امامين حسنين عليهما السلام ثقافتى اور فکر اسلامى - نيٹ ورک

خواتین کا استضعاف

0 ووٹ دیں 00.0 / 5

خواتین کا استضعاف (قرآن)
قرآن کریم کی چند آیات میں خواتین کے استضعاف کی طرف اشارہ کیا گیا ہے کہ جو اس امر پر تاکید کرتی ہیں کہ ان کے اور دوسروں کے درمیان اس امر میں کوئی تفاوت نہیں ہے۔

بنی اسرائیل کی خواتین کا استضعاف
[ترمیم]بنی اسرائیل کی خواتین کا استضعاف، فرعونیوں کی طرف سے انہیں بلا معاوضہ خدمت کیلئے زندہ رکھ کر: إِنَّ فِرۡعَوۡنَ عَلَا فِي ٱلۡأَرۡضِ وَجَعَلَ أَهۡلَهَا شِيَعٗا يَسۡتَضۡعِفُ طَآئِفَةٗ مِّنۡهُمۡ يُذَبِّحُ أَبۡنَآءَهُمۡ وَيَسۡتَحۡيِۦ نِسَآءَهُمۡۚ فرعون زمین پر سرکش ہو گیا تھا اور وہاں کے باشندوں کو گروہ گروہ بنا رکھا تھا اُن میں سے ایک گروہ کو (یہاں تک) کمزور کر دیا تھا کہ اُن کے بیٹوں کو ذبح کر ڈالتا اور اُن کی لڑکیوں کو زندہ رہنے دیتا۔۔۔ [۱]

خواتینِ مکہ کا استضعاف
خدا پر ایمان رکھنے والی کمزور خواتین مکہ کے ظالم مشرکین کے چنگل سے رہائی کی خواہاں: وَمَا لَكُمۡ لَا تُقَٰتِلُونَ فِي سَبِيلِ ٱللَّهِ وَٱلۡمُسۡتَضۡعَفِينَ مِنَ ٱلرِّجَالِ وَٱلنِّسَآءِ وَٱلۡوِلۡدَٰنِ ٱلَّذِينَ يَقُولُونَ رَبَّنَآ أَخۡرِجۡنَا مِنۡ هَٰذِهِ ٱلۡقَرۡيَةِ ٱلظَّالِمِ أَهۡلُهَا وَٱجۡعَل لَّنَا مِن لَّدُنكَ وَلِيّٗا وَٱجۡعَل لَّنَا مِن لَّدُنكَ نَصِيرًا اور تم کو کیا ہوا ہے کہ خدا کی راہ میں اور اُن بیبس مردوں اور عورتوں اور بچوں کی خاطر نہیں لڑتے جو دعائیں کیا کرتے ہیں کہ اے پروردگار ہم کو اس شہر سے جس کے رہنے والے ظالم ہیں نکال کر کہیں اور لے جا۔ اور اپنی طرف سے کسی کو ہمارا حامی بنا۔ اور اپنی ہی طرف سے کسی کو ہمارا مددگار مقرر فرما۔ [۲][۳]

مستضعف اور ناتوان ہونے کی وجہ سے ہجرت نہ کرنے والی خواتین کو عقاب سے معافی: قَالُواْ كُنَّا مُسۡتَضۡعَفِينَ فِي ٱلۡأَرۡضِۚ قَالُوٓاْ أَلَمۡ تَكُنۡ أَرۡضُ ٱللَّهِ وَٰسِعَة... إِلَّا ٱلۡمُسۡتَضۡعَفِينَ مِنَ ٱلرِّجَالِ وَٱلنِّسَآءِ وَٱلۡوِلۡدَٰنِ لَا يَسۡتَطِيعُونَ حِيلَةٗ وَلَا يَهۡتَدُونَ سَبِيلٗا فَأُوْلَـٰٓئِكَ عَسَى ٱللَّهُ أَن يَعۡفُوَ عَنۡهُمۡۚ وَكَانَ ٱللَّهُ عَفُوًّا غَفُورا
وہ کہتے ہیں کہ ہم ملک میں عاجز وناتواں تھے فرشتے کہتے ہیں کیا خدا کا ملک فراخ نہیں تھا کہ تم اس میں ہجرت کر جاتے ایسے لوگوں کا ٹھکانہ دوزخ ہے اور وہ بری جگہ ہے۔ ہاں جو مرد اور عورتیں اور بچے بیبس ہیں کہ نہ تو کوئی چارہ کر سکتے ہیں اور نہ رستہ جانتے ہیں۔ قریب ہے کہ خدا ایسوں کو معاف کردے اور خدا معاف کرنے والا (اور) بخشنے والا ہے۔ [۴]

حوالہ جات
۱.    ↑ قصص/سوره‌۲۸، آیه۴۔    
۲.    ↑ طبرسی، فضل بن حسن، مجمع البیان، ج ۳، ص ۱۳۲۔    
۳.    ↑ نساء‌/سوره ۴، آیه۷۵۔    
۴.    ↑ نساء/سوره ۴، آیه ۹۷- ۹۹۔    
ماخذ
مرکز فرهنگ و معارف قرآن، فرهنگ قرآن، ج۳، ص۱۳۲، ماخوذ از مقالہ «استضعاف زنان»

آپ کا تبصرہ شامل کریں

قارئین کے تبصرے

کوئی تبصرہ موجودنہیں ہے
*
*

امامين حسنين عليهما السلام ثقافتى اور فکر اسلامى - نيٹ ورک