امامين حسنين عليهما السلام ثقافتى اور فکر اسلامى - نيٹ ورک

ذبح

0 ووٹ دیں 00.0 / 5

ذبح

۱سوال: میں نے اسلامی شہر مدینہ سے ایک جوتا خریدا ہے جس پر میڈ ان اٹلی لکھا ہے، اس کے چمڑے کا کیا حکم ہے، کیا وہ نجس ہے؟
جواب: اگر آپ اس کے تذکیہ شدہ ہونے کا معقول احتمال دیتے ہیں تو وہ طہارت کے حکم میں ہے۔
۲سوال: میں ایک ایسے شہر رہتا ہوں جس میں بہت سے مسلمان رہتے اور کام کرتے ہیں، اس کے باوجود کیا مجھے مطمئن ہونا ضروری ہے کہ یہ گوشت تذکیہ شدہ ہے یا نہیں؟
جواب: ایسے شہروں میں آپ مسلمانوں کی دکان سے گوشت خرید کر استعمال کر سکتے ہیں۔
۳سوال: کیا سنی کے ذبیحہ میں کوئی قباحت ہے؟
جواب: کوئی قباحت نہیں ہے۔
۴سوال: ذبح کے بعد جانور کے بدن میں باقی رہ جانے والا خون پاک ہے یا نجس؟
جواب: ذبح شرعی کے بعد حیوان کے بدن میں باقی رہ جانے والا خون پاک ہے۔
۵سوال: غیر شرعی ذبیحہ کی کھال استعمال کرنے کا کیا حکم ہے؟
جواب: اس کی کھال نجس ہے۔
۶سوال: اہل بیت علیہم السلام سے منافقت رکھنے والے ایسے افراد جن کے بارے میں ہم جانتے ہیں ان کے ذبیحہ کا کیا حکم ہے؟
جواب: اگر کوئی اہل بیت علیہم السلام سے اپنی عداوت کا اعلان نہ کرتا ہو تو وہ کافر کے حکم میں نہیں ہے لیکن اگر اعلان کرتا ہو تو کافر اور نجس ہے اور اس کا ذبیحہ حرام ہے۔
۷سوال: ایسا مرغ جس کے شرعی ذبح کا معلوم نہ ہو اگر کسی مسلمان سے خریدے تو کیا اس کا کھانا حلال ہوگا؟
جواب: اگر کسی مسلمان سے خریدے اور اس کے حرام ہونے کا یقین نہ ہو تو وہ حلال ہے۔
۸سوال: اس بات کے مد نظر کے لوہے کے چاقو آج کل اچھا کام نہیں کرتے، ان میں جلدی ہی زنگ بھی لگ جاتا ہے اور کند بھی ہو جاتے ہیں، کیا فولاد کے چاقو جیسے اسٹیل سے ذبح کرنا جایز ہے؟
جواب: احتیاط واجب کی بنا پر لوہے کا چاقو ‎دسترسی میں ہو تو اسٹیل سے ذبح کافی نہیں ، لیکن اگر لوہا موجود نہ ہو تو مجبوری میں ہر اس چیز سے ذبح کرنا جایز ہے جو رگوں کو کاٹ سکے جیسے اسٹیل کا چاقو ،شیشہ یا تیز پتھر یا ان کے مانند کوئی چیز بھی ہو اس سے ذبح کر سکتے ہیں۔
۹سوال: اہل کتاب کے ذبیحہ کا کیا حکم ہے؟
جواب: حرام ہے۔
۱۰سوال: ناصبی کے ذبیحہ کا کیا حکم ہے؟
جواب: حرام ہے۔
۱۱سوال: خوارج کے ذبیحہ کا کیا حکم ہے؟
جواب: اگر اہل بیت علیہم السلام سے اپنی دشمنی کا اظہار کرتے ہوں تو ان کا ذبیحہ حرام ہے۔
۱۲سوال: کیا ذبح کرنے والے کا مرد ہونا ضروری ہے؟
جواب: ضروری نہیں ہے۔
۱۳سوال: کیا ذبح کرنے والے کا بالغ ہونا ضروری ہے؟
جواب: اگر ممیز ہو اور ذبح شرعی کو انجام دے سکتا ہو تو کافی ہے۔
۱۴سوال: کیا ذبح کرنے والے کا عاقل ہونا ضروری ہے؟
جواب: اگر ممیز ہو اور ذبح شرعی کو انجام دے سکتا ہو تو کافی ہے۔
۱۵سوال: اگر چاقو دو دستہ والا ہو اور دو لوگ اسے پکڑ کر ذبح کریں تو کیا کسی ایک کا یا دونوں کا نصف نصف اللہ کا نام لینا کافی ہے یا نہیں؟
جواب: حرج نہیں ہے لیکن دونوں کے لیے اللہ کا نام لینا ضروری ہے۔
۱۶سوال: کیا ذبح شرعی کے لیے چاروں رگوں کا کاٹنا ضروری ہے یا صرف حلقوم کاٹنا کافی ہے؟
جواب: چاروں رگوں کا کاٹنا ضروری ہے، احتیاط واجب کی بناء پر صرف حلقوم کا کاٹنا کافی نہیں ہے۔
۱۷سوال: اگر ذبح کے بعد بندوق سے حیوان کے مغز پر مارا جائے تو کیا وہ حلال رہے گا؟
جواب: حلال ہے۔
۱۸سوال: کیا تسمیہ عربی کے علاوہ کسی اور زبان میں کافی ہے؟
جواب: ہاں کافی ہے۔
۱۹سوال: کیا تسمیہ میں اللہ کا نام لینا کافی ہے؟
جواب: ہاں کافی ہے۔
۲۰سوال: آج کل کی جدید مشینیں جنہیں ایک شخص بٹن دبا کر چلاتا ہے، اگر بجلی کٹ جانے کے سبب میشن بند ہو جائے اور بجلی آنے کے بعد دوبارہ چلنے لگے اور تیار جانوروں کو ذبح کرنے لگے تو کیا وہ ذبح صحیح ہوگا؟
جواب: نہیں، ذبح صحیح نہیں ہوگا۔
۲۱سوال: پوری طرح سے آٹومیٹک مشین سے ذبح کرنے کا کیا حکم ہے؟
جواب: اگر وہ شخص جو مشین کا بٹن دبا رہا ہے جب تک مشین چل رہی ہے مکرر خدا کا نام زبان پر جاری کرتا رہے تو کافی ہے اور اگر شک کرے کے اس عمل کے بعد صحیح ذبح ہوا یا نہیں تو پاک اور حلال ہے۔
۲۲سوال: ذبح ہونے والے حیوان کے شکم کے جنین کی حلیت کے کیا شرایط ہیں؟
جواب: ۱۔ تمام الخلقۃ ہونا چاہیے۔
۲۔ ماں کے ذبح سے پہلے مر نہ گیا ہو۔
۳۔ ذبح کے بعد ماں کا پیٹ چاک کرنے اور اسے باہر نکالنے میں سستی نہ کی گئی ہو، اگر سستی کی وجہ سے مر جائے تو حرام ہے۔
۲۳سوال: ٹیپ ریکارڈ سے بسم اللہ کا کیا حکم ہے؟
جواب: کافی نہیں ہے۔
۲۴سوال: کیا ذبح اور بسم اللہ کہنے کا کام دو الگ الگ لوگ انجام دے سکتے ہیں اس طرح کہ ایک ذبح کرے اور دوسرا بسم اللہ پڑھے؟
جواب: صحیح نہیں ہے۔
۲۵سوال: ذبح کے وقت ذبح کرنے والے کے لیے رو بقبلہ ہونا ضروری ہے؟
جواب: ضروری نہیں ہے۔
۲۶سوال: کیا ذبح کرنے کا آلہ لوہے کا ہونا ضروری ہے یا کسی بھی تیز دھات سے ذبح کیا جا سکتا ہے؟
جواب: امکان کی صورت میں لوہے کا ہونا ضروری ہے، اور اسٹیل کے چاقو سے بنا بر احتیاط واجب کافی نہیں ہے۔
۲۷سوال: سعودی عربیہ کی حکومت نے قربانی کی جگہ کو منی سے مشعر کی طرف منتقل کر دیا ہے، آپ کا کیا حکم ہے کیا حاجی اس دن (عید قربان) سعودی کے علاوہ اپنے گھر میں حج کی نیت سے قربانی کر سکتا ہے؟
جواب: ذبح کے موجودہ مکان پر قربانی کرنا کافی ہے۔
۲۸سوال: فرانس کی بعض بڑی سوپر مارکیٹس میں حلال گوشت کے لیے ایک مخصوص حصہ ہوتا ہے، جو پیک ہوتا ہے اور جس پر پیریس کی بڑی مسجد کی تائیدی مہر لگی ہوتی ہے، کیا اس گوشت سے استفادہ کیا جا سکتا ہے؟
جواب: اس لکھے ہوئے کے صحیح ہونے کا یقین ہونا ضروری ہے یا یہ کہ بیچنے والا مسلمان ہو اور وہ اس کے تذکیہ شدہ ہونے کا اطمینان کر چکا ہو۔
۲۹سوال: کیا مرغ کو بغیر بسم اللہ اور رو بقبلہ کیے ذبح کیا جا سکتا ہے؟
جواب: بسم اللہ اور رو بقبلہ کرکے ذبح کرنا واجب ہے۔
۳۰سوال: رسٹورینٹ میں غیر اسلامی طریقے سے ذبح شدہ گوشت کی غذا بیچنے کا کیا حکم ہے؟
جواب: اگر احتمال تاثیر دے رہا ہو تو کھانے واکے کو بتانا ضروری ہے۔
۳۱سوال: ایران میں ذبح مرغ پوری طرح سے مشین سے ہوتا ہے وہاں کے لیے کیا حکم ہے؟
جواب: وہ تذکیہ کے حکم میں ہے۔
۳۲سوال: ایسے مسلمان کی سوپر مارکیٹ سے گوشت خریدنا جایز ہے جو حلال گوشت کے ساتھ ساتھ شراب بھی بیچتا ہے؟
جواب: جایز ہے اور اس گوشت کا کھانا حلال ہے۔
۳۳سوال: ہم پہلے حیوان کو گولی مارتے ہیں اس کے بعد اسے ذبح کرتے ہیں، اگر مرنے سے پہلے کسی حلال گوشت جانور کو ذبح کر دیا جائے تو کیا اس کا گوشت حلال ہوگا؟
جواب: ہاں حلال ہوگا۔

آپ کا تبصرہ شامل کریں

قارئین کے تبصرے

کوئی تبصرہ موجودنہیں ہے
*
*

امامين حسنين عليهما السلام ثقافتى اور فکر اسلامى - نيٹ ورک