تنورسےآٹےکی چوری
ـ ﷽ ـ ـ ـ # تنور_سے_آٹےکی_ چوری
ہمارے محلے کے تنورمیں جو روٹی دو ہزار(تومان ایرانی کرنسی) کا ہے، جب اس پر تل کا بیج لگاتے ہیں تو اس کی قیمت چھ ہزار کا ہو جاتا ہے؛ لیکن جب مشین میں رجسٹر کرتے ہیں تو اسے تین سادہ روٹی کی طرح درج کرتے ہیں تاکہ ان آٹے کیسبسڈی کی مقدار زیادہ ہو جائے۔ کیا ایسی صورت میں اس تنور سے روٹی خریدنا ہمارے لئے اشکال ہے؟
جواب: روٹی فروخت کرنے والے کے لئے یہ کام غیرقانونی اور غلط ہے اور یہ حکومت(ایرانی سے)غیر قانونی فوائد حاصل کرنے کا باعث بنتا ہے، اس لئے یہ عمل جائز نہیں ہے اور تنور والے اس کے ذمہ دار ہو جاتی ہے۔
. لیکن گاہک کے لئے مشہورمجتہدین کے فتوی کے مطابق نان اور روٹی کا استعمال کرنا جائز ہے۔
نوٹ: اگر وہاں پر امربالمعروف اور نہین عن المنکر کے شرائط موجود ہوتو اسے روکنے کی کوشش کرنی چاہیے اور اگراس کے باوجود بھی یہ سلسلہ جاری رہے تو خلاف ورزیوں کے بارے میں انتظامیہ کو آگاہ کرنا چاہیے۔
حوالہ جات:دفتر مراجع. آسان زبان میں احکام