امامين حسنين عليهما السلام ثقافتى اور فکر اسلامى - نيٹ ورک

معاویہ کے ذریعہ حضرت علی (علیه السلام) پر سب و شتم

0 ووٹ دیں 00.0 / 5

ابن تیمیہ حرانی: معاویہ کے ذریعہ حضرت علی (علیه السلام) پر سب و شتم والی روایت صحیح ہے

معاویہ نے حضرت علی علیہ السلام پر سب و شتم کا حکم دیا، ابن تیمیہ حرانی نے مذکورہ بات کی طرف اشارہ کرنے کے بعد مندرجہ ذیل روایت کو صحیح قرار دیا ہے اور انہوں نے لکھا:

وأما حديث سعد لما أمره معاوية بالسب فأبى فقال ما منعك أن تسب علي بن أبي طالب ؟

فقال ثلاث قالهن رسول الله صلى الله عليه وسلم فلن أسبه لأن يكون لي واحدة منهن أحب إلي من حمر النعم الحديث ، فهذا حديث صحيح رواه مسلم في صحيحه ... .

سعد کی روایت:

جب معاویہ نے سعد بن ابی وقاص کو حکم دیا کہ حضرت علی علیہ السلام کو برا بھلا کہو اور ان پر سب و شتم کرو، تو اس نے اس سے انکار کردیا۔ معاویہ نے پوچھا: علی پر سب و شتم سے تجھے کس چیز نے باز رکھا؟ سعد نے کہا: میں نے  رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے حضرت علی علیہ السلام کے بارے میں تین فضیلتیں سنیں ہیں جس کی وجہ سے میں کبھی ان پر سب و شتم نہیں کرسکتا۔ اگر ان تین فضیلتوں میں سے ایک بھی میرے لئے بیان کرتے تو مجھے سرخ بالوں والے اونٹ سے زیادہ محبوب تھی۔

یہ حدیث صحیح ہے جس کو مسلم نے اپنی کتاب صحیح مسلم میں نقل کیا ہے۔
منهاج السنة، ج5  ص42

اہل سنت بھائیوں سے سوال:

صحیح مسلم میں اہل سنت کی روایت کے مطابق، حضرت علی علیہ السلام سے دشمنی اور کینہ منافق کی علامت ہے، تو پھر آپ معاویہ کو کس بنیاد پر مومن کہتے ہیں؟

آپ کا تبصرہ شامل کریں

قارئین کے تبصرے

کوئی تبصرہ موجودنہیں ہے
*
*

امامين حسنين عليهما السلام ثقافتى اور فکر اسلامى - نيٹ ورک