امامين حسنين عليهما السلام ثقافتى اور فکر اسلامى - نيٹ ورک

امام کاظم (علیه السلام) علماء اہل سنت کی نظر میں

0 ووٹ دیں 00.0 / 5

امام کاظم (علیه السلام) علماء اہل سنت کی نظر میں

 

احمد ابن یوسف قرمانی نے لکھا:

هو الامام الكبير القدر، الأوحد، الحجة، الساهر ليله قائما، القاطع نهاره صائما، المسمي لفرط حلمه وتجاوزه عن المعتدين کاظما. هوالمعروف عند أهل العراق بباب الحوائج، لأنه ما خاب المتوسل به في قضاء حجاة قط.

وہ ایک عالی قدر امام، نابغہ زمان، اور حجت تھے اور شب زندہ دار (عبادت سے کنایہ) اور دنوں میں روزہ رکھتے تھے۔ آپ کو دوسروں کی بنسبت کثرت حلم و صبر کی بناء پر کاظم کہا جاتا ہے۔ اور آپ اہل عراق کے درمیان باب الحوائج کے نام سے مشہور تھے اس لئے کہ جو بھی حاجت کے لئے آپ سے توسل کرتا تھا اس کی حاجت پوری ہوتی تھی۔
أخبار الدول و آثار الأول في التاريخ، ج 1 ص

یوسف ابن اسماعیل نبھانی علماء اہل سنت میں سے ہیں جنہوں نے آنحضرت کے بارے میں لکھا:

موسي الكاظم أحد أعيان اکابر الائمة من ساداتنا آل البيت الکرام هداة الاسلام رضي الله عنهم أجمعين ونفعنا ببرکاتهم و أماتنا علي حبهم وحب جدهم الأعظم صلي الله عليه وسلم.

 موسی کاظم علیہ السلام ائمہ میں سے ایک عظیم امام، ہادی اسلام، ہم اہل بیت میں سے تھے۔ رضى الله عنهم۔ اور خداوند متعال ہمیں ان کے وجود کی برکت سے مالا مال کرے۔ اور ہمارا خاتمہ ان کی اور ان کے جد کی محبت پر ہو۔

جامع کرامات الأولياء، ج 2 ص 495

 

آپ کا تبصرہ شامل کریں

قارئین کے تبصرے

کوئی تبصرہ موجودنہیں ہے
*
*

امامين حسنين عليهما السلام ثقافتى اور فکر اسلامى - نيٹ ورک