امام سجادعلیہ السلام اور کربلا کی حفاظت
دین و دنیا
موضوع: امام سجادعلیہ السلام اور کربلا کی حفاظت
موضوعات گفتگو:
امام سجاد علیہ السلام کی زندگی کے مختلف ادوار
دوران امامت امام سجاد اور اس کی خصوصیات
تحریکِ کربلا کو زندہ رکھنے لئے امام کے اقدامات
خلاصہ گفتگو:
امام سجاد علیہ السلام ہمارے چوتھے امام ہیں۔ ان کی امامت کا دورانیہ تقریبا 35 سال ہے۔ آپ کی امامت کا اغاز امام حسین علیہ الصلوۃ والسلام کی شہادت کے ساتھ میدان کربلا سے شروع ہوتا ہے جو کہ نہایت کٹھن، مصائب اور مشکلات کا دورانیہ ہے۔ امام سجاد علیہ السلام میدان کربلا میں مشیت خدا کی وجہ سے مریض تھے جس کی وجہ سے آپ پر جہاد ساقط ہو گیا اور اس طرح سے اپ کی زندگی محفوظ رہی۔
امام سجاد علیہ السلام نے اس دوران میں امامت کو سنبھالا جب دشمن امام حسین علیہ الصلوۃ والسلام کے قیام کو ایک باغیانہ قیام قرار دینے کی کوشش کر رہا تھا اور اس نے پوری دنیا اسلام میں اس کا بھرپور پروپگنڈا کیا۔ امام علیہ السلام نے اپنے کردار اور اپنی شجاعت اور بہادری کے ذریعے سے اس پروپگنڈے کو نہ صرف ناکام بنایا بلکہ امام حسین علیہ الصلوۃ والسلام کی اس تحریک کو اس طرح سے زندہ کیا کے دشمن کے تمام مذموم ارادوں اور منصوبہ بندیوں کو تبدیل کر کے رکھ دیا۔
امام سجاد علیہ السلام نے اپنے گریہ اور دعا مناجات کے ذریعے سے امام حسین علیہ السلام کی حقانیت کو ثابت کیا۔