نماز حاجت اور امام رضا علیہ السلام سے متوسل ہونے کا طریقہ
نماز حاجت اور امام رضا علیہ السلام سے متوسل ہونے کا طریقہ
یہ نماز خود امام رضا علیہ السلام سے نقل ہوئی ہے
امام رضاعلیہ السلام سےمتوسل ہونے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ پہلے دو رکعت نماز حاجات اداء کرے پھر تسبیح حضرت زہراء سلام اللہ علیہا پڑھے
امام رضا علیہ السلام نے فرمایا ؛ جب بھی کوئی سختی یاکسی مشکل سے دوچار ہوجائے تو دو رکعت نماز پڑھیں
پہلی رکعت میں سورہ الحمد کے بعد آیه الکرسی(هُمْ فيها خالِدُونَ، تک)، دوسری رکعت میں سورہ حمد کے بعد سوره قدر(سورہ إِنَّا أَنْزَلْنَاهُ) کی تلاوت کریں پھرسلام پھیرنے کے بعد تسبیح حضرت زہراء سلام اللہ علیہا اور اس کے بعد قرآن مجید کو اپنے سر پر رکھ کر پڑھے
" أَللَّهُمَّ بِحَقِّ مَنْ أَرْسَلْتَهُ إِلی خَلْقِکَ، وَ بِحَقِّ کُلِّ آیَةٍ فیهِ، وَ بِحَقِّ کُلِّ مَنْ مَدَحْتَهُ فیهِ عَلَیْکَ، وَ بِحَقِّکَ عَلَیْهِ، وَ لا نَعْرِفُ أَحَداً أَعْرَفَ بِحَقِّکَ مِنْکَ"
پھر دس مرتبہ اس ذکر کو پڑھیں
"یا سَیِّدی یا اَللَّهُ"،
پھر دس مرتبہ : بِحَقِّ مُحَمَّدٍ،
پھر دس مرتبہ : بِحَقِّ عَلِیٍّ،
پھر دس مرتبہ : بِحَقِّ فاطِمَةَ،
پھر دس مرتبہ : بِحَقِّ الْحَسَنِ،
پھر دس مرتبہ : بِحَقِّ الْحُسَیْنِ،
پھر دس مرتبہ : بِحَقِّ عَلِیِّ بْنِ الْحُسَیْنِ،
پھر دس مرتبہ : بِحَقِّ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِیٍّ،
پھر دس مرتبہ : بِحَقِّ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ،
پھر دس مرتبہ : بِحَقِّ مُوسَی بْنِ جَعْفَرٍ،
پھر دس مرتبہ : بِحَقِّ عَلِیّ بْنِ مُوسی،
پھر دس مرتبہ : بِحَقِّ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِیٍّ،
پھر دس مرتبہ : بِحَقِّ عَلِیِّ بْنِ مُحَمَّدٍ،
پھر دس مرتبہ : بِحَقِّ حَسَنِ بْنِ عَلِیٍّ،
پھر دس مرتبہ : بِحَقِّ الْحُجَّةِ.
اگر آپ ایسا کرو گے توخدا وندعالم آپ کےاپنی جگہ سے اٹھنے سے پہلے آپ کی حاجتوں کو پوری فرمائے گا۔
(مستدرک الوسائل:ج6، ص 315؛ مکارم الأخلاق:ج2،ص 112؛ بحار الأنوار:ج91،ص 353)