امامين حسنين عليهما السلام ثقافتى اور فکر اسلامى - نيٹ ورک

ڈرائوینگ

0 ووٹ دیں 00.0 / 5

ڈرائوینگ

۱سوال: کیا خاتون کے لئے جائز ہے کے وہ کسی مرد سے گاڑی چلانا سیکھے جبکہ ڈرائونگ سکھانے والی خواتین بھی موجود ہوں ؟
جواب: جب تک یہ اطمئنان حاصل نہ ہو کہ کسی قسم کے حرام جیسے نظر یا لمس وغیرہ میں مبتلاء نہیں ہوں گے، جائز نہیں۔
۲سوال: کیا قانون میں معین کردہ رفتار سے زیادہ تیز گاڑی چلانا جائز ہے؟
جواب: جناب سید محترم ان قوانین کی مخالفت کرنے کی اجازت نہیں دیتے، سوائے اتنی مقدار کہ جس میں حکومت خود تخفیف کرتی ہو۔
۳سوال: جس شخص کے پاس ڈرائونگ کا لائیسنس یا اجازت نامہ نہ ہو کیا اس کے لئے حالات مجبوری میں یا اختیاری حالت میں ، گاڑی چلانا جائز ہے، جبکہ ایسا کرنا حکومتی قانون کے لحاظ سے جائز نہیں ہے ؟
جواب: اگراس میں دوسروں کی جان کو خطرہ ہو تو جائز نہیں ہے ،بلکہ احتیاط کی بناء پر اس صورت کے علاوہ بھی جائز نہیں ۔
۴سوال: ریسنگ مقابلوں کے مخصوص اماکن کے علاوہ عام سڑکوں پر گاڑیوں یا موٹر سائکل وغیرہ کی ریس لگانا یا تیزرفتاری کا مقابلہ کرنا کہ جس میں یہ تیز رفتاری عام طور پر لوگوں کی موت کا سبب بھی بنتی ہے ،اس کا کیا حکم ہے؟
جواب: جائز نہیں ہے۔
۵سوال: کیا عورتوں کے لیے گاڑی چلانا جایز ہے؟
جواب: حجاب اور دوسرے اسلامی قوانین کی رعایت کرتے ہوئے ڈرائوینگ کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

آپ کا تبصرہ شامل کریں

قارئین کے تبصرے

کوئی تبصرہ موجودنہیں ہے
*
*

امامين حسنين عليهما السلام ثقافتى اور فکر اسلامى - نيٹ ورک