امامين حسنين عليهما السلام ثقافتى اور فکر اسلامى - نيٹ ورک

حضرت مہدی (عجل الله تعالي فرجہ الشريف) کی ولادت اہل سنت کی کتابوں میں

0 ووٹ دیں 00.0 / 5

حضرت مہدی (عجل الله تعالي فرجہ الشريف) کی ولادت اہل سنت کی کتابوں میں

ابن حجر عسقلانی:

ابن حجر عسقلانی، جو کہ علماء اہل سنت کی تاریخ میں علم رجال، درایہ،حدیث،و تاریخ اور نسب شناشی میں بزرگ شخصیتوں میں سے ایک تھے۔وہ اپنی کتاب، لسان المیزان میں جعفر ابن علی بن محمد کےحالات کی تفصیلات بیان کرتے ہوئےجعفر ابن علی ابن محمد کا تعارف امام زمانہ کے بھائی کے طور پر کراتے ہیں اور خود امام امام حسن عسكري عليه السلام کا تعارف امام زمانہ عج کے والد کے طور پر کراتے ہیں:

جعفر بن علي بن محمد بن علي بن محمد بن علي بن موسى بن جعفر بن محمد بن علي بن الحسين بن علي بن أبي طالب الحسيني أخو الحسن الذي يقال له العسكري و هو الحادي عشر من الأئمة الإمامية ووالد محمد صاحب السرداب جعفر ابن علی ابن محمد ابن علی ابن محمد ابن علی الرضا ابن موسی ابن جعفر صادق ابن محمد باقر ابن علی زین العابدین ابن حسین ابن علی ابن ابو طالب الحسینی جو کہ امام حسن ع کے بھائی ہیں کہ جنہیں " عسکری"  کہا جاتا ہے جو مذہب امامیہ (شیعہ اثنا عشری) کےگیارہویں امام ہیں اور امام زمانہ کے والد ماجد بھی ہیں اور (امام زمانہ) آپ نے وہیں سرداب وہیں سے غیبت اختیار کی تھی۔

لسان الميزان، جلد 2، صفحه 460.

شمس الدين ذهبي :

موصوف علماء اہل سنت کی علم رجال، درایہ، تاریخ، وغیرہ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ میں بزرگ شخصیتوں میں سے ایک تھے۔ انہوں نے اپنی کتاب، تاریخ الاسلام  میں امام حسن عسکری علیہ السلام کے حالات کی تفصیلات کو لکھا:

الحسن بن علي بن محمد بن علي الرضا بن موسي بن جعفر الصادق . أبو محمد الهاشمي الحسيني أحد أئمة الشيعة الذين تدعي الشيعة عصمتهم ... وهو والد منتظر الرافضة ... وأما ابنه محمد بن الحسن الذي يدعوه الرافضة القائم الخلف الحجة ، فولد سنة ثمان وخمسين ، وقيل : سنة ست وخمسين . عاش بعد أبيه سنتين ثم عدم ، ولم يعلم كيف مات . وأمه أم ولد .

تاريخ الإسلام ووفيات المشاهير والأعلام، ج19، ص113.

حسن ابن علی ابن محمد ۔ ۔ ۔ شیعوں کے ائمہ میں سے ہیں کہ جو آپ کے معصوم ہونے کا عقیدہ رکھتے ہیں۔

آپ اس فرد کے والد ماجد ہیں جنکے شیعہ حضرات منتظر ہیں ۔ ۔ ۔ اور آپ کے بیٹے محمد ابن حسن ہیں کہ جنکو شیعہ قائم، اور خلف الحجۃ کے نام سے جانتے ہیں۔ آپ سنہ ۲۵۸ یا ۲۵۶ میں پیدا ہوئے اور آپ اپنے والد کے بعد دو سال تک لوگوں کے سامنے رہے پھر اس کے بعد غیبت اختیار کی اور کسی کو آپ کے غیبت کی خبر نہیں، اور آپ کی مالدہ ماجدہ ایک کنیز تھیں۔

 

آپ کا تبصرہ شامل کریں

قارئین کے تبصرے

کوئی تبصرہ موجودنہیں ہے
*
*

امامين حسنين عليهما السلام ثقافتى اور فکر اسلامى - نيٹ ورک