امامين حسنين عليهما السلام ثقافتى اور فکر اسلامى - نيٹ ورک

حق چاپ

0 ووٹ دیں 00.0 / 5

حق چاپ

۱سوال: اگر صاحب امتیاز سیڈی کو رایٹ کرنےکی اجازت نہ دیتے ہوں تو اس کو رایٹ کرنے کا کیا حکم ہے؟
جواب: اگر قانونی لحاظ سے ممنوع ہو تو جایز نہیں ہے۔
۲سوال: درسی مطالعہ کے لیے ایسی کتاب خریدنے کا کیا حکم ہے جو اس کے مولف کی اجازت کے بغیر بازار میں آگئی ہے؟
جواب: اس کے خریدنے میں کوئی قباحت نہیں ہے۔
۳سوال: ایرانی سافٹ ویر، فیلم و غیر فیلم کی سی ڈی، اس کے بنانے والے یا ناشر کی اجازت کے بغیر رایٹ کرنے کا کیا حکم ہے؟
جواب: اگر خلاف قانون ہو تو آقا اجازت نہی دیتے۔
۴سوال: لاک توڑ کر بازار میں بیچی جانے والی سی ڈی، جس کی قیمت یقینا اصل سے بہت کم ہوتی ہے، خریدنے کا کیا حکم ہے؟ ایرانی یا خارجی ہونے کی صورت میں ان کا کیا حکم ہوگا؟
جواب: اگر ان کمپنیوں کے قانون کے خلاف ہو تو جایز نہیں ہے۔
۵سوال: وہ خارجی کتابیں جو ایران میں ان کے ناشر کی اجازت کے بنا چھپتیں ہیں، ان کی خرید و فروخت کا کیا حکم ہے؟
جواب: اگر خلاف قانون نہ ہو تو جایز ہے۔
۶سوال: بعض مذہبی سی ڈی کی قیمت بہت زیادہ ہوتی ہے، اتنی کہ ہر انسان نہیں خرید سکتا، کیا میں اپنے ذاتی استعمال کے لیے اسے کاپی کر سکتا ہوں؟
جواب: اگر رایٹ اور کاپی کرنا اس کے قوانین و مقررات کے خلاف ہو تو وہ اس کی اجازت نہیں دیتے۔ ہاں آپ رایٹ اور کاپی شدہ سی دی سے جو بازار میں بکتی ہیں، انہیں خرید کر ان سے استفادہ کر سکتے ہیں۔

آپ کا تبصرہ شامل کریں

قارئین کے تبصرے

کوئی تبصرہ موجودنہیں ہے
*
*

امامين حسنين عليهما السلام ثقافتى اور فکر اسلامى - نيٹ ورک