کیا حکم ہے؟
جواب: کوئی حرج نہیں ہے لیکن اگر عرف میں اس کا شمار زینت میں ہوتا ہو تو عورتوں کے لیے نامحرم سے چہرہ چھپانا ضروری ہے۔
۲۳سوال: الکحل ملے ہوئے میکپ کے سامان اور عطر کا کیا حکم ہے؟ کھال کے لیے استعمال ہونے والی دوائیاں جن میں الکحل ہوتا ہے اس کا کیا حکم ہے؟
جواب: کوئی حرج نہیں ہے۔
۲۴سوال: کیا شادی کا سفید سونے کا چھلا پہننے کے سلسلے میں کسی دوسرے مرجع کی طرف رجوع کر سکتا ہوں؟
جواب: کیونکہ فتوی ہے لہذا کسی اور مرجع کی طرف رجوع نہیں کیا جا سکتا۔
۲۵سوال: بالوں میں ژل لگانے کا کیا حکم ہے؟
جواب: کوئی حرج نہیں ہے، مگر یہ کہ وضو میں مانع نہ ہو، مانع ہونے کی صورت میں مسح کے لیے بر طرف کرنا ضروری ہے۔
۲۶سوال: کیا لپسٹک کا شمار زینت میں ہوتا ہے؟
جواب: ہاں زینت ہے۔
۲۷سوال: کیا سونے کا چھلا پہن کر نماز پڑھنے سے نماز باطل ہو جاتی ہے؟
جواب: نماز باطل ہے مگر یہ کہ اسے مسئلہ کا علم نہ ہو، اور جاہل ہونے میں معذور ہو۔
۲۸سوال: لپسٹک لگانے کا کیا حکم ہے؟
جواب: کوئی حرج نہیں ہے، لیکن کیونکہ اس کا شمار زینت میں ہوتا ہے اس لیے نامحرم سے چھپانا ضروری ہے۔
۲۹سوال: ناپ کے لیے سونے کی انگوٹھی پہننے کا کیا حکم ہے؟
جواب: صرف ناپ لینے پر پہننے کا اطلاق نہیں ہوتا۔
۳۰سوال: نماز یا غیر نماز میں سفید سونے کی انگوٹھی پہننے کا کیا حکم ہے؟
جواب: سفید سونا پہننا مرد کے لیے حرام ہے اور اس سے نماز باطل ہو جاتی ہے، ہاں پلیٹینیم کی انگوٹھی پہننے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
۳۱سوال: اگر ہاتھ اور چہرہ کو مصنوعی طور پر پیتل (برونز) کے رنگ کا کر لیا جائے تو وضو کیا حکم ہوگا؟ کیا ایسا کرنا گناہ اور حرام ہے؟
جواب: وضو صحیح ہے اور ایسا کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
۳۲سوال: عورتوں کے لیے ابرو لگوانے کا کیا حکم ہے؟
جواب: ابرو لگوانا وضو و غسل کے لیے اشکال رکھتا ہے، مگر خالکوبی و ٹٹو بنانے میں کوئی حرج نہیں ہے، لیکن دونوں صورتوں میں اگر عرف میں زینت شمار ہو تو نا محرم سے چھپانا واجب ہے۔
۳۳سوال: مردوں کے لیے سونے کے پرزے یا پٹہ والی گھڑی پہننے اور اس کے ساتھ نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے؟
جواب: اگر داخلی پرزے ہوں تو حرج نہیں ہےلیکن ظاہری پرزے جیسے سویی ہو تو بنا بر احتیاط واجب جایز نہیں ہے لیکن نماز کو باطل نہیں کرتا، اور سونے کے پٹہ والی گھڑی پہننا اور اس کے ساتھ نماز پڑھنا جایز نہیں ہے۔
۳۴سوال: کیا لڑکیاں ہلکا سا میکپ اور خوبصورتی کے لیے پاوڈر لگا سکتی ہیں تا کہ عورتوں کی محفل میں منفرد اور خوبصورت معلوم ہوں اور ان کے لیے رشتہ مل سکے کیا ایسا کرنا عیب پوشی میں شمار ہوگا؟
جواب: اس طرح میکپ کرنا جایز ہے اور اس کا شمار عیب پوشی میں نہیں ہوتا۔
۳۵سوال: چہرہ نہ چھپانے والی عورت، کیا چہرہ اور ابرو کے بال بنوا کر ہلکہ طبیعی پاوڈر چہرہ پر لگا سکتی ہے؟
جواب: چہرہ کے بال صاف کرنے یا ابرو باریک کرنے کے بعد چہرہ کھلا رکھنے میں کوئی حرج نہیں ہے مگر اس شرط کے ساتھ کہ حرام میں پڑنے کا خوف نہ ہو اور چہرہ نہ چھپانا نا محرم کی توجہ حاصل کرنے کی غرض سے نہ ہو، لیکن پاوڈر لگانے اور میکپ کرنے کے بعد چہرہ چھپانا واجب ہے۔
۳۶سوال: عورتوں کے لیے فیشن کی انگوٹھیاں، بریسلیٹ اور ہار آرایش کے طور پر استعمال کرنا حلال ہے یا حرام؟
جواب: ان کا پہننا تو حلال ہے مگر ان چیزوں کا نا محرم سے چھپانا واجب ہے، ہاں انگوٹھی و کڑے کا اس شرط کے ساتھ چھپانا لازم نہیں ہے کہ وہ حرام میں پڑنے کے خوف یا نامحرم کی توجہ حاصل کرنے کا سبب نہ بن رہا ہو، اور کڑے میں کلایی ظاہر نہ ہو۔
۳۷سوال: اگر میکپ اس طرح سے کیا جائے کہ ظاہر نہ ہو اور طبیعی معلوم ہو تو کیا پھر بھی چہرہ چھپانا واجب ہے؟
جواب: اگر زینت اور میکپ شمار نہ ہو تو چہرہ چھپانا لازم نہیں ہے۔

آپ کا تبصرہ شامل کریں

قارئین کے تبصرے

کوئی تبصرہ موجودنہیں ہے
*
*

امامين حسنين عليهما السلام ثقافتى اور فکر اسلامى - نيٹ ورک